
دینی،ادبی اور سماجی کارکن اور اس عہد میں مرثیہ تحت اللفظ کو زندہ رکھنے والے عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین یوم عاشورہ کربلائے معلیٰ میں گزار کر اور عراق میں مقامات مقدسہ کے بعد شام میں زیارات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ مولا انکی اس مساعی کو قبول کریں۔آمین۔
کربلا میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے تمام احباب، دوستوں،بہی خواہوں اور خاص طور پر عالمی اخبار کی تمام ٹیم اور قارئین کے لیئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
انہیں اس سے قبل بھی اس در کی حاضری کا شرف مل چکا ہے۔
ہماری درخواست پر وہ بہت جلد ہی اپنے اس روحانی اور نورانی سفر کی روداد عالمی اخبار کے قارئین کے لیئے تحریر کریں گے۔
ایک درخواست ہم سب کی طرف سے عالمی اخبار کے قارئین سے کہ وہ بھائی سید اکمل حسین کی اہلیہ شمع آبدار کی صحت کے لیئے خصوصی دعا فرمائیں کہ وہ ان دنوں علیل ہیں۔

اسی موقع پر کربلا والوں کی یاد کی مناسبت سے کویت میں ہم سبکی ہر دلعزیز سیدہ شاہین حیدر رضوی نے ایک نہایت ہی نایاب تصویر اس تحریر کے ساتھ ارسال کی ہے جسے ہم اپنی بلاگ فیملی کے لیئے پیش کر رہے ہیں۔
”حضرت عباس کی قبر مبارکہ فرات کا پانی بھی غازي سے شرمندہ ھے”۔
معجزات عباس باوفا ، کے گواہ لاکھوں زائرین ھیں
یہ پانی جو قبر سقاۓ سکینہ کے گرد موجود ھے بہت سارے امراض کی دوا ھے کور چشموں کو بینائی ملتی ھے۔

میری خواھش ھے کہ یہ تصویر بلاگ میں لگا دو بہت کم لوگ ھونگے جن کو یہ زیارت میسر آئی ھوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوش بخت ھیں وہ لوگ جو زیارات کا شرف حاصل کرتے ھیں اور خاص روز عاشورہ کربلائے معلٰی میں موجود رہ کر بی بی زھراعلیہ السلام
کو ان کے لال کا پرسہ دیتے ھیں اور بھائی اکمل سید آپ اس سعادت سے فیض یاب ھوئے مولا آپکو بار بار اپنی بارگاہ میں بلائیں آمین
اور خدا وند کریم سے بصدقہ بیمار مدینہ و بیمار کربلا بہن شمع آبدار کی صحت وسلامتی کے لیئے دعا گو ھوں
بی بی سیدہ ہی اس کارِ خیر کی جزا دیں گی ھماری دعا کہ شافیِ محشر اکمل سید صاحب کی اس سعی کو قبول فرمائیں
اور بیمارِ کربلا کے صدقے میں ان کی اہلیہ کو صحتِ کاملہ نصیب ہو آمین
اور دعا گو ہیں کہ جو مومنین ابھی تک مولا حسین (ع) کی زیارت سے محروم ہیں مولا ان کو بھی جلد اپنی زیارت نصیب فرمائیں ۔ آٓمین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
اللهم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم
اللهم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم
اللهم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم
بارگاہ رب العالمین میں دعا کرتے ھیں کہ اے پالنے بیمار مدینہ کے تصدق میں بیگم سید اکمل حسین شمع آبدار کو بحق معصومین شفاۓ کاملہ و عاجلہ عطا فرماۓ آمیں ثمہ آمین ھررنج والم کو دکھہ بیماری کو ان سے دور رکھے انشا اللہ بہت جلد بیگم سید اکمل کی صحت یابی کی خوشخبری بھی ھم لوگ سن لینگے آمین ثمہ آمین
دینی،ادبی اور سماجی کارکن اور اس عہد میں مرثیہ تحت اللفظ کو زندہ رکھنے والے عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین یوم عاشورہ کربلائے معلیٰ میں گزار کر اور عراق میں مقامات مقدسہ کے بعد شام میں زیارات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ مولا انکی اس مساعی کو قبول کریں۔آمین۔آمین آمین ثم آمین
میرا ایمان ھے کہ ھر زائر جس کے دل میں تڑپ ھوتی ھے اس کا بلاوا ضرور آتا ھے اللہ کرے ھر زائر کو اماکن مقدسہ کی زیارات کا شرف ملے ۔اور اللہ کرے ھم بھی اپنی زندگی میں ضریح مبارکہ کی زیارات کر سکیں سید اکمل صاحب تو اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ھیں کہ یوم عاشور کربلا میں موجود تھے اور مجھے یقین ھے کہ انھوں نے وھاں مريثہ بھی پڑھا ھوگا روزعاشور کیا قیامت کا منظر ھوگا جب سید صاحب نے مرثیہ تحت الفظ میں قرات کیا ھوگا ۔ ھر زائر حسین اعی مقام سر وسینہ پیٹتا ھوگا اور زمین سے عرش تک بس ایک صدا یا حسین المظلوم ۔ یا حسین الشہید یا حسین العطشان
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سلامت رھیں ، میری نظروں سے جیسے ھی غازی عباس کی ضریح مبارک کی تصویر گذری دل جیسے اس عظیم معجزے پر ٹہرنے لگا ۔ زبان نطق کے قابل کہاں رھتی ھے۔ آپ نے یہ تصویر یہاں لگا کر ھم جیسے کور چشموں کو بینائ عطا کردی ، ھمارے دل و نظر اس معجزے سے کتنے اجلاگیۓ ھیں ،قلم بھی تھوڑی دیر کے لیے ساکت ھے اجرکم اللہ متشکر وممنون آغائ ۔
شاہین حیدر رضوی.سلامت باشد تا قیامت باشد
مولا سید کی زیارت اپنی بارگاہ میں قبول کریں،
اکمل سید میرے اس بات کی گواہی دیں گے کہ جس نے کربلا کی زیارت نہیں کی اُس کی لگن تو اپنی جگہ لیکن جو ایک بار جا چکا ہوتا ہے اُس کے لیے دوبارہ زیارت دوبارہ زندگی ملنے جیسی ہوتی ہے..
ماشاءاللہ۔ اتنا بڑا اعزاز پانے پر اکمل بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اس سلسلے میں، میں چند روایات اپنے اہل علم بہن بھائیوں کے لیئے پیش کرنا چاہوں گا۔
اول تو یہ کہ معصومین سے مروی ہے کہ جو شخص شبِ عاشور امام حسین علیہ السلام کی قبر پر گزارے، وہ قیامت میں آپ ہی کے ساتھ محشور ہوگا۔
دوسرے یہ کہ مفاتیح میں اعمال عاشورہ کے باب میں درج ہے کہ عاشورہ پر جو زائر سید الشہداء کے روضے کے نزدیک موجود ہو اور وہ لوگوں کو پانی پلائے تو گویا اس نے 61ھ میں لشکرِ امام کو سیراب کیا۔
صاحبِ الغدیر آیت اللہ عبدالحسین آیتی (رح) بعد از رحلت اپنے فرزند کے خواب میں آئے۔ بیٹے نے اپنے والد کو انتہائی خوش و خرم حالت میں باغاتِ جنت کے مزے لوٹتے ہوئے دیکھا۔ بیٹے نے دریافت کیا کہ بابا آپ کہاں ہیں تو آپ نے فرمایا کہ فردوس بریں میں بہت خوش ہوں۔
بیٹے نے کہا کہ بابا آپ نے تو غدیر کے موضوع پر 17 جلدیں لکھ کر ملت پر اتنا بڑا احسان کیا تو یقیناً یہ اجر تو آپکو ملنا ہی تھا۔
آیت اللہ امینی نے جواب دیا کہ بیٹا، الغدیر کا تو ابھی ذکر ہی نہیں ہوا۔ یہ مقام مجھے سیدالشہداء علیہ السلام کی کی گئی زیارت پر ملا ہے ۔ اللہ اکبر۔۔۔۔۔
علماء اس سلسلے میں مزید فرماتے ہیں کہ جو مؤمنین صاحبِ استطاعت نہیں، انکو مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ معصومین علیہم السلام ہی سے مروی ہے کہ جو مؤمن تڑپ کے باوجود امام حسین علیہ السلام کی زیارت محض وسائل نہ ہونے کے باعث نہ کر سکے، تو اسکے لئے اسکے اپنے علاقے میں فرشِ عزا موجود ہے۔ پس وہ صدقِ دل اور خلوصِ نیت سے امام حسین علیہ السلام کی مجلس میں شرکت کرے تو اس کے لیے عین وہی اجر ہے جو ایک زائر کا شبِ عاشور روضہءامام پر گزارنے والے کا۔۔۔ سبحان اللہ۔
لیکن کیونکہ یہ در ہے معرفت کا، تو بغیر خلوص و معرفت کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔
ہمارے مشاہدے میں ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو بے پناہ وسائل رکھنے کی وجہ سے ہر سال زیارات پر جاتے ہیں لیکن نہ ہی انکی شخصیت پر کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی انکے رویوں میں۔ کچھ لوگ شوقیہ زیارات کرتے ہیں اور کچھ ویسے ہی۔
خدا سے دعا ہے کہ وہ تمام مشتاقان کو با معرفت زیارات کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جلد از جلد وسائل مہیا فرمائے۔ آمین۔
تصحیح:
آیت اللہ امینی کی جگہ غلطی سے آیت اللہ آیتی لکھا گیا۔
آداب ہ نیاز
یہ بات صیح ہے کہ جن منازل سے میں زیارات کر کے واپس وطن آیا ہوں اور ابھی تک میں زمین کربلا مین ہی موجود ہوں قمر بھائی نے درست لکھا اور یہ شرف بھی حاصل ہوا کہ میں نے شب عاشور کے چند لمحے قبہ کے نیچے گزارے کیونکہ وہاں پر ٹہرنا بہت مشکل تھا بوجہ رش اور مجھ جیسا حقیر جو اس دنیا کے فرعون کی نظر میں نا پسندیدہ شخصیت کو امام کے قریب رہنے کا شرف حاصل ہوا اور رات ڈھلنے کے بعد میں حرم سے نکلا کہ جناب عباس علمدار کے روضہ پر بھی حاضری دی جائے مگر یہ شرف مجھ کو حاصل روز عاشور بنی اسد کے قبیلہ کے ہمراہ حاصل ہوا مجلس شام غریباں خیام حیسنی میں کرنے کا موقع ملا اور اُنہی خیام میں جہاں پر وقت کے یزید نے لوٹ مار کی تھی وہاں پر رات کو مجلس شام غربیاں میں شمولیت کو شرف بھی حاصل ہوا میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جیسے ادنیٰ اور بے ضرر کو اپنی مستجاب دعاؤں میں دیا رکھا اور اپنی خیالات کا اظہار کیا۔ دعا گو ہوں کہ رب رحیم آپ سب کی مشکلات کو دور فرمائیں اور آپ کے مرحومین کے درجات کی بلندی کرے۔ جو بیمار ہیں ان کو بیمار کربلا کے صدقے میں صحت نصیب ہو آمین
اکمل بھائی سب سے پہلے تو معذرت کہ میں اپنی لندن کی بے تحاشا مصروفیات اور یہاں کمپیوٹر میں اردو نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اس مبارک سفر سے سلامتی سے واپسی پر دعاؤں کا تحفہ دینے میں تاخیر کر بیٹھی. مولا آپکے اس سفر اور مساعی کو قبول کریں کہ آپ اس سر زمین کا سفر کر کے آئے ہیں جہاں اللہ کے رسول کے نواسے نے اپنے سارے خاندان کی قربانی دیکر اسلام کو بچا لیا تھا. بس دعا کریں کہ اب میں بھی اس زمین کو چوم لوں.
دوسرے مجھے آپکا اور شمع کا بے حد شکریہ ادا کرنا ہے کہ لندن میں آپ نے جو محبت دی سو دی لیکن کربلا سے جو انمول تحفے آپ میرے لیئے لیکر آئے وہ میری پوری حیات کا سرمایہ ہیں. میرے مولا نے کیسا انتظام کیا کہ کربلا کی پاک خاک لندن میں مجھ عاشق آل رسول تک پہنچ گئی. ذرا اپنی کتابوں کی تقریب سے فارغ ہو جاؤں تو تفصیل سے لکھوں گی. آپکی اور شمع کی محبتوں کا شکریہ.مولا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے.