ارے آپ لوگ کہاں ہیں …. اتنی خاموشی کیوں ؟

میں بس سڈنی آیا ہی چاہتی ہوں ….. پھر آپ سب سے پوچھونگی کہ میرے بعد آپ نے بلاگ پر کچھ کیوں نہیں لکھا … پتہ کیا میں کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں اپنے دیور ڈاکٹر محمد عبدالرؤف کے گھر میں ہونے والی تقریب اجراء سے پہلے اور اور تقریب اجرا میں جن جن لوگوں سے ملی ان میں سے تقریبا ہر ایک نے مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپ اتنا کچھ ایک ہی وقت میں کیسے کر لیتی ہیں ….. میں نے انہیں کہا کچھ نہیں بس دل ہی دل میں اللہ رحیم و کریم کے ہزار شکرانے ادا کرتی رہی …. ان کی حیرت پر مسکراتی رہی .. اس وقت یہ سب یاد کرتے ہوئے مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے..

وصل بت ہوتا نہیں یا خدا ملتا نہیں
ڈھونڈنے پر آئےتو کیا ملتا نہیں

10 thoughts on “ارے آپ لوگ کہاں ہیں …. اتنی خاموشی کیوں ؟”

  1. مجھے علم نہیں کہ میں جو لکھنے لگا ہوں اسے کون کون کس طرح ہضم کرے گا۔
    مجھے اس فقرے سے ہمیشہ اختلاف رہا ہے کہ ”میں” بہت مصروف تھا یا تھی اس لیئے بلاگ میں نہیں آ سکا یا سکی۔ اب کس طرح کہوں کہ یہ لکھنا لکھانا کوئی فراغت کے کام نہیں ہیں بلکہ انکے لیئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اب جسکی ترجیح لکھنا ہے وہ چاہے کتنا بھی مصروف ہو وقت نکال لے گا جیسے آپ انڈین فلم دیکھنے کے لیئے یا چائنیز کھانے کے لیئے وقت نکال ہی لیتے ہیں نا۔ اللہ گواہ ہے یہ لکھنا کوئی جزوقتی کام نہیں یہ کُل وقتی کام ہے۔ ہاں ایک مسلہ ہے کہ اس سے کمائی کچھ نہیں ہوتی۔اب اگر کسی کا مقصد کمائی ہے تو وہ حق بجانب ہے کہ اپنا نہایت قیمتی وقت برباد نہ کرے۔ ویسے ہم بھی کوئی ایسے فارغ نہیں ہیں جو لکھتے رہتے ہیں
    اب بات اور کہنی ہے اور وہ بھی نہایت سنجیدگی کے ساتھ کہ یہ بلاگ ہم نے دوستوں اور فکری ساتھیوں کے لیئے شروع کیا تھا خود اپنے لیئے نہیں کیونکہ ہمارے لیئے تو اخبار کا کام ہی اتنا زیادہ ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اب اگر دوستوں اور ساتھیوں کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو میرا خیال ہے کہ اس بلاگ کو بند کر دیا جائے۔ اس سے ہمارے کام میں بھی کچھ کمی ہو جائے گی اور احباب کا قیمتی وقت بھی برباد نہیں ہو گا۔ میں خود ذاتی طور پر اسے بند کرنے کے لیئے کل ہی تیار ہوں

  2. ارے صفدر بھائی کیا غضب کرنے جا رہے ہیں .ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے کہ باتیں کرنے کی عادت ختم ہو جائے .اور ایک دوسرے سے مشورے کرنا بھول جائیں .ایسے تو زندگی کی راہیں
    مشکل ہو جاتی ہیں .عالمی اخبار پر بلاگ ایسی جگہ ہے جہاں ہر کوئی اپنا پیار بانٹتا،اور کبھی کبھی غصہ تک نکال لیتا ہے ….
    دیکھئے گا آپ کی ہلکی ،میٹھی سی دھمکی سب کو ایک بار پھر جگا دے گی ..
    اس پلیٹ فارم پر لفظوں اور رشتوں کی آمدورفت چلتی رہنی چاہئے…
    میری سب دعا ئیں اپنے اس اخبار کے لئے ہمیشہ رہیں گی .
    نگہت جی واپس آجاؤ اب .ہمیں تو تشنگی میں ہی چھوڑ کر چل دی تھیں آپ ..وہاں بہت مزے ہو رہے ہیں ابھی تک .کب اسٹریلیا کے لیے واپسی ہے ..اپنا بہت خیال رکھئے گا .افتاب بھائی جان کو بھی میرا سلام دیجئے گا .اللہ حافظ

  3. ارے ارے اتنی خفگی اچھی نہیں .. ہوتا ہے سارا سال لکھتے لکھتے کچھ وقفہ بھی چاہئے ہوتا ہے .. انشاللہ نئے سال پھر سے تازہ دم ہو جائیں گے … اور ہم سب خوب لکھیں گے … انشاللہ ..

    فرخندہ پوچھو مت میں تم سب کو کتنا یاد کر رہی ہوں .. بس اتنا ہی نصیب تھا .. انشاللہ بہت جلد زیادہ دیر تک کے لئے آؤنگی ..

  4. اسلام علیکم
    محٹرم بھا ئی آپ کا غصہ بالکل بجا ہے ،
    یہ لیجۓ ہم معافی چاہتے ہیں ۔ اور اپنے بھائی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف کر دبنگے ۔
    نگہت کی کتابوں کی خوشی میں لکھنا ہی بھول گۓ ۔
    عالم اآرا

  5. لکھے گے مگر ابھی کچھ الجھن ہے اور اُلجھن ایسے کہ زیر بحث نہیں لائی جا سکتی!!!!

  6. ارے آپ لوگ کہاں ہیں …. اتنی خاموشی کیوں ؟

    خدا کی قسم آج 12 واں دن ھے بیماری نے بری طرح جکڑا ھوا ھے۔ 3 روز سے مسلسل سر میں شدید درد تھا ۔ پھر آئ اسپشلسٹ اور ڈاکٹر کے پاس گی تو نظر کی کم زوری اور ھائ بلڈ پر شر ۔ سرکے شدید درد نے ابھی تک میری عزيز ازجان دوست کی کتاب پر بھی کچھہ لکھنے نیہن دیا

    محترم المقام جناب صفدر صاحب ، اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثمہ آمین

    ،

    مجھے اس فقرے سے ہمیشہ اختلاف رہا ہے کہ ”میں” بہت مصروف تھا یا تھی اس لیئے بلاگ میں نہیں آ سکا یا سکی۔ اب کس طرح کہوں کہ یہ لکھنا لکھانا کوئی فراغت کے کام نہیں ہیں بلکہ انکے لیئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اب جسکی ترجیح لکھنا ہے وہ چاہے کتنا بھی مصروف ہو وقت نکال لے گا،

    آج ڈانٹ سن کر بھی بہت اچھا لگا کہ یہ بھی نصیب والوں کو ملتی ھے

    میں تو ھر روز سب کی تلاش میں بلاگ میں آتی تھی تھوڑي دیر عالمی اخبار کے عظیم الشان دروازے پر بیھٹہ کر واپس چلی تھی کہ درد کسی طور کچھہ نیہن کرنے دیتا ،

    ھمارے لیے تو ھر درد کی دوا ھے عالمی اخبار ،
    میں آپ سے ھزار فیصد متفق ھوں یہ لکھنا تو ایسے ھی جیسے سانس لینا، کوئ سانس لینا کیسے بھول سکتا ھے ، وہ جو قلم کی بدولت ھی جیتے ھیں
    جو ھر روز کسی کتاب کے ھمراہ بہت طویل سفر کرتے ھیں ، وہ کیسے جی سکتے ھیں بلاگ کے بغیر

    یہ بلاگ دراصل ھمارا ادبی کافی شاپ ھے ، ھمارے دکھہ درد باٹنے کا ایک موثر ذریعہ ھے

    میں نے بہت سارے اچھے دوستوں کو بلاگ کی وجہ سے ھی عزیز رکھا ، سچ پوچیھں تو میں نے یہاں آکر بولنا سیکھا ، مجھے اپنے شروع کے بلاگ یاد ھیں جو میری خاموشی کے با‏عث بہت جلد ھی ختم ھوجاتے۔ میرا تو پور پور مقروض ھے عالمی آخبار کا ۔

    ھم سب بہت بے چینی سے اپنی بہت عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سے انکی زبانی دونوں کتابوں کی اجراء کی خوبصورت تفربات کا احوال سسنا چاھتے ھیں ،

    میں تو ھر اس مضمون کو بہت بار پڑھا اور ھر بار ایک نئی نگہت نسیم سے متعارف ھوئ ۔ ایک تخلیق کار کے کتنے خوبصورت رنگ ھو سکتے ھیں ، ھر شکل میں قابل ستاش ، ماشا اللہ ،

    ھم سب کو تم پر بہت فخر ھے ڈاکٹر نگہت نسیم ، زندہ بادڈاکٹر نگہت نسیم زندہ باد ڈاکٹر نگہت نسیم زندہ باد ڈاکٹر نگہت نسیم

  7. عزیزان من بات دھمکی کی نہیں۔بات اصول کی ہے۔ اول تو میں نے ہمیشہ اس بات کا ببانگ دہل اظہار کیا ہے کہ شاید عالمی اخبار کا بلاگ دنیا کے ان معدودے چند بلاگوں میں سے ہے جس میں ہجوم نہیں ہے بلکہ چنیدہ اور فکر سیکھنے اور فکر بانٹنے والے محدود لوگوں کا ایک خاندان ہے۔
    کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ خدا نہ کرے اگر ہم بھی یہاں بیٹھ کر نفاق پھیلا رہے ہوتے،لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہوتے۔بیت بازی کر رہے ہوتے تو کیسا ہجوم ہوتا۔ دراصل فکری اور تعمیری گفتگو میں شامل ہونا بھی عطیہ پروردگار ہے۔ لوگوں کی کمی کو کبھی مسلہ نہ سمجھیں۔ ویسے اکثریت میرے فلسفے کے مطابق ہمیشہ غلط ہی ہوتی ہے۔ہر قوم وملت اور معاشرے میں صاحبان فکر وشعور کی تعداد بے حد کم ہوتی ہے۔
    شاہین جی میں یہ نہیں کہتا کہ کوئی بیمار یا سماجی یا دینی مصروفیات میں ہے تو وہ سب کچھ چھوڑ کر آئے۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر پانچ روز کوئی ایک بھی نہ آئے تو؟
    ہمارے کتنے ساتھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔وہ جہاں رہیں خوش رہیں۔شاید وہ یہاں تک ہی ہمارے ساتھ چل سکتے تھے یا پھر انکی سوچ اعلیٰ تھی اور ہم کم علم۔جو بھی ہے جب تک آپ اظہار نہیں کریں گے آپ خود شناسا بھی نہیں ہونگے

  8. السلام علیکم
    ایسا تقریبآ تمام محافل کے ساتھ ہوتا رہتا ہے۔
    بس صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ میں ہمیشہ آتی رہتی ہوں
    کبھی کبھی خاموشی بھی اچھی ہوتی ہے
    والسلام
    زرقا

  9. زرقا مفتی اپنے نام کی طرح منفرد اور انتہائ شاندار ادبی ذوق کی حامل دوست جنکی ادبی کاوشوں پر ھم سب کو فخر ھے تم کو نئے سال کی مبارک باد ، اللہ کرے یہ سال تمھارے خانوادے کے لے رحمت و صحت ، علم و رزق میں سکھہ چین و برکت کا سال ھو،اور اللہ پاک نعمان مرحوم و مغفور کی قبر کو نور سے بھر دے آمین اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ،

  10. اسلامُ علیکم
    پھلی بار اس فورم کے توسط سے آپ سب سے مخاطب ہوں امید ہکہ دل ِ دوستاں پہ بارِ خاطر ںہیں ہوگا ۔اس خوبصورت بزم میںں شریک ہونے کی خوشی کے ساتھ قدرے دکھ بھی ہے کہ اتںے باذوف حلقہ ِ احباب سے ابتک اتنی دوری کیوں رہی،خیر دیرآید درست آید کے مصداق اپںی یہاں موجودگی کو ہی غنیمت جانتی ہوں۔
    دوستو،میرا تعارف یہ ہے کھ میں ادب کی اک ادنی طالبَ علم ہوں اور کچھ بھ نھ کچھ شعر و شاعری سے شغف ہے اور شُعبہ تعلیم سی وابستہ ہوں ۔ اپنا ھی اک شعر اپنے تعارف میں لکھوں گی کہ
    کچھ غزلیں ھیں ھیں پہچان میری،کچھھ نغے ہیں عنوان میرا بے نام سے شاعرلوگ ہیں ھم کوی نام ہ نسب رکھتے ہی نہ
    مجھے اک اور سوال بہی کرنا تھا کہ اگر مجھے کوئ کُتب درکار ہوں تو کہاں سے دستیاب ہوں گی جیسے بہن نسیم زہرہ کی کُتب،اُمید ہے کہ راہنُمائ فرماءیں گے
    اجازت دیں
    پہر ملیں گے اگر خدا لایا
    ایمان قیصرانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *