طیارہ کراچی سے چلا اور اسلام آباد اترنا تھا لیکن 127 افراد کے ساتھ قبر کی اتھاہ گہرائی میں اتر گیا. اس سے پہلے بھی جو ایسے حادثے ہوئے انکی کوئی شفاف تحقیقی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور ویسے بھی وطن عزیز میں کس چیز کی رپورٹ آتی ہے؟ اب اس دکھ کی گھڑی میں کون سلجھائے ان الجھنوں کو.
جاں بحق ہونے والوں میں ایک جوڑا ہنی مون کو جا رہا تھا.ایئر ہوسٹس پرنسز فلیویا کی کچھ ماہ بعد شادی ہونے والی تھی.6 شیر خوار بچے تھے اور باقی بھی جو نہ جانے کس کی غفلت اور لاپرواہی کا نشانہ بنے،یہ سب ہمارے ہی پیارے تھے، سوچیئے اس طیارے میں ہم میں سے کوئی یا ہمارے گھر کا کوئی فرد بھی شامل ہو سکتا تھا.

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائیں سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین
مورخہ 11 اپریل کو ابا جی اور میری دوست مسرت بھی اسی ائر لائن سے لاہور سے کراچی گئے تھے . اس خبر سے ایک جھرجھری سی آگئی . اتنے پیارے لوگوں کا اچانک بچھڑ جانا اس سے بڑا کائی سانحہ نہیں ہو سکتا . اللہ کریم سب آنے جانے والوں مسافروں کو اپنی حفظ و اماں میں رکھے . تحقیقات سے بہت کچھ سنوارا جا سکتا ہے ، بہتر کیا جا سکتا ہے پر نہ تو موت کو ٹالا جا سکتا ہے اور نہ کسی جانے والے کی کمی کوئی پوری کر سکتا ہے . اللہ ہی ہے جو حفاظت فرماتا ہے اور ہمیں موت سے بچائے رکھتا ہے . اللہ کریم کی مہر رہے سب بگڑے کام سنور جاتے ہیں . دعا کرتی ہوں اللہ جانے والوں کی مغفرت فرمائے اور پیچھے رہ جانے والوں کو صبر عطا فرمائے . الہی آمین . جانتی ہوں ” صبر ” غمزدہ لوگوں کے لئے بڑا ہی چھوٹا اور بے معنی سا لفظ ہے پر اپنی کم مائیگی ہمیشہ ہی ستاتی ہے . اللہ جانتا ہے میرے دل کے حال کو .. کاش میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے غم کا اظہار کر سکوں .
انا للہ وانا الیہ راجعون
بھوجا آئر لائن کا سلو گن ھے
مقابلے کی فضا میں سستی اور معیاری سروس سےمسافروں کی تعداد کو بڑھانا ھے
بھوجا آیئر لائن کی آخری موت کی پرواز Boeing 737-200
کراچی سے 121 بدقسمت مسافروں 6 شیرخوار
5 بچوں اور 6 عملے کے افراد شامل تھے
بھوجا ائير لائن کی 11 برس کے بعد یہ پہلی پرواز تھی ، میں نے صبح جب بھوجا ايئر لائن کے حادثے کی خبر پڑھی اور ساتھہ ھی ان نيۓ شادی شدہ بدقسمت جوڑے کی تصویر دیکھی تو مجھہ لگا جیسے انکی بے وقت موت پر اسمان بھی رویا تھا ، جہاز کا باریش پائلٹ نوراللہ آفریدی تھا کوئ کہہ رھا ھے 28 سال پرانے جہاز کی مینٹینس بھی ٹھیک سے نیہن کی گی تھی میری ایک دوست کا کہنا ھے سی اے اے کو ساری پرايئوٹ آیئر لايئنز کو بند کردینا چاھیے
بھوجا ايئر لائن کے اس جہاز کی پہلی پرواز 13-دسمبر 1984 تھی یہ جہاز اس سے قبل برٹش آيئر ویز اور پھر ایئر آف ایفریکا اور پھر شاھین آیئر ویز اور پھر بھوجا خاندان نے خریدا تھا جمعہ کی شام کو کون جانتا تھا کہ ابھی تو سیاچن میں برف کے گليئشر میں مدفون ھمارے پیارے فوجیوں کا بھی کچھہ پتہ نیہن ھے اسی طرح بھوجا آیئر لاينز کے اس جہاز کو لوگو ں نے آگ لگتے اور پھر گرے دیکھا اور طیارہ خراب موسم کے باعث آبادی پر گرا جہاں اللہ کے فضل سے شہری آبادی کا کوئ جانی نفصان نیہں ھوا، طیارے کا ملبہ دو کیلو میٹر تک پھیلا ھوا ھے، طیارہ تین بار زمین سے ٹکرایا تھا بہت سارے سوال ھمارے ذھنوں میں ھیں ،سنا ھے جاۓ حادثے پر مقامی لوگ مردہ اور جلتے ھوۓ لوگوں کی قیمتی چیزوں کو اتار رھے تھے ، اللہ کرے یہ سب جھوٹ ھو، ھم بہت خراب ھیں مگر یہ نشانی تو مردہ اقوام کی ھوتیں
اس حادثے نے بہت غم زدہ کیا ھے ، ھم اس بدقسمت طیارے میں مرنے والے تمام افراد کے لیے دعا کرتے ھوۓ انکے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ھیں
اللہ پاک طیارے میں مرنے والوں کی مغفرت فرماۓ ، آمین ثم آمین
اللہ کے فضل سے شہری آبادی کا کوئ جانی نفصان نیہں ھوا، طیارے کا ملبہ دو کیلو میٹر تک پھیلا ھوا ھے، طیارہ تین بار زمین سے ٹکرایا تھا بہت سارے سوال ھمارے ذھنوں میں ھیں ،سنا ھے جاۓ حادثے پر مقامی لوگ مردہ اور جلتے ھوۓ لوگوں کی قیمتی چیزوں کو اتار رھے تھے ، اللہ کرے یہ سب جھوٹ ھو، ھم بہت خراب ھیں مگر یہ نشانی تو مردہ اقوام کی ھوتیں ہیں .
اس حادثے نے بہت غم زدہ کیا ھے ، ھم اس بدقسمت طیارے میں مرنے والے تمام افراد کے لیے دعا کرتے ھوۓ انکے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ھیں .
اللہ پاک طیارے میں مرنے والوں کی مغفرت فرماۓ ، آمین ثم آمین
( تم نے جو جو لکھا ہے وہی میرے دل میں تھا )
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک طیارے میں مرنے والوں کی مغفرت فرماۓ ، آمین ثم آمین
بدقسمت طیارے کے بارے میں کچھ انکشافات سامنے آئے ہیں جو درج ذیل ہیں
بھوجا ایئر لائنز کی دوبارہ شروع ہو نے والی پروازوں کا رواں سال 3/ مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ہاتھوں افتتاح سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیاسی دباؤ ڈال کر ہی ممکن بنایا جاسکا حالانکہ اس ائیر لائن کو اسی وجہ سے مشرف دور میں بند کیا گیا تھا کہ یہ جہاز اڑانے کی اہل ہی نہیں تھی اور خراب اور فرسودہ طیاروں کے ذریعے آپریشن کر کے مسافروں کی جان سےکھیل رہی تھی مگر اب ایک اہم شخصیت نے دبائو ڈال کر یہ ائیر لائن بحال کرنے کا حکم دیا بلکہ وزیر خزانہ کو اس کے افتتاح کے لئے بھیج دیا ۔ جس کا نتیجہ جمعہ کو ایک تباہ کن حادثے کی صورت میں ظاہر ہوا۔ تفتیش کاروں کے لئے یہ تحقیق طلب ہے کہ وزارت خزانہ، وزارت دفاع کا اس معاملے میں کیا کردار ہے؟ بھوجا ایئر کا بدقسمت بوئنگ 200-737 جمعہ کی شام 6/ بجکر 35/ منٹ پر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہوئے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ سمیت 127/ ا فراد جاں بحق ہوگئے۔ ادارہ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق تقریباً 28/ سال پرانے اس طیارہ کو جمعہ 20/ اپریل سے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گو کہ سیاسی دباؤ پر بھوجا ایئر کو لائسنس جاری کرنے سے قبل طریقہ کار اور پیشہ ورانہ جانچ پڑتال پر توجہ نہیں دی گئی۔ اس بارے میں بھوجا ائر کو پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فلائٹ سیفٹی رولز اور پروسیجرز سے سی اے اے حکام نے سنگین غفلت برتی گئی۔ جبکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ برٹش ایئر ویز ساؤتھ افریقا سے لیز پر لیا گیا تھا۔ بھوجا ایئر نے ایک بوئنگ 200-737 طیارہ پیش کیا اور اسٹینڈ بائی ڈی سی۔9 طیارہ دبئی میں کھڑا ہے اور کبھی پاکستان نہیں لایا گیا۔ کم از کم تین طیاروں پر مشتمل بیڑہ اور ایک اسٹینڈ بائی طیارہ معائنہ کے لئے سی اے اے کو دستیاب ہونا چاہئے اور کسی سیاسی یا غیر سیاسی دباؤ کے بغیر فلائٹ سیفٹی پروسیجر کے تحت طیاروں کے قابل پرواز ہونے کا جائزہ اور جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔ بھوجا ایئر کو دس سال غیر فعال رہنے کے بعد مبینہ دباؤ کے تحت دوبارہ پروازوں کے لئے لائسنس جاری کیا گیا تاہم یہ بات تفتیش کاروں کے لئے تحقیق طلب ہے کہ وزارت خزانہ، وزارت دفاع کی اہم شخصیات کا لائسنس کے اجراء میں کیا کردار ہے۔ سی اے اے نے بھوجا ایئر کو لائسنس جاری کرنے میں تمام قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا جس کا نتیجہ مذکورہ حادثے کی صورت میں سامنے آیا۔ پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے سانحہ ایئر بلیو کے بعد بارہا سی اے اے میں بگڑے معاملات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوجا ایئر کے بدقسمت طیارے کے پائلٹ کیپٹن نوراللہ آفریدی اور فرسٹ آفیسر جاوید ملک پاک فضائیہ کے سابق جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹس ہیں اور اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے بھوجا ایئر میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اسلام آباد روانگی سے قبل بھوجا ائیر کے بدقسمت طیارے کی مینٹننس بھوجا ائیر کے انجنئیرنگ کے عملے نے خود کی اور اسے پرواز کیلئے فٹ قرار دیا ۔ حالانکہ پی آئی اے یا دیگر نجی ائیرلائنز کی طرح کراچی ائیرپورٹ پر بھوجا ائیر کے پاس انجئینرنگ کی باقاعدہ سہولت نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بھوجا ائیر کے طیاروں کی مینٹننس نہیں کرتی کیونکہ پی آئی اے انجنئرنگ کے پاس 737-200 طیارے کی مینٹننس کا لائسنس نہیں ہے ۔اسلام آباد کے قريب حادثے کا شکار ہونے والا طيارہ بوئنگ 737 پرانے ماڈل کا تھا اور امريکا سميت دنيا کے کئي ملکوں ميں اس کا استعمال ترک کيا جا چکا ہے. بوئنگ 737 طيارے مسافر پروازوں کيلئے سب سے زيادہ استعمال کيے گئے ہيں، اس فيملي کے وقتاً فوقتاً نئے ماڈل سامنے آتے رہتے ہيں. اسلام آباد کے قريب جو طيارہ گر کر تباہ ہوا ہے وہ بوئنگ 737 کا 200 ماڈل تھا. يہ ماڈل بوئنگ 737 فيملي کے سب سے پرانے ماڈلز ميں سے ايک ہے، اس ماڈل نے اپني پہلي پرواز 8 اگست 1967 کو يعني آج سے تقريباً 35 سال پہلے کي تھي، اس کے بعد سے بوئنگ 737 کے 10 نئے ماڈل منظرِعام پر آ چکے ہيں جبکہ ماڈل نمبر 200 کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ چکا ہے، ليکن پاکستان کي نجي کمپني بدستور يہ پرانا طيارہ استعمال کر رہي تھي. بوئنگ 737 کے ماڈل 200 کا آخري سودا آج سے 24 سال پہلے 8 اگست 1988ء کو يعني آج سے 24 سال پہلے کيا گيا. آج ماڈل 200 طيارے زيادہ تر ترقي پذير ملکوں ميں صرف دوسرے اور تيسرے درجے کي فضائي کمپنياں استعمال کرتي ہيں. زيادہ تر ملکوں ميں بوئنگ 737 کے نئے ماڈل استعمال کئے جا رہے ہيں جبکہ ماڈل 200 کو فيز آوٹ کيا جا رہا ہے. امريکا ميں ماڈل 200 کي آخري پرواز 31 مارچ 2008ء کو کي گئي جس کے بعد مسافر پروازوں کيلئے امريکا ميں اس کا استعمال ترک کرديا گيا۔
بھوجا ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی جمعہ کو پہلی پرواز تھی جو آخری ثابت ہوئی۔ افتتاحی پرواز کے ذریعہ مسافر طیارہ شام پانچ بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو چکلالہ کے قریب فضائی حادثے کا شکار ہونیوالے نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو شام چھ بجکر چالیس منٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی، بعد ازاں طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ کٹ گیا اور پھر وہ گر کر تباہ ہو گیا ۔
بھوجا ائیر لائن کا مالک پی آئی اے کا سابق چپراسی ہے ،حیرت انگیز انکشاف
پی آئی اے کو پہلے ہی چند یورپین ممالک کی طرف سے یہ خبردار کیا جاچکا ہے کہ اس کے جہازوں کا معیار بہت غیر معیاری ہے لہذا ان کا داخلہ بند کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ بھوجا ائرلائن کا معیار تو پی آئی اے سے بھی بدتر بتایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوجا ائرلائن اور پی آئی اے والے بھی اپنے پرانے جہازوں میں جنیوئن پارٹس استعمال نہیں کرتے جس سے تکنیکی خرابیاں بڑھ رہی ہیں جو حادثات کا موجب بن رہی ہیں۔ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے سامنے آئی ہے کہ بھوجا ائیر لائن کو پی آئی اے کا ایک سابق چپراسی چلا رہا تھااور اب وہی اس کا مالک تھا مگرر حمان ملک نے اسے کچھ کہنے کے بجائے بھوجا کے سابق مالک پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔
بھوجا ائرلائن فاروق بھوجا نے شروع کی تھی اور اس کی اجازت نواز شریف نے 1999 میں اپنی حکومت ختم ہونے سے کچھ عرصہ پہلے دی تھی۔ فاروق بھوجا نے نواز شریف کو یہ کہانی سنائی تھی کہ اگر اسے نئی ائرلائن کی اجازت دے دی جائے تو وہ پاکستان میں 747 نئے طیارے لے کے آئے گا۔ اس پر نواز شریف نے اجازت دے دی تھی۔ تاہم فاروق بھوجا نے طیاروں کی بجائے پرانے اور مرمت شدہ طیارے لے کر سروس شروع کر دی۔ جب اس بات کا علم ہوا تو فاروق بھوجا کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ کچھ عرصہ تک نہ مل سکا۔ اس دروان بھوجا ائرلائن کو بین کر دیا گیا۔ یار لوگ مذاق میں کہتے تھے کہ نواز شریف نے غلط سنا تھا کیونکہ فاروق بھوجا نے 747 تاش کے پتوں کے بارے میں کہا تھا نہ کہ جہازوں کا ۔ نواز کو سننے میں غلطی لگی تھی۔
بھوجا ائرلائن کو اب پی آئی اے کے ایک سابق چپراسی ارشد جلیل نے خرید لیا ہے جس کے پاس اس ائرلائن کے اسی فیصد شیرز ہیں اور وہی اس ائرلائن کو دوبارہ چلارہا تھا۔ ارشد جلیل کسی دور میں پی آئی اے میں گریڈ چھ کا ایک معمولی ملازم تھا مگر اسے پیسہ بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ پھر وہ پی آئی اے چھوڑ کر ایروایشیامیں چلا گیا تھا۔ اسے پی آئی اے کے سابق چیرمین عارف عباسی کے قریب سمجھا جاتا تھا اور وہاں سے اس نے ترقی کی تھی۔ وہ اس وقت پی آئی اے میں مانٹرنگ کرتا تھا۔ اس دوران اس نے بھوجا ائرلائن خریدنے کا سوچا جو عرصے سے بند پڑی تھی اور اسی فیصد شیرز لے لیے۔ اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس ائرلائن کو چلانے کے لیے وہ پرانے جہاز کباڑ میں خرید کر لایا تھا اور گرنے والا طیارہ ان میں سے ایک تھا، اس بات کا یقین کیا جا رہا ہے کہ دراصل پی آئی اے کا سابق چپراسی ارشد ایک فرنٹ مین ہے اور اس کے عقب میں کوئی اہم شخصیت ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات میں اگر وزارت دفاع کے کسی اعلی عہدے دار کا نام سامنے آگیا کہ اس نے کچھ مال کما کر ماضی میں بین ہونے والی اس سروس کو بغیر معیار چیک کیے لائسنس دیا تھا، تو کیا اسے کوئی سزا مل سکے گی کیونکہ پی پی پی کی موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں ایک کام اگر پوری ایمانداری سے کیا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ جس پر بھی مال کمانے کا الزام لگا اسے سزا کی بجائے انعام کے طور پر وزیر بنایا جاتا ہے۔
اس حادثے میں ایک افسوسناک پہلو یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ بعض لوگ اس حادثے میں جان بحق ہونیو الی خواتین کے زیورات اور دیگر قمیتی چیزیں چرا لے گئے۔ جب ہر طرف لاشیں اور انسانی اجزاء بکھرے ہوئے تھے، اس وقت بھی چند لوگوں میں اتنی جرات تھی کہ وہ اس وقت بھی لاشوں سے زیورات اور قمیتی چیزیں اکھٹی کرنے میں مصروف تھے اور پولیس کے آنے سے قبل وہ یہ قمیتی زیورات اور چیزیں لے کر گھروں کو جا چکے تھے۔ تاہم دوسری طرف بہت سارے مقامی لوگوں نے ریسکیو کام میں مدد بھی کی اور وہ پولس اور دیگر اداروں سے بہت پہلے وہاں پہنچ کر امداد ی کام شروع کر چکے تھے۔ اس طرح یہ مقامی لوگ اپنے گھروں سے چادریں لے کر آئے اور انہوں نے انسانی اجزاء کو اکھٹا کیا اور لاشوں کو بھی اپنے گھروں سے لائے گئے کپڑوں سے ڈھانکا۔
لاشوں کے ٹکڑوں نے گاؤں کے لوگوں کو بھی رلا دیا
جائے حادثہ کر طرف جانے والے علاقے کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور فوج کی بیشتر گاڑیاں اس جانب جا رہی کئی مقامات پر روکے جانے کے باوجود ہم حسین آباد نامی گاؤں میں پہنچ گئے جہاں یہ جہاز گرا تھا۔جہاز کے زمین پر گرنے سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا نظام منقطع ہو گیا۔ جہاز کا ملبہ کھیتوں اور کئی گھروں میں گرا ہوا تھا۔ مسافروں کی کرسیاں قریبی مکانات کی دیواریں توڑ کر اندر گری ہوئی تھیں۔ کھیت میں انسانی اعضاء، کپڑے، جوتے اور کتابیں بکھری پڑی تھیں۔فضائی حادثہ اتنا ہی بے رحم ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ تو تھا لیکن جب حسین آباد گاؤں اور اس سے متصل کھیتوں میں انسانی اعضا بکھرے دیکھے تو بات سمجھ میں نہیں آئی کہ انسانی جسم کے اتنے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیسے ہوئے اور کیوں بکھر گئے۔حسین آباد اسلام آباد کے مضافات میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ اس چھوٹے سے گاؤں پر بہت بڑا حادثہ گزر گیا۔ کراچی کے جناح ٹرمینل سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی بھوجا ائیرلائنز کی پرواز بی ایچ او دو سو تیرہ اپنی منزل پر اترنے کے بجائے اس گاؤں پر گر گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ابتدائی لوگوں میں شامل ہونا پیشہ وارانہ فرائض کے طور پر اعزاز تو ہے لیکن اس موقع پر خاصا اذیت ناک بھی ثابت ہوا۔
حادثے کے فوراً بعد گاؤں کی بجلی چلی گئی تھی، ایسے میں گاؤں کی تنگ گلیوں سے گزرتے کبھی جہاز کے کسی پرزے سے ٹھوکر لگتی، کبھی کسی مسافر کا ہینڈ بیگ پاؤں تلے آتا اور کبھی گوشت کا لوتھڑا دکھائی دیتا۔’سر آگے مت آئیں‘۔ اندھیرے میں گاؤں سے کچھ دور کھیت میں سے یہ آواز آئی تو میں رک گیا۔ دور کھڑے فوجی جوان سے وجہ پوچھی تو وہ کچھ نہ بولا بس ہاتھ میں پکڑی ٹارچ کی روشنی ایک جانب پھینک دی۔
کھیت میں گندم کٹ چکی تھی اور کٹی ہوئی فصل کی چھوٹی چھوٹی ڈھیریاں بنا دی گئی تھیں۔ انہی ڈھیریوں میں ایک ذرا مختلف قسم کی ڈھیری دکھائی دی۔ ذرا توجہ دی تو محسوس ہوا کہ انسانی گوشت کا ڈھیر ہے۔ یہ جسم کا کون سا حصہ تھا، کچھ پتہ نہ چلتا تھا۔ذرا دور اسی گھپ اندھیرے میں رونے کی آواز آئی۔ گاؤں کا ایک مرد سسکیاں لے کر رو رہا تھا۔ ’یہ لوگ تو جنتی ہیں۔‘ میں اور فوجی جوان اس کی بات سن کی اس جانب لپکے۔ یہ غالباً جہاز کا وہ حصہ تھا جہاں مسافروں کی ابتدائی نشستیں ہوتی ہیں۔ سیٹوں کے بیچ میں ایک سے زیادہ جسم ایک دوسرے میں اور جہاز کا لوہا ان کے بیچ میں غلط ملط ہوچکا تھا۔ کس کا پاؤں کس جانب تھا اور کس کا سر کس کے جسم پر تھا، کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔
فوجی جوان نے اس دیہاتی کو سہارا دیا، میں نے اپنے آپ کو۔ ریسکیو کے عملے کو آواز دی وہ پہنچ تو گئے لیکن کسی کو کچھ سجھائی نہ دیا کہ ان ’لاشوں‘ کو کیسے باہر نکالا جائے۔ذرا آگے بڑھا تو اس جگہ پہنچ گیا جہاں جہاز کے انجن پڑے تھے۔ پٹرول کی تیز بو اور ساتھ ہی ہلکی ہلکی دہکتی ہوئی آگ کی جانب وہاں موجود فوجی افسر کی توجہ دلوا کر ذرا دور ہٹ گیا۔جہاز کا درمیانی حصہ ایک مکان کی چھت پر نظر آیا۔ اس مکان کی ایک دیوار گر چکی تھی اور مالک مکان نے بتایا کہ اس کی بھینس اس حادثے میں زخمی ہوئی ہے۔اس مکان میں سول ایوی ایشن کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم اسی وقت داخل ہوئی۔ ٹیم کے سربراہ اپنے ساتھیوں کو بتا رہے ہیں کہ زمین پر جہاز نہیں بلکہ اس کا ملبہ گرا ہے۔
’اگر پورا جہاز اس گاؤں پر گرا ہوتا تو نیچے بہت تباہی ہوتی۔ جہاز کے ایندھن سے آگ لگتی اور اس کے انجن کے چلتے ہوئے پرزے گھروں کے پرخچے اڑا دیتے۔‘انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ جہاز کا اگلا حصہ دور کھیت میں گرا ہے، درمیانی حصہ مکان کی چھت پر لیکن دم نظر نہیں آ رہی جس میں بلیک بکس ہو گا۔وہ اپنے ساتھیوں سے پوچھ رہے تھے کہ جہاز کا آخری رابطہ کتنے بجے ہوا۔ انہیں بتایا گیا کہ زمین پر گرنے سے پندرہ منٹ پہلے جہاز کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ’ اس کا مطلب ہے جہاز کے اندر کوئی تکنیکی نقص پیدا ہوا تھا اور محض بارش اس حادثے کی وجہ نہیں ہے۔‘
علاقے میں تاریکی ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں نہایت دشواری پیش آ رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ریسکیو اور فوجی اہلکار تمام شہریوں کو وہاں سے ہٹا رہے تھے۔جہاز گرنے کے باعث چند مکانوں کو نقصان ہوا ہے تاہم کسی علاقہ مکین کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ میں متاثر ہونے والے ایک گھر کی رہائشیں سنیہ اشتیاق نے بتایا کہ وہ لوگ گھر میں تھے کے باہر موجود ان کے والد نے اندر آ کر کہا کہ ’باہر نکلو جہاز تباہ ہو گیا ہے۔‘
“ہم باہر نکلے تو ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ جہاں قدم رکھتے تھے آگ تھی۔ میں، میری امی اور دو بھائی بڑے مشکل سے وہاں سے نکلے۔”سنیہ اشتیاقحادثے کی دہشت سے لرزتی ہوئی سنیہ نے بتایا کہ ’ہم باہر نکلے تو ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ جہاں قدم رکھتے تھے آگ تھی۔ میں، میری امی اور دو بھائی بڑے مشکل سے وہاں سے نکلے۔‘سنیہ نے بتایا جب وہ جان بچا کر ساتھ والے گھر میں پہنچیں تو وہاں بھی آگ اور لاشیں تھیں۔ انہوں نے اس حادثے کو قیامت قرار دیتے ہوئے کہا وہ اس خوفناک منظر کو بھول نہیں سکتیں۔ جائے حادثہ کے قریب واقعے گھروں سے خواتین اور بچوں کو وہاں سے قدرے فاصلے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ جہاز تین بار زمین سے ٹکرایا اور پھر بلند ہوا اور اس کے بعد مکانوں سے ٹکرایا۔ ایک عینی شاہد محمد ساجد نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی جانب جار رہے تھے کہ انہوں نے جہاز کو زمین کے انتہائی قریب آتےدیکھا۔ انہوں نے بتایا ’جہاز زمین کے بہت قریب آگیا تھا اور پھر اس کے بائیں انجن میں دھماکہ ہوا جس کے بعد جہاز زمین پر گرگیا۔‘ان کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو بیشتر مسافروں کی آدھی ادھوری لاشیں سیٹوں سے بندھی ہوئی تھیں جبکہ کچھ لاشیں جائے حادثہ کے آس پاس واقع گھروں میں بھی گریں۔”جہاز زمین کے بہت قریب آگیا تھا اور پھر اس کے بائیں انجن میں دھماکہ ہوا جس کے بعد جہاز زمین پر گرگیا۔ بیشتر مسافروں کی آدھی ادھوری لاشیں سیٹوں سے بندھی ہوئی تھیں جبکہ کچھ لاشیں جائے حادثہ کے آس پاس واقع گھروں میں بھی گریں۔”
محمد ساجد
جائے حادثہ کے قریب کام کرنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ وہ اپنے خیمے میں بیٹھا تھا کے اسے جہاز کی آواز انتہائی قریب سے سنائی دی۔ اس نے نکل کر دیکھا تو جہاز ڈولتا ہوا دو مرتبہ زمین سے ٹکرایا اور تیسری مرتبہ ٹکرانے پر اس میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ کچھ دیر کے لیے ہر طرف تیز روشنی پھیل گئی۔ ان کے مطابق کافی دیر تک وہاں آگ لگی رہی۔
جائے حادثہ پر پہنچنے والی شہری دفاع کی پہلی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے لاشوں کے قریب پڑے کاغذات، قیمتی سامان ، زیور اور نقدی کو اکھٹا کیا جسے بعد میں علاقے کی اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر دیا گیا۔حادثے کے چار گھنٹے کے بعد علاقے میں جزوی طور پر بجلی بحال کر دی گئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں میں قدرے تیزی آئی۔جائے حادثہ پر اکھٹے ہو جانے والے عوام کی بڑی تعداد امدادی کاموں میں خلل کا باعث بن رہی تھی۔ لوگوں کے رش کی وجہ سے ایمبولینسیں نہ تو جائے حادثہ پر آ پا رہی تھیں اور نہ ہی وہاں سے باہر نکل سکی ہیں۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں کے ٹکڑے ایک ڈھیر کی شکل میں سڑک کنارے جمع کر رکھے تھے۔ عوام کو ہٹانے کے لیے فوج نے علاقے کا انتظام سنبھال لیا تھا جس کے بعد میڈیا کو بھی جائے حادثے پر رکنے نہیں دیا گیا۔
پاکستان میں جہاز ھرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کیا وجہ ہے ؟
راولپنڈی اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نجی ائیر لائن کے طیارے کا حادثہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نجی کمرشل فضائی کمپنی کا تیسرا حادثہ ہے اور ماہرین اس بات پر سر جوڑے بیٹھے ہیں کہ پاکستان میں اچانک جہاز گرنے کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں۔
بھوجا ایئر لائن کی جو پرواز لوئی بھیر کے قریب گر کر تباہ ہوئی ہے اس میں ایک سو ستائیس افراد سوار تھے۔پاکستان میں کسی طیارے کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد حادثہ پیش آیا ہے۔ پاکستان میں آخری فضائی حادثہ کراچی میں اٹھائیس نومبر دو ہزار دس کو ہوا تھا جس میں ایک چھوٹا طیارہ کراچی کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا اور اس حادثے میں بارہ افراد مارے گئے تھے۔بین الاقوامی فضائی حادثوں اور ہنگامی مواقع پر نظر رکھنے والے نجی دفتر، ’ائر کرافٹ کریشز ریکارڈ آفس‘ کے مطابق اس حادثے سے قبل پاکستان میں پینتیس ایسے حادثے ہوئے ہیں جن میں سات سو پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستان کی فضائی تاریخ کا سب سے جان لیوا حادثہ بھی اسلام آباد کے قریب ہی اٹھائیس جولائی دو ہزار دس کو پیش آیا تھا جب ایئر بلیو کی ایک سو باون افراد سے بھری ائر بس تین سو اکیس مارگلہ کی پہاڑیوں سے جا ٹکرائی تھی۔اس سے قبل دس جولائی سن دو ہزار چھ کو سرکاری ہوائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کا فوکر طیارہ ملتان ائر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اُس میں پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جن میں ہائی کورٹ کے دو جج، فوج کے دو بریگیڈئر اور بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل تھے۔
مسافروں کی اموات کا سبب بننے والے حادثوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
جان لیوا حادثات
بین الاقوامی فضائی حادثوں اور ہنگامی مواقع پر نظر رکھنے والے نجی دفتر، ’ائر کرافٹ کریشز ریکارڈ آفس‘ کے مطابق اس حادثے سے قبل پاکستان میں پینتیس ایسے حادثے ہوئے ہیں جن میں سات سو پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ہوائی کمپنی پاکستان اٹرنیشنل ایئر لائنز یا ابتداء میں پاک ائر ویز، کو گیارہ حادثے اندرونِ ملک ہی پیش آئے جن میں سے پانچ حادثے فوکر طیاروں کے تھے۔ سن دو ہزار چھ میں ملتان کا فوکر طیارے کا حادثہ پی آئی اے کی تاریخ کا اندرونِ ملک سب سے جان لیوا حادثہ تھا جس کے بعد فوکر طیاروں کا استعمال بند کر دیا گیا۔
پاکستان میں اب تک فوجی مسافر طیاروں کے دس حادثے پیش آئے ہیں۔ آخری حادثہ پاکستان ائر فورس کے فوکر طیارے کا تھا جو بیس فروری سن دو ہزار تین کو پیش آیا۔ کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے اس طیارے میں اس وقت کے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مصحف علی میر سترہ افسران سمیت مارے گئے تھے۔
دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں اٹھائیس جولائی سن دو ہزار دس کو اندرونِ ملک ہونے والا حادثہ کسی کمرشل نجی ہوائی کمپنی کا پہلا اور ملکی تاریخ کا سب سے جان لیوا فضائی حادثہ ہے۔
پاکستانی فضائیہ کے لیے اب تک مال بردار طیارے ہرکولیس سی ون تھرٹی سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں جن میں خصوصی کیپسول رکھ کر مسافروں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہرکولیس سی ون تھرٹی کے چار حادثوں میں سے سترہ اگست انیس سو اٹھاسی کو بہاولپور کے قریب پیش آنے والا حادثہ قابلِ ذکر ہے جو اس وقت کے صدر اور فوجی آمر جنرل ضیاء الحق سمیت تیس اہم شخصیات اور فوجی افسران کی موت کا سبب بنا۔
پاکستانی سرزمین پر گزشتہ تریسٹھ برس میں غیر ملکی ہوائی کمپنیوں کے نو فوجی اور غیر فوجی مسافر بردار طیاروں کو حادثے پیش آئے ہیں
۔ ان میں سے تین حادثوں میں افغانستان کے مسافر بردار طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ تیرہ جنوری انیس سو اٹھانوے کو افغان ہوائی کمپنی آریانا ایئر کا مسافر طیارہ خوژک پہاڑی سلسلے میں توبہ اچکزئی کے علاقے میں گرا۔ اس حادثے میں اکاون مسافر ہلاک ہوئے اور یہ اٹھائیس جولائی دو ہزار دس سے پہلے تک پاکستانی سرزمین پر سب سے زیادہ جان لیوا فضائی حادثہ تھا۔
نو جنوری سن دو ہزار دو کو امریکی ائر فورس کا ہرکولیس سی ون تھرٹی بلوچستان کی شمسی ائر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا اور سات مسافروں کی موت کا سبب بنا۔ یہ پاکستان میں کسی غیر ملکی طیارے کا آخری حادثہ تھا۔
چوبیس فروری سن دو ہزار تین میں ایدھی ائر ایمبولینس کا سیسنا چار سو دو طیارہ کراچی کے قریب آٹھ مسافروں کی موت کا سبب بنا۔
اسلام علیکم ساتھیو
ابھی تو ہم سیا چن کے مجاہدوں کے لئے ہی پریشان تھے کہ اتنے پیارے ایک ا ور آفت ناگہانی یعنی فضائی حادثے کی نظر ہو گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
موت بر حق ہے اور یہ حادثات ہمیں متوجہ کرتے ہیں کہ بس کچھ پتہہ نہیں کب زندگی پوری ہوجائے ،کہاں اور کدہر موت آدبوچے تو تیاری ضروری ہے ۔
غم اتنا شدید ہے کہ کوئی جملہ کوئی تسلی کا لفظ سمجھ نہیں آرہا ۔
اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لوا حقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
اللہ کا شکر ہے کہ آبادی کے لوگ محفوظ رہے ۔
جو چلے گئے ان کا غم انتہائی شدید ہے کہ آج کل شاید ہی کوئی دن جاتا ہو جب کہیں نہ کہیں سے کوئی نہ کوئی دل دکھانے والی خبر نہ ملے ۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب ہی توبہ اور استغفار کی طرف متوجہ ہوں ۔ اور اپنے ساتھ ساتھ سب کی عافیت کی دعا مانگیں کہ یہ بھی صدقئہ جاریہ ہے ۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آمین
اورجو اللہ کے پاس چلے گئے اللہ ان کی مغقرت فرمائے آمین
عالم آرا
تم آگے چلو پیچھے ہم آتے ہیں ،
بے شک موت برحق ہئے لیکن ائمّہ طاہرین کے فرمودات میں دعائیں ہیں جو مرگ مفاجات سے بچاتی ہیں سفر سے قبل خصوصی نماز سفر پڑھی جاتی ہئے صدقے خیرات کے زریعے آنے والی بلاؤں کو رد کیا جاتا ہئے تاکہ بلائے ناگہانی سے حفاظت ہو سکے ،
ہم بہت بے بس ناتواں اور کمزور ہیں مشیّت ایزدی کے آگے بے بس ہیں
اللہ ہم ناتوانوں پر رحم کرے اور سانحہ عظیم میں گزر جانے والوں کو جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے پیاروں کوصبر جمیل عطا کرے
خداوند قدّوس ہمارے معاشرے سے انسانی جانون سے کھیلنے والے حیوانو ں سے پاک کر دے
جہاز کی مدّت ا ستعمال ختم ہو چکی تھی جس کو محض پیسے کی لالچ میں استعمال میں لاکر دنیاوی مال وزر کے بھوکے حیوانوں اور شیطانوں نے ملکر اتنی انسانی جانوں کی بھینٹ لے لی
کس قدر آساں ہے موت…….
جناب عرفان صدیقی کا ایک کالم
ایک اور المناک حادثے نے دکھی کردیا ہے۔ قوم تو اب تک سیاچین سانحے کے غم سے ہی نہ سنبھلی تھی۔
اسلام آباد کا موسم بے حد خوشگوار تھا۔ اتنا خوشگوار کہ اُس میں بلاکی رومانویت رچ بس گئی تھی۔ مغرب سے پہلے ہی تاریکی نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔ میں کمرے سے نکل کر برآمدے میں آبیٹھا اور بتی بجھا کر چھم چھم برستی بارش کا منطر دیکھنے لگا۔ گلی کی بتیاں روشن تھیں اور آسمان سے ستاروں کا تارسا بندھا تھا۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور فضا میں خنکی بے حد بڑھ گئی تھی۔ مغرب کے بعد بارش اور تیز ہوگئی۔ میں نے لاہور کے ایک دوست کو ٹیکسٹ پیغام کیا کہ اسلام آباد میں مینہ برس رہا ہے اور ٹھنڈی ہوا نے موسم بے حد خوشگوار کردیا ہے۔ اُس نے کہا۔ ”ہاں لاہور میں بارش تو نہیں لیکن موسم بہت اچھا ہے“۔ اتنے میں مجھے بیگم نے طیارے کے حادثے کی خبر دی۔ میں ٹی وی کے سامنے آبیٹھا جہاں خبر آرہی تھی کہ بھوجا ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کا سبب ”خراب موسم“ بتایا گیا۔
میں زیادہ دیر تک ٹیلی ویژن کے دلدوز مناظر نہ دیکھ سکا۔ بات تو اتنی ہی تھی کہ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار 127 انسانوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ ٹیلی ویژن بند کردینے کے باوجود میں اپنے آپ کو اس سانحے کی گرفت سے نہیں نکال پایا۔ 127 انسان، اُن کے اہل وعیال، اُن کے دوست احباب، اُن کے چاہنے والے، کیا دنیا تھی کہ چشم زدن میں اجڑ گئی، کیا کیا خواب ہوں گے کہ آگ میں بھسم ہوگئے۔ کیا کیا ارادے ہوں گے جو فضاؤں میں بکھر گئے۔ یہ بجا کہ
انیس دم کا بھروسہ نہیں ٹھہر جاؤ
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
لیکن زندگی سے محبت انسان کی جبلت ہے۔ یہ معلوم ہوتے ہوئے بھی کہ چراغ اور ہوا کا رشتہ کیا ہے، انسان زندگی کی ناپائیداری کے احساس کو بھلا کر اپنی منزلوں کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ اُسے رہنا ہی چاہئے کہ موت کے معین دن سے پہلے اپنے اوپر موت کے تصور کی چادر تان لینا کبھی انسان کا شیوہ نہیں رہا۔خطرات کا تقاضا بھی یہی ہے اور نظام کائنات کی اساس بھی۔ لیکن موت اپنی جگہ ایک اٹل حقیقت ہے چاہے وہ کسی بھی حال، کسی بھی انداز میں آئے۔ میں آج اقبال کے حوالے سے کچھ لکھنا چاہتا تھا لیکن حادثے نے دل ودماغ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ علامہ، ”والدہ مرحومہ کی یاد میں“ موت کافلسفہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں۔
آہ یہ دنیا، یہ ماتم خانہٴ برناؤ پیر
آدمی ہے کس طلسم دوش و فردا میں اسیر
کتنی مشکل زندگی ہے کس قدر آساں ہے موت
گلشن ہستی میں مانند نسیم ارزاں ہے موت
زلزلے ہیں، بجلیاں ہیں، قحط ہیں، آلام ہیں
کیسی کیسی دختران مادر ایام ہیں
کلبہٴ افلاس میں، دولت کے کاشانے میں موت
دہشت ودر میں، شہر میں، گلشن میں‘ ویرانے میں موت
موت ہے ہنگامہ آرا قلزم خاموش میں
ڈوب جاتے ہیں سفینے موج کی آغوش میں
نے مجال شکوہ ہے، نے طاقت گفتار ہے
زندگانی کیا ہے اک طوق گلوافشار ہے
قافلے میں غیر فریاد درا کچھ بھی نہیں
اک متاع دیدہ تر کے سوا کچھ بھی نہیں
اخبارات، تباہ شدہ طیارے اور کم نصیب مسافروں کے لواحقین کی درد بھری کہانیوں سے چھلک رہے ہیں۔ ایسے ہر حادثے کے بعد تحقیقات کی رسم، روایت بن چکی ہے۔ شاید ہی سراغ ملے کے طیارے کی تباہی کا حقیقی سبب کیا تھا۔کچھ بھی ہو، جانے والے لوٹ کر نہیں آئیں گے اور اُن کے لواحقین کے زخم بھرنے میں زمانے لگیں گے۔الله اس جانکاہ حادثے میں لقمہٴ اجل ہوجانے والوں کو اپنی آغوش رحمت میں لے لے اور ان کے پسماندگان کو صبر کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے۔
حادثے، ظاہری اسباب و محرکات کے باوجود ہمیشہ پراسراریت کی دھند میں لپٹے رہتے ہیں اور ہمارے حواس خمسہ کی گرفت سے بہت دور کسی اور دنیا میں کسی اور ہی کہانی کا اسکرپٹ لکھا جارہا ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں میں دبئی میں تھا۔ ایک شام مجھے بچے ”ٹائی ٹینک“ نامی فلم دکھانے لے گئے۔ میں بہت پہلے کئی آسکرایوارڈ جیتنے والی یہ شہرہٴ آفاق فلم دیکھ چکا تھا۔ یہ فلم ”ٹائی ٹینک“ نامی اس عظیم الشان بحری جہاز کی تباہی پر بنائی گئی جو آج سے ایک صدی پہلے، 15/اپریل 1912ء کو بحراوقیانوس کی نیلگوں لہروں کی نذر ہوگیا۔ وہ جہاز نہیں رنگین خوابوں کا ایک پُر تعیش جزیرہ تھا جس کی تیاری میں تین ہزار ہنرکار، تین سال تک مگن رہے۔ 883 فٹ لمبا اور گیارہ منزلہ عمارت جیسا بلند یہ جہاز تین سال تک خبروں کا موضوع بنارہا۔ 46000 ٹن وزنی جہاز میں روزانہ 825 ٹن کوئلہ جلتا تھا۔ اس میں پہلی بار گرم پانی کا ایک بڑا سوئمنگ پول بنایا گیا۔ ریستوران‘ قہوہ خانے، لائبریری، ان ڈور گیمز، جمنیزیم، اسٹورز، باربر شاپس اور جانے کیا کیا کچھ۔ وائٹ اسٹار کمپنی نے بڑے طمطراق سے اسے “UNSINKABLE” کا نام دیا یعنی ایسا جہاز جو ڈوب نہیں سکتا۔ اسکے 16 کمپارٹمنٹس ایسے فولادی دروازے اور دیواریں رکھتے تھے کہ پانی کی پرشور لہریں ان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی تھیں۔ اس کی فرسٹ کلاس کے ایک ٹکٹ کی قیمت4700 ڈالر، یعنی موجودہ کرنسی میں تقریباً 55000 ڈالر تھی۔جہاز پر 75 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی جو آج تقریباً 50 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
3547مسافروں کی گنجائش رکھنے والے اس پرتعیش جہاز پر 2228 مسافر سوار ہوائے۔ اُن میں امیر کبیر گھرانوں کے تیرہ نوبیاہتا جوڑے بھی تھے جو ہنی مون منانے جارہے تھے۔10/اپریل 1912ء کو جہاز نے انگلستان کی بندرگاہ ساؤتھیمپٹن سے لنگر اٹھایا تواخبارات ایک تخیلاتی جہاز کے سرگرم سفر ہونے کی خبروں سے چھلک اٹھے۔ 2228 افراد اپنی اپنی خوش نصیبی پہ نازاں تھے کہ انہیں ”ٹائی ٹینک“ کے پہلے سفر کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ ٹھیک چار دن بعد ”ٹائی ٹینک“ ایک برفانی تودے سے ٹکرا گیا اور عشرتوں کے خواب آگیں جزیرے میں ایک کہرام مچ گیا۔ 14/اپریل 1912ء کو قدرت کا نادیدہ ہاتھ ”ناقابل غرق“ دیو قامت جہاز سے کھیلنے لگا۔ لائف بوٹس ناکافی نکلیں۔ کپتان نے اعلان کیا۔ ”پہلے عورتیں اور بچے“۔ اس شب آسمان پر چاند نہیں نکلا تھا۔ سمندر بے حد پرسکون تھا۔ لیکن رات کے آخری لمحات میں ٹائی ٹینک دو حصوں میں ٹوٹ کر 12600 فٹ نیچے چلا گیا۔ 2228 مسافروں میں سے صرف 705 بچ سکے۔ 74 سال بعد 1986ء میں جہاز کے ملبے کا سراغ ملا۔ 1997ء میں اس پر ”ٹائی ٹینک“ نامی فلم بنی۔ فلم کی کہانی ایک خاتون کے مشاہدات پر مبنی تھی جو زندہ بچ گئی تھی۔ فلم کا وہ منظر دل دہلادیتا ہے جس میں ڈوبتے جہاز اور سر پہ منڈلاتی موت کے خوف سے آزاد ہوکر ایک بینڈ دھنیں بجارہا ہے کہ مسافروں کے اعصاب نہ چٹخنے پائیں۔ اور پھر وہ دھنیں بجاتے بجاتے پانی کی نذر ہوجاتے ہیں۔
موت اٹل ہے۔ حادثے ظاہری اسباب و محرکات سے ہٹ کر پراسراریت کی ایسی دنیا رکھتے ہیں جو ہمارے حاشیہ فہم و ادراک سے کوسوں دور ہے۔ تین ہزار انسانوں کی محنت سے تین سال میں تیار ہونے والا ٹائی ٹینک صرف تین دن پانی میں سفر کرسکا اور اس عالم میں غرق آب ہوگیا کہ لہروں میں ہلکا سا تلاطم بھی نہ تھا اور سمندر نے ٹائی ٹینک کی عظمت کے سامنے دم سادھ رکھا تھا۔ تو پھر ہے نا کوئی ہاتھ جس نے ناقابل غرق (UNSINKABLE) کو کسی غریب مچھیرے کی ناکارہ کشتی کی طرح بحراوقیانوس کی تہہ میں پھینک دیا۔
میرے دوست نے پیغام بھیجا۔ ”تم تو کہتے تھے اسلام آباد کا موسم بہت خوبصورت ہے“۔ انسان بھی کتنا کم نظر ہوتا ہے۔ بھول جاتا ہے کہ ستاروں جیسی بوندوں اور ٹھنڈی ہواؤں سے ذرا اوپر بجلیاں بھی کوند رہی ہیں اور زندگی کے رومانوی حسن کی آڑ میں موت کا خونی ہاتھ اپنی کرتب گری کررہا ہے۔
زندگی کی آگ کا انجام خاکستر نہیں
ٹوٹنا جس کا مقدر ہو یہ وہ گوہر نہیں
جانے والے ایک نئی دنیا میں زندہ رہیں گے۔ زندہ رہ جانے والوں کا غم ہمالہ سے زیادہ بھاری، لیکن انہیں بہر طور زندہ رہنا ہے اور اس زندگی کے لئے انہیں اپنے آپ کو بھی سنبھالنا ہے، اور ایک دوسرے کو سہارا بھی دینا ہے، الله ان کے حوصلے بڑھادے۔
ترازی بیٹے میں خود اس المناک سانحے پر اتنی غم زدہ ہوں کہ کچھ بھی لکھنے کے قابل نہیں پاکستان کراچی مین میری خالہ زاد بہن کی سسرال میں کہرام ہئے کہ ان کے گھر میں باپ کی مانند سب سے بڑا بھائ اس جانکاہ حاد ثے کی نذر ہو چکا ہئے ،اللہ ہم سب پر اپنا کرم کر دے رھم کر دے یہ غم جن گھرانوں پر ٹوٹ پڑا ہئے اس غم کا کوئ ازالہ ہئے ہی نہیں آئیے ہاتھ اٹھا کر سورۃ فاتحہ پڑھ کر مرحو مین کو ہدیہ کریں کہ اس وقت جانے والون کو ہماری جانب سے اسی تحفے کی ضرورت ہئے
اس سوگوار گھڑی میں کیا کہیں اور کیا نہ؟ اسے قسمت کا لکھا سمجھیں یا اپنی تقدیر کے ساتھ خود اپنا ہی مذاق سمجھیں۔ برے حاکم، قوم کی مردہ دلی، بے خبری اور مجرمانہ غفلت کے سبب بر سر اقتدار آتے ہیں ۔ مصیبت یہ ہے کہ یہاں سپریم کورٹ، مقننہ، سیاسی دھڑوں اور حکومت سمیت کوٗی بھی لاٗق اعتبار نہیں رہا۔ کس حادثے کی کونسی رپورٹ کا قوم کو انتظار ہے، مجھے نہیں معلوم۔ لیکن مجھے جس چیز کا نتظار ہے وہ ان حاکموں اور ان کے قماش کے لوگوں کی سزائے موت ہے، کم از کم صدام جیسی۔
اب وزیر داخلہ نے نئی بے پر کی یہ اڑائی کی یہ دہشت گردی کے سبب بھی ہو سکتا ہے۔ لا حول ولا قوۃ الا با اللہ۔ جہاں دہشت گردی ہو، اسے کہتے ہیں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹ گیا اور جہاں حکو متی اور سرکاری بد نیتی سے کچھ ہوا، اسے دہشت گردی کہ دیا۔ یہ کوئی قدرتی حادثہ نہیں، بلکہ انسانی غفلتوں کا نتیجہ اور المناک واقعہ ہے جو محض بد نیتی کے سبب سے پیش آیا۔ پہلی بد نیتی اس کمپنی کا اجازت نامہ، پھر اس جہاز کو ارنے کی اجازت، پھر خراب موسم میں پرواز کا اجازت نامہ۔۔۔۔کہاں کہاں کتنے پیسے کھپا کر بھوجا نے یہ پرواز بھیجی ہوگی۔ اسے ہم اسے بد قسمتی کا سبب اور بے قابو حادثہ مانتے اگر تمام ضروری اقدامات عالمی معیار کے مطابق اٹھانے کے بعد پھر بھی کسی انہونی سے یہ اتنا بڑا نقصان ہو جاتا۔ لیکن یہاں تو گوشت کی رکھوالی پہ بجو بیٹھے ہیں، پھر زندہ و مردہ کا بچنا کہاں ممکن۔ اسے کون حادثہ کہے گا۔۔۔۔یہ سراسر مجرمانہ افعال کا نتیجہ ہے۔ اے اللہ اس قوم کو بیدار فرما۔ آمین
یہ سانحہ ہے کہ واعظوں سے الجھ پرا میں
یہ واقعہ ہے کہ پی رہے تھے شراب سارے
اس حادثے اور اس جیسے تمام واقعات کے پس پردہ طاقتوں کے لئے ہم اللہ سے عذاب کی درخواست کرتے ہیں۔ اللھم عذبھم عذاباً یستغیث اھل النار آمین یا رب العالمین۔ اللھم العنھم اجمعین۔
جانے والے ایک نئی دنیا میں زندہ رہیں گے۔ زندہ رہ جانے والوں کا غم ہمالہ سے زیادہ بھاری، لیکن انہیں بہر طور زندہ رہنا ہے اور اس زندگی کے لئے انہیں اپنے آپ کو بھی سنبھالنا ہے، اور ایک دوسرے کو سہارا بھی دینا ہے، الله ان کے حوصلے بڑھادے۔
اچھے بھائ محمد احمد ترازی سلامت رھیں ۔آپ نے اتنی تفصیل سے اس المناک حادثے کے بارے میں لکھا ھے دل سے دعا نکلی ، اللہ کرے جو لوگ اس فضائ حادثے کے ذمہ دار ھیں ان کو واقعی عبرت ناک سزا ملے ،مگر یہ حادثہ بھی دیگر حوادث و واقعات کی طرح اور ٹائٹینک کی طرح کاغذی سمندر میں ڈوب جايئنگے اور انکی کھبی تفتیش و تحقیق نہ ھوسکےگی ، بات تو سچ ھے مگر بات ھے رسوائ کی
مصباح بھائی شکر اللہ کا آُپ کی خیریت ملی . شکر اللہ کریم کا کہ آپ کی صحت کچھ بحال ہوئی . اللہ پاک آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے . الہی آمین . حادثے نے تو سارے ہی دکھ تازہ کر دیئے . سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہا جائے آور کیا نہ سوچا جائے . بس رہ رہ کر پیچھے رہ جانے والوں کا دکھ ستا رہا ہے .اور جو گئے ان کے کیا دن تھے بھلا جانے کے . تحقیقات جب دہشت گردی کی نہیں ہوتی تو اس کی کہاں سے ہو گی .
السلام علیکم
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائیں سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین ۔
مصباح حسین بھائ اسلام علیکم ، بلاگ میں آپکی آمد آچھی لگی اور ھم ساری بہنیں تو ھمشیہ آپکے بلند اقبال اور صحت و تندرستی کی دعا کرتے رھتے ھیں اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمیں
زائرہ بجو اسلام علیکم
مشکل کی اس گھڑی میں ھم سب آپکے ساتھہ ھیں اور آپکے دکھہ میں برابر کے شریک ھیں ، اللہ تعالی فضائ حادثے کا شکار ھونے والوں کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین
بس یہی زندگی ھے اور اتنی ھی زندگی
سامان سو برس کا ھے پل کی خبر نیہن
اللہ فضل کرے زائرہ بجو ۔ بہت بہت دکھ ہوا پڑھ کر ۔ اللہ کریم آپ سب کو صبر عطا فرمائے اور جانے والوں کی مغفرت فرمائے ۔الہی آمین
بجو (سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ)
بجو سے اس لیے مخاطب کیا کہ ڈاکٹر نگہت نسیم آپ کو بجو کے لفظ سے مخاطب کرتی ہیں اور ہم ڈاکٹر صاحبہ کو باجی کہتے ہیں لہذا باجی کی بجو ہماری بھی بجو
سر دست الفاظ نہیں کہ اس جانگداز حادثے پر لکھا جاسکے
بہت دکھ ہوا یہ جان کر کہ آپ کی سسرال کی خالہ زاد بہن کی سسرال میں باپ کی مانند سب سے بڑا بھائ اس جانکاہ حاد ثے کی نذر ہو ا ، اللہ کریم آپ سب کو صبر عطا فرمائے اور جانے والوں کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
بھائی احمد ترازی نے اس سلسلہ میں بہت زبردست انکشاف کیا ہے مجھےاس کے مالک کےبارے میں حیرت اس پر نہیں ہے کہ وہ ایک چپراسی تھا حیرت اس پر ہے۔کہ اس نے کس تیزی سےترقی کی؟ یہ بغیر کسی بڑے شیطانی ہاتھ کی مدد کے بغیرممکن نہ تھا؟ زائرہ بہن اپنے عزیز کے لیئے دلی ھمدردی قبول فر ما ئیے۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرما ئے آمین۔ اس حادثہ پہ پہلے غم کااظہار، پھر بھائی مصبا ح کو مبارکباد ان کی صحت یابی پر۔ پھر اس حادثہ پر کچھ بات جو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ میں قر آن و سنت کے حوالے تو پہلےدیتا رہا ہوں۔ کیونکہ اسے سمجھنے والوں تعداد تھوڑی تھی لہذا میراجواب اثرپذیر نہیں ہوسکا؟اب میں اکثریت کے ایک ہم شرب کا حوالہ دیتا ہوںشاید اس کی طرح یہ بھی جاگ جائیں۔ وہ یہ ہے کہ؟
جب د لی نادر شاہ کے ہاتھوں تاراج ہو رہی تھی تو محمد شاہ رنگیلے نے جوبادشاہِ وقت تھا کفِ افسوس ملتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرے اعمالوں کی سزا ہے جس نے نادر کی صورت میں پکڑا ہوا ہے؟
اسلام علیکم
بہت دکھ ہوا زائرہ بجو ۔ یہ حادثہ واقعئی بڑا جانکاہ ہے ۔ابھی تو ہم پچہلا ہوائی حادثہ ہی نہیں بھولے تہھے ۔
ابھی خبروں میں پڑھا کہ ایک اور نجی ائر لائن کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر ایک حادثے سے بال بال بچا ہے ۔ اس کا ٹائر لینڈنگ کے وقٹ پھٹ گیا اور ائیر پورٹ بند کر دیا گیا ا۔
ا لحمد للہ کہ سب مسافر خیریت سے ہیں ۔
سمجھ نہیں آتا کہ اتنی چوک کس طرح ہوتی ہے ۔ کم از کم جہا زوں کی دیکھ بھال تو لازمی ہونی چاہئے ۔
اللہ سب کی حفاظت فرمائے آمین
عالم آرا
الفاظ میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اس حادثے کی وجوہات اور اسکے نتائج اور اثرات کی شدت کا احاطہ کرسکیں :
اس حادثے میں انسان کی غفلت کے ساتھ قدرت کی مرضی کا بھی ہاتھ تھا :
: ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف واپس جانے والے ہیں: کوئی کسی بہانے اور کوئی کسی بہانے: جانا سب ہی کو ہے:
اللہ مرحومین کو جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا کرے: آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو سلام و دعا
میں سب کے غم میں برابر کا شریک ہوں :
فقط :
منظور قاضی :جرمنی سے
تمام محترم ساتھیوں بیٹوں بیٹیوں تشکّر ، آ پ سب ساتھیوں کی تعزیت نے حوصلہ دیا تو مجھے یاد آیا ساتھ ہی بیٹے نے بھی کہا کہ فیروز بھائ کا تو آپ سے بھی اتنا قریبی رشتہ تھا کہ ہم نے اپنے بچپن میں آپ لوگوں کو شیروشکر اور ایک دوسرے کے گھروں میں بلا تکلّف آتے اور جاتے دیکھا
حقیقت یہ ہئے کہ حادثے کا سن کر مجھے بس یہ یاد رہا کہ وہ میری خالہ زاد بہن فرحانہ کے جیٹھ تھے یہ بھول گئ کہ کہ وہ میرے بھی ننھیالی عزیز تھے
میری والدہ اور ا ن کی والدہ سگی بہنوں کی طرح رہتی تھین
مجھے یاد ہئے کہ جب میں آخری مرتبہ ان کے گھر گئ تھی تو حالانکہ وہ اپنی بیگم کے ہمراہ کئ گھنٹے بعد ہاسپٹل سے آئے تھے ،میں گھر واپسی کے لئے اٹھنے لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے رضا (میرے بڑے صاحبزادے جو اسوقت میرے ہمراہ گئے تھے )سے کام ہئے ،میں انکی بات پر خاموش ہو گئ اور وہ رضا کے ساتھ باتیں کرنے لگے زرا سی دیر میں ان کی والد ہ بھی آکر ہمارے ساتھ بیٹھ گئیں
اور پھر میری کزن یعنی ان کی بہن نے آوا ز دے کر سب کو کھانے کی میز پر طلب کر لیا
بڑا ہی پر تکلّف کھاناتھا ،بعد میں،، میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا تھا کہ فیروز بھیّا کو تم سے کیا کام تھا بیٹا کہنے لگا ،کوئ کام نہیں تھا نارمل باتیں ہوتی رہیں دراصل کام کے بہانے کھانا کھانے کو روکنا تھا
واقعی اتنے بڑے سانحے پرمجھ جیسے کمزور دماغ ایسے ہی حواس باختہ ہو جاتے ہیں ،،
ویسے اگر عزیز رشے داری سے ہٹ کردیکھا جائے تو یہ دکھ تو ہم سب ہموطنوں کاسانجھا دکھ ہے نو بیاہتا جوڑے ،جنکے ارمانوں کے دن تو ابھی شروع ہی ہوئے تھے ،مائیں جو جگر کے ٹکڑوں کے انتظار میں راہ تک رہی تھیں بچّے جن کی آنکھوں میں ننھے خواب سجے تھے
کوئ لڑکی اپنے ہاتھون پر مہندی سجنے کی تاریخ کی منتظر تھی تو کہیں حجلہء عروسی کے پھول بھی نہیں مرجھائے تھے کہ سب کچھ خاک میں غلطاں ہو گیا
آئے ہاتھ اٹھا کے سب کے لئے دعائے مغفرت کریں کہ اب ہم یہی سرمایہ ان کو بھیج سکتے ہیں
اے مالک ہم تجھ سے دعاگو ہیں کہ اس سا نحے عظیم میں گزر جانے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ،اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما ،
مالک ہم بہت ہی ناتواں ہیں ،ہم سے وہ امتحان نا لینا جو ہماری تب وتاب سے بڑھ کر ہو آمین
تمام محترم ساتھیوں بیٹوں بیٹیوں تشکّر ، آ پ سب ساتھیوں کی تعزیت نے حوصلہ دیا تو مجھے یاد آیا ساتھ ہی بیٹے نے بھی کہا کہ فیروز بھائ کا تو آپ سے بھی اتنا قریبی رشتہ تھا کہ ہم نے اپنے بچپن میں آپ لوگوں کو شیروشکر اور ایک دوسرے کے گھروں میں بلا تکلّف آتے اور جاتے دیکھا
حقیقت یہ ہئے کہ حادثے کا سن کر مجھے بس یہ یاد رہا کہ وہ میری خالہ زاد بہن فرحانہ کے جیٹھ تھے یہ بھول گئ کہ کہ وہ میرے بھی ننھیالی عزیز تھے
میری والدہ اور ا ن کی والدہ سگی بہنوں کی طرح رہتی تھین
مجھے یاد ہئے کہ جب میں آخری مرتبہ ان کے گھر گئ تھی تو حالانکہ وہ اپنی بیگم کے ہمراہ کئ گھنٹے بعد ہاسپٹل سے آئے تھے ،میں گھر واپسی کے لئے اٹھنے لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے رضا (میرے بڑے صاحبزادے جو اسوقت میرے ہمراہ گئے تھے )سے کام ہئے ،میں انکی بات پر خاموش ہو گئ اور وہ رضا کے ساتھ باتیں کرنے لگے زرا سی دیر میں ان کی والد ہ بھی آکر ہمارے ساتھ بیٹھ گئیں
اور پھر میری کزن یعنی ان کی بہن نے آوا ز دے کر سب کو کھانے کی میز پر طلب کر لیا
بڑا ہی پر تکلّف کھاناتھا ،بعد میں،، میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا تھا کہ فیروز بھیّا کو تم سے کیا کام تھا بیٹا کہنے لگا ،کوئ کام نہیں تھا نارمل باتیں ہوتی رہیں دراصل کام کے بہانے کھانا کھانے کو روکنا تھا
واقعی اتنے بڑے سانحے پرمجھ جیسے کمزور دماغ ایسے ہی حواس باختہ ہو جاتے ہیں ،،
ویسے اگر عزیز رشے داری سے ہٹ کردیکھا جائے تو یہ دکھ تو ہم سب ہموطنوں کاسانجھا دکھ ہے نو بیاہتا جوڑے ،جنکے ارمانوں کے دن تو ابھی شروع ہی ہوئے تھے ،مائیں جو جگر کے ٹکڑوں کے انتظار میں راہ تک رہی تھیں بچّے جن کی آنکھوں میں ننھے خواب سجے تھے
کوئ لڑکی اپنے ہاتھون پر مہندی سجنے کی تاریخ کی منتظر تھی تو کہیں حجلہء عروسی کے پھول بھی نہیں مرجھائے تھے کہ سب کچھ خاک میں غلطاں ہو گیا
آئے ہاتھ اٹھا کے سب کے لئے دعائے مغفرت کریں کہ اب ہم یہی سرمایہ ان کو بھیج سکتے ہیں
اے مالک ہم تجھ سے دعاگو ہیں کہ اس سا نحے عظیم میں گزر جانے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ،اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما ،
مالک ہم بہت ہی ناتواں ہیں ،ہم سے وہ امتحان نا لینا جو ہماری تب وتاب سے بڑھ کر ہو آمین
اچھی بچو اللہ پاک آپ سب کو عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی ھمت و توفیق عطا فرماۓ آمین اور اس المناک فضائ حادثے میں جاںبحق ھونے والوں کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین ،
دل یقین کریں بہت اداس ھے دل ودماغ جیسے ماوف ھوکر رہ گیے ھیں
اللہ پاک رحم فرماۓکسی بڑے قومی سانحے پر جو ایک حساس پاکستانی کی کیفیت ھوتی ھے ، اسی کیفت کا شکار ھوں
سب کے لیے دعاۓ الخیر اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
اسلام علیکم محترم منظور قاضی بھائی
بڑی مدت بعد آپ کی تحریر دیکھی ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔آمین
دعا کی طالب
عالم آرا
بیٹی شاہین حیدر ،سلامت رہو
پاکستان اسلامی مملکت جمہوریہ میں ہر چیز مہنگی ہئے بس اگر کوئ شئے سستی ہئے تو وہ انسانی جان ہئے ،اس سستی شئے کا
سہارا لے کر ہمارے مملکت کے قارون ،شدّاد اور نمرود وں نے اپنے خزانے بھرنے کا پورا پورا انتظام کیا ہوا ہئے ان سب کو معلوم ہئے کہ ان کا بال بیکا بھی کو ئ مائ کا لال نہیں کر سکتا ہئے ،
ان بد قسمتون کو یہ نہیں معلوم کہ ایک گھڑی کے ہزارویں حصّے میں یہ اپنے خزانوں سمیت دفن ہو جائیں گے ، حاجیوں کی رقم کھانے والے یہ بے حیا کیا جانیں کسی کی جان کی حرمت یا اللہ کے قہر کی صورت ،،پیسہ ان کا ایمان ،اللہ ،اللہ خیر صلّہ
حادثے کے مرحومین کو اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پیچھے رہ جانے والوں کو صبر جمیل دے
دعاگو زائرہ بجّو
نگہت بہن، شاہین بہن سلام۔ آپ نے فدوی کا دل بھی بڑھایا اور سوا سیر خون بھی۔۔۔۔سلامت رہیں۔ قبلہ جیلانی صاحب بہت شکریہ۔ مولا سلامت رکھیں۔