آج ہمارے بھائی صفی کی رپورٹس کا دن ہے

آج صفی کی رپورٹس کا دن ہے ۔ آپ سب سے التجا ہے کہ دعاؤں میں صفی جیسے دردمند ، ہنرمند اور فکرمند بھائی کو یاد رکھیں ۔۔ اللہ کریم ہمارے بھائی پر اپنی تمام رحمتوں کو سایہ فگن رکھے ۔ اسے صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔۔الہی آمین

46 thoughts on “آج ہمارے بھائی صفی کی رپورٹس کا دن ہے”

  1. رحم فرما اس پرجس کا سرمایہ محض امید ہے
    اور جس کا ہتھیار گریہ ہے
    اے نعمتیں پوری کرنے والے ، اے سختیاں دور کرنے والے
    اے تاریکیوں میں ڈرنے والوں کیلئے نور
    اے وہ عالم جسے پڑھایا نہیں گیا
    محمد (ص) آل محمد (ص) پر رحمت فرما
    مجھ سے وہ سلوک کر جس کا تو اہل ہے
    ( دعائے کمیل۔ آزاد نظم نگہت نسیم )

  2. اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لیے علی ابن الحسین کی دعا

    “ بارالہا ! جس کی تو نے مدد کی اسے مدد نہ کرنے والوں کا مدد سے محروم رکھنا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اورجسے تو عطا کرے اس کے ہاں روکنے والوں کے روکنے سے کچھ کمی نہیں ہو جاتی ۔اورجس کی تو خصوصی ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والوں کا گمراہ کرنا بے راہ نہیں کر سکتا۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراپنے غلبہ اورقوت کے ذریعہ بندوں(کے شر) سے ہمیں بچائے رکھ اوراپنی عطا وبخشش کے ذریعہ دوسروں سے بے نیاز کر دے اوراپنی رہنمائی سے ہمیں راہ حق پر چلا “
    الہی آمین

  3. ا ے اللہ !
    محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورمیری دعا کا قبول کرنے والا میر ی پکار پر التفات فرمانے والا ، میری عجز وزاری پر رحم کرنے والا اورمیری آواز کا سننے والا ثابت ہو اور میری امید جو تجھ سے وابستہ ہے اسے نہ توڑ اورمیرا وسیلہ اپنے سے قطع نہ کر۔ اورمجھے اس مقصد اور دوسرے مقاصد میں اپنے سوا دوسرے کی طرف متوجہ نہ ہونے دے ۔اوراس مقام سے الگ ہونے سے پہلے میری مشکل کشائی اورتمام معاملات میں حسن تقدیر کی کارفرمائی سے میرے مقصد کے برلانے ، میری حاجت کے روا کرنے اورمیرے سوا ل کے پورا کرنے کا خود ذمہ لے ۔اورمحمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما۔ ایسی رحمت جو دائمی اورروز افزوں ہو ۔ جس کا زمانہ غیر مختتم اورجس کی مدت بے پایاں ہو اور اسے میرے لیے معین اورمقصد برآری کا ذریعہ قرار دے ۔
    الہی آمین
    ( صحیفہ سجادیہ طلب حاجات کی دعا سے اقتباس)

  4. پیاری بہن اور میری دلاری دوست شاہین نے ایک دن مجھ سے کہا تھا ” دوست تو محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے ” جان عزیز میں تو اتناجانتی ہوں کہ دوست تو ایک گواہی کی طرح ہوتا ہے دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی . جو دیکھو تو ایک انسان کی کل کمائی بھی اچھا اور نیک دوست ہی ہے جو اللہ کریم نے ایک احسان کی صورت اس کا سب سے بڑا مددگار بنایا ہوتا ہے .

    میں تمہاری مساعی پر جتنا ناز کروں کم ہے .. آؤ اپنے بھائی کے لئے اس کی صحت و سلامتی کی دعائیں مل کر مانگتے ہیں ۔۔ اللہ کریم ہمارے سہاروں کو بنائے رکھے ۔ الہی آمین
    سلامت رہو
    خوش رہو
    نگہت نسیم

  5. دعا

    چلو دعاؤں کی سبز چادر کے سائے میں ہم
    فلک کی جانب اٹھا کے ہاتھوں کو
    قلبِ مضطر کی دھڑکنوں کو گواہ بنا کے
    لبوں پہ آیات کو سجا کے
    خدائے واحد سے گڑگڑا کر دعا یہ مانگیں
    کہ جو بھی کوئی
    جہاں بھی جیسے،کسی بھی طرح کے امتحاں کے حصار میں ہے
    اسے خدایا تو اپنے ہر اک نبی کے صدقے میں
    کچھ اس طرح کامیاب کر دے
    کہ جس طرح نارِ نمرود گلستاں بنی تھی
    کہ جس طرح چاہِ یوسف سے تھی رہائی کی خبر آئی
    یا شارک مچھلی کے پیٹ سے جس طرح سے یونس نکل تھے آئے
    اسی طرح سے
    اسی طرح سے خدایا اپنے عزیز بندوں کے امتحان کو قبول کر لے
    نوید مل جائے کامیابی کی عاصیوں کو
    یقیں کی دولت عطا ہو دل کی حسین بستی کے باسیوں کو

    (صفدر ہمدانی)

  6. اسلا م علیکم ساتھیو
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ رحم فرمائے اور تمام رپورٹس اچھی آئیں ۔
    اللہ بھائی صفدر رضا کو صحت عطا کرے ۔
    بہن نگہت آپ کی دعاؤں پر آمین ثمہ آمین اللہ ان تمام دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
    عالم آرا

  7. ائے خدائے عزّوجل ائے مالک بحروبر ائے خالق خشک وتر ،تجھے اپنی شان کریمی کا واسطۃ کے قلب مضطر کی دعاء کو سن لے تو
    صحیفہ سجّادیہ کی ایک بہت خوبصورت دعا دعائے مکارم الاخلاق سے اقتباس

    اے اللہ محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم اور ا ن کی آل پاک پر صلوٰات بھیج اور اپنے لطف سے برائیوں کو مجھ سے دور رکھاور اپنی

    نعمت سے میری پرورش فرما ،،اور اپنے کرم سے میری اصلاح کر اور اپنے احسان سے میرا علاج کر ،اور مجھے اپنے صحن میںسایہ دے اور اپ نی رضا کی چادر اڑھا ،آمین ثمّہ آمین

    زائرہ بجّو

  8. وہ قادر مطلق ہے اور ہر شے پہ قادر ہے.بس اسی سے رحم کی التجا ہے کہ وہ ہی اپنے بندوں کی سنتا ہے. انشاللہ سب ٹھیک ہو گا اور جیسا بھی ہو گا اسکی منشا اور حکمت کے مطابق ہو گا. انسان تو پیدا ہی بے بس ہوا ہے.

  9. کسی بهی مشکل كام میں آسانی کے لیئے سب یہ دعا پڑھیں

    اللَّهُمَّ لاَ سَهْلَ إِلاَّ مَا جَعَلْتَهُ سَهْلاً وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ إِذَا شِئْتَ سَهْل

  10. اللہ پاک آپ سب کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
    یا اللہ
    یا اللہ
    یا اللہ
    یا اللہ
    مجھے طافت گفتار دے اور تاکہ میں اپنے تمام محسنوں کا شکریہ ادا کرسکوں
    صفی انشا اللہ آپ سب مخلص نیک دل انسانوں کی دعاوں کے طفیل بالکل ٹھیک ھوگآ
    ابھی شکر گذا ری کے آنسووں سے لبریز آنکھیں ھیں اور دل جیسے عبادت گاہ بن چکا ھے
    میں نے صبح سے تین بار اس بلاگ میں شال ھونا چاھا مگر میرے آنسووں نے مجھے کچھہ لکھنے کی اجاز ت ھی نیہن دی
    میرے مہربانوں آپ سب کا شکریہ

  11. چشمہ چشم سے پھوٹتے ابشاروں کا ھرقطرہ اپنے رب کا شکر گذارھے
    مجھے اج پتہ لگا کہ کسی پریشانی میں آپ جیسے اچھے نیک انسان دوست مہربانوں کا وجود کتنی بڑی نعمت ھوتا ھے
    اے میرے رب جو لوگ سب کے لیے دعا کرتے ھیں انکی ھر مشکل بحق محمد و آل محمد کے دور کرنا
    کل رات دیر گیۓ سب کی سلامتی کی دعا کرتے ھیں میں والدہ ماجدہ ڈاکٹر نگہت نسیم مادر مسرت بانو اور اپنے بھا‏ئ سید صفدر رضا رضوی کے لیے دعايئں کرتے ھوۓ روتی رھی ، کسی پریشانی میں تو ویسے بھی آدمی کا دل بہت کم زور اور ناتواں لگتا ھے
    اور یہی وقت ھوتا ھے جب اپ کو اس بات کا قوی طور پر احساس ھوتا ھے کہ رب کریم ھمارا پروردگار تو ھماری شہ رگ سے زیادہ قریب ھے وھی سب کی مشکل کو آسان فرماتا ھےوھی ھماری حاجتوں کو قبول فرماتا ھے وھی جو ھم سائلوں کی جھولی اپنی بخشش و خیرات سے بھر دیتا ھے

    اللہ پاک سب کو ھر ازمائش و پر یشانی سے محفوظ واپنی امان میں رکھے آمین ثم آمین
    صفدر کو صبح فون کیا
    تو امی نے فون اٹھایا ۔ امی کو کم سنائ دیتا ھے ۔ وہ میری بات سنے بغیر بولیں
    صفدر نماز پڑھنے گیۓ ھیں اور دیگر افراد بھی نماز پڑھ رھے ھیں اور مجھے سنائ نیہن دے رھا ھے ، صفدر آپ کو کال بیک کر لے گا ،

    میں اپنے گھر میں انتہائ خاموشی اور تنہائ سے گھبرانے لگی اور حسب معمول رونے والا دل پسند مشغلہ سے دل کو بہلانے لگی
    یقیین کریں 3 یا 4 بار بلاگ لکھا مگر ھر بارمیرا طویل تبصرہ لکھنے کے فوار بعد ھی خود بخود ڈیلیٹ ھوجاتا

    جو تحریریں کسی خاص کیفیت میں لکھی جاتیں ھیں نہ آپ انکو ری کال کرسکتے ھیں نہ انکو دوبارہ قلم کی گرفت میں مقید کر سکتے ھیں

    مگر مجھے یقین ھے کہ اس لمحے مانگی ھر دعا کو میرا رب ضرور سنتا ھے،اور میں پھر صفدر رضا رضوی ، اور آپ سب کے لے دعايئں کرتی رھی

    اپھر تھوڑی دیر بعد صفدر رضا رضوی کو فون کیا
    تو میری آواز سن کر پریشان ھوگيا
    کیوں رو رھی ھیں
    رپورٹس میرے ھاتھہ میں ھیں اور میں ڈاکٹر سے ملنے جارھا ھوں ، نگہت آپی ، محترم المقام صفدر ھمدانی صاحب ، بہن عالم ارا ہ زائرہ بجو اور ديگر احباب کا شکر یہ ادا کردیجیے گا ،
    کل صفی ساری رپورٹس ھم سب کی بہت قابل احترام بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو اسکین کردیگا
    اسکی رپورٹس ٹھیک ھیں ، اللہ کا لاکھہ لاکھہ لاکھہ بار احسان و شکر ھے
    باقی انکو طبی نگاہ سے ھماری عزيز تر بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم دیکھہ کر آپ کو تفصیل سے آگاہ کرینگیں
    انشا اللہ تعالی آپ سب کی دعاوں کی؛ بدولت صفدر رضا رضوی تا زندگی ھر مرض و پریشانی سے ھرمشکل سے ھمشیہ محفوظ رھينگے

    اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ھیں کہ جیسے آپ سب کی دعاوں کی بدولت ھماری مشکل اسان ھوئ ھے بار الہہ اپ سب کی ھر مشکل کو آسان فرماء امیں ثم آمین

  12. بہت بہت مبارک ہو اللہ کریم نے ہم سب پر احسان عظیم فرمایا اور ہماری دعاؤں کو نہ صرف سنابلکہ شرف قبولیت بھی بخشا ۔ میری ابھی ابھی صفی سے کراچی بات ہوئی ہے ۔ میں نے ساری رپورٹس اس سے سن لی ہیں ۔ ماشاللہ سب ٹھیک ہیں ۔ ڈاکٹر نے اسے شوگر سے خطرہ بتلایا ہے ۔ کیونکہ شاہین کی امی جی اور اباجی کو شوگر ہے اور بڑے بہن بھائی کو بھی شوگر ہے اس لئے پوری فیملی ہی اس کا شکار ہو سکتی ہے ۔ پر ایسے لوگ جو سٹریس میں رہتے ہیں انہیں زیادہ خطرہ رہتا ہے ۔ ہم دونوں بہن بھائی نے احتیاتی تدابیر پر تفصیل سے بات کی ہے ۔ اور صفی نے کچھ وزن بھی کم کر لیا ہے ۔ انشاللہ جتنا بھی وقت بغیر دواؤں کے گزر جائے اتنا ہی اچھا ہے ۔ پر دوسری طرف یہ شکر اللہ کا کہ اس کاعلاج بھی ہے ۔ صد شکر کہ شوگر کا خطرہ بتلایا ہے شوگر ہوئی نہیں ہے ۔ اب صفی کا اٹھائیس کو ایکو ہو گا جو انشاللہ اللہ کریم کے فضل سے بلکل ٹھیک ہو گا ۔ مجھے کل بھی یقین تھا آج بھی ہے کہ اللہ جو شہ رگ کے قریب رہتا ہے ، جو ستر ماؤں تو کیا ساری ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ دعاؤں کو قبول نہ فرماتا ۔ مولائے کائیات فرماتے ہیں کہ اللہ جو سب کو بن مانگے دیتا ہے سوچو اگر مانگو گے تو کیا کیا نہ دے گا ۔ سبحان اللہ اس نے ہمیں کیا نہیں دیا ہے ۔ آیئے اپنے رب کی شکر گزاری کے دو نفل ادا کر لیں ۔ اے اللہ ہمیں اسی دینی رشتوں میں باندھے رکھنا ۔الہی آمین

  13. خدا تعالی رحم فرما. بہنوں کے سر پر شفیق بھا ئی کا سایہ ہمیشہ قائم و دائم رکھ . اے خدا تو قادر مطلق ہے رحم فرما. رحم فرما اور سب کے دکھوں کا مداوا کر اور پریشانیان دور کر. آمین.

  14. میری تسلی میری ڈھارس میری ھمت میری تسلی میری بہت عزیز بہن اور بہت پرخلوص دوست سلامت رھو
    سلامت رھو سلامت رھو
    سلامت رھو سلامت رھوسلامت رھو سلامت رھو
    سلامت رھو سلامت رھو
    سلامت رھو سلامت رھو
    سلامت رھو سلامت رھو

  15. میرے بہن بھائیوں میرے جی جان سے زیادہ عزيز دوستوں اللہ پاک آپ سب کو ھر مشکل گھڑی سے محفوظ رکھے امین ثم آمین
    اس مشکل کی گھڑی میں آپ سب کی دعاوں نے جیسے میرے سر پر ایک مضبوط سائبان بنا رکھا ھے آپ سب کی دعاوں کی وجہ سے صفدر رضارضوی کی رپورٹس تسلی بخش ائ ھیں ، اور رھا شوگر ،،، وہ تو صفی جیسے میٹھے لوگوں کے لیے تھوڑی سی احتیاط وپرھیز والی بیماری ھے ۔ ھمارے گھر میں بہت سارے افراد شوگر کے مریض ھیں ، اور خاص کر میری والدہ تو بہت پیدل چلتی ھیں تاکہ مرض قابو میں رھے۔میرے والد مرحوم ومغفور جناب سید علی رضا رضوی کا انتقال ھوچکا ھے، اللہ پاک میرے والد صاحب کو اور ديگر اقارب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین ثم آمین

    جب بابا کا انتقال ھوا تو ھمارے بہن بھائ بہت چھوٹے تھے ، اور خاص کر صفی بہت چھوٹا تھا اپنی سرخ وسفید رنگت کی وجہ سے بچپن ھی سے سب اس کو پیا ر کرتے تھے اور آج بھی ھمارے گھر اور خاندان کے سارے لوگ صفی کو بہت پیار کرتے ھیں ماشا اللہ بہت نیک اور فرمابنراد بچہ ھے ، سبکی خدمت کرتا ھے اور سب کی دعايئں لیتا ھے ۔صفی کے 4 بہت پیارے بچے ھیں انمعت ، دعا ھادیہ اور سب سے شرارتی بجہ ھے خضر صفدر رضا رضوی صاحب ، انکو ماچس کی ڈبیہ سے بہت پیار ھے ایک بار اسکوٹر جلا چکے ھیں اور ابھی صرف 5 سال کے ھیں ،
    وہ تو اللہ پاک نے بہت کرم کیا تھا اور اللہ پاک نے کسی بہت بڑے نقصان سے بچا لیا تھا ، انکی پیار بھری باتیں پھر کسی وقت ،
    اس وقت میرے دل کو تھوڑا قرار ملا ھے ، ابھی کچھہ کھا پی لوں پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے حاضر ھوتی ھوں

    صفی کی تکلیف کی خبر سن کر جو مجھہ پر بیتی تھی اس کا لفظوں میں اظہار ممکن نیہن ھے ، صفی میرا بھائ ھی نیہن ھے میرا بیٹا بھی ھے ، میری کوئ بھی پریشانی ھو تکلیف ھو صفی ھر مشکل میں میری مدد کرتاھے ۔ کاش میں کھبی صفی کے احسانوں کا بدلہ اتارنے کے قابل ھوسکوں ،

    میں صفی کو ایسا ھی عزیز رکھتی ھوں جیسے دل میں دھڑکن کو
    جیسے انکھون میں کسی بہت قمیتی اور مقدس آنسو کو

    ھم دونوں بہن بھائ اور ھمارے سارے گھر والے اپ سب کی دعاوں کے لیے ممنون ھیں
    اللہ تعالی کی بارگاہ میں ھم سب گھر والے آپ سب مہربان لوگوں کی طویل العمر ی کے لیے رزق کے لیے صحت وتندرستی کے لیے ۔ نیک اور فرمانبردار اولاد کے لیے دعايئں کرتے ھیں خوشی سکھہ چین کے لیے دعا يئں کرتے ھیں

    اور اللہ تعالی سے دعاوں کی مقبولیت کی گھڑی میں اپنے پیارے وطن کے ھر شہر اور ھر کونے میں امن وامان اور تعمیر وترقی کی دعا کرتے ھیں ، امی کیہۃں ھیں کہ اللہ دن رات میں بہت بار اپنے عاجز بندوں کی دعاوں کو قبول فرماتا ھے ،
    ایک بار پھر آپ سب کا بہت شکریہ بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ

  16. شاہین دلاری تمہارا کتنا شکریہ قبول کروں یار ۔۔ بس کرو ہربارسارے کام چھوڑ کر مجھے واپس آنا پڑتا ہے ۔۔ چلو شاباش کھانا کھا لو پھر بات کرتے ہیں ۔۔ او کے ۔

  17. ہاہاہاہاہاا بابا آپ بھی نا ۔۔ سلامت رہیئے ۔ میں توبس یہ شکر ادا کرتی ہوں کہ اس بیماری علاج ممکن ہے ۔ شکر مالک کا

  18. لگتا ہے میری دلاری اتنے سکون میں ہے کہ کھانا کھا کر سو گئی ہیں ۔ ششششششششششششششش آہستہ بولئے ۔۔ آہستہ لکھئے کہی میری دلاری جاگ نہ جائے ۔۔ بہت دنوں بعد سوئی ہے

  19. اسلام علیکم
    آپ سب کو ہی مبارک ہو کہ ہمارے بھائی صفدر رضا کی رپورٹس ٹھبک ہیں ۔اللہ ان کی تمام تکلیفیں دور کر دے اور وہ خوش و خرم اپنے خاندان کے ساتھ ہنستے مسکراتے رہیں ۔
    رہی بات شوگر کی تو بھائی میٹھے لوگون کو تو یہ ہو ہی جاتی ہے ، ہم بھی کچھ عرصے پہلے اس کی ہلکی لپیٹ میں آچکے ہیں ،
    بہن شاھین اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی دعاؤں کو قبول کرے آمین
    زائرہ بجو آپ سے لمبے عرصے بعد ملاقات بہت اچھی لگی ۔اتنے زیادہ وقت کے لئے ہمین محروم مت کیا کریں ۔
    ہمیں آپ کی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
    اللہ عالمی اخبار کی فیملی کو اس سے متعلق ہر فرد کو اپنی حفاظت اور امان میں رکھے آمین

    عالم آرا

  20. شاہین بیٹی اور نگہت بیٹی ،،بہت بہت مبارک ہو کہ صفی بیٹے کی رپورٹس اچھّی آئ ہیں ،پروردگارعالم ہر ماں کے لال کو سلامت رکھے آمین
    ،شوگر کے گھریلو نسخے تو عالمی اخبار پر موجود ہیں کوئ بھی ڈاکٹری دواؤن کے ساتھ ان کو استعمال کر سکتا ہئے دوسری بات یہ ہئے کہ اگر واک کا روزانہ دورانیہ وہ بھی صبح اور شام ،اگر شام کو موقع ناملے تو رات کو پینتالیس منٹ رکھا جائے تو شوگر کنٹرول میں رہ سکتی ہئے ،پروردگار عالم تم سب کے ،،سب پیاروں کو اپنی امان میں سلامت رکھّے آمین اور سب کے صدقے میں میرے پیارے بھی سلامت رہیں ،
    پرور دگار عالم تجھے اپنی شان کریمی کا واسطہ کے ہم سب کے دلوں کے سکون و قرار کو ہمیشہ ہمیشہ برقرار رکھنا آمین
    دعاگو زائرہ بجّو

  21. بہن عالم آراء جیتی رہئے ،

    میں آ پ سب ساتھیوں بیٹوں بیٹیوں کے لئے دعاؤں سے تو غافل نہیں تھی اور نا ہی ہوتی ہوں الحمد للہ،،، لیکن کبھی کبھی ایسی ان دیکھی مصروفیات آجاتی ہیں کہ ہر کام برطرف کر کے ادھر توجّہ دینی ہوتی ہئے تا کہ بچّے مطمئن ہو جائیں ،

    کوشش یہی ہو گی کہ اب انشاللہ غیر حاضر نا رہوں ،آپ کی محبّت و عنائت کے لئے دل سے ممنون ہوں ،اللہ پاک آپ کو زندگی کی بہترین مسرّتون سے ہم کنار اور بہرہ مند کرتا رہئے آ مین ،ثمہ آمین

    دعاگو
    زائرہ بجّو

  22. نگہت بیٹی میں پھر ایک بار کہ رہی ہون ایک ختم قران کروا لو روحانی مدد آنے سے دل کو ٹہراؤ سا آجاتا ہئے اور انگنت بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں

    جوابکی منتظر

    زائرہ بجّو

  23. اللہ تعاٰلی شاہین حیدر رضوی صاحبہ جیسی بہنوں کے سر کے آنچل اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ جیسی بہنوں کے صفدر رضا رضوی جیسے دردمند ، ہنرمند اور فکرمند بھائی کو مکمل صحت یابی اور عمر خضر عطا فرمائے، آمین ۔

  24. میرے بہت پیارے اور عزيز ترین بھائ سید صفدر رضا رضوی جو آب سب کے بھائ اور ھمار ے محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے شوگر بدل بھائ بن چکے ھیں اللہ پاک اس رشتے کو ساری عمر قائم رکھنا اور ھم سب ایک دوسرے کے لیے ڈھال اور ڈھارس بنيں ،
    دکھہ بیماری مشکلات مصا‏‏ئب و امتحان دراصل ایسی لیے آتے ھیں کہ اللہ تعالی سب کے جانچ پڑتال کرتے ھیں کہ کون ھے جو کسی مشکل کی گھڑی مین اپنے دینی بھائ کی مدد کریگا ، اور اپنے حسنانات میں اضافہ کریگا ، اپنے رب کی رضا پاۓ گا ، مشکل میں تو سب کے دل بہت نرم ورقیق ھوجاتے ھیں ، اور سارا کچھہ تو دل ھی برداشت کرتا ھے
    الحمداللہ
    اللہ کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے

    ھم سب ایک بہت قوی اور انسان دوست رشتے کی مضبوط دوڑی سے بندھ چکے ھیں ، کل تو میرے معدے نے کچھہ بھی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ، الحمد اللہ آپ سب کی دعاوں کو اللہ تعالی نے شرف قبولیت بخشا اور صفی بھائ کی دل کی رپورٹس ٹھیک آيئں ھیں ، آپ سب کا شکریہ اللہ پاک آپ سب مہربان اور دردمند دوستوں کو ھر آفا ت و پریشانی سے محفوظ رکھے آمین ّثم آمین

  25. دعا

    چلو دعاؤں کی سبز چادر کے سائے میں ہم
    فلک کی جانب اٹھا کے ہاتھوں کو
    قلبِ مضطر کی دھڑکنوں کو گواہ بنا کے
    لبوں پہ آیات کو سجا کے
    خدائے واحد سے گڑگڑا کر دعا یہ مانگیں
    کہ جو بھی کوئی
    جہاں بھی جیسے،کسی بھی طرح کے امتحاں کے حصار میں ہے
    اسے خدایا تو اپنے ہر اک نبی کے صدقے میں
    کچھ اس طرح کامیاب کر دے
    کہ جس طرح نارِ نمرود گلستاں بنی تھی
    کہ جس طرح چاہِ یوسف سے تھی رہائی کی خبر آئی
    یا شارک مچھلی کے پیٹ سے جس طرح سے یونس نکل تھے آئے
    اسی طرح سے
    اسی طرح سے خدایا اپنے عزیز بندوں کے امتحان کو قبول کر لے
    نوید مل جائے کامیابی کی عاصیوں کو
    یقیں کی دولت عطا ہو دل کی حسین بستی کے باسیوں کو

    (صفدر ہمدانی)

    اللہ پاک آپ جیسے خوبصورت قلم کار کو ھمشیہ سلامت رکھے آمین
    مجھے آپکی بہت ساری نظمیں اور دیگر تخلیقات بہت پسند ھیں مگر اس نظم کی بات ھی کجھہ اور ھے کیونکہ یہ ھماری شہزادی بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیے لکھی گی ھے ایسی چیزیں لکھی نیہن لکھوائ جاتیں ھیں

  26. اکثر سوچتی ہوں کہ اگر شاہین میری زندگی میں نہ آئی ہوتی تو میں کیاہوتی اور اس کے بغیر کیا کرتی ۔ صبح ہوتی ہے میں سوچتی ہوں کہ اب کی اکر رہی ہو گی ۔ فون نہ آئے توپریشان کہ فون کیوں نہیں کیا ۔ فون نہ اٹھائے توتکلیف کہ کیوں نہیں اٹھایا ۔ اٹھا لے فون تو سوچتی ہوں کہ اب اسے کہی جانے کو دیر ہو رہی ہو گی ۔ جلدی فون رکھدوں تو باتیں یا دکرتی ہوں کہ یہ نہیں کہا یہ نہیں بتایا ۔ آفس میں کیاہو رہاہے ۔ دیگر مصروفیات کیسی ہیں ۔ پر ان ساری باتوں کے پیچھے اس کی وہ بے لوث محبت ہے جو مجھے ہر دم اپنے آس پاس محسوس ہوتی ہے ۔ میرا اس کا خیال رکھنے میں کوئی کمال نہیں ہے ۔ یہ صرف اور صرف شاہین کی نیکی اور شفاف اور پاک محبت کا کمال ہے جو اتنی بے لوث ہے کہ مجھے کبھی کبھی اس کی اس قدر شفافیت پر رشک آنے لگتا ہے ۔ بے اختیار ہو کر اس کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ اس نے مجھے اپنی دوستی کے قابل سمجھا اور مجھے اپنی دعاؤں کے حصار میں رکھا ۔ اے میری پیاری دوست جگ جگ جیو ۔ اس جہاں میں پیار اور خلوص کی علامت بن کر جیو ۔۔الہی آمین

  27. السلام علیکم
    صفدر رضا رضوی بھائی کی رپورٹس کا پڑھ کر خوشی ہوئی ، مین نے پہلے ہی نگہت آپی کو کہہ دیا تھا کہ ، بھائیوں کے معاملے میں مہربان بہنیں کچھ زیادہ ہی پریشان ہو جاتی ہیں ، الحمد اللہ صفدر رضا بھائی مکمل صحت یاب ہیں ، اور جو اتنی محبتوں کی چاشنی سے لطف اندوز ہوتے ہوں ، ان کے لیے تو شوگر معمولی سی بات ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  28. السلام علیکم
    شاہین آپی ! آپ نے صاحب زادے خضر رضا رضوی صاحب کی بات کی تو مجھے بھی اپنا بھتیجا سعد احمد یاد آ گیا ، میرے چھوٹے بھائی عارف کے تین بچے ہیں ، بڑا بیٹا سعد ساڑے چار سال کا ہے ، فہد دو سال کا ہونے والا ہے اور چھوٹھی عرفہ دو مہینے کی ہے ، خضر رضا رضوی صاحب کی طرح سعد میاں کو بھی ماچس سے دل لگی ہے ، وہ بھی اب تک ایسے کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  29. اتنی پیاری پیاری میٹھی رسیلی دل کو مضبوط کرنے والی باتیں سن کر مجھے بھی شوگر کا خدشہ ھے

    یہ تو مرض العصر ھے کیا بچہ کیا جوان کیا توانا کیا کیا کمزور کیا بوڑھا یہاں تک کہ نیو بورن بیبیز بھی اس مرض کا شکار ھیں ، اللہ کرے آنے والے دنوں ميں کوئ بہت بااثر دوايئں اس مرض کو مکلمل طور پر ختم کرسکیں ۔اللہ پاک سارے امراض کا خاتمہ کردیں اور سب مریضوں کو شفاۓ کلی عطا فرمایئں آمین ثم آمین
    آصف بھائ تمھاری باتیں پڑھ کر بہت اچھا لگا
    ابھی اسی بلاگ میں ،میں کم سے کم ایک ناقل فراموش واقعہ جو جناب خضر صفدررضارضوی کی شرارتوں پر مبنی ھے ضرور تحریر کرونگی
    خضر رضا کی وجہ سے سارے گھر والوں کو ماچس چھپا کر رکھنا پڑتی ھے ، خیر ایک دن جب سب لوگ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ کررھے تھے ھمارے اس شرارتی بچے نے ھر جگہ ماچس ڈھونڈنا شروع کی ، صفدر رضا رضوی کی بیگم صدف نے ماچس اپنی دانست میں ایک محفوظ جگہ چھپا کر رکھی تھی جو کم سے کم خضر کی رینج سے دور تھی ، خیر خضر بہت دیر تک آئن اسٹائں کی طرح کشش ثقل کے بارے میں سوچتے
    رھے ھونگے کہ کیسے اوپر ریک پر رکھی ھوئ ماچس کو نیچے لایا جاۓ پھر وہ ایک تپائ اٹھا کر لاۓ اور اس پر چڑھ کر جو انھوں نے
    ریک کو پکڑنا چاھا تو پورا ریک بمعہ پلیٹس گلاسز کے نیچے آرھا صدف نے جیسے ھی شور سنا دوڑتی ھوئ ائ تو موصوف خضر صاحب سہمے ھوۓ کھڑے تھے وہ اسکی ڈری ھوئ شکل دیکھہ کر خضر کو گود میں اٹھا کر بستر پر لائ خضر صاحب اسی وقت سوگیۓ ، خیر شام کو صفدر رضا کے آفس سے آنے کے بعد صدف نے پورا واقعہ سنایا اور کہہ کے بہت ڈر گیا ھے ، کچھہ کیہے گا نیہہں ۔
    صفدر نے اس کو گود میں لیکر بہت پیار کیا اور بہت سمجھایا بھی کہ اس شرارت سے گھر بھی جل سکتا ھے سب کچھہ جل بھی سکتا ھے اور بہت نقصان ھوسکتا ھے ، وغیرہ وغیرہ انھوں ے وعدہ بھی کیا کہ آئندہ ماچس کو ھاتھہ نیہن لگايئں گے ، شام کو صفدر بھائ خضر کو گھمانے لے گیے تو صفدر نے پو چھا کہ کیا کھانا ھے کیا خریدنا ھے تو پہلے کچھہ دیر سوچتے رھے پھر بولے پاپا مجھے ایک ماچس چاھیۓ

  30. ہا ہا ہا ہا ، بہت خوب ۔
    اور سعد میاں تو خضر رضا رضوی سے بھی ایک قدم آگے ہیں ۔ ان کے انوکھے کارنامے تو ہر روز رونما ہوتے رہتے ہیں بلکہ کبھی کبھی تو وہ ہم لوگوں کو شرمندہ کروا دیتا ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  31. بھئی شاہین میں دیکھ رہی ہوں کہ تم مستقل ہم ڈاکٹروں کے خلاف ایک مہم شروع کئے ہوئے ہو ، ہر مرض کا علاج مل گیا تو ہم کیا کریں گے ۔۔ اور تم تو اتنی نیک پرین روح ہو کہ اللہ نے فورا بات مان بھی لینی ہے ۔۔سچی سے

  32. شام کو صفدر بھائ خضر کو گھمانے لے گیے تو صفدر نے پو چھا کہ کیا کھانا ھے کیا خریدنا ھے تو پہلے کچھہ دیر سوچتے رھے پھر بولے پاپا مجھے ایک ماچس چاھیۓ ۔۔ ہاہاہاہاہااہاہا ۔ میری جان میر اشہزادہ ماچس چاہیئے ہاہاہاہاا

  33. میری چاند شہزادی میری گڑیا اور میری غم گسار و ھمدرد میری عزيزتر بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو، تم جیو ھزاروں سال
    میرا بس چلے تو دینا کے سارے ھسپتال وکلینک ، صحت سینٹر ، کو پکنک اسپاٹ میں تبدیل کردوں
    دینا کے سارے لوگ جس دن اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ھوۓ بیدار ھونگے ان کے آدھے سے زائد امراض تو اسی دن ختم ھوجاينگے
    اور اللہ پاک تم سارے محنتی انسان دوست ڈاکٹرز کو سلامت رکھے ،تم لوگ پھر سب کو صحت مند رھنے کے لیے صرف وٹامنز کی گولیاں دینا ،
    تم مجھے زمین پر ھی رھنے دو ، اللہ پاک کاش مجھہ سے راضی رھیں ، میں کوئ ایسا کام کرجاوں جس سے مخلوق خدا مجھہ سے راضی رھے امین ثم آميں

  34. اسلام علیکم بہن شاھین اور نگہت نسیم جیتی رہو خوش رہو
    بہن شاھین آپ نے تو میرے دل کی بات کو الفاظ دے دئے ،کہ
    ()میرا بس چلے تو دینا کے سارے ھسپتال وکلینک ، صحت سینٹر ، کو پکنک اسپاٹ میں تبدیل کردوں)
    دل میرا بھی یہ ہی چاہتا ہے ۔ بس ایک اضافہ کرونگی کہ اگر سابقہ پڑ ہی جائے تو بس نگہت جیسی ڈاکٹر ہو تا کہ اسے دیکھتے ہی بیماری اڑن چھو ہو جائے ۔
    کیونکہ آج کل اچھے ڈاکٹر کا ملنا بھی خوش قسمتی کے زمرے میں آتا ہے ۔
    وبسے تو دعا یہ ہی ہے کہ اللہ ہمیں ڈاکثروں کے چکر سے بچاتا رکھے ۔بس خوشیون کے لئے جانا ہو ننھنے ننھے فرشتوں کو لینے بچوں کی صورت میں ۔
    مگر اللہ سے دعا ہے کہ وہ سب ڈاکٹروں کو سلامت رکھے اور ان کے ہاتھ میں شفا دے ۔ اور سب مریض صحت یاب ہوں آمین
    اللہ ہم سب کی نیکیاں قبول کرے اور ہمیں ایک دوسرے کی دعاؤں میں شامل رکھے آمین
    بھائی رضا کے لئے بہت ساری دعائیں ۔
    عالم آرا

  35. السلام علیکم

    صفدر رضا رضوی بھائی کے لیے علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کےدو فارسی اشعار اور ان کا منظوم ترجمہ ۔

    مرا ا ز پرد ہ سا زِ آ گہی نیست
    ولے د ا نم نوا ئے زند گی چیست
    سرود م آ نچنا ں د ر شا خسا را ں
    گل ازمرغِ چمن پرسد کہ ایں چیست

    ترجمہ : – جو میری سمجھ سکا ہوں اور منظوم کیا ہے ۔

    میں جانتا نہیں کہ ساز آگہی کیا ہے
    مگر جانتا ہوں نوائے زندگی کیا ہے
    یوں شاخوں پہ بیٹھ کر نغمہ سرا ہوں
    پھول پرندوں سے پوچھیں یہ ( آدمی ) کیا ہے

    آصف احمد بھٹی

  36. آصف میرے اچھے بہت اچھے بہت ھی اچھے بھائ سلامت رھو۔ خوش رھو، اللہ پاک تمھارے علم میں رزق میں عمر میں برکت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    ارے اب تو تم باقاعدگی سے فارسی داں بن گیے ھو، مجھے فارسی زبان بہت اجھی لگتی ھے، اب جب میری عمر کی نقدی ختم ھورھی ھے تو افسوس ھوتا ھے کہ کاش اب کتابوں سے ان زبانوں سے بہت پہلے معتارف ھوتے تو آج ھمارے ساتہھ بہت سارے لوگ اس سے استفادہ کرتے ، تم نے صفی بھائ کے لیے جو اشعار ڈیڈیکیٹ کیے ھیں وہ بہت اعلی اشعار ھیں ، اللہ پاک تمھارے قلم کو اور روانی عطا فرماءآمین ثم امین

  37. اسلام علیکم آصف بھائی جیتے رہئے
    بہت خوب آپ نے علامہ کے فارسی شعروں کو اردو کا لباس پہنایا ۔ جو بہت اچھا لگا ۔
    بس جس طرح آپ فارسی کے اشعار کی سمجھ رکھتے ہیں بس میں بھی تھوڑی سی شد بد رکھتی ہوں ۔مجھے فارسی بہت ہی میٹھی لگتی ہے ۔
    اللہ آپ کو علم اور عمل کی دولت عطا کرے آمین
    عالم آرا

  38. السلام علیکم
    شاہین آپی ! محترمہ عالم آرا صاحبہ ! آپ دونوں کی طرح مجھے بھی فارسی بہت پسند ہے اور شدید خواہش ہے کہ میں باقاعدہ کسی استاد سے فارسی زبان سیکھوں ، مگر اب تک مجھے فرصت اور اچھا استاد دونوں دستیاب نہ ہو سکے ، جس کے سبب یہ شوق بلکہ شدید ترین خواہش ابھی تشنہ ہی ہے ، اور علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کی شاعری مجھے بہت پسند ہے بلکہ شاید مجھے ان کی شاعری کا جنون ہے ، ان کی شاعری ہمیشہ مجھ پر عجیب سی کیفیت طاری کر دیتی ہے جسے میں شاید بیان بھی نہیں کر سکتا ، شاید یہی سبب ہے کہ فارسی سے شد بد نہ ہونے کے باوجود میں جب بھی علامہ اقبال رحمۃ اللہ کا کوئی فارسی شعر پڑھتا ہوں تو مجھے اس کا مفہوم کسی حد تک سمجھ آ جاتا ہے ، اور پھر جسے میں منظوم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔ یقین کریں کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے جو مفہوم سمجھ آیا ہے وہ درست ہے کہ نہیں ، اور اسی لیے تو میں لکھتا ہوں ۔
    ترجمہ : – جو میں سمجھ سکا ہوں اور منظوم کیا ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  39. السلام علیکم
    شاہین آپی ! محترمہ عالم آرا صاحبہ !
    آپ دونوں کی شفقتوں اور دُعاؤں کا بہت بہت شکریہ ۔
    آصف احمد بھٹی

  40. آصف میرے اچھے بچے ۔سلامت رھو چاند

    آصف اسی شوق کو ھمسفر کرو تو بغیر کسی معلم کے فارسی سمجہ میں آجاے گی ، تم تو ھو ھی اتنے نیک اور سادہ طبعیت کے ھونہار بچے ، میری بہت ساری بہت ساری دعايئں ھمشیہ تمھارے ساتھہ ھیں انشا اللہ اللہ پاک تم کو ھر زبان میں مشتاق کرینگے علم تو عبادت ھے جب سندھ کے مدارس میں چایئنر پڑھائ جاسکتی ھے تو انشا اللہ آنے والے وقتوں میں عربی اور فارسی بھی ھمارے مدارس میں پڑھائ جاۓ گی ،

  41. السلام علیکم
    شاہین آپی ! فارسی اشعار کو اردو میں نظم کرتے ہوئے بہت سے الفاظ
    نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم
    مگر نازم بایں ذوق کہ پیشِِ یار می رقصم

    نہیں جانتا کہ آخر کیوں لمحہِ دیدار یار رقص کرتا ہوں
    مگر خوش ہوں کہ خوشی سے پیش یار رقص کرتا ہوں

  42. السلام علیکم
    شاہین آپی ! فارسی اشعار کو اردو میں نظم کرتے ہوئے بہت سے الفاظ مختصر کرنے پڑ جاتے ہیں ، جیسا کہ اس شعر میں ہی دیکھ لیں ۔

    نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم
    مگر نازم بایں ذوق کہ پیشِِ یار می رقصم

    نہیں جانتا کہ آخر کیوں لمحہِ دیدار یار رقص کرتا ہوں
    مگر خوش ہوں کہ خوشی سے پیش یار رقص کرتا ہوں
    آصف احمد بھٹی

  43. السلام علیکم

    زِ مرغانِ چمن نا آشنا یم
    بشاخِ آ شیاں تنہا سرا یم
    اگرنازک دلی از من کراں گیر
    کہ خونم می ترا ود از نوایم

    ترجمہ : – جو میں سمجھ سکا ہوں اور منظوم کیا ہے ۔

    میں چمن کے پرندوں سے نا آشنا ہوں
    اپنی شاخ آشیاں پہ تنہا نغمہ سرا ہوں
    اگر نازک ہے دل تو مجھ سے دور رہ
    کہ میں خود اپنے لہو میں ڈوبی نوا ہوں

    آصف احمد بھٹی

  44. اسلام علیکم
    بھائی آصف اور بہن شاھین رضوی سلامت رہو ۔
    جب میں اسکول میں تھی تو آٹھویں کلاس تک فارسی پڑھائی جاتی تھی ۔ اس لئے مجھے اس زبان سے بہت رغبت رہی ۔ مگر اب یہ افسوس ہوتا ہے کہ زندگی کے جھمیلوں میں یہ احساس نہ رہا کہ اس زبان کو پڑھنا جاری رکھتی ۔ لیکن علامہ کے اشعار کی روح سمجھنے کے لئے میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اس زبان سے واقفیت میں اضافہ ہو ۔
    سنا ہے کہ یو ٹیوب پر کچھ ابسے پروگرام ہیں جو فارسی زبان بھی سکھاتے ہیں اور عربی بھی ۔
    میں انشاء اللہ کوشش کرونگی اگر کوئی لنک ملا تو ضرور بتاؤنگی ۔
    کوشش جاری رکھئے ۔ اللہ مدد کرے گا ۔ انشاء اللہ
    ا آصف بھیا للہ آپ کی خواہش کو پورا کرے اور آپ اس زبان کو اچھی طرح سمجھنے لگیں ۔
    عالم آرا

  45. السلام علیکم

    جہاں یارب چہ خوش ہنگا مہ دارد
    ہمہ را مستِ یک پیمانہ کردی
    نگہ را بہ نگہ آ میز د ا د ی
    دل از دل’ جاں ز جاں بیگانہ کردی

    ترجمہ : – جو میں سمجھ سکا ہوں اور منظوم کیا ہے ۔

    یارب یہ دنیا کیا خوش ہنگام بنائی ہے
    سب مستوں کو اِک پیمانے سے پلائی ہے
    نگاہوں سے نگاہیں تو مل ہی جاتی ہیں پر
    دل مختلف ہیں جان سے جان میں جدائی ہے

    آصف احمد بھٹی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *