عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی طاہر ملک کے بیٹے کے لیئے دعائے صحت کی اپیل

Get-Well-Soonعالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے نائب صدر برائے جرمنی طاہر ملک کے بڑے بیٹے عدنان شرجیل ملک کے لیئے قارئین سے دعائے صحت کی اپیل ہے

عدنان شرجیل ملک کی اپنڈکس پھٹ جانے سے زندگی کو جو خطرہ پیدا ہوا تھا وہ گروس ہوم سٹڈ کے ڈاکٹروں نے تین گھنٹے سے زیادہ وقت لگا کر کامیاب آپریشن کر کے فوری خطرہ تو دور کر دیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے بقول ابھی انہیں لگ بھگ دو ہفتے ہسپتال میں رہنا پڑے گا
مزید پڑھنے کے لیئے لنک

8 thoughts on “عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی طاہر ملک کے بیٹے کے لیئے دعائے صحت کی اپیل”

  1. پروردگارِ عالم بطفیلِ محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم طاہر ملک بھائی کے بیٹے عدنان شرجیل ملک کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کو ہر مشکل سے نجات دے آمین۔

  2. اسلام علیکم
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ عدنان شرجیل ملک کو صحتِ کُلی عطا فرمائے ۔ اور وہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے رہیں ۔ آمین
    عالم آرا

  3. خداوند عالم بحقّ بیمار کربلا صاحبزادے کو شفائے کلّی عطا فرمائے ،آمین الٰہی آمین
    دعا گو ایڈمنٹن سے
    زائرہ بجّو

  4. بھائی طاہر ملک صاحب اسلام علیکم و رحمہ
    آپ کا ذکر صفدر بھائی اتنی محبت اورعقیدت سے کر تے ہیں کہ میں پوری طرح غائبانہ طور پر آپ سے واقف ہوں۔ آپکے صا حبزادے کی علالت کی خبر پڑھ کر تشویش ہے۔ اللہ رب العزت اپنے پیاروں کے طفیل ان کو صحت کاملہ عطا فرما ئے۔آ مین۔

  5. اللہ کریم اپنے حبیب اور اپنے حبیب کی آل پاک کے صدقے بیٹے عدنان شرجیل ملک کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

  6. السلام علیکم
    ڈھیرو ڈھیر دُعائیں اور ہماری تمام تر نیک تمنائیں طاہر ملک صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں ، اللہ کریم سے دُعا ہے کہ وہ عدنان شرجیل ملک کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کو ہر مشکل سے نجات دے آمین ۔
    آصف احمد بھٹی

  7. اللہ پاک کی بارگاہ میں دست دعا بلند کرتے ھیں کہ عدنان شرجیل ملک کو مکمل صحت یابی سلامتی اور درازی عمر عطا فرماۓ آمین ثم آمین

    ھم سب عالمی اخبار کے بیور چیف براۓ جرمنی کور جرنلسٹس فورم کے نائب صدر جناب طاھر ملک کے صاحب زادے عدنان شرجیل ملک کے لیے دعا گو ھیں کہ اللہ پاک اس بچے کو اپنے حفظ وامان میں رکھنا ، آمین ثم آمین
    اللہ پاک عدنان کو شفاۓ عاجل اورصحت کامل عطا فرماء آمین ثم آمین

    بہت جلد عدنان مکمل صحت یاب ھوکر اپنے گھر جاۓ اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور انکے دلوں کا سرور سلامت رھے ، اللہ پاک رحم فرماء کرم فرماء عدنان کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرماء آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *