ھم مدینے سے اللہ کیوں آگئے۔ قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی

اسلام علیکم

Agha0796 ھم عمرہ کرکے اللہ کے نبی ، خاتم

الانبیا، رحمت العالمین کے حضور سلام عقیدت پیش کرنے کے بعد بحمد و للہ اپنے وطن واپس پہنج گئے۔ بس جسم یہاں ہے روح وہیں ہے دل کسی طرح لگ ہی نہیں رہا یہ چند دن ھماری پوری زندگی کا سرمایہ ہیں
ھم نے اپنے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اس ملک پر نیک اور صالح حکمرانوں کی حکومت کے لیے اور سب مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے دعائیں مانگی ہیں

اور سب سے زیادہ عالمی اخبار فیملی کے ممبران کی حاجات کے لیے دعائیں مانگی ہیں

باقی احوال کچھ دیر بعد اب مغرب کی اذان ہونے والی ہے لہذٰا نماز کے بعد پھر حاضر ہونگے

18 thoughts on “ھم مدینے سے اللہ کیوں آگئے۔ قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی”

  1. مبارک .. مبارک …. مبارک جعفر بھائی .. بہت بہت مبارک .. جزاک اللہ بس اشکبار ہوں کہ اس در حضور پر ہماری التجا بھی گئی .. سبحان اللہ .. تشکر اور کڑوڑوں بار اور کئی بار .. مبارک مبارک

  2. مبارک تو بہت چھوٹا سا لفظ ہے.مجھے علم نہیں کہ خانہ خدا اور روضہ رسول کی زیارت سے واپس آنے خوش بخت کو کیا کہا جائے. سلامت رہیں اور اللہ پاک یہ مساعی وعبادات قبول کرے
    اجرکم اللہ

  3. جعفر بھائی
    اللہ آپ کے اس عمرے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے توشہ آخرت بنائے آمین
    آپ نے اس دورے میں ہم سیاہ کاروں کو یاد رکھا دعائے خیر کی جزاک اللہ

    ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
    قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    اللہ اللہ وہاں کا درود و سلام
    اللہ اللہ وہاں کا سجود و قیام
    اللہ اللہ وہاں کا درود و سلام
    اللہ اللہ وہاں کا سجود و قیام
    اللہ اللہ وہاں کا وہ کیفِ دوام
    وہ ثباتِ سکوں آفریں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام و سحر
    وہ سکونِ دل و جان و روح و نظر
    یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام و سحر
    وہ سکونِ دل و جان و روح و نظر
    یہ اُنہی کا کرم ہے اُنہی کی عطا
    یہ اُنہی کا کرم ہے اُنہی کی عطا
    ایک کیفیتِ دل نشیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    جس جگہ سجدہ ریزی کی لذت ملی
    جس جگہ ہر قدم اُن کی رحمت ملی
    جس جگہ سجدہ ریزی کی لذت ملی
    جس جگہ ہر قدم اُن کی رحمت ملی
    جس جگہ نور رہتا ہے شام و سحر
    وہ فلک رہ گیا وہ زمیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    پڑھ کے نصر من اللہ فتح قریب
    ہم رواں جب ہوئے سوئے کوئے حبیب
    برکتیں رحمتیں ساتھ چلنے لگیں
    بے بسی زندگی کی یہیں رہ گئی
    برکتیں رحمتیں ساتھ چلنے لگیں
    بے بسی زندگی کی یہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر
    کاش بہزاد آتے نہ ہم لوٹ کر
    زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر
    کاش بہزاد آتے نہ ہم لوٹ کر
    اور پوری ہوئی ہر تمنا مگر
    یہ تمنائے پل بے حزیں رہ گئی
    ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
    قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی

  4. اسلام علیکم بھائی
    بہت بہت مبارک اللہ آپ کی ساری دعائیں اور عبادات قبول فرمائے آمین
    ہم سب کو دعاؤں میں یاد رکھنے پر جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

  5. مدینہ کا ایک سفر جو شاید ہمارا بھی مقدر بن جائے

    اب ہم مدینہ میں داخل ہو رہے تھے۔موجودہ مدینہ ایک گول شکل کا شہر ہے جس کا مرکز مسجد نبوی ہے۔ مسجد کے گرد ایک سڑک بنی ہوئی ہے جسے مدینہ کا پہلا رنگ روڈ کہا جاتا ہے۔ اس سے چھ سات کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری رنگ روڈ ہے جو مدینہ شہر کا ایک چکر لگاتی ہے۔ اس سے مزید فاصلے پر تیسری رنگ روڈ ہے جو شاہ خالد سے موسوم ہے۔ اگر آپ کسی بھی رنگ روڈ پر سفر کریں اور کسی جانب نہ مڑیں تو آپ گھوم کر اسی مقام پر آ جائیں گے جہاں سے چلے تھے۔

    تیسری رنگ روڈ حرم مدینہ کی باؤنڈری لائن ہے۔ اسی روڈ سے مشرقی سمت ریاض ، شمالی سمت تبوک، مغربی سمت بدر اور جنوبی جانب مکہ اور جدہ جانے والی ہائی ویز نکلتی ہیں۔ دوسرا رنگ روڈ موجودہ مدینہ کی آبادی کی باؤنڈری لائن ہے اور پہلا رنگ روڈ مسجد نبوی کی۔ مسجد نبوی سے مختلف سمتوں میں سڑکیں دوسرے اور تیسرے رنگ روڈ تک جاتی ہیں۔ ان کے نام مختلف صحابہ کرام جیسے سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہم کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے دور کا مدینہ، موجودہ شہر کے سیکنڈ رنگ روڈ کے دائرے میں آباد تھا۔ اس دور میں مختلف خاندانوں کی الگ الگ بستیاں تھیں جو اس پورے علاقے میں ایک دوسرے سے وقفے وقفے سے پھیلی ہوئی تھیں۔ موجودہ ٹاؤن پلاننگ میں یہ پورا علاقہ شہر کے اندر آ گیا ہے۔ اپنے تقدس سے ہٹ کر بھی یہ شہر عمدہ ٹاؤن پلاننگ اور فطرت کے حسن کا شاہکار ہے۔

    میقات ذوالحلیفہ کے قریب ہی سیکنڈ رنگ روڈ ، طریق الہجرہ کو کراس کرتا ہے۔یہاں سیاہ رنگ کے قلعے کا ایک ماڈل موجود ہے۔ ہم نے یہاں سے بائیں جانب گاڑی موڑی ۔ تھوڑی دور جا کر عمر بن خطاب روڈ کا ایگزٹ تھا۔ یہاں سے دائیں مڑ کر ہم تھوڑی دور چلے تو فرسٹ رنگ روڈ کا سگنل تھا جس کے دوسری طرف مسجد نبوی اپنی بہاریں دکھا رہی تھی۔ یہ مسجد کی جنوب مغربی سمت تھی اورگنبد خضرا یہاں سے صاف نظر آ رہا تھا۔ یہاں سے اگر سیدھے چلے جائیں تو دو راستے ہو جاتے ہیں، ایک مسجد کے ارد گرد کی گلیوں میں جاتا ہے اور دوسرا مسجد کی بیسمنٹ میں۔

    مسجد نبوی میں پارکنگ کا شاندار انتظام ہے۔ آپ ایک ریال فی گھنٹہ کے حساب سے جتنی دیر چاہے وہاں گاڑی کھڑی رکھیں۔ پارکنگ سے باہر نکلنے کے راستے بالکل قریب ہی واقع ہیں اور باہر نکلتے ہی مسجد بالکل سامنے ہوتی ہے۔ دراصل یہ پارکنگ مسجد کے صحن کے نیچے بنائی گئی ہے جو مسجد کا حصہ نہیں ہے۔ مسجد کے عین نیچے تہہ خانوں میں ائیر کنڈیشنگ پلانٹ وغیرہ نصب کیا گیا ہے ۔

    مسجد الحرام کے برعکس، مسجد نبوی عام مسجدوں کی طرح چوکور شکل کی ہے۔ اس کے چاروں طرف مسجد کے صحن ہیں جو سروس ایریا کا کام کرتے ہیں۔ رش کے دنوں میں یہاں صفیں بنا کر نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ صحن کے باہر جنوبی اور شمالی سمت میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور مارکیٹیں ہیں۔ ہم پارکنگ کے گیٹ نمبر ایک سے نکل کر اوپر آئے تو سامنے ہی گنبد خضراء پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔

    قبلہ مسجد کی جنوبی سمت میں ہے۔ اس جانب مسجد تھوڑی سی آگے نکلی ہوئی ہے۔ یہ سلطنت عثمانیہ کے زمانے کی مسجد ہے۔ سعودی دور میں دو مرتبہ اس کی توسیع کی گئی ہے جو عثمانی دور کی مسجد سے شمال، مشرق اور مغرب کی جانب ہے۔ اس آگے نکلی ہوئی جنوبی دیوار میں امام صاحب کا مصلیٰ ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی مقرر کی ہوئی مسجد اس کے اندر ہے۔ اسی کو آپ نے جنت کا حصہ قرار دیا ہے۔ یہ ریاض الجنۃ کہلاتا ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے کارپٹ سبز رنگ کے ہیں جبکہ پوری مسجد کے کارپٹ سرخ رنگ کے ہیں۔

    ریاض الجنۃ کے بائیں جانب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کا روضہ ہے۔ یہ دراصل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا کمرہ تھا جہاں حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی وفات ہوئی اور آپ کو یہیں دفن کیا گیا۔ دیگر امہات المومنین رضی اللہ عنہن کے کمرے بھی یہیں تھے ۔ انہی کا ذکر سورة الحجرات میں ہوا ہے۔ سیدہ فاطمہ اور علی رضی اللہ عنہما کاگھر بھی ساتھ ہی واقع تھا۔

    اس پورے ایریا کے گرد سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں جالیاں لگا کر اسے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ تین اطراف میں یہ جالیاں سبز ہیں اور جنوبی سمت میں ان کا رنگ سنہری ہے۔ سنہری جالیوں میں ہی مواجہہ شریف ہے۔ یہ ان جالیوں میں تین سوراخ ہیں جن میں سے بڑے کے عین سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی قبر انور ہے۔ چھوٹے دونوں سوراخوں کے سامنے سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبریں موجود ہیں۔ یہیں کھڑے ہو کر حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اور آپ کے قریبی ساتھیوں کے لئے سلام پیش کیا جاتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے حجرات کے بالکل پیچھے اصحاب صفہ کا چبوترہ ہے۔ یہ اب بھی ایک چبوترے کی شکل میں ہے جس پر لوگ عبادت کرتے ہیں۔ ریاض الجنۃ میں حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے منبر و مصلیٰ نمایاں ہیں۔ آپ کے مصلیٰ کی جگہ سیدنا عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ نے 91ھ میں محراب تعمیر کروائی۔ موجودہ محراب سے ذرا سا دائیں جانب حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کا مصلیٰ ہے۔

    آپ کے منبر کی جگہ اب نو سیڑھیوں والا منبر ہے۔ آپ کااصل منبر تین سیڑھیوں کا تھا اور آپ دوران خطبہ اس کی سب سے اوپر والی سیڑھی پر تشریف فرما ہوتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دوسری اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تیسری سیڑھی پر بیٹھا شروع کیا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر نبوی کے نیچے مزید سیڑھیاں بنوا کر اصل منبر کو اونچا کر دیا اور بعد کے بادشاہ نچلی سیڑھیوں پر بیٹھتے رہے۔ 654ھ بمطابق 1256ء میں مسجد نبوی میں آگ لگ گئی اور منبر جل گیا۔ اس موقع پر یمن کے بادشاہ مظفر نے منبر بھجوایا۔ اس کے بعد منبر کئی مرتبہ تبدیل ہوا۔ آخری منبر سلطان مراد ثالث عثمانی نے 998ھ میں بھیجا جو اب بھی موجود ہے۔ (تاریخ مدینہ، مطبوعہ دارالسلام)

    ہمارے مسلمان بھائی اپنی قبضہ گروپ والی عادت سے مجبور ہونے کے باعث ریاض الجنۃ میں بھی قبضہ کر کے بیٹھتے ہیں اور دوسرے بھائیوں کو یہاں نماز پڑھنے کا موقع نہیں دیتے اور دھکم پیل جاری رہتی ہے۔ یہی ذہنیت حجر اسود کے بوسے میں کار فرما ہوتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر ہم یہاں تھوڑی سی عبادت کرکے اپنے دوسرے بھائیوں کے لئے جگہ خالی کردیں۔ خواتین کے لئے ریاض الجنۃ مختلف اوقات میں کھولا جاتا ہے۔ اس دوران مردوں کو وہاں سے نکال کر اس کے تین اطراف میں ریگزین کی دیواریں کھڑی کر دی جاتی ہیں اور انہی دیواروں کی مدد سے خواتین کی جانب سے ایک راستہ بنا دیا جاتا ہے۔

    مسجد نبوی کی تعمیر حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے مدینہ آمد کے فوراً بعد کی جس میں تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا۔ مسجد کی پہلی توسیع آپ نے تقریباً سات سال بعد خیبر سے واپسی پر کی۔ مسجد کے ستون کھجور کے درختوں کے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں ان تنوں کو تبدیل کروا دیا کیونکہ یہ کھوکھلے ہو گئے تھے۔ سیدنا عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما کے ادوار میں مسجد کی مزید توسیع کی گئی۔ سیدنا عثمان نے قبلہ کی جانب بھی مسجد میں توسیع کی جو آج تک موجود ہے۔ اس کے بعد ہمیشہ شمال، مشرق اور مغرب کی جانب مسجد میں توسیع کی گئی۔

    ولید بن عبد الملک کے دور میں سیدنا عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ جو مدینہ کے گورنر تھے ، نے 88ھ میں مسجد کی توسیع و تعمیر کی۔ اس کے بعد مہدی عباسی کے دور میں 161-165ھ میں مزید توسیع کی گئی۔ مصر کے سلطان اشرف قاتیبائ نے 888ھ میں مسجد کی مزید توسیع کی۔ ترکی کے سلطان عبد المجید کے دور میں 1265ھ بمطابق 1849ء میں مسجد نبوی کی از سر نو تعمیر کی گئی۔ سعودی دور میں مسجد کی دو مرتبہ تعمیر و توسیع کی گئی۔ پہلی توسیع 1371-1375ھ بمطابق 1951-1955ء اور دوسری 1405-1414ھ بمطابق 1984-1994ء میں کی گئی۔ ان دو توسیعات کے نتیجے میں مسجد نبوی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگئی ہے۔ مسجد کے ہر ستون میں سے ایئر کنڈیشنر کا پوائنٹ دیا گیا ہے جس سے ہر وقت تازہ ٹھنڈی ہوا نکلتی رہتی ہے۔ پہلی سعودی توسیع کے بعد مسجد میں 28000 نمازیوں کی گنجائش تھی جو دوسری تعمیر کے نتیجے میں 268000 ہو گئی اور اگر صحنوں کی گنجائش کو ملا لیا جائے تو کل 430000 نمازی اب یہاں نماز ادا کر سکتے ہیں۔ (تاریخ مدینہ، ص 66-81، مطبوعہ دار السلام)

    موجودہ مسجد نبوی کے بہت سے دروازے ہیں۔ شمالی یعنی قبلہ کی مخالف سمت میں تین بڑے دروازے ہیں جن میں سے درمیان والا باب فہد کہلاتا ہے۔ یہ مردوں کے لئے مخصوص ہے اور دوسرے دو دروازے خواتین کے لئے مخصوص ہیں۔ مسجد کے شمالی حصے میں دائیں اور بائیں خواتین کے لئے مخصوص جگہ ہے جس کے گرد قابل حرکت دیواریں لگا کر پردہ کیا گیا ہے۔ مسجد کی مشرقی اور مغربی دیواروں میں بھی خواتین کے لئے مخصوص دروازے ہیں۔ اس کے علاوہ مشرقی دیوار میں باب عبد العزیز اور مغربی دیوار میں باب سعود مردوں کے لئے مخصوص ہے۔ عثمانی دور کی مسجد میں مغربی دیوار میں باب سلام اور باب صدیق ہیں جبکہ مشرقی دیوار میں باب بقیع، باب جبریل اور باب نسا ہیں۔ ان میں سے باب بقیع عین مواجہہ شریف کے ساتھ واقع ہے۔ باب جبریل اور باب نسا سے داخل ہو کر بھی سیدھا حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے روضہ انور کے بالکل قریب پہنچا جاسکتا ہے۔

    مسجد کے اندر دو دروازے باب عمر اور باب عثمان ہیں۔ دراصل یہ پہلی سعودی تعمیر کے دروازے تھے جو اب مسجد کے اندر آگئے ہیں۔ ان دونوں دروازوں کے ساتھ تین منزلہ لائبریری قائم کی گئی ہے۔ مسجد کے درمیان میں کھلی چھت چھوڑ دی گئی ہے جس پر چھتریاں لگی ہوئی ہیں۔ دھوپ اور گرمی میں ان چھتریوں کو کھول دیا جاتا ہے جبکہ رات اور سردی کے دنوں میں انہیں بند کر دیا جاتا ہے۔

    مسجد نبوی دنیا بھر کے بہترین پروفیشنلز کی محنت کا شاہکار ہے۔ بے شمار انجینئرز، آرکیٹکٹس، بڑھئی، معمار، مزدور، ماربل کا کام کرنے والے، الیکٹریشن اور نہ جانے کن کن شعبوں کے ماہرین نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا ہو گا جس کے نتیجے میں یہ شاہکار سامنے آیا۔ مسجد کا پرانا حصہ عثمانی بادشاہوں کا تعمیر کردہ ہے۔ انہوں نے اپنے دور میں مسجد کی تعمیر کے لئے دنیا بھر کے بہترین ماہرین کو اکٹھا کیا اور انہیں مدینہ میں آباد کیا۔ انہیں حکم دیا گیا کہ اپنا فن اپنی اولاد میں منتقل کردیں۔ جب یہ ماہرین کی یہ نئی نسل جوان ہوئی تو اس سے مسجد نبوی کی تعمیر کروائی گئی۔ دو سو سال گزرنے کے بعد بھی یہ تعمیر ابھی نئی لگتی ہے۔ سعودی توسیع کے دوران اس حصے کو اپنی اصل حالت ہی میں رکھا گیا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ موجودہ مسجد نبوی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے زمانے کے پورے مدینہ شہر پر مشتمل ہے۔ میں نے اٹلس سیرت نبوی میں شائع شدہ عہد رسالت کے مدینہ کا نقشہ دیکھا۔ پھر مسجد نبوی کی لائبریری میں مدینہ کا ماڈل دیکھا۔ ان کے مطابق مدینہ شہر کی تفصیل سے سیاحت کی۔ ان کی روشنی میں میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔

    موجودہ مسجد نبوی زیادہ سے زیادہ محلہ بنی نجار اور ایک آدھ اور محلے پر مشتمل ہے۔ عہد رسالت کا مدینہ، تقریباً آج کے مدینہ کے سیکنڈ رنگ روڈ کی حدود تک پھیلا ہوا تھا۔ بنی معاویہ، بنی عبد الاشھل اور بنی حارثہ کے محلے مسجد نبوی اور جبل احد کے درمیان واقع تھے۔ بنی نجار جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے ننھیالی رشتے دار تھے، عین مسجد نبوی کی جگہ اور جنت البقیع کے آس پاس آباد تھے۔ بنی ظفر موجودہ مدینہ کے فرسٹ رنگ روڈ کے باہر جنوب مشرقی سمت میں آباد تھے۔ بنی قریظہ جنوب مشرق ہی میں سیکنڈ رنگ روڈ کے آس پاس آباد تھے۔ ان سے تھوڑا ہٹ کر بنی قینقاع اور بنی نضیر کے محلے اور قلعے تھے۔ قبا مسجد نبوی سے محض سات آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ایسا ضرور تھا کہ اس وقت کے مدینہ کے محلے ایک دوسرے سے ذرا فاصلے پر آباد تھے اور ان میں آبادی نہ تھی جیسا کہ ہمارے ہاں کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں ہوتا ہے۔

    مسجد کے شمالی جانب بڑے بڑے ہوٹل ہیں جو بہت مہنگے ہیں۔ ان کا یومیہ کرایہ پیک سیزن میں 500 ریال اور آف سیزن میں 200 ریال ہوتا ہے۔ اسی طرف فرسٹ رنگ روڈ کے باہر ایک محلہ ہے، جو بنگالی محلہ کہلاتا ہے۔ یہاں سستے کمرے مل جاتے ہیں لیکن ان میں صفائی کا مناسب انتظام نہیں ہوتا۔ اسی محلے میں بہت سے پاکستانی ہوٹل واقع ہیں جہاں چٹخارے دار کھانے مل جاتے ہیں۔ پاکستان ہاؤس کی دو عمارتیں بھی یہیں واقع ہے۔ مسجد کے مغربی اور جنوبی جانب مارکیٹیں ہیں جہاں بہت سی اشیا برائے فروخت ہوتی ہیں۔ یہ کافی سستی مل جاتی ہیں۔

    میں نے اپنی فیملی کو خواتین کی سائیڈ پر روانہ کر دیا۔ اس کے بعد میں باب بقیع سے مسجد میں داخل ہوا ۔ میرے دائیں جانب مواجہہ شریف کی سنہری جالیاں تھیں۔ ان کے سامنے بہت سے لوگ کھڑے درود و سلام پڑھ رہے تھے۔ ایک صاحب جو یقینا مطوع تھے، جالیوں کے ساتھ کھڑے لوگوں کو کنٹرول کر رہے تھے۔ میں بھی انہی لوگوں میں آکھڑا ہوا اور سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی خدمت میں سلام پیش کیا۔ اس کے بعد سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں سلام پیش کرنے کا موقع ملا۔ میں خاصی دیر وہیں کھڑا درود و سلام کے نذرانے پیش کرتا رہا۔

    درود دراصل حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے لئے اللہ کی رحمت کی دعا ہے۔ آپ یقینا ہماری دعا کے محتاج نہیں لیکن ایک فقیر، سخی کو دعا کے علاوہ کیا دے سکتا ہے۔ مجھ اپنی ذات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے احسانات یاد آنے لگے۔ اس دنیا میں انسان کی سب سے بڑی ضرورت خدا کی پہچان ہے۔ اگر حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی ذات نہ ہوتی تو ہم کس طرح اپنا تعلق اپنے اللہ سے قائم کر پاتے۔ دور قدیم سے پائے جانے والے الہامی مذاہب کو تو خود انہی کے علماءنے بگاڑ دیا تھا۔ حضور کی بدولت ہمیں قرآن نصیب ہوا جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکی۔

    مجھے یقین ہے اس مقام پر اللہ تعالیٰ کے انوار کی بارش ہورہی ہو گی۔ اس میں میرا وجود عجیب سا لگ رہا تھا۔ پھر مجھے خیال آیا کہ سمندر میں ناپاک قطرہ گرنے سے سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ سمندر اس قطرے کو خود میں فنا کرکے پاک کر دیتا ہے۔ یہ صوفیا کے وحدت الوجود کے فلسفے کی طرح انسان کی ذات کے خدا کی ذات میں جا ملنے والی بات نہیں تھی۔ انسان کے گناہوں کو حرم کی حاضری دھو کر پاک کردیتی ہے اور اس کے وجود کا اس طرح سے تزکیہ ہو جاتا ہے کہ وہ آئندہ گناہوں سے اجتناب کرنے لگتا ہے۔

    سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما صحابہ کرام میں ممتاز ترین حیثیت کے حامل ہیں۔ حضور کی وفات کے موقع پر سب لوگوں نے بالاتفاق سیدنا ابوبکر کو خلیفہ منتخب کر لیا۔ آپ کی پوری زندگی حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے ساتھ گزری تھی۔ بچپن کی دوستی، جوانی کا ساتھ، ادھیڑ عمری میں سب سے آگے بڑھ کر قبول اسلام، ساری عمر کی کمائی ہوئی دولت کو حضور کے مشن پر خرچ کر دینا، ہجرت کے سفر میں ہمراہی، غزوات میں شرکت ان سب پر اگر غور کیا جائے تو آپ کی ساری عمر ہی سراپا محبت نظر آتی ہے۔ سوا دو سال کے دور خلافت کی مختصر مدت میں آپ نے مرتدین اور مانعین زکوة کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ قیصر و کسریٰ کی سلطنتوں کی فتح کی بنیاد بھی رکھ دی جو کہ آپ کی زندگی کا نہایت ہی حیران کن باب ہے۔آپ کی فراہم کی گئی مضبوط بنیادوں پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کسریٰ کی سلطنت کا مکمل خاتمہ کردیا اور قیصر کو ایشیا اور افریقہ سے نکال باہر کیا۔

    میرے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے پہلو میں یہ دونوں ہستیاں آرام فرما تھیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کیا شان تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی دعا کے نتیجے میں اسلام لائے اور پھر زندگی دین کے لئے وقف کردی۔ آپ کا دور حکومت مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے تابناک باب ہے۔ دینی و دنیاوی اعتبار سے مسلمان آپ کے دور میں جس عروج پر پہنچے وہ پھر کبھی نصیب نہیں ہوا۔

    سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے دور میں کی گئی فوجی کاروائی دراصل حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے مشن کی تکمیل تھی۔ تاریخ میں ایسی ہی ایک کاروائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بعد ان کے خلفاء یوشع اور کالب علیہما السلام نے کی تھی۔ امت مسلمہ میں سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی وہی حیثیت ہے جو سیدنا یوشع و کالب علیہما السلام کی بنی اسرائیل میں تھی۔ فرق یہ ہے کہ وہ دونوں حضرات منصب نبوت پر فائز ہوئے لیکن حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم پر نبوت کو ختم کردیا گیا ورنہ آپ کے فرمان کے مطابق ابوبکر و عمر بھی نبی ہوتے۔

    حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی تشریف آوری سے قبل دنیا میں شرک کو عالمگیر حیثیت حاصل تھی۔ عرب شرک کا گڑھ تھا۔ دنیا کی ایک سپر پاور ایران کی حکومت بزور قوت لوگوں کو توحید سے برگشتہ کرکے آگ اور دیوتاؤں کی عبادت پر مجبور کرتی تھی۔ دنیا کی دوسری سپر پاور روم اگر چہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی امت ہونے کے باعث توحید کی علمبردار تھی لیکن انہوں نے اپنے دین میں شرک کو داخل کر لیا تھا۔ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی اس کاروائی کے نتیجے میں دنیا کے بڑے حصے سے مذہبی جبر کا خاتمہ ہوا۔ شرک کی آفیشل حیثیت ایسی ختم ہوئی کہ اس کے بعد سے شرک کبھی سر نہ اٹھا سکا۔ آج بھی اگر چہ دنیا بھر کے مذاہب میں شرکیہ عقائد و اعمال موجود ہیں لیکن کوئی سینہ ٹھونک کر شرک کا علمبردار بن کر کھڑا نہیں ہوتا۔ ہندوؤں کے بڑے بڑے سکالرز بھی خود کو اہل توحید قرار دیتے ہیں۔ شرک میں بہت سی قومیں اگرچہ مبتلا ہیں لیکن اسے کوئی اپنا دین ماننے کے لئے تیار نہیں۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ اس فوجی کاروائی کے نتیجے میں وہ پورا علاقہ حکومت اسلامیہ کے زیر نگیں آ گیا جسے بائبل میں اولاد ابراہیم کی میراث کہا گیا ہے۔ سیدنا یوشع اور کالب علیہما السلام کے دور میں بھی فوجی کاروائی اسی علاقے میں کی گئی تھی۔ (دیکھیے بائبل کتاب یشوع)

    اب میں عثمانی دور کی مسجد نبوی میں داخل ہوا۔ وسیع و عریض مسجد میں سونے کا انٹر نیشنل مقابلہ ہورہا تھا۔ ہر قوم سے تعلق رکھنے والے افراد دنیا و مافیہا سے بے خبر سوئے پڑے تھے۔ مسجد کے اندر باب عمر اور باب عثمان کے پاس ایک سہ منزلہ لائبریری ہے۔ میں اس لائبریری میں جاگھسا۔ یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اس میں قرآن، تفسیر، حدیث، سیرت، فقہ، اصول، عربی زبان و ادب، صرف و نحو، سیاسیات، نفسیات، معاشیات اور بہت سے موضوعات پر کثیر تعداد میں عربی کتب موجود ہیں۔

    اس لائبریری کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا مخطوطات کا سیکشن ہے جو باب عثمان کے سیکنڈ فلور پر واقع ہے۔ یہاں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے ذاتی نسخے کی نقل بھی موجود تھی ۔ اصل نسخہ استنبول کے عجائب گھر میں موجود ہے۔ مشہور روایت کے مطابق یہ وہی نسخہ ہے جس کی تلاوت کرتے ہوئے آپ شہید ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ہر دور میں ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن وہاں موجود تھے۔

    دنیا بھر کی اقوام نے اپنی آرٹسٹک صلاحیتوں کا اظہار مجسمہ سازی کے فن سے کیا۔ مسلمانوں نے اپنی تمام تر صلاحیتیں فن کتابت کے لئے وقف کردیں چنانچہ ہمارے ہاں خطاطی کے ایسے ایسے نادر نمونے موجود ہیں جن کی مثال دنیا کی کسی قوم کے ہاں نہیں ملتی۔ یہاں آٹھ سو سال پہلے کا ایک قرآن موجود تھا جس پر بہت سے رنگوں سے کام کیا گیا تھا۔ یوں سمجھ لیجئے کہ جو رزلٹ ہم آج جدید ترین کلرڈ لیزر پرنٹر کی مدد سے حاصل کرتے ہیں، وہ اس دور میں ہاتھ کے کام میں موجود تھا۔ قارئین کے ذوق کی تسکین کے لئے میں یہاں مخطوطات اور نوادرات کی تفصیل درج کر رہا ہوں۔
    بارہویں صدی کا قرآن مجید، خط نسخ متقن۔ اس میں آیت کے نشان کے دائرے کو سنہرے رنگ میں لکھا گیا ہے۔
    1038ھ کا لکھا ہوا قرآن مجید۔ سنہرے اور نیلے حاشیوں کے ساتھ۔
    1296ھ میں مولوی محمد یوسف دہلوی کے ہاتھ کا لکھا ہوا قرآن مجید۔ اس میں سنہرے، نیلے اور سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
    بارہویں صدی ہجری کا قرآن مجید۔
    میانوالی کے احمد یار خان کے ہاتھ کا لکھا ہوا قرآن مجید۔
    گولائی میں لکھا ہوا قرآن مجید۔ اس کے کاتب کی تاریخ وفات 1245ھ تھی۔ ہر صفحے پر ایک دائرہ بنا ہوا تھا جس کے اندر قرآنی آیات لکھی ہوئی تھیں۔ یہ بھی قرآن مجید کا کامل نسخہ تھا۔
    لکڑی کے کور والے قرآن مجید۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔
    قاضی عیاض کی شفا۔ یہ نسخہ 1285ھ کا لکھا ہوا تھا۔
    804ھ / 1401ء کی شرح الجامع ۔ یہ عمر بن علی بن الملقن انصاری کی تصنیف ہے۔
    1258ھ میں لکھا گیا بخاری کا نسخہ
    مسلم کا قدیم نسخہ
    1343ھ میں سونے کے پانی سے لکھا گیا قرآن مجید۔
    1880ء میں کھینچی گئی کعبہ اور مسجدنبوی کی نادر تصاویر۔ اس وقت کیمرا نیا نیا ایجاد ہوا ہو گا۔ فوٹو گرافر کا نام صادق بیگ لکھا تھا۔ غالباً یہ ترک ہوں گے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ان تصاویر کو ڈیویلپ کیا ہے۔ یہ بلیک اینڈ وائٹ تصاویر تھیں۔ ان میں مسجد الحرام کی عمارت ایک منزلہ تھی۔ مقام ابراہیم کے پاس امام صاحب کے منبر کے لئے ایک بلند چبوترہ بنایا گیا تھا۔ یہ اسی قسم کا تھا جیسا کہ مسجد نبوی میں ریاض الجنۃ میں اب بھی موجود ہے۔ بعد کی کسی توسیع میں اس چبوترے کو ختم کردیا گیا۔ مسجد نبوی کی تصاویر میں گنبد خضرا نمایاں تھا اور چار مینار نظر آرہے تھے۔ یہ مینار اب بھی موجود ہیں۔ یہاں جنت البقیع کی تصاویر بھی تھیں جن میں بہت سے مزارات نظر آرہے تھے۔ غالباً 1905ء میں ان مزارات کو گرا کر تمام قبروں کے حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے حکم کے مطابق ایک ہاتھ کے برابر کر دیا گیا۔
    مصر، ایران اور الجزائر کے قدیم کاتبوں کے قلم دوات
    مدینہ شہر کا ایک3D ماڈل بھی موجود تھا جو سعودی آرمی نے 1998ء میں بنایا تھا۔ اس میں تمام پہاڑ ، مدینہ کے محلے اور مسجد نبوی نمایاں تھے۔
    عہد عثمانی کا قرآن

    لائبریری سے نکل کر میں ریاض الجنۃ کی طرف آیا۔ یہاں ریگزین کی دیوار لگی ہوئی تھی اور اس کے اندر خواتین نوافل اور اس سے زیادہ دھکم پیل میں مصروف تھیں ۔ ان کی چیخ و پکار باہر بھی سنائی دے رہی تھی۔ میں قریب ہی بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر میں خواتین کا وقت ختم ہوا ۔ انہیں واپس ان کی جگہ بھیجا گیا اور مردوں کے لئے ریاض الجنۃ کھول دیا گیا۔ میں بھی وہاں داخل ہوا اور دو نفل ادا کئے۔ یہاں سجدہ کرتے ہوئے میرے دل میں یہ دعا تھی :

    مل گئے مصطفی اور کیا چاہئے
    فضل رب العلاءاور کیا چاہئے
    ہے یہ میری جبیں اور ریاض الجنۃ کی زمیں
    اب قضا کے سوا اور کیا چاہئے

    اسی اثنا میں عصر کی اذان ہوئی ۔ میں جماعت کے انتظار میں وہیں بیٹھا رہا۔ میری آنکھوں کے سامنے وہ منظر گردش کرنے لگا جب سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان دیتے ہوں گے اور صحابہ کرام جوق در جوق مسجد کی طرف آتے ہوں گے۔ کچھ ہی دیر کے بعد حضورصلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے حجرے کا دروازہ کھلتا ہو گا اور آپ اس میں سے باہر تشریف لاتے ہوں گے اور جماعت ہوتی ہوگی۔ نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم قرآن کی آیات تلاوت کرکے سناتے ہوں گے۔ تعلیم و تعلم کا سلسلہ چلتا ہوگا۔

    جو ہم بھی ہوتے واں خاک گلشن، لپٹ کے قدموں سے لیتے اترن
    چند منٹ بعد جماعت کھڑی ہوگئی۔ نماز کی سعادت حاصل کرنے کے بعد میں وہاں سے نکل آیا تاکہ دوسرے بھائیوں کو بھی موقع مل سکے۔عصر کی نماز کے بعد جنت البقیع کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ میں بھی جنت البقیع کی طرف روانہ ہوا۔ اس کی تفصیل آگے بیان کی جارہی ہے۔

    واپسی پر مجھے ریاض الجنۃ کے قریب ہی اصحاب صفہ کے چبوترے کے پاس جگہ ملی۔ میری آنکھوں کے سامنے وہ منظر آگیا جب مدینہ ہجرت کرنے والے بے سر و سامان اکیلے مرد یہاں رہا کرتے تھے ۔ اہل مدینہ کی برادری ان کی ضروریات کا خیال رکھتی اور چند ہی دن میں یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے۔ یہاں رہ کر یہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے قرآن سمجھتے اور اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہتے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی انہی میں سے ایک تھے جن کی بدولت ہمیں حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی سیرت کی تفصیلات کا ایک بڑا حصہ میسر آیا۔

    ہم مغرب کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ بہت سے لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اس لئے مسجد میں افطاری کے لئے کھجوروں اور پانی کا انتظام تھا۔ اچانک ایک صاحب کے موبائل کی بیل بجی ۔ انہوں نے ٹون میں کوئی انڈین گانا لگا رکھا تھا۔ سب نے انہیں گھور کر دیکھا ۔ وہ خاصے شرمندہ ہوئے۔ انسان کو ایسا کام ہی نہیں کرنا چاہئے جس سے وہ شرمندہ ہو۔
    اچانک کہیں سے ایک سفید ریش نورانی صورت والے بزرگ نمودار ہوئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک زنبیل سی تھی۔ سب لوگ انہیں اور ان کی زنبیل کو دلچسپی سے دیکھنے لگے۔ انہوں نے اس میں ہاتھ ڈالا اور کھجور کا ایک پیکٹ نکال کر ایک صاحب کو دیا، پھر دوسرے کو اور اس کے بعد سلسلہ چل نکلا۔ زنبیل سے پیکٹ نکلتے آرہے تھے اور وہ لوگوں میں بانٹتے جارہے تھے۔ پچھلی صفوں میں بیٹھے ہوئے حضرات ہاتھ اٹھا کر ان سے فرمائش کرتے تو وہ فوراً پیکٹ اچھال دیتے جسے فرمائش کرنے والے حضرات آسانی سے کیچ کرلیتے۔ ان کی تھرو اتنی شاندار تھی کہ لوگوں کے سروں اور کانوں کے درمیان سے پیکٹ نکل جاتا اور کسی سے نہ ٹکراتا۔ اپنی جوانی میں انہوں نے نجانے کتنے کھلاڑیوں کو رن اؤٹ کیا ہوگا۔ سب حاضرین اس صورتحال کو انجوائے کرنے لگے۔ میں ان کی اس صلاحیت سے اتنا متاثر ہوا کہ اگر میرا بس چلتا تو انہیں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کروا دیتا جس کی ہماری ٹیم کو ان دنوں بڑی ضرورت تھی۔ میں نے بھی ایک پیکٹ حاصل کیا۔ اس میں بادام والی کھجوریں تھیں اور بہت مزیدار تھیں۔

    انہی کھجوروں کے باعث ساتھ بیٹھے ہوئے حضرات سے بات چیت بھی ہوئی۔میرے دائیں طرف ایک ایرانی زائر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی سیاحت نہیں کی تھی لیکن بھارت کی سیاحت کر چکے تھے۔ انہوں نے مجھے تہران آنے کی بھرپور دعوت دی اور میں نے انہیں پاکستان آنے کی۔ بائیں طرف ایک پاکستانی بزرگ تھے۔ انہوں نے پنجابی میں مجھ سے پوچھا، ”تسی پاکستان اچ کتھے دے او؟“ میں نے جواب دیا، ”کراچی “۔ یہ سن کر بڑے خوش ہوئے۔

    ایک دوسرے ملک میں جب اپنے آبائی علاقے کا کوئی شخص مل جائے تو اس کی کتنی خوشی ہوتی ہے، اس کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس تجربے سے گزرے ہوں۔ ہم لوگ اگرچہ جہلم کو 1997 میں چھوڑ کر پہلے لاہور اور پھر کراچی میں آباد ہوگئے تھے لیکن بچپن کے محلے کی گلیاں ساری عمر نہیں بھولتیں۔ان سے محلے کے لوگوں کے بارے میں گفتگو ہونے لگی۔ اسی اثنا میں اذان ہوئی۔ ہم نے مغرب کی نماز ادا کی ۔ وہ صاحب اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے تھے۔ میں نے انہیں جدہ میں اپنے گھر آنے کی بھرپور دعوت دی اور وہاں سے رخصت ہو گیا۔ اب میں اس سفر نامے کے لئے مسجد کے طول و عرض کی پیمائش کرنے لگا تاکہ قارئین کو مسجد کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔

    مسجد کے درمیانی حصے میں ایک عرب بزرگ کرسی پر بیٹھے تھے اور کچھ درس دے رہے تھے۔ طلباء زمین پر بیٹھے نوٹس لے رہے تھے۔ بہت سے پاکستانی بھی ان کے حلقہ درس میں بیٹھے بڑی عقیدت سے سر دھن رہے تھے اگرچہ انہیں اس کی کچھ سمجھ نہ آرہی تھی۔ مجھے یہ دیکھ کر امام مالک علیہ الرحمۃ کا حلقہ درس یاد آگیاجب وہ حدیث پڑھاتے ہوں گے تو دور دور سے آئے ہوئے طالب علم کس طرح ان کا درس سنتے ہوں گے۔ جب میں وہاں پہنچا تو وہ بزرگ درس ختم کر رہے تھے۔ میں نے ایک طالب علم سے اس کے نوٹس والی کاپی لے کر دیکھا تو میری ہنسی نکل گئی کیونکہ وہ بزرگ Data Collection & Analysis کا مضمون پڑھا رہے تھے جسے لوگ بڑی عقیدت سے سن رہے تھے۔ غالباً یہ مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوں گے جو طلبا کو ریسرچ کے طریق کار سے آگاہ کر رہے تھے لیکن عربی سے ناواقف لوگ ان کے درس سے عقیدت کشید کر رہے تھے۔

    مسجد کی تفصیلات کو نوٹ کرتا ہوا میں باہر آگیا اور دروازوں کی تفصیل نوٹ کرنے کے لئے میں نے مسجد کے گرد چکر لگایا۔ جب میں قبلہ کی جانب پہنچا تو سفید روشنیوں میں نہایا ہوا گنبد خضرا بہت بھلا لگ رہا تھا۔ یہ گنبد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے عین اوپر بنا ہوا ہے۔ ہماری نعتیہ شاعری اس گنبد کے تذکرے پر اپنی معراج پر پہنچتی ہے۔ مجھے مولانا الیاس قادری کے یہ شعر یاد آئے۔

    کیسا ہے پیارا پیارا ، یہ سبز سبز گنبد
    کتنا ہے میٹھا میٹھا ، میٹھے نبی کا روضہ
    جس وقت روح تن سے عطار کی جدا ہو
    ہو سامنے خدایا، میٹھے نبی کا روضہ
    آپ کی گلیوں کے کتے مجھ سے تو اچھے رہے
    ہے سکوں ان کو میسر سبز گنبد دیکھ کر
    نہ صرف گنبد بلکہ اس کے سبز رنگ سے اتنی عقیدت پیدا کی جاتی ہے کہ بہت سے لوگ سبز چادر زمین پر نہیں بچھاتے تاکہ اس پر پاؤں نہ آئیں۔ سبز رنگ کی اشیا کو ٹائلٹ میں نہیں لے جاتے کہ اس سے اس رنگ کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ خدا جانے یہ لوگ گھاس پر چلتے ہوئے کیا کرتے ہوں گے؟ گنبد خضرا سے تمام تر عقیدت کا معاملہ اس بنیاد پر ہوتا ہے کہ اس کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے قائم ہے۔

    عشاءکی نماز کے بعد میں نے فیملی کو لیا اور ہوٹل پہنچ گئے۔ میرا تجربہ ہے کہ حرمین میں آپ کے پاس دو موبائل فون ہونے چاہئیں تاکہ فیملی سے رابطہ رہے۔ حج و عمرہ کی ادائیگی کے لئے یہاں کی موبائل کمپنیاں سستے داموں سم فروخت کرتی ہیں۔ جتنی رقم کی سم ہوتی ہے ، اتنا ہی بیلنس اس میں ہوتا ہے۔ موبائل کمپنیوں کے سیل پوائنٹ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بالکل قریب واقع ہیں۔ اگر آپ حج و عمرے کی ادائیگی کے لئے آ رہے ہیں تو اپنا موبائل سیٹ لے آئیں اور یہاں آکر سم خرید لیں۔ آپ کے قیام کے دوران اس کا بیلنس ختم ہو ہی جائے گا۔

    کھانے کے طور پر ہم نے شاورما پر گزارا کیا جس کی کوالٹی کچھ اچھی نہ تھی۔ میں نے عرب کے کئی شہروں کا شاورما کھایا لیکن ہے جو مزہ اور کوالٹی کراچی کے شاروما میں تھا وہ کہیں نصیب نہ ہوا۔ مدینہ میں ہم لوگ عموماً رات نہیں گزارتے تھے ۔ عام طور پر ہم فجر کے بعد جدہ سے چلتے، دس گیارہ بجے تک مدینہ پہنچتے، وہاں سارا دن گزار کر مغرب کے وقت واپس چلتے اور رات کو نو بجے تک واپس جدہ پہنچ جاتے۔ اس دن ہمارا ارادہ وہیں رکنے کا تھا کیونکہ میں اس سفر نامے کے لئے مدینہ کی تفصیلات اکٹھی کرنا چاہتا تھا۔

    میری اہلیہ نے مجھے یہ بتایا کہ خواتین کی طرف بہت بد نظمی اور ہلچل رہتی ہے۔ خواتین کے طہارت خانے بھی عموماً بہت گندے ہوتے ہیں۔ دھکم پیل، چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑا خواتین کے حصے میں عام ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد دنیا میں گھومتے ہیں اس لئے بڑے اجتماعات کے آداب سے واقف ہوتے ہیں لیکن خواتین کو اس کی تربیت نہیں دی جاتی۔خواتین کے حصے میں بطور پولیس، افریقی خواتین تعینات ہوتی ہیں جو سب سے بڑی سختی سے پیش آتی ہیں لیکن اتنے بڑے مجمع کو کنٹرول نہیں کرپاتیں۔

    میری اہلیہ نے یہ واقعہ سنایا کہ ان کے سامنے پنجاب کی دیہاتی عورتوں نے کوئی چیز کھا کر اس کا ریپر مسجد میں پھینک دیا۔ ایک صفائی کرنے والی افریقی خاتون نے آکر سختی سے عربی میں ان سے باز پرس کی تو انہوں نے پنجابی میں اپنی حرکت کا جواز پیش کرتے جواب دیا: ”نی تسی شکر کرو، اللہ نے توانوں اپنے گھر کی خدمت دا موقع دتا اے۔ لوکی کنی دوروں آندے نیں پر تسی ایتھے رہندیاں او۔“(تم شکر کرو کہ اللہ نے تمہیں اپنے گھر کی خدمت کا موقع دیا ہوا ہے۔ لوگ کتنی دور سے آتے ہیں لیکن تم یہاں رہتی ہو۔) ان کا مطلب یہ تھا کہ ہم گندگی پھیلاتی رہیں اور تم شکر ادا کیا کرو کہ تمہیں اس طرح مسجد کی خدمت کا موقع ملتا رہے۔

    رات میں مسجد نبوی بند کر دی جاتی ہے اور صبح تین بجے اسے تہجد کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔بعد میں مسجد نبوی کو رات بھر کھلا رکھنے کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ صبح جب ہم مسجد پہنچے تو اذان ہوا ہی چاہتی تھی۔ جلدی سے تین رکعت وتر کی نماز ادا کی ہی تھی کہ اذان ہوگئی ۔ اس کے بعد لوگ جوق در جوق آنے لگے۔ دس منٹ بعد جماعت کھڑی ہوگئی۔ نماز سے فارغ ہو کر ہم واپس آگئے اور نیند کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا۔ آٹھ بجے اٹھ کر ہم پاکستان اسٹریٹ کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے کے بعد ہم نے مدینہ کے طول و عرض کی پیمائش کا آغاز کیا۔ اس دن ہم جبل احد اور چند ایک اور مقامات تک گئے۔

  6. سبحان اللہ

    ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
    قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    اللہ اللہ وہاں کا درود و سلام
    اللہ اللہ وہاں کا سجود و قیام
    اللہ اللہ وہاں کا درود و سلام
    اللہ اللہ وہاں کا سجود و قیام
    اللہ اللہ وہاں کا وہ کیفِ دوام
    وہ ثباتِ سکوں آفریں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام و سحر
    وہ سکونِ دل و جان و روح و نظر
    یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام و سحر
    وہ سکونِ دل و جان و روح و نظر
    یہ اُنہی کا کرم ہے اُنہی کی عطا
    یہ اُنہی کا کرم ہے اُنہی کی عطا
    ایک کیفیتِ دل نشیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    جس جگہ سجدہ ریزی کی لذت ملی
    جس جگہ ہر قدم اُن کی رحمت ملی
    جس جگہ سجدہ ریزی کی لذت ملی
    جس جگہ ہر قدم اُن کی رحمت ملی
    جس جگہ نور رہتا ہے شام و سحر
    وہ فلک رہ گیا وہ زمیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    پڑھ کے نصر من اللہ فتح قریب
    ہم رواں جب ہوئے سوئے کوئے حبیب
    برکتیں رحمتیں ساتھ چلنے لگیں
    بے بسی زندگی کی یہیں رہ گئی
    برکتیں رحمتیں ساتھ چلنے لگیں
    بے بسی زندگی کی یہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی
    زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر
    کاش بہزاد آتے نہ ہم لوٹ کر
    زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر
    کاش بہزاد آتے نہ ہم لوٹ کر
    اور پوری ہوئی ہر تمنا مگر
    یہ تمنائے پل بے حزیں رہ گئی
    ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
    قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
    دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
    خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی

  7. بہت شکریہ احمد بھائی آپ نے تو ھماری مشکل آسان کردی
    آپ نے بہت تفصیل سے مدینے کی تاریخ کا اعادہ کیا ہے اور جس خوبصورتی سے مسجد نبوی کے حدودِ اربع کاذکر کیا ہے اللہ آپ کو جزائے خیر دے
    ھماری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کہاں سے شروع کریں اور کس طرح الفاظ میں سما ئیں اپنے احساسات اور جذبات۔
    ھم بھی رفتہ رفتہ اپنے گزرے دنوں کا احوال ضبطِ تحریر کریں گے ۔

  8. میری پسندیدہ ترین نعت مبارک جو مجھے مدینے لے جاتی ہے

  9. میرے بہت اچھے بھائ جعفر حسین سلامت رھیں اور حجاز مقدس کا سفر زیارات اور وھاں جاکر خاک مدینہ کو سرمہ چشم بنانے کی مبارک باد قبول کریں
    بھائ آپ بہت خوش بخت ھیں کہ باربار وھاں جاتے ھیں اور دل کو ایمان کی روشنی سے منور کرتے ھیں ھر ھر منظر تا دیر انکھوں کے سامنے رھتا ھے دلی دعا ھے ھر مشتاق زیارات مکہ و مدینہ و دیگر اماکن مقدسہ پر جانے والوں کو اللہ پاک بیت العتیق اور گنبد خضرا کی زیارت نصیب فرماۓ آمین ثم آمین ، اللہ پاک آپکی دعاوں کو عبادتوں کو قبول فرماۓ آمین ثم آمین اور اس بات پر ھم سب آپکے سپاس گذار ھیں کہ آپ نے ھم سب کو اپنی دعاوں میں یاد رکھا ایک بار پھر دل کی گہرايئوں سے مبارک باد پیش کرتے ھیں
    اور ھماری مبارک باد کے مستحق تو ھمارے بہت اچھے دینی بھائ محمد احمد ترازی بھی ھیں کہ ماشا اللہ اتنے خوبصورت اور روح پرور مضمون کو تحریر کرکے اس بلاگ کی رونق میں آضافہ کے ساتھہ چار چاند بھی لگاۓ ، خوش رھیں بھائ سلامت رھیں جزاک اللہ

    سر زمین مکہ مکرمہ ازمنہ قدیم سے نہ صرف مسلمانوں کا روحانی مرکز رہا بلکہ غیر مسلم اقوام کے سیاح بھی جب اس مقدس سر زمین پر اترے تو عمر بھر اس کے سحر سے باہر نہ نکل سکے۔ یہ اس مقام کے عالمگیر روحانی اثرات ہیں جو ازل سے ابد تک ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو متاثر کرتے رہے۔

    محققین کےمطابق یونانی لٹریچر اور کتب سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دوسری صدی عیسوی میں بطلیموس نے سر زمین مقدس کا سفرکیا۔ حرم کعبہ کے قریب نصب ایک تختی سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے عظیم فاتح اسکندر اعظم نے بھی کچھ وقت کے لیے مکہ میں قیام کیا اور اسے اپنی سطلنت کا حصہ بنایا۔

    معروف سیاح ابن بطوطہ طویل سفر کے بعد اس سر زمین پر اترا تو وہ بھی اس کے روحانی اثرات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ اس نے کئی ماہ تک حرم کے مختلف مشاعر، زمزم، صفا مروہ اور دیگر مقامات کی بار بار زیارت کی اور ان کے روحانی سحر میں اس قدر مبتلا ہوا کہ تمام سفر بھول گیا۔

    معروف جغرافیہ دان الیعقوبی نے اپنی کتاب البلدان اور ناصر خسرو نے “سفر نامہ” میں جن الفاظ میں حرم مکہ کا تذکرہ بیان کیا ہے، وہ ان کے حرم مکہ سے متاثر ہونے کی واضح دلیل ہے۔

    اندلس کا ابن جبیر بھی اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اس نے افریقہ سے حجاز تک ایک طویل راستہ دیدار حرم کے شوق میں طے کیا۔ پرتگال کے کابوت وجریجوری کوادرا بھی ایسے ہی دو نام ہیں جنہوں نے حرم مکہ کا سفر کیا اور اس سے حظ اٹھایا۔

  10. پروفیسرحسین کمال الدین ریاض یونیورسیٹی میں شعبہ انجنیئرنگ میں پروفیسر تھے۔ انہوں نے اپنی بے مثال تحقیق کے بعد اس امر کا انکشاف کیاتھا کہ مکہ زمین کا مرکز ہے ۔انہیں اس حقیقت کا علم اس وقت ہوا جب وہ دنیا کے بڑے شہروں سے قبلہ (مکہ) کی سمت معلوم کرنے کے کام پر مامور تھے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایک چارٹ بنایا۔ اس چارٹ میں ساتوں براعظموں کو مکہ المکرمہ سے فاصلے اورمحل وقوع کی بنیاد پر ترتیب دیا۔ پھراپنے کام کو مزید آسان بنانے کے لیے انہوں نے اس چارٹ کو طول بلد اور عرض بلد کے حساب سے تقسیم کرنے کے لیے یکساں خطوط کھینچے۔ پھر ان فاصلوں، مقداروں اور دوسری کئی ضروری چیزوں کو معلوم کرنے کے لیے انہوں نے انتہائی جدید اور پیچیدہ کمپیوٹر سافٹ وئیرز کو استعمال کیا اور آخرکار دوسالہ انتھک محنت کے بعد اپنی نئی دریافت کا انتہائی خوشی سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’مکہ‘‘ ہی زمین کامرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک ایسا دائرہ بنایا جائے کہ اگر اس کا مرکز مکہ ہوتواس دائرے کے بارڈرز تما م براعظموں سے باہر واقع ہوں گے اور اسی طرح اس دائرے کا محیط تمام براعظموں کے محیطوں کا احاطہ کررہا ہوگا

    بعدازاں 20 صدی کی آخری دہائی میں زمین اور زمین کی تہوں کی جغرافیائی خصوصیات کو جاننے اور نقشہ نویسی کی غرض سے حاصل کی گئیں سیٹلائٹ تصاویر سے بھی اس تحقیق کوتقویت ملتی ہے کہ مکہ زمین کے مرکز میں واقع ہے۔ سائنسی طور پریہ امر ثابت شدہ ہے کہ زمین کی پلیٹیں (Tectonics Plates) اپنی لمبی جغرافیائی عمر کے وقت سے باقاعدگی کے ساتھ عربین پلیٹ کے گرد گھوم رہی ہیں۔ یہ پلیٹیں باقاعدگی کے ساتھ عربین پلیٹ کی طرف اس طر ح مرتکز ہورہی ہیں کہ گویا یہ ان کا مرکز ہدف ہے۔ اس سائنسی تحقیق کا مقصد ہرگز یہ معلوم کرنا نہیں تھاکہ زمین کا مرکز مکہ ہے یا نہیں بلکہ کچھ اور مقاصد تھے۔ تاہم اس کے باوجود یہ تحقیق مغرب کے کئی سائنسی میگزینوں میں شائع ہوئی مگر اس طورپر کہ اس سے کوئی نتیجہ اخذنہ کیا جاسکے۔ سید ڈاکٹر عبدالباسط مصر کے نیشنل ریسرچ سنٹر کے ممتاز رکن ہیں۔ انہوں نے 16 جنوری 2005ء میں سعودی عرب میں المجد ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا ۔ اس میں مکۃ المکرمہ کے متعلق کئی حیرت انگیز سائنسی انکشافات کیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر مکہ دنیا کا مرکز اس طرح ثابت ہوتا ہے کہ جب نیل آرم سٹرانگ زمین سے اوپر خلا کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے زمین کی تصویریں کھینچیں۔ انہوں نے دیکھا کہ زمین خلا میں معلق ایک کالا کُرّہ ہے۔ نیل آرم سٹرانگ نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ اسے کس نے لٹکا یاہے؟ پھر خود ہی جواب دیاکہ ! اسے خدانے ہی معلق کرکے تھاما ہوا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مشاہدہ کیا کہ زمین کے کسی خاص مقام سے کچھ خاص قسم کی شعاعیں نکل رہی ہیں جو کم طول موج کی تھیں۔ انہوں نے اس چیزکو معلوم کرنے کے لیے اپنے کیمروں کو اس مقام پر فوکس کرنا شروع کیا کہ جہاں سے یہ شعاعیں نکل رہی تھیں۔ آخرکار وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے یہ معلوم کرلیا کہ وہ مقام کہ جہاں سے شعاعیں خارج ہورہی ہیں وہ مکہ ہے۔ بلکہ بالکل اگر صحیح طور پر کہا جائے تو وہ کعبہ ہے۔ جب نیل آرم سٹرانگ نے یہ منظر دیکھا تو اس کے منہ سے نکلا۔ اوہ !میرے خدا! جب وہ مریخ کے قریب پہنچے تو دوبارہ انہوں نے زمین کی تصویریں کھینچیں تو انہیں معلوم ہواکہ مکہ سے نکلنے والی یہ شعاعیں مسلسل آگے جارہی تھیں۔ ناسا نے یہ تمام معلومات اپنی ویب سائٹ پر پیش کردی تھیں مگر صرف 21 دن کے بعد ان کو ویب سائٹ سے ہٹا دیاگیا تھا۔ شاید اس لیے کہ یہ معلومات بڑی اہم اور حساس تھیں۔

    گوگل سرچ

  11. شعاعیں جو کعبہ سے خارج ہورہی ہیں لا محدود ہیں۔ زیادہ طول موج یا کم طول موج والی شعاعوں کی خصوصیات سے بالکل برعکس، اس کی وجہ فقط یہ ہے کہ ان کامنبع اور مأخد زمین کا کعبہ ہے جو آسمانی کعبہ سے وابستہ ہے یہ شعائیں زمینی کعبۃ اللہ سے بیت المعمور (آسمانی کعبۃ اللہ) تک جاتی ہیں۔
    کعبہ زمین کے اس مقام پر ہے کہ جہاں زمینی مقناطیسی قوتوں کا اثرصفر ہے۔ یہ زمینی مقناطیس کے شمالی اورجنوبی قطبوں کے بالکل درمیان میں ہے ، اگریہاں قطب نمارکھ دیا جائے تو اس کی سوئی حرکت نہیں کرے گی۔ اس لیے کہ اس مقام پر شمالی قطب اور جنوبی قطب کی کششیں ایک دوسرے کے اثر کو زائل کردیتی ہیں۔ چناچہ یہی وجہ ہے کہ مکۃ المکرمہ اس زمینی مقناطیسی قوت کے اثر سے باہر ہے اور مکہ کے رہنے والوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا، نتیجتاً جو کوئی مکہ کی طرف سفر کرتاہے یا اس میں رہتاہے وہ صحت مند اورلمبی عمر پاتاہے۔

    اسی طرح جب آپ کعبہ کا طواف کرتے ہیں تو آپ اپنے اندر ایک توانائی داخل ہوتے ہوئے محسوس کرتے ہیں ایسا اس لیے ہوتاہے کہ آپ زمین کے مقناطیسی میدان کی قوت کے اثرسے باہر ہوتے ہیں اورسائنسی بنیادوں پر یہ بات ثابت شدہ ہے۔علاوہ ازیں مکہ کی کالی بسالٹ چٹانوں کے ٹکڑو ں کو لیبارٹری میں لے جاکر چیک کیاگیا ہے اور یہ بات معلوم کر لی گئی ہے کہ یہ زمین کی سب سے قدیم ترین چٹانیں ہیں۔ مصر کے ڈاکٹر عبدالباسط کی گفتگو سے ثابت ہوتا ہے کہ کعبہ ناصرف زمین کا مرکز ہے بلکہ یہ پوری کائنات کا مرکز بھی ہے کیونکہ اس کی سیدھ میں بالکل اوپر آسمانی کعبہ یعنی بیت المعمور ہے۔ مختلف روایات و احادیث سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ بیت المعمور، زمینی کعبہ کی سیدھ میں بالکل اوپر ہے۔ اگر وہ اوندھے منہ گرے تو سیدھا اس کے اوپر گرے۔ ہرروز 70 ہزار فرشتے اس میں آتے ہیں جب وہ وہاں سے جاتے ہیں تو پھر ان کی باری نہیں آتی۔ علاوہ ازیں قرآن مجید میں بھی مکہ کو ’’ام القری‘‘ کہا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ مکہ ان شہروں کی ماں ہے جو سب اس کے اردگرد ہیں۔ اس آیت سے بھی یہ معلوم ہوتاہے کہ مکہ تمام شہروں کے درمیان میں ہے۔اسلامی معاشرے میں ماں کے لفظ کی ایک خا ص اہمیت ہے۔ آل و اولاد کا سلسلہ ماں سے ہی چلتاہے۔ چناچہ مکہ کو شہروں کی ماں کانام دینے سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ زمین کے بقیہ حصے بھی اسی سے پھیلے یا اس کے بعد وجود میں آئے اوریہی بات سائنسی طور پر بھی ثابت ہوچکی ہے۔ مکہ ایک محفوظ اور پر امن شہر ہے۔

    قرآن میں اس کو ’’بلد الامین‘‘ بھی کہا گیا ہے۔ یہاں کسی چرند پرند کوبھی نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔ یہ تمام اطراف سے اونچے پہاڑوں میں گھراہوا ہے ،یہی وجہ ہے کہ یہاں کبھی کبھار کم درجے کے زلزلے ہی آتے ہیں۔ مزید برآں چونکہ اس شہر کا درجہ حرارت عموماً زیادہ رہتاہے اسی وجہ سے یہاں زمینی پرت (Crust)کے نیچے چٹانیں چپکنے والی اور لیس دار ہیں، اس وجہ سے بھی مستقبل میں اگر کبھی یہاں زلزلہ آیا تو اس کی شدت کم ہی رہے گی ۔ کعبہ کی ایک اور اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ مسلمان اس کے گرد طواف کرتے ہیں۔ طواف کا آغاز حجر اسود والی جگہ سے کیا جاتاہے۔ حاجی یہ طواف اینٹی کلاک وائز (مخالف گھڑی وار) کرتاہے اوریہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کائنات میں ایٹم سے لے کر کہکشاؤں تک ہر چیز اینٹی کلاک وائز حرکت کررہی ہے۔ ایٹم کے اندر الیکٹرونز، نیوکلئس کے گرد اینٹی کلاک وائز گردش کرتے ہیں۔ زمین کی تمام پلیٹیں عربین پلیٹ کے گرد اینٹی کلاک وائز حرکت کرتی ہیں۔ انسانی جسم کے اندر سائیٹوپلازم، سیل کے نیوکلئس کے گرد اینٹی کلاک وائز حرکت کرتاہے۔ پروٹین مالیکیولز بھی بائیں سے دائیں طرف اینٹی کلاک وائز ہی حرکت کرتے ہوئے ترتیب پاتے ہیں۔ ماں کے رحم کے اندر بیضیٰ انثیٰ بھی اپنے ہی گرد حرکت اینٹی کلاک وائز ہی کرتاہے۔ مرد کی منی کے اندرجرثومہ بھی اپنے ہی گرد اینٹی کلاک وائز حرکت کرتے ہوئے بیضیٰ انثی تک پہنچتاہے۔ انسانی خون کی گردش بھی اینٹی کلاک وائز ہی شروع ہوتی ہے۔ زمین اپنے گرد اور سورج کے گرد بھی انیٹی کلاک وائز ہی حرکت کرتی ہے۔ سورج اپنے ہی گرد اینٹی کلاک وائز حرکت کرتاہے۔ سورج اپنے تما م نظام شمسی سمیت ملکی وے کہکشاں کے مرکز کے گرد اینٹی کلاک وائز گردش کرتاہے۔ کہکشاں خود اپنے ہی گرد اینٹی کلاک وائز گردش کرتی ہے۔ چناچہ ان تفصیلات سے معلوم ہوتاہے کہ ایک مسلمان جب کعبہ کا طواف کرتا ہے تووہ اسی طرح اپنے رب کی طرف سے عائد کی گئی ڈیوٹی کو نبھاتا ہے کہ جس طرح ایٹم سے لے کر کہکشاؤں تک، سب اپنے رب کے حکم کے آگے سراطاعت خم کیے ہوئے ایک ہی سمت میں محو گردش ہیں۔ اس سے اسلام کا امیتاز اوربرتری دوسرے مذاہب کی نسبت نکھر کر سامنے آجاتی ہے۔

    گزشتہ سال قطر میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی ،جس کا عنوان ’’مکہ مرکز عالم ،علم وعمل ‘‘ تھا۔ اس میں کچھ مسلمان علمائے دین اور سائنسدانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ گرینچ کے معیاری وقت کے بجائے مکہ مکرمہ کے وقت کومعیار کے طورپر اپنانا چاہیے کیونکہ بقول ان کے مکہ مکرمہ ہی دنیا کا مرکز ہے ۔ اس کانفرنس میں شریک ایک ماہر ارضیات کا کہنا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے مکہ مکرمہ قطب شمالی سے دیگر طول بلد کے مقابلے میں بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ شرکاء کانفرنس کا کہنا تھا کہ انگریزوں نے برطانوی راج کے دور میں دیگر ممالک پر قبضہ کرکے، باقی دنیا پر زبردستی گرنیچ کا وقت مسلط کردیاتھا۔ اب اس صورت حال کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

    معروف عالم دین شیخ یوسف القرضاوی نے اس کانفرنس میں کہا کہ جدید سائنسی طریقوں سے اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مکہ مکرمہ کرہ ارض کا اصل مرکز ہے۔ جس سے قبلے کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔ اس کانفرنس میں مکہ واچ، نامی منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ایک فرانسیسی سائنسدان کی ایجاد کردہ گھڑی ہے جو الٹی طرف چلتی ہے اور اس سے دنیا میں کہیں بھی موجود مسلمانوں کو قبلے کے رخ کا پتہ چل سکتا ہے۔ اب جب کہ سائنسی تحقیقات اور سیٹلائٹ تصاویر نے بھی اس تحقیق کی حمایت کردی ہے کہ مکہ ہی زمین کا مرکز ہے تو کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعہ اور بحث و مباحثہ کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی طور پر وقت کے معیار کے لیے گرینچ کی بجائے ’’مکہ ‘‘ ہی کو مرکزقراردیاجائے۔ اب اگر مکہ کے وقت کو بین الاقوامی طورپر نافذ کردیاجائے تو ہر ایک کے لیے نمازوں کے اوقات کا معلوم کرنا بالکل آسان ہوجائے گا۔ لہذا مکۃ المکرمہ جو کہ ایک مبارک شہر ہے، کو دنیا کے دیگر شہر وں پر فضیلت کا حق ملنا چاہیے

  12. نہایت ہی مصروف ترین معظمہ و محترمہ ومکرمہ شاہین حیدر رضوی صاحبہ. ایسی عمدہ معلومات کو یکجا کر کے آپ ایک اچھا مضمون لکھ سکتی ہیں اگر مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال لیں. آپ کی طبیعت میں تحقیقی اپج موجود ہے لیکن شاید دیگر فنون اس تحقیق پر غالب آ گئے ہیں.اگر آپ اس طالب علم کی بات پر توجہ دینا چاہیں تو تحقیق کی جانب توجہ دیجئے.آپکو خوشی ہو گی کہ آپ نے کچھ تلاش کیا ہے

  13. مدینے کے ذکر کے بغیر بھلا مکے کا ذکر کیسے ہو سکتا ہے۔جیسے عمرہ و حج مدینے میں حاضری کے بنا مکمل نہیں ہیں ۔قبل از اسلام شہر مدینہ یثرب کہلاتا تھا ۔ یہ ایک اہم تجارتی قصبہ تھا اور یہاں کےبت پرست باشندےہر سال زیارت مکہ کیا کرتےتھےاور دونوں شہروں کا بت ”منات“ تھا۔ یہ شہر عرب یہودیوں کا بھی مرکز تھا۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کےزمانےمیں مدینہ میں یہودیوں کےعلاوہ دو معروف قبائل بنو اوس اور بنو خزرج بھی موجود تھی۔ یہودی قبائل بنو قینقاع، بنو نذیر، بنو سیدہ، بنو حارث، بنو جشم، بنو نجار اور بنو قریظہ شامل تھی۔
    بنو اوس اور بنو خزرج کےطاقتور قبائل کےدرمیان 610ءکی دہائی سے120 سالہ طویل جنگ چل رہی تھی۔
    622ء میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کےساتھیوں نےمکہ کےکفار کےمظالم سےتنگ آکر مدینہ ہجرت کی۔ نبی آخر الزماں کی آمد پر اس کا نام مدینۃ النبی پڑگیا اور یہ شہر اولین اسلامی ریاست کا دارالخلافہ بنا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد پر تاریخی میثاق مدینہ طےپایا اس کےعلاوہ مواخات کےتحت تمام مسلمان مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنادیا گیا۔
    بدر، احد اور احزاب کےغزوات کےبعد فتح مکہ کا تاریخی واقعہ رونما ہوا تاہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی جائے پیدائش مکہ میں رہنے کے بجائے دوبارہ مدینہ واپس آئے۔ خلافت راشدہ کے بعد امیر معاویہ نےدارالحکومت دمشق منتقل کردیا۔

  14. مدینہ دل میں ہے اس کی بہار آنکھوں میں
    بسا ہے آلِ محمد کا پیار آنکھوں میں
    دبارہ دیدِ مدینہ کی کیا تمنا ہے
    یہ درد ہوتا ہے بار بار آنکھوں میں
    مدینہ سامنے پیچھے نجف نظر آئے
    جو دیکھو غور سے تم آر پار آنکھوں میں
    بنا دیئے ہیں وہ کاغذ پہ نعت کی صورت
    جو تھے مدنیے کے نقش و نگار آنکھوں میں
    میں کیسے نعتِ نبی (ص) میں نہ ان کا ذکر کروں
    بسے ہیں دوشِ نبی کے سوار آنکھوں میں
    نبی کے دامنِ رحمت سے جو الجھتے رہے
    کھٹک رہے ہیں ابھی تک وہ خار آنکھوں میں
    —————————–
    نبی کی آل سے الفت نہیں تو مر جاؤ
    تمہارا مرنا ہی بہتر ہے ایسے جینے میں

  15. اسلام علیکم ساتھیو
    جیتی رہئے بہن شاھین حیدر رضوی اور بھائی احمد ترازی
    جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

  16. اسّلام علیکم معزّ زہم نشینوں ،
    دیر میں حاضر ہونے کی معذرت کے ساتھ حاضر ہون ،

    جعفر بیٹے آپ کو اور آپ کے مومن صاحبزادے کو یہ حسین و دلنشین سفر بہت بہت مبارک ہو پروردگار عالم ان نیک ترین راہوں کے سفر کو آپ کے تمام خاندان کے لئے زاد راہ اور توشہء آخرت قرار دے ،

    مجھ گناہ گار کو بھی ا پ نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھّا بھلا میری اس سے بڑھ کر خوش نصیبی کیا ہو گی ،
    ہم سب کے لئے کی گئ دعاؤں کا ثمر بار الہاٰ آپ کو عطا کرے اور دعاؤں کو ہم سب کے حق میں قبول کرے آمین،مین نے بھی اپنے مولا و منبع جودو سخاء کے حضور ایک دعاء مانگی ہئے

    میرے آقا بس اتنا کرم کیجئے
    کہ ا ب تو مدینے بلا لیجئے
    مدینے کی گلیوں میں کھو جاؤں میں
    آپ کا در ملے اور مر جاؤں میں
    آ پ سب کی دعاؤں کی طالب
    زائرہ بجّو

  17. جعفر میاں

    عمرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپکو جلد حج کی سعادت نصیب کرے۔ مدینہ ہمارے اجداد کا شہر ہے ہمارا شہر ہے۔ میں تو ثریا سے اصرار کرتا رہا ہوں کہ ہم عمر کا باقی حصہ مدینہ میں گذاریں۔ لیکن جواب ایک ہی ملتا ہے کہ میں بچوں اور بچوں کے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی ،یہی میرا مکہ مدینہ ہیں۔

    ہے کرامت اک انسان کی
    ہم سے وحشی بشر ہو گئے
    اشرفالانبیا کی قسم
    وہ ملے ہم ظفر ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *