ہم سب کے لئے ہر لمحے ہر قدم پر دعا کرنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم کو آج اپنے جواں سال بیٹے نجیب کی صحت اور زندگی کے لیئے دعا کی ضرورت ہے. نوجوان نجیب کچھ عرصے دل کی رفتار کے کنٹرول کے عارضے میں مبتلا تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا. آج جس وقت یہ سطور لکھ رہا ہوں تو بارہ جولائی کی سہ پہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں نجیب کا انتہائی نازک آپریشن ہو رہا ہے. ہم سب کی دعائیں اس جوان کو ایک بار پھر تندرست بنا دیں گی اور یہ بیٹا اپنے ماں باپ کے دل کو سکون بنے گا
آئیے ہم سب مل کر انتہائی صدق دل سے نجیب کی صحت و سلامتی کے لیئے دعا کریں کہ مالک موت وحیات اس نوجوان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے.آمین بتصدق معصومین

یا الہی
ا ے مالک ارض و سماں
اے معبود
خالق و پروردگار
زبردست حکمت والے رب
عرش عظیم کے مالک
اے مخلوق کی طرف ھمہ وقت متوجہ رھنے والے پروردگارعالم
نہایت رحم کرنے والے رب
تمام کائنات کا خالق
آقا و داتا
منتظم و نگہبان
ھم سب بارگاہ ربی میں دست دعا بلند کرتے ھیں
کہ ھماری بہت عزیز بہن اور دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے 20سالہ بیٹے نجیب آفتاب کو صحت کاملہ اور شفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک نجیب کو طویل عمر اور مکمل تندرستی عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک نجیب افتاب کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم مین
دل کی گہرايئوں سے دعا کرتے ھیں کہ اے کا ئنات کے رب ڈاکٹر نگہت نسیم کے خانوادے کی حفاظت فرماء انکو نظر بد سے محفوظ رکھنا آمین ثم آمین
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپریشن کامیاب رہے اور نجیب اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا رہے
آمین
والسلام
زرقا
Allah karay operation kamiyab rahay.
یا اللہ، نجیب آفتاب کو صحت کاملہ عطا فرما اور بہن نگہت نسیم کی فیملی کو تمام مصائب و آلام سے نجات دے اور کسی امتحان میں نہ ڈال.آمین.ثم آمین.
………………………………………………………….
پڑہئیے گا میرا تازہ ترین بلاگ : طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ
http://www.awazepakistan.wordpress.com
ڈاکٹر صاحبہ نے فون کر کامیاب آپریشن کی خبر دی ہے۔ اگر چہ آپریشن معمول سے زیادہ طویل تھا لیکن بفضل تعالیٰ اختتام بخیر ہوا۔
شکر اور شکریئے
اللہ تعالی کا شکر گزار ہونا ہرانسان پر فرض نہیں قرض ہے .. اگر یہ قرض ہم سے ادا نہ ہوا تو روز حشر پرسشش بھی ہو گی اورسزا بھی … کبھی کبھی ہم انسان درختوں ، پھولوں ، حیوانوں ، چرند ، پرند ، رینگنے والے کیڑوں اور گندگی پر بھنبنانے والے حشرات سے بھی کم تر ہو جاتے ہیں … اپنے خالق کا کسی بھی حال میں شکر ادا نہیں کرتے ….
یہ میں نے نہیں میری امی جی نے مجھ جیسے کم علم انسان کو اس وقت سیکھاٰیا تھا جب وہ دو ہزار نو میں لندن کے ہوسپٹل کے بستر پر لیٹی مجھ سے ٹھہر ٹھہرکر باتیں کر رہی تھیں جسے میں ایک ایم پی تھری میں ریکارڈ بھی کرتی جا رہی تھی جن کا انہیں علم تک نہ تھا … شائد وہ اس ٹیپ ریکاڈر کو بھی کوئی ضروری آلہ ہی سمجھ بیٹھی تھی .. میں ان کی زیارت کے لئے سڈنی سے لندن پہنچی تھی ۔
کل جب مجھے ہوسپٹل سے کال ملی کہ میرے بیٹے نجیب کی ہارٹ سرجری کی تاریخ آج مقرر ہوئی ہے تو میں ایک سیکینڈ کو گھبر اگئی تھی ۔ فیصلہ لینے کے لئے میں خاموش ہو گئی تھی اور ہمیشہ کی طرح مدد کے لئے وہی ٹیپ ریکارڈ آن کر لیا اور اپنی ماں کی باتیں سننے لگی …. وہ کہہ رہی تھیں کہ دکھ سکھ اللہ کی دین ہے ۔ تمہیں صرف خدا سے راضی رہنا ہے ۔ میں نے ٹیپ ریکارڈ بند کر دیا ۔ مجھے کہی قرار نہیں تھا ۔ میرا بیٹا مجھے ہر ماں کی طرح ہی پیارا ہے ۔ اس سے بلکل الگ اور انوکھا سا پیار ہے جو آنکھیں بند کرنے پر بھی چھلکے پڑتا ہے ۔ مجھے اس کے ہونے کا جواز اپنے ہونے سے جڑا لگتا ہے ۔۔۔اس کا دل تین سو کی رفتار سے دھڑکتا تھا جس سے اس کی زندگی کو ہر آن خطرہ رہتا تھا ۔ جلد یا بدیر اس کے لئے یہ آپریشن بہت ضروری تھا ۔ میں نےگھر میں ایک ایک کر کے سب سے پوچھا ۔۔ حتی کہ درو دیوار تک سے پوچھ ڈالا کہ مجھے اس آپریشن کے لئے ہاں کہنی چاہیئے کہ نہیں ۔۔۔؟
اپنی ماں مماثل ساس محترمہ ، امی جی اور ابا جی سے لندن فون کر کے اجازت طلب کی ۔ دعاؤں کا رخت سفر باندھا ۔۔۔ میری ماں نے ایکبار پھر مجھے میرا منصب دلداری سمجھایا اور رضا پر راضی رہنے کا درس دیا ۔۔پر مجھے کہنے دیجئے کہ میں سب کچھ بھول کر صرف ایک ماں رہ گئی تھی ۔۔۔مجھے صبر نہیں آ رہا تھا ۔ میں خود کو راضی برضا نہیں دیکھ رہی تھی ۔ ڈھائی گھنٹے آپرسیشن تھیٹر کے سامنے چل چل کر اللہ کے حضور دعائیں مانگ مانگ کر میں گرنے ہی والی تھی کہ ڈاکٹر نے خوشخبری سنا دی کہ ایک مشکل ترین آپریشن کامیاب ہوا ۔۔۔ شکر میرے مالک ۔۔
مجھے نام بنام آپ سب کے شکریئے ادا کرنے ہیں ۔ آپ کی محبتیں میرے ساتھ تھیں ۔ میرے دل کو مظبوط کررہی تھیں اسی لئے ہوسپٹل جاتے وقت میں نے چند پوسٹ پر تبصرے بھی کئے تھے ۔ میں چاہتی تھی کہ میں مظبوطی سے کھڑی رہوں ۔۔۔میں یہ بھی چاہتی تھی آپ سب میری وجہ سے کسی رنج اور کرب سے نہ گزریں اس لئے کسی کوپتہ نہ چلنے دینا چاہتی تھی ۔پر بابا صاحب کو معلوم تھا ۔ اللہ کریم سے ان کی خوشیاں مانگتی ہوں ۔۔ بلکہ آپ سب کے لئے اللہ کے حضور اپنا دامن پھیلائے کھڑی ہوں وہ آپ سب کو اپنی محبتوں میں رکھے اور کسی امتحان میں نہ ڈالے ۔۔۔ الہی آمین
میں اس وقت آپ سب سے باتیں کرتے ہوئے بھی اپنی ماں کی آواز سن رہی ہوں ۔۔ ٹیپ ریکارڈ آن ہے ۔۔ ان کا بیمار ٹوٹا لہجہ جو میرے لئے ہمیشہ زندگی بن جایا کرتا ہے ۔۔ وہ کہہ رہی ہیں جو لوگ معاف نہیں کرتے وہ شکر گزار کیسے ہو سکتے ہیں …. اوریہ بھی کہ رب کی شکر گزاری انسانوں کو شکریہ کہنے سے جڑی ہوئی ہے ….
دوستو ٹیپ میں ایک لمبا وقفہ آ گیا ہے …. اس وقت میری امی جی تھک گئی تھی … اب پانی گلاس میں انڈیلنے کی آواز آ رہی ہے …..جو میں نے گھبرا کر ان کے لئے گلاس میں انڈیلا تھا ۔
میری امی جی کہہ رہی ہیں کہ میری طرف سے ہر انسان کا شکریہ ادا کرنا جس نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا یا میرے لئے ایک پل سوچا بھی ہو….. یہ ان سب کا احسان ہے ہم پر ..جس کا شکریہ بھی ہم سب کو ادا کرنا ہے ….
دوستو! مجھے بھی ہر انسان کا شکریہ ادا کرنا جس نے مجھے اور میرے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا یا ہمارے لئے ایک پل سوچا بھی ہو….. یہ آپ سب کا احسان ہے ..جس کا شکریہ مجھے ادا کرنا ہے ….
مجھے مبارکباد دیجیئے آج میر ابیٹا نجیب ہم میں واپس آ گیا ہے ۔
اے خالق دو جہاں تیرا کیسے شکر ادا کروں … بس روم روم آنسوؤں سے تر ہے … سربسجود ہے … قبول کرلے مالک … آمین
دوستو !
میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جوآپ سب کی پرخلوص دعاؤں کا شکریہ ادا کر سکیں…. مجھ پر آپ سب ایک اور احسان کر دیجئے کہ میرے تمام گھر والوں کا اور میرا شکریہ قبول کر لیجئے اور دعاؤں میں ہمیں آبا د کر لیجئے …
دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی
مجھے خاص طور پر بابا صاحب کا شکریہ ادا کرنا جن کی دعائیں اور مسلسل رابطے نے ڈھارس دیئے رکھی
مجھے شکریہ ادا کرنا ہے اپنی پیاری دوست زرقا مفتی کا جس کے فون کو سن کر جی چاہ رہا تھا اس کے گلے لگ کر روپڑوں .. تمہاری تسلی نے مجھے بہت بہت حوصلہ دیا . سلامت رہو دوست
مجھے خاص شکریہ ادا کرنا ہے اپنے پیارے بھائی “صفدر رضا ” کا جس کا اچانک فون نے مجھے حیران کر دیا . کہنے لگا کہ اسے بے حد بے چینی ہوئی اس لئے فون کیا . سارا ماجرہ اسے سنایا اور شاہین کو بتانے اور دعا کرنے کو کہا .. وہ مستقل میرے رابطے میں تھا .. جیتے رہو میرے ویر خوش رہو
مجھے شکریہ ادا کرنا ہے اپنی بہن اپنی دوست اپنی دلاری کا جس کا فون مجھے گھر کر ملا .. تمہاری دعائیں میرے ساتھ تھیں میری دلاری مجھے یقین تھا .. خوش رہو
اللہ کا شکر ہے ہے کہ آپریشن کامیاب ہو گیا
اے اللہ ، اے ربِ کریم اپنی رحمتوں سے اپنی بے پناہ عنایتوں سے اپنے حبیب (ص) اور ان کی آل پاک (ع) کے صدقے میں نگہت آپی کے دل کے چین نجیب آفتاب کو جلد از جلد صحت کاملہ عنایت فرما آمین ثمہ آمین۔
بہن نگہت کل میں بلاگ کی طرف نہیں آسکا آج آیا تو پتہ چلا ، اللہ سبحانہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ نجیب کو صحتِ کاملہ عطا فرما ئے، ابھی تم سورہی ہو گی انشا اللہ دن نکلے تو فون پر خیریت معلوم کرونگا۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ تم سب کو خوش اور خرم رکھے آمین! آفتاب بھا ئی کو بھی میرا یہ پیغام پہونچا دینا کہ ایک فقیر دعا گو ہے انشااللہ سب کچھ بہتر ہو گا۔
اسلام علیکم
اللہ نجیب کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے ۔ آمین
دن رات کے فرق کی وجہ سے ہم لوگ اکثر ایک دوسرے کی پریشانیوں سے دیر میں مطلع ہوتے ہیں ، یہ ہی میرے ساتھ ہوا آج جیسے ہی بلاگ کھولا دل بہت پریشان ہوا ۔لیکن ایک اطمینان تھا کہ میں اپنے ساتھبیوں کو ان کے خاندان کو اپنی دعا ؤں میں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہوں ،خاص کر بہن نگہت اور ان کے گھر والوں کو کیونکہ اس اخبار پر میرا واسطہ سب سے پہلے نگہت جیسی پیاری ہستی سے پڑا تھا ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پیارے بیٹے نجیب کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا رہے ۔اللہ اسے لمبی عمر دے آمین
اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں اس پیارے بیٹے کے لئے قبول کرے اور ہماری پیاری بہن کی سب پریشانیوں کو دور کر دے آمین
وہ لوگ بڑے عظیم ہوتے ہیں جو پریشانیوں میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ۔اللہ اپنے ایسے صابر بندوں پر ضرور اپنے لطف و کرم کی بارش کرتا ہے ۔بہن نگہت آپ کی باتوں سے ہمارے اندر بھی یہ ہمت اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ جو لوگ اپنی باتوں سے دوسروں میں ہمت پیدا کرتے ہیں وہ خود بہت مظبوط ہوتے ہیں ۔
بیٹے نجیب کے لئے بہت ساری دعائیں اور بہت سارا پیار ۔
اللہ ہماری بہن کی سب پریشانیاں دور کر دے آمین ثمہ آمین
عالم آرا
باجی اللہ پاک نجیب کو صحت کاملہ عطا فرمائے
دعا میں دیر سے شرکت کی معذرت لیکن یقین جانئے آپ اور آپ کے اہل خانہ کیلئے زندگی کے ہر لمحہ میں دعائیں ہی دعائیں ہیں صحت و سلامتی اور خیر وعافیت کی
اللہ کریم آپ کو ہر مشکل ہر پریشانی سے بچائےہمیشہ آسانیاں عطا فرمائے اور اپنی پناہ و امان میں رکھے آمین
نسیم جی ! بیٹے کی طبیت کا سن دل خراب ہوا ، دل سے dua کرتی ہوں خدا اسے صحت کاملہ عطا کرے ہر آفت سے محفوظ رکھے ، والدین کا کلیجہ ، ٹھنڈا رکھے ، امین ، آمین، آمین
سلامت رہیے جعفر ۔۔۔ آپ کی دعائیں میرے ساتھ تھیں ۔۔ شکر میرے مالک کا اس نے ہم سب کو اپنی حفظ و اماں میں رکھا ۔ ڈھیروں دعائیں
شمس بھائی آپ کا فون ملا بہت بہت شکریہ ۔۔ میں صبح پانچ سوئی تھی اس لئے اس وقت آنکھ نہیں کھل سکی ۔ آفتاب بتا رہے تھے اور آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کر رہے تھے ۔ آپ کی دعائیں میرے ساتھ رہتی ہیں مجھے اس پر بہت بھروسہ اور یقین ہے ۔ میں انشاللہ جلد ہی بات کرونگی ۔ آپ کی صحت و سلامتی کی ہزاروں دعاؤں کے ساتھ آپ کی بہن ۔
آپا میری آپا ۔۔ بس ایک قیامت کا وقت تھا جس سے گزر آئی ہوں ۔ صرف وہ پاک زات ہی ہے جو حوصلہ دیتی ہے اور آپ جیسے بے لوث دعاؤں والے بھیج دیتا ہے جن سے تسلی بھی ملتی ہے اور مشکلیں بھی آسان ہو جاتی ہیں ۔ آپ نے بلکل درست کہا کہ وقت کے الگ ہونے سے بہت کچھ وقت پر نہیں ہو پاتا ۔ پر آپا مجھے تو معلوم ہے نہ بات اس لئے آپ دل میلا مت کیا کریں ۔ بس دعا کر دیا کریں۔ اللہ کریم و رحیم سب اچھا کر دےگا ۔ انشاللہ
احمد بھائی جزاک اللہ ۔۔۔ آپ کی دعا سے نجیب اب بہت بہت بہتر ہے ۔ انشاللہ آنے والے دنوں میں اور بھی اچھا ہو جائے گا ۔۔ الہی آمین
پیاری بہن عابدہ سلامت رہیئے ۔ جزاک اللہ ۔۔ خوش رہیئے ۔ نجیب کو اللہ کریم نے نئی زندگی عطا کی ہے اس کا شکر ہر سانس کے ساتھ ہے ۔ ڈھیروں دعائیں
اقبال جہانگیر بھائی سلامت رہئے ۔ شکر اللہ کریم و رحیم کا نجیب اب بہت بہتر ہے ۔ خطرے سے باہر ہے ۔ آرام کر رہا ہے ۔ کھا پی بھی سکتا ہے ۔ آپ کی دعائیں میرا سہارا بنی رہیں ۔ آپ کے لئے دل سے دعا گو ہوں بھائی اللہ کریم آپ کو کسی امتحان کسی مشکل میں نہ ڈالے ۔ ہم گنہگار اس کا کوئی امتحان نہیں دے سکتے ۔
شعیب میرے بہت ہی پیارے بھائی جگ جگ جیو ۔ خوش رہو ۔ دعاؤں کے لئے میرا پور اگھر تمہارا شکر گزار ہے ۔ سلامت رہو
بابا صاحب آپ نے جس طرح ہم سب کا خیال رکھا اس کا اجر صرف وہ پاک زات ہی دے سکتی ہے ۔ ہم تو ڈھنگ سے آپ کا شکریہ بھی ادا نہیں کر سکتے ۔ خوش رہئے
خدا وند کریم سے دعا کرتے ھیں کہ ھماری قابل احترام بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے صاحبزادے نوجوان نجیب کو ھر مشکل ھرپریشانی سے ھر بیماری سے ھر ازار سے ھمشیہ محفوظ رکھے آمین ثم آمین نجیب کے دل کی دھڑکنوں کو اعتدال میں رکھے آمین ثم آمین
میری ابھی نگہت نسیم آپی سے بھی بات ھوئ ھے
اللہ پاک اسانی پیدا فرماء آمین ثم آمین
اللہ پاک بحق بیمار کربلا کے نجیب کو صحت کامل عطا فرماۓ
الہی آمین ثم آمین
طالب دعا اور دعا گو
صفدر رضا رضوی
شکر ھے پروردگار عالم کا
شکر ھے اس رحیم و کریم کا
شکر ھے اس قادر مطلق کا
شکر ھے بادشاھوں کے بادشاہ کا
شکر ھے ھماری شہ رگ سے قریب تر اس پاک رب کا
شکر ھے عالمین کے خالق ومالک کا
شکر ھے اے رب العالمین
شکر ھے معبود حقیقی کا
صد ھزار بار شکر ھے رب المشرقین و المغریبن کا
جو مشکلوں میں ھماری فریاد سنتا ھے
جو پکارنے والے بندے کی امداد فرماتا ھے
جہاں سایہ بھی ساتھہ چھوڑ دیتا ھے وھاں وہ اپنے بندے کی مدد کرتا ھے
اللہ تعالی کا احسان ، وشکر ھے کہ ھماری بہت عزیز بہن اور انتہائ قابل احترام ، پرخلوص دوست ڈاکٹر نگہت نسیم اور اچھے آفتاب بھائ کے پیارے بیٹے نجیب آفتاب کا آپریشن کامیاب رھا الحمد اللہ
اللہ سبحان وتعالی ڈاکٹر صاحبہ کے خانوادے کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو۔ تمھاری یہ بات بہت اچھی لگی کہ اپنے والدین کی خاص باتوں کو ٹیپ کرکے آدمی ھر مشکل وقت میں سن کر تقویت حاصل کرسکتا ھے اللہ پاک سب کے سروں پر انکے والدین کا سايہ قائم رکھے
پاک رب تم کو بحر علوم باب مدینہ العلم کے تصدق میں ڈاکٹری کے ھر شعبے میں کامیاب وکامران فرماۓ اور آنے والے ھر امتحان میں کامیابی عطا فرماۓ آلہی آمین ثم آمین ثم آمین
اور محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کو ھمشیہ صحت و تندرستی کے ساتھہ اپنی امان میں رکھے آمین ثم آمین ‘
عالمی آخبار کے قاريئن اور سامعین کو ھمشیہ ھر مشکل سے محفوظ رکھے امین ثم آمیں
میری پیاری مسیحا بیٹی
،اللہ تعالٰی ہمیشہ ہمیش تمھاری مامتا کی ٹھنڈک کی حفاظت کرے آ مین ،میں بچّوں کی چھٹیّا ں ہونے کے ساتھ اس قدر مصروف ہو گئ کہ آج کمپیوٹر کو ہاتھ لگا سکی ہوں تو دل کا عالم نا قابل بیان ہو گیا لیکن ساتھ ہی پھر صفدر بھیّا کی تحریر پڑھ کر جان میں جان آئ ،خدا وند عالم تم کو اور تمھارے بچّوں کو دنیا جہان کی خوشیوں اور مسرّتوں سے ہمکنار کرے ،سدا پھلو پھولو اور اولاد کی خوشیاں دیکھو آمین الٰہی آمین
میں واسطہ دیتی ہوں بار الٰہا تجھ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و مرسلین کا اور بالخصوص خاتم النّنبین حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰ لہ وسلّم کا اور آ پ صلعم کی آل پاک کا کہ نجیب بیٹے کو مکمّل شفا ء سے جلد سے جلد ہمکنار کیجئے آمین
دعاگو
زائرہ بجّو
اللہ ڈاکٹر نسیم نگہت کے بیٹے کو صحت کے ساتھ ہی لمبی عمر عطا کرے آمین
میں دعاؤں کے لئے آپ سب کی نام بنام شکر گزار ہوں . اب میرا بیٹا نجیب ماشاللہ پہلے سے بہت بہت بہتر ہے . پر ابھی دواؤں پر ہے . اللہ کریم و رحیم اپنے حبیب اور ان کی آل پاک کے صدقے صحت و سلامتی عطا فرمائے . آپ سب میرے مشکل ترین وقت میں میری ڈھارس بنے رہے میرے پاس اس انمول احساس کا کوئی بدل نہیں ہے . ڈھیروں دعائیں آپ سب کے لئے .
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
آپی اللہ سوہنا آآپ کے لخت جگر کو سداسلامت رکھے آمین ..