19 رمضان شب ضربت امام المتقین مولاۓ کائنات ناصر رسول العربی والد شبیر وشبر حضرت علی علیہ اسلام

مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی یادمیں

ایک زمانے سے
ہوائیں غم علی میں صدیوں سے روتی ہیں
فضائیں اس بے رحم لمحے پر اشک بہاتی ہیں
جب
علم کے باب پر جہالت کا زہر بجھا خنجر چل گیا تھا
غم علی غم ھی ایسا ہے ۔۔ ۔۔۔۔ دہائی دیتے دیتے
زمین آسمان تلک خاک اڑاتی ہے
آسمان کئی ٹکڑوں میں بٹنے لگتا ہے
شجر سہمے ، دریا جھرنے خاموش
سمندر دکھ سے اچھلنے لگتا ہے
یوں جیسے
مولا علی کی یادمیں سارا جہان سوگوار
گریہ کُناں ، اشک فشاں ، رنجور ہے
ملائک جو دن رات تسبیح علی کرتے تھے
جبرایئل جو پروں پر نام علی سجایاکرتے تھے
فلک پر وہاں سب ملائک اداس ہیں
زمین پر یہاں جن و انس پرملال ہیں
نبضیں دل کی تھام کر رو رہے ہیں
ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں
سنو آج انیس رمضان ہے
مولا علی آج کے دن مسجد میں زخمی ہوئے تھے
آہ !
فلک سے آج بھی وہی صدائیں آتی ہیں
جیسے شب وروز وظیفہ رسول کرتے ہیں
علی کو دیکھو
علی کو سنو
علی کو پڑھو
علی کو جانو
کہ
علی کو دیکھنا ، سننا ، جاننا سب عبادت ہے
سفیر خدا ، نفس رسول خلق کی زینت ہے
پھر
اکیس رمضان کی وہ مضمحل ساعت بھی آگئی
جو شدت غم سے سانس لینا بھول گئی تھی
ہائے ۔۔
آج مولا ئے کائنات مرتضیٰ علی شہید ہوگئے تھے
وہ نور کا ٹکڑا گہرے بادلوں میں یوں چھپ گیا تھا
سارے جہانوں کا چاند جیسے بدلیوں میں گھرگیا تھا
آج بھی
روزہ دار امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی یاد میں
کبھی فرات روتا ہے تو کبھی قلزم فریاد کرتا ہے
زمین آسمان ایک دوسرے کو پرسہ دیتے ہیں
مومنوآؤ
ہم سب زمانے کے امام کو انکے جد کا پرسہ دیتے ہیں

(ڈاکٹر نگہت نسیم )

12 thoughts on “19 رمضان شب ضربت امام المتقین مولاۓ کائنات ناصر رسول العربی والد شبیر وشبر حضرت علی علیہ اسلام”

  1. أبا الحسنين
    * أبا الريحانتين
    * أبا تراب *
    أمير المؤمنين
    * يعسوب الدين
    * النبأ العظيم
    * مبيد الشرك والمشركين
    * قاتل الناكثين والقاسطين والمارقين
    * مولى المؤمنين
    * شبيه هارون
    * المرتضى *
    نفس الرسول
    * زوج البتول *
    سيف الله المسلول
    * أبو السبطين
    * أمير البررة
    * قاتل الفجرة
    * قسيم الجنة والنار
    * صاحب اللواء
    * سيد العرب *
    خاصف النعل
    * كشاف الكرب
    * الصديق الأكبر *
    ذو القرنين
    * الهادي *
    الفاروق الأعظم
    * الداعي
    * الشاهد *
    باب المدينة
    * غرة المهاجرين
    * صفوة الهاشميين
    * الكرار غير الفرار
    * صنو جعفر الطيار
    * رجل الكتيبة والكتاب *
    وراد المعضلات
    * أبو الأرامل والأيتام *
    هازم الأحزاب
    * قاصم الأصلاب
    * قتال الألوف
    * مذل الأعداء
    * معز الأولياء
    * أخطب الخطباء
    * قدوة أهل الكساء *
    إمام الأئمة الأتقياء
    * الشهيد أبو الشهداء *
    أشهر أهل البطحاء
    * مثكل أمهات الكفرة
    * مفلق هامات الفجرة
    * الحيدرة *
    مميت البدعة
    * محيي السنة
    * موضع العجب
    * وارث علم الرسالة والنبوة *
    ليث الغابة *
    الحصن الحصين *
    الخليفة الأمين *
    العروة الوثقى *
    ابن عم المصطفى *
    غيث الورى
    * مصباح الدجى
    * الضرغام *
    الوصي *
    الولي
    * الهاشمي
    * المكي *
    المدني *
    الأبطحي *
    الطالبي *
    الرضي المرضي
    مولاۓ کائنات
    مصباح الحیات

    الولي

    – النور المبين

    – دابة الارض

    – الشاهد

    – السبيل

    – الصديق

    – السائق

    – الشهيد

    – السابق

    – المومن

    – صالح المومنين
    وفي غير القرآن الكريم

    علي إمام المتقين .

    علي قائد الغر المحجلين

    علي يعسوب المؤمنين

    علي ولي المتقين

    علي يعسوب الدين

    علي أمير المؤمنين ” أمير كل مؤمن ”

    علي سيد ولد آدم ” ما خلا النبيين ”

    علي خاتم الوصيين

    علي أول من يرى رسول الله يوم القيامة

    علي أول من يصافح النبي يوم القيامة

    علي الصديق الأكبر

    علي فاروق هذه الأمة

    علي الفاروق بين الحق والباطل

    علي أول من صدق رسول الله ” آمن رسول الله ”
    19 رمضان شب ضربت امام علی ابن ابی طالب علیہ اسلام ھم سب زمانے کے امام کو انکے جد کا پرسہ دیتے ھیں

  2. اے ایل عزا روو کہ یہ وقت بکا ہے
    پیٹو کہ محمد کا وصی قتل ہوا ہے
    ہادی جو تمہارا ہے وہ دنیا سے اُٹھا ہے
    دن آج کا سوجو تو قیمت سے سوا ہے

    اب شور ہے ماتم کا بپا گھار مین بنی کے
    بیٹے ہئے جاتے ہین جنازے کو علی کے

    تقبوت کو لائے جو جنف مین وہ دل افگار
    تیار ملی وان لحد سید ابارا
    رکھنے جو لگے قبر مین حجرت کو ہو دل دار
    تربت سے محمد کے ہوئے ہاتھ نمودار

    فرماتے تھے لپٹاوں گا چھاتی سے وصی کو
    پیارو مری +غوش مین دو لاش علی کو

    رو رو کے بیٹوں نے جو تربت کو کیا بند
    غل تھا کہ وہئے شیرا خدا خاک کا پیوند
    لپٹے ہوئے تربت سے یہ چلاتے تھے فرزند
    اپ +پ کو پائینگے کہا +پ کے دلبند

    اندوہ و غم و دارد سے تم چُھٹ گئے بابا
    فریاد ہے پردیس ہمں ہم لُٹ گئے بابا

    یہ کہکے چلے خد بہ سر فاطمہ کے ماہ
    جسوقت کہ طاے راہ نجف کی ہوئی کچھہ آہ
    اک عاجز و بیکس کا سنا نالہ جنکاہ
    روتے گئے اُس سمت کو شہزادہ زی جاہ

    وان پیر جگر ثستہ و دل ریش کو دیکھا
    نالاں و تپان خا پہ درویش کو دیکھا

    تھا آیہ رحمت مجھ اُس شخص کا سایا
    کس سے کہوں جو اُس کے سبب چین اُٹھایا
    یہ تیسرا دن ہے کہ وہ مجھ تک نہیں +یا
    دو روز سے کھانے کو بھی میں نے نہیں کھایا

    کیا جانے وہ کس دکھ مین گرفتار ہوا ہے
    معلوم یہ ہوتا ہے کہ بیمار ہوا ہے

    شزادوں نے فرمایا کہ اے مرد خوش انمام
    وہ کون تھا اُسکا تجھے معلوم ہے کچھ نام
    اُس نے کہا جب پوچھتا تھا نام مین ناکام
    فرماتا تھا وہ نام سے میرے تجھے کیا کام

    بھ کس ہوں مسافر ہوں گریب الغربا ہون
    بے نام ہوں محتاج ہوں عاجز ہوں گدا ہوں

    پولے یہ حسن شکل و شمائل تو کر اظہار
    اُس نے کہا اندھا ہوں میں دیکھا نہین دیدار
    شبیر نے فرمایا کہ اے مرد خوش اطوار
    کس طرح کی تویر تھی کس طرح کی گفتار

    اُس نے کہا واللہ فصیح الفصحا تھا
    کچھ ذکر زبان پر نہ بجز ذکر خدا تھا

    درویش نے جس وقت یہ کی درد کی تقریر
    منہ بھائی کا رو رو کے لگے دیکھنے شبیر
    سر پیٹ کے دونوں نے یہ فرمایا کہ اے پیر
    پیٹے ترے خادم کے ہین ہم بے کس و دل گیر

    سب خلق کے محتاج تھے اور عقدہ کشا تھے
    خدمت جو تیری کرتے تھے وہ شیر خدا تھے

    یہ سن کے لگا پیٹنے ہو عاجز و دل گیر
    یون رویا کہ غش ہونے لگے شبر و شبیر
    درویش نے کی پاوں پی سر رکھ کے یہ تقریر

    مولا مرا دنیا سے سفر کر گیا ہے ہے
    مین جسکے سبب جیتا تھا ہو مر گیا ہے ہے

    سید اکمل صاحب

  3. اللہ اگر ھاتھہ تو تلوار علُی ‏ھیں
    سر دیں کا محمدُ ھیں تو دستار علی ھیں
    اک شرط فقط یہ ھے پکارو تو علی کو
    مولاۓ جہاں کل کے مددگار علی ھیں
    شاعر اھلبیت مغرب میں مرثیہ گوئ کا روشن چراغ محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب

  4. ٰشافعی تمام عمراس اُلجھن میں رہا کہ رب علی ہے یا اللہ ٰ

    ٰ ٰہم اسکو جذبئہ بے اختیار کہتے ہیں
    علی کو لوگ جو پروردگار کہتے ہیں ٰ ٰ
    ——————-

    علی کی شہادت پہ تھا اک ہجوم
    جنازے میں شامل تھے جن وبشر
    مگر ہائے مظلومِ کرب وبلا
    بہتر کے تھے نوکِ نیزہ پہ سر
    ظفرجعفری

  5. سجدہ کاغذ اور لہو کو روشنائی کر گئے
    ایک ضربت سے علی ع حاصل خُدائی کر گئے

    مُرتضیٰ جیسا سخی دونوں جہاں میں کون ہے
    اپنے قاتل کےلئے حکمٍ رہائی کر گئے

    اسطرح محرابٍ مسجد خُون سے رنگین تھی
    سُرخ پھولوں کی طرح رنگٍ قبائی کر گئے

    کر دیا عباس ع کو زینب ع کی چادر کے تلے،
    اسطرح عباس ع کو زینب ع کا بھائی کر گئے

    مالکٍ قولٍ سلُونی چھوڑ کر دُنیا چلے،
    منبرٍ کُوفہ کی جیسے بے ردائی کر گئے

    تھا مُنافق ابنٍ مُلجم پھر بھی مولائے کریم ع
    گُل جی اُسکی دودھ سے روزہ کُشائی کر گئے

    گلِ زہرہ رضوی ۔ اسلام آباد

  6. فضائل علی علیہ السلام بزبانِ
    شاعر اھلبیت علیھم السلام مولانا سید تحریر علی نقوی

    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    کہہ دو نبی کو شمس ،وصی کو قمر کہو
    کعبے کو گر صدف تو علی کو گہر کہو
    حق کی طرف سے نائب خیر البشر کہو
    احمد کو شہر علم تو حیدر کو در کہو
    لطف خدا شجر ہے علی کو ثمر کہو
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    حب علی ہے حب نبی حب با خدا
    عشق علی ولی ہے خدا کی بڑی عطا
    جس کا قصیدہ بن گئی قرآںمیں ھل اتی ٰ
    شاھد ہے جس کے فضل کا اب تک مباہلا
    اہل کساء میں بن گیا جو زینت کساء
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    آغوش مصطفیٰ میں جو پل کر جوان ہو
    پھر کیوں نہ اس کے زیر قدم یہ جہان ہو
    پھر کیوں نہ ہر کسی سے بلند اس کی شان ہو
    حق ہے کہ اس کا نام بھی ورد زبان ہو
    حق ہے کہ اس کے درپہ زمین و زمان ہو
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    کعبہ میں دیکھو دوش نبوت پہ کون ہے
    ہجرت کی رات جائے رسالت پہ کون ہے
    خم غدیر منزل رفعت پہ کون ہے
    بعد از رسول فرض ہدایت پہ کون ہے
    اس منصب خطیر ولایت پہ کون ہے
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    جس نے نہ آنچ آنے دی آقا کی شان پر
    ہر جنگ میں کھیلتا رہا جو اپنی جان پر
    جس کی فضیلتیں ہیں عدو کی زبان پر
    بعد از نبی امیر ہے جوانس و جان پر
    رب کا جلال کون ہے کون و مکان پر
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    قلب جہاں پہ نقش ہیں کس کی بلند صفات
    کس کی فضیلتوں کی بیانگر ہیں شش جہات
    کس نے رکوع کے حال میں سائل کو دی زکات
    دن کی کمائی بانٹتا پھر ہے کون رات
    ہر آن کس کے مدنظر ہے خدا کی ذات
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    ہے کوئی اس کا مدّ مقابل تو لا دکھا
    پردے کی بات ہے نہیں پردے میں مت چھپا
    کچھ ہے تو جگ کے سامنے میدان ہی میں لا
    کچھ بات ہی نہیں تو ببانگ دہل بتا
    مثل علی نہ کوئی جہاں بھر میں مل سکا
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    کس کی شجاعتوں کے ترانے ہیں سو بسو
    مشکل میں ہر نبی کو رہی کس کی جستجو
    میدان ہی سے پوچھ لے ہے کون جنگجو
    یہ کس کے کارنامے ہیں عنوان گفتگو
    قصے یہ کس کے فضل کے پھیلے ہیں کو بکو
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    نازاں فضیلتیں ہوئیں مولا امیر پر
    بعد از نبی جہاں میں نبی کے وزیر پر
    ختم رسل کے پاک ظہیر و نصیر پر
    نفس نبی پہ ،دین خدا کے سفیر پر
    تاریخ کوئی دیکھ لو خُم غدیر پر
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    کتنی صفات کا جو حسیں امتزاج ہے
    دل کی مرض کا جس کی محبت علاج ہے
    وہ جو سرشت میں ہی عنایت مزاج ہے
    ہاں جس کے سر نبی کی خلافت کاتاج ہے
    دونوں جہاں میں جس کی امامت کا راج ہے
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ
    اک لمحے میں اکھاڑ کر خیبر کے باب کو
    خوش کردیا ہے قلب رسالت مآب کو
    خاطر میں لائے کس لیے نقوی حساب کو
    چوما ہے جان و دل سے نبی کے گلاب کو
    جرأت نہیں ہے عشق علی پر عذاب کو
    اللہ کا ولی ہے نبی کا وصی ہے وہ
    نازاں ہیں جس پہ آپ فضائل علی ہے وہ

  7. عَنْ زَيْدِ بْنِ ارْقَمَ رضی اللہ عنہ قَالَ : لَمَّا رَجَعَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم مِنْ حَجَّۃِ الْوِدَاعِ وَ نَزَلَ غَدِيْرَ خُمٍّ، امَرَ بِدَوْحَاتٍ، فَقُمْنَ، فَقَالَ : کَانِّي قَدْ دُعِيْتُ فَاجَبْتُ، اِنِّيْ قَدْ تَرَکْتُ فِيْکُمُ الثَّقَلَيْنِ، احَدُھُمَا اکْبَرُ مِنَ الْآخَرِ : کِتَابُ اﷲِ تَعَالٰی، وَعِتْرَتِيْ، فَانْظُرُوْا کَيْفَ تُخْلِفُوْنِيْ فِيْھمَا، فَاِنَّھُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّی يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ. ثُمَّ قَالَ : إِنَّ اﷲَ عزوجل مَوْلَايَ وَ انَا مَوْلَی کَلِّ مُؤْمِنٍ. ثُمَّ اخَذَ بِيَدِ عَلِيٍَّ، فَقَالَ : مَْن کُنْتُ مَوْلَاہُ فَھَذَا وَلِيُہُ، اللّٰھُمَّ! وَالِ مَنْ وَالَاہُ وَ عَادِ مَنْ عَادَاہُ.
    رَوَاہُ الْحَاکِمُ. وَ قَالَ ھَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ عَلٰی شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ. (البخاری و المسلم)

    ’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجۃ الوداع سے واپس تشریف لائے اور غدیر خم پر قیام فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سائبان لگانے کا حکم دیا، وہ لگا دیئے گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’مجھے لگتا ہے کہ عنقریب مجھے (وصال کا) بلاوا آنے کو ہے، جسے میں قبول کر لوں گا۔ تحقیق میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں، جو ایک دوسرے سے بڑھ کر اہمیت کی حامل ہیں : ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری عترت۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے بعد تم ان دونوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہو اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی، یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے سامنے آئیں گی۔‘‘ پھر فرمایا : ’’بے شک اللہ میرا مولا ہے اور میں ہر مومن کا مولا ہوں۔‘‘ پھر حضرت علی (ع) کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا یہ ولی ہے،
    اے اللہ! جو اِسے (علی کو) دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے اُس سے تو بھی عداوت رکھ۔‘‘
    اس حدیث کو امام حاکم رحمۃ اللہ نے روایت کیا ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم رحمتہ اللہ ، کی شرائط پر صحیح ہے۔‘‘
    الحاکم فی المستدرک، 3 / 109، الحديث رقم : 4576،
    والنسائی فی السنن الکبریٰ، 5 / 45، 130، الحديث رقم : 8148، 8464،
    والطبرانی فی المعجم الکبير، 5 / 166، الحديث رقم : 4969.
    ———————-
    (گوگل سرچ)

  8. ” فزت و رب الکعبہ”
    مسجدوں میں دھشت گردی کی روایت کوئی نئی نھیں ھے۔۔۔ اس قسم کی دھشت گردی اسلام میں سب سے پہلے تب کی گئی جب حاکم شام معاویہ کی ایما پر نہروان میں بچ جانے والے ایک خارجی عبدالرحمٰن ابن ملجم مرادی نے مسجدِ کوفہ میں 19 رمضان شریف سن40 حجری، فجر کے وقت روزہ دار امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سرِ اقدس پر حالتِ سجدہ میں زھر میں ڈوبی ھوئی تلوار سے وار کیا۔۔۔اور امام (ع) نے تاریخی جملہ” فزت و رب الکعبہ” کہہ کر بتا دیا کہ کامیابی کا معیار دنیاوی حکومت , دولت , جاہ و حشم نہیں بلکہ اپنے پروردگار کی رضا اور خوشنودی کی خاطر سجدے کی حالت میں جامِ شہادت نوش کرنا ھے۔۔۔۔

    اس ایک جملے نے قیامت تک آنے والی نسلوں پر واضح کر دیا کہ :

    مسلمان میں اور کُل کےکُل اسلام میں ،
    مومن میں اور امیرالمومنین میں ،
    جنت کے متمنی میں اور قسیم النار والجنۃ میں ،
    قاریءِ قرآن میں اور بذاتِ خودناطقِ قرآن میں ،
    بسم اللہ پڑھنے والےمیں اور خود نقطہءِ بائے بسم اللہ میں ،
    صحابیءِ رسول میں اور نفسِ رسول میں ،
    مسلمانوں سے زکوٰۃ لینے والے میں اور حالتِ رکوع میں مسلمان کو زکوٰۃ دینے والےمیں،
    رسول کے قدموں میں بیٹھنے والے میں اور رسول کے کندھوں پر سواری کرنے والے میں،
    رسولِ امین کے پاس اپنی امانتیں رکھوانے والے میں اور رسول اللہ کے پاس رکھوائی گئی امانتوں کوحجرت کے وقت لوٹانے والے میں،
    زندگی کا بڑا حصہ بت پرستی میں صرف کرنے والےمیں اوردوشِ پیمبر پر سوار ھو کر بت شکنی کرنے والے میں،
    اللہ کی رضا کےلئے راتوں کو جاگنے والے میں اور اللہ کی رضا کو شبِ حجرت بسترِ رسول پر سو کر خرید لینے والےمیں ،
    رسولِ خدا کا جنازہ کواکیلاچھوڑ جانے والے میں اور رسول اللہ کا جنازہ پڑھانے والے میں،
    نبی(ص) کو دشمن کے نرغے میں اکیلا چھوڑ کر بھاگ جانے والے میں اور رسولِ خدا کے لیئے زخم کھانے والے مطلوبِ کُلِّ طالِب اسداللہ الغالب علی ابن ابی طالب میں،
    زمین و آسمان کا فرق ھے,,,,,,,,,,

    افسوس تو یہ ھے کہ امت نے آلِ محمد(ع) کے گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھا دی جب عید میں صرف چند روز باقی تھے۔۔۔
    غیرت اور ایمان کا تقاضا یہ ھے کہ ان ایام کو ایامِ سوگ قرار دیا جائے اور اپنے نبی(ص) اور ان کی آل(ع) کے غم میں شریک ھو کر یہ ثابت کیا جائے کہ ھم قاتل کے نہیں مقتول کے حامی ھیں۔۔۔ھم ظالم کے نہیں مظلوم کے حامی ھیں ، ھم نبی (ص) اور آلِ نبی(ع) کے قاتل نہیں بلکہ ان کے نام پر اپنی جان نچھاور کر دینے والے ھیں۔۔۔۔

    حضرت رسولِ خدا (ص) نے فرمایا ” میں اور علی اس امت کےدو باپ ھیں ” تو یاد رھے کہ آج صرف امام حسن (ع) اور باپ کی سیرت پر عمل کرتے ھوئے سجدے میں شہادت پانے والےامام حسین (ع) یتیم نہیں ھوئے بلکہ پوری امت دوسری بار یتیم ھو گئی ھے۔۔۔

    اللّھمّ العن قتلۃ الامیرالمومنین الامام عـــــلي ابن ابیطالب علیہ السّلام …… یاربِّ محمد و آل محمد صل علٰی محمد وآل محمد وعجّل فرج آل محمد. اللّھمّ آمین.

  9. اچھے بھائ جعفر حسین صاحب اور میرے بھائ ذوالفقار علی سید صاحب ، سلامت رھیں مولا آپکو جزاۓ کیثر عطا فرماۓ بلاگ میں اپنے لفظوں سے روشنی پھیلانے کے لیے ممنون ومشکور ھوں

    حضرت علی علیہ السلام انیسویں رمضان کے شب بیٹی ام کلثوم کے ہاں مہمان تھے اور یہ رات نہایت عجیب اور آنحضرت کے حالات غیر عادی تھے اور ان کی بیٹی ایسے حالت کا مشاھدہ کرنے سے نہایت حیران اور پریشان تھی ۔

    مولاۓ کائنات اس رات بیدار تھے اور کئی بار کمرے سے باہر آکر آسمان کی طرف دیکھ کر فرماتے تھے :خدا کی قسم ، میں جھوٹ نہیں کہتا اور نہ ہی مجھے جھوٹ کہا گيا ہے ۔ یہی وہ رات ہے جس میں مجھے شھادت کا وعدہ دیا گيا ہے ۔

    بہر حال نماز صبح کیلۓ آنحضرت کوفہ کی جامعہ مسجد میں داخل ہوے اور سوۓ ہوے افراد کو نماز کیلۓ بیدار کیا، من جملہ خود عبد الرحمن بن ملجم مرادی کوجوکہ پیٹ کے بل سویا تھا کو بیدار کیا۔اور اسے نماز پڑھنے کوکہا ۔

    جب میرے مولا علی ابن ابی طالب محراب میں داخل ہوے آذان دی تو زمین و آسمان میں قیامت پیدا ھوگی اہ آج آذان امیر المومین سن کر خانہ زھرا ء میں کہرام برّپا ھوا ملی علیہ سلام کی بیٹیاں رونے لگیں ادھر مولا ۓ کا ئنات نے نماز شروع کی ، پہلے سجدے سے ابھی سر اٹھا ہی رہے تھے کہ شبث بن بجرہ نے شمشیر سے حملہ کیا مگر وہ محراب کے طاق کو جالگی اوراسکے بعد عبد الرحمن بن ملجم مرادی نے نعرہ دیا :” للہ الحکم یاعلی ، لا لک و لا لاصحابک ” ! اور اپنی شمشیر سے حضرت علی علیہ السلام کے سر مبارک پر حملہ کیااور امیر المومنین کا سر سجدے کی جگہ( ماتھے ) تک شگاف ہوا ۔

    حضرت علی علیہ السلام محراب میں گر پڑے اسی حالت میں فرمایا : بسم اللہ و بااللہ و علی ملّۃ رسول اللہ ، فزت و ربّ الکعبہ ؛ خدای کعبہ کی قسم ، میں کامیاب ہو گيا ۔

    کچھ نمازگذار شبث اورا بن ملجم کو پکڑنے کیلئےباھر کی طرف دوڑپڑے اور کچھ حضرت علی (ع) کی طرف بڑے اور کچھ سر و صورت پیٹتے ماتم کرنے لگۓ ۔

    حضرت علی علیہ السلام کہ جن کے سر مبارک سے خون جاری تھا فرمایا: ھذا وعدنا اللہ و رسولہ ؛یہ وہی وعدہ ہے جو خدا اور اسکے رسول نے میرے ساتھ کیاتھا ۔

    حضرت علی علیہ السلام چونکہ اس حالت میں نماز پڑھانے کی قوت نہیں رکھتے تھے اس لۓ اپنے فرزند امام حسن مجتبی (ع) سے نماز جماعت کو جاری رکھنے کو کہا اور خود بیٹھ کر نماز ادا کی ۔

    جب ملعون عبدالرحمن بن ملجم نے سرمبارک حضرت علی علیہ السلام پر شمشیر ماری زمین لرز گئ ، دریا کی موجیں تھم گئ اور آسمان متزلزل ہوا کوفہ مسجد کے دروازے آپس میں ٹکراۓ آسمانی فرشتوں کی صدائيں بلند ہوئيں ، کالی گھٹائيں چھا گئ ، اس طرح کہ زمین تیرہ و تار ہو گی اور جبرئيل امین نے صدا دی اور ھر کسی نے اس آواز کو سنا وہ کہہ رہا تھا: تھدمت و اللہ اركان اللہ ھدي، و انطمست اعلام التّقي، و انفصمت العروۃ الوثقي، قُتل ابن عمّ المصطفي، قُتل الوصيّ المجتبي، قُتل عليّ المرتضي، قَتَلہ اشقي الْاشقياء؛ خدا کی قسم ھدایت کے رکن کو توڑا گیا علم نبوت کے چمکتے ستارے کو خاموش کیا گيا اور پرہیزگاری کی علامت کو مٹایا گيا اور عروۃ الوثقی کو کاٹا گيا کیونکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ابن عم کو شھید کیا گيا۔ سید الاوصیاء ، علی مرتضی کو شھید کیا گيا، اسے شقی ترین شقی [ابن ملجم ] نے شھید کیا۔

    اس طرح بھترین پیشوا ، عادل امام ، حق طلب خلیفہ ، یتیم نواز اور ھمدرد حاکم ، کامل ترین انسان ، خدا کا ولی ، رسول خدا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا جانشین، کو روی زمین پر سب سے شقی انسان نے قتل کرڈالا اور وہ لقاء اللہ کو جاملے ، الھی پیغمبروں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ ہمنشین ہوے اور امت کو اپنے وجود بابرکت سے محروم کر گۓ .
    آہ آہ امام المبین کی شہادت کے ایام ھیں زمانے کے امام کو انکے جد کا پرسہ دیتے ھیں

  10. ماہ رمضان المبارک کو نماز فجر میں سجدہ معبود میں امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی پیشانی جس وقت خون میں غلطاں ہوئی اور پیغمبر اسلام (ص)کے وضی و جانشین ، یتیموں اور بےکسوں کے حامی کا سر مبارک شمشیر ظلم سےشگافتہ ہوا تو مشکلکشا ، شیر خدا ، شاہ لافتی کے شاگرد جبرائیل امین نے تڑپ کر آواز دی ” ان تَہَدّمَت و اَللہ اَرکان الہُدیٰ” خدا کی قسم ارکان ہدایت منہدم ہوگئے،

    سن40 ھ ق حضرت علی علیہ السلام مسجد کوفہ میں عبد االرحمن بن ملجم کےقاتلانہ حملہ سے شدید زخمی ہوۓ ۔

    حضرت علی علیہ السلام انیسویں رمضان کے شب اپنی بیٹی ام کلثوم کے ہاں مہمان تھے .

    روایت میں آیا ہے کہ آپ اس رات بیدار تھے اور کئی بار کمرے سے باہر آ کر آسمان کی طرف دیکھ کر فرماتے تھے :خدا کی قسم ، میں جھوٹ نہیں کہتا اور نہ ہی مجھے جھوٹ کہا گيا ہے ۔ یہی وہ رات ہے جس میں مجھے شھادت کا وعدہ دیا گيا ہے ۔ حضرت علی (ع) نماز صبح کیلۓ مسجد کوفہ کی طرف روانہ ہوئے مسجد میں داخل ہوئے اور سوۓ ہوے افراد کو نماز کیلۓ بیدار کیا، عبد الرحمن بن ملجم مرادی کوبھی بیدار کیا جو پیٹ کے بل سویا ہوا تھا اور اسے نماز پڑھنے کوکہا ۔

    جب حضرت محراب میں پہنچے اور نماز فجر کا آغاز کیا تو پہلے سجدے سے ابھی سر اٹھا ہی رہے تھے کہ عبد الرحمن بن ملجم مرادی نے زہر آلودہ تلوار سے آپ کے سر پر وار کیا اور آنحضرت کا سر زخمی ہوگیا .

    حضرت علی علیہ السلام محراب میں گر پڑے اسی حالت میں فرمایا : بسم اللہ و بااللہ و علی ملّۃ رسول اللہ ، فزت و ربّ الکعبہ ؛ خدای کعبہ کی قسم ، میں کامیاب ہو گيا ۔

    بعض نمازگذار ا بن ملجم کو پکڑنے کیلئےباہر کی طرف دوڑ پڑے اور بعض حضرت علی (ع) کی طرف بڑھے اور کچھ سر و صورت پیٹنے اور ماتم کرنے لگے ۔

    حضرت علی (ع) کے سر مبارک سے خون جاری تھا آپ نے فرمایا: ھذا وعدنا اللہ و رسولہ ؛یہ وہی وعدہ ہے جو خدا اور اسکے رسول (ص)نے میرے ساتھ کیا تھا ۔

    حضرت علی (ع) نے اپنےفرزند امام حسن مجتبی (ع) سے نماز جماعت کو جاری رکھنے کو کہا اور خود بیٹھ کر نماز ادا کی ۔اس کے بعد حضرت کو مسجد سے گھر لایا گیا اصحاب آپ کے ہمراہ تھے آپ نے گھر پہنچنے کے بعد امام حسن مجتبی سے فرمایا: اصحاب سے کہہ دیجئے چلے جائيں کیوں کہ مجھ سے زینب و ام کلثوم ملنے کے لئے آرہی ہیں۔ 20 رمضان کو حضرت علی(ع) نے بڑے درد و غم میں بسر کیا طبیب نے کہا زہر کا اثر پورے بدن میں پہنچ گیا ہے اب علاج ممکن نہیں ہے اور کائنات کے امیر21 رمضان کواپنے معبود حقیقی سے جا ملے ۔

    روایت میں وارد ہوا ہے کہ جب عبدالرحمن بن ملجم نے حضرت علی (ع) کےسرمبارک پر شمشیر ماری تو زمین لرز گئی ، مسجد کوفہ کے دروازے لرز گئے غیب سےہاتف نے پکارا ” قد قتل وصی مصطفی (ص) ” محمد مصطفی کے جانشین کو قتل کردیا گیا ہے جبرئيل امین نے آواز دی: تھدمت و اللہ اركان الھدي، و انطمست اعلام التّقي، و انفصمت العروۃ الوثقي، قُتل ابن عمّ المصطفي، قُتل الوصيّ المجتبي، قُتل عليّ المرتضي، قَتَلہ اشقي الْاشقياء؛ خدا کی قسم ارکان ھدایت منہدم ہوگئے علم نبوت کے درخشاں ستارے کو خاموش کیا گيا اور تقوی و پرہیزگاری کی علامت کو مٹایا گيا اور عروۃ الوثقی کو کاٹا گيا کیونکہ رسول خدا(ص) کے ابن عم کو شھید کیا گيا۔ سید الاوصیاء ، علی مرتضی کو شھید کیا گيا، انہیں شقی ترین شقی ابن ملجم نے شھید کیا۔اس طرح خدا کے ولی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے (ص) کے جانشین، کو روی زمین پر سب سے شقی انسان نے قتل کرڈالا، اور امام حسن(ع) و امام حسین(ع) اور حضرت زینب (س)و حضرت ام کلثوم (س)کے سر سے ان کے باپ کا سایہ ختم کردیا اور سیدا شباب اہل الجنۃ کو یتیم بنادیا۔

  11. اکیس رمضان کے اہم واقعات

    1۔مولائے متقیان ، امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ شہید ہوئے

    21 رمضان سنہ 40 ھ ق کو جانشین رسول اکرم (ص) ، مولائے متقیان ، امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ شہید ہوئے ۔ شہادت سے دو روز قبل مسجد میں صبح کی نماز کے دوران جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ سجدے کی حالت میں تھے کہ ابن ملجم نے زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے آپ کے سرپروار کیا اور 21 رمضان کو آپ کرم اللہ وجہہ اپنے معبود حقیقی سے جا ملے ۔

    آپ نے وہ سعادت حاصل کرلی جس کی آپ کو ہمیشہ سے آرزو تھی، یعنی راہ خدا میں شہادت ۔آپ کا طرز زندگی ، آپ کی حکومتی روش اور آپ کے خطبات و کلمات آج کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی عدل و انصاف اور حق و صداقت کی جستجو کرنے والوں کے لئے مشعل راہ کا کام دے رہے ہیں ۔

    نہج البلاغہ آپ کے خطبات ، خطوط اور کلمات قصار پر مشتمل اہم کتاب ہے جس کو ایک بڑے عالم و دانشور سید رضی علیہ الرحمہ نے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حکمت آمیز باتوں ، عرفانی معارف اور اخلاقی نصیحتوں کا بحر بے کراں ہے ۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے انسان کے لئے اخلاقی فضائل سے آراستہ ہونے کی بہترین راہ ،تقویٰ و پرہیزگاری کو قراردیا ہے ۔

    مولا علی کرم اللہ وجہہ کی شخصیت کا مختصر خاکہ

    تاریخ اسلام میں ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے امتیازی اوصاف وکمالات اور خدمات کی بنا پر رسول (ص) ان کی بہت عزت کرتے تھے اور اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو بیان کرتے رہتے تھے کبھی یہ کہتے تھے کہ ” علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں ” ۔کبھی یہ کہا کہ ” میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے ” کبھی یہ کہا ” تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی ہے ” کبھی یہ کہاکہ ” علی کومجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ (ع) سے تھی” کبھی یہ کہاکہ ” علی مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یاسر کو بدن سے ہوتا ہے”

    کبھی یہ کہ” وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں ” یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں علی کرم اللہ وجہہ کو نفس رسول کاخطاب ملا عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کادروازہ کھلا رکھا گیا جب مہاجرین وانصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو علی علیہ السّلام کو پیغمبر (ص) اپنا دنیا واخرت میں بھائی قرار دیااور سب سے اخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں علی کرم اللہ وجہہ کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس جس کامیں سرپرست اورحاکم ہوں اس اس کے علی سرپرست اور حاکم ہیں یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ تمام مسلمانوں نے علی کرم اللہ وجہہ کو مبارک باد دی اور ان میں حضرت عثمان غنی (رض) نے سب سے پہلے دی ۔سارے جہانوں نے سمجھ لیا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے علی کرم اللہ وجہہ کی ولی عہدی اور جانشینی کااعلان کردیا ہے۔

    افسوس ہے کہ یہ امن , مساوات اور اسلامی تمدّن کا علمبردار دنیا طلب لوگوں کی عداوت سے نہ بچ سکا اور 19ماہ رمضان 40ھ کو صبح کے وقت خدا کے گھر یعنی مسجد میں عین حالت نماز میں زہر آلودہ تلوار سے انکے سر اقدس کوزخمی کیا گیا ۔

    آپ کے رحم وکرم اور مساوات پسندی کی انتہا یہ تھی کہ جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کاچہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ۔

    تو آپ کو اس پر بھی رحم آگیا اور اپنے دونوں فرزندوں امام حسن علیہ السّلام وامام حسین علیہ السّلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمھارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا . اگر میں اچھا ہوگیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضربت لگانا , کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضربت لگائی ہے اور ہر گز اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں , اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے ۔

    دو روز تک علی کرم اللہ وجہہ بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے اخر کار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت واقع ہوئی امام حسن علیہ السّلام وامام حسین علیہ السّلام نے تجہیزو تکفین کی اور نجف کی سرزمین میں انسانیت کے عظ?م تاجدار کو ہمیشہ کے لیے سپرد خاک کردیا۔

    مولا ئے کایئانات حضرت علی فرماتے ہیں

    تم کو ان لوگوں میں سے نہیں ہونا چاہیے کہ جو عمل کے بغیر حسن انجا م کی امید رکھتے ہیں اور امیدیں بڑھا کر توبہ کو تاخیر میں ڈال دیتے ہیں جو دنیا کے بارے میں زاہدوں کی سی باتیں کرتے ہیں مگر ان کے اعمال دنیا طالبوں کے سے ہوتے ہیں.

    اگر دنیا انہیں ملے تو وہ سیر نہیں ہوتے اور اگر نہ ملے تو قناعت نہیں کرتے جو انہیں ملا ہے اس پر شکر سے قاصر رہتے ہیں اور جو بچ رہا اس کے اضافہ کے خواہشمند رہتے ہیں دوسروں کو منع کرتے ہیں اور خود باز نہیں آتے اور دوسروں کو حکم دیتے ہیں ایسی باتوں کا جنہیں خود بجا نہیں لاتے نیکوں کو دوست رکھتے ہیں مگر ان کے سے اعمال نہیں کرتے اور گنہگاروں سے نفرت و عناد رکھتے ہیں حالانکہ وہ خود انہی میں داخل ہیں۔ اپنے گناہوں کی کثرت کے باعث موت کو برا سمجھتے ہیں مگر جن گناہوں کی وجہ سے موت کو ناپسند کرتے ہیں انہی پر قائم ہیں. اگر بیمار پڑتے ہیں تو پشیمان ہوتے ہیں.

    جب بیماری سے چھٹکارا پاتے ہیں تواترانے لگتے ہیں اور مبتلا ہوتے ہیں تو ان پر مایوسی چھا جاتی ہے. جب کسی سختی و ابتلا میں پڑتے ہیں تو لاچار و بے بس ہوکر دعائیں مانگتے ہیں اور جب فراخ دستی نصیب ہوتی ہے تو فریب میں مبتلا ہو کر منہ پھیر لیتے ہیں.

    ان کا نفس خیالی باتوں پر انہیں قابو میں لے آتا ہے اور وہ یقینی باتوں پر اسے نہیں دبالیتے. دوسروں کے لیے گناہ سے زیادہ خطرہ محسوس کرتے ہیں اور اپنے لیے اپنے اعمال سے زیادہ جزا کے متوقع رہتے ہیں. اگر مالدار ہوجاتے ہیں تو اترانے لگتے ہیں اور اگر فقیر ہوجاتے ہیں تو ناامید ہوجاتے ہیں اور سستی کرنے لگتے ہیں .

    جب عمل کرتے ہیں تو اس میں سستی کرتے ہیں اور جب مانگنے پرآتے ہیں تو اصرار میں حد سے بڑھ جاتے ہیں. اگر ان پر خواہش نفسانی کا غلبہ ہوتا ہے تو گناہ جلد سے جلد کرتے ہیں اور توبہ کو تعویق میں ڈالتے رہتے ہیں ,اگر کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو جماعت اسلامی کے خصوصی امتیازات سے الگ ہوجاتے ہیں. عبرت کے واقعات بیان کرتے ہیں مگر خود عبرت حاصل نہیں کرتے اور وعظ و نصیحت میں زور باندھتے ہیں مگر خود اس نصیحت کا اثر نہیں لیتے چنانچہ وہ بات کرنے میں تو اونچے رہتے ہیں. مگر عمل میں کم ہی کم رہتے ہیں. فانی چیزوں میں نفسی نفسی کرتے ہیں اور باقی رہنے والی چیزوں میں سہل انگاری سے کام لیتے ہیں ۔

    وہ نفع کو نقصان اور نقصا ن کو نفع خیال کرتے ہیں. موت سے ڈرتے ہیں. مگر فرصت کا موقع نکل جانے سے پہلے اعمال میں جلدی نہیں کرتے. دوسرے کے ایسے گناہ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں جس سے بڑے گناہ کو خود اپنے لیے چھوٹا خیال کرتے ہیں .اور اپنی ایسی اطاعت کو زیادہ سمجھتے ہیں جسے دوسرے سے کم سمجھتے ہیں .

    لہٰذا وہ لوگوں پر معترض ہوتے ہیں اور اپنے نفس کی چکنی چپڑی باتوں سے تعریف کرتے ہیں .دولتمندوں کے ساتھ طرب ونشاط میں مشغول رہنا انہیں غریبوں کے ساتھ محفل ذکر میں شرکت سے زیادہ پسند ہے اپنے حق میں دوسرے کے خلاف حکم لگاتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں کرتے کہ دوسرے کے حق میں اپنے خلاف حکم لگائیں.

    اوروں کو ہدایت کرتے ہیں اور اپنے کو گمراہی کی راہ پر لگا تے ہیں وہ اطاعت لیتے ہیں اور خود نافرمانی کرتے ہیں اور حق پورا پورا وصول کرلیتے ہیں مگر خود ادا نہیں کرتے. وہ اپنے پروردگا ر کو نظر انداز کر کے مخلوق سے خو ف کھاتے ہیں اور مخلوقات کے بارے میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتے۔

  12. جب عمل کرتے ہیں تو اس میں سستی کرتے ہیں اور جب مانگنے پرآتے ہیں تو اصرار میں حد سے بڑھ جاتے ہیں. اگر ان پر خواہش نفسانی کا غلبہ ہوتا ہے تو گناہ جلد سے جلد کرتے ہیں اور توبہ کو تعویق میں ڈالتے رہتے ہیں ,اگر کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو جماعت اسلامی کے خصوصی امتیازات سے الگ ہوجاتے ہیں. عبرت کے واقعات بیان کرتے ہیں مگر خود عبرت حاصل نہیں کرتے اور وعظ و نصیحت میں زور باندھتے ہیں مگر خود اس نصیحت کا اثر نہیں لیتے چنانچہ وہ بات کرنے میں تو اونچے رہتے ہیں. مگر عمل میں کم ہی کم رہتے ہیں. فانی چیزوں میں نفسی نفسی کرتے ہیں اور باقی رہنے والی چیزوں میں سہل انگاری سے کام لیتے ہیں ۔

    وہ نفع کو نقصان اور نقصا ن کو نفع خیال کرتے ہیں. موت سے ڈرتے ہیں. مگر فرصت کا موقع نکل جانے سے پہلے اعمال میں جلدی نہیں کرتے. دوسرے کے ایسے گناہ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں جس سے بڑے گناہ کو خود اپنے لیے چھوٹا خیال کرتے ہیں .اور اپنی ایسی اطاعت کو زیادہ سمجھتے ہیں جسے دوسرے سے کم سمجھتے ہیں .

    لہٰذا وہ لوگوں پر معترض ہوتے ہیں اور اپنے نفس کی چکنی چپڑی باتوں سے تعریف کرتے ہیں .دولتمندوں کے ساتھ طرب ونشاط میں مشغول رہنا انہیں غریبوں کے ساتھ محفل ذکر میں شرکت سے زیادہ پسند ہے اپنے حق میں دوسرے کے خلاف حکم لگاتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں کرتے کہ دوسرے کے حق میں اپنے خلاف حکم لگائیں.

    اوروں کو ہدایت کرتے ہیں اور اپنے کو گمراہی کی راہ پر لگا تے ہیں وہ اطاعت لیتے ہیں اور خود نافرمانی کرتے ہیں اور حق پورا پورا وصول کرلیتے ہیں مگر خود ادا نہیں کرتے. وہ اپنے پروردگا ر کو نظر انداز کر کے مخلوق سے خو ف کھاتے ہیں اور مخلوقات کے بارے میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتے۔
    نگہت نسیم جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *