شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں

shaheen kitchenہم نے عالمی اخبار کے بلاگ میں عزیزی شاہین رضوی کی رمضان میں کھانوں اور کھجور کے بارے میں معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فرمائش کی تھی کہ کیوں نہ الگ سے شاہین کا رمضان کچن کھول لیا جائے۔ رمضان کریم کی برکات سے اللہ نے دعا فوری قبول کی اور اگلی ہی میل میں ایک عدد پکوڑوں کی ترکیب سمیت شاہین کی رضامندی بھی آ گئی۔ اب ہم سب مل کر اپنی اپنی معلومات اسمیں رمضان کچن کے حوالے سے جمع کرتے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ شاہین کے اس رمضان کچن کو عالمی اخبار کے سرورق پر بھی شائع کیا جائے
عزیزم شاہین رضوی نے میری فرمائش کے جواب میں لکھا ہے Continue reading شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں

آيئے آج دل کی بات کریں

heart
بہت دنوں سے سوچ رھی تھی کہ آخر دل میں گاھے بگاھے جو ٹیس سی اٹھتی ھے
اس کا سبب کیا ھے
دل جو ھمارا سب سے قیمتی عضو جسم ھے
دل سلامت ھے تو انسان سلامت ھے
دل میں کچھہ گڑبڑ ھوتی ھے تو پھر راتوں کی نیند اڑ جاتی ھے
زندگی کے روز و شب بدل جاتے ھیں
خدارہ اپنے دل کی دھڑکنوں کا حساب کتاب رکھیں Continue reading آيئے آج دل کی بات کریں

2014 کا سال دینا پر بھا ری نہ ھو

2013
بہت بھاری سال تھا
تمام عالم کے لیے اور خاص کر امت مسلمہ کے لیے بہت بھاری سال تھا
بہت سارے بے گناہ انسان مارے گیے
بہت ساری انسانی زندگی اس سال افات ناگہانی کی بھینٹ چڑھ گیئں
اس سال اتنے سارے طوفان اۓ
مضبوط شہر خاک میں مل گيئے Continue reading 2014 کا سال دینا پر بھا ری نہ ھو

صُمّم بُکْم عُمْی فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْن۔ (البقرة:١٨)”بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔

جب کوئی شخص کسی معقول بات کو سننے کو تیار ہی نہ ہو تو اس موقع پر یہ جملہ بولا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ وہ اپنے غلط رویے کو اپنی دانست میں بالکل صحیح اور معقول سمجھتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں مخلص مسلمانوں کو بے وقوف گردانتے ہیں۔ اب وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی میں اس قدر آگے جا چکے ہیں گویا کہ اندھے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔ اب ہدایت کی طرف ان کی واپسی کی کوئی امید باقی نہیں رہ گئی۔

بات تو منافق کی ھے مگر اج جو حالت وجہالت مسلمانوں کی ھے اس کو دیکھہ کر

یہی کہہ سکتے ھیں کہ ھم کفار ھنود و یہود ،وامریکہ کے بچھاۓ ھوۓ جال میں پھنس چکے ھیں ، قرآن تا قیامت رشد و ھدایت اور راہ نمائ کے لیے موجود رھے گا ، آج بھی ھمارے ھر مرض کی دوا اسی مقدس کتاب میں موجود ھے مگر ھم اس سے گھبراتے ھیں قراں سے دوستی کے بجاۓ اس سے دور ھورھے ھیں ،

بھائ چارے سے بے چارگی تک

جہاں زمین اھل الخیر پر جگہ جگہ بے گناھوں کے خون کے چھنٹے پڑے ھیں
جہاں بھائ بھائ کا دشمن ھے
جہاں نہ کسی جان سلامت ھے
جہاں نہ کسی عزت و آبرو محفوظ ھے
جہاں مظلوم اور مجبور کی قسمت میں صرف اور صرف رونا ھی ھے
کبھی میں سوچتی ھوں Continue reading بھائ چارے سے بے چارگی تک

اھلبیت علیہ سلام صبر و ایثار کی بہترین مثال ھیں

ماہ محرم کا چاند طلوع ھو رھا ھے
یہ کیسا چاند ھے کہ جس پر نظر پڑتے ھی آنکھیں بھر آتی ھیں
یہ کیسا میہنہ ھے کہ دل کربلا کے مصا‏ئب کو یاد کرکے رنجیدہ ھوجاتا ھے
یہ مہینہ اللہ کے پاک نبی کی آل سے الفت و عقیدت کے ایام ھیں
ماہ محرم مصائب و حزن کا میہنہ ھے Continue reading اھلبیت علیہ سلام صبر و ایثار کی بہترین مثال ھیں

عید الاضحی کا دن اور خوشیاں مبارک ھوں

عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

عید الاضحی کے اس پرُمسرت موقع پر عالمی آخبار کے ناظرین اور قاريئن کو دلی تہنیت اور مبارک باد
اللہ کرے عید کا یہ تہوار امن وسکون سے گذرے
ھمارے وطن عزيز میں خوشی اور مسرت کا یہ دن پر امن رھے آمین ثم آمین
کیہں کوئ بم دھماکہ نہ ھو
کیہں کوئ دھشت گردی نہ ھو Continue reading عید الاضحی کا دن اور خوشیاں مبارک ھوں

ایام شہادت امیر المومنین امام زمانہ کو انکے جد کا پرسہ دیتے ھیں

اکیسویں شب تھی کہ قضا کر گئے حیدرّ
اور جانب اللہ و پیمبر گئے حیدر ّ
زینبّ نے کہا جانب کوثر گئے حیدر ّ
غل حیدریوں مین ہوا کو گزر گئے حیدرّ
فریاد ہے خالق کی دہائی ہے نبی کی
رحلت ہوئی داماد رسول عربی کی

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

یہ وہ نورانی میہنہ ھے کہ جس میں اللہ تعالی نے آپنی مقدس کتاب قرآن کریم کو نازل کیا
رمضان سردار میہنہ ھے
سارے عالم اسلام کو رمضان کریم کی مبارک باد
عالمی آخبار کے سارے قلم کاروں کو
شہر رمضان کی مبارک باد
یہ عبادت و خیرات کا مہینہ ھے
یہ وہ نورانی ماہ مبارکہ ھے کہ اس کی ایک رات
ھزار راتوں کی عبادت پر بھاری
اگر یہ رات کسی قسمت والے کو مسیر آجاۓ تو کیا بات ھے
اللہ راضی ھے
اور اللہ کی رضا دینا کی ھر شے پر بھاری ھے

مصروفیات کیا واقعی اللہ کی عطا کردہ نعمت ھوتی ھے

پچھلے ایک ڈیڑہ ماہ بہت مصروفیات میں گذرے
مشاعرے کی تیاریاں جو شب و روز جاری رھیں
اور ھماری میڈیا ٹیم ھم کو آفس کے بعد تا دیر مصروف ھی رکھتی تھی
تقریبا ھر روز سونے کے لیے صرف دو کا ڈھائ گھنٹے ھی ملتے تھے اور پھر چکی کی مشقت جاری رھتی تھی
اس کے ساتھہ ديگر سماجی اور ادبی مصروفیات بھی جاری رھتی
ان دنوں تو میلاد بھی ھو رھے تھے پھر شب برات بھی آگی
اپنے مرحوم اقارب کو یاد کیا
اور انکے لیے مغفرت کی دعا يئں کیں

کل رات یونہی رات گیے بستر پر آنا نصیب ھوا تو گھر کی حالت پر غور کیا
ھمارا بولنے والا طوطا اپنے گھر جاچکا تھا
لندن سے آنے والے مہمان گرامی بھی واپس دیس فرنگ میں جاچکے تھے Continue reading مصروفیات کیا واقعی اللہ کی عطا کردہ نعمت ھوتی ھے

محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے حکم کی تعمیل میں اپنے سفرحجاز کے تاثرات

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بسم اللہ توکلت علی اللہ ولاحول ولاقوۃ الا بااللہ العلی العظیم
لبیک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک

ترجمہ :حاضر ہوں اے اﷲ میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔بے شک حمد تیرے ہی لائق ہے ساری نعمتیں تیری ہی دی ہوئی ہیں بادشاہی تیری ہی ہے اورتیرا کوئی شریک نہیں۔ Continue reading محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے حکم کی تعمیل میں اپنے سفرحجاز کے تاثرات

11 مئی 2013-05-11 ایک تاریخ ساز دن

آج میرے اھل وطن
جاں ھھتیلی پر رکھہ کر
سر پر کفن باندھ کر اپنے گھروں سے نکلے ھیں
اس سے بڑي فتح تابی کیا ھوگی
اتنے خوف کے باوجود
اتنی دھمکیوں کے بعد
اتنی سازشوں کے باوجود
قوم انتخاب کے لیے متحد ھوکر اٹھہ کھڑی ھو‏ئ ھے
میری طرح پوری قوم کل سے جاگ رھی ھے
انتخاب کے نتا‏ئج جو بھی ھوں
مگر قوم جاگ اٹھی ھے
یہ شعور ھی بہت بڑي نمعت ھے
اللہ پاک ھم کو ایک ملک و قوم کا مخلص راہ نماء عطا فرما دے الہی آمین

الیکشن 2013 کی گہما گہمی کی مناسبت سے ایک قطعہ

ھمارے حال پر تشویش کیوں ھے اھل مغرب کو
ھم اس پہلو پہ باھم مشورے خود کیوں نیہں کرتے
وزیر مملکت کس کو بنايئں سربراہ کس کو
ھم اپنے اس طرح کے فیصلے خود کویں نیہں کرتے
شاھین رضوی

: سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment

سزائے موت
کسی بھی شخص پر عدالتی طور پر سنگین جرم ثابت ہونے پر دی جانے والی ہلاکت یا قتل کی سزا ہے۔
قتل یا سزائے موت ماضی میں تقریباً ہر معاشرے میں مشق کی جاتی رہی ہے، فی الحال صرف 58 ممالک میں یہ سزا قانونی طور پر فعال ہے جبکہ 95 ممالک میں اس سزا پر قانونی طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ دنیا کے باقی ممالک میں پچھلے دس سال میں کسی کو بھی موت کی سزا نہیں سنائی گئی ہے اور وہاں صرف مخصوص حالات، جیسے جنگی جرائم کی پاداش میں ہی سزائے موت دی جا سکتی ہے Continue reading : سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment

دیکھنا ضبط کے لمحات میں آنکھیں اسکی پھر ھے درپیش سمندر کا سفر لگتا ھے . شاھین رضوی .

ان دنوں دل ودماغ پر اداسی کی شدید دھند چھائ ھے معمولی باتوں پر آنکھوں میں پانی آجاتا ھے اور دل خواہ مخواہ رونے کو چاھتا ھے
اللہ پاک ھمارے سب عزیژ دوستوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
اور صبر وتحمل سے مشکل وقت سے نکلنے کی ھمت وحوصلہ عطا فرماۓ
آجکل مجھے بلاگ خالی خالی لگتا ھے
اور میرا دل بہت افسردہ ھوجاتا ھے
مجھے لگتا ھے میرے عزيز دوست کسی مشکل میں گرفتار ھیں Continue reading دیکھنا ضبط کے لمحات میں آنکھیں اسکی پھر ھے درپیش سمندر کا سفر لگتا ھے . شاھین رضوی .

کتنا ارزاں ھے میرے اھل وطن تیرا لہو

ایک زمانہ تھا کہ مملکت خدادا میں

97٪ مسلمان رھتے تھے
ان میں
اھل سنت کی تعداد 74٪ تھی اور شعیہ کلمہ گو مسلمان گو اقلیت میں تھے مگر
کیا سنی کیا شعیہ کیا سبھی
ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے ایک دوسرے کے دکھہ درد خوشی وموت میں شریک ھوتے تھے
ایک دوسرے کی محافل ومجالس میں بخوشی شریک ھوتے تھے
احترام انسانیت کا چلن عام تھا
کوئ بھی بڑا کسی بھی چھوٹے کو کوئ غلط کام کرتے دیکھتا تو اس کو سمجھایا جاتا
بہت کم لوگ اونچی آواز میں بات کرتے تھے Continue reading کتنا ارزاں ھے میرے اھل وطن تیرا لہو

2013نئےسال کی پہلی خوشی

ھم نے سال گذشتہ بہت سارے دکھہ اٹھاۓ
پاکستان اور خاص کرکراچی کی صورتحال پر بارھا انکھوں سے لہو ٹپکا
بلوچستان اور بے گناہ پاکستانیوں پر ظلم وجور کی انتہا ھوگی
سارے ملک میں دھشت گردی اپنے عروج پر رھی
ديگر اسلامی ممالک کا بھی بہت برا حال ھوا ھے
بلاد شام میں جو قتل عام برپا ھے اس پر بھی ھم پریشان ھوۓ
عراق افغانستان میں جو رھا ھے
اس کا برے اثرات ھم پاکستان میں دیکھہ سکتے ھیں
4 سال کے بعد پاکستان گی تو وھاں جو امن وامان کی صورتحال دیکھی اور اسکے نتیجے میں
میں نے پاکستان میں اپنے بہت بہت قریبی خونی رشتوں کو کراچی تا خیبر کے خراب حالات سےڈیپریشن اورعارضہ قلب شوگر کی بمیاری میں مبتلا دیکھا Continue reading 2013نئےسال کی پہلی خوشی

دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے

ابھی میرے ایک برقی مکتوب کے جواب میں ہم سبکی بہت عزيز اور قابل احترام دوست اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کا جواب آیا …

میں غم زدہ سی کیفیت میں آفس میں بیٹھی تھی ایک دم جیسے برقی مکتوب پڑھتے ہی غم کے بادل چھٹ گیۓ
میں نے سوچا کہ آپ سب سے اتنے اہم اور چشم کشا برقی مکتوب کو شيئر کروں ‘اور آپ سب سے دعا کی التماس کے ساتھہ یہ بات کہنی ہے یقین واقعی بہت بڑی دولت اور طاقت ہوتا ہے ..
آٰیئے اس خوبصورت سطروں کی گہرائی کو محسوس کرتے ہوئے یقین کی طاقت اور دولت سے اپنا دامن بھر لیں
ڈاکٹر صاحبہ اپنے برقی مکتوب میں لکھتی ہیں .. Continue reading دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم کی عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کے لئے دعائے مغفرت کی المتاس

انااللہ واناالیہ راجعون
ھر شے کو اللہ کی طرف لوٹنا ھے
یہ افسوس ناک خبر آپ دوستوں کو بتاتے ھوۓ دکھہ ھورھا ھے کہ مسرت بانو کی والدہ رضاۓ الہی سے قضا کر گیئں اللہ تعالی انکی آگے کی منزل کو آسان فرماۓ آمین ثم آمین
اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین Continue reading ڈاکٹر نگہت نسیم کی عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کے لئے دعائے مغفرت کی المتاس

لاھور اور کراچی میں آگ سے جھلس کر مرنے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت

1
یا اللہ ھم پر رحم فرما
ھمارے پیارے وطن پاکستان میں چوربازاری ، کرپشن و بے حسی اورانسانی جاں کو ارزاں سمجنھے کا رواج عام ھوچکا ھے ھم کو اس مشکل وقت سے نکال دے ھمارے رب
لوگ وقت بے وقت مررھے ھیں
کسی ملک میں حالت جنگ میں اتنے لوگ لقمہ اجل نیہں بنتے جتنے ھمارے ملک میں حالت امن میں موت کا شکار ھوجاتے ھیں
کراچی اور لاھور میں ایک ھی روز میں اتنی ھلاکتیں
Continue reading لاھور اور کراچی میں آگ سے جھلس کر مرنے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت