طالبانی نظام کاقانون ۔۔کوئی گل مکئی نہ کھلے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

پشاور کے فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں ملالہ یوسفزئی کے دماغ میں داغی گولی کیا اسی طالبانی سوچ کا شاخسانہ نہیں ہے ۔ اسلامی شریعت کے مطابق ایک دوسرے کی عزت جان اور مال کی حفاظت ایک دوسرے کی زمیداری ہوتی ہے ۔ پر تاریخ گواہ ہے کہ طالبانی شریعت یہی کہتی ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کاخون بہاؤ ۔۔ عورتوں کی تذلیل کرو ۔۔بچوں کی روحیں قبض کرو ۔۔ دنیا سے خیرا خواہی جیسے سارے جذبوں کو نفرتوں میں بدل دو ۔آج طالبانی پیروکار وہی کر رہے ہیں جو انہیں سبق پڑھائے گئے ہیں

مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

12 thoughts on “طالبانی نظام کاقانون ۔۔کوئی گل مکئی نہ کھلے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی”

  1. ملالہ کے واقعہ کی صدرامریکہ اور اقوامِ متحدہ سمیت مغربی دنیا نے سخت مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے، ملالہ کو بہادر کہتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ہر قسم کی مدد کی پیش کش کی ہے۔ اطلاعاً عرض ہے کہ ابھی تک کسی مسلمان ملک نے اسکی تکلیف گوارہ نہیں کی ہے۔ خادمِ حرفین شریفین کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ جزاک اللہ

    نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے تم اہلِ وطن یکسر
    تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

  2. ہاہاہاہاہاہاہ ظفر بھائی جس خادم کا آپ نے ذکر کیا وہ تو خود عالم اسلام کے لیئے سانپ ہے لیکن کیا کریں اسی امریکہ بہادر کی اشیر باد حاصل ہے کہ امریکہ کو شام پر اسد خاندان کا چالیس سالہ اقتدار نظر آتا ہے سعودیوں کا عشروں کا نہیں

  3. ہمدانی صاحب

    جس کے سامنے ہاتھ پھیلائے اُسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے ۔ یہ بات صرف مسلمان ہی کی شایانِ شان ہے۔

    بڑے ادب کے ساتھ ایک سوال پوچھنے کی جسارت کررہا ہوں۔

    ٰ ٰٰ آپ اور آب کے عزیز و اقارب پاکستان میں زیادہ محفوظ ہیں یا برطانیہ میں ؟ ٰٰٰ ٰٰٰ

  4. تصحیح

    جس کے سامنے ہاتھ پھیلائے اُسی کوتنقید کا نشانہ بنائے اور اُسی سے بھیک لئے جائے۔ پنج وقتہ نمازی کی نماز قضا ہوسکتی ہے لیکن بھیک مانگنا قضا نہیں ہوسکتا ۔ جس ہستی نے جانور کو انسان بنایا اُسی کے خاندان کو ذبح کردیا جائے۔ کیا ایسی ہی قوم کو بجائے بے حیا کہنے کے غیرتمند قوم کہتے ہیں۔ اپنے رہبروں کو بھی ذمہ دار ٹہرانا کھسیانا پن ہے۔ ان رہبروں کو بار بار منتخب بھی اُسی قوم نے کیا ہے جو عورتوں اور بچیوں کو قتل کرتی رہی ہے۔ یہ بات صرف مسلمان ہی کی شایانِ شان ہے۔

    بڑے ادب کے ساتھ ایک سوال پوچھنے کی جسارت کررہا ہوں۔

    ٰ ٰٰ آپ اور آب کے عزیز و اقارب پاکستان میں زیادہ محفوظ ہیں یا برطانیہ میں ؟ ٰٰٰ ٰٰٰ

    کوئ کہہ نہیں سکتا
    کون سا شرارہ کب
    بے قرار ہوجائے
    شعلہ بار ہوجائے
    انقلاب آجائے

  5. طفر بھائی آپ بھی اور ہم سب بھی مختلف انداز میں اپنا اپنا غم اور نقطہ نظر بتا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ میں برملا کہتی ہوں قطعہ نظر اس کے کہ موت اور زندگی اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے ۔۔ بظاہر اگر اسباب موت پر نظر دوڑاوں جس کی طرف آپ کا اشارہ بھی ہے کہ میں جتنی محفوظ سڈنی میں ہوں اتنی اپنے ملک میں نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔

    ابھی کل رات کو میرا ماموں زاد اور اس کا دوست گھر سے باہر باتیں کر رہے تھے کوئی نامعلوم افراد آئے اور دونوں کو گولیاں مار کر چلے گئے ۔۔ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔۔۔۔۔ ہمارا پورا خاندان اس وقت سکتے میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔
    کیوں ؟
    کیسے؟
    آخر میرا بھائی ہی کیوں جو کہ پر امن شہری تھا ۔۔ اس کا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ وہ 37 سالہ جوان اپنی ماں ، 3 اور 5 سالہ بچوں اور بیوی کی کفالت کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ اندھیر نگری پاکستان کی نگری تو نہیں لگتی ۔۔۔۔۔

  6. سب سے پہلے تو یہ کہ مجھے آپکے ماموں زاد بھائ کی موت کا بیحد دکھ ہے۔ میرے بھتیجے کو بھی رات دو بجے قتل کردیا گیا تھا۔ اُسے اُس ہی دان پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ اسکی بیوی جوان تھی اور ڈیڑھ سال کا بیٹا تھا۔

    میرا یہ سوال ضرور ہے کہ اگر ہمیں کوئ ملک پسند نہیں ہے تو ہم وہاں رہ کیوں رہے ہیں۔ وہاں روزی بھی کمارہے ہیں اور اس میں کیڑے بھی نکالتے ہیں۔ اگر پاکستان اتنا ہی اچھا ملک ہے تو اُسے چھوڑ کیوں دیا ہے۔ جانور کو بھی جو آدمی کھانا دیتا ہے جانور اس کے پیروں میں گھستا ہے اور پیار کرتا ہے۔ اگر ہم اسلامی جمہوریہ کو انسانی جمہوریہ نہیں بنائیں گے تو ہم اس ہی طرح ذلیل ہوتے رہیں گے۔ امریکہ میں کسی بھی سیاستداں یا بزنز مین کیلئے اپنے آپکو عیسائ کہنا یا عیسائیت کا پرچار کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔ حلانکہ یہاں کی 92 فیصد آبادی عیسائ ہے۔ میں اسے قابلِ تعریف عمل اور انسانیت کی معراج سمجھتا ہوں۔ ہم ربالعالمین کو ربالمسلمین اور رحمتاللآلمین کو رحمتاللمسلمین کیوں سمجھتے ہیں ؟

  7. ظفر بھائی گوروں کی تاریخ گواہ ہے کہ اپنے ملکوں میں امن رکھنے والی قومیں دوسروں کے گھر انتشار رکھتی ہیں تاہ ان کے گھر کا مان قائم رہے ۔۔ دور کیوں جانا برٹش گورے سو سال تک برصغیر پر ہر طلم کر گئے لیکن اپنے برطانیہ کی اس دور کی ایک ایک اینٹ ابھی تک سلامت ہے ۔۔

    امریکہ نے بھی اپنے گھر سکھ شانتی کے بدلے دنیا میں تباہی پھیلائی ہے ۔۔ ہاں یہ قصور ان ملکوں کے حکمرانوں اور عوام کا ضرور ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں ہونے دیا ۔ برصغیر میں بھی جدو جہد آزادی کی کئی تحریکیں ہر دس بیس بعد اٹھتی رہی پر جوبن تک آنے میں سو سال لگے ۔۔۔

    میں پاکستان کی خود غرض ، کرپٹ حکمرانوں اور بے حس کم بے بس عوام سے ابھی مزید پچاس سال تک یہ ممکن ہو سکے گا کہ یہ اپنے اندورنی اور بیرونی دشمنوں ک وپہچان سکیں ۔۔۔۔۔۔۔

    دنیا کے تمام مسلمانوں کو متھد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہیں اپنی مسلکی اور لسانی فرق مٹانے ہونگے ۔۔۔۔

    وہ قوم جو اب تک صرف اس میں الجھی ہو کہ ملالہ کو مارنے والے طالبان نہیں دہشت گرد ہیں جبکہ طالبان نے زمیداری قبول بھی ک رلی ہے ۔ وہاں سر پیٹئے کہ ماتم کیجئے ۔۔۔۔۔۔ امریکہ یا اس کے معمولی سے حواری سے بھی نجات ممکن نہیں ۔۔

    یہ سب باسی کڑی کے ابال کی طرح کچھ دنوں میں بیٹھ جایئنگے اور کسی نئی سنسنی خیز خبر کا انتظار شروع کر دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔

  8. حالات دگر گوں ہیں ،چارہ بھی نہیں کوئ
    کعبہ کے متولّی ہیں غیروں کی غلامی میں
    یہ کھلے عام مسلمان کی نسل کشی کا ایجنڈا ہئے،جس کو مسلمان کے ہی ہاتھوں سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہئے

  9. گورے اپنی قوم کا مفاد دیکھتے ۔ جبکہ مسلمان حکمران صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں۔ قوم جائے بھاڑ میں۔ اور قوم ان ہی حکمرانوں کو بار بار منتخب کرتی رہتی ہے۔

  10. ملالا یوسف زئی، بہادری کی ایک مثال ہے،جو ٹی ٹی پی کے مظالم کے خلاف کھڑی ہوئی اور ان کے حقیقی سیاہ چہرے،بری ذہنیت اوران سے تمام انسانیت کو مجموعی طور پر لاحق سنگین خطرے کو واضح طور پرظاہر کیا۔

    http://www.youtube.com/watch?v=5ScOp8oCJ4o

    ہماری دلی مخلص تعزیت اور نيک دعائيں ملالا يوسفزئی کےخاندان اور دوستوں کے ساتھ ہيں کہ ٹی ٹی پی نے اسے اور اسکے ساتھ اسکول جانے واليں تین اور معصوم لڑکیوں کواپنے سب سے زیادہ ايک پر تشدد،غیر انسانی اور سفاکانہ کارروائی کا نشانہ بنايا۔

    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

  11. کشور ناہید

    وہ جو بچیوں سے بھی ڈر گئے
    وہ جو علم سے بھی گریز پا
    کریں ذکررب کریم کا
    وہ جو حکم دیتا ہے علم کا
    کریں اس کے حکم سے ماورا یہ منادیاں
    نہ کتاب ہو کسی ہاتھ میں
    نہ ہی انگلیوں میں قلم رہے
    کوئی نام لکھنے کی جانہ ہو
    نہ ہو رسم اسم زناں کوئی

    وہ جو بچیوں سے بھی ڈر گئے
    کریں شہر شہر منادیاں
    کہ ہر ایک قدِ حیا نما کو نقاب دو
    کہ ہر ایک دل کے سوال کو یہ جواب دو
    نہیں چاہیے کہ یہ لڑکیاں اڑیں طائروں کی طرح بلند
    نہیں چاہیے کہ یہ لڑکیاں کہیں مدرسوں کہیں دفتروں
    کا بھی رخ کریں
    کوئی شعلہ رو، کوئی باصفا، ہے کوئی
    توصحنِ حرم ہی اس کا مقام ہے
    یہی حکم ہے یہ کلام ہے۔

    وہ جو بچیوں سے بھی ڈر گئے
    وہ یہیں کہیں ہیں قریب میں
    انہیں دیکھ لو، انہیں جان لو
    نہیں ان سے کچھ بھی بعید، شہرِ زوال میں
    رکھو حوصلہ، رکھو یہ یقین
    کہ جو بچیوں سے بھی ڈر گئے

  12. میری خواہش ہے ملالہ کو دخترِ پاکستان کے نام سے یاد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *