ابھی میرے ایک برقی مکتوب کے جواب میں ہم سبکی بہت عزيز اور قابل احترام دوست اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کا جواب آیا …
میں غم زدہ سی کیفیت میں آفس میں بیٹھی تھی ایک دم جیسے برقی مکتوب پڑھتے ہی غم کے بادل چھٹ گیۓ
میں نے سوچا کہ آپ سب سے اتنے اہم اور چشم کشا برقی مکتوب کو شيئر کروں ‘اور آپ سب سے دعا کی التماس کے ساتھہ یہ بات کہنی ہے یقین واقعی بہت بڑی دولت اور طاقت ہوتا ہے ..
آٰیئے اس خوبصورت سطروں کی گہرائی کو محسوس کرتے ہوئے یقین کی طاقت اور دولت سے اپنا دامن بھر لیں
ڈاکٹر صاحبہ اپنے برقی مکتوب میں لکھتی ہیں ..
اصل میں ہمیں اسی بات پر دکھ زیادہ ہوتا ہے جب ہمارے ہاتھوں سے اختیار جاتا ہے ۔۔ اختیاار کا جانا بے بسی پیدا کرتا ہے اور بے بسی مایوسی پھیلا دیتی ہے اور مایوسی سے بے یقینی پیدا ہوتی ہے اور اپنے ہی بنائے اعتبار اور یقین کے سارے بت ٹوٹ جاتے ہیں اور کبھی کبھی تو خدا تعالی پر بھی یقین نہیں ہوتا کہ آخر یہ کیسا سامع ، صاحب بصارت اور دلنواز ہے جو ہمارے باطنی اور ظاہری حال سے واقف ہی نہیں …
مجھے لگا شاہین جیسے میرے اور خدا کے درمیان یہی بے یقینی تھی ۔۔ مجھے خدا سے بہت گلے تھے ۔۔ ایک دن اپنی بے یقینی اس کے کرم و نوازش کے مقابلے میں بہت بڑی لگی تھی .. میں نے بہت ہی خفگی سے اس کی طرف دیکھا اور آنسو سے بھری آنکھوں کو بند کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے سنا کوئی مجھے کہہ رہا تھا ۔۔ دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے جو اسے حل کر لیتا ہے وہ دین و دنیا میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔۔ میں نے پرچے کا نام پوچھا تو جواب آیا ” یقین ” جو تمہارے پاس نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر تمہیں اس بات پر ہی یقین نہیں ہے کہ تمہارے رب نے تمہارے لیئے جو کامیابی یا ناکامی جو بھی چنی ہے وہ تمہارے حق میں افضل ہے .. تو تم فیل ہو ۔۔۔
شاہین ایک سال میں میرے تین جوان بھائی اس جہان فانی سے چلے گئے ۔۔ میری ماں انتہائی بیمارہے ۔۔ میری بہن کی تنہائی مجھے ہزاروں میل بیٹھے ہوئے بھی کاٹ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مجھے اجازت نہیں کہ شکوہ کروں ۔۔ کیونکہ یہ اپنے رب پر یقین کی کمی ہے ۔۔
میرا تمہارا اور ہم سب کا کام صرف راضی رہنا ہے ۔۔ اور اس سے اچھے کی امید لگائے رکھنا ہے ۔۔ دعائیں اور سبب بنتے رہنے کی کوششیں کرتے رہنا ہے ۔اور وہ بھی اللہ کریم و رحیم سے خوش گمانی کے ساتھ ۔۔۔۔۔ وہ ہم سے ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے ۔۔۔ جو حجت کے بغیر کوئی مصبیت نازل نہیں فرماتا ۔ جو تنبیہ کے بغیر کوئی سزا نہیں دیتا ۔۔۔۔۔۔۔ جو نیکی کو سوچ لینے ہی سے اجر دیتا ہے ۔۔۔۔۔ جو برائی کو جب تک کر نہ لیں حساب نہیں رکھتا ۔۔۔ ایسا جلد راضی ہونے والا رب ہمارا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ کیسے ہو سکتاہے کہ وہ صفی کے بچوں کو بھوکادیکھ سکے گا ۔۔ وہ کیسے بھلا تمہاری دعاوں کو رد کر سکے گا ۔۔ وہ بھلا کیسے صفدر کی کوششوں میں برکت نہیں دے گا ۔۔۔ پر اسے ہمارا مانگنا بہت پسند ہے ۔۔ اس لیئے کبھی کبھی دینے میں دیر کر دیتا ہے پر دیتاضرور ہے میری دوست .. اور اگر جو مانگا وہ نہ دے تو اس سے اچھی خوشی ضرور دیتا ہے ۔۔
بس خوش گمانی ، یقین اور بھروسے کے ساتھ دعا مانگو …میری اچھی دوست
آيئے اپنے رب کے حضور دعا کرتے ہوۓ بھرپور یقین کی طاقت کو بھی دعا کا حصہ بنا لیں

يقين
بھروسہ
توکل
کس چيز کا نام ہے
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ايک دن سب گاؤں والوں نے مل کر فيصلہ کيا
کہ سب مل کر صلاہ الاستسقاء
(بارش کے لئے پڑھي جانے والي نماز)
کسي ميدان ميں پڑھيں گے
اس دن سب جمع ہوئے
مگر
ايک شخص اپنے ساتھ چھتري لايا
اسے کہتے ہيں
يقين
بھروسہ
توکل
وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ
[الطلاق : 3]
اور جو اللہ پر بھروسہ رکھے اللہ اسکے لئے کافي ہوگا
مولا علی نے فرمایا کہ یقین علم سے ملتا ہے اور یقین سے معرفت حاصل ہوتی ہے
علم و یقین کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے مطابق عمل کیا جائے اور اگراس کے مطابق عمل ظہور میں نہ آئے تواسے علم ویقین سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا چنانچہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ مجھے یقین ہے کہ فلاں راستہ میں خطرات ہیں اور وہ بے خطر راستہ کو چھوڑ کر اسی پر خطر راستہ میں راہ پیمائی کرے، تو کون کہہ سکتاہے کہ وہ اس راہ کے خطرات پر یقین رکھتا ہے۔ جبکہ اس یقین کا نتیجہ یہ ہو نا چاہیے کہ وہ اس راستہ ہر چلنے سے احتراز کرتا۔ اسی طرح جو شخص حشرونشراور عذاب و ثواب پر یقین رکھتا ہو وہ دنیا کی غفلتوں سے مغلوب ہو کر آخرت کو نظر انداز نہیں کرسکتا اور نہ عذاب و عقاب کے خوف سے عمل میں کوتاہی کا مرتکب ہوسکتاہے۔
بہت بہت پیاری شاہین یہ تمہاری محبت ہے جو میرے لکحے کو اتنا مان دیتی ہو ۔۔ بس شکرگزاری کی علاوہ دعائیں ہیں جومیں تمہیں بھیجتی رہتی ہوں ۔۔ تم بلکل فکر مت کرو سب کچھ اچھا ہو گا انشاللہ ۔۔
مسرت سے میری بات ہوئی تھی اس کی ہمت مثالی ہے ۔ پر ماں کا جانا کوئی آسان سا دکھ نہیں ہے ۔ جب تک وہ سنبھل نہ جائے میری اس سے روز بات ہوتی رہے گی ۔ کل میں نے اسے صفی کے لیئے بھی کہا تھا کہ اس کا خیال رکحھے ۔۔ انشاللہ دعاوں میں دو ہاتھوں کا اور اظافہ اچھالگا ۔۔
تمہاری پاکستان جانے کی تیاری کہاں تک پہنچے ۔ انشاللہ صفی کو تمہارے وہاں ہونے سے بہتبہت تسلی رہے گی اور یکسوئی سے تلاش معاش کا فکر کر سکے گا ۔ انشاللہ میں تم سے وہاں بات کرونگی ۔۔ پھر امی جیسے بات ہو گی ۔۔ میں بہتبہت انتظار کر رہی ہوں کہ تم وہاں ہو تاکہ سکون سے بات ہو سکے۔۔
سنو وہاں بھائی احمد ترازی ۔ ان کی بیٹی جویریہ سے ملنا ۔۔ بھائی عظیم اعظم سے ملنا ۔۔ فاطمہ ابرار کو ضرور ڈانٹنا ۔۔ اور وہاں پر جعفر حسین بھائی بھی ہیں اور ان کی پیاری سی فیملی ۔۔ تمہیں ان سب سے مل کر بہہت بہت خوشی ہوگی ۔۔۔۔۔ اور مسرت سے ملے بغیر مت آنا ۔۔۔۔۔
اور وہی سے اپنی ملاقاتوں کی تصویری رودا عالمی اخبار کے لیئے بھیجتی رہنا ۔۔
انتظار شروع ہو چکا ہے
بابا صاحب آپ نے مولا علی کا ارشاد مابرک بہت بہت عمدگی سے سمجھایا
علم
یقین
معرفت
زندگی کی تکون ہے سبحان اللہ
بابا صاحب آپ نے مولا علی کا ارشاد مابرک بہت بہت عمدگی سے سمجھایا
علم
یقین
معرفت
زندگی کی تکون ہے سبحان اللہ
مومنین کے مولا حضرت علی ابن ابی طالب نے فرما یا
إنَّ المُؤمِنَ مَن يُرى يَقينُهُ في عَمَلِهِ، وَ المُنافِقُ مَن يُرى شَكُّهُ في عَمَلِهِ؛
مومن وہ ہے جس کے عمل میں یقین دکھائی دیتا ہے اور منافق وہ ہے جس کے عمل میں شک ۔
مومن وہ ہے جس کے عمل میں یقین دکھائی دیتا ہے اور منافق وہ ہے جس کے عمل میں شک ۔
میری بہت پیاری بہن اور عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو تم ھمارا بھروسہ ھو
میری طبعیت بھی بہت بہتر ھے اور کھانسی جو جان نکلے دے رھی تھی اس میں بھی بہت بہتری ھے کسی دوست نے ادرک کی ٹافی لا کر دی تو مجھے شدید کھانسی میں اس سے بہت ریلیف ملا
یوں بھی ادرک کی بات ھی کچھہ اور ھے میں ادرک اور شہد کی چاۓ اور ساتھہ میں تازہ پسی ھوئ سیاہ مرچوں سے کھانسی کا علاج کرتی رھی ھوں
ایک بات بتاوں کہ ھمارے افس میں کلینک بھی ھے جہاں ھم کو فری میں ادویات ملتی ھیں
تو جناب جب ھماری طعبیت خراب ھوئ اور میں اسی دن ٹیکسی میں گھر جارھی تھی تو جو پاکستانی ڈرايئور تھا انکو بھی بہت کھانسی تھی میں نے اپنی ساری دوايئں انکو دیدیں کہ بہرحال مجھے علاج معالجے کی سہولتیں حاصل ھیں اور اس بیچارے کو شدید بیماری میں بھی کسی مستوصف جاتے ھوۓ مشکل ھوگی تو میں اسی لیے اپنی اور ديگر دوستوں سے بھی دوايئں لیکر کسی غریب کو دیدیتی ھوں
اور پھر اللہ تعالی مجھہ پر اپنا کرم کرتا ھے تو جناب اسی لیے می دیسی علاج ھی سے ٹھیک ھوجاتی ھوں
دراصل میری بیماری بھی نفسیاتی ھے اگر گھر میں کوئ پریشان ھوتا ھے تو ھم ایکدم بیمار ھوجاتے ھیں اسکی پریشانی کا سوچ سوچ کر
اللہ پاک کرم کرنے والا ھے
اللہ کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے کہ کھانسی اور اسکے نتیجے میں ھونے والا درد بھی ختم ھوگیا ھے اللہ کا شکر ھے
اللہ پاک ھر مریض کو شفایابی عطا فرماۓ آمیں ثم آمین
میری پاکستان جانے کی تیاریاں عروج پر ھیں ایک تو میرے پاس پاکستانی کپڑے نیہں ھوتے کہ میں زیادہ تر عربی اور ویسٹرن کپڑے پہنتی ھوں ابھی میری بہن کا فون آیا تو میں نے کہا کہ میں بلاگ میں اپنے کپڑوں کے بارے میں لکھہ رھی ھوں
وہ کہنے لگی کہ آپ کے کپڑوں کا تو کوئ مسلہ نیہں ھوتا ھے کسی بوری کو بھی اپکی شرٹس بنایا جاسکتا ھے مجھے تو بہت ھسنی آتی ھے
تو جناب میں انشا اللہ پاکستان میں بھائ احمد ترازی
اور انکی بہت لائق اور قابل فخر بیٹی جویریہ سے بھی ملونگی
بھائ عظیم اعظم اور جعفر حسین بھائ سے بھی ملنے کی کوشش کرونگی مسرت بانو سے بھی ملونگی اور فاطمہ ابرار سے بھی
اللہ پاک سارے پاکستان میں امن وامان قائم رھے
ھر شہر ھر گھر محفوظ رھے آمین ثم آمین
16 اکتوبر کو میں نے کویت میں پاکستان کے وزیر اعظم کی بیگم نصرت راجہ پرویز سے ملاقات کی تھی
مجھے تو بہت سیدھی سادھی سی خاتون لگیں
جو بہت سارا سوشل ورک کرتی ھیں
اپنے علاقے گوجر خان کے لوگوں کی خاص کر اپنے علاقے کی خواتین کی بہت مدد کرتیں ھیں سلائ کی مشین دیتی ھیں اللہ کرتیں ھیں
ھم انکے ساتہھ ڈھائ تین گھنٹے رھے سمندر کے کنارے بنے اس 5 اسٹار ھوٹل کو بھی انھوں نے بہت پسند کیا اور ھم کو اس لیے خوشی ھوئ کہ بہت برس کے بعد پاکستان سے حکومت کویت کی دعوت پر پاکستان سے صحافی اۓ تھے پاکستان ٹايم کے مبشر میر تو ھمارے گھر ڈنر پر بھی تشریف لاۓ تھے ، بہت اچھا لگا
اور ساتہھ میں اس بات کا بھی یقین ھوا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان میں خلیج کے ممالک بہت سارے پراجیکٹ کے لیے مالی مدد فراھم کرینگے
کاش کوئ ھمارے ھنر مندوں کو ایجوکیٹ کرے کوئ ایسا سلسلہ شروع ھو کہ جس سے تعلیمی میدان میں ھم لوگ اگے بڑھ جايئں
بات کہاں سے کہاں نکل گی
میں زور زور سے باتیں اس لیے کر رھی تھی کہ ھمارے قلمی قبیلے کے سارے افراد اس بلاگ میں آکر اپنے خیالات سے ھم سب آگاہ فرمایئں
تاکہ گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھے اور ھم اس اھم مضوع پر ڈاکٹر صاحبہ اور محترم المقمام جناب صفدر ھمدانی کی روح پرور
باتوں سے اپنے دل ودماغ کو مہکا سکیں یقین اور بھروسے کی دولت سے
چو،رقص،پنا،ذنجیر،ھو،وہ،کوی،مانی،نیی،رکھتا،رقصص،صرف،ذنچیر،پھن،ک،کیا،چاتا،ھے،خاموشی،جرم،ھے،اسے،توڑنے،کا،حکم،ھے،کمپولو،زآدہ،تولو،،خاموشی،عبادت،ھے،اک،چپ،سو،کو،ھراے،خاموش،رھو،خاموش،رھو،خاموش،رھو،خاموش،خاموش،خاموش،؟؟؟؟؟؟؟؟اگر،سپ،کو،خاموش،رھنا،ھےتو،بولے،کون؟زبان،کیوں،ھےمنھ،مے؟پڑے،بڑےھو،ھو،بڑے،بڑے،بڑے،بڑے،ھو،ھو،بڑے،بڑے،نام،ھےسدھوِ،نام،ھے،سدھو،سدھ،جو،ھے،وہ،بت،ھے،وہ،پتھر،ھے،خدا،ھےکافر،کا،،وہ،جو،چپ،ھے،نا،ؤہ،ھے،وہ،ھے،وہ،ھے،وہ،ھے،ذمادار،،وہ،ھے،مجرم،اس،پوری،دنئا،کا،مئرے،خدا،کا،میرے،خداکا،میرے،خدا،کا،یے،ساری،دنئا،ٹھئک،ھو،سارابگاڑ،درست،ھو،جاے،؟اگر،جاھل،خاموش،ھو،جاے،اورعالم،عالم،عالم،پولنے،لگے،وہ،وہ،وہ،جو،چپ،ھے،وہ،ھےعالم،اس،سے،اس،سے،اس،سے،بولو،ک،وہ،وہ،وہ،وہ،بولے،وہ،کیوں،خاموش،ھے،وہ،کیوں،نھی،بولتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ح
یقین کے بارے میں حضرت علی علیہ السلام کا ایک اور ارشاد:
ایک خارجی کے متعلق آپ علیہ السّلام نے سنا کہ وہ نماز شب پڑھتا ہے اور قرآن کی تلاوت کرتا ہے توآپ نے فرمایا یقین کی حالت میں سونا شک کی حالت میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے کہ
اپنے علم کو اور اپنے یقین کو شک نہ بناؤ جب جان لیا تو عمل کرو، اور جب یقین پیدا ہوگیا تو آگے بڑھو۔
یعنی علم و یقین کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے مطابق عمل کیا جائے اور اگراس کے مطابق عمل ظہور میں نہ آئے تواسے علم ویقین سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا چنانچہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ مجھے یقین ہے کہ فلاں راستہ میں خطرات ہیں اور وہ بے خطر راستہ کو چھوڑ کر اسی پر خطر راستہ میں راہ پیمائی کرے، تو کون کہہ سکتاہے کہ وہ اس راہ کے خطرات پر یقین رکھتا ہے۔ جبکہ اس یقین کا نتیجہ یہ ہو نا چاہیے کہ وہ اس راستہ ہر چلنے سے احتراز کرتا۔ اسی طرح جو شخص حشرونشراور عذاب و ثواب پر یقین رکھتا ہو وہ دنیا کی غفلتوں سے مغلوب ہو کر آخرت کو نظر انداز نہیں کرسکتا اور نہ عذاب و عقاب کے خوف سے عمل میں کوتاہی کا مرتکب ہوسکتاہے۔
مولا کے ارشاداتِ گرامی کی روشنی میں ھم صرف یہی سمچھ سکتے ہیں کہ جو کچھ ھمیں ملے اس پر قناعت کریں اور شکر کریں اور جو نہ ملے اس کو پروردگار کی حکمت سمجھنا چاہیئے اور جو مل لے چھن جائے اس کو امتحان سمچھ کر گزار لینا چاہیے
اس یقین سے مانگنا چاہیے کہ وہ پروردگار عالم ہے اور کن فیکون کی طاقت رکھتا ہے اور اس سے بہتر ھمارے بارے میں جاننے والا کوئی نہیں
بیشک وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (القرآن)
شاھین باجی کب کراچی آرہی ہیں پلیز پلیز ضرور ضرور ھم سے ملیں بس بتا دین کہ آپ کہاں ہیں ھم خود آپ سے مل لیں گے ااکر یا آپ کو بلالیں گے ۔ ھم نے بھی انتظار شروع کردیا ہے آپ کی آمد کا
اسلام علیکم جعفر بھائ خوش رھیں سلامت رھیں
بھائ باذن اللہ میں 28 اکتوبر کو پاکستان آرھی ھوں
اور آپ مجھے اس # پر رابطہ کرسکتے ھیں 03009214194
آپ کی اس عنایت پر آنکھیں نم ھوجاتیں ھیں مگر اب یقین ھے مجھے موت آیئگی تو بہت سارے لوگوں کی دعاوں کے تحائف مجھے ملنگے ، اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
زائرہ بجو آپ میرے بھائ صفدر سے اسکی دوسری ایمیل پر رابطہ کرسکتی ھیں اور اوپر والا موبايئل بھی صفدر رضا کا ھی ھے
آپ سب کی دعاوں کی طالب
شاھین رضوی
شاہین صاحبہ آپ کے اس بلاگ کے لئے ایک واقعہ اس یقین سے سنانا بلکہ تحریر کرنا چاہتا ہوں جو آج چالیس سال بعد بھی میرے دل پر روزٰ اول کی طرح نقش ہے میں نے یہ واقعہ ہزاروں لوگوں کو سنایا ہے بلکہ اپنے ریڈیو پروگرام پر بھی اس کا ذکر کیا ہے جس سے نہ جانے کتنے لوگوں نے سنا ہوگا. آج آپ کے قارئین اس پُر اثر واقعے کو پڑھیں اور یاد رکھیں . کراچی میں جوڑیا بازار یا جونا مارکیٹ سے کچھ پہلے ایک جگہ کھوڑی گارڈن ہے وہاں اوزار یا TOOL کی دکانیں ہیں وہاں ایک چھوٹے سے کیبن میں جس سائز پانچ بائی پانچ فٹ سے زیادہ نہ ہوگا ایک ادھیڑ عمر سے کچھ ڈھلتی ہوئی عمر کا بوڑھا گنجا سربیٹھا ٹول بیچ رہا تھا اس دکان میں کوئی شیلف نہ تھا یا تو اس کا سامان زمین پر یا جہاں وہ بوڑھا بیٹھا تھا رکھا تھا یا پھر ہتوڑی ، چھینی، سوا، آری اسکرو ڈرائیور قسم کی بھاری اور نوک دار چیزیں ہُک سے چھت میں لٹکی ہوئی تھیں اس طرح وہ چھت اس دکان کا شو کیس تھا اور ان بھاری اور نوک دار چیزوں کے نیچے وہ بوڑھا بیٹھا ہوا تھا میں نے ایک بار ان نوک دار اور خطرناک چیزوں کو دیکھا اورپھر دکاندارکے گنجے سر کو دیکھا اور اس سے کہا “چاچا اگر یہ ہتوڑا تمہارے سر پر گر گیا تو کیا ہوگا اس پر اس بوڑھے نے جو جواب دیا وہ لوح دل دل پر یوں نقش ہے گویا وہ کل کی نہیں آج کی بات ہو اس نے کہا ” بیٹا جس دن میں چوری کروں گا اس دن یہ میرے سر پر گرے گا .اللہ اللہ کیا ایمان و یقین تھا اس بوڑھے کی اس بات میں کہ میں شاید مرتے دم تک اس بات کو نہ بھلا سکوں گا یقین کی اس سے اچھی مثال اور کیا دی جاسکتی ہے آئیے ہاتھ اُٹھائیں ہم سب اور اس بوڑھے کے لئے دعا کریں جس نے ایک ایسی مثال اپنے پیچھے چھوڑی ہے جس سے بہتہوں نے کچھ سیکھا ہوگا اور امید ہے آئندہ بھی اس بات سے ہمارے سینوں میں ایمان اور یقین کا جذبہ بیدا رہے گا . اللہ ہم سب کو ایمان اور یقین کی نعمت سے سرفراز کرے آمین ثم آمین. آپ سب کی محبتوں کا امین.
اچھے بھائ امین ترمذی سلامت رھیں خوش رھیں اور سب کو خوشیاں تقسیم کرتے رھیں خوشی بانٹنا بھی صدقہ جاریہ ھے جیسے آپ نے اتنی اچھی بات لکھی ھے اور اپنے ریڈیو کے سامعین کے ساتھہ ساتھہ عالمی اخبار کے قاريئن کے ساتھہ بھی شيئر کی ھیں سچ پوچیھں تو یقین ھی کنز کائنات ھے ، یقین ھی سب سے بڑی دولت ھے ایمانداری ، سچ بھی اساس ھے
اللہ پاک ہم سب کو ایمان اور یقین کی نعمت سے سرفراز کرے آمین ثم آمین.
اتنے دنوں کے بعد آپکو بلاگ میں دیکھا تو خوشی ھوئ میں تو اخبار کا مطالعہ کرنے آئ تھی اور ساتھہ میں سوچا کہ اپنے پاکستان کے سفر پر روانہ ھونے سے قبل آپ سب سے دست بستہ معافی مانگوں کہ موت کا کچھہ بھروسہ نیہں ھے کھبی تو موت انسان کو خود اسی جگہ لے جاتی ھے جہاں اسکا وقت لکھا ھوتا ھے موت برحق ھے موت سے کسی کو فرار نیہں زندگی کے ساحل پر موت کا سفینہ تیار کھڑا رھا ھے بس جس کا ویزہ لگ چکا ھوتا ھے وہ اس جہاز میں ایک نیے سفر پر روانہ ھوجاتا ھے
امین بھائ آپکی تحریر کردہ سطور کاش ھمارے معاشرے کے چوری کرنے والے افراد بھی پڑھتے کھبی کبھی حیرت ھوتی ھے پاکستان میں مسلمان رھتے ھیں مگر ان میں اسلام وایمان کی کمی ھے ھر جگہ بے ایمانی ظلم کا راج ھے اللہ حفاظت فرماۓ ھمارے پاکستان کی الہی آمین ثم آمین
بی بی مجحے یقین ہے کہ انشااللہ ابھی آپ کا ویزہ نہیں لگا ہے ہاں پاکستاں کا ویزہ آپ کا تین ہفتے کا ہے اس کے بعد انشاللہ واپی ہو گی . ناامیدی کفر ہے. مجھے دعاوں میں یاد رکھئے.
ky safdar raza matlab k amir rizve waky he is jahany fani si kuch kar gya henplz bata sakty ho to bata do