یکم نومبر 2012عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔ایک اور اہم سنگ میل

u3_aa4thsalgirah-1مجھے تو یوں لگتا ہے کہ میں نے آپ سب کے ساتھ مل کر چار سال میں چالیس سال کا سفر طے کیا ہے۔عالمی اخبار صرف کوئی ایک آن لائن اخبار نہیں،یہ ایک تحریک ہے،ایک مشن ہے،ایک فلسفہ ہے،ایک خاندان ہے لکھنے والوں کا۔ آپ سب کا ساتھ دینے کا شکریہ،چاہے آپ اس سفر میں ہم سفر ہیں،قلم کار ہیں،بہی خواہ ہیں یا پھر عالمی اخبار کے قاری ہیں
اس سالگرہ کی مبارک دراصل آپ سبکو کو ہے

43 thoughts on “یکم نومبر 2012عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔ایک اور اہم سنگ میل”

  1. عالمی اخبار کے ساتھ ساتھ میں نے بھی چار سال میں چالیس سال کا سفر یوں طے کیا کہ اڑتالیس ماہ کے دو ہزار آٹھ سو گھنٹوں میں ایک لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو سیکنڈز ایسے گزارے کہ وہ چار سواسی مہینوں کے اٹھائیس ہزار آٹھ سو گھنٹوں کے سترہ لاکھ اٹھائیس ہزار سکینڈز میں بدل گئے ۔ میں نے اس دوران دو کتابیں (سفید جھیل اور یہی دنیا ہے یہیں کی باتیں ) لکھیں اور دو کتابیں آخری مراحل میں ہیں ۔ اور جانے کتنی خبریں لکھیں ، بلاگ لکھے اور کتنی نظمیں اور افسانے لکھ ڈالے ، کتنے ہی جید قلمکاروں کی تخلیقات پڑھیں اور کتنے ہی لکھنے والوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور بہت سارے نئے لکھاری اور احباب شامل کارواں ہوئے ۔۔ شاید اتنا کچھ ایک انسان کی زندگی میں ہونے کے لئے ایک عمر کافی نہ ہو پر مجھے کہنے دیجئے کہ ان چار برسوں میں عالمی اخبار سے وابسطہ ہر فرد نے میری طرح اپنا اپنا تخلیقی سفر طے کیا اور الحمدوللہ ہم کا سفر جاری و ساری ہے ۔

    بیشک عالمی اخبار صرف کوئی ایک آن لائن اخبار نہیں،یہ ایک تحریک ہے،ایک مشن ہے،ایک فلسفہ ہے،ایک خاندان ہے لکھنے والوں کا ۔۔ میں اس خاندان ایک ایک فرد کو ۔۔ ایک ایک قاری کو عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

  2. اسلام علیکم ساتھیو
    عالمی اخبار کو سالگرہ بہت بہت مبارک اور ان تمام دوستوں کو بھی جو ہمیں اس اخبار نے عطا کئے اور ہم سب نے اس اخبار پر اپنی باتیں تکلیفیں ،خوشیاں اور مسرتیں مسائل اس طرح بانٹے جیسے یہ اخبار نہیں ہم سب کا ایسا ساتھی ہے جو ہمیں ہر بات کہنے اور سننے کا موقعہ بغیر کسی تفریق کے دیتا ہے ، جو بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ہر سوچ کا ہر احساس کا ہر جزبے کے اظہار کا کھلا موقعہ فراہم کرتا ہے جو شاید کہیں مئیسر نہیں اآسکتا ۔
    میں بھی بہت خوش ہوں کہ مجھے اس عظیم ادارے سے جڑے تین سال سے زیادہ ہوگئے اور اس نے میرے ہر احساس ہر جزبے اور ہر سوچ کو خود میں سمیٹ لیا اور انہیں جلا بھی بخشی ۔نہ کبھی میری ہمت افزائی میں کمی ہوئی اور نہ ہی کسی جزبے کو بانٹنے میں یہ ان لوگوں کا کمال ہے جو اس کو چلا رہے ہیں ، کہ تخلیق کو اگر تنقید اور ستائش نہ ملے تو وہ پنپتی نہیں یہ میری سوچ ہے ،اور یہ اخبار صرف اخبار نہیں ایک ادارہ بن جاتا ہے جو اآنے والوں کو خوش اآمدید کہتا ہے اور جانے والوں کو یاد کرتا ہے ۔یہ ایک خاندان ہے ایسا خاندان جو سب کو سمیٹنے کا حوصلہ رکھتا ہے جو اس کی فراغدلی ہے ۔اور اس کے بانی اور اس کے معاونیں کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اور میں تہہ دل سے اآپ سب کو مبارکباد دیتی ہوں ۔
    میں عالمی اخبار سے جڑے ہر ہر فرد کو اس خوشی کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ ہم سب خوشیوں اور مسرتوں کے ساتھ اس اخبار کی ترقی اور کامیابی کا حصہ بنے رہیں اآمین
    میں یہاں بہن نگہت نسیم کو بھی بہت مبارکباد دونگی کہ انہوں سخت سے سخت وقت میں بھی اس اخبار کے لئے اپنی کاوشوں کو کم نہ ہونے دیا اور ہمیں بھی ہمت اور حوصلہ دیا کہ وقت کیسا ہی ہو خود کو کمزور نہ کرو ۔یہ بات مجھ میں بھی ہے اور جب مجھے اپنے جیسے لوگ ملتے ہیں تو میرا حوصلہ بھی دو چند ہوجاتا ہے ، میں اپنی تمام بہنوں اور بھائیوں کو بھی اس خوشی کے موقعے پر مبارکباد دیتی ہوں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں کہ ہم نے اس اخبار پر ان کی تحریریں پڑھیں اور ان سے استفادہ حاصل کیا جزاک اللہ خیر
    میں بہت خوش ہوں کہ پرسوں واپس پہنچی اور اپنے اخبار کی سالگرہ میں شریک ہوگئی ۔
    اللہ سے دعاہے کہ وہ سب کو خوش اور امن میں رکھے اآمین
    عالم آرا
    وینکور

  3. اسلام علیکم
    ابھی شاید میرے حواس بحال نہیں ہوئے ہیں اسی لئے میں اپنے بہت محترم اور بہت ہی شفیق بھائی جناب شمس جیلانی صاحب کا شکریہ ادا کرنا بھول گئی جنہوں نے مجھے اس اخبار تک باوجود میرے خوف اور جھجک کے پہنچایا اور مجھے آمادہ کیا کہ میں اس اخبار سے منسلک ہوں ۔اور اپنی تحریریں اس میں بھیجوں ۔کیونکہ میں اپنی تحریریں اس لائق نہ سمجھتی تھی اس لئے جھجک تھی مگر ان کی ہمت افزائی نے مجھے حوصلہ دیا اور میں اس اخبار کے کالم نویسوں کے حاشئے میں بھی آگئی ۔شکرئے کے ساتھ ساتھ جناب شمس جیلانی کو بھی بہت بہت مبارک ،
    اگر کوئی جملہ کوئی بات بارَ خاطر ہو تو در گزر کی درخواست ۔
    عالم آرا

  4. عالمی اخبار کے رہنما صفدر ہمدانی صاحب، اور سب ساتھیوں کو اس کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو، خدا اس کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے، امین. ہمیں بھی الله توفیق دے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں اور اس میں لکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت نکالیں- ، اگر ہم کسی طرح، کسی طریقے سے محترم صفدر صاحب کا اس سلسے میں بوجھ ہلکا کر سکیں تو کتنی اچھی بات ہے ، اور میری نیک خوا شات یہ ہیں کہ الله ان کو اور ہمت دے ، امین

  5. ارے واہ میری آپا واپس آ گئی ہیں ۔۔ او ہو بیچاری شاہین تو آپ سے مل ہی نہ پائی ۔۔ آپ وہاں سے نکلی ہے اور وہ پہنچی ہے ۔ چلیئے اسے قسمت کہتے ہیں ۔ شکر ہے آپا آپ خیر سے واپس آئیں ۔ آپ کی باجی کیسی ہیں اب ۔۔ اللہ انہیں شفا عطا فرمائے ۔ الہی آمین ۔

    میں نے آپ کو بہت بہت مس کیا ۔۔ آپ کی اپنی ہی ایک رونق ہے ۔۔ شکر اللہ کا عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کی رونقیں سات خیر سے واپس لوٹ آئی ہیں ۔

  6. عالمی اخبار کو چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
    اور ان تمام دوستوں کو بھی جنھوں نے اس اخبار کیلئے دن رات اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ محنت کی
    دکھ تکلیف اور خوشیاں بانٹیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دنیا میں اخلاص مروت رواداری اور ایثار آج بھی زندہ ہے
    یہ وہ لوگ ہیں جنھیں دنیاوی غرض لالچ اور دھمکی اپنے مقاصد اور کاز سے نہیں ہٹا سکے
    ہم اپنے ان تمام ساتھیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
    ساتھ اس قافلے کے قافلہ سالار بابا صفدر ہمدانی،باجی نگہت نسیم اور محترم جناب شمس جیلانی صاحب کو مبارک باد دیتے ہیں
    کہ انہوں ہر قسم کے حالات میں ہمت استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ اس سفر کوجاری رکھا
    آج ہمیں اس عظیم ادارے سے جڑے چار سال ہوگئے ،اس ادارے نے ہمیں شناخت اور پہچان بخشی اور ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا
    اورکبھی ہمت افزائی میں کمی کی
    عالم آرا آپا نے درست کہا ”یہ ایک خاندان ہے ایسا خاندان جو سب کو سمیٹنے کا حوصلہ رکھتا ہے جو اس کی فراغدلی ہے ۔اور اس کے بانی اور اس کے معاونیں کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔”
    ہم تہہ دل سے آپ سب کو مبارکباد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ اخبار اور یہ ادارہ ہمیشہ ترقی اور کامیابی کا زینہ چڑھتا رہے ۔آمین

  7. اسلام علیکم
    بہت پیاری بہت عزیز بہن نگہت اللہ تم جیسی محبت کرنے والی بہنوں کو عمر خضر عطا فرمائے ۔واقعئی بہت ملال ہے کہ میں اس دفعہ اپنے بھی بہت سارے عزیزوں اور رشتے داروں سے بھی نہ مل پائی۔زیادہ وقت اپنی باجی کے ساتھ گزارا تاکہ انہیں کچھ تسلی ہو ،ان کی تکلیف بہت زیادہ ہے اللہ انہیں اس درد سے نجات دے آمین ۔
    آپ سب کی دعائوں کے لئے جزاک اللہ خیر
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ شاھین اور اس کے تمام گھر والوں کو اپنی حفاظت اور عافیت میں رکھے اور وہ خوش و خرم واپس ہوں ،آمین
    اللہ ہمارے اخبار اور اس کے چلانے والوں کو ہر قدم کامیابی اور کامرانی سے نوازتا رہے آمین
    عالم آرا
    وینکور

  8. السلام علیکم
    عالمی اخبار کی سالگرہ پر میری جانب سے مبارکباد قبول کیجئے
    میر کارواں ھمدانی صاحب کی شب و روز محنت ہے جو اسے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ نگہت جی بھی اپنی مصروف زندگی میں سے انتہائی قیمتی وقت اخبار کو دیتی ہیں ہم سب اُن کے شکر گزار ہیں۔ اللہ سے دُعا ہے کہ یہ عالمی اخبار کا سفر یونہی جاری رہے۔
    والسلام
    زرقا

  9. عالمی اخبار کوسب سے پہلے تو کامیابی کے یہ سال مبارک ہوں اس اخبار کی کامیابی اس ادارے کے کارکنان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ اخبار خبروں کی آگاہی کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کے لئے ایک پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے اور جس طرح یہاں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ قابل ِتحسین ہے کیونکہ قابلیت کو جب تک سرا ہا نہ جائے وہ آگے نہیں بڑھتی ۔پروردگار سے دعاہے کہ اللہ کرے یہ اخبار اسی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے اور اسے اس طرح کامیابی کے ہزاروں سال دیکھنا نصیب ہوں۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔
    ساتھ ساتھ اس اخبارکے ادارئیے کو بھی بہت بہت کامیابی مبارک

  10. میری طرف سے اکمل بھائی کو اس کامیابی پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو
    بس اسی طرح قلم چلاتے رہئے دلوں میں جگہ بناتے رہئے کیونکہ قلم ہمیشہ زندہ رہتا ہے
    اور بھیا اس موقع پر ہمارے لئے بھی دعا کیجئے گا کہ قلم میں اتنی طاقت ہو کہ آئندہ سال یہ ایوارڈ ہمارے حصے میں آ سکے :أ) انشا اللہ تعالیٰ
    ایک بار پھر کامیابی مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  11. کہتے ہیں پیدائش کے پہلے سال میں انسان جو توجہ حاصل کرتا ہے وہ ساری زندگی اُس کے لیے راستہ بناتی ہے ، عالمی اخبار نے اپنے پہلے سال میں جو توجہ حاصل کی اور پھر بابا صفدر ہمدانی اور باجی نگہت نے اسے بام عروج پر پہنچا دیا ، ایک بچے کی طرح اسے سنبھالا اور پھر اب یہ چار سال کا گھبرو جوان ہے ، جو آج جدید اردو کو نہ صرف عروج دے رہا ہے بلکہ دن بدن ایک نئی منزل کی طرف سرگرداں ہے ، میرے ویب براؤزر کا ہوم پیج ہے ، کسی بھی براؤزر کے ہوم پہج ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ چاہے کہیں بھی جائیں مگر گھر آپ کا ایک ہی ہوتا ہے ، ایسے ہی میرے لیے عالمی اخبار ہے ، میں اب اتنا زیادہ اکٹیو نہیں ہوں ادھر اسکی وجہ میری روزگار کی مصروفیات ہیں ، مگر میری زندگی کا حصہ ہے عالمی اخبار
    آج چار سال ہو گئے ہیں ، میں ایک آئی ٹی کا فرد ہونے کے ناطے سے جانتا ہوں کہ کسی بھی ویب سائیٹ کو مینٹین کرنا اور وہ بھی اتنا زیادہ ڈائنامک سائیٹ کو جو چوبیس گھنٹے دنیا کی بدلتی ہوئی تصویر پیش کرتی ہو ، جس میں زندگی کا ہر رنگ جھلکتا ہو ، اور سب سے بڑھ کر ہر چیز پر تبصرہ اور اسپر ایڈمین کے فوری اور مدلل جوابات ، عالمی اخبار کو دوسروں سے معتبر اور منفرد بناتے ہیں ، اسکے علاوہ ادب ، شاعری ، سائینس اور کھیل ، سب کُچھ ، یعنی زندگی کا دوسرا نام ہے عالمی اخبار ، اور زندگی تو چلتی ہی رہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور دعائیں کرنے والے جس کے ساتھ ہوں ، وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، اور عالمی اخبار کے ساتھ انکی دعائیں ہیں جنکی دعاؤں میں اللہ نے اثر رکھا ہے ۔ ۔۔ اور عالمی اخبار اب ایک ادارہ ہے ، جسکے کارکُن اسے بام عروج پر لے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اور اردو کی جدید دنیا میں یہ ایک چمکتا سورج ہے ۔ ۔ ۔ جسکی روشنی سے ایک جہاں منور ہو رہا ہے

  12. Badi bahan Dr. Naseem Nighat Sahiba
    As salamo alikum. Aapka mazmoon paDha aur ek saans men padhta chala gaya. aap ne jis andaaz men qalam ko rawani di hai us se ek baat sabit ho gayee ke aap ka qalam hamesha ki tarah aaj bhi rawan dawan hai aur Insha Allah zindagi bhar yunhi apni manzil ki janib tezgaami ke saath chalta rahega. Aap ne 4 saal men 40 saal ka safar tai karne ki baat likhi hai. zahir haim yeh kaam hai hi aisa ke agar tezgaami akhtiyaar na ki jaye to manzil-e-maqsood tak rasai namumkin ho jati hai. Hamare mulk ke Ex President DR. APJ ABDUL KALAM ne bhi yahi kaha hai ke hamen hamesha khawabon men hi jeena chahiye. Kyunke agar hum khawaab dekhenge hi nahi to poore kaise honge. Sach mano men khawab hi insaan ki zindagi to ek nai raah hamwaar karte hain. Aapki qalam ne bhi yahi baat sabit ki hai. Aap ne dono khli aankhon se khawaab dekha 01 Nov 2008 ko shuruaat ho gayee aur aaj masha Allah 4 saal ka safar bhi taye ho gaya woh bhi nihayat khush asloobi ke saath. Zahir hai aap ne us nabeena shakh ki himmat ko agar nazar andaaz kar diya hota Khwaab dekhni ki himmat o jasarat na ki jati to aaj yeh muqaam hasil karna to door sochna bhi dubhar ho jata.
    main apne aap ko bhi khushqismat samajhta hun ke aap ne mujhe is safar men shamil kiya aur India se numaindagi ka Sharaf bakhsha. Main zati taur par aap sabhi ka behad mamnoon 0 mashkoor hun Allah kare aap jis maqsad ke tahat is raah par chali hain woh tamaam manzilen kaamyaabim ke saath aapke qadam chumen AMEEN

  13. عالمی اخبار کی یہ چوتھی سالگرہ ہمارا برسوں کا قلمی اور فکری تجرباتی سفر ہے۔ آپ میں سے ایک ایک فرد کا اس میں حصہ ہے ان لوگوں کا بھی جو ہمارا ساتھ نہ دے سکے اور بوجوہ راستے میں ہی ہمیں چھوڑ گئے. اللہ پاک کا نظام ایسا ہے کہ ایک فرد جائے تو دس اور نئے تازہ دم آ جاتے ہیں. اسوقت شکریہ ادا کرتے ہوئے کوئی ایک نام لینا شاید درست نہ ہو لیکن آپ میں سے ایک ایک فرد قابل فخر اور لائق تحسین ہے کہ اس زرپرست مفاد کی دنیا میں آپ عالمی اخبار کے کام میں بلا معاوضہ اور بلا مفاد شامل ہیں. اس لیئے یہ سالگرہ مبارک دراصل آپ سب کو کہنا چاہیئے. میری طرف سے آپ سب کو اپنے اخبار کی چوتھی سالگرہ مبارک. یہ کوئی منزل نہیں بلکہ آغاز سفر ہے.ہاں منزل کی سمت ضرور متعین ہو گئی ہے اور ہم سب کو مل کر اس طرف عزم و حوصلے کے ساتھ گامزن رہنا ہے. اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو. آمین.الہی آمین.بتصدق معصومین

  14. نگہت آپی، بابا صفدد ہمدانی، اکمل بھائ ، اور پوری ٹیم کو عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔آپ سب اس کو بہت محنت سے چلا رہے ہیں۔اللہ آپ کو اور بہت زیادہ ترقی اور کامیابی دے،اور عالمی اخبار کو شہرت کی بلندیوں پر لے جائے۔آمین

  15. Nighat aapa aap ko ,baba sahib ko aur aalmiakhbar ki sari team ko 4th salgirah Mubarak ho….itne khush tabiyat insano aur qalam karoon mein shamoliyat ko aizaz samjta hoon ……Meri aapa ji agar mera istaqbal aur blog pr taruf na karwatin aur emails ka reply na detin to shayed mera aalmiakhbar se itna lagao na hota jitna aaj hai….Mein samjhta hoon ke aalmiakhbar ki kamyabi Nighat aapi,,baba sahib aur baqi team ka duniya ke mukhtlif muqamat se jude hue readers ke tein khaloos…hai……Mein aapa ji ka kin alfaz mein shukriya karoon samaj hi nahi aata….aalmiakhbar ka urdu coloumn, Urdu,Punjabi abab….blog….sports….reports and announcments …aur English department itna acha hai…..jo mujhe bha gya hai…har roz subah uth kr pehle coloumn pr nazar dodata hoon….phir blog pr jata hoon…..reports parhta hoon……Mein bahut kuch roz aalmiakhbar ki wasatat se sikhta hoon….Mein allah talah ka ehsan mand hoon jis ne mujhe aalmiakhbar ke sath rabta rakhne ke liye khush tabiyat aapi se mera rishta joda…allah talah se dua karta hoon ke aalmiakhbar ko mazeed kamyabian ata farmaye….Tariq Ibrar from J&K,Jammu.

  16. عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر میری طرف سے بہت بہت مبارک ۔خدا کرے سچائی کا یہ سفر رواں دواں رہے ۔ہم جیسے کم عقل اور قلم سے محبت کرنے والوں کا یہ پلیٹ فارم ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے ۔ایک مبارک بار اکمل بھائی جان کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میں ۔
    اللہ تعالیٰ تمام عالمی اخبار کے ممران کو صحت و تندرستی جیسی نعمت سے مالامال رکھئے ۔اور ہمارا پیارا اخبار یونہی ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔آمین ۔سب ممبران کی خدمت میں مبارک اور ڈھیروں دعائیں
    فرخندہ رضوی

  17. عزیز احمد بھائی آپ کے قلمی تعاون اور اس درجہ محبت کے لئے بے حد شکرگزار ہوں

  18. پیاری زرقا خوشی کے اس موقع پر میں تمہاری بہت بہت شکرگزار ہوں ۔۔ ہر اس لمحے کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جب جب تم نے اپنی انمول اور بے لوث محبت سے میرا دامن بھر دیا ۔ تمہارے اس بے مثال تعاون کے لئے بہت بہت شکریہ

  19. پیاری بہن عابدہ میں آپ کی بے حد قدر کرتی ہوں ۔ بس آپ اپنا قلمی تعاون جاری رکھئے ہمارے لیئے یہی تحفہ بہت انمول ہے

  20. پیاری غزالہ زید تمہیں زندگی کی نئی نئی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں ۔ تمہاری زندگی سکھ سے بھری رہے ۔ تمہارے پیار بھرے کالمز اور کہانیوں اور اس تہنیتی پیغام کے لئے بہت بہت شکریہ

  21. اظہر ویر سلامت رہو ۔۔۔ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تمہیں جب بھی موقع ملے اخبار پر آیا کرو ۔ تم اسلام آباد کے بیورو چیف بھی ہو تمہاری ڈیوٹی سب سے زیادہ ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی کارگردگی کا تھوڑا بہت مظآہرہ ضرور کرنا چاہیئے ۔۔ چاہے بس اتنا سی ہی ہو کہ بلاگ پر باقاعدگی سے شمولیت کر لی جائے ۔ ورنہ خبروں کی ترسیل ، مضمون نگاری سبھی کچھ تو تمہیں آتا ہے ۔۔ بس پتہ نہیں تم کہاں رہ جاتے ہو ۔۔ کوشش کرو کہ زیادہ زیادہ سے شامل رہو تاکہ تسلی اور سکون کا سامان بھی ہوتا رہے ۔ منفیت انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی بلکل ایسے ہی جیسے لکڑی کو دیمک چاٹ جاتی ہے ۔ مجھے تمہاری بہت فکر رہتی ہے اس لیئے اتنا کچھ لکھ گئی ۔۔ تمہیں کچھ برا لگا ہو تو مجھے معاف کر دینا ۔

  22. بہت ہی عزیز خوشتر رحمان ۔۔ سلامت رہئے ۔ ۔۔ عالمی اخبار کے لئے آپ کا بے لوث تعاون ہمیں حیران کر گیا ہے ۔ آپ کیطرف سے ملنے والی خبروں نے اخبار میں یقینا بھارت کے پڑھنے والوں کی توجہ بڑھ گئی ہے ۔ اس توجہ اور دھیان کے لئے بہت بہت شکرگزار ہوں ۔ آپ کو مضمون پسند آیا مجھے بہت خوشی ہوئی ۔۔ خوابوں کی بابت عبدلالسام سے مماثلت مجھے اپنے اندر بہت اونچا اڑا رہی ہے ۔ میرا ایک اور خواب ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں ۔۔ معافی اور درگزر کو اپنا شعار بنائیں اور ایک ایسی ٹیم کی طرح کام کریں کہ اگر کوئی کسی وقت پر موجود نہ بھی ہوتو اس کے حصےکا کام بھی ہم مل کر کر لیں ۔۔ سفر کو کبھی کسی کے لئے اور کہیں بھی نہیں رکنا چاہیئے ۔۔ سلامت رہیئے بھائی ۔۔ خوش رہیئے

  23. پیاری نوشی میری دوست میری بہن ۔۔ سلامت رہو ۔۔ اپنے گھر سکھی و آباد رہو ۔۔ جب تم دبئی جاؤگی تو تم کو عالمی اخبار کے لئے کام کرنا ہوگا ۔۔ میں تمہیں اسی کے لئے تیار کر رہی ہوں ۔۔ میری خواہش ہےکہ جس طرح تم نے اردو سیکھی ہے ۔۔جس طرح سے تم نے اتنا اچحا لکھنا سیکھا ہے اسی طرح سےمیں تمہیں رپورٹس لکھنا سیکھاؤنگی تاکہ دبئی میں ہونے والے ادبی پروگرامز اور دیگر تقریبات کا احوال ہمیں لکھ کر بھیجو ۔۔ انٹریوز لینا بھی سیکھاؤنگی ۔۔ گٹ ریڈی مائی ڈیر ۔۔ تم بہت بہت ہنر والی ہو ۔۔

  24. عزیز بھائی طارق جیتے رہو ۔۔ تمہاری اڑان مجھے بہت متاثر کرتی ہے ۔ ۔۔ بس ہنر مندوں میں اٹھا بیھٹا کرو ۔۔ ہر روز کتاب پڑھنے کی عادت بنا لو ۔۔ بس پھر دیکھنا اپنی پرواز کو ۔۔۔ انشاللہ تمہیں کوئی آگے بڑھنےسے نہیں روک سکےگا ۔ سلامت رہو

  25. پیاری اور نیاری فرخندہ جب جب آتی ہو دل کو شاد وآباد کر جاتی ہو ۔۔۔ بیٹی کی شادی کی بہت بہت مبارک ہو ۔۔ مجھے خوبصورت سا کارڈ مل گیا تھا ۔ ڈھیروں دعائیں یہی سے بیٹھی کر اس کے نام کر دی تھی ۔۔ اللہ تمہیں بچوں کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے ۔۔ آمین ۔ یہ اخبار تمہارا ہے فرخندہ اس لئے تمہیں اتنی خوشی ہو رہی ہے ۔ خوش رہو میری پیاری دوست

  26. مجھے ابھی ابھی کراچی سے فاطمہ ابرار کافون ملا ہے ۔۔ عالمی آخبار کی سالگرہ مبارک کا فون مجھے سرشار کر گیا پیاری دوست ۔۔ اتنی دور بیٹھ کر ہم سب کو یاد رکھنا ۔۔ ہمارے لئے دعاؤں کے پھول بھیجنا ۔۔ مائی گوڈ فاطمہ یہ صرف تمہارا ہی ہنر ہے ۔۔ بس جلدی سے آجاؤ ۔۔ بہت ہوگیا ۔۔ ہاہاہاہا مجھے یاد آیا کہ میں نے فاطمہ سے کہا کہ نئے پی سی کے لئے چندہ کر لیتے ہیں تو وہ ہنستی ہئی بولی نگہت تم چندہمت کرو میں تو “ بھتہ “ لونگی ۔۔ توبہ قسمیں فاطمہ سے بات شروع ہو تو فل اسٹاپ کہی نہیں لگا سکتے ۔۔ خوش رہو میری بہت ہی پیاری سی دوست ۔۔

  27. لیجئے جی دوسرا فون آیا ہے میری پیاری میری راج دلاری شاہین رضوی کا جو اٹھائیس کو کراچی اپنی والدہ اور بھائیوں سے ملنے گئی ہی ۔ حیدر آباد سے حیدر بھائی کے فون سے چہکتئ ہوئی مبارک سلامت کا شور ۔۔ اف کان پڑی آواز نہیں آرہی ۔۔ سوائے اس کے کہ کراچی میں وہ لاسٹ اینجل ہو گئی ہے ۔ نہ فون کا پتہ ہے اور نہ پی سی کا ۔۔ سو جو بھی لکھےگی ہوش میں آنے کے بعد لکھےگی ۔۔ ابھی بس اتنا کہنا ہے کہ دیدہ اور نادیدہ سب احباب کو عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔

  28. مجھے معلوم ہے کہ شمس بھائی بھی آتے ہونگے ۔۔ ان کی کمر میں تکلیف تھی پر اس کے باوجود وہ اخبار کے لئے باقاعدگی سے لکھتے رہے ۔ شمس بھائی کی ہم سب سے محبت ، اخبار سے انسیت ، وعدے کی پاس داری اور اپنے کام سے لگن قابل تقلید ہے ۔ ان کاشکریہ کسی بھی لفظوں میں ممکن ہی نہیں ہے ۔ ان کی طرف سے آپ سب احباب ہو دلی مبارکباد

  29. محترم المقام جناب صفدر ہمدانی بابا صاحب میں اپنی ، اپنے قلمکاروں اور قارئین کی جانب سے آپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہم سب کے کام کو سراہا اور ہمارے تعاون کو عالمی اخبار کے لئے موثر پایا ۔ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ آپ ہمارے میر کارواں ہیں ۔ خدا پاک سے دعا ہے کہ ہر اچھی بری گھڑی میں آپ کی راہنمائی ہم سب کو میسر رہے اور آپ کی سرپرستی میں ہم سب نہ صرف آنے والی پانچویں بلکہ گولڈن (50th ) سالگرہ بھی اسی دھوم دھام سے منائیں ۔۔ الہی آمین

  30. 786
    اسّلام وعلیکم معزّز ساتھیوں ،ہم نشینوں ،بیٹوں بیٹیوں ،
    سب سے پہلی مبارکباد عالمی اخبار کے بانی میں اپنے بھیّا صفدر ہمدانی کو جن کے نام سے میں دو برس قبل تک آشنا بھی نہیں تھی ،پھر اپنی اس قابل عالم فاضل بیٹی کو جو واقعی مثل مسیحا کے ہئے یعنی نگہت نسیم اور پھر ماہ پارہ بھابھی کہ کسی بھی گھر میں سکون کا دارومدار اس گھر کی خاتون پر ہوتا ہئے انہوں نے گھر کو بخوبی سنبھالتے ہوئے نا صرف یہ کہ صفدر بھیّا کو وہ ماحول فراہم کیا بلکہ خود بھی ان کی مددگار بننے کا اہل ثابت کیا،اور پھر اس اخبار کو تناور درخت بنانے والے تمام ادرتی عملہ تیکنیکی مشن پر مامور قابل افراد ،یہ تمام افراد عالمی اخبار کے خاموش ،خدمت گار ہیں جنکے طفیل عالمی اخبار کا یہ خوبصورت قبیلہ وجود میں آیا ہئے
    اس کے لکھاری کسی بھی معاوضے کے طلبگار نا ہوتے ہوئے بھی دل وجان سے ہمہ وقت اس کی آبیاری میں ،اپنی تحریروں کے زریعے اس کو سجانے میں مصروف رہتے ہیں ،
    در اصل اگر دیکھا جائے تو علم بذات خود انمول ہئے ،اور اللہ تعالٰی نے علم کو آسمانی تحفہ قرار دیا ہئے ،چنانچہ جو بھی علم کی علمی خدمت کرے گا اس کی جزاء صرف ربّ کریم ہی عطا کریگا
    میری دعاء ہئے کہ بار الٰہا اس علمی درخت کو دن دونی رات چوگنی ترقّی عطا کرے اور اس کے سب پرانے اور نئے لکھاریوں کو ایک کنبے کی شکل میں حسب سابق محبّت و خلوص کی زنجیر میں پروئے رکھّے،
    میں خود بھی زمّہ داریاں بڑھ جانے کے سبب پہلے کی طرح حاضر نہیں ہو پا رہی ہوں ،لیکن موقع ملتے ہی حاضر ہو نے کی پوری کوشش کرتی ہوں ،
    آخر میں سب کے لئے تہ دل سے دعاؤں کے ساتھ اجازت کی طلبگار ہوں طلبگار
    زائرہ بجّو
    ایڈمنٹن

  31. ہمیں کارزار صحافت میں رہتے ہوئے اتنا عرصہ گزرا ہے کہ اب تو ہمیں اپنی طبی عمر سے زیادہ صحافتی عمر ہی یاد ہے لیکن وہ جو کہا جاتاہے کہ انسان گود سے لیکر گور تک سیکھتا ہی رہتاہے سو ہمیں یہ کہنے میں باق نہیں کہ ہم نے کافی عرصہ سے سیکھنے کاعمل بند کیاہواتھا لیکن یہ تو بھلاہو عالمی اخبارکا ،کہ اس کی بدولت وہ عمل پھر سے شروع ہوگیا، اب ہم سے یہ سوال کیاجائیگا کہ آپ نے عالمی اخبار سے کیاسیکھا؟؟؟ تو شاید ہم جواب نہ دے پائیں کہ بعض باتیں لکھنے کی نہیں ہوتی بلکہ انہیں محسوس ہی کیاجاسکتاہے ،شایدہمارے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے ، ہم نے عالمی اخبار سے جو سیکھا وہی لوٹانے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار محسوس ہوتاہے کہ بعض اوقات اس عمل میں انسان اپنا آپ بھی کھوبیٹھتا ہے لیکن وہ واپس نہیں کرپاتا ، لیکن ہم نے خود کھونے ، گم ہوجانے کے خوف سے عالمی اخبار کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا ہے ہمیں معلوم ہوچکا کہ جس سے کچھ سیکھاجائے اسکو کچھ لوٹانے کی سوچ پاگل پن ہی ہوا کرتی ہے اور اسے سیانے سیراب ہی کہتے ہیں ، فی الوقت ہم بھی سیراب کے پیچھے بھاگنے کے موڈ میں نہیں اس لئے بس عالمی اخبار کو اپنا سب کچھ اور محسن مان کر ہاتھ باندھ کر بڑے بڑوں کے پیچھے کھڑے ہیں کہ پیچھے اس امام کے اللہ اکبر، اب امامین کی مرضی کہ وہ جو کچھ مرضی کرتے رہیں، ہم نے تو بس ان کی اقتدا ہی کرنا ہے۔ ہمیں خوشی اس بات کی بھی ہیکہ عالمی اخبار نے چار سالوں کاسفر طے کیا،مشکلات، مسائل کا ہمیں ادراک نہیں لیکن اخباری میدان سے وابستگی کی بدولت کچھ نہ کچھ احساس ضرور ہے۔ اللہ کریم عالمی اخبار کی پوری ٹیم کو استقامت دے، حوصلہ دے اوریونہی اچھائیاں بانٹنے کی توفیق بھی ملتی رہے۔ آخری بات کے طورپر یہی عرض کریںگے کہ ہمیں جہاں عالمی اخبار نے بہت کچھ دیا ہے وہاں ہمیں ایک خوبصورت رشتے سے فیض یاب کیا ہے،،ہمیں ڈاکٹرنگہت نسیم کی صورت ایک بہت خوبصورت جذبوں کی حامل بہن ملی ہے، جو اپنے آپ سے زیادہ دوسروں کاخیال رکھتی ہیں جنہیں اپنی فکر کم دوسروں کی زیادہ ہوتی ہے، اللہ کریم انہیں ہرطرح کی مصیبتوں، مشکلات سے بچائے رکھیں(آمین

  32. ڈاکٹر نگہت نسیم آپ نے نام بنام سب کا شکریہ ادا کیا.جزاک اللہ.میں ان سب کی جانب سے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں.اجرکم اللہ

  33. نگہت آپی ،مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔میرے بارے میں آپ ایسا سوچ رہی ہیں۔اللہ میاں آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین۔۔۔۔۔۔ آپ بہت بہت اچھی ہیں۔میری خوشی قسمتی ہے۔اللہ نے بہت پر خلوص آپی، بہت خوبصورت دل والا دوست مجھے دے دیا۔ جو میرے لیے بہت قیمتی ہے۔——آپ میری بہت پیاری آپی اور دوست ہیں۔چلیں اب استاد بھی بن جاہیں۔ میں شاگرد آپ کا بنے کے لیے تیار ہے۔ انشااللہ آپ کے لیے یہ کام ضرور ہو گا۔آپ بس دعا میرے لیے کریں۔—-ایک بار پھر آپ سب کو عالمی اخبار کی سالگرہ مبارک ہو۔

  34. ماشاءاللہ۔ آج بہت مبارک دن ہے۔ ایک تو عالمی اخبار بھی چار سال کا ہوگیا۔ اور ذی الحجہ کے اعتبار سے آج پاکستان میں 15 تاریخ ہے جو امام نقی الہادی علیہ السلام کا یومِ میلاد ہے۔ میری جانب سے تمام احباب کو دوہری مبارکباد قبول ہو۔
    گو شروع سے نہیں، لیکن درمیان سے ہی سہی۔۔۔ مجھے بھی عالمی اخبار کے سفر کے مسافروں میں سے ایک ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اور قلمکاری کا شرف میرے خیال میں بہت عظمت اور اہمیت کا حامل ہے۔
    آج عالمی اخبار کی چار سالہ تکملیل میں ان تمام اہلِ قلم حضرات کا یقیناً ہا تھ ہے جو اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود پڑھنے والوں کے لئے اپنے تصورات کو الفاظ کی شکل میں ڈھالتے رہے۔ساتھ ہی وہ احباب بھی برابر کی مبارکباد کے مستحق ہیں جو لکھنا تو نہیں جانتے لیکن ان کا مطالعہ اس بات کا ضامن ہے کہ پڑھنے والے اب بھی موجود ہیں۔
    خدا سے دعا ہے کہ لکھنے اور پڑھنے کا یہ کارواں تاقیامت اپنی منازل طے کرتا رہے۔

    تمام دوستوں کو ایک بار پھر مبارک مبارک مبارک۔۔۔۔۔۔۔ بہت مبارک۔۔۔ یاہووووووووو۔۔۔۔۔۔۔

  35. ثقلین بھائی خوش رہیئے ۔۔ آپ کی ہر ہر دعا پر صدق دل سے آمین

  36. قمر بھائی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہم سب کی جانب سے امام نقی الہادی علیہ السلام کا یومِ میلاد بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔
    آپ کی دعاؤں کے لئے شکرگزار ہوں

  37. اسلام علیکم
    میری طرف سے بھی آپ سب کو میلادِ امام تقی الہادی علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو ۔
    عالم آرا

  38. اسلام علیکم ..!!!!! میری طرف سے نگہت آپی آپ کو اور عالمی اخبار کی پوری ٹیم کو عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔
    پوری ٹیم جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی ہے اللہ کریم آپ سب کو قائم و دائم رکھے اور اللہ رب العزت..!! سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلى الله عليه وآله وسلم کے صدقے ….. عالمی اخبار کو شہرت کی بلندیوں پر لے جائے۔ آمین ثم آمین

    والسلام
    دعا گو …. اکمل صابری

  39. خیر مبارک اکمل صابری ۔۔ پہلے تو عالمی اخبار کی بلاگ فملی میں خوش آمدید ۔۔ جی آیا نوں ۔۔ مجھے یقین ہے کہ تم اب یہاں آتے رہو گے انشاللہ ۔۔ میں احاب کوبتا دوں کہ اکمل بہت خّو ش اخلاق اور خوش اطوار بھائی ہے ۔ روزانہ ایک اچھی بات لکھ کر ہمیں اللہ تعالی سے قریب کرنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے ۔ ابھی حال ہی میں اللہ پاک نے اس کے ہاں جنت کی ہوائیں بھیجی ہیں ۔ اللہ پاک اکمل کی بیٹی کے بخت بلند کرے ۔۔ الہی آمین ۔
    اکمل میں تمہارے یہاں آنے سے بہت بہت خوش ہوئی ہوں ۔۔ خوش رہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *