عالمی اخبار نے اپنی دوسری سالگرہ پر ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ ” کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ قابل قدر ادبی ، دینی اور صحافی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے . اس سلسلے کا پہلا ایوارڈ وینکوور سے محترم بھائی جناب شمس جیلانی کو دیا گیا تھا اور دوسرے ایوارڈ کے لئے اکثریت کی رائے کراچی کے ہمارے ہم سفر محمد احمد ترازی کے حق میں رہی تھی
اس سال دوہزار بارہ میں عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی قائم کردی جیوری نے اکثریت رائے سے محترم جناب سید اکمل حسین کوتیسرا ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ “دینے کا اعلان کیا ہے اور ادارتی بورڈ انہیں اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد دیتی ہے ۔

مکمل تحریر پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

اکمل بھاائی آپ کو یہ اعزاز مبارک ہو ۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو ! اکمل بھائی ایک ایسے شخص کا نام ہے جن میں ہر ملنے والے کو ان سے اپنا رشتہ اور تعلق رکھنے کی وجہ مل جاتی ہے ۔ اکمل بھائی کی سب سے بڑی برائی یہ ہے کہ وہ خفا نہیں ہوتے اور مسکرائے چلے جاتے ہیں ۔ اکمل بھائی کو سب سے زیادہ پریشان میں کرتی ہوں کبھی گرافکس مزیدار نہیں لگ رہے تو کبھی کلر اسکیم نہیں جچ رہی تو کبھی املا درست نہیں ۔۔ اور اکمل بھائی ہر بار میری پسند کو مدنطر رکھتے ہوئے “ اب دیکھئے “ کہتے جاتے ہیں اور میں شور مچائے جاتی ہوں اس وقت تک جب تک میں ویلڈن نہ کہہ سکوں ۔
مجھے اکمل بھائی کو ستاروں سے آگے دیکھنے کی تمنا ہے شاید اس لیئے ان سے جڑے کسی کام کو میں اپنی دانست میں “ عام “ سا نہیں دیکھ سکتی ۔ ان کے مضامین کو ہر اعتبار سے توانا دیکھنا مجھے بہت پسند ہے ۔ میں اسے بہت شوق سے سنوارتی ہوں کہ کہی کوئی املا کی غلطی نہ رہ گئی ہو ۔ اکمل بھائی اسی محبت اور خوشی سے میری نظموں کی گرافکس بناتے ہیں اور ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ کہی کوئی غلطی نہ رہ جائے ۔
اکمل بھائی سے جو جو ملتا ہے وہ ان سے ملتے رہنا چاہتا ہے ۔ ان کا خلوص اور اپنا پن جیسے ایک حصار سا کھینچ دیتا ہے ۔ دسمبر دوہزار گیارہ میں جب اکمل بھائی سے بات ہوئی تومیں اپنی کتابوں ( سفید جھیل اور یہی دنیا ہے اور یہیں کی باتیں ) کی رونمائی کے لئے اپنے والدین کے پاس سڈنی سے لندن آئی ہوئی تھی ۔ محترم ا لمقام جناب صفدر ہمدانی کے ہمراہ اکمل بھائی اور ان کی اہلیہ شمع مجھ سے ملنے خاص طور پر آئے تھے ۔ اکمل بھائی کچھ روز قبل ہی زیارات سے لوٹے تھے ۔۔ انہوں نے مجھے وہ بیش بہا جنتی تحائف دیئے کہ میری آنکھیں جب بھی سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علہیا کی چادر مبارککا ٹکڑا دیکھتی ہیں تو خوشی اشکبار ہو جاتی ہیں ۔ میں جب خاک شفا کو دیکھتی ہوں تو میری آنکھیں روشنیوں سے بھر جاتی ہیں ۔۔۔۔ جانے کس وقت کی مانگی میری دعا قبول ہوئی تھی کہ میری جھولی انمول ہو گئی تھی ۔ اکمل بھائی میں آپ کے اس درجہ محبت کا شکریہ حشر تک نہیں ادا سکتی ۔۔۔ اللہ آپ کو سلامتی دے ۔۔ آپ میرا مان ہیں بھائی ۔۔
اکمل بھائی نے ہی میری کتابوں کی رونمائی کا حسین ترین پوسٹر نہ صرف ڈائیزائن کیا تھا بلکہ اسے آفتاب کے ساتھ بازار جا کر وینائل پر بنوایا بھی تھا ۔۔ ۔۔ اکمل بھائی کی شمولیت اس تقریب کے ہر لمحے میں موجود تھی ۔ میں اپنے اکمل بھائی کی اس بھاگ دوڑ اور بھرپور شرکت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔۔
خوشی کے اس موقع پر میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اکمل بھائی جیسے خوش گفتار محبتی انسان سے ملنے کی تمنا ہر ایک کو کرنی چاہیئے ۔۔ ان میں بس ایک ہی برائی ہے کہ وہ خفا ہونا نہیں جانتے ۔۔ انہیں اگر کوئی بات بری بھی لگے تو خاموش ہو کر اپنا احتجاج کرتے ہیں ۔۔ اور ان پر خاموشی بلکل بھی اچھی نہیں لگتی ۔۔ اکمل بھائی کی مسکراہٹوں کو اللہ سلامت رکھے ۔۔ ان کے گھر کو آباد و شاد رکھے ۔۔۔ عالمی اخبار اور اس سے جڑے ہر فرد کو اکمل بھائی پر فخر ہے کہ وہ عالمی اخبار کے گھرانے کے ممتاز اور ہر دل عزیز فرد ہیں اور آج ان کی کامیابی ہم سب کو اپنی کامیابی ہی لگ رہی ہے ۔۔
اکمل بھائی آپ کو یہ خوشی یہ اعزاز بہت بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھیروں دعائیں لیجئے
جناب اکمل بھائی السلام علیکم
عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر
آپ کو ”تیسرا مصطفےٰ علی ہمدانی” ایوارڈ مبارک ہو
میں دل کی گہرائیوں سے اس خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہوں
میری جانب سے آپ کو یہ اعزاز یہ خوشی بہت بہت مبارک ہو
رب کریم ہمیشہ آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے آمین
اسلام علیکم
بھائی اکمل آپ کو تیسرا مصطفےٰ علی ھمدانی ایوارڈ بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابیوں سے سرفراز کرتا رہے ۔بہن نگہت نے آپ کا تعارف بہت ہی خوبصورتی سے کرایا ہے ۔اور مجھے لگتا ہے کہ ایسے لوگ بہت عنقا ہیں ۔جو خفا نہیں ہوتے ۔
میری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ۔
عالم آرا
وینکور
السلام علیکم
اکمل صاحب آپ کے اعزاز پانے پر بہت خوشی ہوئی میری جانب سے مبارک باد قبول کیجیے
والسلام
زرقا
اسلام علیکم بھائی اکمل سید
عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر
آپ کو ”تیسرا مصطفےٰ علی ہمدانی” ایوارڈ مبارک ہو
اللہ ایسے ہزاروں ایوارڈز سے نوازے آپ کو
آمین
ایک طرف جو یہ خوشی میرے بیان سے باہر ہے کہ میں ایک زرہ خاک ہوں اور اس کی قدر آپ حضرات کی نظر میں کیا ہے اور دوسری طرف اس فانی دنیا سے میرے بہت ہی عزیز دوست سید تاج الحسن زیدی کا انتقال۔ جب یہ خبر اخبار میں لگ رہی تھی تو میں ان کے پاس موجود تھا اور وہ جان کنی کے عالم میں تھے سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا لکحوں
ان کی آخری رسومات سے فارغ ہو کر ہی کچھ لکھوں گا۔ اس وقت ذہین بھی الجھا ہوا ہے ۔ تمام احباب کا شکریہ اس لیئے ادا نہیں کروں گا کہ یہ ایک رسمی سی بات رہ جائے گی اور مجھے اس پر کافی کچھ لکھنا ہے ۔ عالمی اخبار کی جیوری کا بھی ممنون ہوں کہ انہوں نے میری تحریر کے بدلے میں جو کچھ عطا کیا وہ زندگی کے کسی نہ کسی لمحے کسی حوالے سے یاد ضرور کیا جائے گا ۔ میری سلسلے وار انویسٹی گیٹو تحریروں میں جو آج بہت سے احباب کو برا بھی لگ رہا ہے اور انکو اپنا چہرہ بھی نظر آرہا ہے تو یہ تحریر کی کامیابی ہے مگر اس مختصر زندگی میں جو کچھ حاصل کیا وہ حق بات کہنا ہی ہے۔ عالمی اخبار کا شکریہ کہ اس کے ذریعے وہ سچ قارئین تک پہنچ رہا ہے جسے کہنے سے پہلے لوگ خوف ملاں و ملائیت کی وجہ سے سوبار سوچتے ہیں۔ انشااللہ یہ قلمی اور فکری جہاد جاری رہے گا
بھیّا سیّد اکمل ،
عالمی اخبارکے توسّط سے ملنے والے اس گراںقدراعزاز کی صد ہزار مبارکباد لیجئے پروردگار عالم باب علم کے صدقے میں آپ کے قلم کوبحر علوم دنیا و دین عطا کرے آمین
میری جانب سے اپنے عزیز ترین اور قریب تر دوست کی دائمی جدائ کی تعزیت قبول فر مائے ،اچھّے دوست کا بھی بھلا کوئ بدل ہو سکتا ہئے
میری طرف سے اکمل بھائی کو اس کامیابی پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو
بس اسی طرح قلم چلاتے رہئے دلوں میں جگہ بناتے رہئے کیونکہ قلم ہمیشہ زندہ رہتا ہے
اور بھیا اس موقع پر ہمارے لئے بھی دعا کیجئے گا کہ قلم میں اتنی طاقت ہو کہ آئندہ سال یہ ایوارڈ ہمارے حصے میں آ سکے :أ) انشا اللہ تعالیٰ
ایک بار پھر کامیابی مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم
اکمل صاحب آپ کے اعزاز پانے پر بہت خوشی ہوئی میری جانب سے مبارک باد قبول کیجیے
والسلام
This web site doesn’t permit me Urdu writing so have to resort to cut & past option, anyway congratulations on this distinguished achievement. Keep the ‘Aalmi’ flag flying.
Javed Kiani
اکمل بھائی کو ایواڈ ملنے کی بہت بہت مبارک ہو،اللہ آپ کو اور زیادہ ترقی دے آمین۔ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ بھی بہت بہت مبارک ہو۔
اکمل بھائی اور شمع بھابھی میری جانب سے اپنے عزیز ہستی کی وفات پر تعزیت قبول کیجئے ،اچھّے انسانوں کا بھی بدل نہیں ہو سکتا ۔۔ اللہ کریم و رحیم مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین