جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو
( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

ویسے مجھے ریڈیو سننا اور ٹی وی دیکھنا بہت بہت پسند ہے ۔ میری ماں کہتی ہے کہ نگت تو وصیت میں بھی لکھے گی کہ اس کی قبر میں ریڈیو ضرور رکھا جائے ۔ گھر میں بھی سب کو شکایت ہے کہ مجھے ریڈیو ٹی وی کیوں پسند ہے ۔ سوچیں میں کتنی شور پسند خاتون ہوں ۔ توبہ توبہ ۔۔۔ خاموشی میں کتابیں پڑھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
نگہت آپی ٹی وی دیکھنا تو مجھے زیادہ پسند نہیں ہےاور بہت کم دیکھتی ھوں۔گانے سننا بہت پسند ہے۔چاہے گاڑی میں جا رھے ہیں۔اور فل آواز میں سنتی ھوں میری کام والی ہنستی ہے۔کہ اس کے خیال میں چار بچوں کی اماں گانے نہیں سن سکتی ہے۔۔اچھی کتابوں سے اچھی سی باتیں ڈاہری میں لکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔یہاں اور فیس بک پر آپ کی باتیں مجھے بہت اچھی لگتی ہیں۔آپ کی باتیں بہت بار پڑھتی ھوں۔
نگہت آپی آپ کو شور اچھا لگتا ھےآپ بہت زندہ دل ہیں۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین ۔شور تو زندگی میں بہت ضروری ھے۔شور ھو تو زندگی زندگی لگتی ھے۔جس طرح سمندر میں لہریں شور کرتی ہیں۔تو کتنا اچھا لگتا ھے۔ لیکن کچھ لوگ شور سے خوشی ظاھر کرتے ہیں۔اور کچھ لوگ شور میں اپنا غم چھپاتے ہیں۔
ویسے تو میں شور نہیں کرتی مگر ریڈیو اور سی ڈی پر پرانے گانے بہت اونچی آواز میں سنتی ہوں .خاص کر گاڑی میں اونچی آواز میں سننا بہت پسند ہے …(.دواصل آپ کی کسی غلطی پر کوئی ہارن بھی دے تو کم از کم سنائی نا دے)ہاہاہاہاہاہا
ہم بھی شاید اپنی کسی خاص عادت کی وجہ سے گھر میں جانے جاتے ہیں .میں بھی لڑکپن سے جوانی اور اَب بڑھاپے کی طرف جانے کے باوجود ریڈیو کو ابھی بھی ساتھ رکھے ہوئے ہوں .شاید نگہت جی آپ کی طرح مجھ میں بھی وہی …………………عادتیں ہیں .اسیلئے دوستی بھی ہوئی ہے …سنا تھا خود کو چھپانے کے لئے کبھی کبھی بہت بلند آواز میں بات کی جاتی ہے .ایسا کہا جاتا ہے .خاص تجربہ نہیں .
یہ عجیب سی بات ہے نا کہ مجھ جیسا بلند آہنگ آدمی ریڈیو اور ٹی وی بہت کم آواز میں سنتا ہے۔ ویسے ہمارے گھر کی باہر والی بڑی سڑک سے اگر کوئی گاڑی بلند آواز موسیقی سناتی ہوئی گزر رہی ہو تو مجھے معلوم ہو جاتا ہے کہ ابھی فرخندہ رضوی گزر کر گئی ہیں۔ریڈیو ہمارے ہاں ساری رات چلتا ہے اس لیئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم سوتے میں بھی ریڈیو سنتے ہیں
اب بات ہو رہی ہے مشاغل کی تو مشغلہ یہی ایک تو نہیں ہے نا۔ اکثر آپکا مشغلہ آپکی ضرورت بھی بن جاتا ہے ۔جیسے باغبانی اور کچن میں کھانا پکانا پہلے کبھی تو مشغلہ تھا لیکن اب یہ دونوں مشاغل ضرورت بن چکے ہیں۔
مشاغل ایک سے زیادہ ہونے چاہئیں ورنہ ایک مشغلہ کب تک کوئی برداشت کر سکتا ہے
یہ نہ ہو کہ جان پہ بن آئے خستہ جان کے
مشغلہ اچھا نہیں ہے دل لگی کا ہم سخن
صفدر
اسلام علیکم
بغیر مشغلے کے زندگی مجھے تو زندگی نہیں لگتی ۔ میرے مشاغل میں ہر وقت مصروف رہنا ۔کتابیں پڑھنا ،اچھی موسیقی سننا اور کچھ نہ کچھ آواز ہر وقت آئی رہنا شامل ہے پھر چاہے وہ ٹی وٰ ی ہو ریڈیو یا خود اپنی چیخم دھاڑ ،
مجھے لگئا ہے کہ زندگی آوازوں ہی سے پہچانی جاتی ہے اور جب اپنے چاروں طرف آوازیں ہوں تو دل آسودہ سا رہتا ہے ۔خاموشی مجھے بہت کم اچھی لگتی ہے ۔
جس عمر میں میں ہوں اس میں مشاغل بہت ضروری ہیں اسی لئے لکھنے لکھانے اور پڑھنے کا مشغلہ بہت اچھا لگتا ہے ۔ایک مشغلے کا اضافہ ہوا ہے وہ ہے اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کا ۔کہ شاید کچھ زادِ راہ بن جائے ۔انشاء اللہ
عالم آرا
وینکور
نوشی تمہیں ٹی وی دیکھنا پسند نہیں کیونکہ چار بچوں کے ساتھ تمہارا اپنا چینل آن رہتا ہے جس میں تم ماسٹریانیکی طرح بچوں کے پیچھے چابل لے کر پڑی رہتی ہو ۔۔۔۔۔ گانے اونچی آواز میں میرے خدا کان خراب ہیں کیا تمہارے ۔۔۔۔۔ تمہیں میری باتیں اچھی لگتی ہیں ۔۔ او مائی گوڈ تمہارا کیا بنےگا لڑکی ۔۔۔۔
پیاری نوشی
مجھے خاموشی بھی اچھی لگتی ہے خاص طور پر جب میں ایک بہت مصروف دن کے بعد گاڑی میں بیٹھوں تو کبھی کیسٹ نہیں لگاتی بلکہ خاموشی کو سنتی ہوں ۔ اس وقت مجھے ٹریفک کا شور بھی اچھا نہیں لگتا ۔ میں چاہتی ہوں کہ گھر پہنچنے سے پہلے میں نئے محاز، نئی جاب کے لئے تازہ دم ہو جاؤں ۔۔۔ پر جب ایسا نہ کر سکوں تو دل کرتا ہے کہ پاکستان کی طرح یہاں بھی بجلی چلی جایا کرے اور دنیا جہاں سےسارے رابطے منقطع ہو جایا کریں ۔۔۔۔۔۔ خاموشی لکھتے وقت خاموشی ہی چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔
یقین کرو فرخندہ میری پیاری دوست میں ریڈیو سنوں یانہ سنوں مجھے ہر وقت نظر ضرور آنا چاہیئے ۔۔ ہاہاہاہا ۔۔ مجھے یاد ہے کہ مجھے تکیہ کی جگہ پر ریڈیو رکھنا ہی پسند تھا ۔۔۔۔۔۔ جب میں پنجاب میڈیکل کالج کے فاطمہ ہال ہوسٹل گئی تو مجھے کتابوں سے زیادہ اپنے ریڈیو کی فکر تھی کہ وہ رکھاہے کہ نہیں ۔۔۔ میرے خدا میر اپاگل پن ۔۔ بچے سنتے ہیں تو ہنستے ہیں کہ بھلا ریڈیو کون سنتا ہے ۔۔ اولڈ فیشن ماں ۔ ہاہاہا
مشاغل ایک سے زیادہ ہونے چاہئیں ورنہ ایک مشغلہ کب تک کوئی برداشت کر سکتا ہے
بابا صاحب میں آپ سے صد فیصد متفق ہوں ۔۔۔۔ ورنہ بور ہو کر انسان جنگلوں میں نکل سکتاہے مشغلے کو طور پر ۔۔ ہاہاہا
یہ نہ ہو کہ جان پہ بن آئے خستہ جان کے
مشغلہ اچھا نہیں ہے دل لگی کا ہم سخن
صفدر
واہ واہ واہ کیا کہنے
۔ایک مشغلے کا اضافہ ہوا ہے وہ ہے اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کا
اے کاش میں اپنی آپا عالم آرا جیسی ہو سکتی ۔۔۔۔۔۔ میں بھی اپنا کچھ زاد راہ بنا سکتی ۔۔۔۔۔ سچی آپا مجھے بہت بہت اچھا لگا ۔۔ انشاللہ میں بھی پوری کوشش کرونگی کہ اچھی ماں ، اچھی بیوی ، اچھی بیٹی ، اچھی بہن ، اچھی دوست اور ایک اچھی ڈاکٹر بن سکوں کہ کیونکہ اتنا کچھ اچھا ہونے کے ایک ہی شرط ہے کہ میں اچھی انسان بنوں ۔۔۔۔ انشاللہ اور بہت بہت دعائیں اچھا ہونے کی ۔۔
السلام علیکم
مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے لیکن اگر یکسوئی نصیب نہ ہو تو دل اُچاٹ ہو جاتا ہے ۔ کتابوں کے بعد کمپیوٹر سے واسطہ ہے اب تو کئی کتابیں کمپیوٹر پر ہی پڑھی ہیں ۔شام کودو تین گھنٹے ٹی وی کو بھی سُنتی ہوں۔ وہ ایسے کہ آنکھیں کمپیوٹر کی طرف ہوتی ہیں اور کان ٹی وی کی طرف۔ شور بالکل پسند نہیں۔ مگر ہر روز صبح آدھا گھنٹہ شور مچاتی ہوں چھٹی کے دن شور کی بھی چھٹی ہو جاتی ہے۔
آجکل بہت سوچتی ہوں کہ غصے پر قابو پانا سیکھ لوں اور جلدی معاف کرنا بھی مگر اب تک کامیابی نہیں ہو سکی
والسلام
زرقا
غصے پر قابو پانا سیکھ لوں اور جلدی معاف کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔ زرقا میں بھی کوشش کرونگی انشاللہ
اسلام علیکم
بہت پیاری باتیں ہو رہی ہیں۔جیتی رہو بہن نگہت نسیم اور زرقا مفتی اور باقی بھی سب بہنیں سب کے لئے میری دعائیں اور بھائیوں کے لئے بھی ۔
پیاری بہن نگہت تم سب بہت خوش قسمت ہو کہ جلدی اچھی باتوں کی طرف اور اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لئے اچھے اقدامات کی طرف راغب ہو اللہ تم سب کو کامیاب کرے ۔
پیاری بہن کوشش تو یہ ہی رہتی ہے کہ اچھائیاں اختیار کی جائیں اور ہم اگر کوشش کریں تو کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ۔مثلآٓ پہلے مجھے غصہ بہت جلدی آجاتا تھا اور اتنا شدید کے بعد میں خود ہی شرمندہ ہوتی تھی ۔،اب جب ایسی بات ہوتی ہے میں استغفار پڑھتی ہوں ۔اور خود کو قابو رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔میں اپنی اس کمزوری پر بہت حد تک قابو پا چکی ہوں اور اب میں بڑے تحمل سے سخت سے سخت بات کو سنتی بھی ہوں اور در گزر بھی کرتی ہوں ۔اسے میری اچھائی مت سمجھنا بس ایک ترکیب بتا رہی ہوں ۔مشکل تو بہت ہے مگر آزمودہ ہے ۔
میری کسی بھی بات کو میری خوبی مت سمجھنا بس یہ ایک جہاد ہے جو ہم خود سے کر سکتے ہیں ۔
اللہ ہمیں اچھے مشاغل اختیار کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی تو فیق عطا کرے آمین
ایک دو دن تک شاید نہ لکھ سکوں ہاسپٹل جا رہی ہوں ۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔
بشرطِ زندگی انشاء اللہ جلد بلاگ پر ملینگے ۔
عالم آرا
وینکور
آجکل بہت سوچتی ہوں کہ غصے پر قابو پانا سیکھ لوں اور جلدی معاف کرنا بھی مگر اب تک کامیابی نہیں ہو سکی
سب چھوٹے بڑے نہئے اور پرانے ساتھیوں کی خدمت میں سلام عرض ہئے ،
بہن عالم آراء آپ کی وا پسی بہت اچھّی لگی ،جیتی رہئے اور یونہی بہترین سبق بھی دیتی رہئے آمین ،پہلا جملہ زرقا بیتی کا کوٹ کیا ہئے ،
بیٹی کسی کو معاف کردینا زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہئے،
میری زندگی میں بھی کچھ ایسی شخصیات آئیں جن کے لئے میں نے اللہ سے کہا میں نے سب کو معاف کیا تیری راہ میں لیکن میں ان دو ہستیوں کو معاف نہیں کروں گی جنہوں نے میری روح پر زخم لگائے ،پھر میں نے اپنے آپ کو توبہ کے پورے عمل سے صدق دل سے گزارا اور اللہ تعالٰی سے کہا کہ مجھے معلوم ہو کہ تو نے میری توبہ قبول کی ،میرے مالک و خالق نے میری ادھوری توبہ بھی قبول کی اور مجھے بتا بھی دیا کہ توبہ قبول کر لی ہئے،الحمدللہ
بس پھر جب کچھ عرصہ گزر گیا تب مجھے ایک رات بستر پر جاکر یہ احساس ہوا کہ آ جکی رات تو میرا، میرے باس (اللہ)کے پاس جاب کا اپائنمنٹ ہئے اور مجھے اپنے اس بہترین لباس میں انٹرویو کے لئے جانا ہئے جس کے دامن پر دھلنے کے بعد بھی سیاہ داغ موجود ہئے
میں نے اپنے آپ سے کہا کہ جب میرے باس کی نظر اس سیاہ داغ پر جائے گی تو پہلا ہی تاثّر غلط ہپو جائے گا بس پھر اس رات میں نے ان دو ہستیوں کے لئے بھی اللہ سے کہا ائے اللہ میں نے ان کو بھی تیری راہ میں معاف کیا ،تو جانے تیرا کام جانے میرے دل کے دامن سے یہ سیاہ داغ بھی دھو دے بس اس کے بعد میں بلکل سکون سے ہو گئ ہوں
معاف کر دینا اللہ کو بہت پسند ہئے،،بس جو کوئ اپنے اور اپنے خطاکار کے درمیان اللہ کی زات لے آئے گا اس وقت اس ہستی کے دل میں معاف کرنے کی صفت بھی پیدا ہو جائے گی،انشاللہ
میرا مشغلہ درس وتدریس ہئے میں نے اللہ میاں سے بھی کہ دیا ہئے کہ مجھے اپنے پاس بھی یہی پیارا مشغلہ عطا کرنا ،
سب کو اللہ حافظ ابھی سچ مچ پڑھانے جا رہی ہوں
داستان غم کی سنائی اُنہیں رو رو کے مگر
اُن کو بے ساختہ آتی رہی رہ رہ کے ہنسی.
صفدر بھائی جان میں جب کسی تحریر کو پڑھنے کے بعد اُلجھ جاؤں مجھے لگے کہیں کوئی غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے .تو اُس جُنجلاہٹ کو دور کرنے کے لئے ریڈیو یا ٹیپ ریکاڈر کی آواز تیز کرتی ہوں .خود سے چھپنے کی کوشش کرتی ہوں شاید…مجھے خوشی ہوئی کم از کم آپکو میرا انتظار تو ہے..
نگہت جی میں اپنے مشغلے سنانے لگوں تو گننے میں نہیں آئیں گے.جتنی مصروفیت پہلے تھی میری لاڈلی بیٹی کی شادی کے بعد لگتا ہے گھر خاموش سا ہو گیا ہے .اب میرا تو وقت ٹی.وی.کمپوٹر ،کے ساتھ ہی گزرتا ہے .میں جب گھر کی الماریاں ،باتھ روم کےنلکے.الیکٹرک کے پلگ کھول کر بیٹھی ہوئی ہوتی ہوں تو بچے مجھے ڈاکٹر کہہ کر بولاتے ہیں .پھر جو قہقے پھوتٹا ہیں .اللہ پناہ
ریڈیو اور میگزین کی عادت تو بارہ تیرہ سال سے نشے کی طرح لگی ہوئی ہے …کہتے ہیں نشہ بُری بات ہے مگر یہ نشہ تو تادم رہنا چاہیئے.
عالمی اخبار کے سب دوستو ں کو سلام
ج بھت دن کے بعد عا لمی اخبا ر میں چند سطریں لکھ سکنے کا موقع ملا ھے
السلام علیکم
آپ سب کے دلچسپ مشغلے پڑھ کر اچھا لگا ، مگر میرے مشاغل بھی میری طرح عجیب ہیں ، “ بہت زیادہ باتونی “ ہونے کے باوجود مجھے ہمیشہ سے تنہائی اور خاموشی پسند ہے ، اور پھر خدا نے نوکری بھی ایسی دی ہے کہ یہ مشغلے ہمہ وقت پورے عروج پر رہتے ہیں ، پچھلے کچھ سالوں سے زیادہ تر وقت سائٹس پر ہی گزرتا ہے ، جو کہ اکثر اوقات کسی صحرا میں یا سمندر کنارے ہوتے ہیں ، شہر دور ہونے کے سبب میں وہیں رہنے کا بندوبست بھی کر لیتا ہوں ، شام کو کسیہ ریت کے ٹیلے پر جا بیٹھتا ہوں اور گھنٹوں خاموشی کو سنتا ہوں اور خاموشی سے باتیں کرتا ہوں ، اور اگر وآپس آفس آ بھی جاؤں تو آفس میں سارے کولیگس انڈین ( کیریلہ ) سے ہیں ، جنہیں ہندی بلکل نہیں اتی اور جن کی انگریزی مجھے نہیں آتی ، رہی عربی کی بات تو وہ اہل کیریلہ کے لیے شجر ممنوعہ ہی سمجھیں ۔ کتابوں پڑھنا کبھی بہت محبوب مشغلہ تھا ، مگر اب خاموشی بہت عزیز ہو گئی ہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
آج پہلی بار آپ کی بزم میں کچھ لکھنے لگی ہوں کچھ غلطی ہوجائے تو نظر انداز کر دیجئے گا۔
میرے مشغلے اچھے پکوان کروں اور زیادہ سے زیادہ دوسروں کو کھلاؤں ،بکس اور نیٹ پر کچھ نہ کچھ پڑھوں، اپنے خیالات اور اندورنی جذبات کا الفاظ سے اظہار اپنے بلاگ پرکروں، اپنے بچوں کی اچھی تربیت کروں،فون اور ون اردو فورم پر اپنی باتونی عادت کوتسکین پہچاؤں اور اللہ کا ذکر کرنے کی کوشش کروں۔۔۔۔۔۔یہ ہی میرے مشغلے ہیں آپ سب سے دعا کی گزارش ہے ،اللہ پاک آپ سب اورمیری ہمیشہ بہتری فرمائے
پیاری بہن کوثر
واعلیکم السلام
اس قدر خوبصورت نام کو بلاگ میں دیکھا تو خوشگوار سے حیرت ہوئی اور بہت بہت اچھا لگا ۔ میرے بڑے بھائی کہتے ہیں جو عورت کھانا بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے اسے محبت کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا ۔ پھر آپ کے سراپہ محبت میں ڈوبے دیگر مشاغل پڑھے تو دل خوش ہو گیا ۔۔۔ جی آیاں نوں ۔۔ خوش آمدید ۔ ہماری بلاگ فیملی بہت مختصر سی ہے لیکن ان کی باتیں ایسی ہوتی ہے جیسے کءی کتابیں ایک ساتھ پڑھ رہے ہوں یا بہت سارے اچھے اور قابل دوستوں سے ایک ساتھ مل رہے ہو ۔۔۔۔ آپ کی ہر ہر دعا پر صدق دل سے الہی آمین ۔
آپ کی مستقل آمد کا انتظار رہے گا
دعاگو
نگہت نسیم
بہت ہی عزیز آصف بھائی
شکر ہے آپ کو ہم یاد تو آئے ۔۔۔۔۔۔ آپ کوئی فون نمبر ہی دے دیں کہ جب فکر ہو تو پتہ کر لوں کہ میرا بھائی کیسا ہے ۔ خاموشی بلاگ فیملی کے ساتھ نہیں چلے گی جی