برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

thanksشکریہ ادا کرنا فقط کوئی ایک روایت اور رسم ہی نہیں بلکہ حکم خدا و رسول بھی ہے۔ بس اسی اتباع کے لیئے مجھے ذاتی طور پر اور عالمی اخبار کے تمام ادارتی بورڈ کی طرف سے برادر محترم امجد شیخ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انکی انتھک محنت اور مہارت کی وجہ سے عالمی اخبار کا بلاگ ایک بار پھر مکمل طور پر درستگی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔
دو ہفتے قبل کسی حاسد اور بدبخت نے عالمی اخبار کے بلاگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جسکی وجہ سے فائر فاکس وغیرہ پر بلاگ کی اشاعت بند ہو گئی اور ہمارے قارئین اور بلاگ فیملی کے افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جسکے لیئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ لیکن اب برادر امجد شیخ کی فنی مہارت اور بے لوث اعانت کے باعث بلاگ ایک بار پھر اپک سب کے سامنے ہے۔ آئیے اور اپنا حصہ ڈالیئے۔ ہم سب مل کر ایک بار پھر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

8 thoughts on “برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں”

  1. امجد میرے اچھے بھائی جیتے رہو ۔۔ خوش رہو ۔۔ بہت بہت شکریہ ۔ ہم لوگ تو اداس ہو ہو کر ایک خاموش ہی ہونے والے تھے ۔۔ ہم سب کو جگانے کا بہت بہت شکریہ

  2. اسلام علیکم
    امجد بھائی بہت بہت شکریہ
    مین بہت دن سے بلاگ لکھنا چاہ رہی تھی مگر جب بھی بلاگ کھولتی تھی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا ہوا ؟
    بہت بہت شکریہ
    اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین
    عالم آرا
    وینکور

  3. بیٹے امجد شیخ ،
    سلامت رہو ،
    میں بھی کافی پریشان تھی کہ یہ کیا ہوگیا ہئے ،اللہ تعالٰی کے کرم کے طفیل تم نے یہ مشکل حل کر دی ،شکریہ لفظ بہت چھوٹا لگ رہا ہئے

    لیکن ،رسم دنیا و شریعہ بھی یہی ہئے کہ احسان کے بدلے کم سے کم شکریہ تو ادا کر دیا جائے
    پروردگار عالم تم کو دنیا اور عقبٰی کے نعمتوں سے سر فرا ز کرے آمین

    دعاگو زائرہ بجّو

  4. میرے کمپیوٹرسکرین پرجب بلاگ نہ کھلاتومیں نے سوچاکہ شایدمیرے کمپیوٹرمیں کوئی پرابلم ہے اورمیں نے سوچاکہ کہیں انٹرنیٹ کیف میں جاکربلاگ کوچیک کروں گاتاکہ اس بات کاپتہ چل سکے کہ میرے کمپیوٹرمیں پرابلم ہے یاکوئی اورتکنیکی خرابی ہے۔۔۔دوتین روزتک مجھے باہرجانے کاموقعہ میسرنہ آیااورپھرایک روزشام کوچاربجے بلاگ پرکلک کیاتومیری خوشی کاانتہانہ رہی ۔کیونکہ بلاگ بآسانی کھل گیا۔میں بھی جناب امجدشیخ صاحب کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نے عالمی اخبارفیملی کوایک مرتبہ پھرسے ایک ساتھ جوڑدیا۔۔۔

  5. دو دن سے عالمی اخبار کھولا ہی نہیں تھا آج کھولا تو بلاگ اپنی اصلی حالت میں نظر آیا بلاگ کی نئی زندگی کے لیے امجد بھائی کا شکریہ ھم بھی ادا کرتے ہیں اللہ آپ کی نیک توفیقات میں اضافہ کرے آمین

    ھم نے تو نگہت آپی کو ای میل بھی کی تھی کہ بلاگ میں کوئی وائرس آگیا ہے اس کو چیک کروالیں مگر آپی نے شاید میل چیک ہی نہیں کی اور وہ مصروف بھی بہت تھیں اس لیے ھم نے دوبارہ ان کو زحمت نہ دی ۔
    بہر حال اب ھم سب بلاگ سے مستفید ہو سکتے ہیں

  6. اللہ تعالی کا لاکھہ لاکھہ بار شکر ھے کہ امجد شیخ بھائ نے ھمارا اتحاد یکجہتی اور اخوت کے کا پلیٹ فارم سے پھر ھمارا رشتہ وراستہ بحال کردیا امجد شیخ بھائ سلامت رھیں خوش رھیں
    اپ سبکی طرح مجھے بھی یہی لگا جیسے کہ ھمارے افس نے عالمی آخبار کے بلاک کو بلاکڈ کردیا ھے میرا دل تو تکلیف سے پاگل ھوگیا تھا
    اللہ تعلی ھمارے اس آخبار کو اور اس سے منسلک ھر ادب دوست انسان دوست اور سچ پسند دوست کو اپنے حفظ وامان میں رکھے امین ثم آمیں
    مجھے اپنی عزيز دوست اور بہن ڈاکٹر نگہت نسیم
    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب
    محترم جناب شمس جیلانی صاحب
    جعفر بھائ
    ترمذی بھائ
    طارق ابرار بھائ
    اچھی بجو
    پیاری عالم آرآ
    اور دیگر لوگوں کی یاد آتی اور ستاتی رھی
    ھم ایک پھر سب بلند اواز سے بہت شاندار بھائ امجد شیخ کا دل کی گہرايئوں سے شکریہ ادا کرتے ھیں
    امجد شیج ویل ڈن سلامت رھو
    امجد شیخ بھائ زندہ یاد
    ya hooo
    i am so happpppppppyy
    کہ ھم سب کا رابطہ بحال کردیا

    تندی باد مخالف سے نہ گھبرا نا عزيز صفدر ھمدانی
    یہ تو چلتی ھے اپ کو ارنچا آڑانے کے لیے
    شاعر سے معذرت کے ساتھہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *