
ذرا ایک نظر اس اسلامی جمہوریہ میں اس ضمن کے اعدادوشمار پر ڈالیں اور اپنے آپ میں شرمندہ ہوں کہ جس دین اسلام نے عورت کو حقوق دیئے اسے عزت دی اُس اسلام کو ماننے والے مسلمان نے عورت کی عزت بھی لوٹ لی اور اسکے حقوق بھی غصب کر لیئے
پاکستان میں زناء بالجبر/اجتماعی زیادتی کے 827 واقعات میں سے 734 پنجاب میں، 68 سندھ، 7 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور 8 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئے۔ ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق روزانہ تقریبا 16عورتیں اور بچیاں پنجاب میں کسی نہ کسی تشدد کا شکارہوئیں۔روزانہ3عورتوں کا قتل اور 2کو اجتماعی یا انفرادی طور پر جنسی تشدد کا شکاربنایا گیااسی طرح حالات سے تنگ آکر روزانہ 1 عورت نے خودکشی کی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

اسلامی جمہوریہ پاکستان اب صرف زرداری کے اھل خانہ کے لیے محفوظ ھے ورنہ جتنی خون ریزی زر سے پیار کرنے والے اور اپنے راستے میں آنے والی ھر رکاوٹ کو خاموشی سے اپنے راستے سے ھٹا دینے والے صدر کے عہد میں ھوئ اسکی نظیر ملنی مشکل ھے پاکستان میں عورت کتنی بے بس و لاچار ھے محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب آپکی چشم کشا تحریر نے آبدیدہ کردیا
بات تو سچ ھے مگر بات ھے رسوائ کی
واں سال کراچی میں 2137 افراد ٹارگٹ کلنگ کی نذر،332 مقتولین پر بہمانہ تشدد کیا گیا
شہر کا سب سے اہم مسئلہ ٹارگٹ کلنگ ہے جس کا حل موجود نہیں ہے۔ یکم جنوری تا 25 دسمبر 2012ءشہر میں مجموعی طور پر 2137 افراد ٹارگٹ کلنگ کی نذر ہوئے جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال ٹارگٹ کلنگ میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 1617 ہے جن میں 322 افراد کو اغواءکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور 147 لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر پھینکا گیا۔
تقابلی جائزے کے مطابق جنوری میں 126 افراد کو قتل کیا گیا جس میں پولیس رپورٹ کے مطابق 84 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ اس طرح فروی میں 106 افراد کو قتل کیا گیا جس میں پولیس رپورٹ کے مطابق 78 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ مارچ میں 134 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 96 رہیں۔ اپریل میں 174 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 134 مار دیے گئے۔
مئی میں 156 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 134ہیں۔ جون میں 190 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 119 ہلاک ہوئے۔ جولائی میں 192 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 140 ہیں۔
اگست میں 184 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 138ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 254 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 182۔
نومبر میں 189اور ٹارگٹ کلنگ میں 149 ہیں۔ رواں ماہ 25 دسمبر تک 179 جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 134 ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان سمیت 7 وکلائ، 9 ڈاکٹرز،فرنٹئیر کانسٹبلری کا ایک اہلکار، رینجرز کے افسران سمیت 7 جوان، ملیر جیل کے ڈپٹی واسٹنٹ جیلر ایک ایس پی سمیت 103 پولیس کے افسران و اہلکار شامل ہیں جبکہ یومِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جاںبحق ہونے والے اہلکار اس سے علیحدہ ہیں۔ دیگر شعبہ ہائے جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ 2 صحافی، مولانا اسلم شیخوپوری سمیت مدرسے کے طالبِ علم، جید آئمہ کرام، 3 حساس اداروں کے ملازمین، سابق رکن، اسمبلی، بچے بوڑھے جوان خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں 121 چھوٹے و بڑے تاجروں کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں سے 13 کمسن بچے وبچیوں کو اغواءکے بعد قتل کیا کردیا گیا۔ 4 بچیوں کو مبینہ ٹاﺅن تھانے کی حدود سے اغواءکے بعد ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے ماہِ صیام کا بھی خیال نہیں رکھا اور صرف رمضان میں 222 افراد کو قتل کیا گیا۔
اورنگی ٹاﺅن، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی، بنارس، لیاری، ملیر،کھارادر، اورلڈسٹی ایریا، پاک کالونی، سعید آباد سمیت دیگر کچی آبادیوں والے سب سے زیادہ متاثر رہے۔ تھانہ پیر آباد کی حدود میں 44، اورنگی ٹاﺅن 56، پاک کالونی 26نیپئر تھانہ 24، کھارادر 31، بغدادی 31، گلستان جوہر کی حدود میں 26 افراد ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہوئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 163، پیپلز پارٹی کے 69، عوامی نیشنل پارٹی کے 61، دیوبندی جماعت کے 113 اور اہلِ تشیع سے تعلق رکھنے والے 96 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔ بشکریہ معروف کالم نگار ، عزیز بھائی محمد احمد ترازی
پاکستان میں زناء بالجبر/اجتماعی زیادتی کے 827 واقعات میں سے 734 پنجاب میں، 68 سندھ، 7 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور 8 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئے۔ ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق روزانہ تقریبا 16عورتیں اور بچیاں پنجاب میں کسی نہ کسی تشدد کا شکارہوئیں۔روزانہ3عورتوں کا قتل اور 2کو اجتماعی یا انفرادی طور پر جنسی تشدد کا شکاربنایا گیااسی طرح حالات سے تنگ آکر روزانہ 1 عورت نے خودکشی کی ہے
ہم مجموعی طور پر غیر زمیدار قوم ہیں ۔۔ افسوس کہ یہی سچ ہے
میں نے اپنے کالم میں جرائم کی بات کی اور تمام متعلقہ ملوث افراد جو جرائم میں ملوث ہیں یعنی ظالم اور مظلوموں کی بات کی ہے ۔ “ایک عورت ” تو تقابل کا ایک استعارہ تھا بس ۔۔ ورنہ میں تم سے صد فیصد متفق ہوں کہ “کیا ھی اچھا ھو کہ ھر ریپ کے ردِ عمل میں عوام اس طرح اٹھ کھڑی ھو ” ۔۔ رہی بات یہ یہ بات بھی ملالہ جیسی نی نکلے تو منیر جرم تو ہوا ہے نا چاہے اس کے پیچھے وجہ کوئی بھی ہو اور کسی پر بھی کسی بھی رنگ میں ہوا ہو ۔۔ جرم تو جرم ہے اسے ہمیں ماننا تو چاہیئے نا ۔۔
اکثر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آجکل کی لڑکیاں یورپ امریکہ میں رہنے والی لرکیوں کی طرح آزاد اور بے پردہ ہو گئیں ہیں اس لیئے گینگ ریپ کی واردات زیادہ ہو رہیں ہیں ۔ میں جب میڈیکل کالج میں تھی تو اس وقت بھی چند لڑکیاں پردہ کرتیں تھیں ، کچھ لڑکیاں سروں پر دوپٹہ رکھتیں تھیں اور کچھ لڑکیاں دوپٹوں کے بغیر پینٹ شرٹ میں آیا کرتیں تھیں ۔ اس کا کیا مطلب ہے کہ جو لڑکیاں دوپٹوں کے بغیر آیا کرتیں تھیں ان کا ریپ ہوناجائز تھا یا وہ دعوت گینگ ریپ دے رہی تھیں ۔ اللہ کے واسطے زرا سوچئے اور مسلے کو مسلہ سمجھئے اور کہئے کہ یہ ظلم ہے چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو اور وجہ کوئی بھی ہو یا قصور لڑکی کا ہی کیوں نہ ہو ۔ میں اس بات سے قطعی متفق نہیں ہوں کہ یورپی ماحول دعوت گناہ دیتا ہے ۔ یہ دعوت ان کو لگتی ہے جو گناہ کرنا چاہتے ہیں ۔ پورا یورپ ایسے ہی رنگ میں رہتا ہے تو کیا پورے یورپ کا ریپ ہونا چاہیئے یا آئے دن ہو رہا ہے ۔۔ جبکہ یہاں پر ریپ ترقی پذیر ملکوں سے کہی کم ہے ۔ اصل بات یہ کہ ہم زمیدار معاشرہ بننا ہی نہیں چاہتے ۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بارش سے گناہوں کی فہرست نہ توکم ہوتی ہے اورنہ ختم ۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم ہمیں کشادہ نظری عطا فرمائے اور ایک زمیدار انسان بننے میں مدد فرمائے ۔۔ الہی آمین
امریکہ میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک عورت زندگی میں کبھی نہ کبھی جنسی تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔
امریکہ میں بیماریوں سے بچاؤ اور روک تھام سے متعلق ایک حکومتی ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کی مطابق زیادتی کا شکار نصف خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے موجودہ یا سابق ساتھی یا شوہر نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسی بارے میں
’کانگو دنیا کا ریپ کیپیٹل ہے‘
بچوں پر عریاں مواد، بہّتر افراد پر الزام
آئی ایم ایف سربراہ پر جنسی حملے کا الزام
متعلقہ عنوانات
دنیا,
صحت,
امریکہ
امریکہ میں جنسی زیادتی سے مراد نشے کی حالت میں یا جبراً جنسی تعلق قائم کرنے کو قرار دیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر سات میں سے ایک مرد بھی اپنے ساتھی کے ہاتھوں شدید نوعیت کے جسمانی تشدد کا شکار ہوا۔
یہ رپورٹ سال دو ہزار دس کے دوران امریکہ کے اٹھارہ ہزار سے زائد مرد اور خواتین سے حاصل کردہ اعداوشمار سے تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک منٹ کے دوران پچیس لوگ جنسی زیادتی، تشدد یا تعاقب کا نشانہ بنتے ہیں۔
“جو لوگ جنسی تشدد، تعاقب یا اپنے ہی ساتھی کی جانب سے تشدد کا سامنا کرتے ہیں ان کی تمام زندگی پر اس کے اثرات رہتے ہیں۔”
ڈاکٹر لنڈا ڈیگٹس
اس سروے کے نتائج کے مطابق بارہ ماہ کے عرصے کے دوران دس لاکھ عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے، ساٹھ لاکھ سے زائد مرد اور خواتین کا تعاقب کیا گیا جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار مرد و خواتین نے اپنے ہی ساتھی کی جانب سے جنسی زیادتی، جسمانی تشدد یا تعاقب کیے جانے کی شکایت کی۔
امریکہ ٹیشنل سنٹر فار انجری پریوینشن اینڈ کنّرول نامی ادادرے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لنڈا ڈیگٹس کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ جنسی تشدد، تعاقب یا اپنے ہی ساتھی کی جانب سے تشدد کا سامنا کرتے ہیں ان کی تمام زندگی پر اس کے اثرات رہتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کے نتائج کے باعث تشدد کا شکار لوگوں میں تحفظ کے حوالے سے خدشات اور ذہنی دباؤ میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ایسی خواتین جو جنسی زیادتی کا نشانہ بنی ہوں یا ان پر ایسا حملہ کیا گیا ہو ان میں دمہ، عدم برداشت، ذیابیطس، مسلسل سر درد، نہ ختم ہونے والی تکالیف، اور سونے میں دوشواری جیسے طبی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
دوسری جانب مردوں میں بھی ہر سات میں سے ایک مرد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا اس کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پچیس فیصد مردوں کو دس سال سے کم کی عمر میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسلام علیکم ساتھیو
بہت فکر انگیز تحریر ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ ان واقعات پر لوگ نکلتے ضرور ہیں احتجاج کرتے ہیں ۔اور ہر صورت ان معاشرتی مظالم پر آواز بھی اٹھاتے ہیں ۔جیسا ہم نے اس واقعے پر بھی محسوس کیا کہ ہندوستان میں اس حادثے پر مستقل احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے ۔بے حسی جب ہی بڑھتی ہے جب ظلم اتنا عام ہوجائے کہ اُس کی برائی کو کوئی برا ہی نہ سمجھے ۔ابھی ابھی میں اسی سے منسلک ایک خبر پڑھ رہی تھی کہ ہندوستان میں لوگ لڑکیوں سے پیسہ دے کر شادی کر لیتے ہیں اور کچھ دن عیش کر کے انہیں چھوڑ جاتے ہیں ان مین زیادہ تر مشرق وسطی کے لوگ ہیں ۔جو ان مسلمان بچیوں سے شادی کرتے ہیں ۔پھر ان کی شادیاں بغیر عدت گزارے کسی اور سے کر دی جاتی ہے ۔کیونکہ غربت انہیں ایساکرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ان شادیوں میں ماں باپ بھی شامل ہوتے ہیں ۔میں یہ بات پڑھ کر بہت دیر تک سکتے میں رہی کہ یہ ظلم کس زمرے میں آئیگا ۔
جو حادثات اس طرح سامنے آجاتے ہیں ان پر احتجاج بھی ہوتا ہے شور شرابا بھی مگر ان چھپی زیادتیوں کو کس طرح ختم کیا جائے جس کا شکار سینکڑوں معصوم اور مجبور لڑکیاںہوتی ہیں ۔
آپ نے بہت صحیح کہا کہ مسلمان ملک میں بھی اس ظلم کا گراف کچھ بہت زیادہ نیچے نہیں ہے ۔اور وجہ بھی شاید بے شمار ایسے مواد کی موجودگی ہے جو ایسے تشدد پر ابھارتی ہے ۔مغربی معاشرے میں تو عورت ہے ہی بے انتہا ظلم و جبر کا شکار جیسا کہ بہن شاھین نے لکھا مگر اس کی وجہ اگر دیکھیں تو وہ آزادی ہی نظڑ آتی ہے جو بے جا ہے ۔ یہ ایسا موضوع ہے جس پر بہت کچھ قابل غور ہے ۔ان باتوں پر توجہ ضروری ہے جو ان شیطانی حرکات کا پیش خیمہ بنتی ہیں ۔
اس قبیہ عمل کا شکار صرف عورتیں نہیں مرد بچے بھی ہیں ،زندگیاں ان کی بھی خراب ہوجاتی ہیں ۔کہ تشدد تشدد ہے کسی پر بھی ہو اور اس کے خلاف آواز ضرور اٹھنی چاہئے ۔
یہ ایسی معاشرتی برائیاں اور زیادتیاں ہیں کہ ان پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے کم ہے ۔
عالم آرا
بے حسی کا اندازہ تو اس ے بحی ہو سکتا ہے کہ ایسے موضوع پر اپنی رائے لکھنے والوں کی تعداد کتنی ہے۔ وہ احباب جنہوں نے قلم اٹھایا اللہ پاک انکے ضمیر کو زندہ اور شعور کو اسی طرح بیدار رکھے کہ انہوں نے اپنے حصے کی شمع روشن کی۔ اور بیت بازی کے منتظرمبصرین کو اللہ شعور کی بیداری نصیب کرے۔آمین
دکان دار ایک ماچس کی ڈبی سے آدھی تیلیاں نکال کر پیسے پوری ماچس کے لےگا اور ساتھ ہی دوستو سے تبصرہ کرے گا یہ “زرداری بڑا کرپٹ ہے”
کل تک سائیکل پر گھومنے والا ٹی وی اینکر کسی سے نوٹوں کی بوریاں لے کر سارا دن زرداری حکومت کو گالیاں دے گا۔۔،
موٹے پیٹ والا سیٹھ ایک روپہ ٹیکس نہیں دے گا اور دوسروں سے کہے گا “پیپلز پارٹی سے ملک نہین چل رہا” کاروبار ڈاؤن ہے۔۔،
سبزی وال پیسے پورا لیگا اور سڑی ہویُ سبزی دیگا۔۔ کم تولے گا لیکن کہے گا زرداری کرپٹ ہے۔
قصایُ پیسے پورا لیگا ہڈیاں تول کے دیگا۔۔ لیکن کرپٹ زرداری ہے۔ اب تو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ گوشت حلال جانور کا ہے یا کتے ، گدے وغیرہ کا۔۔
دودھ والا ، پانی کی بالٹی دودھ میں انڈھیلتے ہوےُ یہی رونا روےُ گا، پاجی حکومت کرپٹ ہے،،
سرکاری ڈرایور سرکار کی گاڑی سے ڈیزل چراےُ گا لیکن گھر جاتے ہوےُ دوستوں سے کہے گا زرداری کرپٹ ہے۔
سکول کا ہیڈ ماسٹر سکول کے عمارت اور فرنیچر کا فنڈ اپنے گھر لے جاےُ گا لیکن ٹاٹ پر بیٹھے بچوں کے سامنے وہ بھی کہے گا زرداری کرپٹ ہے۔
کیا ڈاکٹر، کیآ انجینیُر اور کیا سرکاری ملازمین اور افسران۔۔۔ سب خدا کو حاضر ناظر جان کے سوچے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟
جبکہ پورے معاشرے کا مائنڈ سیٹ ہی یہی ہے. سرکاری ملازم کا رشتہ جائے تو لڑکی والے یقینی بناتے ہیں کہ یہ اوپر سے پیسے بناتا ہے نا.۔۔۔۔
اصل خرابی ہم میں ہے ۔۔
لیکن یاد رکھیےُ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہ
چہرے بدل بدل کے مل رہے ہیں لوگ
اتنا برا سلوک میری سادگی کے ساتھ
سپریم کورٹ contemnor الطاف حسین کی معافی کو قبول کر لیا ہے. معافی غیر مشروط تھا اور ایم کیو ایم چیف نے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر رکھ دیا تھا، مکمل طور پر ہے. انہوں نے توہین آمیز الفاظ لیا ہے واپس مترادف ہے جس کے لئے اردو میں ہے “Thook کار chatna”.
اگرچہ یہ بہت ادار اور خندہ پیشانی سے قبول SCP اسے دو تھا لیکن یہ نہ مناسب اسے معافی عوامی ٹینڈر اور زبانی طور پر سب کی تلاوت ہے کہ انہوں نے کراچی میں ایک بہت بڑا ریلی کے سامنے عدالت اسی طرح لکھنے میں پیش کر دیا ہے سے جس میں انہوں نے پہلی جگہ میں جرم کا ارتکاب کیا ہے. میدان میں اور تقریبا تمام ملک میں ٹی وی چینلز پر لاکھوں کی طرف سے اس توہین آمیز اور seething rants اور utterings سنا رہے تھے، لیکن بہت ہے کہ کس طرح ان کی معافی کا عین مطابق سر اور سر کے اب پتہ چلے گا؟
یہ روایتی ایک طرح عدلیہ کی توہین کرنے اور ایک سادہ معافی کے ساتھ دور جاؤ بن گیا ہے. عدالت اس کی بڑی heartedness ہمیشہ معاف مظاہرہ، لیکن کر سکتے ہیں ایک ہی بھیڑ کے سامنے میں اور اسی طرح کے حالات جس میں توہین کا ارتکاب کیا گیا تھا کے تحت ایک عوامی معافی کا انجام سب کے لئے ایک مثالی عبرت کے طور پر کام مجرم contemnors ہو گی.