سائینس کے اعتبار سے انسان کی ساری خوشیاں جسمانی ہیں جبکہ انسان کی ساری خوشیاں اس کی روح اس کے حواسوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ میں اکثر دیکھتی رہتی ہوں کہ یار لوگ خوش ہونےکو ممنوع سمجھتے ہیں اور خوشیوں کو منفی سمجھ کر حیات ہی سے منفی کر دیتے ہیں۔
دیکھئے اگر کوئی جسمانی بیماری ، پیشیمانی یا خلش نہیں ہے تو کیا اس کے لئے یہ خوشی کی بات نہیں ہے ۔
آیئے میں آپ سب کو اپنی خوشی کاراز بتا تی ہوں ۔۔۔
– میں جب صبح اٹھتی ہوں تو اللہ کی شکر گزار ہوتی ہوں کہ اس نے مجھے ایک دن اور عنایت کیا جسے میں اپنے حق میں اچھا بنا سکتی ہوں
– میں صبح ناشتہ کرتے ہوئے اپنے برامدے سے اڑتے ہوئے پرندے ضرور دیکھتی ہوں اور اللہ پر توکل کے پیغام کو سن کر خوشی سے جھومتی ہوں
– میں دن بھر یہ سوچ کر وقت گزار دیتی ہوں کہ یہ دن اللہ کی دیا ہوا علم علمی برتری کے لئے نہیں انسانوں کو فیض پہنچانے کے لئے ہے
– گھر میں بچوں کو سلامت اور خوش دیکھتی ہوں تو سجدے میں گر جاتی ہوں کہ یہ اسی رب پاک کی کرم نوازی ہے جس میں میرا کوئی کمال نہیں
– اپنے گھر والے ، ماں باپ ، بہن بھائیوں اور دوستوں کو خود سے راضی دیکھتی ہوں تو خوشی سے بھر جاتی ہوں
– شام کو چائے پیتے ہوئے سو سو بار شکرانے سے آنکھیں بھیگ جاتیں ہیں جب کھڑکی سے باہر رنگ برنگے پھولوں اور درختوں کو دیکھتی ہوں ۔۔۔ ہائے میں تو ان پھولوں کو دیکھ سکتی ہوں ، انہیں سونگھ سکتی ہوں ، انہیں ہاتھ بڑھا کر چھو بھی سکتی ہوں ۔۔
میں کیوں نہ خوش ہوں ۔۔۔۔۔ میں کیوں نہ خوش رہوں ۔۔۔۔۔ میں کیوں نہ راضی رہوں اس پاک رب سے جس نے مجھے مادی اور روحانی خوشیوں کی تمیز عطا کی ۔ اس رب نے مجھے بڑے بڑے کشادہ کمروں والے محل کی بجائے ٹوٹا پھوٹا گھر دیا اور اسے دنیاوی نعمتوں کی بجائے روحانی مسرتوں سے بھر دیا ۔۔۔ اس نے مجھے صحت سلامتی کے ساتھ مثبت فکر عطا کی ۔
مجھے اس نے یہ بھی سکھایا کہ خوشیاں روح کی خوراک ہیں اور انہیں سادگی ، توکل اور شکر گزاری میں ڈھونڈو ۔۔۔۔
نئے سال کی سب کو بہت بہت مبارکباد
نئے فکری آغاز کے لئے
دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی

خوش رہنا خدا پر بھروسے کی بات ہے اور وہ خود پر بھروسہ کرنے والوں کے مان کبھی نہیں توڑتا ۔۔ میرے عزیز ساتھیو ایک بار اس سے راضی ہو کر دیکھو اس کا دیا ہوا ہر نقصان فائدہ لگے گا ۔ انشاللہ
نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔
میرے ان گنت وہم جو دھڑکن کی صورت دھڑک رہے ہیں
میرے ان گنت اندیشے جو یہاں وہاں بکھرے ہوئے ہیں
شب کی تیسرے پہر مانگی ہوئی بےشمار دعائیں ہیں
میری بےشمار امیدیں جو دلاسا بن کر ساتھ رہی ہیں
اور ۔۔اور۔۔
میری ڈھیر ساری تمنائیں جو بےقرار کرتی رہی ہیں
ان سب سے جڑا ایک نام ہے
وہ نام تمہارا ہے
جو میرا سہارا ہے
سنو
میرے ہم نشین
میں نے
گزرے برس کو وہ سارے گزرے پل واپس کر دئے ہیں
بس ان سے جڑا تمہارا نام پاس رکھ لیا ہے
یہ سوچ کر دعا کے پلو سے باندھ دیا ہے
کہ
ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے
نگہت نسیم ۔سڈنی
سنو
میرے ہم نشین
میں نے
گزرے برس کو وہ سارے گزرے پل واپس کر دئے ہیں
بس ان سے جڑا تمہارا نام پاس رکھ لیا ہے
یہ سوچ کر دعا کے پلو سے باندھ دیا ہے
کہ
ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب اس دعا میں شریک ہیں اور سب مل کر بلند آواز اور صدق دل سے آمین کہتے ہیں
اسلام علیکم
میری طرف سے بھی سب کو بہت بہت مبارکباد نئے سال کی
آپ سب کی دعاؤن پر آمین ثمہ آمین
بس اتنی استدعا ہے کہ جب نئے سال کو خوش آمدید کہیں تو اپنے پچھلے سال پر نظر ضرور ڈال لیں تاکہ کوتاہیوں کو دور کرنے اور اچھائیوں کو جلا دینے کی ہمت اور طاقت پیدا ہو کہ ہم سب کو اپنے اپنے ضمیر کو زندہ رکھنا ہے کہ ضمیر ہی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس کا محاسبہ کرنے والے ہمیشہ سر خرو رہتے ہیں ۔
اللہ سب کو نئے سال کی تمام تر خوشیاں عطا کرے اور پریشان لوگوں کی تمام پریشانیاں دور کر دے آمین
بہت پیاری بات ہے جزاک اللہ خیر بہن نگہت نسیم
ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے انشاء اللھ
عالم آرا
وینکور
پیاری آپا آپ نے تو سو باتوں کی ایک بات کہہ دی ” اپنے اپنے ضمیر کو زندہ رکھنا ہے کہ ضمیر ہی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس کا محاسبہ کرنے والے ہمیشہ سر خرو رہتے ہیں ” بے شک زندہ ضمیری ہی بعد از مرگ حیات کا راز ہے ۔
ماشا اللہ جی بھت گہری بات کیی آپ نے سادہ انداز میں بھت اچھا لگا آللہ آپ کو زور قلم اور زیادہ دے آمین
تساں سارے سجناں تے سنگتیاں دے ناں سائیں سنو تے سمجھو ،۔۔۔ لنگھدے ویسسین ٹوڑیں جتنے سال – ساڈا دل تاں راھسی سجناں نال – ڈوکھ درد وی بھلدے راھسوں – جے تاڑیں سجن پئے ھوسینڑ نال – خلق اخلاق ھے حیاتی دا گاڑھاں – دل ویچ بس رکھو ھیکوں سمبھال – اردو – آپ سب دوستوں اور احباب کے نام – آپ سنیں سمجھیں ، چاھے جتنے سال بھی گزرتے جا ئیں گے -ھمارا دل تو اپنے دوستوں کے پاس ھی رھے گا – ھم اپنے دکھ درد بھی بھولتے رھیں گے -اس وقت تک بھولتے رھیں گے جب تک آپ لوگ ھمارے ساتھ ھیں – اخلاق محبت زندگی کا زیور ھے -اس کو اپنے دل میں سمبھال کر رکھنا چاھئے – ڈیروں دعاؤں کے ساتھ رافیہ گیللانی
(غریب) بچوں کی نظم
ایک دو تین چار
آؤ مل کر مانگیں یار
ایسے دیس میں آنکھ کھلی ہے
بے حس پبلک، جھوٹی سرکار
ایک دو تین چار
آؤ مل کر مانگیں یار
اکرم کے ابو فوت ہوئے کل
کافی رہتے تھے بیمار۔
ہاسپٹل نے کہہ بھیجا تھا
لاکھ لگیں گے اِن پر چار۔
جانے والے چلے گئے بس
رونا کیا اب زار و زار؟
ایک دو تین چار
آؤ مل کر مانگیں یار
پکّی بستی میں شادی تھی
کچی بستی سے تھوڑا پار۔
لڑکے والوں نے لڑکی کو
پانچ لاکھ کا ڈالا ہار۔
دولت زیور حُسن ہے بچو
تقوی صدقہ سب بیکار!
ایک دو تین چار
آؤ مل کر مانگیں یار
ایسے دیس میں آنکھ کھلی ہے
بے حس پبلک، جھوٹی سرکار
—
عمران بھائی ماشاللہ خوب حسب حال نظم ہے پر میرا دل کیا کہ ایسا بھی کہئے
ایک دو تین چار
آو ملل کر مانگیں ایک یار
سچا دوست بھی نایاب ہوا ہے
نئے سال کی بہت بہت مبارکباد ہو سب کو!
نگہت آپی، اللہ آپکی خوشیوں میں یونہی اضافہ کرے۔ چھوٹی چھوٹی خوشیاں پا لینے سے انسان کو جینے کا حوصلہ ملتا ہے۔
اللہ ہم سب کو خوش رہنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین