ھم نے سال گذشتہ بہت سارے دکھہ اٹھاۓ
پاکستان اور خاص کرکراچی کی صورتحال پر بارھا انکھوں سے لہو ٹپکا
بلوچستان اور بے گناہ پاکستانیوں پر ظلم وجور کی انتہا ھوگی
سارے ملک میں دھشت گردی اپنے عروج پر رھی
ديگر اسلامی ممالک کا بھی بہت برا حال ھوا ھے
بلاد شام میں جو قتل عام برپا ھے اس پر بھی ھم پریشان ھوۓ
عراق افغانستان میں جو رھا ھے
اس کا برے اثرات ھم پاکستان میں دیکھہ سکتے ھیں
4 سال کے بعد پاکستان گی تو وھاں جو امن وامان کی صورتحال دیکھی اور اسکے نتیجے میں
میں نے پاکستان میں اپنے بہت بہت قریبی خونی رشتوں کو کراچی تا خیبر کے خراب حالات سےڈیپریشن اورعارضہ قلب شوگر کی بمیاری میں مبتلا دیکھا
میں کھلے آسمان تلے شب وروز یہی دعا کرتی ھوں
کہ یا رب المشرقین و رب المغربین
ساری دینا سے فتنہ و فساد کا خاتمہ فرمادے
ھر فرعون وشداد کو ھر یزید وقت کو نیست ونابود کردے آمین
ھمارے پاکستان میں امن وامان قائم ھوجاۓ
دینا چین وسکون کا گہوارہ بن جاۓ آمین ثم آمین
یہ اس سال کا میرا پہلا بلاگ ھے اور میں غم دنیا اور غم دوراں کے ھمراہ ایک چھوٹی سی خوشی سے کھل سی گی ھوں
میری عزیز دوست اور سب کا حوصلہ بڑھانے والی ھم سب کی قابل صد احترام بہن ڈاکٹر نگہت نسیم نے میرا نام کالم نگاروں کی فہرست میں لگا کر مجھے
بہت بڑا اعزاز بخشا ھے
اور میں اپنے سارے ساتھیوں کو اس خوشی اور مسرت بھری ساعت میں تہنتیت پیش کرتی ھوں
اور آپکی سب کی بارگاہ فکر میں اپنا ایک شعر پیش کرتی ھوں
یقین ھے مجھے اترے گا شب کے ڈھلتے ھی
خیال و فکر کے آنگن میں آفتاب کوئ
اللہ تعالی ھم کو باعلم اور باع

اللہ تعالی ھم سب کو باعلم اور باعمل قوم بننے کی نیک توفیق عطا فرماۓ آمین
شاہین رضوی جی۔بہت لمبی غیر حاضری کے بعد آمد مبارک ہو۔شعر خوبصورت ہے
میں کھلے آسمان تلے شب وروز یہی دعا کرتی ھوں
کہ یا رب المشرقین و رب المغربین
ساری دینا سے فتنہ و فساد کا خاتمہ فرمادے
ھر فرعون وشداد کو ھر یزید وقت کو نیست ونابود کردے آمین
ھمارے پاکستان میں امن وامان قائم ھوجاۓ
دینا چین وسکون کا گہوارہ بن جاۓ آمین ثم آمین
ڈئر شاہیں حیدر مجھے کینیڈا کے برفستان میں کھلا آسمان میسّر نہیں ہئے اس لئے میں گھر میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مخاطب ہو کر وہی دعائیں کرتی ہوں جو تمھارے دل کی آواز ہئے
اللہ ایک دن تو ضرور سنے گا انشاللہ
عمرِ وارفتہ نے دکھلائے وہ منظر مجھکو
جانے لے جائے کہاں اب یہ مقدر مجھکو
۔۔۔۔۔
تم ہی بتلاؤ انہیں کیسی ہے رنجش مجھ سے
گھورتے رہتے ہیں کیونکر مہ و اختر مجھکو
۔۔۔۔
میں نے جس روز سمندر پہ پکارا تھا وہ نام
ڈھونڈتا پھرتا ہے اُس دن سے سمندر مجھکو
۔۔۔۔
جس پری وش کے لیئے لکھتا ہوں ہر روز غزل
اُس نے بھی بھول کے لکھا نہیں شاعر مجھکو
۔۔۔۔۔۔
ایک صحرا ہے یا خاموشی کا اک جنگل ہے
روز دیتا ہے صدائیں میرا اندر مجھکو
۔۔۔۔۔۔
ایک مدت ہوئی بچھڑا ہے وہ خود اپنے سے
ڈھونڈھ کر لا دو خدارا میرا صفدر مجھکو
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی ایک خوبصورت غزل آپ سبکی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررھی ھوں
ایک مدت ہوئی بچھڑا ہے وہ خود اپنے سے
ڈھونڈھ کر لا دو خدارا میرا صفدر مجھکو
سبحان اللہ کیا خوبصورت غزل ہے .. بابا صاحب کی غزلوں میں مجھے یہ غزل بہت پسند ہے
اچھی بجو سیدہ زائرہ بجو سلامت رھیں
خوش رھیں
اللہ پاک آپکی تمام عبادات کو اور دعاوں کو شرف قبولیت بخشے آمین ثم آمین
یقینا محرم اور صفر کی مجالس کی مصروفیت میں سے اتنا وقت نکالنا بھی بڑے کمال کی بات ھے شہزادی کايئنات آپ کو اجر عطا فرمايئنگی
اللہ پاک آپکو دینی علوم میں معاون علوم اور عام علوم میں گہری دسترس عطا فرماۓ آمیں ثم آمین
آپکی دعايئں سب سے قیمتی تحفہ ھوتیں ھیں ، انشا اللہ سال روآں میں آپکے بہت سارے مضامین اور کالمز بھی ھم تشنگان علم کو پڑھنے کو ملینگے انشا اللہ
کویت میں بھی خوب سردی پڑھ رھی ھے مشرق وسطی کے بہت سارے ممالک برف باری اور شدید سردی سے پریشان ھیں
اور ھم کویت میں مقیم ھجرت زدگان جو 50 ٹمپریچر کے عادی ھیں اس موسم کو انجواۓ تو کررھے ھیں
کہ ھر موسم کا اپنا ایک رنگ ھوتا ھے اور انسان کی شخصیت پر اثر انداز بھی ھوتا ھے ھر موسم شکرگذاری کا موسم ھوتا ھے یہاں
سردی میں بارش ھوتی ھے
دھند اور گرد بھی ھوتی ھے
مگر دل ودماغ کے دریچوں پر سدا ایک ھی موسم
موسم ھجراں
موسم قتل کب جاۓ گا
موسم موت کب جاۓ گا
اللہ جانے ھمارے وطن میں موسم بہار کب آۓ گا ؟
لمبی ھے غم کی شام ۔مگر شام ھی تو ھے
اللہ کرے موسم انقلاب جلد آۓ اور بہت بہترتبدیلی لاۓ آمین
اسلام علیکم
خوش آمدید بہن شاھین حیدر سلامت رہو ۔
یہ دکھ اب شاید ہر پاکستانی کو ہے ۔سارے کا سارا خاندان عجیب و غریب وحشت اور دھشت کا شکار ہے چاہے وہ کسی بھی علاقعے میں رہ رہا ہو۔ایسا لگتا ہے کہ خدانخواستہ زہنی امراض کا ایک طوفان آئیگا ۔
لوگ اس قدر دباؤ کا شکار ہیں کہ الامان ۔
محترم صفدر بھائی کی غزل بے حد خوبصورت ہے جزاک اللہ خیر
ایک صحرا ہے یا خاموشی کا اک جنگل ہے
روز دیتا ہے صدائیں میرا اندر مجھکو
۔۔۔۔۔۔
ایک مدت ہوئی بچھڑا ہے وہ خود اپنے سے
ڈھونڈھ کر لا دو خدارا میرا صفدر مجھکو
عالم آرا
موسم قتل کب جائے گا
موسم موت کب جائے گا
آہ ! کتنا اچھا کہا میری بہن میری دلاری نے ۔۔۔ اے اللہ ہم پر رحم فرما ۔۔ الہی آمین
جب سے گلاب دیکھے ہیں
آصف کانٹے عزیز رکھتا ہوں