کوئٹہ پاکستان اور اس کی گندی سیاست کی سولی پر۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

پاکستان کی آج کی صورت حال ایسی مخدوش ہے کہ سوچ کر بھی جیسے سانس رک رک جاتا ہے، ایک ایسی تاریک گلی جس کا دوسرا کونا بند ہے اور پیچھے جانے کا کوئی راستہ نہیں۔ شہنشاہ وقت کے درباری اقتدار کے نشے میں مدہوش حکمران اعلیٰ کو سب اچھا ہے کی خبریں دے رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ ایک بار پھر اکسٹھ ہجری کی کربلا جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ جمہوریت اور عوام دوستی کا دعویٰ کرنے والی حکومت عقل کی اندھی تو کب سے تھی لیکن اب آنکھوں کی بھی اندھی ہے اور چونتیس گھنٹوں سے سڑک پر پڑی ہوئیں ایک سو کے قریب میتیں بھی اب ان ضمیر فروشوں کو نظر نہیں آ رہیں۔ کوئٹہ آگ میں تو کب سے جل رہا تھا اب خون میں بھی نہایا ہوا ہے لیکن سیاست کی غلام گردشوں میں سیاسی جوڑ توڑ اور لانگ مارچ پر نظر ہے ان بے گناہ مارے جانے والوں پر نہیں
باقی پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

18 thoughts on “کوئٹہ پاکستان اور اس کی گندی سیاست کی سولی پر۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم”

  1. کوئ قاتل نہیں پکڑا جا سکتا ہئے کیونکہ حکومت نے جناب طاہرالقادری کو آئینہ دکھانا تھا کہ جناب آپ کی لانگ مارچ کا یہ حشر ہوگا اور آگے بھی سوچنے والے سوچیں کہ اگر اسلام اباد کی جانب کسی نے قدم بڑھائے تو اس اس کی لاش کے پرخچے اڑا دیں گے ،
    کراچی سے دالخلافہ اسی لئے تو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہئے

    اور اب جب کہ انتخابات اتنے قریب آ چکے تھے تو یہ بودا شوشہ سیاست بچاؤ کا ،میری سمجھ میں نہیں آیا ،

    جب سوچا تب احساس ہوا کہ سامراج کو ہمارے وطن میں صرف فوجی حکومت پسند ہئے ،،اور ہمارا ہر وہ غدّار شہری جو باہر کی دنیا کا شہری بن چکا ہے اس کو اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی منظور ہئے اس لئے پاکستان گیا بھاڑ میں پاکستان کے لوگ گئے بھاڑ میں ان کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہئے جس کے لئے بیرونی دولت کے انبار ان کی جھولی میں ڈال دئے گئے ہیں

    خدا میرے وطن کا سکون غارت کرنے والوں کو جلد جہنّم رسید کرے آمین

  2. اب ایک انتظار ہے۔۔۔۔۔ حالات سدھرنے کا!
    بہت بہت دکھی ہوں میں الفاظ ساتھ نہیں دے رہے!

  3. میرا مطالبہ ہئے خون کے بدلے خون بلوچستان کے موجودہ وزیر اعلٰی کے دور کے بے گناہ مقتولو ں کے خون کے بدلے خون قاتل عیّاش وزیر اعلٰی بلوچستان کو پھانسی دو

    نااہل اپاہج مجہول کابینہ بلوچستان کو بھی پھانسی دو

    بلوچستان کی حکومت مردہ باد

    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    اے میرے غمزدہ ہم وطنوں میں تمھیں تمھارے ان اپنے پیاروں کا پرسہ بھی پیش کررہی ہو ں جو بے گناہ تھے مگر پھر بھی ظالم کی کماں سے جاں سے گزر گئے

    میں تمھارے احتجاج اور دھرنوں میں قدم قدم شریک ہوں

  4. وزیر اعلٰی بلچستان جن کا تعلّق مستونگ سے ہئے اور انکی پینسٹھ افراد مشتمل بڑی سی کابینہ میں ما سوائے چند لوگوں کے تمام افراد ان کے بھائ بھتیجے اور اہل خاندان پر مشتمل ہئے اور یہ تمام کے تمام آل ابن زیاد اور یزید کے جان نشین شیعہ کمیونٹی کے جانی دشمن ہیں یہی وجہ ہئے کہ بلوچستان اسمبلی میں ہزارہ برادری کے بدترین قتل عام پر بھی سب کے سب گونگے اندھے بہرے بنے رہتے ہیں حزب اقتد ار میں بھی یہی ہیں اور حزب اختلاف میں بھی یہی ہیں بلوچستان کے بدترین حالات میں بھی یہ بد بخت انسان یا اسلام آبا د میں موٹر سائکل ریس دیکھنے کو موجود ہوتا ہئے یا دوبئ جا کر عیّا شیوں مصروف ہوتا ہئے
    اس وقت صورتحال یہ ہئے کہ موٹر سائیکل ریس کا شوقین یہ عیّاش وزیر اعلٰی دوبئ میں ہی رہا اور اس کی منحوس شیعہ دشمن کابینہ کے کسی بھی رکن نے بھی حقیقت حال جاننے کے باوجود ایک تعزیتی حرف بھی نہیں کہا چہ جائکہ جائے حادثہ پر جاتا یا ہسپتالوں کا دورہ کر کے زخمیوں کی مزاج پرسی کر لیتا

    ان زمینی خداؤں کو اللہ تعالٰی نے کب تک چھوٹ دی ہوئ ہئے یہ وہی بہتر جان سکتا ہئے

  5. رونے میں کوئی برائی نہیں ھے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ھے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ھے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا.
    بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی ھے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا ھے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں

  6. تحریک انصاف نے یکجہتی کونسل کے کوئٹہ دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا،عمران خان دھرنے میں شرکت کے لئے آج کوئٹہ پہنچیں گے ۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کو دھرنے میں شریک ہونے کی ہدایت کردی ہے ،بلوچستان تباہی کی طرف جا رہا ہے ،صوبائی حکومت فوری مستعفی ہو کیونکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کی قتل و غارت گری کی جازت نہیں ہے،دہشت گردوں سے مذاکرات کا کہا تومجھے طالبان خان کہا گیا لیکن اب حکومت کو دہشت گردوں سے مذاکرات کا خیال آگیا


  7. محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا ایک ایسا ایمان افروز صوتی اور بصری کالم جو ہر محب وطن کو سننا اور دیکھنا ہو گا

  8. اسلام علیکم ساتھیو

    دو دن سے دل کہیں میں نہیں ہے کہ ایسا درد ناک منظڑ شاید اپنی اب تک کی زندگی میں نہ کبھی دیکھا تھا اور نہ ہی سنا تھا کہ لوگ جنازے لے کر بیٹھے ہیں اور حکومتِ وقت نہ جانے کہاں غائب ہے ۔کیا انسانیت اتنی بھی نہیں کہ جنازوں کے احترام میں ان معصوموں کو سہارا دیا جائے ان سے بات کی جائے ۔
    یہ سوچ کر ہی روح لرز رہی ہے کہ وہ لوگ کتنے بے بس ہیں جن کے پیارے دو دن سے کفن میں لپٹے ان کے سامنے ہیں اور ان کو سننے والے کانوں میں سیسہ ڈالے نہ جانے کس بات کے انتظار میں ہیں ،ہم شکر گزار ہیں عمران خان کے کہ انہوں نے ان مظلوموں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ۔شاید ان کے زخموں پر کچھ مرہم رکھا جائے ۔
    دوسری طرف دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح اسلام آباد کو محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاش انسانی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے بھی اتنی ہی تگ و دو کی جاتی ۔ کہ پاکستان میں رہنے والے ہر معصؤم پاکستانی کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ کیا جواب دو گے ؟ کس طرح کھڑے ہو گے اپنے رب کے سامنے دامن پر اتنا خون لے کر ؟
    آج تک کسی ایک نیٹ ورک کا سراغ نہ لگا سکے کہ کون مار رہا ہے ؟
    حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کمزور ہیں افسوس ۔
    اللہ ہمارے ملک پر اور اس میں بسنے والوں پر فضل فرما دے آمین
    عالم آرا

  9. پاکستان کی بے حس گونگی اندھی بہری حکومت کے ہر ہر فرد پر اس کے وزیروں پر بلوچستان کی حکومت پر اس کے اندھے بہرے دشمنان آل رسول وزیروں پر اراکین سینٹ پر نواز شریف،شہباز شریف اور اس کے تمام یہودی حوارہوں پر جو سعودی حکومت کی دولت لے کر شیعان علی کا قتل عام کرواتے ہیں اور برسوں سے کروا رہئے ہزار ہزار بار لعنت آنے والے برس میں اللہ پاک پاک سرزمین سے ان دجّا لوں کا خاتم کر دے
    پاکستان کے تما م گونگے لکھاریوں پر لعنت ہزار بار ،،ائے بے حسوں خدا کا فرمان جو خون ناحق پر خاموش رہئے گا خدا اک خون کے بدلے ستّر کا خون لے گا

  10. عمرا ن خان تم ہمارے اوپر ٹوٹنے والی اس قیامت کی گھڑی میں اور غم واندوہ کی اس کالی آندھی میں شریک ہونے آگئے یقین جانو غم کے اس پہاڑ میں ایک تمھارے مرہم رکھ دینے سے ہمارا دل کتنا بڑا ہو گیا ہے بلوچستان کے بے غیرت پینسٹھ ارکان کی کابینہ کا کوئ فرد ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے تو کجا آتا دو بول تعزیت کے بھی نہیں بولا ان کو کون مسلمان مانے گا ،یہ بزدل چو ہے خیبر سے بھاگے ہوئے یہودیوں کی او رمرحب و عنتر کی اولاد ہیں جو شیعان علی کے دشمن ہیں

    اللہ پاک تم کو اپنی امان میں رکھّے ،یقین جانو ایسا محسوس ہو رہا ہئے جیسے ہم ابھی لاوارث نہیں ہیں

    دیار وطن سے دور اپنے ہم وطنوں کی المناک شہادت کے غم سے چور ایک ماں

  11. کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوا

    مایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم

  12. بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اس سلسلے میں صدارتی فرمان جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم دھرنے کی جگہ پہنچ گئے

  13. بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اس سلسلے میں صدارتی فرمان جاری کیا جا رہا ہے۔ شہدا کی تدفین کا عمل شروع ہو گا

  14. عیاش وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کیمبرج میں فائیو سٹار ہوٹل میں موجود پائے گئے ۔ ان کا کہنا کہ وہ اپنے علاج کی خاطر لندن گئے ہیں سب جھوٹ نکلا ۔۔۔ استغفار ۔۔ ایسے کرہیہ ، ظالم ، بے حس شخص کو شرم سے خود کشی کر لینی چاہیئے

  15. صد ہزارمبارک ہو شہدائے کوئٹہ،اور تمام لواحقین کہ تم نے وقت کے یزیدوں کو سر نگوں کر لیا،،، جاؤ اب اپنے اور ہم سب کے پیاروں کی تدفین عمل میں لاؤ کہ تمھاری کربلا پاکستان کی ایک نئ تاریخ رقم کرکے رہی

    تمھاری یہ شہادت وقت کے دجّالوں کے منہ پر بھر پور طما نچہ ہئے

    علّامہ طالب جوہری نے حکومت کو چوبیس گھنٹو ں کا نوٹس دے دیا تھا ورنہ پاکستان کے شہروں میں عوام کا سیلاب امنڈ آنا تھا

    میں نے ابھی ہزارہ نیوز پر اپنے ہم وطن اہل سنّت زعماء اور کئ صاحب مرتبت افراد کے اہل ہزارہ سے یکجہتی کے پیغامات دیکھے ہیں
    میری کوئ اوقات نہیں ہئے پھر بھی میں ایک غمزدہ پاکستانی ماں کی حیثیت سے ان تمام افراد کو جنہوں نے ہمارے دکھ کو سمجھا اور دو حرف تعزیت کے کہے شکر گزار ہوں ،اور دعاگو ہوں کہ آپ لوگ اور آپ کے جیسے شیعان علی کے دوست دارروز محشر پیارے نبی حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی شفاعت کے حقدار بھی ہوں اور جوانان جنّت کے سردار اما م حسین علیہالسّلام جنّت کے دروازے پرآ پ کا استقبال کریں

  16. اکڑ ا ب بھی نہ گئی۔ پتا نہیں کون ہے یہ انسان کے روپ میں۔۔۔۔
    70 گھنٹے لاشیں کھلے آسمان تلے دیکھ کر پوری دنیا کانپ اٹھی اور یہ منحوس کہہ رہا ہے کہ بیٹی کے داخلے سے فارغ ہو جاؤں تو کچھ سوچوں گا۔۔۔۔

  17. کوئٹہ پاکستان اور اسکی گندگی سیاست کی سولی پر ایک چشم کشا تحریر ھے
    میں خاموشی کو احتجاج سمجتھی تھی مگر کوئٹہ کے 92 شہیدوں نے مجھے بتایا دیا مجھے سمجھادیا
    کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ھی سعادت وعبادت ھے اور یہی حسینی طریقہ ھے ھمارا سلام ھو
    کوئٹہ ھزارہ کے ان بہادر شہیدوں کی جرات پر جو خود تو شہید ھوگیے
    مگر ھر کم زور کے دل میں جرات وجسارت کی کرن روشن کرگیے
    ان کم عمر شہیدوں کے خون میں سرخ لاشے جھنوں نے یزید وقت کی گردن جھکا دی ھے
    انکے خون میں بہاۓ لاشے
    اس وقت انکی بہشت زھرہ میں تدفین ھورھی ھے
    جو یہ پیغام دیکر گیۓ تھے کہ شعیان اھل بیت مرسکتے ھیں
    مگر دشمن آل کے سامنے سرنیہن جھکا سکتے ھیں

    اے کوئٹہ کے شہیدوں تم پر ھمارا سلام
    تمھارا خون ناحق رائيگاں نیہں جاۓ گا
    حق کے لیے لڑنا پڑتا ھے
    حق کے لیے مرنا پڑتا ھے
    حق کے لیے آواز بلند کرنا پڑتا ھے

    شعیان ھزارہ تم عزم وھمت کی تصویر ھو

  18. اسلام علیکم
    ہمارے ملک کے حکمرانوں نے جس طرح انسانیت کا مزاق اڑایا ہے وہ اتنا قابل مزمت ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ لکھ سکوں ۔کوئی بے بس باپ اپنے بیٹے کا جنازہ لئے بیٹھا تھا اور ایک حکمران باپ اپنی بیٹی کے ایڈمیشن کے لئے سر گرداں تھا جس پر اس بے بس باپ کا حق حکمران کی بیٹی سے ہزار گنا زیادہ تھا کیونکہ یہ ببے بس باپ اپنے بیٹے کی لاش سامنے رکھے اِس حکمران سے احتجاج کر رہا تھا کہ میرا بیٹا تو گیا باقی کی حفاظت کا انتظام کرو تاکہ اور کوئی اس طرح دھشت کا شکار نہ ہو ۔ مگر افسوس صد افسوس انہوں نے نہ اپنا دورہ کم کیا اور نہ ہی ان غمزدہ لوگوں پر نظر عنایت کی ۔
    میرا سلام ان سب کو جنہوں نے اپنے پیاروں کے لاشے سامنے رکھ کر احتجاج کیا ۔اور دوسروں کی ذندگی کی ضمانت مانگی ۔مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان کا مسلک کیا تھا میرے لئے وہ سب انتہائی قیمتی تھے کیونکہ وہ مسلمان تھے پاکستانی تھے انسان تھے ۔میرے جیسے تھے میرے ملک کے معصوم عوام تھے ۔ہم ہر اس دھشت اور بے حسی کی مذمت کرتے ہیں جو معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بناتی ہے ،اور ان کا غم بانٹنے کے بجائے انہیں اور بھی دکھی کیا جاتا ہے ۔ شناخت کر کر کے مارا جاتا ہے اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا ۔
    میں تمام لکھنے والوں کو جنہوں نے اس سانحہ پر لکھا ضراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے جو بھی بساط تھی اس کے مطابق اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔ اور ہمیں یہ تقویت بھی دی کہ کچھ لوگ اپنی آنکھیں اور ذہن کھلے رکھتے ہیں اور بلا امتیاز ظلم کو ظلم کھتے اور مظلاموں کا ساتھ دیتے ہیں ۔جزاک اللہ خیر
    اللہ میرے ملک کو حادثات اور شر پسندوں سے محفوظ رکھے آمین
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *