یہ دوریاں…

یہ دوریاں…
ان راہوں کی دوریاں…
نگاہوں کی دوریاں…
ھمراہوں کی دوریاں…
فنا ھوں سبھی دوریاں ۔۔۔
کیوں کوئی پاس ھے ۔۔۔ دور ھے
کیوں کوئی جانے نا ، کوئی یہاں پے
آ رہا پاس یا دور میں جا ریا
جانوں نا میں ھوں کہاں پے …
یہ دوریاں…
انسان کی زندگی میں مختلف دوریاں ،، کچھ لوگ دور ھو کے بھی پاس ھوتے ہیں ،، کچھ پاس ھو کہ بھی دور ۔۔۔
پردیس میں اپنے پیاروں کی دوریاں، گھر میں والدین اور بچوں میں دوریاں، اپنے ملک کی دوریاں، علم سے دوریاں۔ ۔ ۔
کیوں ہیں اتنی دوریاں ؟
کیا چیزیں دوریاں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ؟؟

9 thoughts on “یہ دوریاں…”

  1. صبر، کیونکہ جتنی چیزوں کی دوری کا تذکرہ کیا گیا ہے ایک زندگی میں تو یہ سب حاصل نہیں ہو سکتیں، بس صبر کرو مری بچی. انا اللہ مع الصابرین.

  2. پہلے تو تم بتاؤ ثنا کہ تم سے عالمی اخبار کی دوریاں کیسے ختم ھوں‌؟ بغیر بتائے غائب ھو جاتی ھو ۔۔۔ اچھا بتاؤ ٹی وی کے مورنگ شوز کیسے جا رھے ھیں ۔۔ کچھ اس کا بھی بتاؤ پلیز ۔۔ ھم دیکھ نہیں سکتے تو کم از کم سن کر تو دوریاں مٹا سکتے ھیں‌۔۔

  3. السلام علیکم سیدہ ثنا شاہ صاحبہ!
    مین نگہت بہن کے ساتھ ہوں۔ آپ کے بلاگ کا جواب دیا جائے گا، لیکن کہیں اس دوریاں کے چکروں میں آپ نے ہمیں تو بھلا ہی دیا ہے 🙁
    کیوں بھئی! ہمیں بتایا ہی نہیں کہ کونسا پروگرام ہے؟ (خیر بتا بھی دیں تو ہمارے ہاں کہاں ٹیون ہوگا آپکا چینل۔ لیکن ہم “یو ٹیوب” پر تو دیکھ سکتے ہیں نہ! وہ بھی اگر آپ اپلوڈ کریں تو!
    باقی آپ کے سوالات کا جواب ضرور یہاں شیئر کرینگے، لیکن ابھی رکیے! کیوں کہ اگر ابھی جواب دے دیا جائے گا تو “بلاگ رک جائے گا!” اس لیے اس جواب تک “دوریاں” ضروری ہیں! (اوہ مائی گوڈ! چوتھائی جواب تو دے دیا!!!!!)

  4. صحیح فرمایا عمران صاحب بےشک صبر سے پڑی کوئی چیز نہیں ھے !!
    جی نگہت جی سب سے پہلے تو یہ کہ عالمی اخبار سے تو روح کا رشتہ بن گیا ھے اور جہاں روح کے رشتے ھوں وہاں دوریوں کا کیسا سوال ، یہ سچ ھے کہ میں پچھلا کچھ عرصہ کافی مصروف رہئ جس کی وجہ سے بلاگ پہ لکھ نہیں سکی پر بلا ناغہ عالمی اخبار پڑھتی رہی ھوں 🙂
    اور morning show اللہ کا شکر ھے سب کی دعا سے اچھے جا رہیں ہیں
    uk اورeurope میں1 اگست سے ایک نیا tv channel کھلا ھے ”اھلبیت ٹی وی” کے نام سے جو کہ sky پے ھے 836
    Eurobird 1
    11344H
    27500 2/3
    اور انشااللہ عنقریب پوری دنیا میں بھی آئے گا۔
    اس کا morning show ‘‘طلوع” اھلبیت کے ساتھ ھر صبح 9 سے 11 UK ٹایم کے مطابق پیر سے جمعہ تک ھوتا ھے۔

    Ahlebait TV is an satellite TV Channel in the UK. Launched on the first of August 2009 on Sky Channal 836. The main objectives of the Ahlebait TV are to educate the community by covering various educational, welfare and religious programs which are in different languages such as English and Urdu.

    Main Objectives:::
    To educate the Community on:
    Islamic Law
    Social, Economic, Cultural and Religious needs
    Promote spirit unity
    Promote Multiculturalism,
    Show the real face of the Holy Quran and Sunnah
    دیکھتے رہیہے اھلیبیت ٹی وئ 🙂

  5. وعلیکم سلام فیاض امر صاحب !
    پروگرام کی تفصیل اوپر تبصرے میں لکھ دی ھے باقی انشااللہ جلد یہ online بھی آئے گا آپ سب کی دعا چاہیے اور نیک تمناہیں ، ، ،
    باقی بلاگ کے موضوع کی طرف آپ سب کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔
    کہ یہ اج کے دور میں اتنی دوریاں کیوں ہیں ؟
    اور ان دوریوں کا سبب کیا ھے؟
    اور ان کو کیسے مٹایا جا سکتا ھے ؟
    بہت شکریہ
    محتاج دعا
    ثنا

  6. علامہ اقبال نے اپنی فارسی شاعری کی تصنیف زبور عجم میں یہ کہا ہے:
    وادی ء عشق بسے دور دراز است ولے
    طئے شود جادہ ء صد سالہ بہ آہے گاہے
    ( ترجمہ : عشق کی وادی بہت دور دراز ہے ، مگر کبھی کبھی کی ایک آہ میں سو سالہ سفر طئے ہوجا تا ہے )
    آج کل کمپیوٹر کی وجہ سے صرف ایک سکنڈ میں ہزاروں میل کے فاصلے صرف طئے ہوجا تے ہیں۔
    دوری صرف جسمانی ہوتی ہے روحانی نہیں ۔
    بہر حال ۔
    سب اپنےاپنے خیال ، تصور اور احساس کی شدت پر منحصر ہے ۔
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  7. سیدہ ثناء شاہ اس چینل کا شدت سے انتیظار رھے گا اللہ کرے جلد از جلد پاکستان میں بھی آن لائین ھو جائے،
    باقی جو یاد ھے سو آباد ھے۔

  8. السلام علیم ثناء صاحبہ!
    توقع تھی مجھے کہ آپ کے بلاگ پر کچھ فلسفاتی جوابات آئیں گے، لیکن شاید میرے جیسا کند ذہن انسان نہیں سمجھ پایا، کہ آ بھی گئے اور میں منہ لٹکاکے کھڑا ہی رہا!
    بہرحال وعدہ کیا تھا کہ میں بھی تبصرہ کرونگا سو حسبٍ حال حاضر ہوں.
    دو سولات ہیں آپ کے.
    نمبر ایک: “کیوں ہیں اتنی دوریاں ؟”
    ………..
    یاد آتا ہے مجھے ایک یونانی فلسفی جس کا نام تھا ھرق لاطیس (620 ق م). کہا یہ جاتا تھا ہے کہ تضاد پر پہلے اس نے کام کیا تھا. (واللہ اعلم بالصواب)
    باقی اس کا ایک واقعہ کہیں میں نے پڑھا تھا، کہ ایک دن وہ کسی مذہبی تہوار میں بیٹھا تھا کہ پروہت (اس وقت کے مذہبی ملا) نے دعایہ ہاتھ اٹھا کر کہا کہ: “اے آسمانی دیوتائو! کیا اچھا ہوتا اگر تم دھرتی سے شر کا وجود ختم کردو، تو یہ زمیں امن کا گہوارا بن جائے! کیا اچھا ہو اگر تم خود کا اور انسانی وصال دائمی کردو تو یہ کشمکش ختم ہوجائے……..”
    وہ پروہت اپنی دعا جاری ہی رکھ رہا تھا کہ ھرق لاطیس نے چیخ کے کہا: “او پروہت! اپنی دعا بند کر، کیونکہ تم کائنات کی تباہی کی دعا مانگ رہا ہے!”
    سب لوگ منہ کھولے ھرق لاطیس کو دیکھنے لگے، اور جب کسی نے پوچھ لیا کہ تم کہنا کیا چاہتے ہو؟ تب اس نے وضاحت کی.
    “بربط (ایک ساز) کے دو مخالف تاریں جب اپنی تیور اور کومل آوازیں نکالتی ہیں تب موسیقی جنم لیتی ہے. ایک تار والا بربط ہو نہیں سکتا، کائنات اپنے جوہر میں دو تضاد رکھے پڑی ہے. اور ہر چیز اپنے تضاد کی وجہ سے قائم و دائم ہے. اگر کائنات سے برائی کا وجود ختم ہوجائے تو اچھائی کس کام کی رہے گی! نیکی پہچانی ہی بدی کی وجہ سے ہے. دن نکلتا ہی رات کی کوکھ سے ہے. اگر صرف دن ہی دن ہو تو؟ کچھ تخلیق ہو سکتا ہے؟ اور تضادٍ باہمی ہی ایک دوسرے کو جنم دیتے ہیں. اچھائی برائی سے، اور برائی اچھائی سے!
    بالکل ایسے جیسے دن رات کو جنم دیتا ہے تو رات دن کو! سو اگر انسان اور دیوتائوں کے درمیاں یہ دوریاں ختم ہوجائیں تو سبب کیا ہے پھر اس دنیا کا؟”
    ………
    حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ “ہر چیز اپنی ضد سے پہچانی جاتی ہے.”
    ………
    بالکل ٹھیک! ایک اور جگہ مولائے کائنات نے فرمایا تھا کہ “ہر سوال اپنے جوہر میں جواب چھپائے رکھتا ہے.”
    اور اب آپ کے سوال کا جوہر دیکھا جائے تو کیا بنتا ہے؟ خود ہی دیکھیں: “کیوں ہیں اتنی دوریاں ؟” مجھے پتہ ہے کہ آپ فلسفے اور منطق کی شاگرد ہیں میری طرح. فارابی نے کیا خوب طریقہ نکالا تھا کہ سوال کو الٹا کر دیکھا جائے تو اس کا آدھا جواب مل جائے گا!
    اب ہم آپ کے سوال کو الٹا (ضد کا لفظ ڈال) کر کے دیکھتے ہیں.
    مثال: “کیوں ہیں اتنی نزدیکیاں؟”
    …………
    اب کچھ لگ رہا ہے کہ ہم جواب کی منزل کی طرف نزدیک ہیں. ایک اور مثال: میں نے بچپن میں مقناطیسی ڈنڈی کو دو ٹکڑوں میں کر کے دیکھا تو پتہ چلا کہ شمالی اور جنوبی قطب جدا جدا نہیں ہوئے بلکہ اب دونوں ٹکڑوں میں یکسان ہوگئے. اور میں نے نتیجہ نکال لیا تھا کہ اگر میں اس کے مزید ٹکڑے کرتا بھی جاؤں گا تب بھی وہ قطب جدا جدا نہیں ہونگے بلکے ہر ایک ٹکڑے میں یکسان تقسیم پاتے جائیں گے. یہ ہے سائنسی سبب! ایک ایٹم میں پازیٹروں اور الیکٹرون دو مخالف قوتیں سنبھالے موجود ہیں، اور اگر ان میں سے کوئی ایک قوت کو اگر ختم کیا جائے تو؟
    ہیروشیما اور ناگا ساکی…… یاد آیا؟
    اب یہ تو ہے مادی اسباب لیکن ان کے روحانی اسباب بھی وہ ہی ہونگے. بالکل وہ ہی.
    …………
    دوری، مادی ہو یا روحانی! دونوں ایک جدوجہد کا سر چشمہ ہوتی ہے.
    اب ہم خیالی طور پر نزدیکی اور دوری کے جوہر دیکھیں گے،
    آپ نے دیکھا کہ نزدیکی اپنے جوہر میں ایک ڈر کو سموئے ہوئے ملے گی! کہ جلدی، آج نہیں تو کل جدا ہوجائیں گے. یعنی نزدیکی کا جوہر “ڈر، خوف، وسوسہ” ہے.
    اور دوری اپنے جوہر میں ایک امید کو سموئے ہوئے ملے گی! کہ جلدی، آج نہیں تو کل ہم ملیں گے. یعنی دوری کا جوہر “امید، حوصلہ اور صبر” ہے.
    اور ٹھیک یہیں پر، بالکل یہیں پر ہمارے اولیاء اللہ سمجھ گئے. ان کو ادراک ہوگیا کہ ہمیں تیری الفت چاہیے. ہمیں تیری جستجو چاہیے. بس ہمیں اپنی جستجو عطا کر. اور اب خود سمجھو کہ جستجو اہم ہے یا سکون؟
    مجھے ایک جگہ بابا سائیں نے فرمایا تھا کہ ایک مطمئن بیوقوف سے غیر مطمئن سقراط ہزارہا درجہ بلند ہوتا ہے.
    ……………….
    وہ اس لیے کہ اس عدم اطمینان میں حرکت کی حالت میں رہتا ہے. اور حرکت زندگی ہی تو ہے. غیر حرکی چیز فوت ہوجاتی ہے.
    سو زندگی مطلب حرکت، حرکت مطلب منزل کی طرف جدوجہد، جدوجہد کس کے لیے ؟ جو دور ہو!
    یعنی دوری زندگی کو جلا بخشتی ہے. اور اگر تمام دوریاں ختم ہوجائیں تو؟
    خاتمہ…. روزٍ قیامت.

  9. نمبر دو: “کیا چیزیں دوریاں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ؟”
    ہاں اگر دوری کسی چیز کی ہو اور وہ چیز مل جائے تو دوری ختم. اور جدوجہد بھی ختم، لیکن پھر؟ یا اب پھر؟
    ڈاکٹر بشیر بدر کا شاید ایک شعر ہے کہ
    “اب کسے چاہیں کسے ڈوھنڈا کریں
    وہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں!”
    یا اسی طرح ایک اور بھی شعر ہے… (مجھے معاف کردیجیے گا اگر الفاظ ادھر ادھر ہو جائیں)
    مل بھی گئی وہ تو ایک دائرہ ہوں میں،
    اور بچھڑتی ہے تو کائنات کوند جاؤنگا!”
    ………………
    میں کہتا ہوں کہ ہم پیدا ہوتے ہی موت کی دوری کو مٹاتے اس کے نزدیک آتے جاتے ہیں. (یہ سب کہتے ہیں)
    اور اس بری دوری کے ما بین ہزاروں اور دوریاں موجود ہیں.
    آپ نے جیسے کہا:
    ان راہوں کی دوریاں…
    نگاہوں کی دوریاں…
    ھمراہوں کی دوریاں…
    فنا ھوں سبھی دوریاں ۔۔۔
    کچھ لوگ دور ھو کے بھی پاس ھوتے ہیں ،، کچھ پاس ھو کہ بھی دور ۔۔۔
    پردیس میں اپنے پیاروں کی دوریاں، گھر میں والدین اور بچوں میں دوریاں، اپنے ملک کی دوریاں، علم سے دوریاں….. وغیرہ وغیرہ…..
    اور انسان بیچارے نے کیا کیا کہ نا سمجھی میں چیزوں سے اپنی دوریاں مٹانے کی کوشش کی. آپ نے دیکھا ایک عجیب و غریب نقطہ:
    “مغرب، کہ جہاں مواصلات اور باہمی رابطے کے ہزاروں طریقے ہیں، لیکن وہ ایک دوسرے سے کتنا دور ہیں؟
    ایک پڑوسی کو یہ پتہ تک نہیں کہ دوسرا پڑوسی کہاں کا ہے، اسے کیا کیا تکالیف درپیش ہیں؟ (یہی حال اب ہمارے وطنٍ عزیز کے گنجان شہروں میں بھی ہے)
    لیکن آپ نے ہمارے گاؤں دیکھیں ہیں؟
    کوئی رابطے کا ذریعہ نہیں ہوتا لیکن سات گاؤں چھوڑ کر بھی کوئی کسی سے اس گاؤں کے باشندے کے بارے میں پوچھے تو ہم اسے اس کے آباء اجداد تک بھی معلومات بتادیتے ہیں.”
    یہ کیا ہے؟ کیا یہاں چیزوں نے دوریاں ختم کی ہیں یا جذبوں نے؟
    ثناء میں ایک بات دعویٰ سے کہ سکتا ہوں کہ سائنس اور ٹیکنالوجی انسانی شعور کو تو معراج پر پہنچا سکتی ہیں لیکن انسانی جسم اور جذبے ناکارہ ہوتے جا رہے ہیں.
    امراض کو چھوڑ کر اگر کسی فارمیسی کی دکان پر ایک سروے کیا جائے تو نتیجہ صاف نظر آجائے گا.
    سب سے زیادہ ادویات نیند اور وٹامن کی لی جاتی ہیں.
    کیوں؟ کیونکہ انسان نے اپنے وجودی طاقت سے زیادہ چیزوں پر انحصار کرنا شروع کردیا ہے.
    اور چیزیں کم از کم انسان کے لیے وقتی (معروضی) مدد تو کر سکتی ہیں، دائمی نہیں.
    میرا خیال ہے کہ البرٹو کا ڈوز اتنا کافی ہے. ہاہاہاہاہاہاہا (مذاق کیا)
    دعاگو
    فیاض امر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *