۔۔:: ہم نہ ہارے مگر حوصلے دوستو ::۔۔

کل مجھے ایک ای میل ہمارے عالمی اخبار کے مبصر اور لائق دوست محترم امتیاز حسین لغاری صاحب کی طرف سے ملی. بہت اچھا لگا اور جی میں ایک نئی کرن کی طرح امید بر آئی کہ زندگی کے اس پر ہجوم راستے میں کئی اور احباب بھی ہیں جو خلقٍ خدا کی راھ میں کام کر رہے ہیں. آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کارٍ خیر میں اپنے مشورے نوازدیں تو احسان ہوگا.
———–

گذشتہ ماہ (23 جولائی 2009) کو کراچی میں ہونے والے حادثے کے سبب میرے چچا زاد بھائی آدم خان لغاری جو اپنے اھلِ خانہ سمیت انتقال کر گئے تھے. اس افسوسناک واقعہ پر ہمارے بھائی فیاض امر نے عالمی اخبار میں تعزیتی بلاگ لکھا تھا جس پر بیس تعزیتی تبصرے بھی لکھے گئے تھے اور کچھ دوستوں نے مرحوم آدم خان لغاری کے چھوڑے ہوئے کاموں کو مکمل کرانے میں مدد کی آفر بھی کی تھی. میں ان دوستوں کا اس بلاگ کے توسط شکریہ ادا کرتا ھوں اور آدم بھائی کے خواب پر جو تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے وہ آپ سب حضرات کے سامے پیش کر رہا ہوں، اس التماس پر کہ آپ کے مشورے ہمارے لیے سنگٍ میل ثابت ہوں۔
مورخہ 6 جولائی 2009 کو مرحوم آدم خان کےسب سے بڑے بھائی میر محمد خان لغاری کی رہائشگاہ پر اس سلسلے میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں مرحوم کے بھائی حاجی شفیع محمد کے رشتیدار اور احباب شامل ہوئے، بیٹھک میں سب سے پہلے یہ طیء پایا کہ جلد از جلد اسکول کی تعمیر مکمل کرکے بچوں کو نئی عمارت میں منتقل کیا جائے.
اس بیٹھک میں مرحوم کی زندگی ہی میں اس کے خواب “آدم پروجیکٹ برائے تعلیم و صحت” کو پایہٍ تکمیل پر لانے کے لیے حاجی شفیع محمد کی قیادت میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مندرجہ ذیل دوستوں کو شامل کیا گیا:
کمال خان لغاری (ایم اے ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام)
جلال خان لغاری (بی ای سول مھران یونیورسٹی جامشورو)
بلال خان لغاری (ایم بی اے، سندھ یونیورسٹی جامشورو)
محمد عمران لغاری (ایم اے جنرلزم)
غلام مصطفیٰ لغاری (مینیجر نیشنل بینک پاکستان)
طلال خان لغاری (بی بی اے اسٹوڈنٹ)
یاد رہے کہ مرحوم آدم خان لغاری صاحب نے اپنی زندگی ہی میں اپنے گاؤں والے گھر میں غریب بچوں کے لیے جدید تعلیم کی طرز پر ایک اسکول قائم کیا تھا اور اپنی ذاتی زمین پر باقائدہ اسکول کی تعمیر بھی شروع کرا دی تھی۔ اس بیٹھک میں مندرجہ ذیل حدف رکھے گئے.

1 ۔ آدم خان کے پروگرام موجب بچوں کو یونیفارم اور کتاب مفت دئیے جائیں گے۔
2 ۔ آس پاس کے گاؤں سے آنے والے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے وین کا انتظام کیا جائے گا۔
3 ۔ اسکول کے بجوں کو چار ہاوسز میں تشکیل دیا جائے گا، لڑکوں کے لئیے آدم ھاوس، فارس ھاوس، احمد ھاوس جبکہ لڑکیوں کے لئیے اسماء ھاوس۔
4 ۔ چاروں ھاوسز کے آپس میں ذھنی اور کھیل کے مقابلے کرائے جائیں گے اور جیتنے والے ھاوس کو انعامات دیے جائیں گے تاکہ ایک صحتمند ماحول بن سکے۔
5 ۔ تمام بچوں کو معلوماتٍ عامہ کے حوالے سے ھفتہ وار لیکچر دیا جائے گا، لیکچر کے لیے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
6 ۔ اسکول کے تمام بچوں کو رھن سہن، تندرستی،ماحولاتی آلودگی سے بچنے اور معاشرے میں اچھا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں ھر ھفتے ایک لیکچر رکھا جائے گا جس کے لئیے ایک ماہر ڈاکٹر کو مدعو کیا جائے گا۔
7 ۔ چاروں ھاوسز کے لئیے ایک کمپیوٹر لیب قائم کی جائے گی تاکہ بچوں کو کمپیوٹر کے بارے میں جان کاری حاصل ھو۔
8 – بچوں کے لئے اسٹوری بکس لائیبرری قائم کی جائے گی۔
9 ۔ ھر ماہ بچوں کے لئے ڈاکیئومنٹری فلم دکھانے کا بندوبست کیا جائے گا۔
10 ۔ بچوں کی سیر و تفریع کے کے لئے سہہ ماھی پروگرام بنایا گیا تاکہ بچے تاریخی مقامات اور مختلف اداروں کے بارے میں جان کاری حاصل کر سکیں۔
آخر میں میں آپ سب لوگوں سے دعا کی اپیل کرتا ھوں اور اگر آپ دوستوں میں سے کوئی اگر ہمیں اس سلسلے میں کوئی مشورہ دینا چاھے تو ھمیں خوشی ھو گی ۔
دعاگو
امتیاز حسین لغاری
فون نمبر:
+92-334-2651632
ای میل: jakhori_imtiaz@live.co.uk

8 thoughts on “۔۔:: ہم نہ ہارے مگر حوصلے دوستو ::۔۔”

  1. جناب امتیاز احمد لغاری صاحب
    جناب فیاض امر صاحب کی وساطت سے مرحوم آدم خان لغاری مرحوم کی یاد میں جو پروگرام مرتب کیا گیا ہے وہ بہت جامع اور مکمل ہے ہماری آپ سے گزارش ہے کہ اس پروگرام کی ترجیحات متعین کرکے مرحلہ وار اس کے اہداف کو حاصل کیاجائے اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں آپ ہمیں اگر کسی خدمت کے لائق سمجھتے ہیں تو ہم حاضر ہیں کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ ”نیکی اور بھلائی کے کاموں میں یکدوسرے کی مدد کرو“یہ سراسر نیکی اور بھلائی کا کام ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے ہم اس سے دور رہیں اور اس کارخیر میں اپنا حصہ نہ ڈالیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی خلوص نیت اور اخلاص کے ساتھ اس پروگرام پر عمل درآمد کی توفیق عطا فرمائے(امین)

  2. دلی دعا ہے کہ ” آدم پروجیکٹ برائے تعلیم و صحت ، حاجی محمد شفیع صاحب کی قیادت میں کامیابی سے پایہء تکمیل کو پہنچے اور اسکا ثواب مرحوم آدم خان لغاری اور انکے اہلیہ مرحومہ اور انکے مرحوم بیٹوں کو پہنچے۔ آمین ثمہ آمین
    مرحوم نے اس قدر اہم اور مقدس پروجیکٹ شروع کرکے پاکستان کے تمام شہریوں کے سامنے ایک قابلِ قدر مثال قائم کردی ۔ اس ثوابِ جاریہ کو جاری رکھنا ہر ایک پاکستانی کو فرض ہے۔
    میں ایک نہایت ہی معمولی سا انسان ہوں جس میں اتنی استطاعت نہیں کہ اس پروجیکٹ کے ایک معمولی سے کام میں بھی تشفی بخش ہاتھ بٹا سکوں مگر جیسا کہ میں اپنے ایک ذاتی ای میل کے ذریعہ امتیاز حسین لغاری صاحب سے کچھ عرصہ پہلے عرض کرچکا ہوں کہ اگر وہ اس پروجیکٹ کے بینک اکاونٹ اور اس میں کچھ نہ کچھ جمع کروانے کے طریقے سے سب کو آگاہ کردیں تو اپنی اپنی استطاعت کے مطا بق آدم پروجیکٹ کے لیے ہر ایک درد مند فرد کچھ نہ کچھ رقم بھجوا سکتا (سکتی ) ہے۔
    (میں نے انکو یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ اگر وہ پاکستان کی حبیب بنک میں بھی اس پروجیکٹ کا اکاونٹ کھلو ا ئیں تو امریکہ کی بینکوں میں اکاونٹ رکھنے والے حبیب بینک کے نیویارک کے دفتر کے توسط سے کچھ نہ کچھ بھجوا سکتے ہیں۔ ( اگر یہ ممکن نہیں تو اپنی سہولت کی کسی بینک کا پتہ اور اکاونٹ نمبر اور ا س میں بھجوانے کا طریقہ لکھد یں )

    مرحومین کی روحوں کو ثواب پہنچانے اور انکو خوش کرنے کا اس سےبہتر کوئی طریقہ نہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس پروجیکٹ کے باعث ثوابِ جاریہ کا سلسلہ بھی شروع ہوجاے گا اور ہونہار بچوں اور بچیوں کی تعلیم اور تربیت کا پروگرام بھی جاری رہے گا ۔

    اللہ ہم سب کو اس نیک کام میں حصہ لینے کی توفیق اور استطاعت عطا فرمائے ۔ آمین
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  3. سلام؛ بہت اچھا پروگرام ہے ماشاء اللہ، ہمارے تعلیمی پروگرام میں ہمیشہ سے جو کمی رہی ہے وہ تربیت کی ہے،ہم نے ہمیشہ تعلیم پر ہی زور دیا ہے، ڈپلوما، اور ڈگری کے چکر ہی میں طلباء چکراتے رہتے ہیں اور اخلاقیات اس درجہ تک چلی جاتی ہیں کہ معاشرہ ہر قسم کی انتہا پسندی اور پستی کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے. اگر اعلیٰ حضرت کوئی اخلاقی تربیت، ملک دوستی اور انسان دوستی کی ورکشاپس بھی نصاب میں شامل کر لیں تو اصلاح احوال ہو سکتی ہے.

  4. بہت ھی اچھا پروگرام ھے ۔۔اللہ پاک اس نیک کام میں برکت عطا کرے ۔آمین

  5. بہت اچھا پروجیکٹ ہے۔ میں نے برطانیہ اور امریکہ میں تحقیق و تدریس میں عمر گذاری ہے۔ اس سلسلہ میں میری خدمت بلا معاوضہ حاضر ہے۔

    ڈاکٹر ظفر جعفری۔ اوکلاہوما

    314-5870-Telephone: 405
    zafarjaffery@gmail.com

  6. سب سے پہلے میں بھائی فیاض امر کا شکر گزار ھوں جنھوں نے “آدم پروجیکٹ برائے تعلیم و صحت” کی بیٹھک کے منٹس ۔۔:: ہم نہ ہارے مگر حوصلے دوستو ::۔۔ کے نام پر بلاگ تحریر کیا، سب سے پہلے تو لکھنے اور پڑھنے والے دوستوں کو یہ مطلع کرنا ضروری سمجتا ھوں کہ کل مورخہ 9 جولائی 2009 کو عالمی اخبار کے بلاگ پر ویچار کیا گیا اور یہ مندرجہ زیل وضاحت لازمی سمجھی گئی
    1 ۔ بھائی آدم خان کی چھوڑی ھوئی پراپرٹی ان کے سماجی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
    2 ۔ خاندان کا کوئی فرد اس پراپرٹی پر دعوادار نہ ھوگا۔
    3 ۔ ان کی چھوڑی ھوئی پراپرٹی کے وارث غریب لوگ اور غریب بچے ھوں گے۔
    4 – خاندان کے جو لوگ سکھی ھیں وہ سالانہ اس پروجیکٹ میں فنڈ جمع کرانئیں گے۔
    ھماری سب سے بڑی کوشش یہ رھے گی کہ ھم اہلِ خاندان آپس میں مل کر تمام اخراجات اپنی طرف سے ادا کریں اس پروجیکٹ کو چلانے کے سلسلے میں کسی اور مالی مدد نہ لیں۔
    محمداحمدترازی صاحب اور منظور قاضی صاحب کے تبصرے اور مفید مشوروں کا مشکور ھیں اور جب ان دوستوں کی ضرورت پڑی تو ضرور رابطا کیا جائے گا صرف سماجی مدد کے لئے ناکہ مالی مدد کے لئے۔
    عمران چوہدری صاحب نے مشورہ دیا ھے کہ اخلاقی تربیت، ملک دوستی اور انسان دوستی کی ورکشاپس بھی نصاب میں شامل کر لیں تو اصلاح احوال ہو سکتی ہے، عمران چوہدری صاحب کا مشورہ خوب ھے اس کو پرگرام میں شامل کر لیا گیا ھے۔ عمران چوہدری صاحب سے اس بلاگ کی توسط گزارش کرتے ھیں کہ وہ میری ای۔میل پر اس سلسلے میں مواد ارسال کریں تو ان کی مہربانی ھوگی۔
    بہن نگھت نسیم صاحبہ آپ کی دعائیں ھمیشہ سے ھمارے ساتھ ھیں، آپ ایک ڈاکٹر ھیں، آپ اگر بچوں کے صحت مند ماحول پر مواد بھیجیں گی تو آپ کی بڑی نوازش ھوگی۔
    ظفر جعفری صاحب آپ نے بتایا کے آپ نے برطانیہ اور امریکہ میں تحقیق و تدریس میں عمر گذاری ہے، اگر آپ ھمیں بیرون ممالک میں اسکولوں کی طرز تعلیم کے سلسلے میں مواد بھیج سکتے ھیں تو ھم آپ کے مشکور ھوں گے۔
    آخر میں ھم آپ کے لئے شکریہ کے ساتھ دعاگو ھیں۔
    وسلام۔

  7. السلام علیکم، عزیز دوستو۔
    میں دعوے سے کہ سکتا ہوں کہ وطنٍ عزیز کے چاروں صوبوں سے صرف پانچ پانچ ایسے قلندرانہ اور تونگرانہ مزاج کے حامل لوگ اٹھیں تو ہماری بہن زرقا اور ہم سب کے خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ ایک فلق دید عمارت بھی ایک اینٹ سے ہی شروع ہوتی ہے۔
    خربوزہ خربوزے کے رنگ دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے، ہم جو رونا رو رہے ہیں، وہ صدیوں سے جاری و ساری ہے۔ قحط الرجال تاریخ سے قائم ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔
    مغرب نے جلدی ترقی شاید اس لیے بھی کی ہے، کہ صرف انکا ایک خواب ہے۔ یعنی “دہر”۔ اور ہمارے دو خواب ہیں۔ “دہر و دین” اس لیے بھی شاید ہم پر دو زمیواریاں ہیں۔ لیکن ہم سوچ رکھتے ہیں۔ ہم بھی محسوس کرتے ہیں۔ نکل آئیں سب ان نوحہ خوانی سے اور کچھ کام کی باتیں کریں بھی اور انہیں تکمیل تک بھی پہنچائیں۔
    کیا خیال ہے آپ سب دوستوں کا، اگر اس جشنٍ آزادی کے پر مسرت دن پر ہم کوئی اعلانٍ نوید کریں!
    ہم عالمی اخبار کا خاندان ایک ایسا کام کریں کہ دوسرے دوست بھی ایسے کام کرنے کا سوچیں!
    کیا ایسا نہیں ہو سکتا؟
    آئیں کچھ پل اس بات پر بھی سوچیں۔
    خدارا!
    – – – – – – – – – –
    آپ کے مشوروں کا منتظر
    فیاض امر

  8. جناب صفدر ھمدانی صاحب
    اسلام و علیکم
    ماہ پار صاحبہ کا مضمون ’چند یادوں کے سفینے ہیں سلامت اب تک‘ کا لنک بھیجنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔بچپن کا زمانہ یاد آنے لگا۔ پچپن سے گزرتے ہوےء بچپن کی یادیں بڑا لطف دیتی ہیں۔ اگلی قسط کا انتظار رہے گا۔پارہ آپی کو میرا سلام دینا۔
    خدا حافظ
    نورالصباح سیمیں برلاس۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *