یہ ثابت ہوجانے کے بعد کہ ملک میں جعلی ڈگریوں کا جال بچھا ہوا ہے یہ جعلی ڈگریاں صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں ہوسکتیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ یہ جعلی ڈگریاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں موجود ہیں۔ اسکا تدارک صرف ایک ہی طریقہ سے ممکن ہے کہ پاکستان کی ساری یونیورسٹیز 1947 سے آجتک کی database تیار کریں۔ ورنہ پاکستان صفحہء ہستی سے مٹ جائے گا اور اسے جعلی ڈگریوں والے ملک کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی ۔
بدنام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا۔

نہیں ،نہیں ظفر بھیّا ،
اللہ نا کرے کبھی ایسا ہو یہ میرا یہ پاک وطن اللہ کے نام پر بنا ہئے تو اس کو
انشاللہ وہی ہمیشہ قائم و دائم رکھّے گا ،جعلی ڈگریوں والوں کے لئےوقت آنے پروہ منصف اعلٰی خود فیصلہ کریگا ابھی اس نے رسّی دراز کی ہوئ ہئے
پاکستان زندہ باد
جعلی ڈگری واالے مردہ باد
نہ بھوک پاکستان کو اتنا نقصان پہنچائے گی نہ افلاس نہ دہشت گردی جتنا جعلی سندیں پہنچائیں گی۔ جعلی سندیافتہ لوگ ہی بھوک ، افلاس اور دہشتگردی کو جنم دیتے ہیں اور اسے پروان چڑھاتے ہیں۔
بھیّا میں آپ کی بات سے سو فیصد متّفق ہوں ،
اور آج ہی دور حاضر کے قادری ء اعظم کا فرمان جاری ہوا ہئے کہ الیکشن میں جو ووٹ ڈالنے جائے گا وہ گناہ جارئیہ کا مستحق قرار پائے گا،
اس فرمان کو پڑھنے کے بعد میں اپنا سر دھن رہی ہوں کہ خدا خدا کر کے تو واقعتاً الیکشن کے دن آئے ہیں تو یہ کس کے بھیس میں کون بول رہا ہئے
اللہ میرے وطن پر رحم کرے،اور اس مرتبہ سچّی ڈگریا ں رکھنے والے ہمارے حاکم ا علٰی بنیں آمین ،ثمّہ آمین
بھائی جعفری صاحب کس کس بات کا رونا روئیں گے ھم – ادویات سے لیکر کھانے پینے کی اشیاہ سب جعلی بن رھی ھیں اس ملک میں کافی لوگ تو میں جانتی ھوں جو جعلی کاغزات بنا کر مراعات لیتے ھیں جسے سرکاری عمارت الاٹ کرانا وغیرہ جب کہ کوئی فرد بھی سرکاری ملازم نھیں ھوتا ان خاندانوں کا ، جب کہ دوسری طرٖف مستحق افراد محروم ھیں اللہ کی حاٖفظ ھے ھمارے ملک کا یہ ملک چل بھی اللہ ھی کے سہارے رہا ھے ورنہ ھمارے اپنے لوگوں نے کوئی کمی نھیں چھوڑی ھے اس کو برباد کرنے میں ۔
بھائی جعفری صاحب کس کس بات کا رونا روئیں گے ھم – ادویات سے لیکر کھانے پینے کی اشیاہ سب جعلی بن رھی ھیں اس ملک میں کافی لوگ تو میں جانتی ھوں جو جعلی کاغزات بنا کر مراعات لیتے ھیں جسے سرکاری عمارت الاٹ کرانا وغیرہ جب کہ کوئی فرد بھی سرکاری ملازم نھیں ھوتا ان خاندانوں کا ، جب کہ دوسری طرٖف مستحق افراد محروم ھیں اللہ کی حاٖفظ ھے ھمارے ملک کا یہ ملک چل بھی اللہ ھی کے سہارے رہا ھے ورنہ ھمارے اپنے لوگوں نے کوئی کمی نھیں چھوڑی ھے اس کو برباد کرنے میں ۔
اسلام علیکم ساتھیو
اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے ۔
بھائی آپ کا غصہ بجا ہے لیکن میرے بھائی اپنے ملک کے لئے اچھی سوچ رکھنی چاہئے اس ملک سے ہماری آنے والی نسلوں کا مقدر جڑا ہے ، ہماری تقدیر ہے ہمارا ملک اور اپنی تقدیر کو سنوارنا اور بدلنا ہر باشعور کی زمے داری ہے ۔اس لئے ہمیں ان باتوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے ،اور کوشش ہونی ہونی چاہئے کہ ہم بساط بھر اس غلیظ عمل کی مخالفت کریں ۔اگر دو چار کی ڈگریوں کو بھی تشت از بام کردیاجائے تو باقی کوئی اس قبیہ حرکت کا مرتکب نہیں ہوگا ۔جب بے ایمانی اپنا ڈیرہ جما لیتی ہے تو حس بھی ختم ہوجاتی ہے اور حیاء بھی جاتی رہتی ہے ۔
بہن زائرہ یہ ازیتیں تو ہم روز ہی سہتے ہیں ان پڑھے لکھے باعلم لوگوں کے بیانات سن کر ۔ اور ہمارا جم غفیر ان کے پیچھے ہوتا ہے ۔جو ہر بات پر آمنا صدقنا کہتا اور ان لوگوں کو ابھارتا نظر آتا ہے ۔
اللہ میرے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے آمین
عالم آرا
عنوا ن ہئے ،
الیکشن آنے والے ہیں
میرے وطن کے دروازے پر
جعلی ڈگری رکھنے والے
پٹکے باندھے مقنے پہنے
دولہے نوشے ،
سب کے سب تیّار کھڑے ہیں
ڈھول ڈھمکّے شور بہت ہئے
رال ٹپکتے ایوانوں کے بند ہوئے ہیں سارے در
کھلنے کی امّید پہ دیکھو چور اچکّے لوٹے گھوڑے
ناچ رہئے ہیں ناچ رہئے ہیں
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
پاکستان کے عوام النّاس کو خوشخبری مبارک ہو کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کی پکڑ کے لئے انصاف کی زنجیر ہلائ گئ ہئے