میرے خاندان کے بڑے بزرگ رحانی مسائل کے حل کے لئے وظائف وغیرہ بتایا کرتے تھے ،اس وجہ سے کچھ وظائف کے بارے میں ، میں بھی جانتی ھوں تو کافی جاننے والے میرے سے وظائف پوچھنے آتے ھیں ،ایک بات جو مجھے افسردہ کرتی ھے اور وہ یہ کے اگر کسی کو کسی بھی مسلے کے حل کے لئے وظیفہ بتاؤں اور ساتھ یہ بھی کہتی ھوں کے آپ اس سورۃ مبارکہ کا ترجمہ یا آیت کا ترجمہ قران سے پڑھ لیں آپ کو سمجھ آجائے گی کے اس آیت کا کیا مطلب ھے اور یہ آپ کے لئے کتنا مفید ھے ،۔ لیکن اکثر لوگ پوچھتے ھیں ھم ترجمہ کے لئے کون سا قران پڑھیں جب ساتھ ھی یہ بات بھی کرتے ھیں ھمیں سنیوں والا قرانی ترجمہ ھی بتائیں کیوں کے ھم شیعہ والا قران نہیں پڑھتے وہ تو کافر ھیں یا یہ کے شیعہ والے قران پر ھمیں یقین نھیں کافی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ شیعوں کے قران میں چالیس سپارے ھوتے ھیں ۔ یہ باتیں کوئی جاھل نھیں کہتے بلکہ پڑھے لکھے لوگ کرتے ھیں جو خود کو تعلیم یافتہ ھی نھیں عامل فاضل بھی سمجھتے ھیں یہ سن کر افسوس ھوتا ھے کہ ان مسلمانوں کی عقل پر کس طرح کا پردہ پڑا ھے مسلمانوں میں اتحاد کی بات خاص طور پر ھمارے پاکستان میں کرنے کے لئے ایک جواز ھے ،ایک رسول صلے اللہ علیہ وسلم ایک قران ایک کعبہ اس میں بھی لوگوں نے بے بنیاد بات بنا کر جھوٹ کی ملاوٹ کر کے ایک فساد کی بنیاد ڈالی ھے اور پھر اس پر سب قائم ھیں کسی کو سوچنے سمجھنے یا غور کرنے کی ضرورت ھی نھیں بس جو سن رھے ھیں وھی سچ ھے سمجھ کر اس پر ڈٹے ہیں مجھے تو اس طرح کے حالات میں امن اتحاد یو آپس کی محبت دکھائی نھیں دیتی اللہ ھی کرم کرے تو کوئی راہ نکل سکتی ھے
سنییوں کا قران
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,.... View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی

ٰٰ ٰٰٰٰٰٰیہ باتیں کوئی جاھل نھیں کہتے بلکہ پڑھے لکھے لوگ کرتے ھیںٰٰ
اصل پڑھے لکھے لوگ وہ ہیں جو خود کو ہر قسم کے تعصب سے اوپر رکھتے ہیں۔ اگر تعلیم کسی شخص کا دماغ روشن نہ کرسکے تو وہ جاہل ہی رہتا ہے۔ سیکیولر معاشرہ کی اچھی بات یہ ہے کہ اُس کی روح انسانیت ہے۔ مذہبی معاشروں میں سب سے زیادہ تعصب ہوتا ہے اور ایسے معاشرے کنوے کے مینڈک ہوکر رہ جاتے ہیں۔ مذہب اچھی چیز ہے لیکن اسے دوسروں پر تھوپنا غلط ہے۔ ہمارا دوہرا معیارہے۔ پاکستان کے مسلمان اسلامی نظام چاہتے ہیں جبکہ بھارت کے مسلمان سیکیولرزم کا پرچار کرتے ہیں۔ مسلمانوں پر سب سے زیادہ آنسو اسلام بہا رہا ہے۔
اچھی بہن رافعیہ گیلانی اسلام علیکم
خوش رھیں خوش حال رھیں
شاد رھیں آباد رھیں
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بہت فکر انگیز بلاک لکھتی ھیں
یہ تو عصر حاضر کا سب سےبڑا المیہ ھے
مذھبی تعصب ھم کو کتنا نقصان پہنچا رھا ھے
اس کا اندازہ ابھی نیہں ھورھا ھے ھم کو اس متعصبی فکر کی مذمت کرنی چاھیے
یہ شعیوں کا قرآن ھے
یہ سنییوں کا قرآن ھے
یہ فلانہ کی کتاب ھے
ھم ایسے شیطنانی عہد میں زندگی گذار رھے ھیں
جہاں فکر کیہں اور سے درامد ھورھی ھے
فتنہ کیہں اور سے سر اٹھا رھا ھے
شعیوں کو کافر کہنے کی تحریک کیہں اور سے اٹھی ھے
میں اپنی بہت عزيزدوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی ایک تحریر آپکی بارگاہ فکر میں پیش کررھی ھوں
میں اتحاد البین المسلمین کی داعی ہوں ۔ میں نے ہمیشہ پاک پروردگار سے یہی دعا کی ہے کہ مجھے اس آیت پر عمل کرنے کی توفیق عطا کر ۔۔۔ ” اختلافات ختم کرنے کے لئے تم ان باتوں پر اتفاق کر لیا کرو جو تم میں مشترک ہیں ” ۔ قران مجید کی اس آیت پر عمل کرنے کی میری شعوری کوشش ہر وقت رہتی ہے ۔
اتنے مطالعہ کے بعد یہی سمجھ آیا کہ نہ شعیہ کافر ہیں اور نہ سنی کافر ہیں ۔ کافر ہونے کے لئے
1۔ کلمہ نہ پڑھنے کے ساتھ اس کی وحدانیت کا انکار
2۔ قران مجید کا انکار
3۔ اللہ کے رسول محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی ماننے سے انکار
4۔ جزا و سزا کا انکار یعنی عاقبت کا انکار شامل ہے ۔
مجھے بتاہئے جو آج کل ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روایات پڑ چکی ہے اس کی بنیاد کیا یہی احکامات خدا و رسول ہیں ۔۔۔؟ ََ؟ ۔
ہم مسلمانوں میں مسلہ صرف انا ، کم علمی اور سنے سنائے دین پر یقین کرنے کا ہے ۔
میں تویہ جانتی ہوں علم یقین عطا کرتا ہے ۔ اور صد افسوس پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو جہالت لوگو میں دور کرنے آئے تھے وہ آج صحابہ اور اہل بیت کے مقام میں الجھے پڑے ہیں جبکہ یہ بات روشن حقیقت ہے کہ جنت کے سردار اہل بیت کے ستون حسنین کریمین ہیں صحابہ نہیں ۔
پوری اسلامی تاریخ پڑھ کر دیکھ لیجئے صحابہ اکرام رض اپنے مقام کو پہچانتے تھے تو پھر ہم آپ کون ہیں جو مقام صحابہ کو اتنا بلند کریں کہ اہل بیت سے تجاوز کر جائیں ۔ دراصل لوگ حضرت علی علیہ السلام کے مقام کو جانتے نہیں ہیں ۔۔ کم علم لوگ سیدنا حسین اور سیدنا حسن علیہ السلام کی شان صحابہ اکرام رض سے ملا دیتے ہیں ۔
زرا سوچئے تو سیدنا عمر فاروق رض نے اپنے بیٹے سے کیا کہتے ہیں جب وہ سیدناحسین کے ساتھ کھیل رہے تھے اور سیدنا حسین نے ان کے بیٹے کو غلام کا بیٹا کہہ دیا تھا ۔۔ حضرت عمر فاروق رض بیٹے سے فرماتے ہیں بیٹا دوڑ کر جاؤ سیدنا حسین سے لکھوا لاؤ کہ تم غلام کے بیٹے ہو تا کہ روز حشر ہماری شفاعت کے لئے سند رہے ۔
سبحان اللہ ۔۔۔۔
”سوید بن غفلہ سے روایت کی گئی ہےکہ ایک دفعہ حضرت عمر رض نے ایک شخص کو دیکھا جو حضرت علی علیہ السلام سے جھگڑ رہا تھا۔حضرت عمر رض نے اُس شخص سے کہا کہ میرا گمان ہے کہ تو منافقوں میں سے ہے کیونکہ میں نے خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ علی علیہ السلام کی منزلت میرے نزدیک وہی ہے جو ہارون علیہ السلام کی موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھی، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا“۔
(آثار الصادقین،جلد14،صفحہ286،نقل از ابن عساکر ،تاریخ دمشق، باب شرح حالِ امام علی علیہ السلام،جلد1،صفحہ360۔)
تمام صحابہ اکرام رض ، مقام علی علیہ السلام بھی جانتے تھے کہ مقام غدیر پر حضرت علی بن طالب کو امامت ملنے پر سب سے پہلی مبارکباد حضرت عمر فاروق رض نے دی اور فرمایا کہ ” اے علی ابن طالب مبارک ہو آج سے آپ میرے اور کل مو منین کے مولا ہو گئے ” ۔
(ابن عساکر، تاریخ دمشق ، باب شرح حالِ امام علی ، جلد2،ص30،حدیث532۔، احمد بن حنبل ،المسند،جلد4،ص281،حدیث12،جلد1،ص250،حدیث950، ترمذی اپنی کتاب صحیح میں، حدیث3712،جلد5،صفحہ632،633۔ اوردیگر)
حضرتِ عائشہ صدیقہ رض فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت ابوبکر صدیق رض کو دیکھا جو علی علیہ السلام کے چہرہ مبارک کومسلسل دیکھ رہے تھے۔ میں نے کہا: بابا جان ! آج آپ علی علیہ السلام کے چہرہ مبارک کو کیوں دیکھ مسلسل رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں فرمایا :”اے میری بیٹی! کیا تم نے نہیں سنا کہ رسولِ خدا نے فرمایا کہ :”علی کے چہرے کو دیکھنا بھی عبادت ہے“۔
( (ابن کثیر، کتاب البدایہ والنہایہ، جلد7،صفحہ358۔،سیوطی ،کتاب تاریخ الخلفاء میں، صفحہ172۔، ابن مغازلی، کتاب مناقب میں، صفحہ210،حدیث252،اشاعت ِ اوّل۔،بن عساکر، تاریخ دمشق ، باب شرح حالِ امام علی ،جلد2،صفحہ391،حدیث895 ، (شرح محمودی)و دیگر۔)
”حضرت عثمان رض نے حضرت علی علیہ السلام سے درخواست کی کہ وہ اُن کی طرف آجائیں یعنی حکومت میں آ جائیں ۔ حضرت علی علیہ السلام نے حضرت عثمان کی بات سننے کے لئے ان کی طرف دیکھا تو اُس وقت حضرت عثمان رض نے حضرت علی علیہ السلام کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ۔ حضرت علی علیہ السلام نے حضرت عثمان رض سے پوچھا کہ اے عثمان ! تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم میری طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ تو حضرت عثمان نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ ’علی کے چہرے کی طرف دیکھنا عبادت ہے‘۔“
( (ابن کثیر، کتاب البدایہ والنہایہ میں،جلد7،صفحہ358،بابِ فضائلِ علی علیہ السلام۔، ابن عساکر، تاریخ دمشق میں، بابِ حالِ امام علی ،جلد2،صفحہ393(شرح محمودی)۔سیوطی، کتاب تاریخ الخلفاء میں،صفحہ172۔)
۔خلفائے رسول سیدنا صدیق اکبر، فاروق اعظم اور سیدنا عثمان رضوان اللہ علیہم اجمعین آپ کی رائے کو ہمیشہ فوقیت دیتے تھے اور آپ نے ان تینوں خلفاء کو ہر مشکل مقام پر مشورے دیئے اسی لیئے حضرت عمر نے کہا کہ اگر علی نہ ہوتے تو میں ہلاک ہو جاتا۔ جب ان جیسے جید صحابہ نے مقام علی علیہ السلام کو پہچانا اور اپنے مقام سے بلند جانا تو ہم کون ہیں جومقام علی علیہ السلام کو ان سے کم کریں یا انہیں اہل بیت میں شامل نہ کریں ۔
سچ تو یہ ہے کہ لوگ امامت اور خلافت کا فرق جاننا ہی نہیں چاہتے ۔۔۔۔ ۔ خلافت تو دنیاوی عہدہ تھا جو سب کوباری باری ملتا رہا حتی کہ یزید تک کو ملا ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ امیر معاویہ اور یزید نے اسلامی طرز حکومت ختم کر کے بادشاہت یعنی ملوکیت کی بنیاد رکھ کر عالم اسلام کا تشخص کو مجروع کیا ۔ اور اسی یزید پلید نے پورے عرب پر حکمرانی کے لئے غیر اسلامی اور غیر شرعی احکامات جاری کئے جس کی سند پانے کے لئے اور انہیں دین میں راسخ کرنے کے لئے سیدنا حسین علیہ السلام سے بیعت چاہی اور کربلا میں اس کے حکم سے ہونے والے ظلم و ستم کی کہانی اسلامی تاریخ کا سیاہ باب بن گئے ۔ سیدنا حسین نے انہی بنیادی شرائط کو بچانے کی کوشش کی تھی جس کی بنیاد پر لوگ مسلمان اور کافر کہلائے جا سکتے ہیں ۔
امامت رسول کریم ص کی وسطاطت سے عطا تھی کہ ان کے بعد کسی رسول کو نہیں آنا تھا اس لئے اللہ پاک نے ہدایت کے لئے امامت کی بنیاد رکھی اور حضرت علی علیہ السلام کو اللہ پاک نے چنا اور رسول کریم سے حج سے واپسی پر مقام غدیر پر اعلان کروایا اور یوںمولا علی علیہ السلام مومنوں کے پہلے امام بنا دیئے گئے ۔
معزز احباب !
علم دلیل عطا کرتا ہے ۔
کشادہ زہن سے کوئی تو سوچے کہ جو محمد عربی پوری عمر کفار و مشرکین کے درمیان رہے ۔ انہیں وہ مسلمان کرتے رہے ۔ پر انہیں کبھی کافر کہہ کر نہیں پکارا ۔ آج ہم اس دھڑلے سے ایک دوسرے کو کافر کہہ دیتے ہیں جیسے کوئی بات ہی نہ ہو ۔
دوستو!
ہمارے اباؤ اجداد ایک ایک ہی ہیں ۔ ہمیں ان سب کی عزت اور احترام کرنا ہو گا پر اس احترام میں ہر ایک کو ان کا الگ مقام دینا ہو گا جو قران اور حضور اکرم کی سنت سے ثابت ہے ۔ اب علم کا دروازہ علی علیہ السلام ہیں تو صرف علی ہیں اس کی چھت اور دیواریں کوئی نہیں ہیں کہ نبی کریم نے خود کو علم کا شہر کہا ہے گھر نہیں جس کی کھڑکیاں دروازیں ہوں ۔ شہر کے گرد فصیل ہوتی ہے اور ایک دروازہ بس ۔۔۔ قران میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں ام المونین یعنی امت کی مائیں ہیں اور ان کی عزت ہر حال میں کرنی ہے تو ہر حال میں کرنی ہے چاہے کچھ ہو ۔
کسی کے عقائد اور مقلدین کو گالی دینا بہت آسان کام ہے پر یہ ایک بد ترین گناہ ہے ۔ ان سے ناجائز جنگ بھی جائز نہیں جب تک وہ آپ مسلمان مخالفت اور اسلام دشمنی پر نہ اتر آئیں ۔اس اسلام دشمنی میں بھی مسلمان پر امن مذاکرات فرض ہیں جو سیدنا حسین علیہ السلام کربلا میں شہید ہونے سے پہلے تک یزیدی فوج سے اپنا تعارف کروا کر یہ حجت تمام کرتے رہے تاکہ جنگ نہ ہو کیونکہ ان کے نانا کا دین امن اور سلامتی کا دین تھا ۔
اللہ پاک قران پاک میں ارشاد فرماتے ہیں ” تم کسی کے جھوٹے خدا کو برا نہ کہو کہ وہ پلٹ کر تمہارے سچے خدا کو برا نہ کہہ دے ” ۔۔ قران و حدیث میں کافر وہ ہے جو مندرجہ بالا چار شرائط میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرے ۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم ہمیں سمجھ اور اس سمجھ کو درست سمت میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ الہی آمین
اللہ پاک ھم سب کو صبر و تحمل سے ایک دوسرے کی بات سننے کی سمجھنے کی توفیق عطا فرماۓ
اللہ پاک ھر اس شیطانی سوچ کا خاتمہ کردے جو مسلمانوں میں تفرقہ اور دوری پیدا کرتی ھو
جس کے د ل کی بینا آنکھ بند ہو تو اس کی عقل پر بھی پردے پڑ جاتے ہیں ،سوچنے والے یہ نہیں سوچتے کہ کہ جس کتاب کی حفاظت اللہ پاک نے اپنے زمّے لے لی ہئے دنیا کی کوئ طاقت اس میں زیر زبر پیش کی تحریف کی جسارت نہیں کر سکتی تو بھلا دیگر جسارتوں کا کیا تذکرہ ،
اللہ پاک ہمارے معاشرے پر رحم کرے
سچ کہا طفر بھائی ۔۔۔۔۔۔۔مسلمانوں پر سب سے زیادہ آنسو اسلام بہا رہا ہے——– اور سب سے زیادہ اسلام کی توہین بھی مُسلمان کر رہا ۔۔۔۔ لوگ جاہل نہیں بلکہ پڑھے لکھے جاہل ہیں —— یا یوں کہیں —– کہ ابو جہل ہیں ۔۔۔ کیوں کے جاہل کو جنوا دیا جائے تو وہ مان لیتا ہے ۔۔۔۔ مگر ابو جہل وہ ھوتا ھے جس کو سب معلوم ہو اور پھر نہ مانے
اور بھارت کے مُسلمانون کا تو خُدا ہی احافط ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔ نام کے مُلا دین کے ناصر اور مُفتی رکھوالے
بوڑھے ماں باپ کے حقوق کوئی قسمت والا ہی ادا کر سکتا ہے۔اکثر اوقات اولاد اپنی غفلت اور نادانی سے اس سعادت سے
محروم رہ جاتی ہے.
اسی غفلت سے بچنے کی طرف توجہ دلانے کے لئے یہ نظم لکھی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کے حقوق اور اپنے فرائض سمجھنے کی
توفیق دے آمین۔
————————————————————————-
میرے بچو،گر تم مجھ کو بڑھاپے کے حال میں دیکھو
اُکھڑی اُکھڑی چال میں دیکھو
مشکل ماہ و سال میں دیکھو
صبر کا دامن تھامے رکھنا
کڑوا ہے یہ گھونٹ پہ چکھنا
”اُف ” نہ کہنا،غصے کا اظہار نہ کرنا
میرے دل پر وار نہ کرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاتھ مرے گر کمزوری سے کا نپ اٹھیں
اور کھانا،مجھ پر گر جائے تو
مجھ کو نفرت سے مت تکنا،لہجے کو بیزار نہ کرنا
بھول نہ جانا ان ہاتھوں سے تم نے کھانا کھانا سیکھا
جب تم کھانا میرے کپڑوں اور ہاتھوں پر مل دیتے تھے
میں تمہارا بوسہ لے کر ہنس دیتی تھی
کپڑوں کی تبدیلی میں گر دیر لگا دوں یا تھک جاؤں
مجھ کو سُست اور کاہل کہہ کر ، اور مجھے بیمار نہ کرنا
بھول نہ جانا کتنے شوق سے تم کو رنگ برنگے کپڑے پہناتی تھی
اک اک دن میں دس دس بار بدلواتی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے یہ کمزور قدم گر جلدی جلدی اُٹھ نہ پائیں
میرا ہاتھ پکڑ لینا تم ،تیز اپنی رفتار نہ کرنا
بھول نہ جانا،میری انگلی تھام کے تم نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھا
میری باہوں کے حلقے میں گرنا اور سنبھلنا سیکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب میں باتیں کرتے کرتے،رُک جاؤں ،خود کو دھراوں
ٹوٹا ربط پکڑ نہ پاؤں،یادِ ماضی میں کھو جاؤں
آسانی سے سمجھ نہ پاؤں،مجھ کو نرمی سے سمجھانا
مجھ سے مت بے کار اُلجھنا،مجھے سمجھنا
اکتاکر، گھبراکر مجھ کو ڈانٹ نہ دینا
دل کے کانچ کو پتھر مار کے کرچی کرچی بانٹ نہ دینا
بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے
ایک کہانی سو سو بار سنا کرتے تھے
اور میں کتنی چاہت سے ہر بار سنا یاکرتی تھی
جو کچھ دھرانے کو کہتے،میں دھرایا کرتی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر نہانے میں مجھ سے سُستی ہو جائے
مجھ کو شرمندہ مت کرنا،یہ نہ کہنا آپ سے کتنی بُو آتی ہے
بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے اور نہانے سے چڑتے تھے
تم کو نہلانے کی خاطر
چڑیا گھر لے جانے میں تم سے وعدہ کرتی تھی
کیسے کیسے حیلوں سے تم کو آمادہ کرتی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گر میں جلدی سمجھ نہ پاؤں،وقت سے کچھ پیچھے رہ جاؤں
مجھ پر حیرت سے مت ہنسنا،اور کوئی فقرہ نہ کسنا
مجھ کو کچھ مہلت دے دینا شائد میں کچھ سیکھ سکوں
بھول نہ جانا
میں نے برسوں محنت کر کے تم کو کیا کیا سکھلایا تھا
کھانا پینا،چلنا پھرنا،ملنا جلنا،لکھنا پڑھنا
اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے اس دنیا کی ،آگے بڑھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری کھانسی سُن کر گر تم سوتے سوتے جاگ اٹھوتو
مجھ کو تم جھڑکی نہ دینا
یہ نہ کہنا،جانے دن بھر کیا کیا کھاتی رہتی ہیں
اور راتوں کو کُھوں کھوں کر کے شور مچاتی رہتی ہیں
بھول نہ جانامیں نے کتنی لمبی راتیں
تم کو اپنی گود میں لے کر ٹہل ٹہل کر کاٹی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گر میں کھانا نہ کھاؤں تو تم مجھ کو مجبور نہ کرنا
جس شے کو جی چاہے میرا اس کو مجھ سے دور نہ کرنا
پرہیزوں کی آڑ میں ہر پل میرا دل رنجور نہ کرنا
کس کا فرض ہے مجھ کو رکھنا
اس بارے میں اک دوجے سے بحث نہ کرنا
آپس میں بے کار نہ لڑنا
جس کو کچھ مجبوری ہو اس بھائی پر الزام نہ دھرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گر میں اک دن کہہ دوں عرشیؔ ، اب جینے کی چاہ نہیں ہے
یونہی بوجھ بنی بیٹھی ہوں ،کوئی بھی ہمراہ نہیں ہے
تم مجھ پر ناراض نہ ہونا
جیون کا یہ راز سمجھنا
برسوں جیتے جیتے آخر ایسے دن بھی آ جاتے ہیں
جب جیون کی روح تو رخصت ہو جاتی ہے
سانس کی ڈوری رہ جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شائد کل تم جان سکو گے ،اس ماں کو پہچان سکو گے
گر چہ جیون کی اس دوڑ میں ،میں نے سب کچھ ہار دیا ہے
لیکن ،میرے دامن میں جو کچھ تھا تم پر وار دیا ہے
تم کو سچا پیار دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب میں مر جاؤں تو مجھ کو
میرے پیارے رب کی جانب چپکے سے سرکا دینا
ا ور ،دعا کی خاطر ہاتھ اُٹھا دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے پیارے رب سے کہنا،رحم ہماری ماں پر کر دے
جیسے اس نے بچپن میں ہم کمزوروں پر رحم کیا تھا
بھول نہ جانا،میرے بچو
جب تک مجھ میں جان تھی باقی
خون رگوں میں دوڑ رہا تھا
دل سینے میں دھڑک رہا تھا
خیر تمہاری مانگی میں نے
میرا ہر اک سانس دعا تھا