الیکشن کمیشن نے علامہ اقبال، قائدِ اعظم، قائدِ ملت، شہید ذولفقار علی بھٹو اور ایاز امیر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئے۔ کمیشن نے یہ فیصلہ اسلئے کیا کہ یہ لوگ دو رکعت کے امام کے سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہے ۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ انکی چار چار بیویاں بھی نہیں تھیں جو اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

پاکستان میں کون سا بڑا کام ہے جو سنجیدگی،دیانتداری،نیک نیتی سے شروع ہو
کر مذاق میں تبدیل نہیں ہوا؟لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ پاکستان کسی اچھے
عمل کے آغاز اور آغاز کی خواہش کے لیے کلی طورپر ناموزوں مقام ہے۔قیام
پاکستان کو ہی لیجیے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی ٹیم کے مقصد و
مدعا کی جنتی بھی تشریحات اور تاویلات موجود ہیں ان میں ایک بات مشترک
ہے کہ بانیان پاکستان کا مقصدمسلمانان برصغیر کی بہتری اور فلاح تھی ۔کسی
کے خیال میں ایک ایسا ملک جہاں مسلمان اپنے دین کو پورے نظام زندگی کے
طور پر نافذ کریں تو کسی کے خیال میں جہاں مسلمان ہندو ساہو کاروں کی
معاشی بالادستی سے آزاد ہو کر زندگی گزار سکیں مگر دونوں سوچیں اس بات
پر متفق ہیں کہ مقصد مسلمانوں کی بہتری اور فلاح تھا۔اس قدر نیک نیتی سے
بنایا جانے والا اپنے قیام کے ابتدائی ماہ وسال میں ایک مذاق بن کر رہ گیا
۔طاقت کی کشمکش نے آئین سازی کے عمل کو موخر کردیا ،پہلا وزیر اعظم
سر بازار گولیوں سے چھلنی ہوگیا ،اس کے بعد صبح وشام حکومتیں بدلتی چلی
گئیں یہاں تک کہ بھارت کے وزیر اعظم پنڈت نہرو نے کہا کہ میں اتنی
شیروانیاں تبدیل نہیں کرتا جتنا کہ پاکستان حکومتیں تبدیل کرتا ہے ۔اس سے بھی
بھیانک مذاق وہ تھا جب قیام پاکستان کے صرف چوبیس سال بعد آبادی کا بڑا
حصہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا ۔یہ وہ حصہ تھا جس نے ملک کے قیام کے لیے کلیدی
کردار ادا کیا تھا ۔بہت سوں نے تو پاکستان کو مجبوری کے سودے کے طور اور
آخری چارہ کار کے طور پر قبول کیا تھا۔آج بھی عالم یہ ہے کہ قوم اس بات کا
تعین نہیں کرسکی کہ پاکستان میں کون سا نظام نافذ ہونا چاہیے۔ترقی تک
پہنچنے کے لیے کون سازینہ چڑھنا ناگزیر ہے؟بے سمتی سی بے سمتی ہے
۔ملک کا قیام ،اس کا نظام اور دوام ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔تو کیا سولہ کروڑ
انسانوں کو اس ضد میں اپنا اپنا تیشہ اور آری اُٹھا کر ملک کی قطع و برید
کردینے میں مگن ہوجانا چاہیے ؟ایوب خان اور یحیٰ خان کی فوجی حکومتوں
کے بعد ٹوٹے پھوٹے پاکستان میں جمہوریت کا سورج طلوع ہوا۔ پاکستان کے
ہونہار اور ذہین وزیر اعظم اسلامی سوشلزم کے نعرے کی بنیاد پر سیاسی طاقت
لے کر آئے تھے ۔انہوں نے اقتدار کے دنوں میں بھی سوشلزم کے نعرے کو
ترک نہیں کیا ۔ایک مرحلے پر یوں لگ رہا تھا کہ پکی پکائی تازہ روٹی کے
پلانٹس کے ساتھ ہی عوامی جمہوریہ چین سے سوشلزم بھی درآمد ہوگیا ہے۔ان
کے نعرے روٹی ،کپڑا اور مکان کے پیچھے سوشلسٹ فلاسفی اور تصورات ہی
تھے ۔جہاں فرد کی تمام ضروریات کچھ خدمات کے عوض ریاست کی ذمہ
داری ہواور ملکیت پر فرد کی بجائے ریاست کا حق ہو۔پرنٹ اور الیکٹرونک
میڈیا سے سوشلزم کا جی بھر کر پرچار کیا گیا مگر پانچ سال بعد عام آدمی کے
شب روز میں کوئی تبدیلی نہیں تھی اور یوں سوشلزم ایک مذاق بن کر رہ گیا
تھا۔حالانکہ یہی وہ معاشی نظام تھا جو عوامی جمہوریہ چین سمیت دنیا کے
بیشتر ممالک میں اس وقت رائج تھا اور وہ سماج پر اپنی رفتار سے ترقی کرتے
چلے جارہے تھے ۔پاکستان میںسوشلزم کے مذاق بننے کامطلب کسی پاکستانی
سوشلسٹ دانشور نے یہ نہیں لیا کہ اب دنیا میں یہ ایک ناکارہ نظام ہے ۔جن
لوگوں نے سوشلزم کا پرچار کرنا تھا وہ اپنی روش پر اس کا مذاق بننے کے
باوجود قائم رہے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ خرابی سوشلزم میں نہیں اس کے
نفاذ کے طریقہ ٔ کار میں ہے ۔بھٹو صاحب کے بعدجنرل ضیاء الحق نے عنانِ
حکومت سنبھالی ۔جنرل ضیا ء الحق نے معاشرے کے اس طبقے کواپیل کرنے
کے لیے اسلامی نظام کا نعرہ لگایا جو بھٹو صاحب کی لبرل پالیسیوں
اورصنعتوں اور دوسرے اداروں کو قومیانے کی حکمت عملی سے خوش نہیں
تھا۔جنرل ضیاء الحق کا سماجی پس منظربھی ان مقاصد کو آگے بڑھانے میں
ممد ومعاون تھا۔وہ ایک متوسط درجے کے پیش امام کے بیٹے تھے ۔جنرل ضیاء
الحق نے اینٹی بھٹو فضا کوکامیابی کے ساتھ اپنے اقتدار کی پائیداری کے لیے
استعمال کرنا شروع کیا انہوں نے اسلامائزیشن کانعرہ لگایا ۔لبرل رویوں اور
مغربی رویوں کو اسلامی اور مشرقی اقدار سے بدلنے کی کوشش کی ۔نظام
صلواۃ اورنظام زکواۃ قائم کرنے کی کوشش کی ،قوانین کو اسلامی بنانے کے
کام کا آغاز کیا۔نظام صلواۃ کے قیام کے دوران ایسے ایسے لطیفے ہوئے کہ خد
کی پناہ ۔دفتری اوقات میںحاضری لگوانے کی خاطر بے وضو بیوروکریٹ نماز
کی صفوں پر جاکھڑے ہوتے رہے ۔زکواۃاور منافع زکواۃ کی رقم کے ذریعے
ہر فضول کام کیا جانے لگا۔ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے سوسائٹی میںایک
اسلامی فضا ء بنانے کی کوشش کی گئی مگر معاشرہ کسی جوہری تبدیلی سے
آشنا نہ ہوسکا ۔جرائم اور بدعنوانی سمیت کام جاری رہا ۔یہاں تک اپنے اقتدار
کے آخری ایام میں خود ضیاء الحق کی تقریروں میں ناکامی اور تھکاوٹ کا تاثر
واضح طور پر جھلکتا دکھائی دے رہا تھا۔ڈاکٹر اسرار احمد او رمولانا کوثر
نیازی جیسے دانشور جو جنرل ضیاء الحق کے اقتدار کے زمانے میں پاکستان
ٹیلی ویژن پر لیکچر کا فریضہ انجام دیتے رہے آخر میں یہ کہتے ہوئے پائے
گئے کہ بھٹو صاحب نے سوشلزم کا اور جنرل ضیاء الحق نے اسلام کا رومانس
ختم کر کے رکھ دیا ۔یوںجنرل ضیاء الحق کے اقدامات اور پالیسیوں نے
اسلامائزیشن کی اصطلاح کو مذاق بنا کر رکھ دیا ۔جنرل ضیاء الحق کی حکمت
عملی کی ناکامی کا مطلب ہر گز یہ نہ تھا کہ اسلام بطور نظام زندگی ایک ناقابل
عمل ہے یا فی زمانہ ایسا ممکن نہیں۔اس سے اسلام کی ابدی حقیقتوں ،سچائیوں
اور اسلامی نظام کی اصطلاح سے ہی انکار کا جواز نہیں نکلتا تھا۔جو لوگ
عقیدے کی حد تک یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام ایک نظام زندگی ہے وہ آج گئے
گزرے حالات میں بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔عدلیہ کے احکامات کے تحت
کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے موقع پر امیدواروں سے اسلام اور نظریہ
پاکستان کے حوالے سے بنیادی نوعیت کے سوال پوچھے گئے ۔یہ آئین کی
دفعات باسٹھ اور تریسٹھ کے عین مطابق تھا۔یہ آئین کی وہ شقیں رہی ہیں جنہیں
ہمیشہ متبرک سمجھ کر کسی نمائشی اور علامتی چیز کی طرح طاق میں سجاکر
رکھا گیا ہے ۔ان شقوں پر عمل درآمد کرنے میں کبھی سنجیدہ کوشش ماضی میں
نہیں گئی ۔ان شقوں کا مقصد پارلیمنٹ میں علمائے کرام کی غالب تعداد کو
پہنچانے کی بجائے معاشرے کے نسبتأٔ اچھے لوگوں کوداخل کرنا تھا۔کیونکہ
پاکستان میں دولت برادری اور طاقت کے سہارے پارلیمنٹ میں پہنچنے کا
رواج ہے۔قانون سازی کرنے والوں کا کوئی کوئی اخلاقی معیار تو ہونا
چاہیے؟محض یہ کہہ دینا کہ عوام کی عدالت کو احتساب کا حق ہے کسی خواندہ
اور مستحکم جمہوری معاشرے میں تو اچھا اصول ہو مگر پاکستان جیسی
سوسائٹی میں جہاں انتخابات پر سو فیصد عوامی رائے کے عکاس نہیں ہوتے
،اسے مطلق اصول کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا ۔امیدواروں سے اسلام
اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی باتیں پوچھنا اچھی روایت تھی مگر آگے
چل کر یہ اچھی کوشش پاکستان کی سیاسی اور سماجی روایت کے مطابق مذاق
بن کر رہ گئی۔ ہنی مون پر یقین رکھنے جیسے سوالات پر خود لاہور ہائی کورٹ
نے گرفت کر کے ریٹرننگ افسروں کو ایسے سوالات پوچھنے سے روک دیا
۔وقتی طور پر دفعہ باسٹھ اور تریسٹھ مذاق بن گئی مگر ایک اسلامی سوسائٹی
میں نمائندوں کے کردار ،شہرت اور معلومات عامہ سے متعلق سوال پوچھنے
اور قد کاٹھ ماپنے کی ضرورت واہمیت کم نہیں ہوئی ۔ایسا ہو نہیں سکتا کہ
سیاست دان فوج سے کلی اقتداربھی طلب کریں ،انتخابات اور سیاسی عمل کے
تسلسل اور کسی غیر
سیاسی قوت کی عدم مداخلت پر اصرار بھی کریں اور اپنی اخلاقی ساکھ اور
شہرت کو بہتر بنانے سے انکاری بھی ہوجائیں۔تین افراد کو گھسیٹنے والے
رکشہ ڈرائیور کے لیے تو لائسنس ضروری ہو ایک ریاست اور سولہ کروڑ
آبادی کے مقدر کا فیصلہ کرنے والوں کے ہر عمل کو پرکھنے کے لیے عوامی
عدالت کی موہوم اور بے معنی اصطلاح کے پردے میں لپیٹا جائے۔ کہیں نہ
کہیں سے سیاسی نظام کو نتھارنے کا عمل شروع ہونا ہی تھا سوآج اس کی ابتدا
ہوگئی ۔پہلے قدم غلطیوں کے امکانات سے پُر ہوتے ہیں لیکن پہلے قدموں کی
ڈگمگاہٹ اور لڑکھڑاہٹ کا مطلب یہ نہیں کہ قدموں کو روک دیا جائے ۔کسی
عمل کے مذاق بننے سے اسے ترک نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں مزاح کا
بتدریج کم اور سنجیدگی کا پہلو نمایاں کیا جاتا ہے ۔اچھا ہوا لاہور ہائی کورٹ نے
ریٹرننگ افسروں کو سوال پوچھنے سے نہیں بے مقصد اوربے تُکے سوال
پوچھنے سے روک دیا ۔
اسلام علیکم ساتھیو
ہیتے رہئے بھائی عمران
بہت اچھا تبصرہ ھے ،
بات ساری سنجیدگی کی ھے ،میرا خیال ھے کہ سوالات کے معیار پر توجہ ضرور ہونی چاہئے تھی مگر جس طرح کی تنقید کی جا رہی ہے وہ سمجھ سے بالا تر ھے ۔
ھم خود ہی چیخ رہے تھے باسٹھ تریسٹھ کے لئے ۔ اور اب خود ہی اس کی ہر بات بری لگ رہی ہے ،
مگر اس چھان پھٹک کے بعد امید ہے کہ کچھ اچھا ضرور ہوگا انشاء اللہ
جزبے سچے تو منزل آسان
جب تک ہم اچھے اور پر خلوص لوگوں کو آگے نہیں لائینگے پریشان رہینگے ۔
عالم آرا
توحید کے بعد اسلام کا سب سے بڑا ستون عدل ہے۔ اصغر خان کیس پر فیصلے کے بعد جنرل بیگ، جنرل درانی، نواز شریف، شہباز شریف، شیخ رشید وغیرہ کو آزاد چھوڑ دینا اور اس پر سپریم کورٹ کی خاموشی عدل اور عدالت کی ہلاکت کے مترادف ہے۔ جس معاشرہ میں عدل نہ ہو وہ معاشرہ کبھی بھی نہیں پنپ سکتا۔
تیغ منصف ہو جہاں دارورسن ہوں شاہد
بے گناہ کون ہے اُس شہر میں قاتل کے سوا
سردار جعفری
انتہا تو یہ ہے کہ وہ شخص جس نے چھ سو گز کا پلاٹ حاصل کرنے کیلئے جعلی حلف نامہ دیا تھا وہ آج سپریم کورٹ کا چیف جسٹس ہے۔
مولا علی کا فرمان.کفر کے معاشرے میں رہا جا سکتا ہے بے عدل معاشرے میں نہیں
بے کار کوئ ترکِ سکونت نہیں کرتا
ہجرت وہی کرتا ہے جو بیعت نہیں
اس وقت پاکستان پر حکومت چیف جسٹس افتخار چوہدری کی حکومت ہے جس کے انصاف کا میعار یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے جرائم کو تحفظ دیرہا ہے۔ خود اس نے چھ سو گز کا پلاٹ حاصل کرنے کیلئے جعلی حلف نامہ دیا۔ کیونکہ اسکو نواز شریف نے reinstate کروایا اسلئے یہ نواز شریف اور اسکے حواریوں کھربوں روپئے کے غبن کو Condone کررہا ہے۔ اسکا بلوچستان کا domicile بھی جعلی ہے۔
گناہوں کا حساب لینے والا اللہ ہے۔ جبکہ جرائم کا احتساب عدالت کرتی ہے۔ یہاں گناہوں کا احتساب رٹرننگ افسر کررہے ہیں جبکہ غبن اور جرائم کا ذمہ خدا کو ٹہرایا جارہا ہے۔
سلام علیکم ساتھیو
جن قوموں میں انصاف کرنے کی صلاحیت نہیں رہتی ان کی دنیا اور دین دونوں ہی خطرے میں پڑ جاتے ہیں ۔کیونکہ بے انصافی ایک ایسے معاشرے کو جنم دیتی ہے جو بے حس ہوتا ہے ۔
لوگوں کے دلوں سے خوف خدا جاتا رہتا ہے اور یہ بے خوفی عدل سے انصاف سے اور ایمان سے بھی دور کر دیتی ہے ۔جو حق بات نہیں کرسکتا وہ انصاف بھی نہیں کر سکتا ۔شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں ایسی تکلیف دہ باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
وہ قومیں جو سچ کو اپنی بنیاد بناتی ہیں احتساب کو اپنا کردار بناتی ہیں اور اخلاق اور درگزر کو اپنا معیار بناتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں ۔اور ان کے یہاں انصاف سب کو یکساں ملتا ہے ۔
ہم جب تک سچائی پر عامل نہیں ہونگے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانے اور ان کی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کرتے رہینگے آواز نہیں آٹھائینگے تو تبدیلی کیسے آئیگی ۔
ہم نے علم کو عمل کو اپنی زندگیوں سے دور کر دیا ہے ہم اپنے علم کو بھی مثبت طریقے سے استعمال نہیں کرتے اسے بھی ہم بس اپنے فائدے کو سامنے رکھ کر استعمال کرتے ہیں ۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق کا ساتھ دینے اور جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
عالم آرا
حیرت سے یہ خاکسار سوچتا رہا،کیا اِس ظہرانے میں کوئی ہے جو اس
’’مطالبے‘‘ کے خلاف آواز اٹھائے؟ مگر کوئی نہیں تھا،کوئی بھی نہیں تھا۔
اٹھارہ کروڑ کا یہ ملک چند سو لوگوں کی فکرِ بیمار کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا
ہے۔ یہ طبقہ قومی امنگوں اور شعائر ِ اسلام کے خلاف آزادیٔ اظہار کے نام پر
لن ترانیاں کرتا ہے۔ توہینِ رسالت کے مسئلے پر زبان درازیاں کرتا ہے۔ جن کی
زندگیاں اباحیت پسندی کا ننگا اشتہار بن چکی ہیں، پہلے یہ اس قدر دریدہ دہن
نہیں تھے، مگر اب دفاع کی آوازیں کمزور پڑ چکیں یا پھر وہ لوگ مصلحت کی
چادر اوڑھ کر سوگئے جو کبھی اُن کے سامنے کھڑے رہتے تھے۔ پرویزمشرف
کا دور پاکستان سے اُس کی پہچان ہی لے گیا۔ اور اب زرداری کی جیب سے
پھسلتا یہ ملک نگرانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ جناب عارف نظامی اب وزیرِ
اطلاعات ہیں اور اُن کی دعوت پر ہی پیر کے دن ظہرانے کا یہ موقع تھا جب
سیفما ]سائوتھ ایشیا فی میڈیا ایسوسی ایشن[ کے سربراہ امتیاز عالم نے عارف
نظامی کی ایک مختصر سی گفتگو کے بعد پہلا سوال ہی یہ داغا کہ حکومت
یوٹیوب پر سے پابندی کب اٹھائے گی؟ اُنہوں نے اپنے مطالبے میں مزید زور
پیدا کیا کہ آئندہ الیکشن کی نشر و تشہیر(کوریج) کے لیے اس پر بھی انحصار
کیا جارہا ہے۔ اس امید پر یہ خاکسار مجمع پر نگاہ دوڑاتا رہا کہ کوئی بندۂ خدا
صحرا میں شاید اذان دے کہ جس طرح یوٹیوب پر سے پابندی اٹھانے کے لیے
چند ایک لوگ بے قرار ہیں ٹھیک اُسی طرح کروڑوں پاکستانی یوٹیوب پر توہینِ
رسالت کا دل آزار مواد برقرار رہنے تک پابندی کے سختی سے قائل بھی ہیں۔
حیرت ہے جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھی یہی ہیں، مگر عوام کے زبردست
مطالبے کے برخلاف یوٹیوب پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ داغنے والے بھی
یہی ہیں۔ کیا وہ جمہوری معاشرے کے اس بنیادی تصور کو فراموش کرگئے کہ
کسی ایک کی تسکین جمہور کی توہین پر نہیں ہوسکتی۔ ایک جمہوری معاشرے
میں صرف وہی خواہش قابلِ پذیرائی ہوتی ہے جس کی زد میں دوسرے برعکس
طور پر نہ آتے ہوں۔
معاشرے کو ایک آہنگ درکار ہوتا ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔ اس کا کام فتنے
کو روکنا اور شہریوں کو انتشار سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ تمام دیگر حقوق کی
تشریح اس کے ماتحت رہ کر کی جاتی ہے۔ مگر اِن کو کون سمجھائے؟ اب
انتخابات کی آمد آمد ہے اور وہ بعض غیر ملکی اداروں کے ساتھ اس کی من
پسند نگرانی کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے مختصر مشقیں ملک بھر سے
صحافیوں کو بلا کر کرائی گئیں۔ پاکستان کے انتخابات کے شفاف یا غیر شفاف
ہونے کا فیصلہ ملک کے اندر سے نہیں باہر سے آئے گا۔ مشتری ہشیار باش۔
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں یہ تکلیف بھی پہنچی ہے کہ آخر انتخابات میں امیدواروں
کی چھان بین کے لیے آئین کی دفعات 62 اور 63 کو کیوں فعال کیا جارہا ہے؟
ناجائز طور پر یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کسی امیدوار کے اہل ہونے یا نہ
ہونے کا فیصلہ بھی عوام کو ہی کرنے دینا چاہیے۔ یہ جمہوریت کے بارے میں
ہمارا مَبلَغ علم ہے۔ جمہوریت عوام کی صرف رائے زنی کا نام نہیں، یہ ایک
مکمل نظام کا ایجنڈا ہے جس میں پارلیمنٹ کے ساتھ عدلیہ، عاملہ اور دیگر
قومی و جمہوری ادارے ایک تسلیم شدہ آئین کی رہنمائی میں رہتے ہیں، جہاں پر
قومی ذمہ داری اور نمائندگی کا کوئی بھی تصور بلامعیار نہیں ہے۔ یہ نمائندگی
کے لیے ایک کم ازکم معیار کو یقینی بناتا ہے۔ یہ معیار ہر معاشرے کے اپنے
نیک و بد کی روشنی میں مرتب ہوتا ہے۔ عوامی نمائندگی کے لیے عوام کے
پاس جانے کا بھی ایک معیار متعین کیا جاتا ہے جس پر امیدوار کا پورا اُترنا
لازمی ہے۔ یہی تابناک جمہوریتوں میں ہوتا ہے۔ مگر معاشرے کو جمہوریت
کے نام پر ایک مادر پدر آزاد ماحول میں بدل دینا کہیں پر بھی جمہوریت کا
منشاء نہیں ہوتا… اور آئینی جمہوریت میں تو بالکل بھی نہیں۔ اسی لیے آئین میں
دفعات 62 اور 63 کا تصور موجود ہے۔ یہ کسی حجلۂ تقدیس میں آبرو کی
گھونگھٹ پہنے دور دور سے شرمانے اور لجانے کے لیے نہیں۔ اس کا مقصود
ایک اہل اور دیانت دار قیادت کو مہیا کرنا ہوتا ہے، پھر جس میں سے عوام اپنی
مرضی سے اپنے نمائندوں کو چن سکیں۔ یہ ہربرٹ اسپنسر کے اصول ’’فطری
چناؤ‘‘ کی سنگین تشریح کا نام نہیں جس میں ایک غنڈے کا مقابلہ دوسرے
غنڈے سے، ایک چور کا مقابلہ دوسرے چور سے، اور ایک جھوٹے کا مقابلہ
دوسرے جھوٹے سے ہوتا ہے۔ دستوری جمہوریت غنڈوں، چوروں اور جھوٹوں
کو مختلف چھلنیوں میں چھان کر عوام کے پاس ایک عمومی فیصلے کے لیے
لے کر جاتی ہے۔ یہ بھی ایک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، کیونکہ جو کوئی بھی
منتخب نمائندہ اِن میں بھی کسی طے شدہ معیار سے مختلف ثابت ہوتا ہے وہ
منتخب ہونے کے باوجود الگ کردیا جاتا ہے۔ یہاں عدلیہ بروئے کار آتی ہے۔
حیرت ہے دستوری جمہوریت کے اس تقاضے کو پورا کرنے کی ابتدائی مشق
ہی جمہوریت کے اِن نام نہاد فنکاروں کو نہایت گراں گزری ہے، اور اب وہ اپنی
عجیب و غریب دُرمتی کج بحثیوں سے آئین کی دریدگی پر تلے بیٹھے ہیں۔
عاصمہ جہانگیر اِن میں سب سے آگے آگے ہیں۔
یہ پھر ٹی وی کا ایک نشریہ تھا جس میں پھر انصار عباسی اور عاصمہ
جہانگیر آمنے سامنے تھے۔ میزبان کی جانب سے مہمانوں کا تعارف کراتے ہی
عاصمہ جہانگیر نے اپنا صوتیہ (مائیک ) اتارنا شروع کردیا۔ ساتھ ہی یہ پھلجڑی
بھی چھوڑی کہ ’’میں معذرت کرتی ہوں کہ انصار عباسی کے ساتھ میں کسی
پروگرام میں نہیں آنا چاہتی کیونکہ وہ غلط بیانی کرتے ہیں، اور غلط بیانی اس
قسم کی کرتے ہیں کہ لوگوں کو اکساتے ہیں۔‘‘ اس کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے
جسے پروگرام کے میزبان نے واضح کیا کہ عاصمہ جہانگیر کو پہلے سے ہی
یہ بتادیا گیا تھا کہ اُن کے ساتھ دوسرے مہمان انصار عباسی شریک ہوں گے
تب عاصمہ جہانگیر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور وہ براہِ راست
نشریے میں شریک ہوئیں اور پھر راہِ فرار اختیار کرگئیں۔ فیس بک پر اس
بصری فیتے کی حصہ داری سب سے زیادہ کی جارہی ہے، اور اس پر جس قسم
کے تبصرے عاصمہ جہانگیر کی ’’شان‘‘ میں کیے جارہے ہیں وہ قابلِ اشاعت
نہیں (اس تنازع کا پسِ منظر گزشتہ تحریر میں نذرِ قارئین کیا جاچکا ہے)۔ وہ
مؤقف جو دلائل کی اُنگلی پکڑ کر چالیس منٹ کے ایک پروگرام تک چل نہیں
سکتا، عاصمہ جہانگیر یہ چاہتی ہیں کہ اسے پورے ملک پر مسلط کردیا جائے۔
کیا یہ لوگ ہمارے سروں پر یوں ہی ناچتے رہیں گے؟کیا اس ملک میں کوئی ان
کی زبان درازیوں کو نہیں روکے گا؟ کیا یہ وہ ماحول ہے جس میں مکالمہ کیا
جاتا ہے؟ حیرت سے یہ خاکسار سوچتا ہے کہ اُس ظہرانے میں تو کسی نے یہ
سوال نہیں اٹھایا مگر کیا ہم اپنی پوری زندگی میں بھی کوئی سوال نہیں اُٹھا پائیں
گے، مبادا ہماری زندگی خود ہی سراپا سوال نہ بن جائے!
’’دین اسلام ایک بنیاد یعنی عمارت ہے اور حکومت اس کی چوکیدار ہے، جس
عمارت کی کوئی بنیاد نہ ہو وہ گرجاتی ہے اور جس عمارت کا کوئی چوکیدار نہ
ہو وہ ضائع ہوجاتی ہے۔‘‘
بعض اس کو فرمان رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں اور بعض کا کہنا ہے
کہ یہ قول سیدنا عثمان غنیؓ کا ہے۔ لیکن بہرحال حدیث کی کتابوں میں آیا ہے۔
گویا امت مسلمہ ایک عمارت ہے اس عمارت کی بنیاد شریعت اور دین کی
تعلیمات پر ہے۔ سلطان اور حکومت اس کے نگہبان اور محافظ ہیں۔
یہ بات کہ ریاست کا قیام امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، پہلے دن
سے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منصوبے میں شامل تھے۔ یہ بات میں
اس لیے عرض کررہا ہوں کہ بعض مغربی مصنفین نے یہ لکھا ہے اور ان کی
دیکھا دیکھی بہت سے مسلمانوں نے بھی یہ بات کہنی شروع کردی ہے۔ حالانکہ
یہ بات جسارت اور گستاخی کی معلوم ہوتی ہے۔ بلکہ شائد کافرانہ قسم کی بات
ہے۔ ایک مستشرق ڈبلیو ایم منٹگمری واٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ بڑا
ہمدرد اسلام ہے۔ یہ ایک انگریز تھا اور چند سال پہلے فوت ہوگیا تھا۔ سیرت اس
کا موضوع تھا اور اس نے سیرت پر کئی کتابیں لکھیں۔ اس کی دو کتابیں ’’محمد
ایٹ مکہ‘‘ اور دوسری ’’محمد ایٹ مدینہ‘‘ بہت مشہور ہیں۔ اسلام کے ان
ہمدرد صاحب ڈبلیو ایم منٹگمری واٹ نے ان کتابوں میں جو بات اپنے قارئین کو
ذہن نشین کرانا چاہی ہے، وہ یہ ہے کہ مکہ میں اسلام کچھ اور تھا اور مدینے
میں اسلام کچھ اور مکہ میں تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو صرف
اخلاق سکھانا چاہتے تھے۔ اچھا انسان بنانا چاہتے تھے اور دین ابراہیمیؑ کے
مطابق ان کے عقائد تھے اور عرب کے لوگوں کو وہ اسی کے مطابق تعلیم دینا
چاہتے تھے۔ لیکن جب اقتدار ملا اور مدینے میں انہیں قوت حاصل ہوگئی تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مکی دور کے اصول اور معیارات چھوڑدیے، حکومت
اور اقتدار کے راستے پر چل پڑے۔ ایک بڑی ریاست بنادی۔ یہ اس کی دونوں
کتابوں کا خلاصہ ہے۔ یہ بات بعض مسلمانوں نے بھی لکھی ہے۔ جبکہ یہ بات
شواہد اور واقعات کے اعتبار سے بالکل غلط ہے بلکہ اسلامی عقیدے کے لحاظ
سے کفر ہے۔
قرآن مجید کی مکی دور کی، بے شمار آیات میں بتایا گیا ہے کہ عمل صالح اور
ایمان کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اقتدار کے شرف اور ذمے داری سے نوازتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں نازل شدہ متعدد سورتوں اور آیات میں خلافت کا ذکر ہے۔ ہجرت
سے قبل جو آیات نازل ہوئیں ان میں فرمایا گیا کہ:
واجعل لی من لدنک سلطاناً نصیرا (سورہ نبی اسرائیل:۸۰)
’’(اے میرے رب!) اور اپنی طرف سے ایک اقتدار کو میرا مدد گار بنادے‘‘۔
ماضی میں جتنے انبیاء علیہم السلام گذرے ہیں جن میں سے کئی ایک کا تذکرہ
قرآن مجید میں آیا ہے۔ ان میں سے متعدد کو اللہ تعالیٰ نے حکومت سے نوازا، ان
کی پوری تفصیلات سے مکی دور کی سورتیں بھری ہوئی ہیں۔ ان کے بارے
میں قرآن مجید نے سورہ انعام میں ہدایت دی کہ ان کی پیروی کرو۔ تو اگر انبیاء ؑ
کی پیروی کرنی ہے تو ان میں سیدنا یوسفؑ بھی ہیں۔ سیدنا دائود وسلیمانؑ، سیدنا
موسیؑ اور سیدنا یوشعؑ، یہ سب وہ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے اقتدار اور اختیار
سے نوازا، لہذا اقتدار اور اختیار کی ضرورت اور مسلم معاشرے کے لیے اس
کا لازمی ہونا، مکی سورتوں میں جگہ جگہ، کہیں کنایتاً اور کہیں اشارۃً موجود
ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ابتدائی دور میں اسلام کی دعوت دیا
کرتے تھے، جس کی تفصیلات سیرت ابن ہشام اور سیرت واحادیث کی بیشتر
کتب میں موجود ہیں تو آپؑ قبائل عرب کے مختلف اجتماعات میں تشریف لے
جایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں جس چیز کی دعوت دے رہا ہوں
اس کو اگر آپ لوگ قبول کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ عرب وعجم کے خزانے آپ پر
کھول دے گا۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا فرمائی۔ جب آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کے پاس کفار گئے اور ان سے کہا کہ اگر آپ
اپنے بھتیجے کو اس نئے دین کی دعوت سے باز رکھیں تو جو آپ کہیں گے ہم
وہ سب شرائط تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اور دوسری بھی
بہت سی پیش کشیں کیں۔ اس کے جواب میں آپؐ نے اپنے چچا ابو طالب سے
فرمایا: اے چچا! ارید منھم کلمۃ، میں ان سے صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ ایک کلمہ
مان لیں تو عرب ان کے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے اور عجم ان کے آگے
جھک جائیں گے۔ گویا کہ کلمہ طیبہ کے بیج میں جہاں گیری وجہاں بانی کے یہ
ثمرات پہلے دن سے موجود تھے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وقتاً
فوقتاً اس کا اظہار بھی فرمایا۔ غالباً دوسری بیعت عقبہ کے موقع پر جب مدینہ
منورہ کے صحابہ کرامؓ سے یہ بات طے ہوگئی کہ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے صحابہ ہجرت کرکے مکہ مکرمہ سے مدینہ چلے جائیں گے
تو ایک انصاری صحابی نے انصاریوں سے پوچھا کہ تمہیں معلوم ہے کہ کس
چیز پر بیعت کررہے ہو؟ اس بیعت کے نتیجے میں پورے عرب اور عجم سے
تمہارا اختلاف ہوجائے گا۔ کیا تم اس کے لیے تیار ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ
ہاں ہم تیار ہیں۔ گویا بیعت کرنے والے جانتے تھے کہ کس کام کے لیے بیعت
کررہے ہیں اور بیعت کرنے والوں کو بھی پہلے دن سے معلوم تھا کہ کس کام
کے لیے بیعت لی جارہی ہے۔ ایسی بات نہیں تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے مدینہ کے حالات دیکھ کر ارادہ تبدیل کردیا اور اقتدار کے راستے پر
چل پڑے بلکہ یہ اسلام اور امت دونوں کے تحفظ کے لیے ضروری تھا اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کو جس کردار کے لیے تیار فرمایا
تھا اس کردار کو ادا کرنے کے لیے یہ ساری قوت اور وسائل ناگزیر تھے۔
غزوہ خندق کے موقع پر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چٹان پر کدال مارا
تو فرمایا کہ مجھے قیصروکسریٰ کے محلات نظر آئے ہیں۔ اس طرح کے
اشارات آپؐ مختلف صحابہ کرامؓ سے وقتاً فوقتاً فرماتے رہتے تھے جس کا مقصد
صحابہ کرامؓ کو ان ذمے داریوں کے لیے ذہنی طورپر تیار کرنا تھا جنہیں ان کو
آگے چل کر انجام دینا تھا۔ اس سے بھی بڑھ کر مدینہ منورہ کے ابتدائی دور کی
بات ہے کہ ایک جنگ میں حاتم طائی کی بیٹی قید ہوکر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ سن کر کہ یہ حاتم طائی کی بیٹی ہے اسے فوراً رہا کردیا جب وہ
مسلمانوں کی قید سے باعزت طورپر رہا ہوکر امن وسلامتی کے ساتھ اپنے گھر
لوٹ گئیں تو ان کے بھائی عدی بن حاتمؓ شکریہ ادا کرنے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ چونکہ وہ ایک سخی باپ کے بیٹے تھے
جس کی دریا دلی ضرب المثل ہے لہذا ان میں اس کا اثر بھی ہوگا۔ اس موقع پر
بہت سی باتیں ہوئیں۔ آپؐ نے ان سے اس موقع پر فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ اے
عدی! عن قریب زمانہ آنے والا ہے کہ ایک نوجوان خاتون سونے کے ہمراہ تن
تنہا سفر کرے گی اور اسے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہوگا یعنی اقامت دین
اور اسلامی نظام کے نفاذ کی برکت سے راستہ ایسا پرامن ہوگا۔
آج کی یہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ہماری ذلت ورسوائی کی اصل
وجہ اغیار کی غلامی ہے۔ بلکہ اغیار کے غلاموں کی غلامی، جس سے نجات
صرف ایک اللہ واحدہ لاشریک لہ کی وفاداری وغلامی میں مضمر ہے۔
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات
اس عدل کو لے کر کیا کیا غلطیاں ھوئیں اور اسلام کے نام پر دھبے لگتے چلے گئے یہ تاریخ گواہ ھے
اس بلاگ میں پڑھنے کو بہت اچھے تبصرے ملے کبھی کھبی مجھے عجیب سی چپ لگ جاتی ھے
بلاگ میں متواتر اور مسلسل آنے جانے کے باوجود میرے قلم کو زنگ لگ جاتا ھے
اور سچ پو چیھں تو ھم خود بھی کسی تبدیلی کے لیے تیار نیہں ھیں
میری کویت میں بہت ساری دوست ھیں اور قریبی سہیلیاں ھیں جو 8 مئی کو پاکستان جا رھی ھیں
جو پاکستان میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے جارھی ھیں
میری ایک ٹرنينگ ھے دبئی میں جو 8 سے 11 مئی تک فیسٹول سٹی دبئی میں ھوگی
ورنہ میں بھی پاکستان جاتی اور کم سے کم ھزار لوگوں کو ایک مجلس پڑھ کر ھی اس بات پر مائل کرتی کہ ھم کو کسی پرجوش انسان دوست عام سے انسا ن کو ووٹ دینا چاھیے
ھم کو ایک بہتر پاکستان کےلیے کسی نيے اور آچھے انسان پر یقین کرنا ھوگا
تیدبلی کے لیے ھم کو خود بھی تبدیل ھونا ھوگا
اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ھوگا
اپنے رويئے برتاو
اپنی سیاسی عینک کے نمبر ز کو بدلنا ھوگا
تبدیلی تحریک کا نام ھے
تحریک انصاف کا
نام ھے
مجھے ان وڈیروں جاگیر داروں سے مورثی سیاست دانوں سے پشتوں سے پاکستان کو لوٹنے والے ٹولوں سے پاکستان کو نجات دلانی کی خواھش ھے
اسلام علیکم ساتھیو
ہم صرف دوسروں کو الزام دے کر خود کو بچانے کی کوششیں کرتے ہیں ۔پچھلے ادوار جو گزرے وہ بھی ہم نے ہی گزروائے اور اب جو کچھ ہوگا وہ بھی ہم ہی کرینگے ۔
لیکن بس ایک فرق ہوگا شاید کہ اب آپ کے سامنے پاکستان سے کھیلنے والے بھی کھل گئے ہیں اور اس کے ہمدرد بھی سامنے آرہے ہیں ۔اب بھی ہم اگر ان زنگ زدہ زہنیتوں کو پھر چُن لینگے تو پھر قصور کس کا ہوگا ؟
ہم جب اپنے جوانوں پر اعتماد کرنے کا عندیہ دیتے ہیں تو انہیں کام کرنے کا موقعہ فراہم کرنا بھی ہمارا ہی زمہ ہے ۔جب تک ہمارا با شعور طبقہ اور تعلیم یافتہ ووٹر باہر نہیں نکلے گا ووٹ نہیں ڈالے گا ہم اسی کشمکش کا شکار رہینگے ۔ بے شک ایک بڑی تبدیلی جب ہی آئیگی جب ہم سب اُٹھ کھڑے ہونگے بغیر کسی کی طرف جانبداری سے دیکھے ۔
اب بھی وہ ہی حکمت عملی چلی جارہی ہے کہ تشہیر سے زیر کرو اب بھی نہ سنبھلے تو موقعے بار بار نہیں ملتے ۔ یہ ایک موقعہ ہے کہ سارے اختلافات اور کدورت دور رکھ کر صرف یہ دئیکھا جائے کہ ملک کے حق میں کیا بہتر ہے ۔اس لئے جو ملک کی بات کرے اسے ووٹ دو ۔
ہم بھی آج اپنے جوانوں کے لئے فنڈ ریزنگ میں جارہے ہیں اس دعا کے ساتھ کہ اگر ان کی نیتیں سچی ہیں تو انہیں ایسی کامیابی نصیب ہو کہ ہمارے ملک کی قسمت بدل جائے ۔انشاء اللہ
عالم آرا