میں اپنے دو سکول غریب بچوں کے لئے مفت ڈسٹرکٹ راجن پور کے دو گاؤں میں چلا رھی ھو جہا ں ھنر مندی کی تربیت بھی مفت ھی دیتی ھوں جس کی وجہ سے الحمد اللہ کافی دیہاتی لڑکیوں کو تعلیم اور ھنر مندی کی تربیت دے چکی ھوں اور دے رھی ھوں میں اس طرح کے کافی سکول بنانا چاھتی ھوں لیکن اکیلے کچھ نھیں کر سکتی گورنمنٹ یا کسی اور این جی او کی مدد کے بغیر اکیلے زیادہ کام نھیں کر سکتی جتنا کر رھی ھوں یہ بھی اللہ اور رسول صلے اللہ علیہ وسلم اور آل رسول ع ۔ س کی دعا ھی کی بدولت ھو رہا ھے ورنہ میں اس قابل نھیں ۔ میں نے کافی جگہ بات کی کہ میری مدد کی جائے این جی اوز سے رابطہ کیا گونمینٹ تک رسائی کی پر شنوائی نھیں ھوئی خیر چھوڑیئے میں اصل مقصد کی طرف آتی ھوں میرا ایک سکول جس گاؤں میں ھے وہاں کی آبادی 30 ہزار ھے اور گاؤں کا نام ھے مرغائی دوسرا سکول کچہ کے علاقہ میں ھے بستی لال بخش خان ھے وہاں کی آبادی 4000 کے قریب ھے دونوں جگہ یا دیہاتوں بلکہ یوں کہیں کہ ہر جگہ میں نے نوٹ کی ھے بات سب کے گھروں میں رنگین ٹیلی ویژن ضرور ھے ان میں ایسے گھر بھی ھیں جس کو صرف بولنے کی حد تک ھی گھر کہہ سکتے ھیں ورنہ جھوپڑی یا چھپر کہنا بھتر رھے گا اس گھر کے مکینوں کو دیکھ کر انسان سوچنے لگتا ھے کہ یہ کیسے زندگی گزاررھے ھیں جن کے پاس ضروری چیزیں بھی نھیں لیکن ٹی وی ان لوگوں کے گھر میں بھی ھے یہ حال ھمارے پورے ملک میں ھے کیوں کہ میں اس بارے میں بہت سوچتی ھوں تو ھر یہی دیکھنے کو ملتا ھے گھر جیسا ھو کٹیا ھو ٹین کی چھت ھو یا وہ بھی نا ھو لیکن ٹی وہ ضرور رکھا ھوتا ھے میرے سکول کے پاس کافی گھر ایسے ھیں جو بارش آنے پر ٹپکتے ھیں اور پانی میں بھیگنے سے بچنے کے لئے گھر کے لوگوں کو بارش ھونے پر اپنا سامان دوسری جگہ یا کسی دوسرے کے گھر رکھنا پڑتا ھے لیکن وہ بھی رنگین تی وی ضرور رکھتے ھیں اور کیبل بھی تقریبا ہر گھر میں ھے کیوں کے کیبل آپریٹر کی مہربانی سے گاؤں میں بھی تمام چینل نظر آنے لگے ھیں کافی عورتیں آکر کہتی ھیں ھم غریب ھیں ھمارے گھر ریفریجیریٹر نھیں ھے ٹھنڈہ پانی بھی نھیں پیتے ، جب کے رنگین ٹی وی وہ بھی رکھتے ھیں یہی پیسے جوڑ کر اچھی جگہ بھی تو لگائے جاسکتے ھیں کیا ضرورت ھے ٹی وی کی چھت بن سکتی ھے کچھ پیسے ملا کر کافی گھروں میں فریج لیا جاسکتا ھے کوئی اور ضروری چیز لی جاسکتی ھے ،اب مزہبی چینل تو دیکھتے نھیں ھیں اگر فرض کیا کہہ بھی دیتے ھیں کے نالج کے لئے رکھا ھے لیکں کیا نالج کتابوں سے نھیں لیا جاسکتا اور یہ رقم ضروری کام پر خرچ کر دی جائے تو بہتر نھیں ھو گا ، اس قدر ٹی وی ھمارے لوگوں کے اعصاب پر سوار ھو گیا ھے کے بچوں کے نام بھی ٹی وی ڈرامہ میں دیکھ کر سن کر رکھے جاتے ھیں کافی لوگ تو ھندی نام رکھ رھے ھیں میرے سکول میں بھی دو بچے ایسے ھیں جن کے نام ھندی ڈرامہ میں دیکھ کر رکھے گئے ھیں ایک کا نام اکشرا ھے دوسرے کا وردان ، ایک اور بات واضع ھو کہ جن دیہاتوں میں بجلی نھیں ھے وہ بیٹریوں پر ٹی وی چلاتے ھیں کچہ کے علاقہ میں گرمیوں میں سخت حبس ھو جاتا ھے دریا کا پانی سارا دن سورج کی تپش کی وجہ سے گرم ھوتا ھے تو بھت گرمی بڑھ جاتی ھے سانس لینا دشوار ھو تا ھے وہ لوگ بھی پنکھا چلانے یا لینے نھیں سوچتے ٹی وی ضروری خٰیال کرتے ھیں اب اس طرح کے لوگوں کو کیا فکر ھو گی لوڈ شیڈنگ کی یا ملک کے کسی اور مسائل کی ، اسی طرح موبائل بھی ہر بندے کے پاس ھے چاھے وہ چارج کرنے دور دور کے گاؤں میں کیوں نا جاتا ھو بکریاں چراتا ھو روکھی روٹی کھاتا ھو کھڑے نالے کا پانی پیتا ھو لیکن موبائل ضرور رکھتا ھے ۔ اس طرح کے لوگ اکثریت میں ھیں تو ان کو کیا ملک میں کچھ بھی بحران ھو
کیا یہ زند گی کی اہم ضروت ھے ؟
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,.... View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی

اسلام علیکم ساتھیو
خوش رہئے بہن رافیعہ ۔اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ عطا کرے ۔آمین
یہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے جس کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے ۔ہم سے ایک بدلہ یہ بھی لیا گیا ہے کہ ہمیں ہر سطح پر عیاشیوں اور نمود و نمائش کا دلدادہ بنا دیا گیا ہے ۔جنکی یہ ایجادیں ہیں وہ اس پر وقت بالکل بھی ضائع نہیں کرتے ۔میں اپنا ہی ایک واقعہ لکھونگی ۔
ایک دفعہ یہاں کینیڈا میں کچھ خواتین کے غائب ہو جانے کی خبریں پھیلیں بہت لے دے مچی ۔میں نے اپنی ایک کولیگ سے اس بارے میں پوچھا تو وہ بہت حیران ہوئی کھنے لگی مجھے نہیں پتہ ۔میں نے اس سے زیادہ حیران ہو کر پوچھا تم نے ٹی وی نہیں دیکھا کہنے لگی ہم لوگ تو صرف سنڈے کو ٹی وی دیکھتے ہیں ۔ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہوتا ۔میں اور میرا شوہر جاب کرتے ہیں پھر بچوں کی زمے داری بس بچوں کی پسند کے پروگرام شام میں لگاتی ہوں ۔میں صرف سنتی رہی ۔اور مجھے یہ خیال آیا کہ ہمارے گھروں میں تو دن رات ٹی وی چلتے ہیں ۔ جھونپڑیوں میں ٹی وی ہیں کچے گھروں میں ٹی وی ہیں ۔کھانے کو کچھ نہیں ہے مگر بقول آپ کے ٹی وی بھی ہے اور موبائل بھی ۔
پہلے کام کرنے والی ماسیاں ہمارے گھروں میں کام کے دوران چپکے چپکے ٹی وی دیکھتی تھیں اگر چل رہا ہو تو ۔اور اس دفعہ جب میں گئی تو میں حیران رہ گئی جب میں نے کام کرنے والیوں کو انڈیا کی نئی پکچرز کے بارے میں ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا ۔
شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں غربت کا گراف بڑھتا جاتا ہے ۔
مجھے لگتا ہے ہم نے شعور تو دیا مگر مثبت نہیں دیا ۔ ہم نے غریبوں سے ان کی روٹی تو چھین لی لیکن انہیں موبائل اور ٹی وی کی لیپ ٹاپ کی سہولتیں دے دیں تاکہ رہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے ۔ الیکٹرانک میڈیا جس طرح ذہنوں کو کند اور ہمیں اپنی اقدار سے دور کر رہا ہے یہ بھی ایک المیہ ہے جس پر ابھی ہم میں سے کوئی بھی کچھ سننے یا کہنے کو تیار نہیں ۔اگر ہم اسی الکٹرانک میڈیا کو اپنی بہبود اور ترقی کے لئے استعمال کریں تو فائدہ ہی فائدہ ہے لیکن اگر یہ صرف تفریح اور دوسروں کی نقل کے لئے ہے تو یقینی ہم نقصان کا سودا کر رہے ہیں ۔جس کا اثر کچھ عرصے بعد بہت کھل کر نظر آئیگا ۔
اتنے اچھے موضوع پر لکھنے کے لئے بہت شکریہ کہ یہ بات میرے دل کی بھی ہے ۔
اللہ ہمیں عقل و شعور کی دولت سے مالا مال کرے آمین ۔
عالم آرا
بیٹی رافیعہ جیتی رہو ،
ابھی صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ آسائشوں کا حق اور تمنّا ہر انسان کا پیدائشی حق ہئے وہ اسے جس طرح بھی چاہتا ہئے حاصل تو کر لیتا ہئے لیکن یہ نہیں سوچتا ہئے کہ اس آسائش کے بدلے بھی کوئ اس سے بھی بہترکام کیا جا سکتا ہئے
تمھارا بلاگ تفصیلی تحریر چاہتا ہے ،انشاللہ وقت ملتے ہی جواب دیتی ہوں فی الحال تم اپنے اسکول کی مدد کے لئے ایک بنک اکا ؤ نٹ کھول کر اس کی تفصیل اسی عالمی اخبار پر دے کر عطیات کی اپیل کردو لوگ رجب کے مہینے سے ہی عطیات دینا شروع کر دیتے ہیں جس کا سلسلہ عید تک چلتا ہئے
دنیا میں صاحب دل لوگوں کی کمی نہیں ہئے ،
میری دعاہئے کہ تمھارے اس صدقہء جاریہ کے کام میں مدد دینے کو آسمان سے فرشتے اتر آئیں ،
اللہ نگہبان
اداب و احترامات آپا زائرہ عابدی صاحبہ سدا سلامت رھیئے ، اور بہن عالم آرا صاحبہ آپ بھی سدا سلامت اور شاد و آباد رھیں ، میرا اکاؤنٹ ھے شاہجمال ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے بنک آف پنجاب میں ۔ تفصیل اکاؤنٹ ھولڈر شاہجمال ویلفئر سوسائٹی بنک اکاؤنٹ نمبر PLS 4482-1 برانچ کوڈ ھے 046 بنک آف پنجاب چوک اللہ آباد ڈسٹرکٹ راجن پور
بہن سیدہ رافعیہ گیلانی
سلامت رھیں
اللہ آپکو ان نیکیوں کا بے تحاشہ اجر عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک آپکے علم ومال میں بہت اضافہ و برکت عطا کرے
میں نے بھی آپکا اکاونٹ نمبر نوٹ کرلیا ھے
انشا اللہ جو ھوسکے گا ھم سب کرینگے
اللہ پاک آپکو ھمت وطاقت و دولت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اسلام علیکم ساتھیو
جیتی رہئے بہن رافعیہ
بہن زائرہ کی طرح میری بھی دعا ہے کہ اس کام میں مدد دینے کو فرشتے آسمان سے اتر آئیں
بینک اکاؤنٹ لکھنے کے لئے شکریہ
اللہ آپ کی مدد کرے آمین
عالم آرا
حیرت کے ساتھ ساتھ مجھے افسوس بھی ہوا۔ تقریبا گیارہ سال ہوگئے ہیں کسی بھی گاؤں کی سیر کیے ہوئے مگر مجھے یاد ہے اس وقت بھی کمپیوٹر گاؤں کےگھروں میں دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔ اور المیہ تو یہ ہے کہ ہمارے ہاں پیرنٹل گایئڈ اور پروگرامز کی ریٹنگ کا تصور نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے بچوں سے لیکر جوانوں تک کے ذہن خراب ہو رہے ہیں۔ اللہ ہم کو شعور اور ہدایت دے۔