الطاف حُسین کے پیچھے کون بول رہا ہے ۔۔۔۔۔

الطاف حُسین کی تقریر سُن کر لگتا ہے کہ کراچی میں کُچھ ہونے والا ہے ۔۔۔۔۔ یہ کہ مُسلم لیگ کو حکومت کی باگ دوڈ سنبھالنے سے پہلے ہی آنکھیں دیکھانا شروع کر دی ہیں ۔۔۔۔ یہ تو کُھلی بلیک میلنگ ہے ۔۔۔ڈھکے چُھپے لفظوں میں کہ کراچی کو الگ کرنے کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مطلب اپنی قیمت لگوانی شروع کر دی ہے الطاف بھائی نے ۔۔۔۔۔۔ کراچی میں کون کیسے جیتا ۔۔۔MQM کو یہ مینڈٹ کیسے مِلا ۔۔۔۔ سب کو پتہ ہے سب نے دیکھا ۔۔۔۔۔ مگر الطاف حسین کی سوچ پر رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔ جب اپنی جماعت کو مُلک گیر جماعت نہیں بنا سکے تو مُلک الگ بنانے کا شوشہ چھوڑ دیا ؛؛؛؛؛؛؛؛http://www.geotauaisay.com/2013/05/karachi-ko-pakistan-sy-alag-kar-dya-jae-altaf-hussain-video/

16 thoughts on “الطاف حُسین کے پیچھے کون بول رہا ہے ۔۔۔۔۔”

  1. بھائی قمر عابدی صاحب افسوس اور دل جلانے کے سوا ھم کیا کر سکتے ھیں ادھر تو ہر وہ بندہ جو اقتدار کا بھوکا ھے ایسا ھی ھے اللہ کے سہارے یہ ملک بچا ھے اور اللہ ھی حفاظت فرمائے آمین

  2. تحریک انصاف کہ دھمکی دینے کے بعد اور پاکستان کو توڑنے کے خلاف الظاف حسین کے خلاف ہزاروں لوگوں نے برطانیہ میں رپورٹ کر دی ۔ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں شکایات کا انبار لگ گیا۔ اور حسب معمول اپنی دل کی کدورت طاہر کرنے کے بعد بیمار ہونے کا بہانہ بنا کر دل آزاری کی نئی ترکیب سوچنے کے لئے صاحب فراش ہیں ۔ اللہ اللہ نازکی طبعیت کے کیا کہنے

  3. اسلام علیکم
    کہتے ہیں زبان سے نکلی بات اور کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتے ۔لیکن ہمارے یہاں بہت سے لوگ ان باتوں پر شاید توجہ نہیں دیتے ۔
    عالم آرا

  4. نشہ تھا پی کے جو آیا تو یاد بھی نا رہا
    کہاں کھڑے تھے ، کہاں لڑکھڑا گئے ہیں قدم

    جب انسان نشے میں دھت ہوتا ہے تب اسے اپنی زات کا گھمنڈ اس طرح سے ہوتا ہے کہ اسے اللہ یاد نہیں رہتا ہے اور جو اللہ کو فرموش کر دیتا ہے زلّت اور رسوائ اس کا مقدّر بن جاتی ہے ،

  5. مُحبِ وطن پاکستانیں کہ جذبات و انداز ، اور بیانات دیکھ کر الطاف حُسین اور ساری ایم کیو ایم وضاحتیں پیش کنے پر لگ گئے ۔۔۔۔۔ اور تمان لوگوں کہ انداز سے پیہ چل رہاہے کہ وہ اب اس مُصیبت زدہ حالات سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں ایم کیو ایم کراچی کی انتظامیہ کو بھی معلوم نہیں تھا کہ الطاف حُسین تقریر میں اس طرح کی بات کر جائیں گے ۔۔۔۔۔اور اب یہ ایم کیوایم کا دھرنا ہے ، یا طاقت کا اظہار ——یا اپنے آپ کو معصوم ثابت کرنے کےلیے ہے ، کسی مجلس کا انعقاد کیا ہے ، سمجھ میں نہیں آ رہا —–کل خوش بخت شُجاعت کہ بیان سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ اس آگ پر کس طرح پانی ڈال رہی ہیں ، مگر ——-
    اپنی قیمت لگوانے کے چکر میں ، حقیقت میں الطاف حُسیں نے اپنا یہ کارڈ وقت سےپہلے کھیل لیا ہے ، اور پیجاب کے کُچھ لوگوں میں جو اُن کیلئے اور ایم کیو ایم کیلئے ہمدردیاں پیدا ہوئیں تھیں سب ختم ہو گیں ہیں ، فاروق ستار جو ایم کیو ایم تنظیمی ڈھانچہ پنجاب ترتیب دئے رہے تھے ، سب ایک تقریر سے ختم ہو گیا ،
    سب ریکارڈ موجود ہے ریکارڈنگ موجود ہے اور پھر کہنا کہ میں نے یہ کہا ہی نہیں ،،،،،، اب چاہے ایم کیو ایم کا بچہ بچہ سڑک پر آکر بیٹھ جائے ، الطاف حُسین کو یہ ایم کیو ایم کو مُحبِ وطن ثابت نہیں کر سکتا ،،،،، جس وقت میں یہ تحریر کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ بر طانیہ حکومت سے طبیعت کی ناسازی کا بہانا کرنے والا چیخ چیخ کر اور رو رو کر اب بھی تقریر کر رہا ہے ، اگر الطاف حسیں کو اتنا ہی غم ہے اپنی قوم کا تو ۔۔۔۔۔پہلی فلائٹ سے اُنکو پاکستان آجانا چاہئے ۔۔۔۔۔ جیسا کی پرویز مُشرف نے کیا ۔۔۔۔
    تو دیکھتے ہیں کہ کیا ایم کیو ایم والے اور اُنکی انتظامیہ الطاف حُسین سے پاکستان آنے کا مُطالبہ کرتی ہت ۔۔۔۔۔کیا وہ اپنی برطانیہ کی نیشنلٹی قُربان کر کے پاکستان آتے ہیں اپنی قوم کیلئے ، اپنی پاکستان سے مُحبت کیلئے ؟ یا کہ بس فون پر ہی عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ؟ اور مجلسں سُناتے ہیں

  6. کراچی والوں یا متحدہ کو کبھی یہ تکلیف نہیں ہوئ کہ لاہور، قصور یا پنڈی نے کسی کو کیوں منتخب کیا ہے۔ لیکن آپ لوگوں کو ہمیشہ اہلیانِ کراچی کے انتخاب پر تکلیف ہوتی ہے۔ اس قسم کا رویہ انگروزوں کا تھا لیکن وہ colonial masters تھے جبکہ آپ ہمارے بھائ ہیں، سالے ہیں، بہنوئ ہیں، سسر ہیں داماد ہیں۔ اگر کسی کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی جائے تو ردِ عمل تو ہوتا ہے اور جذبات کی رو میں انسان ایسی بات کہ جاتا ہے جس سے غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ الطاف حسین جو کروڑوں لوگوں کا بشمول میرے خونِ جگر ہیں کہ چکے ہیں کہ ُنکا مطلب علیحدگی ہرگز نہیں تھا۔ اس کو غلط Context میں لیا گیا ہے۔ بلوچستان میں اسوقت بنگلہ دیش والے حالات پیدا ہورہے ہیں۔ لیکن سندھ کی صورتِ حال normal ہے۔ اگر کسی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا یا اُسے چھیننے کی کوشش کی جائے گی تو اُس کا ردِ عمل تو ہوگا اور ہونا بھی چاہئے۔

  7. کاش عمران خان وزیرِ اعظم بننے کی پوزیشن میں ہوتے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نواز شریف میں پاکستان کو آگے لے جانے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے۔ اگر وہ کرپشن سے دور رہے تو وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ اللہ اُنہیں ہدایت دے کہ وہ طالبان، ملاؤں اورتنگ نظر لوگوں سے دور رہیں۔

  8. محترمظفر بھائی ،
    میں اس وقت صرف اور صرف پاکستانی ہو کر بات کر رہا ہوں ۔۔۔۔ بات مینڈٹ کی نہیں ہے بات ہے رویئے کی ، اب الطاف حُسین سو تاویلیں پیش کر لیں مگر تیر کمان سے نکل چُکا ہے ، الطاف حُسین سیاست میں نابالغ نہیں ہیں سیاست کہ ایک پکے کھلاڑی ہیں ، یہ اُنکی پہلی تقریر یہ عوام سے پہلا خطاب نہیں تھا کہ اُنہیں معلوم نہ ہو کہ اُنکو کیا کہنا ہے الفاظ کا چُناؤ کیا کرنا ہے نہیں ہرگز نہیں ۔۔۔ وہ فنِ تقریر سے اور اپنی پاکستانی اور خاص کر کراچی کے عام کے مزاج سے بُہت اچھی طرح واقف ہیں ، ہر داو پیچ جانتے ہیں ، الفاظ کا چناو اُن کیلئے مُشکل کام نہیں ہے ، اُنکے کہنے کا کیا مطلب تھا ، نہ ہی یہ سب جاننا اُنکے لیے مُشکل ہے جو الطاف حُسین کو جانتے ہیں اگر اُنکے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا تو پھر مُجھے تو ——-زائرہ آپا ——–کی بات سہی لگتی ہے کہ :
    نشہ تھا پی کے جو آیا تو یاد بھی نا رہا
    کہاں کھڑے تھے ، کہاں لڑکھڑا گئے ہیں قدم
    یہی بات اگر عمران خان کہتے تو پھر ؟ دھاندلی پنجاب میں بھی ہوئی ہے ، اور بقول مولانا فضل الرحمٰن خیبر پختون میں بھی ، بلوچستان میں بھی مگر وہاں سے کسی نے ایسی تقریر نہیں کی—————- الیکشن میں دھاندلی کا نعرہ لگا کر سیاست کرنے کا اور بلوچستان کو الگ کرنے کا یہ بہتریں موقع تھا مگر بلوچوں نے بھی ایسا نہیں کیا ، ۔۔۔۔۔۔ اور سچ پوچھیں تو کہیں نہ کہیں ایک آواز تو آپ کے اندر سے بھی اور ہر مُحبَ وطن پاکستانی کہ دل سے اُٹھ رہی ہے ، کہ الطاف بھائی نے یہ بات ٹھیک نہیں کی ، وقت کی نزاکت کو سمجھنے والا جب ایسی بات کرے تو تکلیف ہوتی ہے
    خواہ وہ کتنا ہی الطاف بھائی سے پیار کرتا ہر مگر اکیلے میں سوچے گا تو یہ ہی کہئے گا کہ الطاف بھائی نے یہ بات ٹھیک نہیں کی، ظفر بھائی حقیقت یہ ہی ہے کہ الطاف حُسین نے اپنا کارڈ غلط وقت پر کھیلا ہے ، اُنہوں ماضی میں ہر آنے والی حکومت کے ساتھاپنی قیمت لگوائی اور مل کر حکومت کی ——-
    مگرمعذرت کہ ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال میں آج سیاست کا ایک انمول کھلاڑی بےمول ہو گیا ہے ، اور جس کو اپنی ساکھ بنانے میں پھو وقت لگے گا
    مُجھے الطاف حُسین۔۔۔۔۔۔۔ سے اختلاف نہیں ہے اُنہوں نے ایک شعور دیا ہے عوام کو ،مُجھے اُن سے کوئی عداوت نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ہاں مگر ————— مُجھے اُن سے ذیادہ اپنے مُلک سے مُحبت ہے ، مُجھے اُن سے ذیادہ اپنی مٹی سے مُحبت ہے ، اپنی مُحبِ وطن قوم سے ہے ، مُجھے اختلاف ہے ، اُن الفاظ سے جو اُنہوں نے استعمال کئیے ۔۔۔۔

    میں نہیں کہتا میرے دیس کا رہبر بدلے
    یہ ستم یوں ہی رہے اور ستمگر بدلے
    گر بدلنا ہے تو بدلو یہ نظامَ کُہنہ
    تاکہ افلاس کہ ماروں کا ُ مقدر بدلے

  9. میں کوئ سیاسی شخصیت نہیں ہوں جو سیاسی تجزیہ نگاری کر وں لیکن ایم کیو ایم کی تخلیق میں پہلے کراچی کی ماؤں نے اپنے لاتعداد لخت جگر قربان کئے ہیں پھر جب اس میں اور قومیتیں بھی شامل ہونے لگیں تو انہوں نے بھی اپنے جوان لہو کا خراج ادا کیا ،
    پاکستانی اشرافیہ کے جہنم زار میں اب یہ پودا تناور ہوگیا ہے ،اور پھر بھی قربانیوں کے سلسلے رکے نہیں ہیں جاری ہیں جس کی تازہ مثال نواب شاہ میں متّحدہ کے کارکنوں کا بہیمانہ قتل ہے ،ان قربانیوں کا ثمر یہ ہونا چاہئے کہ پاکستان کی سیاست میں اس جماعت کا اپنا ایک وقار ہو ،لیکن تہزیب کا بوریا بستر تو پہلے لپیٹ دیا گیا ہے اب رہی سہی کسر اوٹ پٹانگ اور مغرور تقریریں پوری کر رہی ہیں

    کیونکہ اب دیکھنے میں یہی آ رہا ہے کہ تحریک کے سربراہ کی ہر کچھ دن پر ایک ایسی تقریر منظر عام پر آتی ہے کہ لوگوں میں ایک بے چینی سی پھیل جاتی ہے اور ہر طرف سے منفی ردعمل سامنے آنے لگتا ہے تو وضاحتیں آنے لگتی ہیں ،سیاست تحمّل کا بردباری کا اور برداشت کا نام ہے پتھّر کے جواب میں اینٹ لے کر بھاگنے کا نام نہیں ہے اس لئے کم از کم ،ایک بزرگ ہونے کے ناطے میرا مشورہ ہے کہ اب تحریک کے سربراہ کو زہنی اور جسمانی آرام کی ضرورت ہے اور پینے پلانے سے دست برداری کی بھی اشد ضرورت ہے کہ یہ ظالم سب سے پہلے عقل کو ضائع کرنے کا سبب بنتی ہے ،خدا وند عالم پاکستان پر اور اہل پاکستان پر اور دنیا کے تمام مسلمانوں پررحم کرے آمین ،
    کوئ جملہ معترضہ جانا جائے تو پیشگی معذرت

  10. خبر کے مطابق امریکہ کے بعد یورپی یونین میں بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کے بیان کا سخت نوٹس لیا گیا اور ان کیخلاف مستقبل میں کوئی ایکشن لیے جانے کا امکان ہے ۔

    یورپی یونین میں پاکستان فرینڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد کریم نے ہائی لیول بریفنگ میں ممبران کو بتایا کہ یورپ میں مقیم ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سیٹلائیٹ پر براہ راست عوام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور یہ شخص پاکستانی عوام اور ملک کیلئے خطرہ ہے۔ سجاد کریم کے مطابق میں یورپی یونین جلد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سیٹلائیٹ پر براہ راست خطاب کے دوران الطاف حسین کی دھمکیوں کیخلاف برطانوی پولیس کو وسیع پیمانے پر شکایات درج کرائی ہیں ۔ باور کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند یوم تک برطانوی پولیس کوئی اہم قدم اٹھائیگی۔

    دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے بہر حال خبر کا لنک درج ذیل ہے
    http://www.dailypakistan.com.pk/daily-bites/15-May-2013/43526

  11. ہائے صدقے جاؤں ۔۔۔۔ کہاں گیا دھرنا ۔۔۔۔۔بس اتنا سا غُصہ ۔۔۔۔۔۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔۔۔۔۔قبلہ فاروق ستار نے آج اعلان کر دیا کہ الطاف بھائی کو نواز شریف اور دیگر جماعتوں کا مینڈٹ تسلیم کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ سمجھ نہیں آئی کُچھ ۔۔۔۔۔۔ یہ اعلان اور میڈیا سے مُعافی اب الطاف بھائی نے خود آ کر کیوں نہیں مانگی ۔۔۔۔ کیا فون ٹیپ ہو رہے ہیں ؟ یہ کہ طبعیت ۔۔۔؟؟؟؟ ارے پنجتن پاک کی قسمیں کھانے والا اور یورپی نین سے ڈر گیا ۔۔۔۔۔۔ابھی تو شکایت درج ہوئی تھی ۔۔۔۔ اور تحقیق شروع ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔اتنی جلدی پانسہ پلٹ لیا ۔۔۔ پہلی تقریر تو چھوڑیں۔۔۔۔یہ دوسری کل رات والی مجلس ۔۔۔معذرت تقریر کو ہم کیا سمجھیں۔۔۔ کیا یہ کارڈ بھی خالی گیا ۔۔۔۔۔۔ وہ خود خاموش ہوئے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی سب دوستوں نے ۔۔۔۔۔ جو کہ پاکستان میں موجود ہیں حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خاموش کروا دیا –
    ہم تو سمجھے تھے کہ الطاف بھائی اب آئیں گے پاکستان ڈیپورٹ ہو کر مگر :::::::::::::: کیا کہنے اسکو کہتے ہیں موقع شناس یا کہ انفرادی سیاست

  12. زوار بھائ

    سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ میرے چھوٹے بھائ ہیں۔ آپ سے میرا رابطہ ہے ۔ الطاف حسین سے میرا کوئ رابطہ نہیں ہے۔ لیکن یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور بارہا ثابت ہوچکا ہے کہ وہ کراچی والوں کی اکثریت کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں اور متحدہ وہ واحد پارٹی ہے جس نے سینہ تان کر مسلم اور غیر مسلم اقلیتوں پر مظالم کے خلاف نہ صرف آوازبلند کی ہے بلکہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی دئے ہیں، امام بارگاہوں، مندر، گرجوں اور محرم کے جلوسوں کی حفاظت کی ہے اور اس حفاظت کے دوران انکے درجنوں کارکن جنکا دوسرا مسلک تھا شہید ہوئے ہیں۔ چہلم کے جلوس کے خود کش حملوں سے زخمی ہونے والوں کی تیمار داری کرتے ہوئے انکے کارکن لشکرِ جھنگوی کے خوکش حملوں میں شہید ہوئے۔ خادمِ اعلیٰ نے تو ہاتھ جوڑ کر لشکرِ جھنگوی جیسی تنظیموں سے پنجاب سے باہرجاکر حملے کرنے کی فرمائش کی ہے۔

    میری عمر ستر سال ہے۔ بنگلہ دیش میری آنکھوں کے سامنے بنا ہے۔ شیخ مجیب بھٹو سے کہیں بڑا محبِ وطن پاکستانی تھا۔ وہ تحریکِ پاکستان کا جیالہ بھی تھا۔ اسکا تعلق متوسط گھرانے سے تھا۔ نیشنل اسمبلی میں کھڑے ہوکر سب سے اچھا بولنے والا تھا ۔ اسکی جماعت عوامی لیگ کو مشرقی پاکستان میں دو کےعلاوہ ساری نشتیں حاصل تھیں۔ لیکن مغربی پاکستان نے اپنی Army arrogance کی وجہ سے بجائے مجیب کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے اُسے گرفتارکر کے اُسکے جوتے مارے۔ پھر جس طرح انڈیا نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہمارا منہ کالا کیا وہ آج تک کالا ہے۔ کسی کے مینڈیٹ کو نہ ماننا سب سے بڑی سیاسی حماقت ہے اور اسکے وہی نتائج ہوتے ہیں جو ہم ایک بار بھگت چُکے ہیں ۔Colonies پراپنا حکم چلایا جاتا ہے لیکن کراچی پاکستان کا ایک حصہ ہے ، Colony نہیں ہے۔ وہاں کے ووٹرز نسبتاً زیادہ پڑھے لکھے ہیں، اُنکا اپنا مینڈیٹ ہے۔ نہ وہ دوسروں کے مینڈیٹ میں ٹانگ اڑاتے ہیں، نہ وہ اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ پڑنے دیں گے۔

  13. ظفر بھائی نہ تو میں نے الطاف حُسین کے مینڈٹ کی بات کی ہے اور نہ یُنکی مقبولیت کی ، میں تو اُمکی تقریرمکی بات کر رہا ہوں ، اُنکے رویئے کی بات کر رہا ہوں ، اُنکی قربانیوں سے انکار نہیں ہے ۔۔۔۔۔ میری نظروں میں تو دو سال پہلے سے ہی ایم کیو ایم ایک مُلک گیر جماعت بننے جا رہی تھی آہست آہستہ اُنکی ہر کوشش کامیاب تھی مگر سب پانی پھر گیا ، کارکنوں کی محنت پر ، میں نے پہلے بھی کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہر جگہ ہوئی پر یہ نعرہ ۔۔۔۔۔۔ اور میں پھر یہ ہی کہوں کا کہ ۔۔۔۔ مُجھے الطف حُسین سے ذیادہ اپنے مُلک سے مُحبت ہے ، اپنے مُلک کی سلامتی عزیز ہے اور شایئد آپ کو بھی

  14. زوار بھائ

    آپ نے ایسے شخص کو دومرتبہ وزیرِ اعظم اور آج دو تہائ اکثریت کے ساتھ اپنا رہنماء منتخب کیا ہے جس نے اس نعرہ کے ساتھ ” جاگ پنجابی جاگ ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ” کی پرچیاں چھپ واکر جگہ جگہ ہوائ جہاز سے نیچے پھکوائ تھیں۔ اسکے بعد الطاف حسین پر تنقید کا کیا جواز رہ جاتا ہے۔ اگر نواز شریف کو اس نعرہ کیوجہ سے شروع ہی میں مسترد کردیا جاتا تو ایم۔کیو۔ایم اور الطاف حسین کو کبھی بھی وہ مقبولیت حاصل نہ ہوتی جو آج حاصل ہے۔ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ ہر عمل کا ردِ عمل ہوتا ہے۔ آپ جیسے سمجھدار اور مجھ جیسے نیم سمجھدار لوگ اپنے مثبت تبصروں سے پاکستان کا تھوڑا سا حق ضرور ادا کرسکتے ہیں۔ میں نے آج جواباً نواز شریف کے نعرہ کا سیاق و سباق پیش کیا ہے۔ میں نے اطاف حسین اور متحدہ دفعہ ضرور کیا ہے لیکن آج سے پہلے ہمیشہ نواز شریف اور عمران خان کے مثبت پہلؤں پر روشنی ڈالی ہے ۔ اُنکے کسی منفی پہلو کو اُجاگر نہیں کیا۔ اور نہ ہی کسی اور لیڈر یا جماعت پر تنقید کی ہے سوائے لشکرِ جھنگوی اور طالبان کے۔ میں اسلام کو اقبال اور انسان کو جوش کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

    تُو بھاگ خواہ موت سے یا زندگی سے بھاگ
    اے آدمی مگر نہ کبھی آدمی سے بھاگ

  15. مُحترم ظفر بھائی ،
    میں کسی کی طرف داری نہیں کروں گا ، نواز شریف کوئی اتنا بڑا مردِمومن ، مردَ حق نہیں ہے ، میں ہر اُس انسان کی مُخالفت کروںگا جو صوبائی ،لسانی ، مذہبی اور طبقاتی باتیں کرے گا ، اگر غور کریں تو 90 فیصد بدکردار لوگ ہم پر مُسلط ہیں ،،، خواہ وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ، آپ یہ ہر گز نہ سمجھیں کہ میں نواز شریف کی مُحبت میں یہ بات کر رہا ہوں ہرگز نہیں ، اور نہ ہی صوبائی مُحبت میں ، میں ہر اُس آواز اور سوچ کہ خلاف ہوں جو میرے مُلک یں تفرقہ پیدا کرئے ، خواہ وہ کسی بھی صوبے سے اُٹھے،
    ظفر بھائی ۔۔۔۔۔۔آپ بھی ایک عرصہ سے ملک سے باہر ہیں اور میں بھی ،، اور ہم جیسے لاکھوں ، اور شایئد کہ یقینا” ہم لوگ یہاں ہی دفن ہو جائیں گے ، یہ ہم دونوں اپنے مُلک کی بہتری کیلے ہی بات کر رہے ہیں ہم دونوں ہی اس نظام کے مخالف ہیں ، بس یہ سوچ ہے کہ یہ والا ذیادہ خراب ہے اور یہ والا کم ،
    اور حقیقت میں ہم اُن لوگوں کہ بارے میں سوچ رہے ہیں جو انکو خود اپنے اوپر مُسلط کرتے ہیں ، اور پھر 5 سال روتے ہیں ، اور میرے اور آپ کہ جیسے یونہی لکیر پیٹتے رہ جاتے ہیں ،،،،،،،، ہم لکھتے ہیں وطن کی مُحبت میں۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ یہ ہم وطن سے دور رہنے والے جانتے ہیں کہ اپنا وطن اپنی مٹی کیا ہے ،،،،

  16. زوار بھائ

    جسطرح مسلمانوں نے اپنی چودہ سو سالہ قتل و غارتگری سے کوئ سبق حاصل نہیں کیا بالکل اس ہی طرح میں جب 1970 اور آج کے اخبارات کا موازنہ کرتا ہوں تو یہی لگتا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش کی علیحدگی سے کوئ سبق حاصل نہیں کیا۔ وہی arrogance وہی دوسروں کے مینڈیٹ کیلئے عدم برداشت۔ میرا سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے باغیانہ نعرہ پر لبیک کہنے والے،اُس پرمہربلب ہوجانے والے، اُسکی دلجوئ کرنے والے کس منہ سے الطاف حسین پر اعتراض کرتے ہیں۔ وجہ صرف ایک ہے کہ نواز شریف اپنا ہے اور الطاف حسین اپنا نہیں ہے ۔ سندھ کے شہری علاقوں اکثریت میں یہی جذبات پائے جاتے ہیں ۔ آپ لوگ جتنا اعترض کرتے ہیں اُتنی ہی ان جذبات میں شدت آتی ہے۔ ہم دونوں کو پاکستان دنیا کا سب سے اچھا ملک لگتا ہے۔ لیکن کوئ اگر یہ پوچھے کہ پاکستان میں ہمیں کو نسا شہر سب سےزیادہ پسند ہے تو آپکا اور میرا جواب ایک نہیں ہوگا۔ یہ ایک فطری بات ہے۔ آدمی اپنے بچہ کو خود ڈانٹتا بھی ہے، مارتا بھی ہے۔ لیکن یہی آدمی دوسرے آدمی کی زبان سے اپنے بچہ کی نہ برائ برداشت کرتا ہے نہ پٹائ اور بات کہاں سے کہاں پہنچتی ہے یہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ مشرقی پاکستان میں اگر مشرقی پاکستان میں مشرقی پاکستان کی آرمی ایکشن لیتی تو بنگلہ دیش کبھ بھی نہ بنتا۔ لیکن مغربی پاکستان کے آرمی ایکشن کو بنگالیوں نے برداشت نہیں کیا۔ اگر آپ نواز شریف کے خلاف اسوقت اُدھم مچاتے تو ہمیں آپکا الطاف حسین پر اعتراض اتنا برا نہ لگتا۔ میں کھل کر اسلئے بولتا ہوں کہ آپکو سندھ کی شہری آبادی کی اکثریت کی سوچ اور اُنکے جذبات کا اندازہ ہوجائے۔

    جس کے پوتے آپ ہیں اُس ہی کا پوتا میں بھی ہوں۔ متحدہ کا صرف ایک ہی فعل اُسے دوسری جماعتوں سے ممتاز کرنے کیلئے کافی ہے کہ یہ جماعت اقلیتوں کی دلجوئ اور حفاظت کرتی ہے۔ یہ توفیق کسی اور جماعت کو کیوں نہیں ہوئ ؟

    آئے دو گھڑی ہم پیار کی باتیں کرلیں
    جائے شکوے شکایات میں کیا رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *