رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور اب وداع رمضان کے لمحات ہیں۔اسی لیئے اس بلاگ کو بھی سر فہرست کیا جا رہا ہے تاکہ جو مزید احباب اس موضوع پر لکھنا چاہیں وہ ضرور لکھیں۔۔۔انتظامیہ
آپ سب کو یاد ھو گا بچپن سے ھی ھم سب دیکھتے آئے ہیں کہ مسلمان رمضان کا چاند دیکھتے ہی ایک دوسرے کو مبارک دینا شروع کر دیتے ہیں ۔ جہاں کہیں ایک دوسرے سے ملیں وہیں روزوں کی اور سحر و افطار کی بھی مبارک دیتے ملتے ھیں ۔ گویا ماہ رمضان کا ہر لمحہ اور ہر گھڑی مبارک ہوتی ہے۔ رحمت ہوتی ہے اور برکت ہوتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے ھر اس ملک میں جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں وہاں پر رمضان المبارک کا آغاز انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ھو چکا ہے ۔
ڈنمارک سے آج ماریہ علی کی ای میل آئی ۔۔ بڑی محبت سے لکھا تھا کہ آپا کوئی ایسا بلاگ لکھیں جس میں ھم سب ایک دوسرے سے شیئر کریں کہ ہم اپنے گھروں میں ماہ رمضان کیسے گزارتے ھیں ۔۔۔۔ کون کون سی عبادتیں کرتے ھیں اور عام طور پر گھروں میں کیا فکر و زکر رھتا ھے ۔۔ اور یہ بھی کہ ھم کیسے اپنے ماہ رمضان کو بہتر سے بہتر طور پر گزار سکتے ھیں ۔۔
مجھے ماریہ کی تجویز ھمیشہ کی طرح بہت اچھی لگی ۔۔
آیئے دوستو ہم اپنی خوشیاں اور سعادتیں ایک دوسرے سے بانٹتے ہیں ۔۔

ماہ رمضان کی پچیس تاریخ کی شب قدر کی عبادات
1 ماہ رمضان کی پچیس تاریخ کی شب قدر کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ، سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص پانچ بار ہر رکعت میں پڑھنی ہے، سلام کے بعد کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پر ھنا ہے ۔
2 دربا ر رب عزت سے انشاہ اللہ بے شمار عبادت کا ثواب عطاہوگا ..
3 پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ،ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین بار اور تین بار سورہ اخلاص پڑھے ،سلام کے بعد ستردفعہ استغفار پڑھے ، یہ نماز بخشش کے لے بہت افضل ہے ۔
4 اس رات کو دو رکعت نماز پڑھنی ہے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص پندرہ پندرہ دفعہ پڑھ سلام کے بعد ستر دفع کلمہ شہادت پڑھنا ہے ۔
5 یہ نماز واسطے نجات عذاب قبر کے لے بہت افضل ہے ۔
بہن نگہت ۔میں اس بلاگ میں پہلے ہی حصہ لے چکا ہوں۔مگر آپ نے پھر پوچھا ہے ۔تو اس دوران مییں نے جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا وہ پیش کر رہا ہوں مجھےیوں یوں لگا کہ مسلمان روزے بھی رسمی طور پر رکھتے ہیں اور رمضان کے پیغام کو اہمیت بھی بہت ہی کم دیتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے بہت سی افطاریوں میں شرکت کی، مگر جو رمضان کا حا صل ہے یعنی تقویٰ اور صبر وہ دونوں کہیں نظر نہیں آئے ۔ میرے یہ نتیجہ اخذ کر نے کی وجہ یہ ہے۔کہ لوگوں کو افطاری پر بری طرح ٹوٹتے دیکھا جہاں تنظیم اور صبر دونوں کا فقدان تھا۔جبکہ اسلام دنیا کا سب سے منظم مذ ہب ہے مگر مسلمان اتنے ہی غیر منظم ۔
میری جانب سے تمام خواتین و حضرات کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک قبول ہو۔ میرے پاس نیٹ کی سہولت نہیں رہی ہے اس لئے زیادہ لکھنے سے قاصر۔
چوتھی شب قدر ۔۔ستاسویں شب قدر
1اس شب قدر کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک مرتبہ اس کے بعد سورہ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھے پھر سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے ۔
2 اللہ پاک اس نماز کو پڑھنے والے کو نبیوں کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا ۔انشا اللہ العظیم
3 اس بڑی برکتوں والی رات میں دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین دفعہ اس کے بعد سورہ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھے ،سلام کے بعد ستائیس مرتبہ پڑھے کر گناہوں کی مغفرت کی دعا کرے ۔اللہ تعالیٰ اس کے تمام پچھلے گناہوں کومعاف فرما دے گا (آمین )
4 اس رات کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ، ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ تکاثرایک ایک بار اس کے بعد سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھنی ہے ۔اس نماز کو پڑھنے الے پر اللہ پاک کی موت کی سختی آسان ہوجاے گی ۔انشا اللہ تعالی اس پر عذاب قبر بھی معاف ہوجاے گا۔
5 اس شب قدر کو ساتوں حم پڑھے یہ ساتوں حم عذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لے بوہت افضل ہیں ۔
6 ستاسویں شب قدر کو سورہ ملک ساتھ مرتبہ پڑھنے ہے واسطمغفرت بہت فضیلت والی ہے ۔
(میری بہن نزہت نسیم نے لندن سے ارسال کی ہیں )