ا حساس زمہ داری بہت ضروری ھے –

کسی کی ھی بات ھو وہ چاھے ملک ھو گھر ھو یا ادارہ اس کی ترقی اور آگے بڑھنے کا راز احساس زمہ داری میں پنہاں ھوتا کسی ھی گھر کی مثال لے لجیئے اس گھر میں سکھ خوشی اور سکون ھے تو وہ اس گھر کے افراد کی کارکردگی کی وجہ سے ھو گا کہ گھر کا ہر فرد اپنی اپنی زمہ داری دیانت داری سے ادا کر رھا ھوگا مرد اپنی جگہ پر اور خاتون خانہ اپنی جگہ پر اپنے فرائض انجام دے رھی ھوں تو وہ ایک مکمل گھر ھو گا کسی بھی طرح کوئی مسئلہ درپیش نھیں ھو گا اس گھر میں ،۔۔ اسی طرح ملکی ترقی کا راز بھی اپنے اپنے حصے کے کام بر وقت ادا کرنے اور زمہ داری اور دیانت داری سے ادا کرنے میں ھے ، مگر افسوس صد افسوس ھم میں سے اکثر لوگ اپنے فرائض سے غافل ھیں ھم اپنا حق تو جتاتے ھیں ملک سے لینے میں لیکن فرض ادا کرنے کو تیار نھیں ھیں ، اس کی مثال میں ایک دو واقعات آپ سے بیان کرونگی ایک جاننے والی خاتون ھیں ان کے شوہر بہت بڑتے اعلٰی سرکاری عہدے پر فائض ھیں کہ کوئی بھی حکومت ھو وہ بے تاج بادشاہ ھی ھیں ، وہ خاتون پییشہ کے لحاظ سے لیڈی ڈاکٹر ھیں اور ملک کے بڑے شہر میں رہائش پذیر ھیں اور ان کی گورنمینٹ ھسپتال میں نوکری کسی دوسرے چھوٹے شہر میں ھے عرصہ بیس سال ھوئے نوکری کو وہ کبھی ایک ماہ بھی باقائدگی سے اپنی ڈیوٹی پر نھیں گئی ھیں بس سال میں ایک آدھ بار یا چھ ماہ میں چند دن آجاتی ھیں لیکن اپنی تنخواہ پوری لے رھی ھیں یعنی بیس سال سے مفت کی تنخواہ لے رھی ھیں اور کسی بے روزگار کا الگ سے حق مار رکھا ھے یہی پوسٹ کسی اور بے روزگار ایم بی بی ایس ڈگری ھولڈر کو دی جا سکتی ھے لیکن کس میں جرات ھے ان کی شکایت کرے یا ان میں خود ھی ضمیر کی بیداری کے ساتھ احساس زمی داری پیدا ھو اور وہ ایسے مٖفت کی نا کھائیں جہاں تک میں جانتی ھوں وہ بہت بڑے زمیندار گھرانے سے ھیں والدین کی طرف سے بھی کافی جائداد کی مالکہ ھیں اور شوہر صاحب کی تنمخواہ بھی ایک لاکھ سے زید ھی ھو گی اور اوپر کی آمدن کرنے میں بھی کافی مشہور ھیں تو ضرورت تو نھیں رہ جاتی لیکن ایمانداری اور لالچی طبیعت نا ھو تب ھی ایسا سوچا جائے گا ، پھر مزے کی بات کھیں یا دکھ کی یہ خاتون اپنے خاندان میں بڑی مدد کرنے والی بھی کہلانا پسند کرتی ھیں کہ خاندان میں ایک دو خواتین کی مدد کر دیتی ھیں تو وہ لوگ دعا دیتے ھیں کہ آپ جیسا نیک دل اور خدمت کرنے والا دل اللہ ہر ایک کو دے یہ تو اللہ جانتا ھے کتنا نیک دل ھے اور کس طرح نیکی کما رھی ھیں ان کی نیکی بھی سہی کہی جا سکتی ھے اگر فرائض نبھاتے ھوئے نوکری کریں پھر ڈیوٹی پر موجود رھیں اور دیکھنے والے دیکھیں کہ غریبوں کی مدد کے لئے نوکری کر رھی ھیں جبکہ اس کو تو ضرورت نھیں ھے ، اسی طرح ایک اور خاتون بھی جاننے والی ھیں ایک انٹر کالج کی پرنسپل ھیں دوسرے شہر میں گھر ھے نوکری والا شہر دوسرا ھے وہ ھفتہ میں دو دن یا ایک دن آتی ھیں باقی دن نھیں آتی کسی آفیسر نے آنا ھو تو ان کی خیر خواہ ٹیچرز ان کو خبر کر دیتی ھیں ورنہ اس کی بھی ضرورت کم ھی پڑتی ھے کیوں کہ وہ بھی ان کے جاننے والے ھوتے کہ وہ اپنے علاقہ کے مشہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ھیں تو کون ان کو پوچھے گا ، اس طرح یہ خاتوں بھی مفت کی تنخواہ لے کر مزے اڑا رھی ھیں یہ بھی خود کو بہت مزہبی ظاہر کرتی ھیں کیا ھمارا مذہب اسلام اس کی اجازت دیتا ھے بد دیانتی کی جائے فرائض میں غفلت برتی جائے نھیں یقینآ نھیں ، لیکن یہ بات کہہ سکتے ھیں بے شک کوئی بھی ان کو چیک نا کرے ایک تو اللہ دیکھ رہا ھے دوسرا انسان کا اپنا ضمیر بھی تو ھے کیا ان کا ضمیر مطمعن ھو گا کیا کبھی خیال نھیں آیا ھو گا کہ ھم کس بات کی تنخواہ لے رھے ھیں کیا اپنا منصب نبھا رھے ھیں اس طرح کے کافی لوگوں کو میں جانتی ھوں جو یہ کام کر رھے ھیں وطن عذیز پر اپنے ھم وطنوں کی سوچ اور عمل پر رونا آتا ھے اللہ کا کوئی معجزہ ھے جو یہ قائم ھے اللہ اس کو قائم رکھے ورنہ اس کے اس طرح کے بیٹے بیٹیاں اس کو دیمک کی طرح چاٹ رھے ھیں ، اگر ھم میں سے ہر ایک فرد اپنی زمہ داری اہنا فرض ایمانداری سے وطن سے محبت کرتے ھوئے نبھائے وطن کی حالت بہت بہتر ھو گی بہت سے مسائل حل ھونگے کیوں کہ ہر شعبہ میں اکثر افراد اپنے اپنے حصے کی زمہ داری سہی نھیں نبھا تے وہ شعبہ صحت کا ھو تعلیم کسٹم کا ھو یا ریلوے یا ڈاک کا سب جگہ یہی حال ھے کسی بھی محکمہ میں کوئی کام پڑے کئی کئی دن متعلقہ افسر نھیں ملتا اور کافی ایسے کام جو ایک دن کے ھوتے ھیں وہ مہینوں تک نھیں ھو پاتے اگر ان سے زاتی طور پر کرائے جائیں تو رشوت دینا پڑتی ھے خاص کر ھمارے ملک میں ڈاکٹر حضرات تو گورمنٹ نوکری کرتے ھوئے کبھی بھی مریض کو وہاں چیک کرنا پسند نھیں کرتے ھمیشہ اپنے پرائیویٹ کلینک پر ھی دکھانے کا کہتے ھیں ،

Published by

سیدہ رافیعہ گیلانی

my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....

One thought on “ا حساس زمہ داری بہت ضروری ھے –”

  1. رافیعہ بی بی آج پاکستان جو سسک رہا ہئے اس کا آوے کا آوا ہی اسی رنگ میں رنگا ہوا ہئے جس کی تم نے نشاندہی کی ہے اور ہماری قومی تنزّلی کے اسبا ب بھی یہی ہیں اللہ ان بے ایمانوں کو ہدائت عطا کرے گا تو ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *