احمدی کافر ؟

کیا ہمارا دین پاکستان کی قومی اسمبلی کو یہ حق دیتا ہے کہ کسی ایسے شخص یا گروہ کو جو خود کو مسلمان کہتا ہے اُسے کافر قرار دے۔ میں یہ سوال اسلئے پوچھ رہا ہوں کہ کچھ روز قبل مشہور اور تاریخ ساز لڑکی ملالحہ کے والد اوکلا ہوما سٹی آئے ہوئے تھے۔ اُن کی بیٹی نے صرف ایک سوال پوچھا تھا جس کا جواب اسکو گولی سے ملا۔ سوال بچی کا یہ تھا کہ کوئ اسے بتائے کہ اسلام میں کہاں لڑکی کو تعلیم لینے کو منع کیا گیا ہے۔ ملالحہ کے والد کا خیال ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک عمل نے ہمیں صدیوں پیچھے اندھیروں میں دھکیل دیا اور خون کے دریا میں غرق کردیا۔ قومی اسمبلی کا وہ عمل احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینا تھا ۔ آج پاکستان میں جو قتل وغارتگری ہورہی ہے وہ ہمارے اس گناہ کا نتیجہ ہے۔ اس گھناؤنے عمل کی وجہ سے آج ایک مسلمان دوسرے کو کافر کہہ رہا ہے۔ سیکیولر معاشرہ کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ ہر شخص کو اپنا مذہب پریکٹس کرنے کی پوری پوری آزادی دیتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام سکھاتا ہے۔ بھارت کے ہر شہر میں محرم کے جلوس نکلتے ہیں، مجالس ہوتی ہیں اور بلا خوف و خطر کے ہوتی ہیں۔ ان مجالس اور جلوسوں میں ایک بڑی تعداد ہندؤں کی بھی شامل ہوتی ہے۔ خواجہ معین احسن جشتی کے مزار پر اسی نوے فیصد ہندو وتے ہیں۔ پاکستان کا حال ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ سعودی عرب میں ہم میلادالنبی بھی نہیں کرسکتے۔ پاکستان مسلمانوں کیلئے بنا تھا ۔ وہ کونسا مسلمان ہے جو پاکستان میں محفوظ ہے۔ نواز شریف اور عمران خان طالبان کے سب سے بڑے سپورٹرز ہیں۔

42 thoughts on “احمدی کافر ؟”

  1. ملالے کے والد اب کھیلیں گے قادیانیوں کے ھات میں،
    باقاعده کاروائی اور متعلقه فریقین علماء اور ماھرین قانون و سنه کو سننے اور پرکھنے کے بعد کافر قرار پائے احمدی قادیانی مرزائی وغیره،

    اب ملالے کا باپ جو پاپ کما چکا اسی طرح کی اعمال پر باپ نے گھر سے نکالا اور فاسق گمراه اور زانی قرار دیا،
    ایسا ھی باپ ھے جس نے لالچ و فسق میں بیٹی کو پاپ پڑھایا

  2. ادب کے ساتھ عرض ہے کہ ہمیں افسوس اور صد افسوس آپ کے طرز فکر اور علم پر ہے

    جس کو آپ قومی اسمبلی کا فیصلہ کہہ کر قرار دے رہے ہیں کہ اس ایک عمل ہمیں صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے

    مگر یہ تو یہ قومی اسمبلی کا فیصلہ ہے اور نہ ہی اس عمل نے ہمیں صدیوں پیچھے دھکیلا ہے بلکہ چودہ سوسال پہلے اللہ کریم اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے کہ جو حضور خاتم النیین صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم نہ کرے اور آپ کی بعثت کے بعد کسی اور نبی کی نبوت کسی بھی ظلی بروزی ،تشریعی یا غیر تشریعی مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے قرآن مجید میں سو کے قریب آیات مبارکہ اورذخیرہ احادیث میں دو سو کے قریب احادیث مبارکہ اس پر شاہد ہیں ۔اس عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے صحابہ کرام برسر پیکار رہے،علمائے امت ہر محاذ پر یہ جنگ لڑتے رہے اور عام مسلمان غازی عبدالقیوم سے لے کر غازی علم دین شہید اور غازی ممتاز قادری تک اس عقیدے کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے ۔

    مرزا غلام احمد قادیانی انگریز کا پرودہ جھوٹا نبی تھا اس نے مختلف اوقات میں مختلف دعوے کیے اگر پاکستان کی قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قرآن وحدیث اور اجماع امت کی تائید کی تو کیا غلط کیا یہ تو ہر اُس مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ختم نبوت کا دفاع کرے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والوں سے اظہار نفرت کرے پاکستان کی قومی اسمبلی نے اپنے جذبہ ایمانی کا اظہار کیا مگر افسوس کہ آپ کو اس سے تکلیف ہورہی ہے کیا یہ بہتر نہ تھا کہ پہلے اس معاملے کی اصل حقیقت سے تو آگاہی حاصل کرتے۔؟

    یہ تو اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے پھر ایک مسلمان جو اللہ کی وحدانیت اور رسول کی ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہو اس فیصلے سے کیسے اختلاف کرسکتا ہے ایمان کا تقاضہ تو یہ نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں بلکہ ایمان کا تقاضہ وہ ہے جس کا فیصلہ چودہ سوسال پہلے ہوچکا ہے کوئی مانے یا نہ مانے مگردور حاضر کے کسی بھی دینی تعلیم سے بے بہرہ مغرب زدہ نام نہاد لبرل کے اعتراضات اور اس قسم کی باتوں سے اللہ اور اس کے رسول کا فرمان تبدیل نہیں ہوسکتا ہے

    اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے جو نیٹ پر دستیاب ہے میری بھی ایک کتاب اس موضوع پر موجود ہے اگر بارخاطر نہ ہو تو مطالعہ فرمائیں اور اپنے طرز عمل طرز تحریر اور طرز فکر پر غور کریں کہ ایسی سعادتیں نصیب والوں کی ہی ملتی ہیں

    http://www.nafseislam.com/en/Literature/Urdu/KhatmeNabowat/TahreekeKhatmeNabowat/TahreekeKhatmeNabowat.htm

  3. تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور امت مسلمہ

    کسی بھی مذہب کی شناخت کیلئے اس مذہب کے بانی کی راہنمائی، اس مذہب کی سب سے بڑی شناخت ہے۔ اس بناء پر ہر مذہب کے پیرو کار ان تعلیمات کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اس مذہب کے بانی کی طرف سے براہ راست دی جاتی ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں انکے مذہب کی تعلیمات ملے گی ۔

    یہی وجہ ہے کہ یہودی اپنی تعلیمات کو حضرت موسٰی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اگر آج ان مذہب والوں سے کہے کہ آپ کی تعلیمات حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق نہیں ہیں تو فوری طور پریہ عذر پیش کردیتے ہیں کہ ہمارے مذہب کا ان سے کیا واسطہ ہمارے لیے تو حق اور صیح بات وہ ہے جو حضرت موسٰی علیہ السلام یا حضرت عیسی علیہ السلام سے ملے اور ساری دنیا یہ عذر قبول کرتی ہے۔

    اگرچہ حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام سے جو تعلیمات منسوب ہیں وہ ہزاروں واسطوں سے منسوب ہونے کی بناء پر حقانیت کے ترازو پر پورا نہیں اترتیں اور مختلف فرقوں میں بٹے ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کیلئے قابل قبول نہیں ہیں۔

    اس اصول اور ضابطے کے مطابق پوری دنیا کو اسلامی تعلیمات کے ساتھ بھی یہی معاملہ کرنا چائیے۔
    کہ اس کی حقیقت اور سچائی کو پرکھنے کے لئے اسلام کے بانی شارح نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی تعلیما ت کی طرف رجوع کرنا چاہیئے مگر بد قسمتی سے جس طرح دیگر تمام معاملات میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح اس معاملے میں بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کے تعین اور تشخص کے سلسلے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیما ت کی طرف رجوع کرنے کی بجائے اپنے مفادات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ جب قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تو امریکہ اور مسلم ممالک نے اس کو امتیازی قانون قرار دیتے ہوئے اس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کہ جب قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں تو ان کو مسلمان کہنے کیوں نہیں دیا جاتا۔

    جب کہ ان کے کفر عقائد کی وجہ سے مسلم ممالک کے 140 مذہبی سکالروں اور علمائے کرام نے دلائل کی روشنی میں ان کو کافر قرار دیا تھا کوئی ان سے پوچھے کہ مسلمان کی تعر یف خاتم النبیں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات سے ملیں گی یا مغربی ممالک اور اقوام متحد کے چارٹر سے ؟ تواس کا کوئی جواب نہیں ہے -تعصب کی آنکھ سے مسلمان کے معاملات کو دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ اپنے مفادات کی روشنی میں کیا جاتا ہے کہ وہ اقوام متحد ہ کے قانون کے مطابق اپنے لوگو ں کو حقوق دیں ۔
    بدھ مت کے پیروکاروں کومجبور نہیں کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کو اقوام متحد کے منشو رکے مطابق ڈھالیں۔

    جب ہم قادینوں کے عقائد پرنگاہ ڈالتے ہے تو وہ قرآن کریم کی سوآیات، نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دو سو احادیث اور چودہ سو سالہ اجتماعات اور عقلی دلائل کے اعتبار سے دائرہ اسلام سے خارج اور ایک الگ ملت کی حیثت سے رکھتے ہیں ۔

    اس وقت دنیا جس دستورکے مطابق اپنا نظام چلا رہی ہے اور اقوام متحدہ کا جو منشور ہے اس کے مطابق کسی چیز کے تعین یا فیصلے کے تین طریقہ کار ہیں۔

    (1) عدالت (2) عوامی رائے (3) اسمبلی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے سلسلے میں ہم سب سے پہلے عدلیہ کے فیصلوں کو ملاحظہ کرتے ہیں،

    اس سلسلے میں سب سے پہلا مقدمہ ماریش کی عدالت میں اس وقت دائر کیا گیا جب قادیانیوں نے ”روز ہل” مسجد پر قبضہ کرکے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا۔ اس آبادی میں 12 قادیانی جب کہ 500 مسلمان آباد تھے۔ مسلمانوں نے 26 فروری 1919ء کو سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ کئی سال مقدمہ چلتا رہا۔ 21 شہادتیں پیش کی گئیں۔ دوسرے ممالک سے فریقین نے مشہور وکلاء بلائے مقدمہ میں دعوٰی کیا گیا کہ : روز ہل کی مسجد جہاں مسلمان لوگ نماز پڑھتے تھے، یہ مسجد انہوں نے تعمیر کی تھی اور مسلسل قابض چلے آ رہے تھے، اس پر قادیانیوں نے قبضہ کر لیا، جن کا تعلق امت اسلامیہ سے نہیں ہے۔

    قادیانی ہم مسلمان کو مسلمان نہیں سمجھتے، ہمارے پیچھے ان کی نماز نہیں ہوتی، ایسی صورت میں ان کو مسجد سے نکال دیا جائے۔ تفصیلی بحث کے بعد19 نومبر 1927ء کو چیف جج سرائے ہر چیز ووڈ نے یہ فیصلہ سنایا۔

    عدالت عالیہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ مدعہ علیہ(قادیانی) کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ”روز ہل” مسجد میں اپنی پسند کے امام کے پیچھے نماز ادا کریں، اس مسجد میں صرف مدعی(مسلمان) نماز ادا کر سکیں گے، اپنے اعتقادات الگ” اس عدالت کے ایک دوسرے جج ٹی اے روز نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا۔
    برصغیر میں قادیانی کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے سلسلے میں پہلا مقدمہ1925ء میں ڈسٹرکٹ جج بہاولنگر ریاست بہاولپور میں غلام عائشہ بنت مولوی الٰہی بخش کا تینسخ نکاح کے سلسلے میں دائر ہوا، جو عبدالرازاق قادیانی کے ساتھ لاعلمی میں ہو گیا تھا،

    ابتدائی فیصلے کے بعد 1932ء میں یہ مقدمہ دوبارہ دائر کیا گیا، اس مقدمہ میں مولانا انور شاہ کشمیری شدید علالت اور ضیعف کے باوجود آئے اور عدالت میں اپنا بیان دیا۔
    7 فروری1935ء کو عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا” چونکہ مدعا علیہ مرتد ہو چکا ہے، اس لئے ارتداد کی وجہ سے نکاح تنسیں ہو گیا”

    قیام پاکستان کے بعد مختلف عدالتوں کی جانب سے ابتداء ہی سے اس قسم کی عدالتوں کی جانب سے ابتداء ہی سے اس قسم کے مقدمات میں قادیونیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، بعد ازاں بلوچستان ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، سرحد ہائی کورٹ، سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ شریعت اپیلٹ بینچ کی طرف سے بھی قادیانیوں کو دلائل کی بنیاد پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔

    اسی طرح افریقہ کی کورٹ کی جانب سے بھی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر ان کی اپیل خارج کی گئی۔ یہ تو موجودہ کے مروجہ طریقے میں عدلیہ کے جائزے کا مختصر سا فیصلہ تھا، عوامی رائے کے مطابق دنیا بھر کے ایک عرب سے زائد مسلمانوں کی متفقہ آراء اور دنیا بھر کے تمام دینی اداروں کی جانب سے متفقہ فتاوٰی کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت میں داخل ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں ربیع الاول1974ء میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت ایک کانفرنس ہوئی جس میں مسلم و غیر مسلم ممالک کی 144 مسلم تنظیموں کے سکالرز اور علامئے کرام شریک ہوئے۔ جس میں قادیانی عقائد کو واضح کرکے مسلمانوں کو آگاہ کیا گیا کہ ان کے ساتھ غیر مسلموں والا معاملہ کرتے ہوئے، ان کی سرگرمیوں سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے اقدامات کریں۔ گویا دنیا بھر کی عوامی رائے کی روشنی میں قادیانیوں کو ساتھ غیر مسلموں والا ہونا چاہئے۔

    مروجہ طریقوں میں تیسرا طریقہ قومی اسمبلی کے ذریعہ فیصلہ کرنے کا ہے۔ اس سلسلے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے 7 ستمبر1974ء کو متفقہ طور پر آئینی بل کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت دیکر پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کو واضح کر دیا۔ اب ان تینوں مروجہ طریقوں سے قادیانیوں کے غیر مسلم اقلیت ہونے کے بعد نہ قادیانیوں کیلئے یہ مناسب ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کریں ۔اور نہ ہی غیر مسلم ممالک کے این جی اوز کے نمائندوں کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے مسلمانوں پو ٹھونسنے کی کوشش کریں۔

    پھر سب سے اہم بات یہ ہے کہ قادیانی جماعت کے جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام قادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور دیگر انبیاء کرام کی ذات پر کیچڑ اچھالی ہے ۔ اگر کوئی عیسائی کا یہودی اپنے مذہب پر صحیح معنوں میں عقیدہ کھتا ہو تو وہ کسی صورت میں قادیانیوں کی حمایت کا تصور تک نہیں کرسکتا۔ یہ تو مسلمان ہی ہیں کہ اپنے پیغمبر کے تقدس کے ساتھ دیگر انبیائے کرام علیہ السلام کے تقدس اور اس عظمت کے تحفظ کے لئے سر گرم ہیں۔

  4. عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ

    ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے، جس پر پورے دین کا انحصار ہے، اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے، اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں۔ لہٰذا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے۔ اس لئے کہ اگر حضور تاجدار انبیاءمحمدﷺ کے بعد کسی نبی کا آنا مان لیا جائے تو خدا کی خدائی باقی رہتی ہے نہ حضورﷺ کی ختم نبوت باقی رہتی ہے۔ قرآن کریم میں ایک سو سے زائد آیات اور ذخیرہ احادیث میں دو صد سے زائد احادیث نبوی اس عقیدے کا اثبات کر رہی ہیں۔ جن میں پوری تفصیل سے ختم نبوت کے ہر پہلو کو اجاگر کیاگیا ہے۔

    قرون اولیٰ سے لے کر آج تک پوری امت مسلمہ کا اجماع چلا آرہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کے بعد نبوت کا دعویٰ کفر ہے ،بلکہ امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا تو یہ فتویٰ ہے کہ حضور خاتم الانبیاءﷺ کے بعد مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنا یا معجزہ مانگنا بھی کفر ہے۔ اس سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ مدعی نبوت پر ایمان لانا تو کجا اس سے دلیل طلب کرنا کفر قرار دیا جس طرح خدا نے اپنی خدائی اپنے آپ پر ختم کردی اسی طرح نبوت کا سلسلہ آپﷺ پر ختم کردیا اور جس طرح کوئی انسان خدا نہیں بن سکتا اسی طرح حضرت محمدﷺ کے بعد کوئی آدمی نبی، رسول بھی نہیں ہوسکتا۔

    خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جو عظیم قربانی دی وہ تاریخ کے صفحات میں موجود ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ اور جمیع صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی نظر میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جو اہمیت تھی اس کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدعی نبوت مسیلمہ کذاب سے جو معرکہ ہوا اس میں بائیس ہزار مرتدین قتل ہوئے اور 1200کے قریب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جام شہادت نوش فرمایا جس میں600 کے قریب تو حفاظ اور قراءتھے حتیٰ کہ اس معرکہ میں بدری صحابہ کرام کی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کردیا مگر اس عقیدہ پر آنچ نہ آنے دی۔

    حضورﷺ کی حیات طیبہ میں دین اسلام کے لئے شہید ہونے والے مردوں، عورتوں، بچوں و بوڑھوں اور نوجوانوں کی تعداد 259 ہے اور اس دوران قتل ہونے والے کفار کی کل تعداد 759 ہے جو کہ کل تعداد 1018 بنتی ہے۔ جبکہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے لڑی جانے والی صرف ایک جنگ میں شہداءو مقتولین کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    دین کی تکمیل کا مطلب یہ ہے کہ یہ دین اب قیامت تک باقی رہے گا، اب اس میں کسی تبدیلی، کسی اضافہ، کسی ترمیم کی گنجائش نہیں۔ لہٰذا جب دین مکمل ہوچکا ہے تو انبیاءکرام علیہم السلام کی بعثت کا مقصد بھی مکمل ہوچکا، لہٰذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعداب نہ کسی نبی کی ضرورت ہے اور نہ کسی نبی کی گنجائش۔ لہٰذا آپ کی رسالت کے ساتھ ساتھ آپ کی ختم نبوت کا بھی اعلان کردیا گیا اور نبوت و انبیاءکا جو سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا، وہ سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کردیا گیا۔ حضرت محمد مصطفی ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا، آپ پر جو کتاب نازل ہوئی قرآن کریم وہ اللہ کی آخری کتاب ہے اس کے بعد کوئی کتاب نازل نہیں ہو گی اور آپ کی امت آخری امت ہے جس کے بعد کوئی امت نہیں۔

    قرآن کریم نے بھی بہت وضاحت اور صفائی کے ساتھ بتایا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور احادیث مقدسہ نے بھی اس کی تصریح کی ہے، بلکہ قرآن کریم و احادیث میں جس کثرت اور تواتر و قطعیت کے ساتھ عقیدئہ ختم نبوت کو بیان کیا گیا ہے، اس کی نظیر بہت کم ملے گی۔ قرآن و احادیث کے علاوہ امت کا روز اول سے اجماع چلا آرہا ہے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری دور میں سب سے پہلے جھوٹے مدعیان نبوت کا خاتمہ کرکے امت کے سامنے اس کام کا عملی نمونہ پیش کیا، چنانچہ یمن میں عبہلہ نامی ایک شخص جس کو اسود عنسی کہاجاتا تھا، نے سب سے پہلے ختم نبوت سے بغاوت کرکے اپنی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کو اس سے قتال وجہاد کا باقاعدہ تحریری حکم صادر فرمایا اور بالآخر حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خنجر نے نبوت کے اس جھوٹے دعویداری کا آخری فیصلہ سنادیا۔

    انیسویں صدی کے آخر میں بے شمار فتنوں کے ساتھ ایک بہت بڑا فتنہ ایک جھوٹی اور خود ساختہ نبوت قادیانیت کی شکل میں ظاہر ہوا۔ جس کی تمام تر وفاداریاں انگریزی طاغوت کے لئے وقف ہوگئیں، انگریز کو بھی ایسے ہی خاردار خود کاشتہ پودے کی ضرورت تھی جس میں الجھ کر مسلمانوں کا دامن اتحاد تار تار ہوجائے اس لئے انگریزوں نے اس خود کاشتہ پودے کی خوب آبیاری کی۔ اس فرقہ کے مفادات کی حفاظت بھی انگریزی حکومت سے وابستہ تھی۔ اس لئے اس نے تاج برطانیہ کی بھر پور انداز میں حمایت کی، ملکہ برطانیہ کو خوشامدی خطوط لکھے، حکومت برطانیہ کے عوام میں راہ ہموار کرنے کے لئے حرمت جہاد کا فتویٰ دیا، چاپلوسی کے گھٹیا اور پست طریقے اختیار کئے، علماءکرام نے اس کا تعاقب کیا اور اس کے مقابلہ میں میدان عمل میں نکلے ،بلکہ خدا کی قدرت دیکھئے کہ اس فتنہ کی پیدائش سے قبل ہی دارالعلوم دیوبند کے مورث اعلیٰ سیّد الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی پر اللہ تعالیٰ نے منکشف فرمادیا تھا کہ ہندوستان میں ایک فتنہ برپا ہونے والا ہے، چنانچہ مکہ مکرمہ میں ایک دن انہوں نے پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ سے فرمایا: ”ہندوستان میں عنقریب ایک فتنہ نمودار ہوگا“ تم ضرور اپنے وطن واپس چلے جاﺅ، اگر بالفرض تم ہندوستان میں خاموش بھی بیٹھے رہے تو وہ فتنہ ترقی نہ کرسکے گا اور ملک میں سکون ہوگا، پیر مہر علی گولڑویؒ فرماتے ہیں کہ :”میرے نزدیک حاجی صاحبؒ کی فتنہ سے مراد فتنہ قادیانیت تھی“۔ (آئینہ قادیانیت، صفحہ118)

  5. تحفظِ ختمِ نبوت ،اکابرین ِملت اور ہماری ذمہ داریاں
    تحریر:۔محمداحمد ترازی

    عقیدۂ ختم نبوت اسلام کی بنیادو اساس ہے جس پر مکمل ایمان رکھے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،قرآن مجید کی 100 کے قریب آیات مبارکہ اور 200 سے زائد احادیث سے ثابت ہے کہ حضور نبی کریم ا اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ ا کے بعد کسی قسم کا کوئی نیا نبی نہیں،تمام صحابہ کرام، تابعین عظام، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین اور چودہ صدیوں کے مفسرین، محدثین، متکلمین، علماء اور صوفیاء سمیت پوری اُمت مسلمہ کا اِس بات پر اجماع رہا ہے کہ حضور اکرم ا کی بعثت کے ساتھ ہی نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے اور آپ ا کے بعد کسی نئے نبی کے آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی،لہٰذا اب اگر کوئی شخص کسی بھی معنوں میں دعوۓ نبوت کرتا ہے تو وہ بالاتفاق اُمت کافر و مرتد، کذّاب و دجّال اور دائرہ اسلام سے خارج قرار پاتاہے، حضورخاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ا سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں، آپ اکے بعد کسی شخص کو اِس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا، جس طرح قرآن کریم کی نصوص قطعیہ سے عقیدۂ ختم نبوت ثابت ہے، بالکل اسی طرح احادیث متواترہ سے بھی یہ بات ثابت ہے،آپ ا ارشاد فرماتے ہیں’’ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ (ابوداؤد جلد2، ص:228)’’رسالت ونبوت ختم ہوچکی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی۔‘‘ (ترمذی،جلد2،ص51)’’ میں آخری نبی ہوں اورتم آخری امت ہو۔‘‘ (ابن ماجہ:297)

    اِن ارشاداتِ نبوی میں اِس اَمرکی تصریح فرمادی گئی ہے کہ آپ اآخری نبی اور رسول ہیںاور آپ ا کی اُمت آخری امت ، آپ ا کا قبلہ آخری قبلہ، آپ ا پر نازل شدہ کتاب آخری آسمانی کتاب ہے، یہ سب آپ ا کی ذات مبارکہ کے ساتھ منصب ختم نبوت کے اختصاص کے تقاضے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے پورے کر دیے،امام اہلسنّت الشاہ احمد رضا فاضل بریلویؒ کے مطابق ’’حضور پر نورخاتم النبیین سیّد المرسلینا کا خاتم یعنی بعثت میں آخر جمیع انبیاء و مرسلین بلا تاویل و بلاتخصیص ہونا ضروریات دین سے ہے، جو اِس کا منکر ہو یا اِس میں ادنیٰ شک و شبہ کو بھی راۂ دے، کافر مرتد ملعون ہے۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ جلد 6 ۔ص 57)اِن تصریحات ،تشریحات اور دلائل و اقوال سے یہ بات ثابت ہے کہ حضور اکرم ا آخری نبی ہیں،آپ کے بعد قیامت تک نبوت و رسالت کا سلسلہ بند ہوچکاہے، اِس لیے حضور اکرم اکے بعد جو شخص بھی نبوت و رسالت کا دعویٰ کرے اور پھر اس دعوے کے بارے میں کتنی ہی تاویلیں کیوں نہ کرے، اپنی نبوت کو ظلّی ،بروزی، تشریعیٔ ،غیر تشریعیٔ ،یالغوی ثابت کرنے کیلئے لاکھ جتن کرے،لیکن اسے کافر ، مرتد اور زندیق ہی قرار دیا جائے گا۔

    آپ ا سے پہلے جتنے انبیاء علیہم السلام تشریف لائے، اُن میں سے ہر نبی نے اپنے بعد آنے والے نبی کی بشارت دی اور گزشتہ انبیاء علیہم السلام کی تصدیق کی،مگر آپ ا نے گزشتہ انبیاء علیہم السلام کی تصدیق تو فرمائی لیکن کسی نئے آنے والے نبی کی بشارت نہیں دی،بلکہ فرمایا’’ قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ30 کے قریب دجال اور کذاب پیدا نہ ہوں، جن میں سے ہرایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔‘‘ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا’’ قریب ہے کہ میری امت میں 30 جھوٹے پیدا ہوں، ہرایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ اِن ارشادات میں حضرت محمد مصطفی ا نے ایسے ’’مدعیان نبوت‘‘ کیلئے دجال اور کذاب کا لفظ استعمال فرمایا، جس کا معنیٰ ہے کہ’’ وہ لوگ شدید دھوکے باز اور بہت زیادہ جھوٹ بولنے والے ہوں گے، اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کو اپنے دامن فریب میں پھنسائیں گے۔‘‘ لہٰذا اُمت کو خبردار کردیا گیا کہ وہ ایسے عیار ومکار جھوٹے مدعیان نبوت اور اُن کے ماننے والوں سے دور رہیں، آپ ا کی اِس پیشنگوئی کے مطابق عہد رسالتمآب ا سے لے کر آج تک سینکڑوں کذاب اور دجال مدعیان نبوت پیدا ہوئے، جن کا حشر تاریخ اسلام سے واقفیت رکھنے والے خوب جانتے ہیں۔

    لیکن بیسویں صدی میںفرنگی سرپرستی میں قادیان کے ایک ضمیر فروش مرزاغلام احمد قادیانی نے جس نبوتِکاذبہ کا دعویٰ کیا،اُس کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا تھا کہ جو بھی شخص مرزا کی نبوت پر ایمان نہ لائے وہ کافر قرار دیا جائے،چنانچہ قادیانیوں نے بھی یہی کیا، انہوں نے اُن تمام مسلمانوں کو اپنی تحریر و تقریر میں اعلانیہ کافر قرار دیا، جنھوں نے مرزا قادیانی کو نبی نہیں مانا،قادیانیوں کا مسلمانوں سے اختلاف صرف مرزا کی نبوت کے معاملے میں ہی نہیں تھا ،بلکہ خود قادیانیوں نے اپناخدا ،اپنا اسلام ،اپناقرآن ،اپنی نماز ،اپنا روزہ،غرض کہ اپنی ہر چیز مسلمانوں سے الگ قرار دی،جس کا منطقی نتیجہ ظاہر ہے کہ اُن کے غیر مسلم اقلیت ہونے کی شکل میں نکلا، مرزا قادیانی نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،برصغیر میں مرزا کی عجمی نبوت کا مقصد انگریزی اقتدار کی مضبوطی کیلئے مسلمانوں کی فکری وحدت کو پارہ پارہ کرنا اور جذبہ جہاد کا خاتمہ تھا، مرزا کی ساری زندگی انگریزکی حاشیہ برداری میں گزری ،اُس نے اپنی زندگی کا اِک اِک لمحہ حکومت برطانیہ کی مدح سرائی اور جاسوسی میں صرف کیا ، انگریز کا دور حکومت مرزا کے نزدیک ’’سایۂ رحمت اور ایسے امن و استحکام کا باعث تھا ، جو اُسے مکہ و مدینہ میں بھی نہیں مل سکتا۔‘‘ایسی صورت میں مرزا کے متبعین یہ کب گوارہ کرتے کہ انگریز اِس سرزمین سے چلے جائیں ، چنانچہ مرزا کی جماعت نے برصغیر میں انگریزکے قیام کو طول دینے کیلئے اُسے ہرممکن مدد و معاونت فراہم کی، حقیقت یہ ہے کہ قصر نبوت میں نقب لگانے کی کوشش کرنے والے مرزا کی ذرّیت نے ’’اکھنڈ بھارت ‘‘کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تحریک پاکستان کی ہی مخالفت نہیں کی بلکہ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد بھارت و اسرائیلی گٹھ جوڑ سے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرکے وجود پاکستان کو نقصان پہنچانے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔

    یہاں یہ تاریخی حقیقت بھی پیش نظر رہے کہ قادیانیت کے خلاف تحریک تحفظ ختم نبوت کی رہبری و قیادت میں علماء و مشائخ اہلسنّت ہمیشہ پیش پیش رہے، علمائے اہلسنّت و جماعت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ سب سے پہلے مومنانہ فراست سے کام لیتے ہوئے مرزا کے کفر و نفاق اور اُس کے مزموم عقائد کا پردۂ چاک کرکے اُس کا اُس وقت زبردست ردّ کیا،جس وقت کچھ لوگ مرزا ئے قادیانی کو’’ مرد صالح ‘‘اور اُس کی کتاب’’ براہین احمدیہ‘‘ کو صدی کا شاہکار قراردے رہے تھے، عین اُسی وقت علمائے حق اہلسنّت و جماعت کے نمائندے عارف کامل ’’علامہ غلام دستگیر قصوری رحمتہ اللہ علیہ‘‘ مرزا قادیانی کی کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ میں کئے گئے مرزا کے دعوؤں کا بطلان اپنی کتاب ’’رجم الشیاطین براغلوطات البراہین‘‘ میں پیش کرکے اُس کے کفر و گمراہی کا پردہ چاک کیا،علامہ غلام دستگیر قصوری رحمتہ اللہ علیہ برصغیر کے سب سے پہلے عالم دین تھے جنھوں نے مرزا کی کتاب’’ براہین احمدیہ ‘‘ کے ابتدائی حصے پڑھ کر اُس کے کفرگمراہی کو بھانپ لیا تھا اور انہوں نے بروقت اِس فتنے کا ردّ کرکے برصغیر کے مسلمانوں کو مرزا کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا۔

    حقیقت یہ ہے کہ تعاقب فتنہ قادیانیت کے سب سے پہلے سرخیل علامہ غلام دستگیر ہاشمی قصوری سے لے کر پیر سیدنا مہر علی شاہ صاحب ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں فاضل بریلوی ، حجۃ الاسلام علامہ حامد رضاخان ،امیر ملت پیر جماعت علی شاہ صاحب،مبلغ اسلام علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی،پروفیسر محمد الیاس برنی،قاضی فضل احمد لدھیانوی ،تاج العلماء مولانا مفتی عمر نعیمی،مفتی مظفر احمد دہلوی ،قائد تحریک ختم نبوت 1953ء علامہ ابوالحسنات سید محمداحمد قادری،مجاہد ملت حضرت علامہ عبدالستار خان نیازی،غازی تحریک ختم نبوت 1953ء سید خلیل احمد قادری،حضرت شیخ الاسلام خواجہ قمرالدین سیالوی،مفتی ظفر علی نعمانی،صوفی محمد ایاز خان نیازی اورعلامہ عبدالمصطفیٰ الازہری ، رحمھم اللہ تعالیٰ اجمعین تک ہزاروں علماء و مشائخ اہلسنّت شامل ہیں،لیکن عصر حاضر میں جس کے نام پر قادر مطلق نے تحریک ارتداد قادیانیت کا سہرا مقدر فرمایا وہ شخصیت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی ہے ،تاریخ اسلام میں ریاست و مملکت کی سطح پر فتنہ انکار ختم نبوت کو کفرو ارتداد قرار دینے اور اُس کے خلاف سب سے پہلے علم جہاد بلند کرنے کا اعزاز جانشین رسول خلیفہ اوّل سیّدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حاصل ہوا اور اُن کے بعد یہ اعزاز اُنہی کی اولاد امجاد میں علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کو نصیب ہوا۔

    علامہ شاہ احمد نورانی نے 30جون 1974ء کو قومی اسمبلی میں قادیانیت کے خلاف قرار داد پیش کرنے سے لے کر اُس کی منظوری تک نہایت ہی محنت و جانفشانی سے کام کیا ، اِس دوران آپ نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کے ساتھ ،اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے،انہیں مسئلہ ختم نبوت کی اہمیت و حیثیت سے روشناس کرانے ،رات گئے تک اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کے ساتھ قادیانیوں سے پوچھے جانے والے سوالات کی تیاری کے ساتھ، مرزا ناصر اور صدرالدین لاہوری کے محضر نامے کے جواب میں 75سوالات پر مشتمل سوالنامہ کی تیاری میں بھی بھر پور حصہ لیا،آپ نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے رکن ہونے کے باوجود عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ملک بھر کے طوفانی دوروں میں چالیس ہزار میل کا سفر طے کیا اور ڈیڑھ سو سے زائد شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کرکے مسلمانوں کو قادیانیوں کے گمراہ کن عقائد ،فتنہ پردازیوں اور شرانگیزیوں سے آگاہ کیا،پاکستان کی تاریخ میں اسمبلی فلور پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے مسلمان کی تعریف کو آئین کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرنے والے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی پیش کردہ قرار کے نتیجے میں 7 ستمبر 1974ء کو ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو اُن کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قراردیا اور یوں نوّے سالہ فتنہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔

    علماء اسلام کی گرفت اور پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کے بعد قادیانی جماعت نے اپنے لٹریچر کو چھپانے کی منظم کوشش کی اور اپنے اسلام دشمن عقائدپر تقّیہ کا پردہ ڈال کر اہل اسلام میں نقب زنی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ،ایسے میں ضرورت اس اَمرکی ہے کہ قادیانیت کے کفروارتداد کو مستند شہادتوں کے ساتھ عوام کے سامنے لایاجائے اور قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں ، اسلام کے خلاف ہرزہ سرائیوں، مضحکہ خیزیوں اور کفریہ عقائد و عزائم کا بھر پور محاصرہ کیا جائے اور اُن کے راۂ فرار کے تمام دروازے بند کردیئے جائیں،اس کام کیلئے ہم سب کو اپنا بھرپور ،فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا،دعا ہے کہ اللہ کریم فتنہ قادیانیت کی سرکوبی اور بیخ کنی کیلئے ہمیں بھی اپنے اسلاف کی طرح سرفروشانہ کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین بحر مۃ خاتم النیین سیّد المرسلیٰن وعلی و آلہ و اصحابہ اجمعین)

  6. جناب ظفر جعفری صاحب درج بالا تحریرات بہت واضح اور اصلاح عمل کی متقاضی ہیں یہاں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کیا خوبصورت نکتہ آفرینی فرمائی کہ ” ملالحہ کے والد کا خیال ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک عمل نے ہمیں صدیوں پیچھے اندھیروں میں دھکیل دیا اور خون کے دریا میں غرق کردیا۔ قومی اسمبلی کا وہ عمل احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینا تھا ۔ آج پاکستان میں جو قتل وغارتگری ہورہی ہے وہ ہمارے اس گناہ کا نتیجہ ہے۔ ”(نعوذباللہ یعنی ایک منکر ختم نبوت کو خارج اسلام قرار دینا آپ کی نگاہ میں گناہ ہے کاش دینی تعلیمات آپ کے پیش نظر ہوتی کافر کو کافر نہ کہیں تو اور کیا کہیں ؟ )

    آگے فرماتے ہیں”اس گھناؤنے عمل کی وجہ سے آج ایک مسلمان دوسرے کو کافر کہہ رہا ہے۔ سیکیولر معاشرہ کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ ہر شخص کو اپنا مذہب پریکٹس کرنے کی پوری پوری آزادی دیتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام سکھاتا ہے۔ بھارت کے ہر شہر میں محرم کے جلوس نکلتے ہیں، مجالس ہوتی ہیں اور بلا خوف و خطر کے ہوتی ہیں۔ ان مجالس اور جلوسوں میں ایک بڑی تعداد ہندؤں کی بھی شامل ہوتی ہے۔ خواجہ معین احسن جشتی کے مزار پر اسی نوے فیصد ہندو وتے ہیں۔ ”

    یعنی آپ کا مطلب تحریر جو سمجھ آتا ہے وہ یہ ہے کہ کافر کو کافر کہنا گھناونا عمل ہے ،الامان والحفیظ ،جناب یہ آپ کے بقول سیکولر معاشرے کا حسن ہوسکتا ہے مگر اسلام کا نہیں، اسلام تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور احترام سکھاتا ہے اگر نوے فیصد ہندو مجالیس اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں یا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مبارک پر حاضری دیتے ہیں تو یہ ان کا اپنا عمل اور اظہار عقیدت ہے اور اس بات کی مظہر ہے کہ اسلام اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں لگاتا مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مسلمان بھی مندروں میں جائیں بتوں کی پوجا کریں ان پر چڑھاوے چڑھائیں اور ہندوآنہ بودباش اختیار کریں،معاف کیجئے گا آپ کی تمام تحریر قادیانیت نوازی کی ہمدردی سے لبریز اور ان کے موقف کی ترجمان ہے ،اب اس کیا عوامل ہیں یہ تو آپ اپنے دل کو ٹٹول کرجان سکتے ہیں
    عرض صرف یہ ہے کہ اگر
    آپ کی ہمدردی قادیانیوں کا’ مسلمان‘ کہلانے پر اصرار کے ضمن میں ہے
    تو یہ دیکھئے
    قادیانی جماعت کی سپریم کونسل کے ڈائریکٹر مرزا غلام احمد قادیانی نے کہا ہے کہ ہم قرآن کو آخری کتاب اور رسول اللہ1کو آخری نبی مانتے ہیں اور قرآن و حدیث پر عمل کو اپنا فرض سمجھتے ہیں لیکن ۱۹۷۴ء میں نام نہاد پارلیمنٹ اور نام نہاد صدر نے ہمیں آئینی طور پر غیر مسلم قرار دے کر بڑی زیادتی کی۔ بھٹو نے ہمیں غیر مسلم قرار دیا جبکہ ضیاء الحق نے۱۹۸۴ء میں پابندی لگا کر اسے عروج تک پہنچا دیا۔ گڑھی شاہو کی عبادت گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ’’کوئی مانے، نہ مانے، ہمیں مسلمان کہلانے کا حق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ تمام احمدی محب ِوطن ہیں اور اُنہوں نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دوسری طرف کلمہ طیبہ پڑھنے اور السلام علیکم کہنے پر ہمیں سالوں کی سزائیں سنائی گئیں۔مرزا غلام احمدنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مسجد کو مسجد نہیں کہہ سکتے، اذان دینے نہیں دی جاتی۔ حتیٰ کہ قرآنِ مجید کی آیات تک لکھنے کی اجازت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اقلیت نہیںبلکہ مسلمان ہیں اور حضرت محمد1 کے غلام ہیں اور کسی کی مجال نہیںکہ وہ ہم سے یہ حق چھین سکے۔‘‘ (نوائے وقت:۳۱؍ مئی ۲۰۱۰ئ)

    نوائے وقت نے بجا طور پر قادیانی جماعت کے ڈائریکٹر کے اس بیان کو ’عجیب و غریب دعویٰ ‘ قرار دیا ہے۔ یہ بیان ایک آئینہ ہے جس میں قادیانیوں کی حقیقی سوچ کا واضح عکس دیکھا جاسکتا ہے۔ قادیانی کی اقلیت کی یہی وہ سوچ ہے جس نے پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا کئے ہیں اور وہ پاکستانی معاشرے میں ابھی تک اپنے آپ کو ایڈجسٹ نہیںکرسکے۔ان کی اس غلط اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ نے پاکستان کے مسلمانوں اور حکومت کو بھی شدید آزمائش میں ڈال رکھا ہے۔ جب تک وہ اس سوچ کو نہیں بدلتے، موجودہ صورتِ حال میں تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔اس صور ت حال کے پیدا ہونے میں زیادہ تر کردار قادیانیوں نے ادا کیا ہے، لیکن وہ ہمیشہ سے مسلمانوں کو الزام دیتے آئے ہیں کہ وہ ان پربہت ظلم کررہے ہیں۔
    ؎ ایں ہمہ آوردۂ تست
    ۱۹۷۴ء میں پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیا تھا، قادیانی اسے ’بڑی زیادتی‘ سمجھتے ہیں۔ ہماری رائے میںاس فیصلے کو ’زیادتی‘ قرار دینا ہی سب سے بڑی زیادتی ہے۔ قادیانی ملت کے بانی مرزا غلام احمد کی تحریریں، کتابیں، اِلہامات، بیانات، اِلزامات اور دعوے اور پھر اُس کے نام نہاد خلفا کے عقائد و بیانات اگر جعلی اور خود ساختہ نہیں ہیں، تو پھر تو قادیانیوں کو ’مسلمان‘ سمجھنے والوں کو اپنے آپ کو ’غیر مسلم‘ قرار دیئے بغیر چارہ نہیں تھا۔یا تو قادیانی ’مسلمان‘ ہیں یا پھر وہ لوگ جو مرزا غلام احمد کی جھوٹی نبوت پر یقین نہیںر کھتے، وہ مسلمان ہیں۔ یہ دونوں بیک وقت مسلمان نہیں ہوسکتے۔ آخر دنیا کی کون سی منطق اور عقلی دلیل ہے جو اسلام کی اصل تعلیمات اور قرآن و سنت پر ایمان رکھنے والے اربوں مسلمانوں کو محض اس بنا پر ’غیر مسلم‘ قرار دے کہ وہ ایک جھوٹی نبوت کے دعویدار کے دعوؤں کو جھٹلاتے ہیں۔ کیا یورپ کے عیسائیوں نے نئے فرقے’ ہارمن‘ کے اس دعوے کو تسلیم کرلیاتھاکہ ’’جوزف سمتھ کوبھی نبی ماننے والے تو حق پر ہیں اور صحیح معنوں میں عیسائی ہیں، مگر رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ سچے عیسائی نہیںہیں کیونکہ وہ جوزف سمتھ کو نبی نہیں مانتے، نہ ہی اس کی تعلیمات پرایمان رکھتے ہیں۔‘‘

    پریس کانفرنس میں عجیب وغریب دعوے کرنے والے قادیانی جماعت کے ڈائریکٹر کیا اس بات کی تردید کرسکتے ہیں کہ ان کے ’مسیح موعود‘ اور’ ظلّی بروزی نبوت کے مدعی‘ کاذب نے بارہا تحریر کیا تھا کہ ان کو نہ ماننے والے ’کنجریوں کی اولاد‘ ہیں۔ (نقل کفر، کفر نہ باشد)

    جب وہ اپنے ساتھ ہونے والی ’بڑی زیادتی‘ کا رونا روتے ہیں اوراپنے آپ کو بہت بڑا مظلوم بنا کر پیش کرتے ہیں تو اُنہیں ان ننگے اور ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ خدا کا شکر ہے کہ آج کے مرزا غلام احمد جس پارلیمنٹ کو ’نام نہاد‘ کہتے ہیں، وہ مذہبی جماعتوں کے ارکان پر مبنی نہیں تھی۔اس پارلیمنٹ میںاکثریت پیپلزپارٹی سے وابستہ ارکان کی تھی جنہوں نے سوشلزم کو اپنی معیشت قرار دے رکھا تھا۔ اِن میں سے بہت سے تو ایسے ارکان تھے جو جانے پہچانے مارکسسٹ اورکیمونسٹ تھے۔پیپلزپارٹی کی قیادت بشمول ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر ارکانِ اسمبلی، سب کادعویٰ تھاکہ وہ لبرل، ترقی پسند اور سیکولر ہیں۔

    حکومت کی طرف سے اُس وقت کے اٹارنی جنرل جناب یحییٰ بختیار نے پارلیمنٹ کے سامنے دلائل دیئے تھے۔ یہ معاملہ کئی ہفتے جاری رہا تھا۔ اس وقت کے قادیانی خلیفہ مرزا ناصر احمد اور اس کے تین دیگر ساتھیوں کوبھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنے موقف کے حق میں دلائل پیش کریں۔مرزا ناصر احمد نے بہت پہلو بچانے کی کوشش کی مگر وہ اس سوال کاجواب پیش نہ کرسکے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کو نہ ماننے والے ’کافر‘ کیونکر ہیں؟ آج کے قادیانیوں کو یہ بات پیش نظر ضرور رکھنی چاہئے کہ کوئی کتنا بھی لبرل یاگناہگار مسلمان ہو، وہ یہ کبھی نہیں مان سکتا کہ ایک قادیانی تو بزعم خویش ’مسلمان‘ ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرے مسلمانوں کو ’مسلمان‘ تسلیم نہ کرے۔

    مرزا غلام احمد نے پریس کانفرنس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والی آئینی ترمیم کو اس لیے ’بڑی زیادتی‘ کہا ہے کہ قادیانی قرآن کو آخری کتاب اور رسول اللہ1 کو آخری نبی مانتے ہیں۔ بادی النظر یہ دلیل بڑی وزنی دکھائی دیتی ہے۔اگر قادیانیوں کی اس دلیل اور دعویٰ کا اعتبار کرلیا جائے تو پھر یقین کرنا پڑے گا کہ جناب ذوالفقار علی بھٹو اور اس وقت کی پارلیمنٹ کے ارکان انتہائی متعصب، ظالم اور جھوٹے لوگ تھے۔ عام آدمی یہی سمجھے گا کہ اُنہوں نے’’قرآن کو آخری کتاب اور نبی اکرم1 کو آخری نبی ماننے والوں‘‘ کو خوا مخواہ غیر مسلم قرار دے دیا۔ اگر حقیقت یہی کچھ ہوتی تو آج ہم بھی مان لیتے، مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔

    یہ محض تلبیس کوشی، دھوکہ، فریب اور لفظی بازی گری ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قادیانی حضرت محمد1 کو اس طرح آخری نبی نہیںمانتے جس طرح کہ عام مسلمان ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں۔ قادیانی مرزاغلام احمد آف قادیان کو بھی ’محمد‘ اور’احمد‘ سمجھتے ہیں اور اس کی ’نبوت‘ کو حضرت محمد 1 کی نبوت کا ظل و بروز (سایہ اور عکس) قرار دیتے ہیں۔مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق خاتم الانبیا حضرت محمد1 کے بعد کوئی بھی شخص ’ان کی طرح‘ ہوسکتا ہے، نہ ان کی نبوت کا ’ظل وبروز‘ ہونے کادعویٰ کرسکتا ہے۔ ایسا دعویٰ اگر کوئی کرے گا تو اس کے جھوٹا اور مرتد ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔ قادیانیوں کے ڈائریکٹر بتائیں کہ کیا وہ مرزا غلام احمد آف قادیان کی ظلی و بروزی نبوت پر ایمان نہیں رکھتے؟ مزید برآں ہمیں وہ سمجھائیں کہ ایک قادیانی شاعر کے ان اشعار کا مطلب کیا ہے؟

    محمد پھر اُتر آئے ہیں ہم میں
    اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
    محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
    غلام احمد کو دیکھے قادیان میں

    رہی بات قرآنِ مجید کو آخری کتاب ماننے کی۔ یہ دعویٰ بھی ناقابل اعتبار ہے، کیونکہ قادیانیوں نے قرآنِ مجید کی آیاتِ مبارکہ کی تفسیر کرنے میں جس طرح کی تحریف سے کام لیا ہے ، وہ ان کے کافر ہونے کے لیے کافی دلیل ہے۔ لہٰذا قادیانیوں کا قرآنِ مجید کو آخری کتاب ماننے کا دعویٰ بے معنی ہے، جب تک وہ مرزاغلام احمد کی خرافات اور گمراہ کن تعلیمات سے انکار نہیں کرتے، یہ تعلیمات صریحاً کفر پر مبنی ہیں۔ ہمارے ہاںبہت سارے لوگ قادیانیوں کی اس تلبیس کوشی کا شکار ہوجاتے ہیں اور قادیانیوں سے ہمدردی جتانا شروع کردیتے ہیں۔جس شخص نے قادیانیوں کی کتابوں اور ان کے لٹریچر کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہو، وہ اس طرح کی غلط فہمی میں کبھی مبتلا نہیں ہوسکتا۔ کوئی آدمی اگر قرآن مجید کو آخری کتاب اور سید الانبیا حضرت محمد1کو آخری نبی مانتا ہے، تو یہ ممکن نہیںہے کہ وہ مرزا غلام احمد کو مسیح موعود یا ظل و بروزی نبی سمجھے۔ یہ دونوںدعوے ایک وقت میں نہیں کئے جاسکتے!!

    لہٰذا یہ بات مسلّم ہے کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیئے جانے کا آئینی فیصلہ ہر اعتبار سے درست تھا۔ یہ فیصلہ مسلمانوں کوبہت پہلے کردینا چاہئے تھا۔ علامہ اقبال نے تو ۱۹۳۵ء میں اپنے مضمون میں تحریر کیا تھا کہ قادیانی اسلام اور ہندوستان دونوں کے غدار ہیں۔ اُنہوں نے انگریز حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ قادیانیوں کو بھی سکھوں کی طرح الگ گروہ قرار دے۔ علامہ اقبال نے دو مفصل مضامین تحریر کئے تھے اور بھرپور استدلال کے ذریعے اور فلسفیانہ اُصولوں کی روشنی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔ قادیانی تو پہلے دن سے غیرمسلم تھے، ۱۹۷۴ء میں پارلیمنٹ نے تو محض رسمی کارروائی کی تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے مخالف بھی اُن کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    قادیانی ڈائریکٹر صاحب کہتے ہیں کہ کوئی مانے، نہ مانے، ہمیں مسلمان کہلانے کا حق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ ہم بھی اپنی رائے کے اظہار کا حق استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کوئی قادیانی مانے یا نہ مانے، وہ مسلمان نہیںہوسکتا جب تک کہ ان عقائد اور تعلیمات کو نہ اپنا لے جو کسی کے مسلمان ہونے کے لیے بنیادی شرائط کا درجہ رکھتے ہیں۔

    قادیانیوں کے عقائد قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کاظلی و بروزی نبوت کانظریہ ایک گورکھ دھندہ ہے اور خود فریبی سے زیادہ کچھ نہیں۔ اگر وہ واقعی خلوصِ دل سے مسلمان کہلانا چاہتے ہیں تو اُنہیں دین اسلام میں پورا پورا داخل ہونا پڑے گا اور قادیانیت کی عینک اتار کر قرآن و سنت کی تعلیمات کامطالعہ کرنا ہوگا۔ یہ ’خدائی حق‘ کا خود ساختہ تصور اتنا ہی باطل ہے جتنا کہ قرونِ وسطیٰ کی پاپائیت اور بادشاہوں کے ’خدائی حقوق‘ کا تصور۔ یہ محض طفل تسلی ہے اور حقائق سے فرار کی ایک صورت، ورنہ اس طریقہ سے زبردستی کوئی مسلمان ہوسکتا ہے، عیسائی نہ یہودی۔ کسی بھی الہامی مذہب کاپیروکار ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس مذہب کی مکمل تعلیمات پرایمان لایاجائے۔ ابھی چند ماہ پہلے مرزا ناصر احمد کے ایک پوتے قادیانیت سے تائب ہوکر اسلام لے آئے ہیں۔ دیگر قادیانی بھی اگر’مسلمان‘ کہلانا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی واحد راستہ یہی ہے۔ خود ساختہ و مزعومہ ’خدائی حقوق‘ کی سرنگ Tunnel سے گزر کر وہ اسلام کے صراطِ مستقیم تک نہیں آسکتے۔

    مرزا غلام احمد کے بیان کا وہ حصہ سخت قابل اعتراض ہے جس میں اُنہوں نے کہا:
    ’’ہم اقلیت نہیں، مسلمان ہیں۔ حضرت محمد1 کے غلام ہیں اور کسی کی مجال نہیں کہ ہم سے یہ حق چھین سکے۔‘‘

    یہ بیان آئین پاکستان سے صریحاً بغاوت ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔ اگر آج کوئی قادیانی یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ اقلیتی کمیونٹی کارکن نہیں، بلکہ اکثریتی جماعت یعنی مسلمانوں کی جماعت میںسے ہے، تو اس کا اعلان غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اسلامی ہے۔ قادیانیوں کی سوچ اور طرزِ عمل بے حد افسوس ناک ہی نہیں، اشتعال انگیز بھی ہے۔ قادیانیوں کی یہی وہ ضد ہے جوبالآخر فساد اور تصادم پر منتج ہوتی ہے۔ جب ان کے بارے میں مسلمانوں کی یہ متفقہ اور سوچی سمجھی رائے کہ وہ ’مسلمان ‘ نہیں ہیں تو پھر وہ ’ مسلمان‘ کہلانے پربضد کیوں ہیں؟ جومسلمان اس معاملے کے متعلق شدید حساس واقع ہوئے ہیں، اس طرح کی باتیں سن کر ان کے جذبات برانگیختہ ہوتے ہیں۔ وہ کسی صورت بھی قادیانیوں کو یہ اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ وہ ’مسلمان‘ ہونے کا اس طرح علیٰ الاعلان ڈھنڈورا پیٹیں۔ جب ایک شخص یہ کہتا ہے کہ ’’کسی کی مجال نہیں‘‘ تو فریقِ مخالف بھی رد عمل ظاہرکرسکتا ہے، اچھا تو مجال کی بات کرتے ہو، تم مسلمان ہو کے دکھاؤ۔‘‘ قادیانی ڈائریکٹر کا یہ لب و لہجہ کسی ’مظلوم اقلیت‘ کے نمائندے کا اُسلوب نہیں ہوسکتا۔

    حضرت محمد1کے غلام ہونے کادعویٰ بھی محل نظر ہے۔ قادیانی کے مرزا غلام احمد کا غلام کبھی بھی والی ٔمدینہ کا غلام نہیں ہوسکتا۔ جس طرح ایک مسلمان مرزا غلام احمد کاغلام نہیں ہوسکتا، اسی طرح کوئی قادیانی محمدعربی1 کا سچا غلام نہیں ہوسکتا۔ یہ محض سخن سازی اور فریب دہی ہے اور کوئی مسلمان یہ فریب کھانے کو تیار نہیں ہے۔ جب یہ سب کچھ ممکن ہی نہیں تو پھر قادیانی کس کو دھوکہ دیتے ہیں۔اپنے آپ کو یا کسی اور کو؟ اُنہیں ٹھنڈے دل سے یہ سوچنا چاہیے۔

    جہاں تک ان سے حق چھین لینے کی بات ہے، یہ بھی مغالطہ آمیز ہے۔ جب اُنہوں نے اپنی مرضی اور خوش دلی سے مرزا غلام احمد کاغلام بننا قبول کرلیاہے، تو پھر ان کے پاس کوئی مسلمانیت کا’حق‘ رہ ہی نہیں جاتا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ محمد1 عربی کے غلام ہونے کا دعویٰ کرسکیں۔حق بغیر استحقاق کے متعین نہیںہوتا۔ قادیانی اس طرح کا کوئی استحقاق سرے سے رکھتے ہی نہیں ہیںتو پھر یہ مبارزتِ طلبی کا انداز کیونکر اپناتے ہیں؟

    وہ پاکستان کے شہری ہیں اوربطورِ شہری اُنہیںتمام حقوق حاصل ہیں۔مگر محمد1 عربی کی غلامی کا حق حاصل کرنے کے لیے ریاست کی شہریت کا حصول ہی کافی نہیںہے۔ یہ ایمان و یقین اور عقیدے کا معاملہ ہے، اس کا فیصلہ شہری حقوق کی میزان میں نہیں، بلکہ ایمان بالرسالت اور ختم نبوت کے معروف معیاراور میزان کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے۔ قادیانی اطمینان رکھیں کہ وہ اقلیت تھے، اقلیت ہیں اور اقلیت رہیں گے۔ وہ خوامخواہ ’مسلمان‘ ہونے کی ضد نہ کریں، کیونکہ اس طرح کی باتوں کا فائدہ کچھ نہیں ہے۔ اگر وہ اس طرح کے دعوے کرتے رہیںگے تو صورتِ حال کے بگڑنے کے خدشات ہیں۔ ہمارے دانشور جو قادیانیوں کے مظلوم ہونے کے پراپیگنڈے پر یقین کرتے ہیں، اُنہیں مرزا غلام احمد کے مذکورہ بالا بیان کے اُسلوب پر ضرور غور کرنا چاہئے۔

    مرزا غلام احمدنے شکایت کی ہے کہ قادیانی مسجد کو مسجدنہیں کہہ سکتے، اُنہیں اذان دینے نہیں دی جاتی۔حتیٰ کہ قرآنِ مجید کی آیات تک لکھنے کی اجازت نہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ دائرئہ اسلام سے خارج ہیں توپھر یہ سب شکایتیں بلا جواز ہیں۔مساجد اور اذان تو شعائر ِاسلام ہیں۔یہ مسلمانوں کی ثقافت اور دین کی پہچان ہیں۔ قادیانیوں کو اپنی عبادت گاہون کو ’مساجد‘ کہنے اور ’اذان‘ دینے کی اجازت نہیں دی جاتی تو اس میں احتجاج کی کیا گنجائش ہے۔ وہ کیوں چاہتے ہیں کہ اپنی عبادت گاہوں کو ’مساجد‘ کہیں اور ان میںمسلمانوں کی طرح ’اذانیں‘ دیں۔ وہ ایسا اس لیے چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کودھوکے میںمبتلا کرسکیں۔ وہ پوری دنیا میں اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر تبلیغ کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان کے ہاتھ پر’اسلام‘ بھی لے آتے ہیں مگر اُنہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ ’قادیانیت‘ کو اسلام سمجھ کر اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے جو وہ اسلام کانام استعمال کرکے انسانیت کو دے رہے ہیں۔

    جب قادیانی ملت نے مسلمانوں سے اپنے جنازے تک الگ کرلیے تو اب وہ مسلمانوں کی طرح اذانیں دینے کی ضد کیوں کرتے ہیں۔ چوہدری ظفر اللہ قادیانی نے محمد علی جناح جیسے معتدل مزاج اور روشن خیال مسلمان کی نمازِ جنازہ بھی نہیں پڑھی تھی۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اُنہوں نے جواب دیا: ’’آپ مجھے ایک مسلم ریاست کا غیر مسلم وزیر یا ایک غیر مسلم ریاست کامسلم وزیر سمجھ لیں۔‘‘

    اس طرح قادیانیوں کے خلیفہ دوم مرزا بشیر الدین محمود سے ان کے ایک مرید نے سوال کیا کہ کسی غیر احمدی کااگر کوئی بچہ انتقال کرجائے توکیااس کی نمازِ جنازہ پڑھنا جائز ہے؟ اس کے جواب میں مرزا بشیرالدین محمود نے کہا: ’’میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر کسی عیسائی یا ہندو کا بچہ فوت ہوجائے تو کیا اس کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے۔’’ اس طرح کی متعدد مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ جب معروضی حقائق اس طرح کے ہوں تو ’مساجد‘ اور ’اذان‘ جیسے شعائر ِاسلام کو اپنانے کی خواہش رکھنا کیا معنی رکھتا ہے۔ معروف کالم نگار عطاء الحق قاسمی نے ۲۴؍ دسمبر ۱۹۹۱ء کے کالم میں تحریر کیا:

    ’’’احمدی‘ اور مسلمانوں میںجو چیز وجۂ نزاع بنی وہ مرزا غلام احمد قادیانی کی جعلی ’نبوت‘ کے علاوہ اس نومولود مذہب کی طرف سے مسلمانوں کی اس تمام ’ٹرمینالوجی‘ پر قبضہ تھا جوبزرگانِ دین اور مقاماتِ مقدسہ کے لیے مخصوص تھی۔ اپنے اصل مقاصد پرپردہ ڈالنے کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی نے خود کو ایسا ’نبی‘ قرار دیا جو اپنی شریعت نہیں لایا تھا، بلکہ حضور1 ہی کی شریعت کو نافذ کرنے کا دعویدار تھا۔چنانچہ موصوف نے ظلی بروزی کی بحث بھی چھیڑی، خود کو احمد (1) کا غلام ہی قرار دیا۔ لیکن ان کے ’صحابی‘ اس قسم کے شعر بھی کہتے رہے:

    محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
    اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
    محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
    غلام احمد کو دیکھے قادیان میں

    مرزا غلام احمد نے کہا ہے کہ ’’تمام احمدی محب وطن ہیں‘‘۔ نجانے ’محب ِوطن‘ ہونے سے ان کی مراد کیا ہے؟ آخر یہ کیسی ’حب الوطنی‘ ہے جو قادیانیوں کو اسرائیل میں اپنا مشن قائم کرنے سے باز نہیں رکھتی۔ کیا قادیانی ڈائریکٹر اسرائیل میں قادیانی مشن کی موجودگی کی تردید کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر اس ’حب الوطنی‘ کاڈھنڈور ا پیٹنے کا کیا فائدہ ہے؟

    مرزا غلام احمد کا یہ بیان درست معلوم نہیں ہوتا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے اور ’السلام علیکم‘ کہنے پر قادیانیوں کو سالوں کی سزائیں سنائی گئیں۔ ہم ان سے دریافت کرتے ہیں کہ وہ غیر مسلم ہوتے ہوئے مسلمانوں کے کلمہ طیبہ پڑھنے اور ’السلام علیکم‘ کہنے میں اس قدر دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟ اگر ان کے’نبی‘ نے اپنی ’امت‘ کے لیے کوئی کلمہ ایجاد نہیں کیاتھا تو وہ خود اسے ایجاد کرلیں۔ ہمارے بعض مسلمان بھی جو قادیانی ذہنیت سے کماحقہ آگاہ نہیںہیں، وہ بھی خیال کرتے ہیں کہ اگر قادیانی کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں تو پڑھنے دیں۔ وہ دراصل بہت سادہ لوح واقع ہوئے ہیں۔ اُنہیں جان لینے کی ضرورت ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کی ظلی و بروزی نبوت پر ایمان لانے کے بعد ان کے پیروکار’محمدرسول اللہ‘ میں ظلی و بروزی نبی کا تصور ذہن میں رکھتے ہیں۔ کیا اس بد خیالی کے ساتھ قادیانیوں کو مسلمانوں کا کلمہ پڑھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟

    قادیانی ڈائریکٹر کی پریس کانفرنس کی تفصیلات پڑھ کر ایک عام مسلمان پریشان ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ۲۸؍ مئی ۲۰۱۰ء کو قادیانیوں کی عبادت گاہوں میںہونے والی دہشت گردی کو قادیانی اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بلا شبہ یہ انتہائی گھناؤنی واردات تھی۔ اسلام میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی اس طرح اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کو ’جہاد‘ کا نام دیتا ہے تو اس کا دعویٰ اتنا ہی باطل ہے جتنا کہ قادیانیوں کا یہ دعویٰ کہ وہ مسلمان ہیں، اقلیت نہیں۔ اسلامی شریعت کی رو سے مسلم ریاست مسلمان اور غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔اس بارے میں کسی تفریق اور امتیاز کو روا رکھنا درست نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کے قادیانیوں نے کوئی ایسا جرم نہیں کیا کہ ان کی عبادت گاہوں کو ہولناک دہشت گردی اور انہیں عمومی ہلاکت کانشانہ بنایا جائے۔

    یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ علماے دین نے قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے ان کو جان سے مار دینے کی حمایت کبھی نہیںکی۔ مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ء میں اپنی فطری موت مرا، حالانکہ ۱۸۹۲ء میں دو سو علماے کرام نے اس کے کفر کا فتویٰ دیا تھا۔ اس کے بعد اس کے خلفا بھی اپنی موت مرے، اُنہیں کسی نے قتل نہیں کیا۔پرویز مشرف کے دورمیں قادیانیوں کو بے جا مراعات حاصل رہیں مگر ان کی عبادت گاہوں پرایسے حملے نہ ہوئے۔ غرض اس طرح کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے۔ مگر یہ مناسب نہیں ہے کہ قادیانی اس ہمدردی کی لہر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ کی آئینی ترمیم کو واپس لینے کی تحریک شروع کردیں اور اپنے ’مسلمان‘ ہونے کا اعلان کرتے پھریں۔ اس کا ردّعمل سامنے آسکتاہے اور ممکن ہے کہ قادیانی اس ہمدردی سے بھی اپنے آپ کو محروم کردیں جو اُنہیں مظلوم ہونے کے ناطے آج ہرطرف سے مل رہی ہے!!

  7. جزاک اللہ احمد بھائی … میں آپ کی بھرپور تائید کرتی ہوں …
    عقیدہ ختم نبوت جان ایمان ہے۔
    میرے بھائی جب جان نہیں تو ایمان کہاں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

  8. بے شک تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کرنا اور اس عقیدے کے دفاع کیلئے اپنی جان لڑادینا ایمان کا حصہ اور علامت ہے
    اور اس سعادت کا ملنا
    یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ۔ ۔ ۔ ۔ یہ بڑے نصیب کی بات ہے
    باجی آپ کی تائید و حمایت ایمان کی علامت و حرارت کی غماز ہے
    رب کریم اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں یہ ایمانی علامت و حرارت ہر مسلمان کے قلب میں جاگزیں فرمائے( آمین)
    جزاک اللہ باجی اللہ کریم اس تائید کے صدقے آپ کو دین ودنیا کی آسانیاں عطا فرمائے اور کل بروز قیامت شفاعت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرہ مند فرمائے آمین

  9. ترازی بیٹا سلامت رہو ،

    جب تک تم جیسے گفتار کے غازی ہمارے مسلم معاشرے میں رہیں گے انشاللہ ختم نبّوت کی شان دفاعی حصار میں رہے گی،اور اس کا حصار تو اللہ کریم نے قران میں صاف اور واضح آیات کے ساتھ ہی بتا دیا ہئے ،،تمھارے دلائل ہی تمام مسلما نو ں کے قلبی جذبات کی عکّاسی کر تے نظر آرہے ہیں ،

    یہ بد بخت سامراجی ،ان کا تو کام ہی مسلمانوں کی جمیعت کو پارہ پارہ کرنا ہے جیسے کہ ریاض احمد گوہر شاہی کا فتنہ ،یا ایران میں بہائ مذہب کی ترویج و ترقّی کا بیڑہ ا ٹھا نا
    اللہ پاک ہمارے معاشرے پر رحم کرے آمین

  10. نظامی صاحب

    آپ نے ملالحہ اور اُسکے والد کے بارے میں جو زبان استعمال کی ہے وہ آپکے حسنِ ظن کی منہ بولتی تصویر ہے۔ لیکن ملالحہ نے جس بہادری اور بارہ سال کی عمر میں دانشوری کی مثال پیش کی ہے اسکی نظیر مسلمانوں میں کم نظرآتی ہے۔ اورمجھے ملالحہ پر فخر ہے۔ رسولِ کریم اور قرآن نے تو یہودیوں اور عیسائیوں کی بھی برائ کی ہے۔آج آپ انکے ٹکڑوں پر کیوں پل رہے ہیں۔

    تراژی صاحب آپنے جس طرح احمدیوں کو غیر مسلم ثابت کیا ہے اس سے کوئ بھی انکار نہیں کرسکتا بشمول ملالحہ کے والد کے۔ لیکن آپنے ملالحہ کے والد یا میری بات کی روح کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی ۔ 1974 میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے جو قرارداد پیش کی تھی وہ ایک سیاسی فیصلہ تھا اور اس فیصلے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جاہل اور موقع پرست ملا کے ہاتھ میں فتوہ کا ایک ہتھیار آگیا جسے اُس نے اندھا دھند استعمال کرنا شروع کردیا اور اسنے اسماعیلی، شیعہ، بریلوی سب کو کافر کہنا شروع کردیا۔ آج جو پاکستان خون کا دریا بنا ہوا ہے اُسکی وجہ یہ ملا ہے جسے کلشنکوف ہماری 1974کی اسمبلی نے دی ہے۔میرے اپنے گھر سے جنازے اُٹھے ہیں کیونکہ میرا تعلق مسلمانوں کی ایک اقلیت سے ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 1974 سے قبل نہ ملا تین میں تھا نہ تیرہ میں۔ پاکستان میں یہ ملا اسلامی نظام چاہتا ہے اور بھارت میں یہی ملا سیکیولر نظام چاہتا ہے۔

  11. ھم خود کو اگر مسلمان کہتے ھیں اور امت محمدی ھیں تو ھمارا دین ایمان اس بات پر ھے کہ ھم حضرت محمد صلے اللہ علیہ واآلہ وسلم کو آخری نبی اور قران کو آخری کتاب سمجھیں اور یہ عقیدہ ھمارے لئے ھماری زندگی اور سے متعلقہ تمام معاملات سے زیادہ اہم اور ضروری ھے کہ ھمارا دین اس وقت تک مکمل نھیں ھوتا جب تک کے ھم اپنے نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کو اپنی جان مال اپنے عزیز و اقارب سے زیادہ اھم نا جانیں ۔ اور یہ بات سو فیصد سچ ھے دین اسلام ھے ھی عقیدہ ختم نبوت کا نام اور ھماری جان سے بھی زیادہ قیمتی اور اہم – الحمد اللہ

  12. سب سے پہلے تو میں احمد بھائی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں.
    دوسرا یہ کہ آپ کاسوال ہی بنیادی طور پر غلط ہے.
    ملک کے انتظامات ملکی آئین کی رو سے چلتے ہیں. ہمارے ملک کے آئین کے تحت اسلام کو دین مملکت کا درجہ حاصل ہے. نیز یہ کہ آئین کی رو سے پارلیمنٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ان نقاط کی تعریف و تشریح کرے جن سے اسلام و مسلمان کی جامع تعریف ممکن ہو. یہ عین ضرورت بھی ہے آئین کی.
    اس ہی سلسلے میں جو اہم پیش رفت کی گئی وہ یہ کہ رسول اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آخری نبی ماننا ایک مسلمان کے لیے ضروری قرار دیا گیا اور اس بات پر یقین رکھنا کہ ان کے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا.
    مسلمان کہلانے سے مسلمان ہونا ثابت نہیں ہوتا. اسلام کی تعلیمات اور عقائد کو مکمل طور پر ان کی روح کی مطابق اپنانا پڑتا ہے.

  13. جناب جعفری صاحب آپ نے فرمایا
    ”ترازی صاحب آپنے جس طرح احمدیوں کو غیر مسلم ثابت کیا ہے اس سے کوئ بھی انکار نہیں کرسکتا بشمول ملالحہ کے والد کے۔ لیکن آپنے ملالحہ کے والد یا میری بات کی روح کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی ۔ 1974 میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے جو قرارداد پیش کی تھی وہ ایک سیاسی فیصلہ تھا اور اس فیصلے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جاہل اور موقع پرست ملا کے ہاتھ میں فتوہ کا ایک ہتھیار آگیا، جسے اُس نے اندھا دھند استعمال کرنا شروع کردیا اور اسنے اسماعیلی، شیعہ، بریلوی سب کو کافر کہنا شروع کردیا۔ آج جو پاکستان خون کا دریا بنا ہوا ہے اُسکی وجہ یہ ملا ہے جسے کلشنکوف ہماری 1974کی اسمبلی نے دی ہے۔میرے اپنے گھر سے جنازے اُٹھے ہیں کیونکہ میرا تعلق مسلمانوں کی ایک اقلیت سے ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 1974 سے قبل نہ ملا تین میں تھا نہ تیرہ میں۔ پاکستان میں یہ ملا اسلامی نظام چاہتا ہے اور بھارت میں یہی ملا سیکیولر نظام چاہتا ہے۔”

    درست نہیں پہلی بات تو یہ کہ میں نے احمدیوں غیر مسلم ثابت نہیں کیا بلکہ احمدیوں نے اپنے عقائدونظریات کی بنیاد پر خود اپنے آپ کو غیر مسلم ثابت کیا ہے اور یہ اللہ و اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے میرا نہیں میں نے تو اس فیصلے کو تسلیم کیا ہے کیونکہ یہ ایک مسلمان کے ایمان کا اولین تقاضہ ہے دوسری بات یہ کہ 1974 کی اسمبلی کا فیصلہ سیاسی نہیں تھا بلکہ دین اسلام تقاضوں کا حامل تھا یہ فیصلہ ابتدائے اسلام سے موجود ہے اسمبلی نے تو اسے پہلی بار مملکت کے قانون کا درجہ دیا اعزاز حاصل کیا ہے ،اب رہی بات یہ کہ اس فیصلے سے ہر مکتبی فکر کے لوگوں کو کافر کہنے کی اجازت مل گئی تو ایسا نہیں ہے ،نہ ہی اس فیصلے سے کسی کے ہاتھ میں ایسا ہتھیار آیا ہے جس کی رو سے بقول آپ کے اسماعیلی، شیعہ، بریلوی سب کو کافر کہنا شروع کردیا جائے ،اسمبلی کا فیصلہ صرف اور صرف قادیانیوں اور لاہوری گروپ کیلئے ہے رہی بات فتوے کے ہتھیار کی تو وہ تو ہردور میں رہی امت کا ایک مکتبہ فکر دوسرے مکتبہ فکر کے لوگ کافر قرار دیتا رہا ہے ،تاریخ اس کی گواہ ہے ،پھر اس میں اسمبلی کے اس فیصلے کا کیا دوش؟کیا اسمبلی کے فیصلے سے پہلے علماء ایک دوسرے کے خلاف فتوے نہیں دیتے رہے آپ کیوں یہ الزام اسمبلی کے فیصلے پر لگاکر تاریخ کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

    شاید آپ کو یاد ہو کہ 1953 اور 1974 کی تحاریک ختم نبوت میں تمام مکتبہ فکر بشمول آپ کے اپنے جید علماء بھی شامل تھے اور 1974 کے فیصلے میں بھی ایسا ہی ہوا پھر آپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ آپ کا تعلق مسلمانوں کی اقلیت سے ہے اگر آپ اللہ کی وحدانیت ،رسول کی ختم نبوت قرآن کے کتاب اللہ اور سزاوجزا پر یقین رکھتے ہیں تو آپ ہمارے مسلم بھائی ہیں بحیثیت مسلمان ہم سب ایک ہیں اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اسلام دشمن یہودی و صلیبی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں ،پاکستان کا ملا کیا چاہتا یا ہندوستان کا ملا کیا چاہتا ہے ہمیں اس کیا غرض ہمیں تو یہ دیکھنا ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا چاہتے ہیں اور دین اسلام ہم سے کیا تقاضہ کرتا ہے اگر یہ بات ہم سمجھ جائیں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور آپس کی منافرت تعصب اور بغض وعناد ختم ہوسکتا ہے ۔

  14. قابل احترام محترمہ سیّدہ زائرہ عابدی صاحبہ،محترمہ سیدہ رافیعہ گیللانی اور بھائی شعیب صفدر صاحب آپ حضرات کی قیمتی آراء کا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ اللہ کریم ہم سب کو گفتار کے غازی کے بجائے کردار کا غازی بنائے آمین بحرمۃ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

  15. ترازی صاحب

    آپنے فرمایا ٰٰ’ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اسلام دشمن یہودی و صلیبی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں ٰ

    آپنے یہاں قول اور فعل کے تزاد کے سمندر کو کوزہ میں بند کردیا ہے۔ اگر یہود و صلیبی ایجنٹ اتنے برے ہیں تو ہم اجتماعی طور پر ان سے بھیک کیوں مانگ رہے ہیں ، ان کے ٹکڑوں پر کیوں پل رہے ہیں۔ کیا بجز ایران کوئ ایسا مسلمان ملک ہے جو ان سے بھیک نہ مانگ رہا ہو یا اپنے تحفظ کیلئے ان کی خوش آمد کر نہ کررہا ہو۔

    حدیث ہے کہ اگر کسی کا ایمان پرکھنا ہو تو اُسکی عبادت مت دیکھو ، اسکا لین دین دیکھو۔ میں قرآن پر ہاتھ رکھکر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے جتنا دھوکا مسلمانوں نے دیا ہے اُس کا ایک فیصد بھی یہود و صلیبی ایجینٹوں یا کسی دوسرے مذہب کے لوگوں نے نہیں دیا اور یقیناً میں ایسا واحد مسلمان نہیں ہوں۔

    گفتار کے غازی بن تو گئے کردار کے غازی بن نہ سکے۔

    یہ دنیا احمدیوں کو اتنی حقارت سے نہیں دیکھتی جتنی حقارت سے مسلمان بھائیوں کو دیکھتی ہے اور یہ ہمارے کرتوت ہی کا نتیجہ ہے۔ اس کے باوجود مجھے جو مذہبی آزادی ان یہود و صلیبی ایجینٹوں کے ملک میں حاصل ہے وہ پاکستان یا سعودی عرب میں نہیں ہے۔ جو قوم اقوال سے مالامال لیکن اعمال سے خالی ہوتی ہے اُسے اللہ بھی حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔

    انساں کو جو انسان سمجھ لے وہی انساں
    سب سے بڑا اللہ کا دنیا میں ولی ہے۔

  16. جناب جعفری صاحب

    عجیب بات ہے بات شروع کہاں سے ہوئی کہاں جاپہنچی اصل معاملہ تو رہ ہی گیا بہرحال یہ بھی کمال ہے کہ اصل بات پر سے توجہ ہٹادی جائے اگر مسلمان ممالک یہودی اور صلیبیوں کے ٹکتوں پر پل رہے ہیں تو اس میں میری یا آپ کی رضا مندی شامل نہیں جب ہم نے مکہ اور مدینہ سے اپنا رخ پھیر لیا اور واشنگٹن اور ماسکو کو اپنا قبلہ و کعبہ بنالیا تو ایسا تو ہونا ہی ہے ۔آج بھی دین کی سمجھ بوجھ رکھنے والا مسلمان اس بات پو پسند نہیں کرتا کہ یہودی اور عیسائیوں کے آگے ہاتھ پھیلایا جائے رہی بات مسلمانوں کا آپ کو دھوکہ دینے کی تو اس میں دین اسلام کا کیا قصور ہے ۔
    صلیبی و یہودی دنیا قادیانیوں کو کیوں حقارت سے دیکھے گی وہ تو ان کے پروردہ نمک خوار اور ایجنٹ ہیں بھلا اپنے پیدا کردہ کو کوئی حقارت سے بھی دیکھتا ہے رہی مذہبی آزادی کی بات تو ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ یورپ و امریکہ وغیرہ میں مسلمانوں کو کتنی مذہبی آزادی حاصل ہے
    ان تمام باتوں کا کوئی مقصد نہیں اصل بات جو بلاگ میں کہی گئی ہے وہی ہے اس پر بات کریں تو زیادہ بہتر ہے وگر نہ اس بحث کا کچھ حاصل نہیں

  17. اسلام علیکم
    سلامت رہئے بھائی احمد ترازی اللہ آپ کو لمبی عمر صحت اور سلامتی کے ساتھ عطا فرمائے ۔
    ختم نبوت پر ایمان ہی مسلمان کی پہچان ہے اور آپ نے حق بات کی کہ اللہ کے حکم میں موجود ہے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا ۔ ہمارا عقیدہ یہ ہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ختم المرسلین ہیں
    ہزاروں درود و سلام نبی پاک پر ۔
    میں آپ کی تائید کرتی ہوں کہ لا دینی قوتوں کے ہاتھوں پھل پانا اور اس کو اپنی شہرت کا زریعھ بنا نا کوئی خوبی نہیں ۔بے شک ملا لہ نے جو کیا زبردست تھا لیکن پاکستان میںہزاروں ملا لائیں ان دھشت گردوں کا شکار ہو کر جان کھو بیٹھیں یا معزور ہو گئیں لیکن صلہ صرف کسی ایک کو دینا یہ کیا بوالعجبی ہے ۔ اس طرح نوازنا باقی ملا لاؤں سے نا انصافی نہیں ہے کیا ؟ مجھے ملالہ کے حادثے کا شدید دکھ ہے لیکن وہ بچیاں جو اسی دھشت گردی کے باعث مجبور اور پریشان ہیں ان کا ہاتھ کیوں نہیں تھامتا امریکہ یا برطانیہ۔

    بھائی ترازی سب سے اہم نکتہ یہ ہی ہے جو آپ نے تحریر فرمایا

    (اگر مسلمان ممالک یہودی اور صلیبیوں کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں تو اس میں میری یا آپ کی رضا مندی شامل نہیں جب ہم نے مکہ اور مدینہ سے اپنا رخ پھیر لیا اور واشنگٹن اور ماسکو کو اپنا قبلہ و کعبہ بنالیا تو ایسا تو ہونا ہی ہے ۔آج بھی دین کی سمجھ بوجھ رکھنے والا مسلمان اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ یہودی اور عیسائیوں کے آگے ہاتھ پھیلایا جائے رہی بات مسلمانوں کا آپ کو دھوکہ دینے کی تو اس میں دین اسلام کا کیا قصور ہے ۔
    صلیبی و یہودی دنیا قادیانیوں کو کیوں حقارت سے دیکھے گی وہ تو ان کے پروردہ نمک خوار اور ایجنٹ ہیں بھلا اپنے پیدا کردہ کو کوئی حقارت سے بھی دیکھتا ہے رہی مذہبی آزادی کی بات تو ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ یورپ و امریکہ وغیرہ میں مسلمانوں کو کتنی مذہبی آزادی حاصل ہے)

    ختم نبوت پر ایمان لانا ہی اساس ہے ایمان کی ۔نبوت کے دعوے تو پچھلی صدیوں میں بہت سوں نے کئے تھے لیکن سب جھوٹے ہی ثابت ہوئے جیسے یہاں امریکہ میں بھی کتنی دفعہ حضرت عیسیٰ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ۔اللہ ہم سب کو معاف کرے ہماری توبہ کو قبول فرمائے ۔اور ہمیں ایمان کی سلامتی عطا فرما ءے آمین

  18. محترمہ عالم آرا آپا السلام علیکم

    اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے یقینا درست فرمایا آپ نے لیکن اس ساری گفتگو میں ہمارے نزدیک سب سے اہم بات وہی ہے جو ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ ”پاکستان کا ملا (دین فروش مولوی ) کیا چاہتا ہے یا ہندوستان کا ملا کیا چاہتا ہے ؟ ہمیں اس کیا غرض ،ہمیں تو یہ دیکھنا ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا چاہتے ہیں اور دین اسلام ہم سے کیا تقاضہ کرتا ہے، اگر یہ بات ہم سمجھ جائیں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور آپس کی منافرت تعصب اور بغض وعناد ختم ہوسکتا ہے ۔”

  19. ختمِ نبوت پر ایمان مسلمان ہونے کیلئے ایک شرط ہے ۔ اس نکتہ سے کونسا مسلمان اختلاف کرسکتا ہے۔ لیکن سیاست کے ساتھ مذہب کی آمیزش سے صرف مسلمانوں ہی کو نہیں دوسری قوموں کو بھی سخت نقصان ہوا ہے۔ ایک ہزار سال قبل چب یورپ پر گرجہ کا تسلط تھا وہاں بھی خونریزی ہورہی تھی۔ اگر یہودی اور عیسائ اتنے ہی برے ہیں تو پھر انکے ملکوں کی طرف ہمیں نقلِ مکانی کرکے ان میں آباد نہیں ہونا چاہئے۔ ان سے روٹی نہیں مانگنی چاہئے۔ یہ ایک معمہ ہے کہ مسلمان انکو برا بھی کہہ رہے ہیں اور ان ہی کے گھر مین پنہاں بھی لے رہے ہیں۔ سبحان اللہ

  20. واہ ظفر جعفری صاحب کمال ہے جب آپ نے بات شروع کی تو کہا”ملالحہ کے والد کا خیال ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک عمل نے ہمیں صدیوں پیچھے اندھیروں میں دھکیل دیا اور خون کے دریا میں غرق کردیا۔ قومی اسمبلی کا وہ عمل احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینا تھا ۔ آج پاکستان میں جو قتل وغارتگری ہورہی ہے وہ ہمارے اس گناہ کا نتیجہ ہے۔ اس گھناؤنے عمل کی وجہ سے آج ایک مسلمان دوسرے کو کافر کہہ رہا ہے۔ ”

    پھر فرمایا”1974 میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے جو قرارداد پیش کی تھی وہ ایک سیاسی فیصلہ تھا اور اس فیصلے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جاہل اور موقع پرست ملا کے ہاتھ میں فتوہ کا ایک ہتھیار آگیا جسے اُس نے اندھا دھند استعمال کرنا شروع کردیا اور اسنے اسماعیلی، شیعہ، بریلوی سب کو کافر کہنا شروع کردیا۔ آج جو پاکستان خون کا دریا بنا ہوا ہے اُسکی وجہ یہ ملا ہے جسے کلشنکوف ہماری 1974کی اسمبلی نے دی ہے۔میرے اپنے گھر سے جنازے اُٹھے ہیں کیونکہ میرا تعلق مسلمانوں کی ایک اقلیت سے ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 1974 سے قبل نہ ملا تین میں تھا نہ تیرہ میں۔ پاکستان میں یہ ملا اسلامی نظام چاہتا ہے اور بھارت میں یہی ملا سیکیولر نظام چاہتا ہے۔”

    پھر کہا”حدیث ہے کہ اگر کسی کا ایمان پرکھنا ہو تو اُسکی عبادت مت دیکھو ، اسکا لین دین دیکھو۔ میں قرآن پر ہاتھ رکھکر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے جتنا دھوکا مسلمانوں نے دیا ہے اُس کا ایک فیصد بھی یہود و صلیبی ایجینٹوں یا کسی دوسرے مذہب کے لوگوں نے نہیں دیا اور یقیناً میں ایسا واحد مسلمان نہیں ہوں۔گفتار کے غازی بن تو گئے کردار کے غازی بن نہ سکے۔یہ دنیا احمدیوں کو اتنی حقارت سے نہیں دیکھتی جتنی حقارت سے مسلمان بھائیوں کو دیکھتی ہے اور یہ ہمارے کرتوت ہی کا نتیجہ ہے۔ اس کے باوجود مجھے جو مذہبی آزادی ان یہود و صلیبی ایجینٹوں کے ملک میں حاصل ہے وہ پاکستان یا سعودی عرب میں نہیں ہے۔ جو قوم اقوال سے مالامال لیکن اعمال سے خالی ہوتی ہے اُسے اللہ بھی حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔”

    اب کہہ رہے ہیں”سیاست کے ساتھ مذہب کی آمیزش سے صرف مسلمانوں ہی کو نہیں دوسری قوموں کو بھی سخت نقصان ہوا ہے۔ ایک ہزار سال قبل چب یورپ پر گرجہ کا تسلط تھا وہاں بھی خونریزی ہورہی تھی۔ اگر یہودی اور عیسائ اتنے ہی برے ہیں تو پھر انکے ملکوں کی طرف ہمیں نقلِ مکانی کرکے ان میں آباد نہیں ہونا چاہئے۔ ان سے روٹی نہیں مانگنی چاہئے۔ یہ ایک معمہ ہے کہ مسلمان انکو برا بھی کہہ رہے ہیں اور ان ہی کے گھر مین پنہاں بھی لے رہے ہیں۔ سبحان اللہ”

    عجب معمہ کیا بات کی ایک بات بھی آپ کے شروع کردہ بلاگ اور اس کے جواب میں دیئے گئے دلائل سے مطابقت نہیں رکھتی کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ اسی لیے پہلے عرض کی تھی کہ ”ان تمام باتوں کا کوئی مقصد نہیں اصل بات جو بلاگ میں کہی گئی ہے وہی ہے اس پر بات کریں تو زیادہ بہتر ہے وگر نہ اس بحث کا کچھ حاصل نہیں”

  21. اسلام علیکم
    میرا خیال ہے کہ ہم بہت سی باتوں میں تشنہ علم رکھتے ہیں ۔یہ بات میں اپنے لئے لکھ رہی ہوں ۔دنیا اللہ نے بنائی ہر زی روح کو اس نے تخلیق کیا اسی طرح ہر انسان جو دنیا میں ہے اللہ کی ہی تخلیق ہے ۔ہمیں ملنا جلنا سب سے چاہئے لیکن انہیں اپنے اوپر مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔ہم ہر بات میں انکی نقل کرنے لگے ہیں ،جو کسی صورت بھی جائز نہیں لگتی ۔ کیونکہ رزق بھی وہیں سے ملتا ہے جہاں سے اللہ نے مقدر کر دیا ہے ۔ اس لئے ہم جائینگے وہیں جہاں قسمت میں لکھا ہے لیکن اس میں مجھے یہ تدبیر لگتی ہے کہ ہم جب اچھی طرح اچھے اصولوں کو اپناتے ہوئے اللہ کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے ان ممالک میں رہتے ہیں تو اسلام پھیلتا ہے لوگ ہمارے دین میں شامل ہوتے ہیں ۔لیکن جو کردار ہم اپنا رہے ہیں تو ہم اس برکت سے بھی دور ہو رہے ہیں جو ہمیں اس نقل مکانی سے حاصل ہو نا چاہئے ۔
    کیونکہ ہجرت ہمارے پیغمبروں نے بھی کی اور ہمارے اسلاف نے بھی کی ۔
    ہم ملاؤں کو جو بھی کہیں لیکن ان کے پیچھے بھی ہم ہی ہیں۔ ہم جب تک اچھے برے کی تمیز خود میں پیدا نہیں کرینگے یہ دکھ اٹھاتے رہینگے ۔ بات یہ ہے کہ سب سے بڑا حکم ہے کہ مفہوم ’’ تم سوچتے سمجھتے کیوں نہیں ‘‘ ہم نے اس اہم فریضے کو دوسروں کو سونپ دیا ہے بس انگلی پکڑ کر چلنے لگے ہیں ، اس لئے ہم موردِ الزام کسی کو بھی نہیں ٹہرا سکتے ۔ ہم کیوں خود تحقیق نہیں کرتے کہ ہمیں حکم کیا دیا گیا ہے ۔ مولانا بھی ضروری ہیں کہ وہ ہمیں وہ علم دیتے ہیں جو ان کے پاس ہے اسے پرکھنا ہماری زمے داری ہے ۔ یہ میری سوچ ہے اس سے کسی کا بھی متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
    نہ یہودی برا ہے نہ عیسائی برا ہے اس کا فیصلہ ربِ کریم نے اپنے احکامات میں کر دیا ہے کہ وہ کیا ہیں ۔مجھے بس ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ہم سب کو تو جنت میں لے جانے کا شوق رکھتے ہیں ۔جیسے یہاں بھی اکثر یہ بحث رہتی ہے کہ عیسائیوں کے جو نیک کام ہیں ان کا صلہ کیا ہے ۔جبکہ ہمارا پروردگار فرماتا ہے کہ مفہوم ’’ انکے لئے دنیا ہے اور تمہارئے لئے آخرت ‘“ یعنی دین اور دنیا دونوں ۔تو سمجھنا چاہئے کہ ہم وہ خوش قسمت لوگ ہیں جن کے پاس علم کے خزانے موجود ہیں صرف ان سے فائدہ اٹھانے کی بات ہے ۔اور یہ سارے مغربی ممالک جو ترقی کر رہے ہیں سب ہماری کتاب کو پڑھتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں جھوٹ نہیں بولتے ایک دوسرے پر بلا وجہ تہمتیں نہیں رکھے ،بے ایمانی نہیں کرتے ۔اپنے ملک اور اپنی قوم سے وفادار ہیں اس کے لئے دوسروں کو روند ڈالتے ہیں ڈرون حملے کرتے ہیں اور ہم سب کو اآپس میں لڑاتے ہیں ۔ہم میں ایمانی طاقت اتنی بھی نہیں کہ ہم ان سے امداد لینا چھوڑ دیں تاکہ ان کے شر سے بچ سکیں ۔
    میری کڑوی باتوں کو معاف کر دیجئے گا مگر یہ وہ سب ہے جس پر ہم توجہ نہیں کرتے ۔
    مجھے یہاں بہت لوگوں نے بتایا کہ کینیڈین بھی قرآن کریم کا ترجمہ پڑھتے ہیں اور یہ بات اب امریکہ میں بھی عام ہے یہاں کی ہر لائبریری میں ہماری کتاب موجود ہے انگریزی ترجمے کے ساتھ
    الحمدُ للہ کہ ہم سب بہ حیثیت مسلمان سوچنے سمجھنے اور عمل کرنے کی طرف مائل بھی ہیں اور اپنی کمزوریوں کو محسوس بھی کرتے ہیں اور شاید یہ ہی ایمان ہے ، کہ کھل کر غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا جائے ،
    بھائی احمد ترازی میں اآپ کو اس معاملے میں ہمیشہ پہل کرنے پر ہزاروں دعائیں دیتی ہوں ، جزاک اللہ خیر
    محترم ظفر جعفری بھائی اللہ فرماتا ہے کہ اس کے حکم کے بغیر پتہ نہیں ہلتا تو ہم تو کہاں اپنی مرضی ساآ جا سکتے ہیں ۔ پناہ دینے والا بھی وہ ہی ہے ۔اور رزق بھی ہمیں وہیں سے ملے گا جہاں سے وہ مالکِ کل چاہے گا ۔ لیکن ہاتھ پھیلانے کی ممانعت ہے بلا شک ہمیں اس سے پناہ مانگنی چاہئے کہ ہم ان سے روٹی مانگیں میں اس بات پر آپ سے بالکل متفق ہوں ، کہ یہ بہت بڑی زلت ہے ہم پر کہ ہم ان کے قرضوں میں دبے ہوئے ہیں ۔
    کوئی بھی بات بار خاطر ہو تو درگزر کی درخواست
    عالم آرا

  22. یہاں مختلف موضوع اکٹھے ہو چکے ہیں جن میں ملا از اور احمدیوں کا کفر میری نظر میں دو الگ موضوع ہیں۔ اس لئے کشاں کشاں دونوں پہلوں پر الگ خیال پیش خدمت ہے۔
    علامہ اقبال علیہ الرحمۃ نے مقننہ کا جو نظریہ دیا تھا وہ اجتہادی مقننہ تھی۔ اب ہمارے پاس مسئلہ یہ ہے کہ پرائمری فیل بچے جب اکوڑہ خٹک میں چودہ پندرہ برس گزار لیتے ہیں اور استادی طریقوں سے سب کچھ سیکھ سیکھا جاتے ہیں تو مفتی، ملا اور حتی کہ خلیفۃ المسلمین بن بیٹھتے ہیں۔ عوامی عطیات اور طاقت کے بل پر اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں اور من مانی قانون سازی کرتے ہیں۔ معروف زمانہ شریعت بل اور اسکے بعد توہین صحابہ و اہل بیت بل ہماری اسمبلیوں میں اعظم طارق نامی شخص لے کر آتا رہا۔ اس سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ جب پڑھے لکھے لوگ اپنی عقل ان اندھوں کو بیچ کر نا بینا مقلد بن جاتے ہیں۔ نتیجتاً آج کا پاکستان برآمد ہوتا ہے۔
    لیکن اقبال کے فلسفے پر عمل کیا جائے تو اس مقننہ میں علی لاریجانی، علی اکبر ولایتی، احمدنژاد جیسے لوگ آتے ہیں جن میں ہر ایک علوم دین کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے میدان کا فلاسفی، استاد اور یا ماہر تعلیم ہے۔ اب ہماری عقل کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہمیں ملا عمر کی مقننہ کے سامنے سر خم کرنا ہے یا کسی سمجھدار مقننہ کو اختیارات تفویض کرنا ہیں جو ہمیں جوابدہ بھی ہو۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خود ایران بھی اسقدر تعلیم یافتہ افراد مقننہ کے باوجود ابھی تک فلسفہء اقبال کا شاید دس فیصد بھی نہیں پا سکا۔

    جہاں تک احمدیوں کے کافر ہونے کا تعلق ہے تو ہم انہیں احمدی نہیں بلکہ میرزائی کہتے ہیں، جبکہ وہ خود اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں۔ ان کو کافر قرار دینا سیاسی طور پر کیسا تھا مجھے نہیں معلوم، لیکن دین کی رو سے وہ کافر ہیں، کوئی انہیں کافر کہے یا نہ۔ احمدیوں کی بڑھتی ہوئی یورش کے سبب علماء نے عدلیہ میں بھی سرکار رسالتمآب کی وکالت کا شرف پایا اور عقیدہء ختم نبوت پر دلائل دے کر میرزا غلام کو کاذب ثابت کیا۔ اس فیصلے کے پس پردہ بینا اور با شعور عوام اور علماء کی محنتیں سرگرم عمل تھیں۔ تا ہم یہ افسوس ہے کہ باقی مسلم ممالک نے اس ضمن میں کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے۔
    ہمارے یہاں کی دہشت گردی اور شدت پسندی احمدیوں کو کافر کہنے کے سبب سے نہیں بلکہ ضیاء الحق یعنی ضیاع الحق کے عہد میں سپاہ صحابہ نامی تنظیم کی صدارتی سرپرستی کے سبب سے پھیلی۔ جب نقص امن کے سبب کبھی ملا حق نواز جھنگوی کو کبھی پولیس گرفتار کرتی تھی تو صدر مملکت تمام پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر خود ڈپٹی کمشنر جھنگ کو فون کیا کرتے تھے۔ پولیس اور انتظامیہ کے پاس اب بھی شاید ضیاع الحق کے لکھے صدارتی فرمان بعنوان ریسپکٹ علماء پڑے ہونگے۔ خود میرزائی بھی شیعہ و سنی کے بد ترین دشمن ہیں اور کسی کو معاف کرنے کے قائل نہیں ہیں۔
    ہم نے دین کو بنی امیہ کی مرضی کے سانچے کے سوا دیکھا ہی نہیں۔ ورنہ دین آدمیت سکھاتا ہے، امن وامان کا ضامن ہے اور عبدیت کے ساتھ خدمت خلق کا چارٹر ہے۔ اقبال نے اسی لئے کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اب ہم نے دین ہی کو چنگیزی بنا ڈالا تو اس میں دین کا کوئی قصور نہیں ہے۔

  23. محترمہ عالم آراء آپا آپ کی دعائیں ہمارے لیے رب کا فضل و کرم ہیں
    جناب محترم و مکرم ہمارے بزرگ ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کی شرکت و تائید اللہ رب العزت کے کرم اور اس کے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ عنایت کا ثبوت ہے کہ اس نے ہمیں اپنے حبیب کے مرتبہ ختم نبوت پر لکھنے کی توفیق عطا فرمائی

    بھائی سید مصباح حسین کی بات حقیقت حال کی عکاس اور حالات و واقعات کی درست عکاسی کرتی ہے ہم آپ تمام کے دل کی گہرائیوں سے شکرگزار اور بارگاہ رب العزت میں آسانیوں کیلئے دعا گو ہیں جزاک اللہ اللہ کریم آپ سب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے آمین بحرمۃ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

  24. ترازی بیٹے جو انسان گفتار کا غازی ہوتا بحمدللہ ،تو اس کے اندر پہلے ہی ایک ایسا غازی کردارتخلیق ہو چکا ہوتا کہ اگر اس کے سامنے کوئ ناگوار دینی مر حلہ درپیش آ جائے تو پھر وہ اپنے انجام کو سوچے بغیر حق کے سامنے سینہ سپر ہو جاتا ہے جس کی جیتی جاگتی مثال ایک ما ضی کا علم دین شہید گزر چکا ہے اور دوسرا پاکستان کی جیل میں ہے ،کیا اس کو اپنا انجام معلوم نہیں ہو گا ،وہ ایک سادہ سا انسان ہے لیکن اس کے اندرکا غازی وقت آنے پر جاگ اٹھا ،میں ا پ کے اس قلمی جہاد پر بلاشک و شبہ ناز کرتی ہوں اور اگر پاکستان میں قادیانی فتنے کے آگے بند نہیں باندھا جاتا تو یہ پاکستان کے حق میں نہائت ہی غلط ہوتا ،

    میں اپنے ہم نشینوں سے معذرت کے ساتھ دست بستہ عرض کررہی ہوں کہ یہ جو پاکستان میں آج کی دہشت گردی ہے اس کا تعلّق آ ج کے دور سے نہیں بلکہ چودہ سو برس سے ہے یہ خونی تحریکیں ہر دور میں مسلمانوں کے لئے آزما ئشیں لے کر آتی ہیں کبھی کسی نام سے کبھی کسی نام سے لیکن ان کی عمریں دس برس سے زیادہ کی نہیں ہو تیں ہیں ،پھر ان تحریکوں کے سرپرست جہنّم واصل ہوتے ہیں تو یہ تحریک بھی اپنی موت آپ مر جاتی ہے

    ادیان عالم کی کتابوں کے مطالعے سے یہ بات ثا بت ہے ،ان تحریکوں کے زیادہ تر ڈانڈے چرچ کے خفیہ اجلاسوں سے جا ملتے ہیں ،یہ انشاللہ وقت آنے پر جیسے جیسے ان کے سرپرست جہنم واصل ہوں گے اپنی موت آپ مرتی جائیں گی انشاللہ اور ہمارا پیارا وطن مملکت اسلامی پاکستان ، اللہ کے فضل و کرم کے سائے میں لہلہائے گا ،

    اہل سنّت اور اہل تشیع میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کس دور میں نہیں کی گئ لیکن الحمد للہ ہم آ ج بھی ایک ہیں اور تا قیامت انشا للہ ایک رہیں گے ،فنا ہون گے یہ یہودی ایجنٹ دہشت گرد ، انشاللہ

    ایک اور گزارش یہ ہے کہ اس علمی پلیٹ فارم پر کوئ کسی کی رائے سے نظریاتی اختلاف ضرور کرے کہ یہ اس کا حق ہئے لیکن دل کو میلا نہیں ہونے دے ورنہ آئندہ صحت مند مسابقت کا در بند ہوجانے کا احتما ل ہوتا ہے

    سب ساتھیوں ہم نشینوں کے لئے دعائے خیر کے ساتھ فی امان اللہ

    دعاگو زائرہ بجّو

  25. جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے صلیبی و یہودی بغل بچہ فتنہء قادینت کے دجالی مذہب اور اس کے دجالی بانی مرزا غلام احمق کے شر اور اسلام دشمنی کیخلاف قلم اٹھا کر غلامیء مصطفےٰ کا حق ادا کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

  26. فاروق درویش جزاک اللہ آپ کی آمد ہمارے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہے
    عالمی اخبار کے قارئین کیلئے عرض ہے کہ جناب فاروق درویش صاحب مجاہد ختم نبوت کے قافلے کے سینئر مجاہد ہیں اور آپ کا شعبہ ہی دفاع ختم نبوت اور ردقادیانیت ہے موصوف اس موضوع پر ایک اتھارٹی تسلیم کیئے جاتے ہیں خوش آمدید جناب فاروق درویش صاحب اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی آسانیاں عطا فرمائے آمین

  27. محترمہ سیّدہ زائرہ عابدی صاحبہ

    آپ بخوبی واقف ہیں کہ اسلام امن و آتشتی کا مذہب ہے اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے یہ تمام گفتگو عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے کی گئی اور جو غلط محسوس ہوا اس کا قرآن و حدیث اور اجماع امت کی روشنی میں برملا اظہار کیا جس میں ادارہ عالمی اخبار کا بھی تعاون اس حوالے سے شامل رہا کہ ادارے نے تمام آراء کو قطع و برید کے بغیر شامل اشاعت ہونے دیا۔

    خدا گواہ ہے کہ اس تمام گفتگو میں کسی ذاتی پرخاش ،نفرت و عداوت اور رنجش کا عمل دخل نہیں نہ ہی جناب ظفر جعفری صاحب کی توہین و تنقیص مقصود رہی اور نہ ہی اپنی علمی بڑائی کا اظہار تھا بلکہ انتہائی دیانت متانت اور ادب کے ساتھ جناب ظفر جعفری صاحب کے اٹھائے گئے نقاط سے علمی اختلاف وہ بھی دین کی روشنی میں کیا جو کہ اصولی اور ایسا نظریاتی ہے جس کی بنیاد پر ایمان کا داومدار ہے اور یہ بھی اس لیے کہ جتنا علم و فہم اللہ نے ہمیں عطا کیا ہے اس کا تقاضہ تھا کہ اصل حقائق سامنے لائیں جائیں اور الفاظوں کے گورکھ دھندے کے الجھاؤ میں الجھ کر جنم لینے والی بدگمانی و بدعقیدگی کو پھیلنے سے روکا جائے۔

    چنانچہ دین کے عطا کردہ فہم کی روشنی میں اس فرض کو ادا کرنے کی پوری کوشش کی مگر تاحال جناب ظفر جعفری صاحب کی جانب سے ہماری طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی سوال یا گفتگو وہ جواب نہیں ملا جو بلاگ کا تقاضہ تھا بلکہ انہوں نے کئی موقعوں پر جو جوابات دینے کی کوشش کی اس میں بات کو اصل موضوع سے ہٹا کر کہیں اور لے گئے حالانکہ بارہا ہم نے اس جانب بھی ان کی توجہ مبزول کرائی مگر اس کے باوجود ہمارے دل میں ان کیلئے کسی قسم کی کوئی رنجش اور بدگمانی نہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں جناب ظفر جعفری صاحب بھی عقیدہ ختم نبوت پر اسی طرح کامل یقین رکھتے ہیں جس طرح ہم آپ اور دیگر بلاگ کے شرکاء ہے۔

  28. ایک ہزار سال قبل چب یورپ پر گرجہ کا تسلط تھا وہاں بھی خونریزی ہورہی تھی۔

    کیونکہ چرچ کے ٹھیکیداروں نے اس وقت کے عوام کو اپنے عیش و آرام کی خاطر ٹیکسز کے گرانبار جہنّم میں جھونک دیا تھا اور عوام کے اندر پھوٹ ڈالنے والے ایجنٹ چھوڑ دئے تھے تاکہ عوام لڑتے اور مرتے رہیں اور چرچ کی عیاشیو ں میں کوئ دخل اندازی کرنے کا مجاز نا ہو جس طرح آج ہمارے پاکستان کا حال ہئے یہی حال اس وقت کے یورپ کا تھا
    یہ جملہ آج کا پاکستان بمقابلہ یورپ رکھئے ،چرچ پر غلبہ کس نے دیا تھا ،وہاں کی قومی اسمبلی نے ؟ یا وہاں کے عوام نے ؟ پاکستان میں ان عناصر کا غلبہ پانے کی توفیق کس نے دی گزرے ہوئے کل میں کس نے دی ؟ پاکستان کی اس اشرافیہ نے جسنے لیاقت علی خان جیسے مدبّر رہنما کو گولی سے ٹھنڈا کر دیا تو پاکستان کے اندر ہر وہ رہنما ٹھنڈا کر دیا گیا جو میرے وطن کو صحیح خطوط پر لے کر چلتا چاہے وہ زولفقار علی بھٹّو تھے یا بینظیر بھٹّو ہوئیں جب مسند اقتدار خالی ہو گئ تو چور اچکّے راہزن لٹیرے لیکن چرچ کے لاڈلے ہمارے سرپرست اعلٰی بن گئے اور آج کا پاکستان دنیا مین بدنام ہو گیا یہودی اشرافیہ کی یہی مرضی تھی کہ اگر ہمارے پروردہ قادیانیوں کو سرپرست نہیں بناؤ گے تو ہم تم کو چین سے جینے نہیں دیں گے

    آج کے پاکستان کی زیاں القوم کے ضیاع الحق سے پہلے کا پاکستان دنیا کا سربلند ملک تھا ضیاعالحق نے یذیدی ٹولے کو اسمبلی میں بھی جگہ دی اور اپنے سر آنکھوں پر بھی جگہ دی اس سرپرستی کی ڈانڈیاں سعودی عرب سے ہوتی ہوئ پھر چرچ کی گھنٹیوں جا ملتی ہیں ،یہ یذیدی ٹولہ چودہ سو برس پہلے بھی چرچ کا غلام تھا اور آج بھی کھلے خزانے چرچ کا ہی غلام ہئےجس کا دل چاہے زراسی دیر کو غور کر کے دیکھ لے ،میں کو ئ محقّق نہیں ہوں ایک ایسی گھریلوعورت ہوں جس کے دن کا بیشتر حصہ حصول روزگا ر میں گھر سے باہر گزرتا ہئے
    صرف اپنی آنکھوں دیکھے تجربات بیان کئے ،اگرغلط بیانی معلوم ہو تو تصحیح کر دی جائے،

    پروردگار عالم میرے آقا سرکار مدینہ خاتم النبیّین حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے تصدّق میں جان نثاران حرمت( نبئ کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم )کو سلامت رکھّے اور وہ دین اسلام جس کی خاطر امام حسین علیہ السّلام نے اپنے پاکیزہ خانوادے کے ہمراہ زبح عظیم کی ،منزلت پائ اس کو تا قیامت لہلہاتا رکھّے آمین
    پھونکون سے یہ چراغ بجھایا ناجائے گا

  29. محترم فاروق درویش بھائی کو بلاگ فیملی میں سب کی طرف سے خوش آمدید ۔۔۔ یقیننا آپ کی آمد ہم سب کے لئے باعث برکت و فخر ہو گی ۔ بہت بہت شکریہ آپ یہاں تشریف لائے اور ہم سب کا حوصلہ بڑھایا ۔۔۔

  30. محترمہ سیّدہ زائرہ عابدی صاحبہ
    ہم آپ کی دعا ”پروردگار عالم میرے آقا سرکار مدینہ خاتم النبیّین حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے تصدّق میں جان نثاران حرمت( نبئ کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم )کو سلامت رکھّے اور وہ دین اسلام جس کی خاطر امام حسین علیہ السّلام نے اپنے پاکیزہ خانوادے کے ہمراہ زبح عظیم کی ،منزلت پائ اس کو تا قیامت لہلہاتا رکھّے آمین
    پھونکون سے یہ چراغ بجھایا ناجائے گا۔” پر دل کہ گہرائیوں سے آمین کہتے ہیں۔

    نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خنداں زن
    پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

  31. جیتے رہئے بیٹا ،اللہ پاک کریم اپنے محبوب حبیب خاتم المرسلین حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے صدقے آپ کو دین دنیا کی اعلٰی اور بے مثال نعمتیں عطا کرے

    آپ زرا عیّار دشمن کی عیّاری دیکھئے ابھی حال کےبرسوں کی ہی بات ہئے جب گوہر شاہی فتنہ اٹھا دیا گیا کہ چاند ستاروں میں ان کی نبوّت کی دلیلیں مع تصاویر کے پیش کرنا شروع کر دیں یہ کمبخت اور اور گوہر شاہی ایجنٹ کے شانو ں پر مہر نبوّت نعوز باللہ ثابت کرنے پر تل گئے ،،یہ ناہنجار دولت کے بھوکے بھکاری پیسے میں تول دئے جاتے ہیں اور ان کے ناہنجار سرپرست وآقا کروڑوں ڈالر اسی مصرف میں خرچ کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو گمراہ کر سکیں اللہ پاک ان کو ملیا میٹ کرے آمین

    میرا ایمان ہئے کہ جب تک آپ جیسے شاہین ہمارے معاشرے میں ہیں انشاللہ ہمارے عقائد پر کوئ حملہ کرنے کی ناپاک جسارت نہیں کر سکتا ہے

  32. ترا زی بیٹے جیتے رہئے اور شعر مکمّل کرنے کا شکریہ مجھے تو پہلا مصرعہ یاد ہی آ کے نہیں دیا ،

    آپ نے اپنے قلم کو وقت دیکھ کربہت ہی تدبّر کے ساتھ جہاد کے لئے وقف کیا اللہ کریم آپ کو جزاء عطا کریں گے انشاللہ اور دیکھئے اس وقت جو دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی ہئے وادئ تیرا ہ میں پاک فوج اس کا قلع قمع کر رہی ہئے تو دوسری جانب افغان طالبان کہ رہئے ہیں کہ یہ اغوابرائے تاوان اور پاکستان میں خونریزی کے سبب ہم کو قبول نہیں ہئے ادھر سے انہوں نے اپنی سرحد بلاک کر دی ہئے انشاللہ اب ان

    دہشت گردوں کی موت قریب ہئے اللہ پاک مسلمانوں کو اغیار کی چالو ں سے محفوظ رکھّےاس دہشت گردی کا تعلّق صرف اور صرف مسلمانوں کو منتشر کرنا اور کمزور کرنا ہئے

  33. ظفر جعفری صاحب

    دُنیا کے تمام ممالک کے دستور ساز ادارے یہ اختیار رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سر زمین پر اپنی عوام کی خواہشات اور فلاح کے لیے ہر طرح کا قانون بنائیں ۔ اسی اختیار کے تحت کئی ممالک میں ایسے قوانین موجود ہیں کہ آپ وہاں رہتے ہوئے کسی خاص موضوع پر بات تک نہیں کر سکتے ، جیسا کہ کئی ممالک میں آپ ہولو کاسٹ پر بات نہیں کر سکتے ، اسی اختیار کے تحت کئی ممالک نے ہم جنس شادیوں کے قوانین بنائے ہیں ۔
    یہ اختیار پاکستانی دستور ساز ادارووں کے پاس بھی ہے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے سے پہلے اُنہیں اپنے حق میں دلالئل دینے کا مکمل موقع دیا گیا ، کئی ہفتوں تک اسمبلی میں دو طرفہ دلائل سننے کے بعد دستور ساز ادارہ اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ قادیانی اپنے عقیدے کے سبب غیر مسلم ہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  34. اسّلام علیکم

    بھیّا ظفر جعفری کی خدمت میں عرض ہے کہ دہشت گردی کے لئے صرف ان مسلمان ملکوں کا انتخاب کیا رہا ہئے جس جگہ سامراج کو محسوس ہو تا ہئے کہ یہاں مسلمانو ں کے تمام فرقے اتحّاد سے رہ رہے ہیں
    عراق کی مثال سامنے ہے ،کوئت کو بھی کس طرح سے اپنے پٹھّو صدّام کے زریعے جنگ کی آگ میں جھونکا گیا

    کیا عراق کی قومی اسمبلی نے قادیا نیوں کو کافر قرار دیا تھا صومالیہ کٹّر مسلمانوں کا ملک ہے وہ آرام سے رہ رہے تھے کہ سامراج کی نظروں میں کھٹک گئے

    پھر اس سے پہلے عراق اور ایران کو لڑوایا گیا اس سے پہلے بھارت پاکستان اورپھر لبنان کی قومی اسمبلی نے کون سا بل پاس کیا تھا جو وہاں کی اتّحاد سے رہتی ہوئ آبادی عیسائ اور مسلمانوں کو اس طرح لڑوایا گیا کہ پھر وہ ایک دوسرے کے بدترین دشمن بن کر ایک دوسرے کا گلا کاٹنے لگے

    آج کا ایران کل ان کا لاڈلا ملک تھا ،جب ان کے چنگل سے نکل گیا تو اسی کو برباد کرنے کی نیّت کر بیٹھے ،

    جہاں تک ان دشمن ملکوں میں آ کر بسنے کی بات ہے توترک وطن کرنا بھی قوانین قدرت کے مطابق ہے( قران پاک میں اللہ ربّ العالمین نے واضح الفااظ میں بتادیا ہے کہ تم میں کسی کو نہیں معلوم کہ کون کہاں مرے گا اور کہاں گڑے گا ) پس جب اللہ جہاں چاہتا ہے اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ دوسری جگہ سکونت اختیار کرے اب یہ ان بندوں کی قسمت ہے کہ وہ کہاں کا رزق کھاتے ہیں سب کچھ اس کی مرضی کے مطابق ہی ہوتا چلا جاتا ہے،،

  35. آپ سب کے تبصروں نے میری معلومات میں اضافہ کیا ہے۔ میرے ذہن میں یہ سوال اسلئے اُبھرا تھا کہ سوائے پاکستان کے کسی اور اسلامی ملک کی حکومت نے احمدیوں کو کافر قرار نہیں دیا۔ دوسری بات یہ ہے کہ احمدی مسلمان نہ صحیح انسان تو ہیں۔

    تو بھاگ خواہ موت سے یا زندگی سے بھاگ
    اے آدمی مگر نہ کبھی آدمی سے بھاگ

  36. بردار ظفر جعفری صاحب کا پیغام پڑھا ، تو اس کے بعد مجھے اس کاروائی کی جستجو ہوئی قومی اسمبلی میںقادیانیوں کو کیوں کافر قرار دیا گیا ؟
    سب سے پہلے محترم اللہ وسایا صاحب کی مرتب کردہ کتاب پڑھی .” پارلیمنٹ میں قادیانی شکست ،” اس سے کچھ صورت حال واضع ہوئیکہ ان کو کافر کیوں کہا گیا، کیونکہ ان کی نظر میں جو مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہیں مانتا وہ کافر ہے ،
    اس کتاب کے بارے قادیانیوں کا کہنا تھا کہ یہ اصلی کاروائی کی تفصیل نہیں ہے یہ صرف مولانا اللہ وسایا صاحب کی ترتیب دی ہوئی ہے ،
    آخر مجھے قومی اسمبلی کے اس نسخے کی تلاش ہوئی ، جو سرکاری سطح پر موجود ھے لیکن قادیانیوں یعنی اقلیت کی حفاظت کے پیش نظر اس کو عرصے سے چھاپا نہیں گیا
    سپیکر قومی اسمبلی محترمہ فہمیدہ مرزا نے اپنے خصوصی اختیارات کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جانے سے متعلق پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں ہونے کی والی خصوصی بحث کے ریکارڈ کو 36 سال بعد اوپن کرنے کی منظوری دی ۔اور اب اسے ہر خاص و عام کی لائیبریری کا حصہ بنا دیا گیا ہے قادیانیوں نے پروپیگنڈہ کیا تھا کہ ’’اگر اسمبلی کی یہ کار روائی شائع ہو جائے تو آدھا پاکستان قادیانی ہو جائے گا۔ ‘‘ اس کے جواب میں اٹارنی جنرل جناب یحییٰ بختیار نے کہا تھا کہ ’’قادیانی جھوٹ بولتے ہیں وہ اسمبلی کے اندر اپنے تمام کفریہ اور گستاخانہ عقائد کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ اگر یہ کار روائی شائع ہو گئی تو لوگ انہیں ماریں گے ۔ ‘‘ ۔ ۔ ۔
    آپ سب احباب کے لیے اسی نسخہ کی کاپی کا لنک آپ کو دے رہا ہوں ، جس کو 36 سال کے بعد قادیانیوں کی طلب پر پرنٹ کیا گیا ،
    آپ سب دوست اور احباب اس نسخہ کو کسی تعصب کے بغیر یہاں سے پڑھیے ،
    اس کی کاروائی بہت طویل ہے اور 21 حصوں پر مشتمل ہے ، ایک ایک لفظ پڑھنے کے لئے لائق ہے ،وھاں پر قادیانیوں کے علماء اور خلیفہ موجود تھے ، ان سب کو بڑے ہی تحمل سے سنا گیا ، اردو اور انگلش کا ایک ایک لفظ اس میں لکھا ھوا ہے ، حوالہ جات لکھے ہوئے ہیں
    میری درخواست ہے کہ انتہائی ٹھنڈے دل سے اس مکمل کاروائی کا مطالعہ کیجئے 3000 صفحات سے زیادہ طویل کاروائی ،آپ پڑھئے ،
    http://www.urdulook.com/ یہاں پر بالکل سامنے کاروائی لگی ہوئی ہے ، شکریہ
    آپ کا مخلص : محمد یونس عزیز

  37. بھائی ظفر جعفری صاحب ، اس سلسلے میں مختلف ممالک کے فتاوی موجود ہیں ، جن میں رابطہ عالم اسلامی مکہ المکرمہ کا فتوی بھی موجود ہے ، اور دیگر کئی ممالک سے بھی ایسے فتاوی موجود ہیں ،جن میں ان کے کفر کی تصدیق کی گئی ہے ،
    ان شاءاللہ اگلی پوسٹ میں مرحلہ وار ادھر لگا دوں گا اگر مجھے عالمی اخبار کی مینجمنٹ نے اجازت دی ، انشاءاللہ

  38. Assalam o Alaikum wa Rahmatullah e wa Barakatoho,
    Ezzat M,aab Muhtram Shaikh sahib! I am student of PhD Islamic Studies
    in Sargodha University.My topic for PhD thesis is ” PUNJAB MAEN ULOOM
    UL QURANWA TAFSEER UL QURAN PER GHAIR MATBOOA URDU MWAD” please guide
    me and send me the relavent material.I will pray for your success and
    forgiveness in this world and the world hereafter.
    Jzakallah o khaira
    hopful for your kindness.
    your sincerely and Islamic brother,
    Rafi ud Din
    Basti dewan wali street Zafar bloch old Chiniot road Jhang saddar.
    Email adress: drfi@ymail.com , rafiuddinqamar@gmail.com
    mob: 03336750546,03016998303

  39. جماعت احمدیہ مسلم کا مختصر تعارف
    بانی

    جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔ آپ نے اسلامی کیلنڈر کے مطابق تیرھویں صدی ہجری کے آخر اور چودھویں صدی کے شروع میں یہ دعویٰ فرمایا کہ میں وہی مسیح اور مہدی ہوں جس کا امت محمدیہ ﷺ چودہ سو برس سے انتظار کررہی ہے۔ اور میری بعثت کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کو دوبارہ دنیا میں غالب کیا جائے۔

    مقصد بعثت

    آپ نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت فرمائی کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا آخری دین، آنحضرت ﷺ خاتم النبیین اور قرآن کریم آخری شرعی کتاب ہے اور اس میں ہرگز کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں۔ مسیح اور مہدی کا مقصد تو درحقیقت مسلمانوں کو اسلام پر دوبارہ قائم کرنا اور ایمان کو دلوں میں زندہ کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ رسول کریم ﷺ کی اتباع اور برکت کے طفیل اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ مقام عطا فرمایا ہے۔

    مثیل مسیح

    اس دعویٰ کے ساتھ ہی آپ نے قرآن کریم، احادیث نبویہ ﷺ اور امت کے مسلمہ بزرگوں کی تحریرات سے یہ ثابت کیا کہ بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہونے والے حضرت مسیح ؑ آسمان پر زندہ موجود نہیں بلکہ وفات پاچکے ہیں اور امت محمدیہ ﷺ میں مبعوث ہونے والے مامور کو حضرت مسیح ؑ سے بہت سی مشابہتوں کی وجہ سے تمثیلی طور پر مسیح کا لقب دیاگیا ہے جیسا کہ کسی بڑے سخی کو حاتم طائی اور بہت بہادر کو شیر کہہ دیتے ہیں۔

    مسیح اور مہدی ایک ہی وجود ہے

    آپ نے ثابت کیا کہ مسیح اور مہدی ایک ہی وجود کے دو نام ہیں اور اس کی جو علامات قرآن کریم میں اشارۃً اور احادیث نبویہ ﷺ میں تفصیل کے ساتھ بیان ہوئی ہیں اور بزرگان امت پر خدا نے انکشافات فرمائے وہ سب آپ کے زمانہ اور آپ کی ذات میں پورے ہورہے ہیں۔

    انتظار اور ظہور

    تیرہویں صدی کے آخر تک یہ علامات ایک ایک کرکے پوری ہورہی تھیں اور تمام عالم اسلام اس موعود کے انتظار میں گھڑیاں گن رہا تھا کہ آپ نے ۱۸۸۲ء میں خدا کے الہام سے ماموریت کا دعویٰ فرمایا اور اسلام کے حق میں تمام مذاہبِ باطلہ خصوصاً عیسائیت کے خلاف عظیم قلمی اور روحانی جہاد شروع کیا جس کی وجہ سے اس دور کے علماء نے اقرار کیا کہ اسلام کے تیرہ سو سال میں ایسی خدمت کسی نے نہیں کی اور آپ کو فتح نصیب جرنیل قرار دیا۔

    جماعت کی بنیاد

    ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو آپ نے ایک جماعت کی بنیاد رکھی اور پیشگوئیوں کے مطابق اس کا نام جماعت احمدیہ رکھا جس کے ابتدائی ممبر چالیس تھے اور اب کروڑہا تک اس کی تعداد پہنچ چکی ہے۔

    نشانات

    آپ کی تائید میں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی آسمانی اور زمینی نشانات دکھائے جن میں خصوصیت کے ساتھ ۱۸۹۴ء میں چاند سورج گرہن اور ۱۹۰۲ء میں طاعون کا نشان قابل ذکر ہیں۔ ان کا ذکر الٰہی نوشتوں میں موجود ہے۔ آپ کے دعویٰ کے بعد پیشگوئیوں کے مطابق آپ کی سخت مخالفت ہوئی اور آپ اور آپ کی جماعت کو سخت ابتلاؤں سے گزرنا پڑا۔ مگر وہ بتدریج اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے اور اب دنیا کے ایک سے نوے (۱۹۰) سے زیادہ ممالک میں جماعت احمدیہ کی مضبوط شاخیں قائم ہوچکی ہیں۔

    خلافت احمدیہ

    حضرت بانی سلسلہ احمدیہ ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء (بمطابق ۱۴ شوال ۱۲۵۰ھ) کو قادیان میں پیدا ہوئے اور ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء (بمطابق ۲۴ ربیع الثانی ۱۳۲۶ھ) کو آپ خدا کے حضور حاضر ہوگئے۔ آپ کے بعد جماعت احمدیہ میں خلافت کا سلسلہ جاری ہوا۔ ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند کے بعد جماعت نے اپنا مرکز ربوہ پاکستان میں بنایا۔

    ملت واحدہ

    اب جماعت کے پانچویں خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمدصاحب ہیں جن کی سکونت اس وقت لندن میں ہے اور وہاں سے اسلام کی اشاعت کی تمام کاروائیوں کی نگرانی فرمارہے ہیں۔ آپ کا خطبہ جمعہ اور دیگر اہم خطابات سیٹیلائیٹ کیے ذریعہ تمام دنیا میں دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔ اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ تمام قوموں اور علاقوں اور زمانوں کے افراد ملت واحدہ بن رہے ہیں۔

    خدمات

    جماعت احمدیہ نے اسلام کی جو عظیم الشان خدمات کی ہیں ان کی چند مثالیں ملاحظہ ہوں:

    * ۱۰۰ سے زائد زبانوں میں قرآن کریم اور احادیث رسول ﷺ کی اشاعت۔

    * دنیا بھر میں ہزارہا مساجد کی تعمیر جن میں سپین میں ۷۰۰ سال کے بعد پہلی مسجد اور براعظم آسٹریلیا کی پہلی مسجد بھی شامل ہے۔

    * دکھی انسانیت کی خدمت کے وسیع پروگرام جن میں ہسپتال، سکول ، کالج ، غرباء کے لئے مکانات اور موسمی امداد شامل ہے۔

    * بوسنیا، بھارت، اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے خطیر رقم اور دوسری امداد۔

    * عالم اسلام کے وقار کو بلند کرنا، آزادی کی تحریکوں میں امداد خصوصاً تحریک پاکستان میں گرانقدر خدمات۔ مسلمانوں کے علمی، اخلاقی، تعلیمی اور اقتصادی معیار کو بڑھانے کی بھرپورکوشش جن کا غیرمتعصب مسلمان رہنماؤں کو بھی اعتراف ہے، جن کو جمع کریں تو ایک ضخیم کتاب بن سکتی ہے۔

    شرائط بیعت

    احمدیت کا پیغام انفرادی اور اجتماعی طور پر اسلام اور عالم اسلام کی زندگی کا پیغام ہے۔ اس کی ایک دلیل وہ شرائط ہیں جن کو تسلیم کرکے ایک شخص جماعت احمدیہ میں داخل ہوتا ہے ۔ ان کا خلاصہ یہ ہے:

    ۱۔ شرک سے اجتناب

    ۲۔ جھوٹ، زنا اور دیگر بدیوں سے بچنا

    ۳۔ نماز پنجگانہ اور تہجد کی ادائیگی، درود شریف اور استغفار پڑھنا اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء کرنا

    ۴۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو تکلیف نہ دینا

    ۵۔ اللہ کے ساتھ وفاداری اور اس کی رضا پر راضی رہنا

    ۶۔ قرآن کریم کی تعلیمات پر کاربند ہونا

    ۷۔ تکبر اور نخوت سے بچاؤ

    ۸۔ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا

    ۹۔ ہمدردی خلق

    ۱۰۔ امام مہدی سے پختہ تعلق

    ان شرائط کو پڑھ کر خوب واضح ہوجاتا ہے کہ احمدیت کوئی نیا دین اور شریعت پیش نہیں کرتی۔ اور یہ شرائط قرآن و حدیث کہ خلاصہ کے طور پر اخذ کی گئی ہیں۔ جماعت احمدیہ کا کلمہ، ارکان دین، ارکان اسلام اور دیگر اصولی امور وہی ہیں جن پر امت مسلمہ کاربند ہے۔

    دعوت

    اگر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا دعویٰ سچا ہے تو پھر ہر ایک مسلمان پر واجب ہے کہ وہ خدا کے مامور کی آواز پر لبیک کہے اور آنحضرت ﷺ کی وصیت کے مطابق امام مہدی کی بیعت کرے۔ یہ دعویٰ قرآن کریم کی روشنی میں پرکھنے کی ہم آپ کو خلوص دل کے ساتھ دعوت دیتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کی رہنمائی کرے اور حق کی راہ دکھائے۔ آمین!

  40. قادیانیوں کو کافر قرار دینے پر بحث کرنے سے بہتر ھے کہ پہلے یہ دیکھا جائے کہ قادیانیوں کے خود ساختہ نبی مرزا قادیانی نے کیا کیا فتوی دئیے ۔۔ وہ لکھتا ھے کہ میں معمور من اللہ ھوں مجھے نہ ماننے والا مسلمان نہیں۔۔پھر اس کے بیٹے یعنی دوسرے قادیانی خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود لکھتا ھے کہ مرزا قادیانی کو نہ ماننے والا کافر ھی نہیں پکا کافر ھے۔ اور جو اس کی بیعت میں داخل نہ ھوا وہ بھی کافر۔۔ غیر قادیانی کے بچوں کا جنازہ تک نہ پڑھا جائے۔ وغیرہ وغیرہ۔۔
    لہذا اسمبلی کا رونا رونے والے پہلے قادیانی فتووں کو دیکھیں پھر بات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *