دھماکے کیسے اور کون کر رہا ہے۔ بشکریہ ڈیلی ایکپریس، چوبیس اگست اشاعت

>ملک عزیز میں ہونے والےدہشت گردانہ واقعات کا تسلسل ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک نادیدنی قوت ہے جو ہر ایک نامور بدمعاش کی مرگ کے بعد بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے چند دہشت گردوں کا جب معائنہ کیا گیا تو وہ با ریش غیر مسلمان تھے!۔۔۔ اور کون کیا ہے، اس کا درک کرنے کے لئے روز نامہ ایکسپریس کے شکرئیے کے ساتھ جناب اوریا مقبول جان کے ایک کالم کا لنک حاضر ہے۔ امید ہے اہل دل، دل تھام کے اللہ سے مدد کے طلبگار ہونگے۔ لنک یہ ہے
دوسرا اہم لنک تیس اگست 2009 کا یہ ہےessay.GIF
21.GIF

8 thoughts on “دھماکے کیسے اور کون کر رہا ہے۔ بشکریہ ڈیلی ایکپریس، چوبیس اگست اشاعت”

  1. مصباح بھائی میں آپ کو بتانہیں سکتی کہ میں اس وقت کس کیفیت میں ھوں ۔۔ مجھے اس تنظیم کی وحشت اور بربریت دیکھ کر بنگلہ دیش کے مکتی باہنی یاد آرھے ہیں ۔ یہی سوچ رھی ھوں کہ اپنی بے بسی پر نوحے لکھنے کاوقت گیا بھائی ۔۔ اب تو فلوجہ اور نجف کو لوگوں کی طرح لڑنے کاوقت آن پہنچا ھے ۔۔ آپ کویاد ھے کہ پچھلے دنوں اوباما نے گونتامو بے کے مجرموں کو پاکستان ، تزکستان اور افغانستان شفٹ کرنے لے لیئے اسی “بلیک واٹر ” تنظیم کی مدد مانگی تھی ۔۔ اس کالم کو پڑھنے کے بعد ایسے لگا جیسے کسی نے پاؤں تلے زمین ھی کھینچ لی ہو ۔۔۔ ایسی بے سروسامانی کا تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ۔۔ اللہ پاک ھم سب کا حامی و ناصر ھو ۔

  2. مصباح بھائی آپ نے یہاں ایسی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جو کے ہماری 80فیصد پاکستانی عوام جانتے بوجھتے بھی درگزر کر رہی ہے۔
    اس کالم کو پڑھکر میں گزرے ہوئے وقت کی بات نہیں کرونگی کے عراق میں کیا ہوا کس طرح نجف اور فلوجہ اور عراق کے دیگر شہروں کی معصوم عوام اس درندہ صفت تنظیم کا شکار ہوئی ۔میں اس کالم اور خبر کو پڑھنے کے بعد آگے کی بات کرونگی کے پاکستان میں موجودہ صورتحال پر اگر نظر دوڑائیں اور کڑی سے کڑی جوڑنے بیٹھیں تو شاید ہمارے ذہنوں میں اور بھی بہت سے سوالات اٹھیں گے ۔ بہت سی دھندلی تصاویر صاف دکھائی دینگی۔
    آجکل پاکستان میں ہر آنے والا دن ایک نیا انکشاف ساتھ لے کر آتا ہے ۔ روزانہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر کوئی چونکا دینے والی خبر ہماری منتظر ہوتی ہے
    وہ جنرل بریگیڈیر جن کے دلوں میں پاکستان کے لا محدود راز دفن تھے وہ آئے دن ٹی وی پر آ کر ایسے ایسے رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں کے سن کر عقل دنگ رہے جاتی ہے۔ آج سے 20 سال پہلے کے راز آج ہی کیوں افشاں ہو رہے ہیں ؟
    پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں کس کس طرح سیاسی پارٹیاں بناتی ہے کس طرح کس کا تختہ الٹتی ہیں کس طرح کس کو اقتدار میں لاتی ہیں ۔کس کو کتنا کتنا فنڈ 20 سال پہلے ملا ؟ایسے ایسے انکشافات ہمارے سامنے آ رہے ہیں کے سیاست دانوں کا کردار صفر اور خفیہ ایجنسیز کا درپردہ کردار ہمارے سامنے آج ہی کیوں لایا جا رہا ہے ؟
    آخر اب ہی یہ سب کیوں کھل کر سامنے آ رہا ہے کے
    ۔ جنرل ضیاء کو کس طرح اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا ؟
    ۔محترمہ بینظیر کو کس جنرل نےکیا مشورہے دیے اور انہوں نے کیا کیا؟
    ۔نواز شریف کو کس طرح فنڈ دیے کس طرح شریف برادران اقتدار میں آئے وغیرہ وغیرہ
    جب آج سے بیس سال پہلے کے راز آج افشاں ہو رہے ہیں تو ان بیس سالوں میں جو جو کچھ ہوا وہ کب ہمارے سامنے لایا جائے گا؟
    ان سب باتوں کی اگر کڑیاں جوڑی جائیں تو مجھ جیسی کم عقل لڑکی کی سمجھ میں تو یہی آ رہا ہے کے پاکستان کے خلاف جو سازشیں کافی عرصہ سے چل رہی تھیں اب انکی تکمیل کا وقت آ گیا ہے ۔

    پہلے پاکستان کو معاشی طور پر بری طرح تباہ و برباد کر دیا گیا ۔ اب پاکستان کو سیاسی طور پراسطرح کے انکشافات اور بیانات سے تباہ و برباد کیا جا رہا ہے اب یہ نہیں پتا کے ہمارے سیاست دانوں کے ساتھ کسی بھی دن کیا ہو جائے کوئی اندزہ نہیں ۔عدلیہ تو ہماری ہمیشہ سے ہی بے بس ہے ۔موجودہ چیف جسٹس معزولی میں بڑے بڑے دعوے کرتے تھے اقتدار میں آ کر انہوں نے بھی وہی تیر چلائے جن کی بناء پر وہ بحال ہوئے تھے ۔ اس سے ذیادہ کچھ نہیں
    امریکیوں کی سرگرمیاں اگر ہمارے ملک میں بڑھ رہی ہیں تو بھائی یہ تو وہی دور واپس آ گیا ہے جو کے پاکستان ہندوستان کی آزادی سے قبل انگریزوں کا تھا۔میں نے فلموں میں دیکھا ہے کے انگریز گھوڑوں پر با وردی آتے تھے اور ہندوستانی زر خرید غلام انکو خوش کرنے کے لئیے انکی مرضی کے کام کرتے تھے اور وہ آ کر شاباشی دیا کرتے تھے ۔
    اب فرق یہ ہے کے اب وہ انگریز سرکار سادہ لباس میں جہازوں میں بیٹھ کر آتے ہیں مگر کام سب وہی ہو رہے ہیں ۔ وہی انکے ذر خرید غلام انکی خوشنودی حاصل کرنے کے لئیے انکی مرضی کے کام انجام دیتے ہیں اور ان سے شاباشی حاصل کرتے ہیں
    مصباح بھائی میری کم عقلی تو یہی کہتی ہے کے یہ بلیک واٹر جیسی تنظیمیں اگر پاکستان میں آئی ہیں تو یہ پوری پوری قیمت دے کر آئی ہیں اور اب ہمارے سیاست دانوں کے کپڑے تو اتر چکے ہیں سب کے سامنے اب ان ہی لوگوں کا دور ہے ۔جس طرح کشمیر میں کٹپتلی حکومت ہے انڈیا کی اسی طرح پاکستان میں بھی کٹپتلی حکومت ہے امریکیوں کی
    کون سی خودمختاری ؟کون سی ملکی سالمیت ؟
    یہ سب صرف اور صرف لفاظی ہے بس۔ حقیقت ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں ۔مگر پاکستانی عوام اب کیا فیصلہ کرتی ہے وہ تو وہاں کی عوام کے ہاتھ میں ہے۔یا تو وہ ہمیشہ کی طرح سوتے سوتے یہ سب بھی قبول کر لیں یا پھر کسی بھی لیڈر کے بغیر اٹھ کھڑے ہوں اپنے حقوق کی حفاظت کے لئیے ۔کیونکہ انہوں نے جس سیاسی جماعت کا پلیٹ فارم استعمال کیا وہی سیاسی جماعت پردے کے پیچھے سودا کر کے مال بنا لے گی اور ہمشہ کی طرح پاکستانی عوام بندر کی طرح ناچ کے واپس اپنی رسسی میں قید ہو جائے گی مگر حاصل کچھ نہیں
    میری تو یہی دعا ہے اللہ اپنا کرم رکھے پاکستان پر ۔آمین

  3. اسلام علیکم
    مصباح شاہ صاحب ! آپ واقعی ایک حقیقت کو منظرِ عام پر لائے،
    نکہت بہن اور ماریہ بہن کے تبصرے بہت اعلٰی ہیں،

    امریکہ کی بدمعاشیاں ہم دوسری جنگِ عظیم بلکہ اس سے بھی پہلے سے ہی دیکھتے آ رہے ہیں۔
    یورپ کے جن بدمعاشوں سے سماج کو چھٹکارا دلانا مقصود ہوتا تھا انہیں انگلستان یعنی Eng-land یعنی تنگ زمین بھیج دیا جاتا تھا (کالے پانی کی سزا)
    ہوتے ہوتے جب یہ تنگ زمین ایک باقاعدہ سلطنت کی شکل اختیار کر گئی تو یہاں کے جن بدمعاشوں کو ملک بدر کرنا ہوتا انہیں یہ نو دریافت شدہ پرِ اعظم میں بھیج دیتے، لیکن جدید اسلحہ (بندوق و پستول) دے کر بھیجتے تاکہ وہاں کے مقامی نام نہاد “جنگلیوں” کو مار مار کر ختم کرتے جائیں، اور اگر خود مر گئے تب بھی کوئی نقصان نہیں، خس کم جہاں پاک۔
    ان ان بدمعاشوں کے بدمعاشوں نے جب ایک ریاست کی شکل اختیار کر لی تو ان سے امید کس بات کی؟( اب تو وہی “کالا پانی” دوبارہ موجیں مار رہا ہے)۔
    پورے پرِ اعظم سے مقامی لوگوں کو قتل کر کر کے بالکل ختم کردیا، افریقہ سے اغوا کر کر کے بحری جہازوں پر لوگ بطور غلام لائے گئے جبکہ ہر ایک جہاز کے پہنچ جانے پر دس سے زیادہ جہازمیں طوفانوں کی نذر ہوجاتے جاتے تھے، لیکن پھر بھی فائدہ تھا۔
    ماضی قریب میں دیکھیں ہیروشیما اور ناگاساکی پر درندگی کے مظاہرے دیکھیں پچیس سال ویت نام جیسے چھوٹے سے ملک پر ان کے وحشیانہ سلوک دیکھیں۔ کوریا ، نیکاراگوا، افغانستان، عراق وغیرہ وغیرہ کس سے کیا چھپا ہوا ہے ؟؟ مگر اس شیطانِ اکبر کی بدمعاشی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔

    مصباح بھائی کا یہ بلاگ صرف ایک چھوٹا سا اشارہ ہے مستقبل کی تاریکیوں کی طرف، یہ صاف ظاہر ہے کہ اب پاکستان کی باری آچکی ہے اب پیارے وطن پاکستان کی مثال بکرے کی ماں والی ہے جو کب تک خیر منائے گی؟

    لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں بطور فرد عملی طعر پر کیا کرنا چاہیے؟

    فی الحال سب سے التماس ہے کہ رب ذوالجلال کی بارگاہ میں خاص طور پر اس ماہء مبارک میں ملک کی سلامتی کے لیے کربلا کے شہداء کا واسطہ دے کر دعا کیجیے

  4. السلام علیکم
    بے شک مناف بھائی آپ نے بلکل درست کہا ۔ ہم سب کو اس ماہ مبارک میں پاکستان کی سلامتی کے لئیے دعا کرنی چاہیے

  5. نگہت نسیم صاحبہ، ماریہ علی صاحبہ اور مکرمی عبد المناف صاحب کا بے حد شکریہ کہ آپ حضرات نےاپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس مضمون کا پڑھا بھی اور جامع تبصرہ جات بھی عطا کئیے۔
    حالات کیا کروٹ لیتے ہیں وہ تو اللہ کو ہی معلوم کیونکہ اس مملکت کو اسی کی تائید نے بچا رکھا ہے۔ لیکن اصل منصوبہ بندی کہیں اس صورت حال سے بھی خوفناک ہے، جہاں بلا لکھتے ہوئے میرا قلم بھی جھجکتا ہے۔ یہ عہد برطانوی استعمار سے کہیں بد تر ہے، کہ اس میں کوئی راہنما نہیں جس پر بھروسہ کیا جا سکے۔ کوئی قلمکار نہیں جس کے صادق ہونے کو یقین ہو جائے۔ خبریں تو یہ بھی ہیں کہ ملتان کو آئندہ استعماری قوتوں کا مر کز قرار دیا جا رہا ہے جہاں سے ملک بھر تک رسائی آسان ہوگی۔ نہ اس قوم کے بچوں کی جانیں محفوظ ہیں اور عصمت۔
    کس مصیبت کا نوحہ لکھیں اور کہاں بھاگ کر جائیں؟ بریگیڈئیر امتیاز نامی شخص آخر کیوں نت نئت بیانات کی قے کر رہا ہے؟ ہندوستان شرم الشیخ میں مذاکرات پر آمادگی دکھاتا ہے اور نئی دہلی جا کر اس سے مکر جاتا ہے۔ کیوں؟
    اس لئے کہ آقا نے خبر دی کہ اصل بر نامہ ( پروگرام) کچھ اور ہے اس لئے مذاکرات مت کریں۔ سچ یہ ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کے اندر کے انتشار سے لیکر پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کے پیچھے ایک ہی ہاتھ اپنا رنگ دکھلا رہا ہے۔ ہندوستان کو کانگریس کی ضرورت ہے، ہندوستان کو امریکی معاونت کے بعد نئے ایٹمی تجربات کی ضرورت ہے، لہذا اسکا پیش خیمہ تیار ہے۔ ادھر پاکستان کو دہشت گردوں کی ضرورت ہے جنکی بیخ کنی آج کی فوج اور انٹیلی جنس ادارے کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی ساکھ مجروح کرنا اب اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنا تھا۔
    کس نے کیا بیچا اور کیا پایا، یہ حساب تو مالک ہی لے گا۔ لیکن اتنا معلوم ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود یہ ملکے اللہ کی تائید سے قائم رہے گا، انشا ء اللہ۔

    لیکن آپ دیکھیں کہ ہماری قوم کی حالت کیا ہے کہ ہمارے کئی بلاگی جو کہ ہمہ وقت بلاگی بن چکے ہیں، وہ کہ جنہیں عقل و دانش کے موتی بکھیرنے سے فرصت نہیں ملتی، جو اردو ادب کا علم و قلم کا آخری زینہ پار کرانے کو تلے ہوئے ہیں، ان کو زحمت کیوں نہ ہوئی کہ وہ بھی آ کر چند سطریں کشید کر دیتے۔ کیا یہ اسی قومی بے حسی کا شاخسانہ نہیں ہے کہ ہم اتنے اہم موضوع کو درخور واعتناء نہ جانیں۔ بھئی یا تو اسکی تکذیب کر دی ہوتی یا پھر کم از کم اس دعا میں ہی ہمارے ساتھ آ ملتے۔
    ہر ایک کو اپنے حصہ کی شمع جلانی ہے۔ ہم کم از کم اس خطرے کی گھنٹی کو بجانے کا فریضہ تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔لیکن یہاں تو صم بکم عم صاحبان نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں کہ ہم کسی کے بلاگ میں کیوں لکھتے پھریں۔ ہم لکتے ہیں تو یا اپنے جانے پہچانے لوگوں کے بلاگ میں یا پھر اپنی مرضی کے راگ کے بغیر نہیں الاپتے۔ ایسے خود پرست اور انا دار قلمکار قوم کو کیا دے سکتے ہیں۔ کیا مجھ سمیت تمام قلم قبیلے کو اس وقت اپنی سوچ کے زاوئیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟
    پھر سے مناف بھائی کی دعا کی تکرار کرتا ہوں کہ اللہ کریم ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ہمارے گناہوں کے نتائج ہماری نسلوں پر مرتب ہونے سے بچا لے آمین۔

  6. محبی و مکرمی سید مصباح حسین۔آپ نے جس سنجیدہ موضوع کو بلاگ کے سرنامہ کے طور پر اٹھایا ہے اسکی سنجیدگی کا تقاضہ تھا کہ کچھ صبر اور تحمل کے ساتھ دیگر احباب کی فکری رائے سن کر اور پڑھ کر کچھ لکھا جائے لیکن اب جو آپ کا تبصرہ در تبصرہ دیکھا تو آپ کے نہ چاہنے کے باوجود بھی میں نے خود کو شاید ایسے ہی بلاگیوں میں شامل کر لیا۔
    دراصل بات یہ ہے کہ ہر موضوع ایک جیسے رد عمل کا متقاضی نہیں ہوتا اور میرے جیسا آدمی جو دن کے 24 گھنٹے انہی موضوعات میں الجھا رہتا ہے اسے اب یہ موضوعات کوئی نئےنہیں لگتے۔
    دن کے اٹھارہ گھنٹے عالمی اخبار کے لیئے کام کرتے ہوئے،خبریں لگاتے،تبصرے دیکھتے،مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کو پڑھتے،کالموں میں یہی باتیں پڑھتے ہوئے،ٹی وی اور ریڈیو پر یہی سب کچھ سنتے ہوئے کم از کم مجھ جیسے آدمی کے لیئے ایسا موضوّع شاید فوری کشش کا باعث نہیں بنتا،لیکن اس کا مطلب ہر گز اس موضوع کی سنجیدگی اور افادیت سے انکار نہیں۔
    آپکی لکھی ہوئی باتیں خود میرے ہی دل کی آواز ہیں۔ میں نے اپنے کئی کالموں میں اور بلاگوں کے تبصروں میں بار بار یہ لکھا ہے اور لکھتا رہوں گا کہ نوے فیصد سے زیادہ لوگ بس ”بیت بازی” جیسے بلاگوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور سنجیدہ موضوعات پر خاموش رہتے ہیں۔ لیکن اسکی بہت سے وجوہات ہو سکتی ہیں۔
    جیسے وقت کا مسلہ، پاکستان جیسے ملک میں بجلی کا مسلہ،موضوع سے دلچسپی، تبصرے کے لیئے ذہنی میلان، موضوع پر اگر عبور نہیں تو کم ازکم علم وغیرہ
    ایک بار میں نے کسی بلاگ میں ایک بات جو لکھی تھی تو مجھے باقاعدہ بہت سے اپنے تئیں جگادری اور نامور بلاگیوں سے کئی دن تک کئی سائٹوں پر گالیاں کھانا پڑی تھیں جنکا میں اب عادی ہو چکا ہوں۔
    بات یہ لکھی تھی کہ اس انٹر نیٹ نے اپنے نام کا مطلب اور ہجے نہ جاننے والے کو بھی مبصر،معروف افسانہ نگار، صف اول کا صحافی، مقبول شاعر اور مستند بلاگر بنا دیا ہے۔ وہ لوگ جو بلاگ کی تعریف سے بھی نا بلد ہیں انہوں نے اپنی اپنی ڈیڈھ اینٹ کی نہیں آدھی آدھی اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے جہاں وہ اپنی تعریف پڑھ پڑھ کر ”بزعم خود” کے کینسر میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں۔ ایک ایک صفحے کا چیتھڑا نما بلاگ بنا رکھا ہے جہاں صرف ننانوے فیصد غیر مستند اور بے کار موضوعات پر جیسے قے کی جاتی ہے۔ اسلام کو مسلمان کو تہذیب کو تمدن کو اور ادب کو بدنام کیا جاتا ہے۔
    ایسے بلاگیوں کی بہت غالب اکثریت ایسے سنجیدہ موضوعات پر اگر نہیں لکھ رہی تو اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم انکی بقراطی سے محفوظ ہیں
    اگر آپ کو کچھ فارغ وقت ملے تو ضرور گزشتہ کئی بلاگوں کے تبصروں میں جا کر پڑھیئے کہ میں نے بار بار یہ بات لکھی ہے کہ عالمی اخبار کا یہ بلاگ کوئی ہجوم نہیں ہے بلکہ چنیدہ لوگوں کا ایک خاندان ہے جو علم،ادب اور فکر کی قے نہیں کرتے۔اپنی سوچ ایک دوسرے میں بانٹتے ہیں اور اس عمل کے دوران سخت سے سخت اختلاف رائے بھی ہوتا ہے،ناراضگی بھی ہوتی ہے لیکن ہم سب ایک ہیں۔
    میں خود بھی ذاتی طور پر ہجوم کا قائل نہیں ورنہ ساری قلمی زندگی کے بعد اس طرح گھر کے ایک کمرے میں مقید نہ ہوتا۔
    مصباح بھائی آپ خود بھی دیکھیں کہ کتنے ہی بلاگ ہیں جن پر آپ کی آراء نہیں ہوتی تو اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ اللہ نہ کرے لکھنا نہیں چاہتے۔ اس میں متعدد دیگر عوامل شامل ہیں جن میں سے کچھ کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے اور پھر سب سے بڑھ کر وقت کا مسلہ ہے ‘ دوسرے لوگ تو آپکی مصروفیات سے واقف نہیں میں چونکہ کسی حد تک جانتا ہوں اس لیئے آپ کی کمی تو محسوس کرتا ہوں لیکن بدظن نہیں ہوتا اور پھر آپ میری طرح ہر موضوع پر لکھنے کو واجب بھی نہیں سمجھتے۔
    ہاں ایک بات سے آپکی بار بار اتفاق ہے کہ مش روم یا کھمبیوں کی طرح کے بلاگیوں اورخود اپنے آپ کو صف اول کا صحافی اور افسانہ نگار کہنے والوں کو چھوڑ کر اگر آپ واقعی ایسے قلم کاروں کی فہرست پر بھی نظر ڈالیں کہ جنہیں ہم تخلیق کاروں میں شامل کرتے ہیں تو وہ ”بے حسی” بہت نمایاں ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔
    بس شکر ہے خالق لوح و قلم کا کہ ہم آپ ابھی بے حس نہیں بلکہ اسی حساسیت کی صلیب پر مصلوب ہیں۔

  7. قبلہ و محترم آغا جی۔
    سلام عرض۔ پہلے تو میں اس بات پر معافی کا طلبگار ہوں کہ میری آواز پڑی بھی تو آپ کے کانوں میں، جبکہ مجھے آپ سے اس امر میں ہر گز ہر گز شکایت نہ تھی نہ ہے۔ آپ نے جو لکھا اس سے قطعی طور پر متفق ہوں۔ یہ بھی درست ہے کہ میں تو خود بھی مہینوں غیر حاضر رہتا ہوں، لیکن میری شکایت بھی انہی دوستوں سے ہے جو شب روز یہاں برسات علم کرتے رہتے ہیں۔ میں دیکھا کہ کچھ احباب تو مہینوں پرانے اپنے بلاگز میں یوں گم رہتے ہیں کہ گویا زندگی وہیں رک گئی تھی۔ایک ہی بات دہرانے کے لئے اتنی تگ و دو کرتے ہیں کہ نام بدل بدل کر اپنے ہی قصیدے لکھے چلے جاتے ہیں۔ ورنہ کبھی کبھار کے وارد دوستوں سے تو گلہ بھی نہیں ہے۔
    بہر کیف مجھے تو یہی آئینہ دکھلانا تھا کہ اس قوم کا حال کیا ممکن ہوگا، جس کے مفکرین کی بے حسی ہمارے سامنے ہے۔یہ مسئلہ شخصی نہیں ہے، بلکہ کُلّی ہے اور ہمیں اس کا سامنا من حیث القوم ہے۔
    سچ تو یہی ہے نا کہ جو قوم اپنے دانشوروں کی قدر نہ کرے یا جس قوم کے دانشور بھی طرف دار تماشائی بن جائیں، اسکی قسمت میں سوائے رسوائی کے کچھ نہیں آتا۔ میں تو محض آپکا خوشہ چین ہوں، اور مجھے علم و ادب کی ابجد سے بھی واسطہ نہیں ہے۔ لیکن آپکا حاشیہ بردار ہونے کے سبب اور ایک زندہ قاری کے ناطے نالہ و فریاد کی ہمت بھی ابھی نہیں چھوٹی، سو نالہ بلند کردیا۔ بایں وجوہ میں تمام ارباب ادب و نقد سے بھی طلبگار عفو و کرامت ہوں کہ میری شکایت مجموعی ہے نہ کہ مخصوص، اور اسے شخصی حملہ متصور نہ کریں۔۔۔ اور براہ کرم اس کم ظرف کو معاف فرما دیں۔
    اگر مناسب جانیں تو آپ کو مکمل حق ہے کہ جملہ ہائے معترضہ کی تطہیر کر کے عبارت کو درست کر دیں۔
    نا چیز

  8. السلام علیکم مصباح بھائی اور ہمدانی صاحب ۔
    آپ دونوں کی کافی ادبی گفتگو پڑھی میں نے میرے لئیے آپ دونوں کے بلاگز میں کچھ الفاظ تو ایسے بھی ملے جو میرے سر سے F 16 طیارے کی طرح FLY بھی کر گئے ۔چونکہ میں آپ دونوں کے سامنے خاصی کم علمی کی حد سے بھی نیچھے ہوں اسی لئیے اپنے لئیے میں یہ جملہ ضرور استعمال کرونگی کے آپ دونوں کے علم اور تجربہ کے آگے میں ایک بہت ھی معمولی سا ذرہ ہوں مگر پھر بھی آپ کے لکھے کے بعد لکھنے کی جسارت اس لئیے کر رہی ہوں کے آپ دونوں مجھے اپنی چھوٹی بہن اور بیٹی سمجھ کر میری گفتگو میں کہیں کوئی گستاخی کا عنصر پائیں گے تو درگزر کر دیں گے ؟
    بحر حال
    مصباح بھائی شکوہ آپ کا بھی اپنی جگہ سو فیصد درست ہے کیونکہ یہ بات میں نے بھی کافی دفعہ نوٹ کی ہے کے اگر کوسی بلاگ میں مستی مزاق شروع ہو جائے تو بلاگز کی لائن لگ جاتی ہے دیکھتے ہی دیکھتے وہ بلاگ 40 اور 50 تبصروں کی حد اسطرح عبورکر جاتا ہے کے جیسے لکھنے والوں کے پاس بے تہاشا وقت ہی وقت ہے ۔مگر جب بات کاوئی سجنیدہ ہو اور پاکستان کے حالات اور واقعات سے منسلک ہو تو ہمارے بلاگ لکھنے والے بلکل ایسے سو جاتے ہیں جیسے کے پاکستانی عوام چیف جسٹس صاحب کو بحال کروا کر سکون کی نیند سو رہی ہے
    آپ دونوں میری بات کا برا مت منائیے گا پلیز
    آج پاکستان کی اس حالت کے ذمہ داری ہم سیاستدانوں بیوروکریٹس ایسٹبلشمنٹ کو تو دیتے ہیں مگر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لانے میں 60 فیصد کردار پاکستان کی اپنی عوام کا ہے ۔اس عوام میں بڑے سے بڑے صحافی ہوں یا چوک پر بیٹھے بیروزگار بزرگ و نوجوان ۔سب برابر کے شریک ہیں
    ہماری قوم وہ بے حس قوم ہے جو بس تنقید کرنا جانتی ہے ۔
    مگر جب پاکستان کی سالمیت کی بات آتی ہے تو جیسے چوڑیاں پہن لی ہوں ایسے چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں ۔
    اپنا حق ہماری قوم کو کبھی یاد ہی نہیں آیا ہمیشہ لیڈروں کے اشاروں پر ناچتی ہے اپنے حق کے لئیے کبھی جوش نہیں آیا ہماری قوم کو
    آج کل پاکستان میں آٹے کا بحران کس حد تک عروج پر ہے آپ اس سے اندازہ لگا لیں کے ہماری قوم بھیک کی طرح آٹا لینے کے لئیے لمبی لمبی لائنوں میں لگتی ہے پولیس اور دیگر حکام کے جوتے ڈنڈے کھاتی ہے مگر پھر بھی بے حس قوم اپنے حق کے لئیے کوئی احتجاج نہیں ۔
    آج ہمارا ملک اگر سیاستدانوں کے زریعے غیر ملکی طاقتوں کا محتاج ہے اور دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے تو اسکا زمہ دار کون ہے ؟ ہماری عوام ۔
    گھر میں آٹا نہیں ہے کھانے کو راشن نہیں ہے پھر بھی ہماری قوم سڑکوں پر بیٹھ کر حکومت کو گالیاں دے لے گی مگر جب الیکشن ہونگے تو جوق در جوق ووٹ ڈالنے ضرور جائیں گے ۔جس لیڈر کو گالیاں دیں گے الیکشن میں اسی کو ووٹ بھی ڈالیں گے اور جب وہ پھر سے عوام کو دھوکہ دے گا تو پھر سڑکوں پر اس لیڈر کو گالیاں دیتے دیکھیں گے ۔بے حسی اسی کو کہتے ہیں مصباح بھائی ۔
    جس دن ہماری پاکستانی قوم پاکستان کے لئیے سنجیدہ ہو گئی اس دن پاکستان تمام تر پریشانیوں سے باہر آ جائے گا
    مگر ہماری قوم سنجیدہ ہو کیسے ؟
    ہمدانی صاحب کی تو عمر گزر گئی انہی سب حالات میں الجھے ہوئے ۔ان خبروں کو پڑھتے ہوئےان پر لکھتے ہوئے ان پر تبصرے کرتے ہوئے ۔ہم تو نئے آنے والے ہیں اس لئیے آج ہم میں جو احساس ہے کچھ سال گزریں گے تو ہم بھی ہمدانی صاحب کی طرح یہ بات سمجھ جائیں گے کے یہ سب باتیں یہ سب وسوسے یہ سب حالات معمول کا حصہ ہیں اس قوم کا کچھ نہیں ہونا ۔یہ قوم سوئی ہوئی ہے اسکو جگانا ہے تو چٹپٹے شعر سناو ۔مزے مزے کی گفتگو کرو پھر یہ قوم جاگ جائے گی اور جہاں کچھ سنجیدہ بات کی وہاں اس قوم کو افیون کی نیند آ جائے گی کے جگانا مشکل ہے ۔
    خیر مصباح بھائی چاہے احساس کرنے والے کم ہی کیوں نا ہوں مگر آج بھی پاکستان کے لئیے لوگوں کے ہاتھ اٹھتے ضرور ہیں دعا کے لئیے ۔اور دعا بھی وہ دعا نہیں جو بس ذبانی کلامی کی جائے اور اس پر آمین کہہ دیا جائے ۔ حقیقت میں آج بھی ایسے لوگ ہیں جو سچے دل سے اپنے دل کی گہرائیوں سے اس پاکستان کی سلامتی کے لئیے دعا گو ہیں ۔اور انشااللہ پروردگار ان ہی لوگوں کی دعاوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے گا اور ہمارا پاکستان ان بھیڑیے نما سیاستدانوں کے چنگل سے ضرور نکلے گا آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *