5 thoughts on “پرویز مہدی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت”

  1. بہت خوب۔ ایسے لوگ ہمیشہ زندگی کی علامت ہوتے ہیں اور انکی آواز ہمیں نا صرف انکی یاد دلاتی ہے، بلکہ عہد ماضی میں لے جاتی ہے۔حق تعالیٰ پرویز مہدی کی مغفرت فرمائے۔ آمین

  2. پرویز مہدی گو کہ اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں‌ مگر ان کی سریلی آواز آج بھی کانوں مین رس گھول رہی ہے- استاد امانت علی خان، نصرت فتح علی خان ، استاد جمن ، محمد یوسف، ملکہء ترنم نور جہاں اور جلال چانڈیو کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا- یہ وہ لعگ ہیں‌ جو زندہ رہنے کے لئے پیدا ہوتے ہیں
    مہدی حسن صاحب کے گو کہ اتنے زیادہ شاگرد نہیں‌ مگر جن کو آپ نے یہ فن سکھایا ہے انہوں نے خان صاحب کا شاگرد ہونا ثابت بھی کیا ہے- پرویز مرحوم مہدی صاحب کے شاگرد تھے اور مرحوم نے سر اور لے میں‌ غزل گا کر یہ ثابت کیا کہ مرحوم خان صاحب کے ہونہار شاگرد تھے-
    پرویز مہدی نے بہت ساری غزلیں گا کر اپنے استا د کے رنگ کو موسیقی میں‌ قائم رکھا- پرویز مرحوم نے اپنے استاد کی طرح دو سے زیادہ راگوں کو ملا کر ایک نئی لے میں‌ کئی غزلیں گائیں- میریاں گلاں‌ یاد کریں گی گو کہ ایک گیت ہے مگر اس کی لے بہت مشکل ہے-
    مرحوم نے قاسمی مرحوم کی غزل `گل تیرا رنگ چرا لائے ہیں‌ گلزاروں میں` گا کر اپنی فنی صلاحیت کا لوہا منوایا- اس کے علاوہ ناصر کاظمی صاحب کی کئی غزلیں‌ گائیں‌- زیادہ مشہور ہونے والی غزلیں
    ٹوٹ جائے نہ بھرم ہونٹ ہلاؤں کیسے اور گئے دنوں کا سرغ لے کر ہیں- فن موسیقی کے لحاظ سے ان دونوں غزلوں کی بندش نہایت مشکل ہے-
    پرویز مہدی مرحوم نے اس دنیا سے کوچ سے پہلے الطاف مہدی کی شکل میں اپنا جانشین چھوڑا – الطاف کی گائیکی میں استاد مہدی حسن اور پرویز مہدی کا رنگ بدرجہ اتم موجود ہے- الطاف نے گل تیرا رنگ اور نہ سیو ہونٹ گا کر لوگوں پر واضع کر دیا یے کہ وہ بھی بڑے خان صاحب اور اپنے استاد مرحوم کے رنگ میں‌ رنگے ہوئے ہیں-
    الطاف مہدی کی ریکارڈنگ کے لنک ذیل میں‌ دے رہا ہوں – آغا صاحب سے خصوصی گذارش ہے کہ وہ ضرور سنیں-
    گل تیرا رنگ چرا لائے ہیں ‌ http://www.youtube.com/watch?v=-GIVTjm3oVA
    نہ سیو ہونٹ (احسان دانش) http://www.youtube.com/watch?v=EM_etdxZxrQ
    آغا صاحب کو پتہ ہے کہ سر اور سریلی آواز میری کمزوری ہے-

  3. سائیں رحمت علی سائیں: ایسے ایسے اچھے نغموں کے ویڈیو پروگرام اس بلاگ میں لگا کر تم نے تو ہماری عید سے پہلے عید کردی ۔
    خوش رہو سائیں رحمت علی صاحب:
    اسی طرح کبھی اپنی موسیقی ” سر اور سریلی آواز ” (‌ہارمونیم کے ساتھ ) کا ٹیپ بھی یہاں لگا دو سائیں جی ۔ مہربانی ہوگی

  4. منظور قاضی صاحب میں‌ تو کبھی کا چاہتا ہو ں مگر اخبار کے شعرا نے اپنا کلام ہی نہیں بھیجا اور اس کے علاوہ میرا پروڈیسر بھی ماٹھا نکلا- بحرحال آپ کی تمنا پوری کرنے کی کوشش کروں گا اگر آپ کی حوصلہ افزائی ساتھ رہی-
    آپکی دعاؤں کا ہمیشہ محتاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *