میں اکثر سوچتی تھی کہ اللہ پاک نے موت کیوں بنائی لیکن عقل کی نگاہ سے دیکھیں تو اللہ کا کوئی بھی کام مصلحت سے خالی نھیں ھے بے ۔ انسان دنیا مین چند دن کے لئے گنی ھوئی سانسیں لے کر آیا ھے کوئی نھیں جانتا کب سانس بند ھو اور زندگی کا نام و نشان تک نا رھے غرض یہ کے انسان بہت بے بس اور لاچار ھے صرٖ ف اللہ کی بادشاہی ھے جو ھمیشہ سے ھے اور ھمیشہ رھے گا ، اس کائنات کی سب سے ناپائیدار چیز انسان ھے جس کو اپنے ایک پل کا بھی بھروسہ نھیں مگر کام دیکھو تو ایسے جیسے کہ یہ بہت طاقتور یا نا قابل تسخیر ھے یہ انسان یقینا کم عقل اور اپنے انجام سے غافل ھے ، آج میں آپ کو اپنے علاقہ کے ایک بدنام زمانہ ڈاکو کے متعلق بتانا چاھتی ھوں ھو سکتا ھے آپ سب ٹی وی یا اخبار کے زریعے جان چکے ھوں ، جی ہاں جی کہانی ایک ڈاکو کی ھے جو چھوٹو کے نام سے پہچانا جاتا ھے یہ تحصیل روجھان موضع شاہوالی نامی قصبہ کا رھنے والا ھے آجکل اس کی بہت دہشت ھے اس چھوٹو نامی ڈاکو نے سو سے زیادہ انسانی جانوں کا قتل کیا ھے اس کے علاوہ بے شمار ڈاکے اغوا برائے تاوان اور چوریوں کی وارداتوں میں ملوث ھے اس کے جرائم کی فہرست اتنی لمبی ھے کہ لکھیں تو کئ صفات درکار ھونگے یہ اپنے گینگ کا سرغنہ ھے جو سو 500 افراد سے زائد پر مشتمل گروپ ھے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ راجن پور اور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کے اور بھی چھوٹے گروپ ھیں جو اس گینگ سے الحاق کئے ھوئے ھیں اور اس گینگ کی سرپرستی میں جرائم کرتے ھیں اور پھر پناہ کے لئے بھی اس گینگ کی مدد لیتے ھیں کیوں کے اس گروپ کو آج تک کوئی پولیس ختم نھیں کر سکی ھے ، یہ علاقہ کے عام لوگوں چھوٹے زمینداروں کے مال مویشی چوری کرتے ھیں انسانوں کو اغوا کرتے ھیں اور رقم کے عوض چھوڑ دیتے ھیں اجرت لے کر قتل و غارت گری کرتے ھیں ، عام شہریوں کی گاڑیاں چوری کرتے ھیں ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ نامی کالعدم تنظیموں کے غنڈوں اور قاتلوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ھیں اور تو اور کافی بار پولیس کی بھاری نفری کو اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں سمیت یرغمال بناکر لے جاتے ھیں اور اپنے مطالبات منوانے کے ساتھ ساتھ بھاری رقم لے کر چھوڑتے ھیں ابھی حال ھی میں اسی ھفتہ کے دوران ھمارے علاقہ میں پھر واردات کی اور پولس نے ایکشن لینے کی ٹھانی ڈسٹرکٹ راجن پور اور ڈسٹرکٹ رحٰم یار خان کے ایس پی کو بھی اضافی چارج دے کر راجن پور بھیجا گیا ھے کیوں کے چھوٹو نامی ڈاکو نے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر 10 پولس والے یرغمال بنا لئے تھے اور ریائی کے لئے مطالبات کئے تھے جو یہ ھیں نمبر 1پولس اس گینگ کے خلاف تمام مقدمات اٹھا لے ۔ نمبر 2 جو پولس چوکیاں کچہ کے علاقے اور اس ڈسٹرکٹ کے دوسرے علاقوں میں ھیں وہ سب پولس چوکیاں جنھیں پکٹیں کھتے ھیں وہ سب ختم کر دی جائیں ، 3 پولیس کو جو تنخواہیں دی جاتی ھیں وہ اس گینگ کو دی جائیں ، 4 ان کے جو ساتھی پولیس کی حراست میں ھیں وہ رہا کئے جائیں ، شنید ھے کہ وہ بدنام زمانہ لشکر جھنگوی کے غنڈے تھے جن کے ھاتھ سینکڑوں بے گناھوں کے خون سے رنگے تھے ، پولس کو مجبور ھو کر مطالبات ماننا پڑے اور یوں چھوٹو گینگ ایک بار پھر کامیاب ھوا ، اس سے پھلے بھی بڑے بڑے جرائم کئے ھیں اس گروپ نے چینی انجینیروں کا اغوا بھی کیا تھا جو حکومت کو بھاری معاوضہ دے کر چھڑانے پڑے تھے ، اس کے علاوہ اس گینگ سے جن گروپ کا الحاق ھے ان میں ایک گروپ ایسا بھی تھا جو ضلع رحیم یار خان اور ملحقہ علاقوں سے معصوم بچے اغوا کر کے لاتے تھے جس میں کوشش کی جاتی تھی کہ چھوٹے بچے ھوں اور ایسے گھروں سے تعلق رکھتے ھوں جو قدرے امیر ھوں اور خاص بات اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ھوں یا ایک دو ھی بچے ھوں کیوں کہ ایسے والدین پولیس کو اطلاح دئے بغیر ھی اپنے بچوں کی فوری رھائی کے لئے رقم دے دیا کرتے تھے خاص کر جب ان کو ان کے بےبس معصوم بچوں کی ٹیپ کی ھوئی آواز سنائی جاتی تو وہ اپنی جائیداد تو کیا اپنی جان بھی دینے کو تیار ھو جاتے ، لیکن الحمد اللہ اب کچھ ماہ سے سنا گیا ھے کہ ایس پی چٹھہ صاحب ، اللہ ان کی حفاظت فرمائے آمین ، کی دن رات کی محنت اور شجاعت و بہادری سے اس گروپ کا تقریبا خاتمہ ھو گیا ھے ، ان سب واقعات میں ایک بات انتہائی قابل افسوس اور دکھ کی ھے کہ اتنے ظالم اور سفاک مجرموں کی حمایت علاقہ کے با اثر افراد کرتے ھیں جن کی اسمبلیوں تک رسائی ھوتی ھے ، وہ ان کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرتے ھیں مدد کرتے ھیں چھپانے میں اور پولیس کی پیشگی اطلاح دینے جیسے سب کا موں میں ، یہی وجہ ھے کہ پولیس بے بس ھو چکی ھے اور لوگ ظلم اور بربریت کا شکار ھو رھے ھیں یہ انتہائی خوفناک اور بھیانک صورت حال سے ملک گزر رہا ھے ، اور یہ بھی سچ ھے کہ اس طرح کے گروپ گینگ ہر علاقہ اور جگہ پر سرگرم عمل ھیں قانوں بے بس و لاچار بنا ھے یا بنایا گیا ھے ،۔۔ اس کے ساتھ ایک نوید یہ بھی سنئے کے ایس پی رحیم یار خان چٹھہ صاحب نے ضلع رحیم یار خان اور ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرنے والے تقریبا سو کے قریب ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا ھے سنا گیا ھے کہ وہ بہت دیانت دار اور نا ڈ ر پولیس آفیسر ھیں اس لئے اس طرح کے کیس ان کے سپر کئے جاتے ھیں وہ کمال مہارت اور حکمت عملی سے مجرم کو پکڑتے ھیں ایک ڈاکو کو انھوں نے موبائل کال کے زریعے ٹریس کرتے ھوئے پکڑا تھا یہ پتا لگاتے ھوئے کے سگنل کس ٹاور سے آرھے ھیں ، اللہ ان صاحب جیسا حوصلہ اور ایمان سب کو دے اور ملک میں امن قائم ھو آمین ثم آمین ،۔۔۔
ظلم اور بر بریت ؟
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,.... View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی

ھماری دلی دعا ھے کہ اللہ کرے کہ پورے ملک میں پولیس کا محکمہ رشوت اور بدعنوانی سے پاک ھو جاۓ ۔نیز قومی اور صوبائ اسمبلیوں کے وہ ممبران جو مجرموں کی پشت پناھی کرتے ھیں ان کو بھی بے نقاب کیا جاۓ تاکہ عوام بھی سکھ کا سانس لیں ۔اور انشا اللہ ایسا ضرور ھو گا ۔
اللہ کرے پاکستان سے ظلم و دھشت کا
کسی کم زور کو ھراساں کرنے کا
مجروں کی پشت پناھی کرنے والوں کا
انصاف کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو
سزاۓ موت تجویز کی جاۓ
جب تک ظالموں کو موت کی سزا کا خوف نیہں ھوگا یہ توبہ کرنے والے نیہں ھیں
جزاک اللہ بہن رفعیہ
آپکو جہاد کررھی ھیں
اللہ پاک اپکو ھمت و طاقت عطا فرماۓ ھم سب آپکے ساتھہ ھیں