سرائیکی نظم ، عید دا ڈھوآ ، سوچیا ہیم سونڑھیں دلبر کوں ، ہیں عید دا ڈھوآ کیا بھیجاں ؟ ہر شے توں جیڑاھا قیمتی ھے او حیاتی دے بچدے سا بھیجاں تا قیامت شالا وسدے رھوؤ ھتھ چا چا نال دعا بھیجاں یار سجن ھین حیاتی دا ھار سنگھار نال ول ول اے وی اکھا بھیجاں اردو ترجمہ ، میں نے سوچا ھے اپنے دوست کو ا س عید کا تحفہ کیا بھیجوں ؟ جو ہر چیز سے زیادہ قیمتی ھے اپنی زندگی کے باقی بچے سانس بھجیوں تاقیامت اللہ کرے آپ سلامت رھیں ھاتھ اٹھا آتھا کر ساتھ یہ دعا بھیجوں دوست احباب تو زندگی کا بناؤ سنھگار ھوتے ھیں ساتھ میں بار بار یہ بھی کہلا بھیجوں

اچھی بہن آپکو بھی عید مبارک
عید کی خوشی منانا بھی بڑی نیکی ھے کہ عید روزے داروں کا انعام بھی ھے
سرائیکی بہت میٹھے لہجے کی محبت بھرے الفاظ سے مزین زبان (بولی) ھے اور اس میں کی گئ شاعری خواہ گیت ہو، دعا ہو یا پھر نوحہ سب کچھ ہی بہت بہترین ہوتا ھے ۔ جزاک اللہ
عید کی مبارک.لیکن ہم کو انکو بھی یاد رکھنا ہے اول جو عید منانے کے قابل نہیں اور دوئم جو اس عید پر ہمارے درمیان نہیں
اسلام علیکم
آپ سب کو عید مبارک
اس دفعہ بہت گھر ایسے ہیں جن کے سائبان اٹھ گئے ہیں جن کے جوان اب گھروںمیں نہیں ہیں ۔جن کے معصوم بچے کہیں کرنٹ لگنے سے اور کہیں حادثوں اور گولیوں سے اس جہان فانی کو چھوڑ گئے ہیں ۔وہ گھر ہر خوشی سے محروم ہو گئے ہیں ۔لیکن یہ سب اللہ کی رضا ہے ۔اللہ سے ان سب کے لئے صبر کی دعا کرتی ہوں ،
میرے بھی بہت ہی عزیز اب دنیا میں نہیں لیکن زندگی چلتی ہے جب تک ہم زندہ ہیں سب کچھ اللہ کی رضا کے لئے کرنا ضروری ہے ۔اور عید تو سارے ماہ کے روزوں کا انعام ہے اسے منانا اللہ کی رضا کے لئے ضروری بھی ہے اور اپنی عبادات کے پورا ہونے کی خوشی کا اظہار بھی ۔
آپ سب کو عید بہت بہت مبارک
سب سے زیادہ تمام عبادات کے ادا کرنے پر میری جانب سے مبارکباد قبول کریں ۔
عالم آرا
اخبار سرائیکی وچ وی شروع کرو۔ سرائیکی وچ سائٹ بݨاؤ۔ سرائیکی ساری دنیا وچ وسدے ہن۔
https://www.facebook.com/groups/Saraiki.International/