18 thoughts on “وطن کے سب غریبوں کے لیئے یہ عید وحشت ہے .”

  1. لیں میرا نام نظموں میں یہ با با کی عنایت ہے
    کہا جو کچھ حکومت کو کری تھوڑی رعایت ہے
    کہ جو پڑھتا ہے حالت کو خوں بس کھول اٹھتا ہے
    انہیں منظور اصلا ح یہ ہی بس غر ض و غایت ہے

  2. شمس بھائی اس نظم کا کریڈٹ گوز ٹو یو ۔ بہت ہی خوبصورت تاثرات سے سجی ہوئی نظم پھر بابا کی آواز اور تصویروں کا چناؤ ۔۔ سبھی کچھ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔۔ سلامت رہیں آپ سے تو میں ہر دم کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں ۔۔

  3. السلام علیکم ۔
    ہمدانی صاحب آپ ہمیشہ کچھ ایسا کر دیتے ہیں کے میری اندر سے روح کانپ جاتی ہے ۔ جن احساسات کا اظہار آپ نے اپنی نظم میں کیا ہے میں ان سے کافی وقت سے بھاگ رہی ہوں کیونکہ میں یہ سب کچھ جب سے آئی ہوں کئی جگہ محسوس کر رہی ہوں اور میری عید کے تین میں سے 2 دن ایسے ہی لوگوں کے ساتھ گزرے ہیں ۔ نا جانے کیوں ہم اپنے بنائے ہوئے خول میں ہی رہنا کیوں پسند کرتے ہیں ۔اگر کسی غریب کی مدد بھی کرتے ہیں تو کوشش یہی ہوتی ہے کے پورے ملک کے میڈیا کو اس کی خبر ہو کے ہم نے غریبوں کا بھلا کیا ہے ۔
    عید کے دن میں نے پاکستانی وزیر اعظم صاحب کی اہلیہ کو ٹی وی پر دیکھا وہ کسی یتیم خانہ کے بچوں کے ساتھ عید منا رہی تھیں اور بلکل وہی روائتی پبلیسٹی کی بھوک کئی ٹی وی چینلز کے کیمرے فوٹو گرافرز ۔اس شان سے وہ بچوں کے ساتھ اپنا وقت گزار رہی تھیں کے انکی ایک ایک ہل جل تک کیمرے کی آنکھ صاف دکھا رہی تھی ۔
    اسی طرح ہمارے چیف جسٹس صاحب جیل گئیے قیدیوں سے عید ملنے تو انکی بھی کوریج بہت بھرپور انداز میں چینلز پر دکھائی گئی
    یہ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے لئیے یتیم بچے اورقیدی بھی چھانٹ کر سامنے لائے جاتے ہیں کے ٹی وی اور اخبارات میں اچھی اچھی کوریج آئے اور انکی اور پبلییٹی ہو
    کس شان سے یہ لوگ سرکاری فنڈز کو اپنی نمائیش پر خرچ کرتے ہیں شاباش ہے ان لوگوں کی بے غیرتی پر ۔پاکستان کے مال کو اپنے باپ کا مال سمجھ کر جس بے دردی سے یہ لوگ برباد کر رہے ہیں اسکا اندازہ انکے ٹھاٹ باٹ دیکھ کر ہوتا ہے
    ۔مگرشمس جیلانی صاحب کی ایک بات اپنی جگہ سو فیصد درست ہے کے جیسی عوام ہوگی اس پر حاکم بھی ایسے ہی آئیں گے ۔اس میں کافی حد تک ہماری عوام کا بھی قصور ہے ۔مگر عوام تو بے چاری مجبور مرتی کیا نا کرتی کسی کو تو لانا ہے نا اقتدار میں ۔ چاہے وہ نواز شریف ہوں یا زرداری یا پھر بلیک بیوٹی الطاف سب کے سب غاصبوں کے سردار اور نسل در نسل چور ہیں۔سب کے سب غریبوں کے خون پسینے کی کمائی اور انکے حق پر ڈاکا مار کر حج عمرہ کر کے خود کو شرفا اور سچا مسلمان پروف کرنے میں لگے رہتے ہیں اور غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستا ہے ۔
    دنیا سے بھیک انہی غریبوں کے نام پر مانگ کران غریبوں کو ایک روپیہ تک نہیں دیتے مگرانکو دنیا کے سامنے بھکاری بنا دیا ہے اور اس پیسےسے اپنےاکاونٹس بھرتے ہیں یہ بےغیرت سیاستدان۔
    کتنی بے بسی ہے ان غریبوں کی کے فقیر بن کے بھی بھیک ان تک نہیں پہنچتی مگر ان بے غیرتوں کی عیاشیاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں
    میرے بس میں ہو تو سب سے پہلے ان سب سیاستدانوں کو سر عام پھانسی لگواوں مگر بات پھر وہیں آ جائے گی کے پھانسی کا حکم دینے والی عدالتیں ان کے ٹکڑوں پر پلتی ہیں ۔ یہاں انصاف کے ٹھیکیدار بھی چوروں کے سردار ہیں تو کہاں کا انصاف اور کیسا انصاف؟
    پا کستان اس وقت ایسے چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں قانون اور اصول صرف غریب کو سزا دینے کے لئیے بنتے ہیں ۔
    کچھ دن پہلے جیو ٹی وی پر ایک قیدی کے بارے میں بتا رہے تھے جو کے 1978 سے قید ہے اور اب تو اسکے کیس کی فائل بھی کہیں کھو گئی تھی اور وہ بے چارہ جیل میں‌ پڑا بنا سزا کے سزا کاٹ رہا ہے۔مطلب اندھیر نگری کی انتہا دیکھیں پاور فل انسان کو چاہے عمر قید ہو جائے وہ کچھ ہی عرصہ میں باہر آ جاتا ہے ۔ ہمارے موجودہ صدر جو کے دیگر کسسز کے علاوہ میر مرتضی قتل کیس میں نامزد ہیں اور انکے خلاف بہت سے ثبوت موجود ہیں اوراس وقت کی پوری اتظامیہ کی ٹیم جو کے آج بھی اہم عہدوں پر فائز ہے وہ بھی اس کیس میں نامزد تھی یہ سب انہی عدالتوں سے بری بھی ہو گئے اور ان میں سے ایک صدر پاکستان اور باقی اہم عہدوں پر فائز ہیں مگر غریب ؟
    غریب کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے ۔
    عیدوالی رات کو یہاں پاکستان کی ایک بہت مشہور NGO کے رہنما جو کے نجی دعوت میں غلطی سے میرے ہاتھ چڑھ گئےماشااللہ انکے ٹھاٹ باٹ دیکھ کر میں حیران تھی ۔ان سے میں نے کافی سوالات کئیے کے آپ کا اسکے علاوہ کیا بزنس ہے تو انہوں نے کہا ہم عوام کے خادم ہیں غریبوں کے لئیے کام کرتے ہیں ماشااللہ وہ اپنے خرچوں پر قابو پالیں تو شاید 50 گھروں کا راشن ڈلوا سکتے ہیں مگر انکو اپنے رکھ رکھاو اور ملنے جلنے والوں کے سامنے اپنے نام کا بھرم بھی رکھنا تھا تو انکو دیکھ کے ہی لگ رہا تھا کے انکے اخراجات کس عروج پر ہونگے خیر ان سے باتوں باتوں میں میری ان سے قیدیوں کے ٹاپک پر بات ہو رہی تھی تو بقول انکے آج بھی جیلوں میں ایسے بہت سے قیدی ہیں جو کے بہت ہی معمولی کیسسز میں چند ہزار روپیوں کی ضمانت نا ہونے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے جانوروں سے بد تر ذندگی گزار رہے ہیں مگر انکا کوئی پرسان حال نہیں ۔اور ایک یہ ہیں نسل در نسل چور سیاستدان ان کے خلاف کچھ ثابت بھی ہو جائے تو چند ماہ میں با عزت بری ہو جاتے ہیں
    ہمدانی صاحب موجودہ حالات جو کے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں ان پر کہنے کو بہت کچھ ہے مگر بس یہ سوچ کر رک جاتی ہوں کے کیا فائدہ ؟
    ہم سب کے سب بھینس کے آگے بین بجانے کی مانند یہاں لکھتے ہیں ۔بس سکون یہ ہوتا ہے کے اپنے دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں ۔
    آج کی اپوزیشن جو کے سابقہ حکمران رہ چکی ہے وہ بھی چور ۔موجودہ حکمران تو اعلی درجے کے چور ہیں ۔عدلیہ بے چاری خود معصوم ان چوروں سے اپنے حصہ کی طلبگار دکھائی دیتی ہے ہمارے اس طرح ڈھول پیٹنے سے کوئی فائدہ نہیں اس سب سے ان پر کوئی اثر نہیں ہونا ۔بس مجبوری یہی ہے لکھنے کی کے جب برداشت سے باہر ہو جاتا ہے تو آپ کی محبت اور شفقت کے سائے تلے یہاں عالمی اخبار پر آ کر اپنے دل کی بھڑاس نکال لیتی ہوں ورنہ سب کی طرح میں بھی یہ بہت اچھی طرح جانتی ہوں کے اس سب سے حاصل نا حصول محنت بے فضول کی سی صورتحال ہے۔
    خیر بے حد معزرت کچھ زیادہ ہی لکھ گئی اب اجازت پھر جب اندر سے بہت بھر جاونگی تو پھر کچھ لکھ کے معزر بھی کر کے اپنی بھڑاس نکال لونگی امید ہے آپ سب کو ناگوار نہیں گزرے گا؟
    آپ سب کی دعاوں کی محتاج
    ماریہ علی

  4. سلام” علیکم و عید مبارک
    سائیں رحمت علی بھائی ! محاورہ تو یہی ہے کہ “سچ کڑوا ہوتا ہے”
    لیکن ہمدانی صاحب نے یہ کیسا سچ کہہ ڈالا جس سے دِل نہیں بھر رہا ؟

    عرض ہے کہ سچ کڑوا ضرور ہوتا ہوگا لیکن صرف ان کے لیے جن کے منہ پر طمانچہ کی طرح لگا ہے، جن کے دل پتھر اور ضمیر مردہ ہو چکے ہیں-
    لیکن جن کے مسائل کو بیان کیا گیا ہے، جن کے دل کی آواز کو زبان پر لایا گیا ہے، جو خود مظلوم ہیں اور ان کے دل مظلوموں اور مستضعفین کے لیے ہی دھڑکتے ہیں، جن کے ضمیرزندہ ہیں، جو انسان ہیں، ان کے لیے تو ایسا سچ زخموں پر مرہم ہے، ایک گھونٹ ٹھنڈا پانی ہے، ایک دِلامہ ہے، حمایت ہے۔

    اسی لیے تو دل نہیں بھر رہا-

  5. بہن ماریہ علی صاحبہ !
    آپ کی ساری باتیں درست ہیں میں صرف ایک نکتہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اور دوسرے قارئین یہاں صرف اپنے دل کی بھڑاس نہیں نکال رہے، بلکہ وہ کرتے ہیں جو کر سکتے ہیں۔

    اگر ہمارے کہے سے ملک کے حالات نہیں بدلتے، یا ہم میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ ملک کی سیاست بلکہ سارے نظام کو بدل سکے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ اس پر کچھ کہے بھی نہ-

    حدیثِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے کہ ظلم کو ہاتھ سے روکو اور اگر ہاتھ سے نہیں روک سکتے تو زبان سے روکو اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم دل میں اسے ضرور بُرا جانو-

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ کی طرف لے جایا جا رہا تھا تو ایک چڑیا اپنی چونچ میں پانی کا ایک قطرہ کے کر جاتی اورا س آگ پر پھینک کر آتی، اس کا یہ لگاتار عمل دیکھ کر جب کسی نے اس کا فائدہ پوچھا تو اس چـڑیا نے یہی کہا کہ “جب میں خدا کے حضور جوابدہ ہوں گی تو عرض کروں گی کہ میں نے وہ کردیا جو کر سکتی تھی”-

    یعنی ہمیں اپنا فرض پہچان کر اسے پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیز اور نتائج اللہ تعالٰی پر چھوڑ دینے چاہیں۔ ہم سے قیامت والے دن یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنے ملک کا نظام کیوں نہیں بدلا ؟؟؟ بلکہ سوال یہ ہوگا کہ جو ہم کر سکتے تھے وہ کیا کہ نہیں۔

    اب مثال کے طور پر بابا کی یہ نظم سن کر لاکھوں ہزاروں نہ سہی شاید چند لوگوں کے احساست ہی جاگ جائیں، کیا معلوم کہ ان چند میں کوئی ایسا بھی ہو جو انہی الفاظ سے متا ثر ہو کر کوئی ایسا مؤثر قدم اُٹھائے جو واقعی کسی تبدیلی کا سبب بن جائے-

    شاید آپ ہی کی لکھی باتیں تو ردِ عمل میں کسی کا ضمیر جاگ جائے، کچھ اور نہ سہی کوئی اپنے ملک کی حکومت اور اس کے آقاؤں کو اچھا سمجھنا ہی چھوڑ دے وغیرہ۔

    میں بھی کسی معجزہ کو منتظر نہیں لیکن ظلم کے خلاف کم از کم آواز بلند کرنے کو واجب مانتا ہوں-

    اگر میری کوئی بات غلط لگے تو معافی چاہوں گا۔

  6. میں مناف بھائی سے سو فیصد متفق ہوں ۔۔میں بھی کسی معجزہ کو منتظر نہیں ہوں لیکن ظلم کے خلاف کم از کم آواز بلند کرنے کو واجب مانتی ہوں-

  7. اسلام و علیکم .. بابا جی ..

    آپ کی ویڈیو دیکھی اور دیکھتی ہی رہی گئی اور بہت ہی خوبصورت نظم … ملک کی حالت پہ جس طرح حقیقت نگاری کی ہے ..بس دل شرمندہ ہوگیا ..مگر کبھی کبھی میں یہ سوچتی ہوں ہم دنیا والوں کو مزید اپنے ملک کا کیوں بتائے کے ہمارے ملک میں یہ سب کچھ ہورہا ..جس کا سارا قصور ہی ہمارے ملک سربراہان کا ہے… جس کی آٹے کی چکی میں مجھ سمیت سب ہی پس رہے ہیں .. آپ کو ایک بات بتاؤں مجھ سے اکثر لوگ یہ پوچھتے ہیں . کیا پاکستان واقعی بہت غریب ملک ہے ؟؟؟ اور جو باتیں ہم سنتے ہیں پاکستان کے متعلق وہ سہی ہے ؟؟؟ اب ان تمام باتوں کیا جواب ہو ..لیکن حقیقیت سے نظر بھی نہیں چرائی جاسکتی …. اپنے رب سے یہ دل سے دعا ہے پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے اور یہ بھی کہتی ہوں کہ اللہ پاک تو ہی اس کی حفاظت کی ذمہ دادری لے لے ہم تو ہار گئے ۔

  8. السلام علیکم مناف بھائی
    آپ نے بلکل درست کہا بس ہم سب اسی امید سے اتنا سب لکھ دیتے ہیں کے کم از کم یہ فرض تو پورا کر لیں ۔مگر افسوس بس یہی ہے کے جن لوگوں کو پروردگار نے اختیار دیا ہے وہ سب کے سب بے حسی اور اپنی عیاشیوں میں اسقدر پاگل ہو چکے ہیں کے جانتے بوجھتے اپنے ہی ملک کو جہنم میں دھکیل رہے ہیں ۔
    خیر ہمارا جو فرض ہے ہم وہ ضرور پورا کریں گے۔

  9. قبلہ ہمدانی صاحب
    تسلیمات۔

    ۔۔۔۔نظم سنی بھی اور پڑھی بھی۔۔۔۔بلکہ دہرائی بھی۔ اب کیا کہوں کہ منہ اپنے ہی گریبان کی طرف جھک جاتا ہے۔ اس جرم بے حسی میں ہم بھی تو کسی حد تک شریک ہیں ناں۔
    مردہ ضمیر کو جلاء بخشنا تو نا ممکن ہوتا ہے، ہاں البتہ سوئے ہوئے ضمیر کو آپ کی یہ جھنجوڑ دینے والی بُکا ضرور جگانے کا کام کرتی رہے گی۔ آپ نے اپنے حصے کی شمع جلائی دی۔ اب تو میدان عمل سامنے ہے اور ہمیں کودنا ہے۔ مگر کیا کریں کہ ہم جس فرس پر بیٹھے ہیں اسکا نام نفس امارہ ہے اور اسکی لگام کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔
    ماشاء اللہ۔ دعا ہے آپکا قلم یونہی ظلم و جور کے عفریت کا سر قلم کرتا رہے۔
    نا چیز

  10. سلام
    میری ایک عرض اور بھی ہے، چند دقیقوں کے لیے آپ کی توجہ کا طالب ہوں

    نمرود اور فرعون جیسے ظالم شاید ہر زمانے میں رہے ہوں، جنہوں نے اپنی عیاشی کے لیے قوم کو غلام بنا کر رکھا بلکہ جانوروں سے بدتر زندگی جینے پر مجبور کیا، وجہ صرف یہی نہیں کہ اگر قوم اچھی زندگی گزار لے گی تو ان ظالم حکمرانوں کو کسی قلت کا سامنا ہو گا یا ان کے خزانوں میں کمی آجائے گی، نہیں ، بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ
    1- ایسے ظالم حکمران دوسروں کو ذلیل و رسوا کر کے، تسکین محسوس کرتے ہیں-
    2- عوام کو مسائل سے دوچار رکھ کر اپنی مطلق العنانی میں دخل اندازی سے دور رکھتے ہیں-
    3- اس طبقاتی فرق کا وجود ہی ان کی برتری ثابت کرتا ہے-
    4۔ شکم سیر کی نسبت بھوکا بہتر غلام ثابت ہوتا ہے، عوام کو قابو میں رکھنے کا ان کی نظر میں یہ طریقہ ناگزیر ہے، وغیرہ۔

    میں اکثر ان بلاگز میں یہ پڑھتا ہوں اور بالمشافہ ہم وطنوں سے یہ سنتا ہوں کہ قصور ہماری قوم اورعوام ہی کا ہے، بلکہ اکثر تو یہ دلیل بھی دیتے ہیں کہ ہماری قوم نے خود کو اس غلامی، اس ذلت سے دوچار ہونے ہی کیوں دیا ؟ وغیرہ، اگر یہ نقطہء نظر درست ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ فرعون اورنمرود کے مظالم کی ذمہ دار خود ان کی مظلوم قوم ہی تھی؟

    تاریخ میں ہر ظلم کا ذمہ دار ظالم ہی رہا ہے نہ کہ مظلوم، یہ درست ہے کہ ہمارے معاشرے میں لاکھوں بُرائیاں جنم لے چکی ہیں لیکن اس کے ذمہ دار بھی حکومت، انتظامیہ، و دیگر سرکاری ادارے یعنی وہ نظام ہے جو ہم پر مسلط کیا گیا۔

    ہمیں انفرادی سطح کے جرائم اور بُرائیوں (اور اچھائیوں کے بھی) اور اجتماعی نقائص (اور خوبیوں) کے درمیان فرق سمجھنا چاہیے۔ عوام انفرادی طور پر مختلف اچھائیوں بُرائیوں میں مبتلا ہوتے ہی ہیں لیکن کچھ مسائل ملکی سطح پرحکومتی طبقہ ہی کی طرف سے پیدا کر دیے جاتے ہیں جن کے نتیجے میں کچھ مخصوص بُرائیاں اور جرائم جنم لیتے ہیں۔

    ہمارے اس زیرِ بحث موضوع کے محرک صرف اور صرف اجتماعی و قومی سطح پر پیدا کی گئی بُرائیاں ہیں جن کا ذمہ دار فقط حکومتی ٹولہ ہی ہے-

  11. مکرمی عبد المناف صاحب۔
    تسلیمات۔
    آپکی بات درست کہ ظلم کا ذمہ دار ظالم ہی ہوتا ہے نہ کہ مظلوم۔ لیکن در اصل ہمیں مظلوم کی بھی تو تشخیص (یعنی تعین) کرنا ہوگا کہ کون مظلوم ہے اور کون بے حس۔ چونکہ آپ نے فرعون کا حوالہ دیا تو میں بھی اسی حوالے سے بات بڑھاؤں گا کہ اللہ کریم نے تو رسول کی صورت میں نجات دہندہ بھیجا تھا۔ اب جس جس نے اسکی بات سنی، وہ اگر فرعون کے ظلم کا شکار ہوا تو مظلوم ٹھہرا، لیکن سب کچھ جان بوجھ کا بھی اسی کا اتباع کرنے والی قوم نیل میں غرق ہو گئی تھی۔ اسی طرح ہجرت مدینہ سے پہلے اور بعد میں فرق ہے۔ ہجرت کے بعد جو مکہ جان بوجھ کر رہ گیا، اس کے لئے وعید کی نذارت ہے اور جو نکل گیا وہ سعید ٹھہرا۔
    بایں وزن کربلا میں ظلم کے خلاف قیام کرنے والے کوفہ میں مصحلتوں کا شکار ہونے والوں میں سدا فرق رہتا ہے۔ ہماری قوم میں مظلوم بھی ہیں مصلحت پرست بھی۔ وہ جنہیں ہم سفید پوش اور زیادہ مظلوم سمجھتے ہیں، وہی در اصل مصلحت پسند افراد ہیں۔ کوئی خانقاہ بچانا چاہتا ہے تو کوئی اپنا منبر۔ کسی کو دستار کی فکر ہے تو کسی کو اپنی مسجد بلند کرنے کی فکر ہے۔ علماء بڑی بڑی نیازیں لینے میں مصروف ہیں اور بانی منبر و محراب اپنے نام و نمود کی خاطر بڑے بڑے نام کا دعوت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اہل علم کو کون پوچھتا ہے؟ کون قدر کرتا ہے کہ حق بات کی ترسیل ہو؟
    ہاں ایک قلیل طبقہ ہے مظلوموں کا جو ہماری بے حسی کے سبب پس رہا ہے۔ ۔۔۔۔
    فی الحال اسی پر اکتفاء کروں گا۔۔۔۔۔
    نا چیز و خاکسار

  12. السلام علیکم
    مناف بھائی یہاں میں آپ سے 100 فیصد اختلاف کرونگی ۔مجھے پتاہے میں یہاں آنے والوں کے مقابلے میں بے حد کم علم ہوں اور نا ہی مجھے آپکی طرح نمرود وفرعون وغیرہ کے ادوار کا اتنا علم ہے اور نا ہی میری اسقدر تعلیم ہے ان معاملات میں
    مگر پہلے تومیں آپکو ہمارے ہی ایک محترم بزرگ کا لکھا ہوا بلاگ دکھاتی ہوں
    شمس جیلانی نے کہا ہے:
    September 22, 2009 بوقت 6:14 pm
    صفدر بھائی ، آپ کی نظم کا جواب نہیں۔ مجھے اس طرف آنے میں دیر یوں لگی کہ سب بچے آئے ہو ئے تھے اور گھر میں ایک ہنگامہ تھا۔ اب چونکہ دفتر اور اسکول کھل گئے ہیں ۔لہذا سب مصروف ہو گئے۔ ماشا اللہ بہت اچھی نظم ہے مبارکباد قبول فر ما ئیے۔ مگر وہاں ایوانِ صدر ہی بے حس نہیں ہے بلکہ” لنکا میں سبھی با ون گز کے ہیں ” اور خود عوام بھی بے حس ہیں۔ زندہ قومیں ایسی نہیں ہو تیں ۔ جبکہ حدیث یہ ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا لہذا یہ کیسے مومن ہیں جو بار بار ڈسے جا رہے ہیں ؟ اور ہاں ایک آیت بھی سورہ انعام کی یا د آئی کے کہ ” ہم ظا لموں پر ظالم اور منا فقوں پر منا فق مسلط کر دیتے ہیں ” پھر یہ حدیث بھی کہ جو ظالم کا ساتھ دیتے ہیں وہ ظالم ہیں ۔ بس اس کی روشنی میں اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ؟

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مناف بھائی آپکی یہ بات قرآن و حدیث کے مطابق درست نہیں لگتی
    چلیں میں یہ بھی مان لیتی ہوں کے اس طرح کے حکمران اور سیاسی ٹولہ سب کو اپنااپنے مفادات کی خاطر غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں اور جو کچھ آپ نے کہا۔ تو بھائی ہماری عوام جو کے ان ہی بے غیرتوں کے ہاتھوں استعمال ہو جاتی ہے ۔وہ تو خود اتنی غیرت مند ہے کے اپنی غیرت کے نام پر اپنی بہو بیٹیوں پر کتے چھوڑتے ہیں اور دیگر مظالم کرتے ہیں تو اپنے حقوق کے لئیے آواز اٹھاتے ہوئے انکا دم کیوں نکل جاتا ہے ؟
    ایک آٹے اور چینی کی لمبی لائن میں کھڑے ہو کر بے موت مرنا پسند کرتے ہیں مگر ظلم کے خلاف آواز اٹھا کر ایک ڈنڈا بھی کھاتے ہوئے جان کیوں جاتی ہے انکی؟
    ہان جوتے ڈنڈے حوالات یہ عوام سب برداشت کرتی ہے مگر اپنے لئیے نہیں اپنے قائدین کے لئیے ۔وہ قائدین جو کے جب رات کے اندھیرے میں ڈیل کر کے فرار ہوتے ہیں تو اگلے دن یہی لوگ گالیاں‌دےرہے ہوتے ہیں ۔مگر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد جب وہ آتے ہیں تو پھر جانتے بوجھتے دیوانہ وار انکے پیچھے چل پڑتے ہیں ۔شمس جیلانی صاحب نے بہت ہی ذبردست بات کہی کے ” مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا لہذا یہ کیسے مومن ہیں جو بار بار ڈسے جا رہے ہیں ؟ ”
    کس طرح آپ صرف حکمرانوں اور سیاست دانوں کو ہی گناہگار ٹہرا سکتے ہیں‌؟
    مجھے بھی ہمدردی بہت ہے ان مظلوم عوام سے مگر جو سچ ہے اسکو ماننا چاہئے بھائی ۔
    نمرود اور فرعون کے ادوار کی مثالیں تو آپ نے دے دیں مگر آپ نے یہ کیوں نہیں سوچا کے قرآن اور حدیث اسی لئیے آئی کے انکے دور میں اگر عوام آٹھ کھڑے ہوتے اور اپنے حق کے لئیے آواز اٹھاتے تو شاید خدا کو یہ آیات نازل کرنے کی ضرورت نا ہوتی ۔ رسول(ص) کی یہ حدیث نا ہوتی۔
    بے شک ظالم کا ظلم مسلسل برداشت کرنا یہی ہوتا ہے کے تم ہو اسی قابل کے تم پر ظالم مسلط کیئے جائیں ۔
    بھائی بڑی بڑی تقریریں کرنا باتیں کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔اپنے آپ کو ذندہ ضمیر اور بیدار قوم کہنا بہت آسان ہے مگر اس پ پورا کو ن اترتا ہے یہ وقت آنے پر پتا چلتا ہے ۔
    بھائی میرے نزدیک ان حالات کی برابر سے زمہ دار خود عوام بھی ہے ۔وقتی پریشانی تو ہوگی کچھ سختیاں جھیلنی پڑیں گی مگر یہ سب صرف اور صرف اسی صورت ٹھیک ہو سکتا ہے کے عوام اپنے حق کے لئیے خود آواز اٹھائے ۔بنا کسی لیڈر کے ہاتھوں استعمال ہوئے اپنے حق کے لئیے خور اٹھ کھڑے ہوں ۔آج جس آٹے کے لئیے یہ عوام اپنی جان گنوا رہی ہے اگر وقت پر آواز نا اٹھائی گئی تو خدا نا کرے کے پاکستان کا یہ نا حال ہو جائے کے غیر ملکی اب پاکستان میں بھی افریقہ اور سومالیہ کی طرح اس عوام کو انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے بھکاری بنا کر امداد دیتے دکھائی دیں ؟
    بے حد معزرت بھائی میں آپ سے عمر اور علم دونوں میں‌بہت کم اور چھوٹی ہوں مگر میں نے جو غلط سمجھا وہ کہہ دیا ۔اگر میں غلط ہوں تو آپ ثابت کر دیں ۔میں کھلے دل سے اپنی غلطی مانتی ہوں اور مانونگی بھی ۔
    امید ہے ہماری اس بات ۔بحث اور کچھ باتوں کی تکرار کو نا تو آپ اور نا ہی میں پرسنل نہیں لیں گے ؟
    میں یہاں آنے والے ہر انسان سے کچھ سیکھنا چاہتی ہوں اور سیکھنے کے لئیے اپنے اندر کے خیالات کو ظاہر کرنا پڑتا ہے کے اگر میں غلط سوچ رہی ہوں تو آپ مجھے سمجھا سکیں کے کہاں کہاں میں غلط ہوں تو میں اپنی غلطی سدھار سکوں ؟
    آپ سب صاحب علم و دانش ہیں میں آپ سب کے سامنے ایک نقطہ کی مانند ہوں لہزا اگر میری کوئی بات آپکو سخت لگے یا بری لگے تو اسکو معاف کر دیجئے گا پلیز؟
    محتاج دعا

  13. SAFDAR KA KEHNA ACHA LAGTA HA.

    Saheb -e aqall who hi log hoten hen jo dosroon ki aqall ko oss simmat lejayen jis se unn ka dill o dimagh hill jay or who bhi sochne par majboor ho jay or kehe ke ya ILLAHI ye majra kya ha.Safdar bshi ne ittne mazboot ilfaaz jis khobsoorti se or nafasat se istamal kiye hen or jis andaaz se is ko pesh kiya ha sub se judaa ha.mere paas who ilfaaz to nehi lekin meri kamm goi ka bhi Safdar bahi ko khobb maloom ha.Un bahi behno ka mannon hon jinho ne mughe eid ki mubarak dii un ko or baqi tammam dostoon ko bhi meri taraf se mubarak ho

    DUA GO jAFAR ALI BALTISTANI.

  14. برادرم مصباح شاہ صاحب اور بہن ماریہ علی صاحبہ !
    یقین جانیے کہ آپ دونوں کا جوابی تبصرہ پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی، اس طرح کی بات چیت ہی کو مثبت اور تعمیری گفتگو سے تعبیر کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی میرے نقطہء نظر سے متفق نہیں تو یہ اس کا حق ہے، ہر ایک کو حق ہے کہ میرے (یا کسی اور) نقطہء نظر کے مقابلے میں دلائل پیش کرے، سیکھنے سکھانے کا عمل اسی طرح آگے بڑھتا ہے، صرف دو اصولوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

    1- بات مدلل کی جائے، یعنی بحث برائے بحث اور اختلاف برائے اختلاف نہ ہو-
    2- کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ کسی دوسرے کی ذات کو نشانہ بنائے یا سخت لہجہ استعمال کرے۔

    اس کے علاوہ یہ نکات بھی مدِ نظر رہنے چاہیں کہ

    1- ضروری نہیں کہ میرا ہی نکتہء نظر درست ہو اس بات کو عین ممکن جاننا ضروری ہے کہ دوسرے کا موقف بھی درست ہو سکتا ہے-
    2- میرا مقصد ہر حال میں اپنے موقف کو تسلیم کروانا نہیں ہونا چاہیے، ہم صرف مختلف آراء اور الگ خیالات سننے اور سیکھنے کے لیے بات چیت کرتے ہیں-

    آپ دونوں نے اِسی احسن طریقہ سے بات کو بڑھایا ہے، ماشاء اللہ، اجازت ہو تو میں اب اپنے موقف کے حق میں ایک دو باتیں عرض کروں

    سب سے پہلے تو یہ وضاحت ضروری ہے کہ میں پاکستانی قوم کو معصوم اور ہر غلطی سے پاک نہیں مانتا، ہماری قوم میں لاکھوں نقص ہیں لیکن عرض یہ کرنا چاہا کہ ہمارے ملک ک بدتر حالات کا ذمہ دار ہمارا حکومتی ٹولہ ہے نہ کہ عوام، اگرعوام کا کچھ قصور ہے تو میری نظر میں پانچ دس فی صد سے زیادہ ہرگز نہیں۔

    شاہ صاحب نے درست فرمایا کہ مظلوم کی تشخیص ضروری ہے، فرعونی جو غرق ہوگئے یا مکہ میں رہ جانے والے ہجرت میں بنی اکرم (ص) کی تقلید نہ کرنے والے اور کوفے کے مصلحت پرست یہ سب واقعی مظلوموں کی فہرست سے خارج ہیں، اور براہء راست ظالم نہ سہی لیکن مظلوم کی حمایت سے ہٹ جانے کی بنا پر ظلم میں شریک ضرور ہیں، ان تینوں ادوار کی ان تینوں مثالوں اور آج کے حالات میں فرق یہ ہے کہ اس زمانے والوں کو ایک قائد ایک پیشوا منجانب اللہ میسر تھا، جب کہ آج ہم ایک ہادی ایک راہبر کے منتظر ہیں، ہم ان اوپر دی گئی امثال کے مطابق قصوروار تب ٹھہریں گے جب کسی راہنما اور نجات دہندہ کی آواز پر لبیک نہ کہیں، انبیاء اور ائمہ علیہم السلام کے پکارنے پر حاضر ہونے والے اس عمل سے پہلے بھی مظلوم اور بے قصور تھے اور اللہ کے ان نمائندوں کی پیروی کرنے کے بعد بھی، کاش آج ہمیں بھی کوئی ایسا راہنما میسر آجائے، تب ہی حق کے پیروکار اور مطلب پرست دونوں آشکار ہوں گے۔

    ماریہ بہن شمس جیلانی صاحب کا کہا درست ہے بلکہ انہوں نے تو یہ اللہ اور رسول(ص) کا کہا Quote کیا ہے اور یہ حق ہے، فرمانِ خداوندی کہ ہم ظالموں پر ظالم اور منا فقوں پر منا فق مسلط کر دیتے ہیں- لیکن ہم قران کی ہر آیت کا اطلاق ہر جگہ نہیں کر سکتے، پھر ترجمہ اور آیت کے عربی متن میں اتنا ہی فرق جاننا ضروری ہے جتنا اللہ تعالٰی اور ایک انسان (مترجم) میں- (میں نے یہ آیت تلاش کرنے کی اپنی سی کوشش کی مگر نہ ڈھونڈ سکا)
    میں اپنی اس بات کی وضاحت کے لیے آپ سے سوال کرنا چاہوں گا کہ کیا حضرت موسیٰ علیہم السلام کی قوم بھی ظالم اور منافق تھی جو اس آیت کریمہ کے مطابق ان پر ظالم حکمران مسلط کر دیے گئے تھے؟ اگر ایسا تھا تو اللہ کے نبی نے اس ظالم اور منافق قوم کو ان ظالم حکمرانوں کے ظلم سے بچایا کیوں ؟؟ پھر کیا پاکستانی عوام امریکی، یورپی اور اسرائیلی اقوام سے زیادہ ظالم اور منافق ہیں ؟؟؟ ان حکومتوں کے مظالم مع ان کی اقوام کے ہمارے چھوٹے سے ملک کے مقابلے میں تو آسمان سے باتیں کرتے ہیں، ہمارے عوام کے مظالم اپنی ہی ذات تک ہوں گے یا زیادہ سے زیادہ ملک کی حدود کے اندر، ان دوسروں کے مظالم سے تو شاید دنیا کا کوئی کونہ نہیں بچا ہوا، وہاں بھوک، لوڈشیڈنگ اور آٹے کے لیے قطاروں کی بجائے، دولت کی یہ ریل پیل کیوں ہے؟؟؟؟

    رہی بات ایک سوارخ سے دوبار ڈسے جانے کی تو میں کہوں گا یہ تو تب مانیں اگر یہ حکمران واقعی ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہوں، ان بدنامِ زمانہ لٹیروں کا منتخب ہوجانا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پہلے ہی سے طے شدہ منصوبے ہوتے ہیں، انتخابات کا تو فقط ڈھونگ ہی ہوتا ہے۔ اگر عوام کے بس میں ہوتا تو یقیناً ان سب کے سب کو کبھی کا پھانسی چڑھا دیا ہوتا-

    اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک معاملہ میں ایک سے زیادہ آراء موافق آتی ہیں یعنی شاید حقیقت آپ کی اور میری بات کے درمیان میں کہیں ہو

    واللہ عالم

  15. مکرمی عبد المناف صاحب۔
    سلام مسنون۔ ماشاء اللہ احسن انداز سے آپ ے بات کو بڑھایا ہے۔ آپکی بات درست ہے کہ آج ہمیں منصوص من اللہ ناجی و ہادی میسر نہیں ہے۔ ساری بات پڑھنے کے بعد میں خود بھی اس بات کا قائل ہو گیا کہ واقعی ہماری عوام تو لبیک کہنے کو بیٹھی ہے۔ افتخار چوہدری کا بحالی ڈرامہ ہی دیکھ لیں۔ بم دھماکوں اور منڈلاتی موت کے سائے تلے کس طرح یہ قوم سڑکوں پر بے دھڑک نکل آئی تھی۔ اب راہنما ہی نکمے ہوں تو اللہ ہی حمایت و نصرت کرے کہ وہی بہترین وکیل ہے۔
    عوام کی اکثریت بے گناہ ہی ہوتی ہے۔ تاہم گناہ گار معاشروں میں آنکھ کان اور زبان بند رکھنا گناہ کا حصہ بن جاتا ہے۔ بنی اسرائیل ہو یا مکہ میں مقیم بنی اسماعیل، دونوں ہی ظالم اقوام تھیں۔ خداوند متعال کا یہ دستور رہا ہے کہ خالص اور کھوٹ کو الگ کرتا رہتا ہے۔ اس نے اپنے ہادیان بر حق کا بھیج کر پیغام عدل پہنچادیا۔ جو کم علمی کے سبب ظالم تھے، وہ علم آ جانے پر لبیک کہ گئے اور صاحبان عصمت کے حاشیہ نشین بن گئے اور جو جبلاً ظالم مزاج تھے، وہ مرسلین کے سامنے مسدود ہو گئے۔ ان ظالموں کے بارے میں خدا کہتا ہے کہ میں ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔ پیغام سب تک برابر پہنچانا اسکے عدل کا تقاضہ ہے، جو وہ پورا کرتا رہتا ہے۔ اب کون لبیک کہتا ہے، یہ ہماری اپنی انفرادی سرشت پر منحصر ہوتا ہے۔ ورنہ نبی اعظم کا پیغام تو ابو جہل اور عمار یاسر دونوں کے لئے برابر تھا۔ اب جسکی جبلت ظلم پرست تھی، وہ اٹک گیا اور جس کا مزاج حق شناس تھا، اس نے پیغام پر لبیک کہ دیا۔

    شاید یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان میں کوئی خالص رہنما ہو ہی نہ۔ شاید کسی کونے کھدرے میں کوئی ایسی نا شنیدہ آواز آ رہی ہو جس پر لبیک کہنا ہماری نجات کا باعث بن جائے۔ لیکن ہم ہاؤ ہو میں اٹھنے والی اونچی آوازیں ہی سننے کے عادی ہیں اور کسی سچے راہنما کی تلاش کرتے ہی نہیں ہیں۔ کیا پتہ کہیں ابو ذر آج بھی کسی بے آب و گیا خطے سے صدائے حق دے رہا ہو اور ہم بے خبر ہوں؟ تلاش حق کے لئے سلمان فارسی صحرائے حجاز تک آ گیا تھا، لیکن ہمارے پہلو تو آرام دہ نمدوںاور بستروں سے جدا ہونے کو تیار ہی نہیں۔
    خداوند متعال ہی ہمارے معاملات درست فرمائے۔ اگر کوئی بات خلاف مزاج گزری ہو تو معافی کا طلبگار ہوں۔
    نا چیز

  16. شاہ صاحب ! سلام” علیکم

    آپ جیسے صاحبِ علم کے ساتھ گفتگو کرنا اپنے لیے باعثِ شرف سمجھتا ہوں، آپ کی تحریروں سے آپ کے جانے بغیر بہت کچھ سیکھتا رہتا ہوں، اگرچہ ان بلاگز میں میں نے بہت سخت رویہ کا بھی مشاہدہ کیا ہے، لیکن الحمد للہ اکثریت ان خواتین و حضرات کی ہے جن سے تبادلہء خیال ایک ذہنی سکون کا باعث ہوتا ہے۔ یقیناً آپ کے اس ادارہ (عالمی اخبار) کے لوگوں کی نیک نیتی ہی میں آپ سب کی یہ کامیابی مضمر ہے، اور بے شک یہ اللہ تعالٰی کی جانب سے بھی برکات کا مؤجب ہے۔

    سچ پوچھیے تو مجھے جناب طاہر القادری (مدظلہ) کی ذات سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں، ان جیسی صاحبِ علم و عمل، دین، ایمان، یقین و جذبہ سے سرشار، لائحہء عمل اور منصوبہ بندی کے ساتھ، میری نظر میں پاکستان میں کوئی اور شخصیت نہیں گزری، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت عرصہ سے ان کی سرگرمیاں کافی سرد پڑتی نظر آرہی ہیں، اللہ تعالٰی سے دُعا ہےکہ میرا یہ خیال اور یہ تجزیہ غلط ہی ہو۔

  17. محترم صفدر ھمدانی صاحب۔ھمارے واسطے تو لمحہ حاضر قیامت ھے۔۔۔آپ کی بہت خوبصورت اور احساس کے تاروں کو جھنجھوڑنے والی نظم پہلے پڑھی، پھر سنی اور ساکت تصویروں کو آپ کی آواز ملتے ھی تکلم اور گویائ کے کرشمے دیکھے۔۔۔۔ ۔۔ظلمت شب میں ایک جگنو بھی ؎ سچ کا پروردگار ھوتا ھے؎ میں کبھی مایوس نیہں ھوتی۔۔۔اب بھی میری خوش گماں نظریں ایک معجزے کی منتظر ھیں۔ پاکستان ھمیشہ قائم و دائم رھنے کے لیے وجود میں آیا ھے۔۔ علم و قلم۔ عقل و فہم ،فکر وعمل جستجو تحقیق،تدبیر۔تعمیر،کے مثبت راستوں پر ظلم پرستوں نے خون ناحق بہا کر ھمارے ارادوں کو کم زور کر کے ھم کو خوف وھراس میں مبتلا کردیا۔۔ آ پ کی آواز کو سن کر کتنے دلوں کو طاقت و تقویت ملی ھوگی
    ھم ٹولیوں ،ٹکڑوں،قبیلوں ،فرقوں گروھوں میں بٹے بکھرے اور مایوس لوگ ایک پلیٹ فارم سےیکجا ھوکر آپ کی آواز سے آواز ملاکر ظلم وستم کے خشبی ارو کاغذی ایوانوں میں افکار اور خیالات سے آگ لگا دینے کی شکتی حاصل کرسکتے ھیں۔
    عصر حاضر کا اس سے بڑا المیہ کیا ھوگا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئ،جاپانی ٹیکنالوجی نے ایک انقلاب بپا کردیا ھے۔ ھمارے بعد آزاد ھونے والے ملک صنعت و ترقی میں کہا ں سے کہاں نکل گئۓ۔ھم کو ابھی تک آٹا ،بجلی اور پانی جسے بحرانوں میں الجھا کر ھم کو مشتعل کیا جارھا ھے، یہ آتشی کیفیت انقلاب کا سرچشمہ ثابت ھوسکتی ھے۔۔۔،سفر ھے دشت کا مثل غبار ھیں ھم لوگ؎ھیں اقلیت میں مگر بے شمار ھیں ھم لوگ۔ مجھے بہت خوشی ھے کہ اس پلیٹ فارم پر سب دوست صبر و تحمل سے ایک دوسرے کی بات سنتے ھیں۔نہ کسی کا لہجہ آتش فشانی؎نہ لڑائ جگھڑے کی نشانی؎
    بس علم و مطالعہ و مشاھدہ کی روانی ،یہ علمی ادبی بحث و مباحثے تو خیال و فکر کو جلا دیتے ھیں۔ ما ریہ علی ۔۔جو لوگ نا انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ھیں۔اللہ پاک ان کے لیے ھر آزمایش کو آسایئش میں بدل دیتا ھے عالمی اخبار کے سارے قاریئن کے بہت اچھے حال اور عظیم الشان مستقبل کی دعا یئں۔،،اور مسلسل کامیابیوں اور کامرانی کی دعا امت مسلمہ کے لیےعرو ج کی دعایئں۔۔ رضا صاحب اللہ پاک آپسب کو سلامت رکھے،آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *