کیا طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں ؟

کیا طالبان کا پاکستان میں دفتر ہونا چاہئے؟ کیا بے ملکیوں کی یہاں ایمبیسی ہونی چاہئے۔ اگر ہاں، تو پھر عمران خان کو اس مملکتِ ناخداد میں پاکستان کا سفیربناکر بھیجنا کیسا رہے گا ؟ کیا عمران خان کرکٹ کیلئے معمر اور سیاست کیلئے کمسن ہیں؟

11 thoughts on “کیا طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں ؟”

  1. کیا ہی اچھا ہوتا ، ظفر بھائی اگر آپ پوچھتے ، اور آپکا سوال یہ ہوتا کہ ، طالبان کو پاکستان سے جوتے مار کر باہر نکالا جائے کہ دیکھتے ہی گولی مار دی جائے ،،، ؟ اور لاشوں کو دُنیا کہ لیے اور دُشمنانِ پاکستان کیلے نشانِ عبرت بنا دیا جائے ؟ کہ افغان سرحد پر واپس پھینک دیا جائے ؟

    کس سے پوچھ کر یہ یہاں آئے ۔۔۔۔۔ ؟ مُزاکرات کیسے مزاکرات ؟ کیوں اور کن سے۔۔۔۔۔۔ ؟ یہ ہیں کون ۔۔۔۔۔؟ کہاں سے آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ کون لایا ۔۔۔؟ اور کب لایا۔۔۔ ؟ انکا رشتہ کیا ہے پاکستان سے ؟ یہ ہوتے کون ہیں ہمیں بندوق کہ زور پر مُزاکرات کہ لیے آمادہ کرنے والے ۔۔۔۔؟ ہیں کون یہ جو ہم ان سے مُزاکرات کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اور سب سے بڑھکر انہوں نے کیا کیا ہے پاکستان کیلے ؟ کس بات پر ناز ہے انکو ؟ کیا تعلم ہے انکی ؟ کونسا نظام ہے انکے پاس ،،،،؟ جو ہمارے مُلک میں رائج کرنا چاہتے ہیں ؟

    کون سی قُربانیاں دی ہیں اِنہوں نے میرے وطن کیلے ؟ کون سی جنگ میں حصہ لیا ہے انہوں نے ؟ مُلک کو کونسی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ؟ کون کون سے محاز پر دُنیا میں میرے مُلک کا سر فخر سے بُلند کیا ہے ؟ زندگی کہ کون کون سے شعبے میں ترقی کی راہیں کھولی ہیں ؟ تعلیم ، صحت ، زراعت ، صنعت و تجارت ، ہسپتال ، سکول ، سڑکیں ، پانی ، بجلی ،گیس
    کیا دیا ہے انہوں نے میرے وطن کو ؟ کونسی خوشیاں بانٹی ہیں میرے وطن کو ؟ سوائے بدنامی کہ ،،،،،

    ہاں اگر کُچھ دیا بھی ہے توٹُکڑوں میں بٹٰی ہوئی لاشیں ، بارود کی فصلیں گولیوں کی بوچھاڑ ، بم دھماکے ، سکولون اور ہسپتالوں پر راکٹ لانچرز کے حملے ، تعلیم پر پابندی ، انسانی حقوق کی پامالی ، مذہبی منافرت ، فساد ، انتہا پسندی ، نام کی مُسلمانیت ، پوری دُنیا میں اسلام اور مُسلمان سے نفرت ، غیر مُسلم سے امداد لیکر مُسلمانون کا قتل عام ، اپنا اسلام اور اسلام میں اپنی اصلاحات ، یہ ہے طالبان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نہیں میرے مُلک سے۔۔۔ میری قوم سے۔۔۔۔۔ میری مٹی سے ۔۔۔۔۔۔ اسکا کوئی رشتہ نہیں ، اگر اس نے قُربانیں دی ہیں تو افغانستان کہ لیے وہاں جائے اور امریکہ سے جہاد کرے ، وہاں اپنی حکومت قائم کرے یہ وطن افغانیوں نے نہیں ہمارے اجدد نے بنایا تھا ، ہمارے ہمارے اجداد نے قُربانیاں دی تھیں ، ہماری سرزمیں نہ ینکا کل کوئی رشتی تھا اور نہ آج کوئی رشتہ ہے ، ہم انہیں تسلیم ہی نہیں کرتے ،،،،،، مُزاکرات تو اُس سے ہوتے ہیں جسکو تسلیم کیا گیا ہو ،،،،،معزرت کہ ساتھ ،،، شیخ سعدی نے کیا خوب کہا ہے کہ

    اگر قحط اُلرجال افتد ندارد نـیــســـت مدد گــــیری
    یـکَ افـــغــاں ، دوئم کمبوہ سوئم کمزات کشمیری

    کہ افغاں حیلہ می راشے ، ایں کمبوہ کینہ می پرور
    ایــن کشمـــــــیری ہــــمـــاداراں آں دلــــگـــیــــری

    ان سے کیسے مُزاکرات ؟ آو ،،،، اور،،، بتاؤ۔۔۔ کیوں ہم تم سے مُزاکرات کریں ؟ کس لیے ؟ اس ڈر سے کہ اگر ہم نے تمھیں تسلیم نہ کیا تو تم ہمیں لاشوں کہ تُحفے دو گے ؟ ہمارا سکون برباد کرو گے ؟ بس ؟ کیا ہمارے حُکمران اس بات سے ڈر رہے ہیں ؟ اور اپنی حکومت یہ اپنی زندگی اپنی دولت اپنی کُرسی بچا رہے ہیں ؟

    کیا پاکستان کی ایٹمی فوج اتنی سی دھمکی سے ڈر گئی ؟ نہیں میں نہیں مانتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خُدا کی قسم اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔۔۔۔ ،،، میری فوج تو ان بنو اُمیہ کہ حرام دودھ پر پلنے والوں کو گھروں سے نکال کر کُتے کی موت مار سکتی ہے۔۔ ، چند دنوں میں انکا ناموں نشان صفعہ ہستی مٹا سکتی ہے ، انکی آنے والی نسلوں پہ پابندی لگا سکتی ، اسس میں کوئی شک نہیں ہے،،،،، مگر یہاں خاموشی کی وجہ کُچھ اور لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ وجہ بیرونی طاقتیں جو اپنا کھیل کھیل رہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس کھیل میں کُچھ ایسے بھی؛؛ میر جعفر؛؛ ہیں جن کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کس مقصد کہ لیے استعمال ہو رہے ہیں صرف ہوس اور لالچِ زر ،
    کردار سب کا ایک ہے بس نام بدلے ہوئے ہیں ۔۔۔ مقصد ایک ہے ڈیوٹی الگ الگ ہے ایک ہی پروجیکٹ پر سب کام کر رہے ہیں ،،،،، عمران خان کوئی آسمانی فرشتہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔ انسان ہی ہے ،،،اور انسانوں کہ ہاتھوں میں ہی کھیل رہا ہے ،،،، اُسے معلوم ہے کہ موت تو آگے بھی ہے اور پیچھے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب مرتا کس طرح ہے یہ دیکھنا ہے ، اور اگر اتنی مُحبت ہے خان صاحب کو طالبان سے تو بھر ،،،،، جائیں وہ بھی پھر افغانستان مع طالبان

    یہ میرے قائد کا مُلک ہے ، ہمارا مُلک ہے ، یہ اُنکا اور انکی اولاد کا مُلک ہے جنہوں نے انکے لیے قربانیاں دی ہیں، طالبان کا نہیں ، یہاں ہمیشہ حقیقی اسلامی اور جمہوری نظام چلے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ طالبانی نظام نہیں

  2. جعفری صاحب آپ کا ایک ایک جملہ سیر حاصل بحث کا حامل ہے بہت تفصیل سے گفتگو کی ضرورت ہے
    کیا طالبان کا پاکستان میں دفتر ہونا چاہئے؟
    کیا طالبان سےمذاکرات ہونے چاہئیں؟

    ان سوالوں کے جواب دینے کے لیئے عوام الناس کو پہلے طالبان کے وجود، ان کی سیاسی بصیرت ، ان کی اسلامی شریعت کی پہچان ، ان کے ناروا امتیازی سلوک ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے روابط کے بارے میں سمجھنا بہت ضروری ہوگا اس کے بغیر کسی قسم کی بحث لاحاصل اور بحث برائے بحث ثابت ہوگی۔

  3. مسلہ یہ ہے کہ کون سے طالبان؟ وہ جو حکومت میں ہیں،فوج میں ہیں،شمالی وزیرستان میں ہیں یا پھر جو صاف کہتے ہیں کہ وہ آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔ قاتلوں سے مذاکرات اور وہ بھی انکی شرائط پر؟

  4. کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کا تازہ بیان ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے ہرگز سنجیدہ نہیں، کبھی وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ طالبان ہتھیار ڈال کر سامنے آئیں تو کبھی کہتے ہیں کہ طالبان پاکستان کے آئین کو تسلیم کریں۔آج میں نواز شریف پر اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا اس قوم کو بے وقوف مت بنائیں، طالبان مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن پاکستان کے آئین کے تحت ہم کبھی بھی مذاکرت نہیں کریں گے کیونکہ پاکستانی آئین سیکولر اقوام کا ایجنڈہ ہے، پاکستانی حکومت ایک غلام اور بے بس حکومت ہے۔
    طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنا ضروری ہے جن میں سر فہرست ڈورن حملے بند کرنا اورقیدیوں کی رہائی شامل ہیں۔
    کیوں ھمارے حکمران ناعقبت اندیش بنے ہوئے ہیں؟ کیوں معصوم جانوں کو ظالموں کی بھینٹ چھڑھا رہے ہیں؟ بندوق کی نوک پر تو ایک ڈاکو بھی شیر بن جاتا ہے پھر ھماری افواج کیوں بھیگی بلی بنی ہوئی ہے ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کی فوج اتنی بے بس ہو جائے گی یہ عقل سے بالا تر ہے۔

  5. سب سے پہلے تو میں افغانستان کے طالبان کے اس گروہ کو سلام پیش کرتی ہو ن جو اس نام کے گروہ میں سب سے پہلے طالبان تھے ان کی مدّت حکومت دو سال سے کچھ اوپر چلی وہ نیک طالبان نا اپنے چہرے چھپاتے تھے نا ہی کسی اپنے ہاتھوں میں اسلحہ لہراتے تھے یہاں تک کہ اعلٰی عہدے دار تک اپنے اوپر کوئ سیکیورٹی رکھتا تھا ،یہ خاکسار طالبان تھے ان کی قید میں ایک جوان خوبرو لڑکی آئ اور کئ دن تک ان کی قید میں رہی اور ان کا سلوک ایسا تھا کہ رہا ہونے کے بعد اس نے کہا اگر مسلمان ایسے ہوتے ہیں تو پھر مجھے بھی مسلمان ہونے میں فخر ہوگا ،لیکن اس گروہ کو سامراج نے کھڈّے لائن لگا کر موجودہ طالبان کا جنگجو ،خونخوار ،اور قاتل گروہ پاکستان کی سرحدوں میں داخل کر کے دنیا کو بتایا کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں
    آج یہی گروہ عراق میں بھی سرگرم عمل ہے اور عراقی عوام کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اور انہیں تباہ و برباد کرنے کا ببیڑہ اٹھائے ہوئے ہے اور یہی گروہ پاکستان میں بھی اپنے خونی پنجے گاڑے ہوئے ہے ماسوائے سندھ کے ان کو پاکستان میں ہی اپنے ہم مشرب مل گئے ہیں اس لئے ان کی اتنی حیثیت ہو گئ ہے کہ ان کو مزاکرات کی دعوت دی جارہی ہے ،
    آج مزاکرات ہوں گے کل کو کابینہ میں شمولیت کا تقاضہ ہوگا ،اس سے اگلے دن قصر صدارت کا حق دیا جائے گا اور سامراجی پرچم فخر سے سر اٹھا کر سامراج کی جیت کی بانگ دے گا
    مجھ ناچیز کی رائے ہے کہ اس فتنے کو پاکستان کے طول عرض سے سرے سے فنا فی اللہ کر دیا جائے

  6. صفدر بھائی ، مُجھے وزیرَ اعلٰی بلوچستان کی وہھ بات یاد آ رہی ہے کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے ، چاہے اصلی ہو یا جعلی ، یہاں بھی یہ ہی مسلئہ ہے طالبان طالبان ہیں چاہے وہ جو حکومت میں ہیں،فوج میں ہیں،شمالی وزیرستان میں ہیں یا پھر جو صاف کہتے ہیں کہ وہ آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔

    انکا خمیر ایک ہی ہے ، مقصد بھی ایک ہے ، بس ہمارے سیاست دانوں کی طرح لالچ ہے حکومت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔ یزید یزید ہی ہو گا ، چاہے اُسکا باپ معویہ ہو یہ مُلا ان مُلا ابنَ مُلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ مُزکرات کر کہ یہ ایسا ارادہ کر کہ انکو تسلیم ہی کیوں کیا جا رہا ہے ؟

  7. اسلام علیکم
    یہ باتیں سیر حاصل گفتگو کی متقاضی ہیں ۔نہ کہ اپنوں ہی کو طعنوٍ ںتشنوںسے نوازنے کی ۔؟
    زرا سا ان گھروں میں اگر جھانک لیا جائے جو طالبان کی سفاکی کا شکار ہیں تو یقین کریں کہ دل خون کے اآنسو روتا ہے ۔زرا اس بچے سے پوچھیں جس کے باپ کو اسکے سامنے گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے اللہ کا نام لے کر ۔اس خاتون سے پوچھیں جسے بیوہ کردیا جاتا ہے شرعیت کے نام پر ۔ اس ماں سے پوچھیں جسکے چار جوان بیٹے دھماکے کا شکار ہوگئے اور گھر سے لاشے اٹھے تو وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھی ۔کیا طالبان جواب دہ ہیں یا ہمارے ملک کے سربراہ اور ادارے جو کسی صورت اس بلا سے چھٹکارا نہیں پاسکتے ۔
    اگر کوئی تجویز دی جارہی ہے تو اسے سننا چاہئے غلط ہے تو کوئی اور تجویز دی جائے تاکہ ہمارا شہر ان دھشتوں سے نکل تو سکے پھر چاہے نواز نکالیں ،زرداری نکالیں یا عمران خان کہ یہ سب پاکستا نی ہیں ہمارے ہیں اپنے لیڈروں کو اپنا ہمدرد بنائے تاکہ ہم ان کربوں سے نکل سکیں ،ان کی سر زنش کیجئے جو الیکشن سے پہلے کچھ ہوتے ہیں اور سیٹ پر بیٹھتے ہی کچھ اور ۔
    میں نے اس دفعہ اپنے شہر میں ایسے گھر دیکھے جہاں طالبان یا دھشت گردوں نے ستم ڈھایا اس نے دل کو خون کے آنسو رلا دیا ۔کاش ان دکھوں کے مداوے کے لئے کوئی بھی اٹھے چاہے بات چیت کے زریعے چاہے انہیں اپنے ملک اور شہروں سے نکالنے کے لئے کسی سخت فیصلے کے لئے ۔
    میں ایک انتہائی کم علم اور شعور رکھنے والی سہی لیکن یہ وہ دکھ ہیں جو مجھے جھنجوڑے ڈالتے ہیں ۔لیکن جب میں ہر طرف سے خود کو ایسی سوچوں سے محصور دیکھتی ہوں جو صرف اور صرف باتوں اور شکایتوں اور اختلافافت پر مبنی ہوتی ہیں ۔تو مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے ۔مگر میں روشنی کی طرف دیکھنا چاہتی ہوں پھر وہ کوئی بھی مجھے دکھائے ۔
    کیا ہم میں سے کوئی بھی اپنے ملک جاکر کسی بھی ایسے گھر میں جا کر دیکھتا ہے جو ان دکھوں کا نشانہ بنا شاید نہیں ۔کہ ہم صرف ڈیفینس اور کلفٹن اور فیز ون اور تو تک محدود رہتے ہیں اور شاید ہماری باتیں بھی بس وہیں تک محدود ہیں ۔میری دوست نے کہا تم عجیب پاگل ہو یہاں آکر پُرسوں کے لئے جارہی ہوجانے انجانے لوگوں کے پاس جبکہ سب اآنے والے مارے خوف صرف مخصوص جگہوں تک جاتے ہیں ۔مجھے لگا یہ اپنی اپنی سوچ کی بات ہے ۔طالبان ن ے میرے شہر کو جس ازیت میں مبتلا کیا ہے اس کے زمے دار شاید ہم سب ہی ہیں کہ ہم سوچتے سمجھتے نہیں چھٹکارا حاصل کرنے کی باتیں ہمیں دیوانے کی بڑ لگتی ہیں ۔یا ہماری اآنکھوں پر مفادات کا بڑا دبیز چشمہ لگا ہوا ہے جو شاید ہر بڑے کی اآنکھوں پر فکس ہے ۔
    میری کوئی بات تلخ ہو یا بار خاظر گزرے تو در گزر کی درخواست
    کہ آپ جیسے علم والوں میں کم علمی کی بات اکثر تلخ محسوس ہوتی ہے ۔مگر کاش کبھی ہم ان گھروں میں جھانک سکیں ۔جو ہمارے اپنوں ہی کے ہیں لیکن ہم ان سے بے خبر ہیں ۔جو ان طالبان کا شکار ہوئے ۔
    عالم آرا

  8. میرا ایک معصومانہ سوال ہے۔ نواز لیگ کی اکثریت، عمران خان، جماعتِ اسلامی، جمیعت علاماء اسلام، جمیعتِ علاماء پاکستان اور مدرسوں کے سب کرتا دھرتا طالبان نہیں تو اور کیا ہیں؟

  9. میّاؤں کی باتیں۔
    کہتے ہیں کہ لنڈن وچ اک بی بی سی ۔ اس بی بی کی طالبانوں سے ملاقات ہوئی ہے، جس سے پتہ چلا کہ حکیم مُلّا محسود زندہ و سلامت ہے بلکہ سچ کہیں تو ہٹا کٹا ہے۔ اس ملاکھڑے میں محسود میّاں نے نوازمیّاں صاحب کے مذاق رات کو غیر سنجیدہ قرار دے کر فرمایا کہ انہیں صرف شریعت کا نفاذ چاہیئے۔ اب اللہ میّاں ہی خیر کرے۔
    چھتیس سال سے جہالت کے اندھیروں میں گم حکیم مُلّا محسود کی خوبی یہ ہے کہ نہ صرف آپ دنیاوی تعلیم سے بے بلدہیں بلکہ دینی تعلیم سے بھی اپنے چچا ابو جہل کی طرح مکمل پاک ہیں۔ شاید دین سے دوری کا درد انہیں اسقدر کھائے جاتا ہے کہ انہوں نے شریعت کے نفاذ کے لئے ٹھیکہ لگا رکھا ہے۔ یہ ٹھیکہ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے اور دنیا بھر کے تماش بین اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
    انکی نظر میں شریعت بالوں کا بڑھا لینا اور چوڑے پائنچے کی شلوار کے سوا کچھ نہیں۔ حالنکہ سکھ مذھب میں بھی شریعت بالوں کے بڑھانے کے علاوہ اور بہت کچھ ہے۔ اسلام میں اسطرح کے بیہودہ بالوں کی تو گنجائیش ہی کہیں نہیں ہے۔ تاریخ و سیرت کی کتابیں اٹھا کر دیکھیں تو حضرات ابو بکر، عمر و عثمان رضی اللہ عنھم سمیت کسی کی بھی گز بھر کی داڑھی تھی نہ گت بھر دراز زلفیں جو بیٹھنے پر فرش کی آلودگی کے بوسے لیتی ہوں۔ اب حکیم مُلّا محسود کا بس چلے تو سب سے پہلے حضرات ابو بکر اور عمر کو اپنے جیسا مسلمان کرے اور پھر باقی مسلم امہ کو۔
    چاہیئے کہ حکومت پاکستان (جب کبھی یہاں کوئی حکومت آ جائے تو اس کے لئے عرض ہے) کیمروں کے سامنے پہلے سنی و شیعہ علماء کی موجودگی میں ان جاہلان سے علمی مباحثہ کرے اور اگر یہ حق پر ہوں تو سب ان کی بیعت کر لیں ورنہ سب کو اعلیٰ تعلیم کے لئے “واپس” واشنگٹن بھیج دیں۔

  10. قاتل کو کسی طرح بھی اھمیت دینا ان کی بات سسنا اور لاقانونیت کو ہوا دینا ھے پھر اور بھی تو گروپس پاکستان میں سرگرم ھیں جو مختلف ناموں سے قتل اغوا ڈکیتیاں کرتے ھیں پھر ان سے بھی مزاکرات کئے جائیں کیوں کہ ان کی اپنے علاقے میں بہت دہشت ھے جیسے مثال کے طور پر چھوٹو گینگ ، بوسن گینگ ، ان کی بے رحمانہ کاروائیوں اور طالبان کی کاوائیوں میں زرا بھی فرق نھیں ھے بس طالبان مزہب کو اندر ڈال کر بات کرتے ھیں ، جو اور بھی بڑا جر م ھے مذہب اسلام جو ایک امن اور عافیت کا مزہب ھے اس کے نام پر قتل غارت گری کرنا کسی طرح جائز نھیں ھے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *