صُمّم بُکْم عُمْی فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْن۔ (البقرة:١٨)”بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔

جب کوئی شخص کسی معقول بات کو سننے کو تیار ہی نہ ہو تو اس موقع پر یہ جملہ بولا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ وہ اپنے غلط رویے کو اپنی دانست میں بالکل صحیح اور معقول سمجھتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں مخلص مسلمانوں کو بے وقوف گردانتے ہیں۔ اب وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی میں اس قدر آگے جا چکے ہیں گویا کہ اندھے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔ اب ہدایت کی طرف ان کی واپسی کی کوئی امید باقی نہیں رہ گئی۔

بات تو منافق کی ھے مگر اج جو حالت وجہالت مسلمانوں کی ھے اس کو دیکھہ کر

یہی کہہ سکتے ھیں کہ ھم کفار ھنود و یہود ،وامریکہ کے بچھاۓ ھوۓ جال میں پھنس چکے ھیں ، قرآن تا قیامت رشد و ھدایت اور راہ نمائ کے لیے موجود رھے گا ، آج بھی ھمارے ھر مرض کی دوا اسی مقدس کتاب میں موجود ھے مگر ھم اس سے گھبراتے ھیں قراں سے دوستی کے بجاۓ اس سے دور ھورھے ھیں ،

14 thoughts on “صُمّم بُکْم عُمْی فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْن۔ (البقرة:١٨)”بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔”

  1. یہی تو مسئلہ ہے کہ خود خدا نے قران کو رحمت قرار دیا مسلمانوں کے لئے جبکہ مسلمان اسے اپنی الماریوں میں سجائے بیٹھیے ہین جبکہ غیر اس عظیم کتاب سے مستفید ہو رہے ہیں

  2. اسلام علیکم
    بہن شاھین رضوی ،بہن نادیہ خوش رہو
    سب سے بری بد قسمتی ہماری یہ ہے کہ ہمارے پاس علم کا خزانہ ہے لیکن ہم سب سے بڑے جاہل ہیں کیونکہ ہم اس سے استفادہ نہیں کرتے قرآنِ کریم پورا ضابطئہ حیات ہے ۔لیکن ہم اس سے اتنے دور ہیں کہ دکھ ہوتا ہے ۔
    اللہ ہمیں اس رحمت سے فیض پانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور ہم اپنی کوتاہیوں کو سمجھ سکیں انشاء اللہ
    عالم آرا

  3. بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ

    سورہ انعام میں اللہ ربّ ا لعزّت فرما رہا ہے اور ان لوگوں کا عجب حال ہے کہ ان کے پاس خدا کی آیات میں سے جب کوئ آئت آئ تویہ لوگ بس اس سے ضرور منہ پھیر لیتے تھے چنانچہ جب ان کے پاس قران بر حق آیا تو اس کو بھی جھٹلایا تو یہ لوگ جس کے ساتھ مسخرا پن کر رہے ہیں اس کی حقیقت عنقریب ہی معلوم ہو جائے گی آئت نمبر 3،4 5 کا ترجمہ
    اب کوئ آج کا گمراہ ہو یا صدیوں پہلے کا ہو گزرا ہو انجام تو اللہ نے بتا دیا ہے کہ ہلاکت اور بربادی ان کا مقدّر ہے جو کہ کتاب اللہ سے منہ موڑ کر جیتے ہیں
    اللہ تعا لٰی ہر مسلمان کو توفیق عطا کرے کہ وہ کتاب اللہ سے حقیقی معنو ں میں استفادہ کر کے قران کریم کا حق اور اپنے مسلمان ہونے کا حق ادا کرے

  4. قرآن میں ہر مرض کی دوا موجود ہے۔ لیکن مسلمان چودہ سو سال ان داؤں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ یہی حال اگلے چودہ لاکھ برس بھی رہیگی۔ جس قوم نے اپنے محسن کی آل کو نیست و نامود کرنے کی کوئ کوشش نہیں چھوڑی اُس سے کیا اُمید کی جاسکتی ہے۔ کاش میں اس قوم کا ایک فرد نہ ہوتا۔

    نادیہ میں آپ کی اس بات سے اختلاف کرونگا “غیر اس عظیم کتاب سے مستفید ہو رہے ہیں”- غیروں کی کتابیں زریں اقوال سے بھری ہوئ ہیں۔ ان کے اعمال و اقوال میں یکسانیت ہے۔ ہمارے ہاں منافقت ہے۔

  5. اگر مسلمان اچھے کو اچھا اور بُرے کو بُرا کہتے تو ان کا مقام بہت بلند ہوتا۔ جو شخص اچھے اور برے میں تمیز نہیں کرتا اُسے عرفِ عام میں مسلمان کہتے ہیں۔

  6. میرے اچھے قلبی اور قلمی دوستوں بلاگ میں شرکت کا شکریہ
    نادیہ بخاری خوش رھو
    یہی تو مسئلہ ہے کہ خود خدا نے قران کو رحمت قرار دیا مسلمانوں کے لئے جبکہ مسلمان اسے اپنی الماریوں میں سجائے بیٹھیے ہین جبکہ غیر اس عظیم کتاب سے مستفید ہو رہے ہیں
    ھاں میری اچھی بہت چھوٹی بہن یہی ھماری تنزلی کا سسبب بھی ھے
    مسلمانوں نے علم کا ۔
    باب علم کا در چھوڑا
    تو ساری خرابیاں شروع ھویئں
    ساری برائياں شروع ھويئں
    قران اور سنت کی رو سے مسلمان مسلمان بھائ بھائ ھیں صد صیف

    آج یہ سارے بھائ برادارن یوسف کی باقیات بن کر ایک دوسرے کو مارنے کی اذیت پہچانے کوشش کرتے ھیں
    جو آیات مشرک و کفار کے لیے اتری تھیں آج خود کو مسلمان کہنے والے منافقت کے لبادے میں نام مسلم کو بدنام کررھے ھیں

  7. اچھی بہن عالم آراء سلامت رھیں

    سب سے بری بد قسمتی ہماری یہ ہے کہ ہمارے پاس علم کا خزانہ ہے لیکن ہم سب سے بڑے جاہل ہیں کیونکہ ہم اس سے استفادہ نہیں کرتے قرآنِ کریم پورا ضابطئہ حیات ہے ۔لیکن ہم اس سے اتنے دور ہیں کہ دکھ ہوتا ہے ۔
    اللہ ہمیں اس رحمت سے فیض پانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور ہم اپنی کوتاہیوں کو سمجھ سکیں انشاء اللہ

    میری بہن ھماری دعايئں بھی اس قوم کے ساتھہ ھیں
    اللہ تبارک وتعالی بھی ان انسانوں کے لیے شدید عذاب کا حکم دیا ھے انکے دل پر سیاھی چھا چکی ھے کوئ بات ان پر اثر نیہں کرتی ھے
    کسی ھدایت سے انکو فائدہ نیہں ھوتا ھے
    انکے پاس علم تو ھے مگر علم نافع نیہں ھے
    انکے پاس عقل ھے مگر تدبر کی عادت نیہں ھے
    نہ اپنا دفاع کرسکتے اور کلمہ حق کہتے ھوۓ ڈرتے ھیں
    اللہ ھم کو عملا اخلا قا اچھا انسان اور اچھا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمیں

  8. آچھی زائرہ بجو
    اسلام علیکم
    بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ

    سورہ انعام میں اللہ ربّ ا لعزّت فرما رہا ہے اور ان لوگوں کا عجب حال ہے کہ ان کے پاس خدا کی آیات میں سے جب کوئ آئت آئ تویہ لوگ بس اس سے ضرور منہ پھیر لیتے تھے چنانچہ جب ان کے پاس قران بر حق آیا تو اس کو بھی جھٹلایا تو یہ لوگ جس کے ساتھ مسخرا پن کر رہے ہیں اس کی حقیقت عنقریب ہی معلوم ہو جائے گی آئت نمبر 3،4 5 کا ترجمہ
    اب کوئ آج کا گمراہ ہو یا صدیوں پہلے کا ہو گزرا ہو انجام تو اللہ نے بتا دیا ہے کہ ہلاکت اور بربادی ان کا مقدّر ہے جو کہ کتاب اللہ سے منہ موڑ کر جیتے ہیں
    اللہ کی کتاب سے منہ موڑنے والوں کا انجام بہت بدترین ھوتا ھے
    اور ھم جب کتاب اللہ میں گذشتہ اقوام پر عذآب الہی کے واقعات پڑھتے ھیں تو دل لزرتا ھے
    کہ اچ ھماری قوم جو ان گنت فرقوں ٹکڑوں گروھوں میں تبدیل ھوچکی ھے یہ سب ایک دوسرے کے خلاف آمادہ پیکار ھیں
    خدا نے ھر انسان میں یہ صلاحیت ودیعت کی ھے کہ احکام الہی؛ کو سمجہ سکے اور ان پر عمل کرے
    جو لوگ صدق وصفا کی زندگی گذارتے ھیں اللہ پاک انکی مدد فرماتے ھیں اور بارگاہ رب کردگار میں مقبول ھیں
    اور جو لوگ اسکے احکام کو نیہں مانتے انکے لیے شدید عذاب بھی ھے
    اللہ پاک ھم سبکو ھدایت وفلاح کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین

  9. اچھے بھائ ظفر جعفری خوش رھیں
    ھمارے زوال کا سبب بھی علم و عمل سے دوری ھے
    مساجد لوگوں سے بھری نظر آتی ھیں
    کوئ صاحب کردار نظر نیہں ھے
    ھم میں جوش ایمانی کا فقدان نظر آتا ھے
    ھم میں اس ایمانی طاقت کی شدید کمی ھے جو قلت کو اکثریت میں تبدیل کردیتی ھے
    2013 میں ھمکو 1965والے جوش وجذبے کی کمی نظر آتی ھے ھم میں باھمی قومی ربط وتعلق نیہں رھا
    ھم میں وہ وحدت
    وہ وابستگی
    وہ احساس
    وہ تعلق
    وہ اتشی جذیہ نیہں رھا جو کم زور کو طاقتور سے لڑنے کی طاقت وقوت عطا کرتی ھے بحیثت قوم مضبوطی عطا کرتا ھے

  10. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۃ

    سورہ مائدہ قران کریم کا پانچواں سورہ ہے اور پارہ نمبر سات وازاسمعو ہے آئت نمبر ایکسو گیارہ میں پروردگارعالم اپنے حبیب حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم سے فرما رہا ہے وہ وقت یاد کرو جب حواریوں نے عیسٰی سے عرض کی ائے مریم کے بیٹے عیسٰی کیا آپ کا خدا اس پر قادر ہے کہ ہم پر آسمان سے نعمت کا ایک خوان نازل فرما ئے

    حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا اگر تم سچّے ایماندار ہو تو اللہ سے ڈرو اور ایسی فرمائش جس سے امتحان مقصود ہو اس کا اللہ سے تقاضہ نا کرو لیکن حواریوں نے جوابدیا کہ ہم تو بس آپ کی رسالت کی سچّائ دیکھنا چاہتے ہیں اور آنے والے خوان سے تبرّک کھانا چاتے ہیں اس طرح ہمیں یقین آ جائے گا کہ آپ نے ہم سے جو کہا تھا وہ سچ تھا اور ہم اس کے خود گواہ ہیں تب حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے پروردگارعالم کی بارگاہ میں دعاء کی کہ
    ائے ہمارے پالنے والے پروردگارعالم ہم پر آسمان سے ایک خوان نعمت نازل فرما اور اس دن کو ہم لوگون کے لئے اور ہماری اگلی نسلوں کے لئے اور جو پچھلے گزر گئے ان کے لئے خوان نعمت اترنے کا مبارک روز عید قرار پائے اور ہمارے حق میں وہ تیری طرف سے ایک بڑی نشانی ہو اور تو ہمیں روزی عطا کر کہ تیری زات ہی سب سے بہتر روزی عطا کرنے والی ہے
    حضرت عیسٰی علیہ السّلام کے جواب میں پروردگارعالم نے فرمایا کہ میں خوان اتار تو دوں گا لیکن کہ پھر ان میں سے جو شخص کافر ہوا

    تو میں اس کو یقیناً ایسے سخت عذاب کی سزا دوں گا کہ ساری خدائ میں کسی ایک پر بھی ایسا عزاب نا ہو گا
    اورپھر یکشنبہ کے دن کچھ دن چڑھے آسمان سے ابرِ سفید کے ایک ٹکڑے اوپر ایک خوان برنگ سرخ پروردگارعالم نے نازل فرمایا

  11. جب حضرت عیسٰی علیہ السّلام اس وقت اپنے حواریوں کے ہمراہ اپنی بستی کے قریب ایک کھلی جگہ پر بیٹھے ہوءے تھے کہ آسمان سے دستر خوان زمین پر حواریوں کے درمیان اتر آیا ،،

    حضرت عیسٰی علیہ السّلام ابر سفید پر خوان سرخ دیکھ کر رونے لگے اور بارگاہ رب العالمین میں دعا کی اے ہمارے پالنے والے اس دستر خوان کو ہمارے لئے باعث رحمت قرار دینا نا کہ باعث عذاب ہو اس کے بعد وضو کر کے نماز پڑھی اور پھر روئے اور پھر بسم اللہ خیر الرّازقین کہ کرخوان پوش ہٹایا تو روغن میں ڈوبی ہوئ ایک تلی ہوئ مچھلی رکھّی تھی مچھلی کی دم کے پاس سرکہ تھااور سر کے پاس نمک تھا اور گردا گرد انواع و اقسام کی ترکاریا ں و ساگ تھے ساتھ میں پانچ روٹیا ں تھیں ایک روٹی پر روغن تھا دوسری پر شہد تھا تیسری روٹی پر گھی تھا چوتھی روٹی ہر پنیر تھا پانچویں روٹی پرخشک گوشت تھا

  12. وہیں پر موجود حضرت شمعون علیہ السّلام نے حضرت عیسٰی علیہ السّلام سے سوال کیا کہ یا روح اللہ یہ کھانا دنیا کا ہے یا آخرت کا ہے حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا کہ یہ کھانا دنیا کا ہے لیکن اسے اللہ نے اپنی قدرت کاملہ سے پیدا کیا ہے حواریوں نے کہا یا حضرت ہمیں کوئ اور بھی معجزہ دکھائیے تب حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا کہ ائے مچھلی اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا پس مچھلی فوراً تڑپ کر زندہ ہو گئ اور اس کے سپنے کانٹے چھلکے سب آ موجود ہوئے پھر آپ نے فرمایا پہلے جیسی ہو جا مچھلی پھر پہلے کی حالت پر آ گئ تب حواریوں نے کہا کہ یا حضرت پہلے آپ اس میں سے نوش فر مائیں پھر ہم کھائیں گے حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا معاز اللہ میں اس میں سے کیسے کھا سکتا ہوں جنہون نے یہ خوان منگایا ہے وہی اس میں سے تناول کریں گے
    لیکن حواری خوان میں سے کھاتے ہوئے ڈر رہے تھے چنانچہ حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے بستی کے اندر سے مریضانِ دائمی و لاعلاج مریض کوڑھی ،اندھے،مبروص اور بستی کے تمام کے تمام مریض طلب کئے اور انہیں دستر خوان سے کھانا کھلایا
    اس دستر خوان کی برکت سے جو جو کھاتا گیا وہ شفا پاتا گیا اندھے بینا ہو گئے مبروص صحت یاب ہو گئے بیساکھی کے محتاج اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے

  13. یہاں تک کہ اس دستر خوان سے تیرہ سو آدمیوں نے کھایا اور دستر کی برکت بہ اعجاز پروردگار قائم رہی اور کھانا کم نا ہوا پھر دوپہر کے بعد دسترخوان چلا گیا اور پھر چالیس روز برابر اسی طرح آتا رہا لیکن پھر کچھ امیر و دولت مند حواریوں کو شرارت سوجھی اور وہ کبر و نخوت پر آمادہ ہوئے اور لعگوں کو بہکانے لگے کہ یہ جادو ہے اس پر پروردگارعالم نے تین سو تینتیس لوگوں کو خنزیر بنا دیا وہ تین دن تک زندہ رہے اور نجاست کھاتے رہے اور پھر سب کے سب مر گئے
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    میں نے یہ تفسیر وترجمہ قبلہ مولانا فرمان علی مدظلہ کے ترجمے و تفسیر سے لینے کی سعادت حاصل کی ہے کوشش کی ہے کہ حرف حرف ہی لکھوں اگر کہیں کوئ غلطی نادانستگی میں ہو گئ ہو تو قرئین سے درستگی کی مدد کی خواہان ہوں
    منکران الہی اور منکران احکام الٰہی کا انجام ہی برا ہوتا ہے مگر پھر بھی یہ سمجھتے نہیں ہیں
    اللہ کریم ورحیم ہم سب مسلمانوں کو قران کریم پڑھنے کی اور سمجھنے کی بہترین توفیق عطا فرمائے آمین الٰہی آمین

    دعاگو زائرہ بجّو
    مسسی ساگا انٹاریو
    کینیڈا

  14. جب تک قرآن کریم کو ہم ثواب کی کتاب یا بیٹیوں کو رخصت کرنے کے لیے سایہ فراہم کرنے والی کتاب بنائے رکھیں گے تب تک ہم مسلمانوں‌کی تنزلی یوں ہی جاری رہے گی۔

    اگر قرآن مجید فرقان حمید سے استفادہ کرنا ہے تواسکو اپنی روزانہ کی زندگی میں‌نافذ کرنا ہوگا اسکو ترجمے کے ساتھ سمجھ سمجھ کر پڑھنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *