13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

sakina SA

حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علی و فاطمہ (س) کے دل کا چین، نورِعین شافیِ محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔

سکینہ سلام اللہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔ پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی
پیاری سکینہ 4 سال ہی میں یتیمہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کربلا کا ذکر ہو اور سکینہ کا ذکر نہ ہو یہ نہیں ہو سکتا۔ ھمارے لاکھوں سلام اس معصومہ پر جو عاشور کے دن ڈھلنے تک اپنے سے چھوٹے بچوں کو یہ کہہ کر دلاسہ دیتی رہی کہ ابھی عمو پانی لائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معصوم کو کیا خبر تھی کہ اس کے عمو (عباس علمدار علیہ السلام) تو آج نہر کے کنارے اپنے بازو کٹائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عصرِ عاشور سے پہلے جنابِ عباس (ع) کی شہادت کے بعد سکینہ خاموش ہوگئی اور پھر موت کے وقت تک پانی نہ مانگا کیونکہ سکینہ کو آس تھی کہ چچا عباس ہی ہانی لائیں گے تاریخ گواہ ہے کہ شہادتِ جنابِ عباس علمدار (ع) کے بعد العطش العطش (ہائے پیاس ہائے پیاس) کی صدائیں نہیں آئیں۔
مقتل میں لکھا ہے کہ جب ۱۱محرم 61 ھجری کو آلِ اطہار کو پابندِ سلاسل کر بازاروں سے گزارا گیا تو اس معصوم کو سب سے زیادہ تکلیف اٹھانی پڑی کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر زندانِ شام کہ آخری آرامگاہ بھی وہی قیدخانہ بن گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک روز جب بی بی سکینہ اپنے بابا کو بہت یاد کررہی تھیں اور بہت آہ و بکا کیا ۔۔۔۔۔ تمام بیبیاں رو رہی تھیں یزید نے پریشانی کے عالم میں پوچھا کہ کیا معاملہ ہے اس کو بتایا گیا کہ حسین ابنِ علی (ع) کی چھوٹی بچی اپنے بابا کو یاد کر کے رو رہی ہے ۔۔۔ یزید ملعون نے اپنے حواریوں سے پوچھا کہ اس کو کس طرح خاموش کیا جائے یزید کو بتایا گیا کہ اگر سرِ حسین (ع) زندان میں بجھوادیں تو یہ بچی خاموش ہوجائے گی ، پھر ایسا ہی ہوا سرِ امام حسین علیہ السلام زندان میں لایا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک حشر برپا ہوا ، تمام بیبیاں احتراماً کھڑی ہوگئیں
سید سباد ، عابدِ بیمار طوق و زنجیر سنبھالے بابا حسین کے سر کو لینے آگے بڑھے سکینہ کی گود میں جب بابا کا سر آیا بیچینی سے لرزتے ہونٹ امامِ عالی مقام کے رخسار پر رکھ دیے ، کبھی ماتھا چومتی کبھی لبوں کا بوسہ لیتیں روتی جاتیں اور شکوے کرتی جاتیں
بابا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بابا مجھے طمانچے مارے گئے ۔۔۔۔بابا میرے کانوں سےگوشوارے چھینے گئے ۔۔۔۔ میرے کان زخمی ہوگئے میرے دامن میں آگ لگی بابا نہ آپ آئے نہ عمو آئے نہ بھائی اکبر آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بابا ھمیں بازاروں میں گھمایا گیا بابا اس قید خانے میں میرا دم گھٹتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پیاسی سکینہ روتی رہی ہچکیوں کی آواز بتدریج ھم ہوتی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر
بالآخر خاموشی چھاگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید سجاد کھڑے ہو گئے پھوپی زینب کو سہارا دیا اور بلند آواز میں فرمایا
انا للہِ وانا الیہِ راجعون
سکینہ ھمیشہ کے لیئے خاموش ہو گئی

شام میں یزید کے محل کے ساتھ اس چھوٹے سے قید خانہ میں ہی اس معصوم بچی کو اسی خون آلود کرتے میں دفنا دیا گیا جو لوگ شام میں زیارات کے لیے جاتے ہیں اس بی بی کے مزار پر ضرور دیا جلاتے ہیں

یارب کوئی معصومہ زنداں میں نہ تنہا ہو
پابند نہ ہوں اہیں رونے پہ نہ پہرا ہو

اے پروردگار اس معصوم سکینہ (س)کی یتیمی کے صدقے کسی بچی کو اس کم سنی میں یتیم نہ کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24 thoughts on “13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔”

  1. جعفر صاحب ،
    سب سے پہلے تو تمام مومنین کو دختر امام حسین (ع) کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ پیش کرتی ھوں ۔
    آپ نے اپنی پر اثر تحریر کے آخر میں بہت دعا شامل کی ھے۔

    ” اے پروردگار اس معصوم سکینہ (س)کی یتیمی کے صدقے کسی بچی کو اس کم سنی میں یتیم نہ کرنا ”

    بلاشبہ یہ دعا ھر مومن کے دل سے نکلتی ھے جب بھی مجلس حسیں (ع) میں مصائب سکینہ (ع) سناۓ جاتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن سوال یہ ھے کہ کیا بی بی سکینہ (ع) کے مصائب سن کر گریہ کر لینا اور اختتام مجلس پر چدا سے دعا مانگ لینے
    سے وہ حق ادا ھو جاتا ھے جو شہید انسانیت کی داستان غم کا ھم سے طلب کرتی ھے ؟
    کربلا پیغام انسانیت ھے۔ـــــــ کربلا نوید انقلاب ھے ـــــــــ کربلا فکر و عمل کا نام ھے ـــــــــ
    آبا پرستی اور رھبانیت دونوں ھی مقصد کربلا کو سمجھنے کی راہ میں رکاوٹ ھیں ـــــــــ
    اور آج ھمارا معاشرہ ان ھی دو خامیوں کے باعث پسماندگی کا شکار ھےــــــــــ

    بلاشبہ تبلیغ حسینیت ھر زمانے میں رواں رھے گی ۔ لیکن ھم اگر اس تبلیغ کو فلاح انسانیت کے لیۓ موثر سے موثر تر
    بنانے کی سبیل نہ کریں گے تو آنے والی نسلیں ھماری اس آبا پرستی اور روایت پسندی کو رد کر دیں گی ۔۔۔۔۔۔۔

    قیام پاکستان کو 66 برس گذر گۓ ھیں ۔ ھم میں سے مخیر حضرات نے آج تک بی بی (ع) سکینہ سے نام کیا کوئ یتیم خانہ
    قائم کیا ؟ شاید ھی کوئ ایک شخص مل سکے ، تاھم 66 سال میں فقط ایک شخص کی ایسی خدمت چہ معنی دارد ؟
    المختصر آج کا پیغام یہی ھے کہ ھم بنام سکینہ (ع) و علی اصغر (ع) اپنے معاشرے کے یتیم اور غریب بچوں کی پرورش اور
    کفالت کے لیۓ عملی طور پر میدان عمل میں آئیں ۔
    سورہ الماعون میں یہی خدا کا حکم ھے اور یہی اھل بیت (ع) کی بھی تعلیم انسانیت ھے۔ ھمیں اس کے لیۓ فقط روح و قلب کو
    بیدار کرنے کی ضرورت ھے ۔ مولا ھمیں بروز معشر بی بی سکینہ (ع) کے حضور سرخرو فرماۓ ۔ آمین
    والسلام

  2. سوز
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھامیرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو بابا
    گہوارے میرے چھین لئے شمر لعیں نے
    مارے ہیں طمانچے مجھے کیوں شمر لعیں نے
    کانوں سے ٹپکتا ہے لہو بابا مجھے دیکھو
    دامن میں لگی آگ تمھی آ کے بجھا دو
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھّا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو با با
    عبّا س چچا نے کہا ہم لائیں گے پانی
    رونا نہیں جانی رونا نہیں جانی
    عمّو میرے آئے نہیں نا آیا ہے پانی
    ہے پیاس میری حد سے سوا اور جان ہے جانی
    کوئ تو بتادو مجھے کیا بات ہے بابا
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا ساما ن ہو بابا

    عطائے مولا
    شاعرہء اہل بیت
    سیّدہ زائرہ
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    جعفر بیٹا خداوند عالم تمھاری سعادتوں میں بے حساب اضافہ فرمائے ،میں نے تمھاری لکھے ہوئے مصائب پر بے اختیارگریہ کیا ہئے خداوند عالم ننھی سکینہ کی خدمت میں میرے اس گرئیے کو قبول فرمائے

  3. سوز
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھامیرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو بابا
    گہوارے میرے چھین لئے شمر لعیں نے
    مارے ہیں طمانچے مجھے کیوں شمر لعیں نے
    کانوں سے ٹپکتا ہے لہو بابا مجھے دیکھو
    دامن میں لگی آگ تمھی آ کے بجھا دو
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھّا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو با با
    عبّا س چچا نے کہا ہم لائیں گے پانی
    رونا نہیں جانی رونا نہیں جانی
    عمّو میرے آئے نہیں نا آیا ہے پانی
    ہے پیاس میری حد سے سوا اور جان ہے جانی
    کوئ تو بتادو مجھے کیا بات ہے بابا
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا ساما ن ہو بابا
    عطائے مولا
    شاعرہء اہل بیت
    سیّدہ زائرہ
    …..
    جعفر بیٹا خداوند عالم تمھاری سعادتوں میں بے حساب اضافہ فرمائے ،میں نے تمھاری لکھے ہوئے مصائب پر بے اختیارگریہ کیا ہئے خداوند عالم ننھی سکینہ کی خدمت میں میرے اس گرئیے کو قبول فرمائے

  4. اسلام علیکم
    بہن ارم نقوی اآپ کے تبصرے کا ایک ایک لفظ حساس دلوں کے لئے سبق ہے .میری بھی یہ ہی سوچ ہے کہ کیا ہمارے اآنسو کافی ہیں یا ہمیں اس خانوادئہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ننھے شھید کو یاد کر کے بھی اپنی عاقبت سنوارنی ہے جو سب سے معصوم شھید تھے
    ہمیں ان کرب وبلا سے گزرنے والوں کے دئے ہوئے راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے مٹھی بھر ہوتے ہوئے بھی ظلم کے سامنے سینہ تان لیا .اور ایسی طاقت دکھائی کہ دنیا کا کوئی فرد انکاری نہیں ہو سکتا چاہے کسی بھی دین سے تعلق رکھتا ہو .
    ہم ان کے نام لیوا ہیں جن کا نام لیوا سارا زمانہ ہے لیکن انکی تعلیمات اور قربانیوں پر عمل کے معاملے میں ہم ہی سب سے کمزور ہیں .کاش جیسا کہ اآپ نے کہا ہم ان ناموں ہی سے کچھ نیک کام کرلیں .بجائے ایک دوسرے کی مخالفت اور مخاصمت کے .

    المختصر آج کا پیغام یہی ھے کہ ھم بنام سکینہ (ع) و علی اصغر (ع) اپنے معاشرے کے یتیم اور غریب بچوں کی پرورش اور
    کفالت کے لیۓ عملی طور پر میدان عمل میں آئیں
    آپ کے پیغام میں میں بھی اآپ کے ساتھ ہوں .
    عالم آرا

  5. ارم بیٹی سلامت رہو ،

    میری پیاری بیٹی تمھارا پیغام میں نے دل و جان سے پڑھا اب میں کوشش کروں گی کہ جتنی زندگی باقی ہے اس میں شہیدان کربلا کے پیغام کو عام کرنے کی سعی بھی کر سکوں

    کربلا پیغام انسانیت ھے۔ـــــــ کربلا نوید انقلاب ھے ـــــــــ کربلا فکر و عمل کا نام ھےــــــ تمھارے لکھے ہوئے یہ جملے ہی دل میں کربلا کی شمعیں جلانےکا پیگام دے رہی ہیں

    دیکھو بھیّا صفدر ہمدانی نے تو اس کارخیر کے لئے بلاگ پر دعوت دی لیکن مجھ سمیت کوئ بھی اس بلاگ پر نہیں آیا یا نہیں آسکا
    بہر حال جعفر حسین کی مجلس سکینہ ہمیں یہاں دعوت فکر بھی دے رہی ہے

  6. قیام پاکستان کو 66 برس گذر گۓ ھیں ۔ ھم میں سے مخیر حضرات نے آج تک بی بی (ع) سکینہ سے نام کیا کوئ یتیم خانہ
    قائم کیا ؟ شاید ھی کوئ ایک شخص مل سکے ، تاھم 66 سال میں فقط ایک شخص کی ایسی خدمت چہ معنی دارد ؟
    ارم نقوی جی ایسے طمانچے اس بے حس مسلم معاشرے کے منہ پر رسید کرتے رہنا چاہیئے

  7. رُخ چوم کے سجاد یہ کہنے لگے ہمشیر
    کچھ غم نہ کرؤ ہاتھ میں اللہ کے ہے تقدیر
    زنداں کی اسیری کبھی دکھلائے گی تاثیر
    چاہا جو خدا نے تو یہ کٹ جائے گی زنجیر
    جائیں گے مدینے نہ یوں گھبراؤ سکینہ
    میں صدقے مری گود میں آ جاؤ سکینہ

    یہ سُن کے سکینہ کی بگڑنے لگی حالت
    دَم گھُٹنے لگا سینے میں بے چین طبیعت
    رونے لگی یہ دیکھ کے اللہ کی مشیعت
    کہنے لگیں بھائی سے نہیں جسم میں طاقت
    یہ کہتے ہی بس مر گئی حساس سکینہ
    پیاسی ہی تری رہ گئی ہائے پیاس سکینہ

    زنداں میں تھا اک شور بپا ہائے سکینہ
    سر پیٹ کے زینب نے کہا ہائے سکینہ
    دی خُلد سے زہرا نے صدا ہائے سکینہ
    تھی سینہ زناں بادِ صبا ہائے سکینہ
    میت پہ یوں ماں پیٹتی بے آس کی آئی
    دریا سے صدا رونے کی عباس کی آئی

    ایک قیدی نے زندان میں پھر قبر کو کھودا
    بچی کا وہ ماتم تھا قیامت ہوئی برپا
    زینب کو یہ صدمہ بھی ہے قسمت نے دکھایا
    سجاد نے کہہ کے یاعلی لاشہ اٹھایا
    روتے ہوئے سجاد کو سرور نظر آئے
    دو ہاتھ کٹے قبر کے باہر نظر آئے

    ناگاہ صدا آئی مرے قافلہ سالار
    آیا ہے جنازے پہ سکینہ کے علمدار
    پیاسی نے چچا کہہ کے صدا دی مجھے ہر بار
    ہمراہ مرے زہرا و حیدر بھی ہیں تیار
    ورثۂ شہنشاہِ مدینہ مجھے دے دو
    سجاد یہ اب لاشِ سکینہ مجھے دے دو

    صفدر نہیں اب تاب لکھوں دفن کا منظر
    ماں سکتے میں خاموش ہے زینب ہے کھُلے سر
    اک درد کی تصویر ہے شبیر کی خواہر
    ہیں جن و ملک نوحہ کُناں چُپ ہیں پیمبر
    اب اوڑھ کے سو چادرِ تطہیر سکینہ
    مل جائے گا اب سینۂ شبیر سکینہ

  8. عالم آرا صاحبہ ، زائرہ آنٹی اور آغا جی
    آپ کے تائیدی پیغامات اور حزنیہ شاعری اس بات کی گواھی ھیں کہ
    ذکر حسین (ع) اور پیغام کربلا کی شمعیں ھمارے دلوں میں روشن ھیں
    بس ھم آواز ھو کر پیام کربلا کوعام کرنے کی ضرورت ھے۔
    مولا ھم سب کو اپنی اپنی بساط کے مطابق یہ صدا بلند رکھنے کی توفیق ھے۔ آمین

  9. اسلام علیکم
    جزاک اللہ خیر بہن ارم نقوی ، بھائی صفدر ھمدانی .
    میری ایک سوچ ہے جو بانٹنا چاہتی ہوں . ضروری نہیں کہ ہم ادارے بنالیں یا اپنی بساط نہ ہوتے ہوئے بڑے کاموں کی کوشش کریں ،
    اگر ہم صرف ایک یتیم بچی کی پڑھائی کا بھی بوجھ اٹھالیں تو انشا ء اللہ بہت سوں کا بھلا ہوگا . کیونکہ اکثر بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لئے بہت سے لوگوں اور
    سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے .جو سوچ کر ہی ہم اپنی جگہ بیٹھ جاتے ہیں اس لئے اپنی اپنی بساط بھر بھی کام کر لیں تو بہت بڑی بات ہے .
    اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی اچھی خواہشات کو عملی جامہ پہنا سکیں . چلئے ایک ہی بچی سے شروع کرتے ہیں .بی بی سکینہ کے نام پر انشاء اللہ
    عالم آرا

  10. حق کی راہ میں ہر سن و عمر کے افراد حتی کہ کمسن بچوں و بچیوں تک نے قربانیاں دی ہیں۔ اگر ایک طرف میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے چھ ماہ کے شیر خوار فرزند علی اصغر نے یزیدی فوج کا تیر ہنستے ہوئے سہہ کر وقت کے امام اور امیر المومنین علیہ السلام، سید الشہداء نواسئہ رسول ص کی اطاعت کا حق ادا کیا تو دوسری طرف امام حسین (ع) کی کمسن بیٹی بی بی سکینہ بنت حسین(ع) نے دمشق و کوفہ کے بازاروں و زندانوں اور درباروں میں حق کی خاطر قربانیاں دے کر آخر کار تیرہ صفر المظفر یا بعض روایات کے مطابق 10 یا 11 صفر المظفر 62 ہجری میں زندان دمشق خرابہ میں جام شہادت نوش کیا۔ بی بی سکینہ بنت حسین (ع) امام علی (ع) کی پوتی اور امام حسین (ع) کی لاڈلی بیٹی فاطمہ بنت الحسین (ع) جو تاریخ میں سیدہ سکینہ (ع) کے نام سے معروف ہیں اور جن کا سن مبارک صرف ۴ برس کا تھا، جب بنی امیہ کے شجرہ خبیثہ کی علامت ملعون یزید ابن معاویہ نے کربلا میں خاندان عصمت و طہارات اہل بیت آل محمد ص کو شہید کیا تو صرف ان کی شہادت پر اکتفا نہ کیا بلکہ محمد و آل محمد (ع) کےمخدرات عصمت و طہارت پاک بیبیوں حتی کہ یتیم بچوں و بچیوں کو دس محرم کے بعد قیدی بنا کر بے کجاوہ اونٹوں کے ذریعے اپنے پایہ تخت دمشق و کو فہ کے بازاروں و درباروں تک لے جایا گیا اور یہ پروپیگنڈہ تک کروایا گیا کہ نعوذ باللہ ان اہل بیت اطہار نے خلیفتہ المسلمین یزید ابن معاویہ کے خلاف بغاوت کی تھی، اگر کوئی اس طرح کرے گا تو ان کا بھی یہی انجام ہو گا۔

    شاید یزید کو معلوم نہ تھا کہ خاندان رسالت اور عصمت و طہارت کی خواتین و بچے ہوں یا پھر ان کے گھر کی کنیز فضہ ہی کیوں نہ ہوں یہ سب مفسر قرآن ہیں۔ رسول (ص) اور علی (ع) کی تربیت کی وجہ سے اپنے خطبات کے ذریعے بازاروں و درباروں میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں اور ایسا ہوا بھی، علی (ع) کی بیٹی زینب سلام اللہ و بی بی ام کلثوم اور امام حسین(ع) کی کمسن بیٹی بی بی سکینہ بنت حسین (ع) نے اپنے کردار و خطبات کے ذریعے یزید اور یزیدیت کو تاقیامت لعنت کا حقدار کر کے باطل کی علامت قرار دیا۔ اس کا ذکر حکیم الامت علامہ اقبال نے بھی یوں کیا۔

    حدیث عشق دو باب است کربلا و دمشق
    یک حسین رقم کرد و دیگر زینب

    ی بی سکینہ بنت حسین(ع) نے کوفہ میں ایک ایسا عظیم خطبہ ارشاد فرمایا کہ اہل کوفہ آپ (ع) کی بلاغت و فصاحت پر دنگ رہ گئے اس خطبہ نے لوگوں کے دلوں کو کاٹ ڈالا اور لوگ غم کے سمندر میں غوطہ زن ہو گئے اس خطبہ کا لوگوں کے دلوں پر گہرا اثر پڑا اور ان کو احساس ہوا کہ ان سے کتنا بڑا گناہ عظیم سرزد ہوا ہے۔ حضرت سکینہ سلام اللہ کے خطبے کا متن کچھ یوں ہے۔

    “حمد ہے اللہ کی ریت کے ذروں اور سنگریزوں کے برابر ،عرش کے وزن سے لے کر زمین تک میں اس کی حمد بجا لاتی ہوں ،اس پر بھروسہ کرتی ہوں ،گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ یکتا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اور محمد ص اللہ کے عبد اور رسول ہیں اور آپ ص کی طاہر اولاد کو فرات کے کنارے پیاسا ذبح کر دیا گیا۔ اے اللہ ! تو نے اپنی مخلوق سے علی ابن ابی طالب (ع) کی ولایت کا عہد لیا اور ان کو اس عہد کی وصیت کی لیکن مخلوق نے تیرا یہ عہد توڑ ڈالا اور آپ (ع) (امیرالمومنین (ع)) کے حق کو غصب کر لیا گیا اور آپ (ع) کو شہید کر دیا جیسے کل انہی کے بیٹے (حسین(ع) کو شہید کیا گیا۔ اے اللہ تو جانتا ہے کہ میرے دادا (ع) کو تیرے گھر میں شہید کیا گیا جس میں دیگر مسلمان بھی موجود تھے اور انہوں نے اپنی زبانوں سے ان کی مظلومی کا اقرار کیا ان پر ہر طرح کا ظلم روا رکھا گیا لیکن انہوں نے تیری خاطر صبر سے کام لیا اور وہ اس حال میں دنیا سے گئے کہ ان کی حمد بیان کی گئی اور ان کے فضائل و مناقب ہر جا معروف ہیں اور کوئی بھی ان کے مقام تک نہیں پہنچ سکا۔ اے اللہ! میرا سن بہت چھوٹا ہے اور میرے دادا کے مناقب بہت عظیم ہیں، میں اس پر ان کی تعریف کرتی ہوں۔ اے اللہ! تو جانتا ہے میرے دادا نے ہمیشہ تیری توحید اور تیرے رسول کی حفاظت کی اور آپ کو دنیا سے کوئی غرض نہ تھی۔ آپ نے تیری راہ میں جہاد کیا اور تونے ان کو چن لیا اور اپنی صراط مستقیم قرار دیا۔

    اے کوفیو! اے مکروفریب اور دھوکہ دینے والو! اللہ نے ہم اہل بیت (ع) کے ذریعے تمہارا امتحان لیا اور تم کو ہمارے ذریعے آزمایا اور ہماری آزمائش کو حسن قرار دیا۔ اللہ نے اپنا علم ہمیں ودیعت فرمایا، ہم اس کے علم کے امانتدار ہیں اور ہم ہی اللہ کی حکمت کے مخزن ہیں اور ہم ہی آسمان و زمین پر اللہ کی حجت ہیں اللہ نے ہمیں اپنی کرامت سے شرف بخشا اور ہمیں ہمارے جد محمد ص کے ذریعے اپنی ساری مخلوق پر فضلیت بخشی۔ تم نے ہمیں جھٹلا کر اللہ سے کفر کیا اور تم نے ہمارا قتل حلال جانا اور ہمارے مال کو لوٹا گویا ہم اولاد رسول نہیں، کہیں اور کے رہنے والے ہیں اور جس طرح کل تم لوگوں نے ہمارے دادا کو قتل کیا تھا تمہاری تلواروں سے ہمارا خون ٹپکا ہے کیونکہ تمہارے سینوں میں ہمارا بغض و کینہ بہت عرصے سے پرورش پا رہا تھا تم نے ہمیں قتل کرکے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائی اور تمہارے دل خوش ہوئے تم نے اللہ پر افتراء باندھا اور تم نے فریب کیا، اللہ فریب کرنے والوں کے فریب کو ناکام بنانے والا ہے تم نے جو ہمارا خون بہایا ہے اس سے اپنے نفسوں کو خوش نہ کرو اور جو تم نے ہمارا مال لوٹا ہے اس سے بھی تمہیں کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ہمیں جو مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ اللہ کی محکم کتاب میں پہلے سے ہی مذکور تھا، ہم پر ظلم و ستم ڈھا کر خوش نہ ہو بےشک اللہ تکبر اور غرور کرنے والوں پر لعنت کرتا ہے۔ تمہارے لیے ہلاکت ہو عنقریب تم لعنت اور عذاب نازل ہو گا اور وہ تمہارا مقدر بن گیا ہے اور آسمان سے کثرت کے ساتھ تم پر عذاب آئیں گے اور تم عذاب عظیم دیکھو

  11. اے کوفیو! اے مکروفریب اور دھوکہ دینے والو! اللہ نے ہم اہل بیت (ع) کے ذریعے تمہارا امتحان لیا اور تم کو ہمارے ذریعے آزمایا اور ہماری آزمائش کو حسن قرار دیا۔ اللہ نے اپنا علم ہمیں ودیعت فرمایا، ہم اس کے علم کے امانتدار ہیں اور ہم ہی اللہ کی حکمت کے مخزن ہیں اور ہم ہی آسمان و زمین پر اللہ کی حجت ہیں اللہ نے ہمیں اپنی کرامت سے شرف بخشا اور ہمیں ہمارے جد محمد ص کے ذریعے اپنی ساری مخلوق پر فضلیت بخشی۔ تم نے ہمیں جھٹلا کر اللہ سے کفر کیا اور تم نے ہمارا قتل حلال جانا اور ہمارے مال کو لوٹا گویا ہم اولاد رسول نہیں، کہیں اور کے رہنے والے ہیں اور جس طرح کل تم لوگوں نے ہمارے دادا کو قتل کیا تھا تمہاری تلواروں سے ہمارا خون ٹپکا ہے کیونکہ تمہارے سینوں میں ہمارا بغض و کینہ بہت عرصے سے پرورش پا رہا تھا تم نے ہمیں قتل کرکے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائی اور تمہارے دل خوش ہوئے تم نے اللہ پر افتراء باندھا اور تم نے فریب کیا، اللہ فریب کرنے والوں کے فریب کو ناکام بنانے والا ہے تم نے جو ہمارا خون بہایا ہے اس سے اپنے نفسوں کو خوش نہ کرو اور جو تم نے ہمارا مال لوٹا ہے اس سے بھی تمہیں کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ہمیں جو مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ اللہ کی محکم کتاب میں پہلے سے ہی مذکور تھا، ہم پر ظلم و ستم ڈھا کر خوش نہ ہو بےشک اللہ تکبر اور غرور کرنے والوں پر لعنت کرتا ہے۔ تمہارے لیے ہلاکت ہو عنقریب تم لعنت اور عذاب نازل ہو گا اور وہ تمہارا مقدر بن گیا ہے اور آسمان سے کثرت کے ساتھ تم پر عذاب آئیں گے اور تم عذاب عظیم دیکھو گے اور سختی کا تلخ ذائقہ چکھو گے اللہ کی ظالمین پر لعنت ہو۔ تمہارے لیے ویل (جھنم) ہے ہم جانتے ہیں کہ کس نے ہماری اطاعت کی کس نے ہمارے ساتھ جنگ کی کون ہماری طرف خود چل کر آیا تم تو ہمارے ساتھ جنگ چاہتے تھے تمہارے دل سخت ہوگئے تمہارے جگر غلیظ ہوگئے اللہ نے تمہارے دلوں ،کان،آنکھوں پر مہر لگا دی تمہارا پیشوا شیطان ہے جس نے تمہاری آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اور تم ہدایت سے دور ہو گئے۔

    اے کوفیو! تمہارے لیے ہلاکت ہے، رسول اللہ نے تمہارے ساتھ کیا برا کیا تھا جس کے بدلے میں تم نے اس کے بھائی اور میرے دادا علی ابن ابی طالب (ع) کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا اور اس کی پاک عزت کے ساتھ کیا؟ ہمارے قتل اور ہمیں قیدی بنا کر تم فخر کرتے ہو کیا یہ امت اس پاک گھرانے کے قتل پر فخر محسوس کرتی ہے جسے اللہ نے پاک و پاکیزہ بنایا اور ہر رجس کو ان سے دور رکھا ؟ہر شخص کو وہی ملتا ہے جسے وہ کسب کرتا ہے اور جو وہ آگے بھیجتا ہے ۔تمہارے لیے ویل ہے تم نے ہم پر حسد کیا جو اللہ نے ہمیں عظمت و فضیلت عطا کی تھی وہ تمہارے حسد کا نشانہ بنی اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے دے دیتا ہے وہ صاحب فضل عظیم ہے جس کے لیے اللہ نور نہ بنائے اس کے لیے کوئی نور ہو ہی نہیں سکتا ۔

    نبوت اور امامت کی پروردہ نے اپنے اس عظیم خطبے میں چند اہم امور پر گفتگو فرمائی:
    ۱۔سیدہ سکینہ نے اپنے دادا امیرالمومنین (ع) کی ولایت کے عہد کا خصوصی طور پر ذکر فرمایا اور آپ (ع) کے مصائب کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جو حق ہے اور زمین پر مجسمہ عدل ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے گھر میں شہید کر دئیے گئے۔ امیرالمومنین (ع) وہ شخصیت ہیں جن کو اللہ نے چن لیا اور اپنی صفات و فضائل و مناقت سے آپ (ع) کو مخصوص کر دیا
    ۲۔ سیدہ سکینہ(ع) نے اہل بیت(ع) کے مصائب کا ذکر فرمایا، ان پر اللہ کا سلام ہو وہ امت کے روحانی پیشوا ہیں ان سے پوچھا جائے گا کہ کس نے ان کی نصرت کی اور کس نے دشمنی اور امت نے ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے اور جس طرح آل محمد (ع) کا خون بہایا اور جس طرح آل محمد(ع)نے مصائب و آلام برداشت کئے ۔

    ۳۔ اہل بیت (ع) پر کی جانے والی زیادتیوں کا بیان کیا کہ ظالم افراد جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، نے کتنا ظلم ڈھایا اور ان کو اللہ کے سخت ترین عذاب کی نوید بھی سنائی۔ لوگوں کے نفوس میں اس خطاب کا گہرا اثر ہوا جس سے لوگوں کے دل جلنے لگے اے طاہرین کی بیٹی! خدارا اپنے کلام کو روک دیجئے آپ نے ہمارے دلوں میں آگ لگا دی اور ہماری سانسیں ہمارے حلق میں اٹک گئی ہیں حتی کہ اس مجمعے میں موجود بعض افراد نے یزید ملعوں اور اس کے افواج کے خلاف علم جہاد اٹھا کر جام شہادت نوش کیا۔ کربلا اور معرکئہ حق و باطل آج بھی ہمارے ارد گرد جاری ہے

    گوگل سرچ سے مدد لی ھے

  12. جعفر بھائ اللہ پایک آپکو سلامت رکھے آمین
    اور بحق علی علیہ اسلام اور بتول علیہ اسلام کے آپکی ھر دعا قبول ھو
    آمین ثم آمین
    مین کبھی سوچتی ھوں وہ کیسے لوگ ھونگے جنھوں نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر اتنے ظلم کیے تھے
    اور
    اج پاکستان میں کیا ھورھا ھے
    باقیان ظلم و ستم اج بھی زندہ ھیں
    امام حسین علیہ اسلام کے نام لینے
    کتنی بچیوں کو یتیم کردیا گیا
    کتنے جوانوں کو قتل کردیا گیا
    کتنے عالم دین کو مارا گیا
    کتنی سختیاں شروع ھوگی ھیں
    شیعان علی کو پھر ظالموں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنا یا ھے

  13. حمد سے والناس تک قرآں کے پاروں کو سلام،
    فاطمہ زہرا ترے روشن ستاروں کو سلام

    تین دن کے بھوکے پیاسے شہسواروں کو سلام
    سید ۔ مظلوم تیرے جانثاروں کو سلام

    جن کے دم سے ہے سدا اللہ اکبر کی صدا
    کربلا کے ان جری سجدہ گزاروں کو سلام

    اکبروعباس و قاسم سے وفاداروں کی خیر
    اصغر و عون و محمد سے دلاروں کو سلام

    حر تری تقدیر پر دارین کی قسمت نثار
    مسلم ابن ۔ عوسجہ تیرے ستاروں کو سلام

    اے حبیب ابن۔ مظاہر تیری جراءت پر فدا
    جَون تیرے خون کے پر نور دھاروں کو سلام

    برسر۔شام۔غریباں ادھ جلے خیموں کے بیچ
    ریت پر بیٹھے ہوئے ان سوگواروں کو سلام

    نام۔حق جن کے لہو سے ہے درخشاں آج تک
    نینوا کے دشت کے ان ماہ پاروں کو سلام

    جن کے دم سے یہ عزاداری ہے قائم افتخار
    کربلا سے آج تک کے پرسہ داروں کو سلام

    شاعراہلبیت جناب افتخار حیدر صاحب
    کراچی پاکستان

  14. فتح مبین …

    کہاں ہیں وہ لوگ
    جنہوں نے ظلم وجور رواں رکھے
    فاسق فاجر ملعون و مجرم ہوئے
    ان کے پرچم کہاں گئے
    ان کی فتح کیا ہوئی
    آج بھی
    وفا کے سبزہ زاروں میں
    زکر عشاق کے سوا
    کوئی زکر نہیں
    فتح کے باب میں
    کربلا جیسی مبین نہیں

    ڈاکٹر نگہت نسیم

  15. طبیعت کی ناسازی اور محرم کی مصروفیات کی وجہ سے بلاگ پر حاضر نہ ہوسکا ، اس کے لیے تمام احباب سے معذرت۔
    ارم بہن مولا(ع) آپ کو سلامت رکھیں اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں،
    آپ نے بجافرمایا
    ”لیکن سوال یہ ھے کہ کیا بی بی سکینہ (ع) کے مصائب سن کر گریہ کر لینا اور اختتام مجلس پر چدا سے دعا مانگ لینے
    سے وہ حق ادا ھو جاتا ھے جو شہید انسانیت کی داستان غم کا ھم سے طلب کرتی ھے ؟
    کربلا پیغام انسانیت ھے۔ـــــــ کربلا نوید انقلاب ھے ـــــــــ کربلا فکر و عمل کا نام ھے ـــــــــ
    آبا پرستی اور رھبانیت دونوں ھی مقصد کربلا کو سمجھنے کی راہ میں رکاوٹ ھیں ـــــــــ
    اور آج ھمارا معاشرہ ان ھی دو خامیوں کے باعث پسماندگی کا شکار ھےــــــــــ “

    دراصل حسینت کا پرجار ہی ھماری پہچان ہے اور ھماری آن ہے ، مجالس کا انعقاد نہ صرف مظلوموں سے حمایت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ صیہونیوں اور طاغوتی طاقتوں کے لیے للکار بھی ہے
    حسینیت کا حق ادا کرنے کے لیے ہی اہلبیت (ع) کے مصائب بیان کیئے جاتے ہیں اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے
    60 سال ہی نہیں 14 سو سال سے اس بات پر عمل نہیں ہوا جو ہوا ہے وہ بہت کم ہے
    JDC کی مثال بجا طور سے دی جاسکتی ہے جو کراچی سے شروع ہو کر پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور اس میں مخیر حضرات بہت تعاون کررہے ہیں اور یہ ادارہ غریب اور نادار بچوں کے ساتھ ساتھ بیواوٗں اور یتیموں کی کفالت بھی کررہا ہے
    اس کے علاوہ ادارہ ترویج سوزخوانی جو کے جناب سبطِ جعفر شہید کی نگرانی میں چل رہا تھا اب ٹرسٹ چلارہی ہے اس سے بھی غریبوں کی داد رسی کی جاتی ہے
    مگر پھر بھی ھماری تعداد کے مطابق (پاکستان میں شیعوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے) یہ فلاحی ادارے ناکافی ہیں
    اللہ تمام مومنین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے
    آمین

  16. زائرہ بجو آپ کی دعاوٗں کا بہت شکریہ

    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھامیرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو بابا
    گہوارے میرے چھین لئے شمر لعیں نے
    مارے ہیں طمانچے مجھے کیوں شمر لعیں نے
    کانوں سے ٹپکتا ہے لہو بابا مجھے دیکھو
    دامن میں لگی آگ تمھی آ کے بجھا دو
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھّا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا سامان ہو با با
    عبّا س چچا نے کہا ہم لائیں گے پانی
    رونا نہیں جانی رونا نہیں جانی
    عمّو میرے آئے نہیں نا آیا ہے پانی
    ہے پیاس میری حد سے سوا اور جان ہے جانی
    کوئ تو بتادو مجھے کیا بات ہے بابا
    میں جاتی ہوں اب قید میں اچھا میرے بابا
    کب جانے ملاقات کا ساما ن ہو بابا
    بی بی (ع) آپ کو سلامت رکھیں
    آپ نے ھمارے گریہ کو بڑھادیا ہے

  17. شاھین باجی آپ کی دعاوٗں پر آمین کہتے ہیں
    آپ کی فکر بالکل بجا ہے ھم بھی یہی سوچتے ہیں کہ

    اج پاکستان میں کیا ھورھا ھے
    باقیان ظلم و ستم اج بھی زندہ ھیں
    امام حسین علیہ اسلام کے نام لینے پر
    کتنی بچیوں کو یتیم کردیا گیا
    کتنے جوانوں کو قتل کردیا گیا
    کتنے عالم دین کو مارا گیا
    کتنی سختیاں شروع ھوگی ھیں
    شیعان علی کو پھر ظالموں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنا یا ہوا ھے
    حضور (ص) کے وصال کے بعد سب سے پہلے جنگِ سفین میں مولا علی علیہ السلام کے خلاف نیزوں پر قرآن اٹھا لیا تھا اور اپنے آپ کو مسلمان بھی کہہ رہے تھے پھر دنیا میں ظلم اور بڑھا کربلا میں آپ کی آل کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور قرآنِ ناطق کو نیزوں پر بلند کیا گیا آج ان کے ماننے والوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے
    کراچی میں کچھ دن پہلے ایک ریٹائرد فوجی کو مار کر اس کا سر سہراب گوٹھ میں مین روڈ پر ایک کھمبے سے لٹکا دیا گیا اور یہ لکھا گیا کہ یہ شیعوں کا انجام ہے
    عاشورہ پر پنڈی کا واقعہ اسی کی کڑی ہے
    تازہ ترین یہ انکشاف کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کو تیار ہے طالبان نے اس بات سے انکار کر دیا ہے اور وہ کسی قسم کی بات کرنے کو تیار نہیں ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں صرف طالبان کی شریعت نافذ ہونی چاہیے اور اس کے مطابق علی (ع) کے چاہنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں

  18. محترم جعفر بھائ ،
    JDC اور سبط جعفر شہید کی خھمات سے انکار نہیں ۔۔۔اور میں ذاتی طور پر بھی بہت سے با عمل مومنین کو جانتی ھوں جو غریب سادات اور مومنین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھا رھے ھیں ۔۔۔
    لیکن اول تو آبادی کے مفابلے میں یہ تناسب بہت کم ھے ۔ ۔ ۔ ۔
    دوسرے یہ کہ قیام پاکستان کو 66 برس ھو گۓ ھیں لیکن ھم ابھی بھی تبلیغ حسینیت کا اصل محرک فقط تعزیہ داری کو سمجھتے ھیں ۔یہ صماوی روایت اور ثقافت ضرور ھے لیکن تبلیغ حسینیت کے لیۓ
    عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھنا اشد ضروری ھے کہ ھم عزاداری بھی جاری رکھیں اور شہید انسانیت کے نام پر خدمت انسانیت کا شعور بھی بیدار کریں ۔ جیسا کہ آپ نے خود کہا ھے

    ــــــــــ حسینت کا پرجار ہی ھماری پہچان ہے اور ھماری آن ہے ، مجالس کا انعقاد نہ صرف مظلوموں سے حمایت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ صیہونیوں اور طاغوتی طاقتوں کے لیے للکار بھی ہے
    حسینیت کا حق ادا کرنے کے لیے ہی اہلبیت (ع) کے مصائب بیان کیئے جاتے ہیں اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے
    لیکن
    60 سال ہی نہیں 14 سو سال سے اس بات پر عمل نہیں ہوا جو ہوا ہے وہ بہت کم ہے ــــ “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *