بھارت کی امام بارگاہوں میں بالعموم 60-70 فیصد تعداد ہندؤں کی ہوتی ہے۔ خواجہ معین احسن چشتی کے مزار پر یہ تعداد 90 فیصدسے زیادہ ہوتی ہے۔ مہاتمہ گاندھی نے کہا تھا کہ میں سب سے زیادہ متاثر امام حسین سے ہوں۔ مین اُن ہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قربانیاں دونگا اور ان قربانیںوں کے ذریعہ انگریز کو ہندوستان سے نکالونگا۔ جنگ نہیں کرونگا۔ ہندؤں میں ایک فرقہ حسینی برہیمن ہے جنکا دعوہٰ ہے کہ اُن کے 11 لڑکے کربلا میں امام حسین کے ساتھ شہید ہوئے تھے اور یہ کہ امام حسین ہند آکر تبلیغ کرنا چاہتے تھے۔ ہندؤں میں قطب علی شاہ کے دور سے آب تک بڑے بڑے مرثیہ نویس شاعر پیدا ہوئے ہیں۔ چند کے نام مندرجہء ذیل ہیں۔
کالی داس گپتا رضا
رام راؤ، سیوا
شری مکھن داس
بالاجی تسامباک، تارا
سوامی پرشاد، اصغر
منشی چنّو لال، دلگیر (گھبرائے گی زینب)
راجہ بلون سنگھ، راجہ
لال رام، پرشاد
راجہ مہرا
تکِّا رام
مُنشی پریم چند

اھل ھند کی خانوادہ رسول (ص) سے عقیدت اور خاص طور پر شہید کربلا (ع) سے عشق اور محبت کی ایک رجہ تو یہ ھے کہ خود ھندو مذھب کی چند بہت قدیم ویدوں میں سرکار ختمی مرتبت (ص ) اور ان کے والدین سے متعلق ، انکے ناموں کے ساتھ پیش گوئ موجود ھے ۔
نیز حسینی برھمن بھی کربلا کے حوالے سے اپنی ایک تاریخی حیثیت کے دعویدار ھیں ۔۔۔ اس کے بارے میں اب تک بہت تحقیق ھو چکی ھے ۔اور بہت سے تاریخی شواھد حسینی برھمنوں کے جد میں سے ایک شخص راہیب دت کی داستان کی تائید کر رھے ھیں ۔۔۔ اس ضمن میں یہ رپورٹ حاضر ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبرٹی وی (رپورٹ) ہندوؤں میں ایک خاندان یا فرقہ حسینی برہمن بھی کہلاتا ہے جن کے آباؤ اجداد میں سے کوئی ہندوستان سے جا کر میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شانہ بشانہ لشکر یزید سے لڑے اور جاں بحق ہوئے۔
معروف لکھاری انتظار حسین اپنے انگریزی کالم برہمن ان کربلا میں لکھتے ہیں کہ وہ پہلے حسینی برہمن کو صرف ہندو افسانہ ہی سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے قیام دہلی کے دوران کسی محفل میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کو جھٹلا دیا وہیں اس محفل میں ایک خاتون مدبر پروفیسرنونیکا دت اٹھی اور انھوں نے کہا کہ وہ خود حسینی برہمن ہے اور ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے وہ بعد میں اپنے بزرگوں کے بارے میں لکھی گئی دو انگریزی کی کتابیں بھی لے کر آئیں جو بہت عرصہ پہلے شائع ہوئی تھیں ۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے جدِ امجد راہیب دت اپنے سات بیٹوں اور دو دوسرے برہمنوں کے ساتھ مل کر ہندوستان سے اس مشن میں حصہ لینے گئے تھے ان میں سے ایک یعنی راہیب دت بچ کر واپس آئےوہ افغانستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے اور سیالکوٹ کے ایک گاؤںکے مقام پر آباد ہوئے تقسیم کے بعد یہ خاندان بھارت چلا گیا اور یہ لوگ مختلف شہروں میں پھیل گئے۔
اس نے مزید بتایا کہ مشہور فلمی اداکار سنیل دت کا تعلق بھی انہی حسینی برہمنوں کے خاندان سے ہے جس کی تصدیق فلمی اداکار منوج کمار نے بھی کی۔ بلکہ نرگس کے والد بھی پہلے حسینی برہمن تھے بعد میں مسلمان ہوگئے تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ راہیب دت واپسی پر اپنے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ایک بال مبارک بھی لے کر آئے تھے جو کشمیر میں کسی جگہ موجود ہے۔
انتظار حسین نے نونیکا دت سے پوچھا کہ گویا آپ لوگ مسلمان ہوگئے ہیں۔ اس نے جواب دیا کہ ہرگز نہیں۔ ہم ہندو برہمن ہی ہیں مگر حسینی ہونے کے ناتے ہم مندروں وغیرہ میں نہیں جاتے نہ دوسری ہندوانہ رسومات ادا کرتے ہیں اور یہ کہ وہ محرم کے دنوں میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم بھی کرتے ہیں اور اپنے شہیدوں کی یاد بھی مناتے ہیں۔
عصر حاضر کے نامور صحافی جمناداس اختر نے ہندوﺅں کی عزاداری کے بیان میں حسینی برہمنوں میں عزاداری کی تاریخی روایات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حسینی برہمنوں میں دت اور موہیال ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو عقیدت مندوں کا تعلق زیادہ تر صوبہ پنجاب سے ہےحسینی برہمنوں کے بزرگ راہیب نے نصرت امام میں اپنے بیٹوں کو قربان کر دیا تھا راہیب کو سلطان کا خطاب بخشا گیا تھا اسی مناسبت سے انہیں حسینی برہمن یا حسینی پنڈت بھی کہا جاتا ہے وہ امام حسین علیہ السلام کے تقدس و احترام کے بڑے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ میرا تعلق موہیالیوں کی دت ذات سے ہے اور ہمیں حسینی برہمن کہا جاتا ہے عاشورہ کے روز ہم لوگ سوگ مناتے ہیں کم از کم میرے خاندان میں اس دن کھانا نہیں کھایا جاتا ہے سری نگر کے امام باڑے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا موئے مبارک موجود ہے جو کابل سے لایا گیا ہے ایک حسینی برہمن اسے سو سال قبل کابل کے امام باڑے سے لایا تھا
بھارتی لکھاری یوگندر سکند دی ملی گزٹ اور راکیش شرما اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ ہندوستان کے معروف مؤرخ اور تاریخ دان سیسر کمار مترہ اپنی کتاب دی وژن آف انڈیا کے صفحہ ۱۸۳پر رقم طراز ہیں کہ اسلام سے قبل بھی ہندوستان اور عرب ممالک میں تجارتی تعلقات تھے اور بہت سے ہندو تاجر جو مال تجارت ہندوستان سے عرب لیجاتے تھے وہ عرب میں مقیم تھے اور اعلان رسالت کے بعد بھی ان ہندوﺅں میں سے بیشتر افراد رسولِ خدا کی محفلوں میں شرکت کرتے اس طرح ان کے تعلقات خاندان رسول سے قائم ہوئے جب اکتوبر 680 عیسوی میں واقعہ کربلا پیش آیا تو راہیب دت نامی ہندو تاجر امام حسین علیہ السلام کی فوج میں اپنے سات بیٹوں شاس رائے شیر خا رائے پن رام سنگھ دھارو او ر پورو اور دو دیگر برہمنوں کے ساتھ شامل ہوا اور یزیدی لشکر سے جنگ کی امام حسین علیہ السلام نے راہیب کو سلطان کا خطاب بھی عطا کیا ۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا اپنی اشاعت ۲۱جنوری۲۰۰۸ء کو حسینی برہمن کے عنوان سے لکھتا ہے کہ محرم کے ایام ہندوستان میں بڑی عقیدت سے منائے جاتے ہیں خصوصاً راجھستان پنجاب اور مدھیہ پردیش کہ جہاں پر حسینی برہمنوں کے کئی خاندان اور ان کے ماننے والے آباد ہیں یہ لوگ دت بھی کہلاتے ہیں ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے بزرگ راہیب اور ان کے بیٹوں نے ۱۰اکتوبر۶۸۰ عیسوی کو کربلا کے میدان میں حسینی فوج کے ساتھ مل کر یزیدی لشکر سے جنگ کی یہ لوگ عاشورہ کے روز واقعہ کربلا کا نقشہ کھینچتے ہیں ان کی عورتوں اور بچوں نے بینر اٹھا رکھے ہوتے ہیں جن پر امام حسین علیہ السلام اور راہیب کی یاد میں کلامات درج ہوتے ہیں یہ بلند آواز میں یزیدی ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہیں ماتم بھی کرتے ہیں ،
ہندوستان کے پانی پت میں حسینی برہمنوں کی پہلی کانفرنس ‘‘حسین اور ہندوستان’’ کے عنوان سے پانی پت میں بارہ جنوری کو حسینی برہمنوں کی تاریخ میں انجام پانے والی کانفرنس جس کا انعقاد پانی پت کے تاریخی شہر میں ہوا، بہت کامیاب رہی، ہندوستان میں برہمنوں کا ایک بڑا طبقہ مؤثر طور پر زندگی گذارتا ہے۔ کچھ برہمنوں کا ماننا ہے کہ جب انہیں یزید اور حسین کے درمیان وقوع پذیر ہونے والی جنگ کی خبر ملی تو برہمنوں کی ایک تعداد نے ہندوستان سے عراقی سرزمین کی جانب کوچ کیا تاکہ امام حسین علیہ السلام کی مدد کرسکیں۔ جب یہ لوگ سرزمین عراق میں پہونچے تو کربلا کا جانگداز واقعہ رونما ہو چکا تھا اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھی اپنی جانیں نثار کرکے جام شہادت نوش کرچکے تھے۔ یہ برہمنگی گروہ خون امام حسین علیہ السلام کا بدلہ لینے کیلئے کوفہ میں مختار کے سپاہیوں سے ملحق ہوگیا اور سبھی لوگ مختار ثقفی کے ساتھ شامل جنگ ہوکر درجۂ شہادت پر فائز ہوگئے۔ اس کے بعد سے ان برہمنوں کے پسماندگان نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں عزاداری شروع کردی اور خود کو حسینی برہمن کا نام دیا۔ محرم کے دنوں میں یہ حسینی برہمن مخصوص انداز میں مجس و ماتم اور نوحہ و مرثیہ کا اہتمام کرتے ہیں اور ہندی، سنسکرت، پنجابی اردو اور کشمیری وغیرہ میں نوحہ و مرثیہ کے اشعار قلمبند کرتے ہیں
( علامہ طالب جوھری کے پیج سے انتخاب )
اسّلام علیکم بھیّا ظفر جعفری ،میرا مودّبانہ سلام قبول کیجئے ،
ا پ کا بلاگ تحقیق کو دعوت فکر دے رہا ہے اور حسب معمول ارم نقوی بیٹی سبقت میں آگے آگئ ہے ،میرا علم تو بہت ہی قلیل ہے اور ساتھ ہی غورو فکر کے لئے وقت بھی نہیں مل پارہا ہے لیکن ایک دن میرا زہن افریقہ میں شیعت کے وجود پر چلا گیا کہ افریقہ میں شیعت کیسے اور کیونکر پہنچی تو یاد آیا کہ میں نے کافی عرصہ گزرا ایک مضمون پڑھا تھا جس میں امام جعفر صادق علیہ اسّلام کا زکر تھا کہ
آپ کے ادریس نام کے ایک صاحبزادے عتاب زمانہ سے بچنے کے لئے افریقہ پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے آپ کو اپنا پیشوا بنایا اور پھر آپ نے تینتیس برس تک وہاں عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کی
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بیٹی ارم سلامت رہو شاد رہو اللہ کریم تمھاری جستجو کو مذید قوّت پرواز عطا کرے آمین دل شاد ہو گیا تمھاری تحقیقی تحریر پڑھ کر امّید ہے کہ ہمارے اور ہم نشین بھی اپنی بساط کے مطابق حصّہ لے کر اما م عالی مقام کے مدح خوانوں کے تزکرے تبصرے میں حصّے دار بنس کیں گے
اسّلام علیکم بھیّا ظفر جعفری ،میرا مودّبانہ سلام قبول کیجئے ،
ا پ کا بلاگ تحقیق کو دعوت فکر دے رہا ہے اور حسب معمول ارم نقوی بیٹی سبقت میں آگے آگئ ہے ،میرا علم تو بہت ہی قلیل ہے اور ساتھ ہی غورو فکر کے لئے وقت بھی نہیں مل پارہا ہے لیکن ایک دن میرا زہن افریقہ میں شیعت کے وجود پر چلا گیا کہ افریقہ میں شیعت کیسے اور کیونکر پہنچی تو یاد آیا کہ میں نے کافی عرصہ گزرا ایک مضمون پڑھا تھا جس میں امام جعفر صادق علیہ اسّلام کا زکر تھا کہ
آپ کے ادریس نام کے ایک صاحبزادے عتاب زمانہ سے بچنے کے لئے افریقہ پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے آپ کو اپنا پیشوا بنایا اور پھر آپ نے تینتیس برس تک وہاں عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کی
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بیٹی ارم سلامت رہو شاد رہو اللہ کریم تمھاری جستجو کو مذید قوّت پرواز عطا کرے آمین دل شاد ہو گیا تمھاری تحقیقی تحریر پڑھ کر امّید ہے کہ ہمارے اور ہم نشین بھی اپنی بساط کے مطابق حصّہ لے کر اما م عالی مقام کے مدح خوانوں کے تزکرے تبصرے میں حصّے دار بنس کیں گے
On Thursday, December 12, 2013 4:32:23 AM, Syeda Abidi wrote:
اسّلام علیکم بھیّا ظفر جعفری ،میرا مودّبانہ سلام قبول کیجئے ،
ا پ کا بلاگ تحقیق کو دعوت فکر دے رہا ہے اور حسب معمول ارم نقوی بیٹی سبقت میں آگے آگئ ہے ،میرا علم تو بہت ہی قلیل ہے اور ساتھ ہی غورو فکر کے لئے وقت بھی نہیں مل پارہا ہے لیکن ایک دن میرا زہن افریقہ میں شیعت کے وجود پر چلا گیا کہ افریقہ میں شیعت کیسے اور کیونکر پہنچی تو یاد آیا کہ میں نے کافی عرصہ گزرا ایک مضمون پڑھا تھا جس میں امام جعفر صادق علیہ اسّلام کا زکر تھا کہ
آپ کے ادریس نام کے ایک صاحبزادے عتاب زمانہ سے بچنے کے لئے افریقہ پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے آپ کو اپنا پیشوا بنایا اور پھر آپ نے تینتیس برس تک وہاں عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کی
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بیٹی ارم سلامت رہو شاد رہو اللہ کریم تمھاری جستجو کو مذید قوّت پرواز عطا کرے آمین دل شاد ہو گیا تمھاری تحقیقی تحریر پڑھ کر امّید ہے کہ ہمارے اور ہم نشین بھی اپنی بساط کے مطابق حصّہ لے کر اما م عالی مقام کے مدح خوانوں کے تزکرے تبصرے میں حصّے دار بن سکیں گے
ھندوؤں میں ایک خاندان یا فرقہ حسینی برہمن بھی کہلاتا ہے جن کے آباؤ اجداد ہندوستان سے جا کر میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شانہ بشانہ لشکر یزید سے لڑے اور جاں بحق ہوئے۔ معروف قلمکار مُحقق انتظار حسین اپنے انگریزی کالم Brahmans in Karbala میں لکھتے ہیں کہ وہ پہلے حسینی برہمن کو صرف ہندو افسانہ (Legend) ہی سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے قیام دہلی کے دوران کسی محفل میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کو جھٹلا دیا۔
وہیں اس محفل میں ایک خاتون مدبر پروفیسرنونیکا دت اٹھی اور انھوں نے کہا کہ وہ خود حسینی برہمن ہے اور ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ بعد میں اپنے بزرگوں کے بارے میں لکھی گئی دو انگریزی کی کتابیں بھی لے کر آئیں جو بہت عرصہ پہلے شائع ہوئی تھیں۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے جدِ امجد راہیب دت اپنے سات بیٹوں اور دو دوسرے برہمنوں کے ساتھ مل کر ہندوستان سے اس مشن میں حصہ لینے گئے تھے۔ ان میں سے ایک یعنی راہیب دت بچ کر واپس آئے۔ وہ افغانستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے اور سیالکوٹ کے ایک گاؤں وتن ورن Vatan Viran کے مقام پر آباد ہوئے۔ تقسیم کے بعد یہ خاندان بھارت چلا گیا اور یہ لوگ مختلف شہروں میں پھیل گئے۔
اس نے مزید بتایا کہ مشہور فلمی اداکار سنیل دت کا تعلق بھی انہی حسینی برہمنوں کے خاندان سے ہے جس کی تصدیق فلمی اداکار منوج کمار نے بھی کی۔ بلکہ نرگس کے والد بھی پہلے حسینی برہمن تھے بعد میں مسلمان ہوگئے تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ راہیب دت واپسی پر اپنے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ایک بال مبارک بھی لے کر آئے تھے جو کشمیر میں کسی جگہ موجود ہے۔ انتظار حسین نے نونیکا دت سے پوچھا کہ گویا آپ لوگ مسلمان ہوگئے ہیں۔ اس نے جواب دیا کہ ہرگز نہیں۔ ہم ہندو برہمن ہی ہیں مگر حسینی ہونے کے ناتے ہم مندروں وغیرہ میں نہیں جاتے نہ دوسری ہندوانہ رسومات ادا کرتے ہیں اور یہ کہ وہ محرم کے دنوں میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم بھی کرتے ہیں اور اپنے شہیدوں کی یاد بھی مناتے ہیں۔
واقعہ کربلا کے عظیم المیہ نے حق پسند انسانی معاشرے اور انسانی تہذیب کو ہر دور میں متاثر کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہندوستانی معاشرہ میں شہید انسانیت امام حسین علیہ السلام کی یاد نہ صرف مسلم معاشرہ کی تہذیبی و تاریخی روایت رہی ہے بلکہ غیرمسلم معاشرہ میں انسانیت کے اس عظیم رہنما کی یاد بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ عصر حاضر میں بھی قائم ہے۔ مشترکہ تہذیب کے گہوارہ ہندوستان میں ہندوﺅں کی امام حسین علیہ السلام سے غیر معمولی عقیدت کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔
ہندوستان کے سابق رجواڑوں میں بھی ہندو حضرات کے یہاں امام حسین ؑسے عقیدت اور عزاداری کی تاریخی روایات ملتی ہیں جس میں راجستھان، گوالیار، مدھیہ پردیش قابل ذکر ہیں۔ جھانسی کی رانی مہارانی لکشمی بائی کو امام حسین علیہ السلام سے غیرمعمولی عقیدت تھی۔ پروفیسررفیعہ شبنم نے اپنی کتاب ”ہندوستان میں شیعت اور عزاداری” میں جھانسی کی رانی کے تعلق سے لکھا ہے کہ ”وہ یوم عاشورہ بڑے خلوص و عقیدت کے ساتھ مجلس عزا برپا کرتی تھی۔ مہارانی لکشمی بائی کی قائم کردہ مجلس اب تک جھانسی پولیس کوتوالی میں منعقدکی جاتی ہے جہاں پہلے اس رانی کا قلعہ تھا، جس نے امام حسین ؑ سے حق پر ڈٹے رہنے کا سبق حاصل کیا تھا”۔ منشی جوالہ پرشاد اختر لکھتے ہیں کہ ”صوبہ اودھ میں امام حسین کی فوج کے سپہ سالار اور علمبردار حضرت عباس کے نام کا پہلا علم اودھ کی سرزمین سے اٹھاجس کے اٹھانے کا سہرا مغلیہ فوج کے ایک راجپوت سردار دھرم سنگھ کے سر ہے”۔ اودھ سلطنت میں لکھنؤ کی عزاداری کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ محرم کی مجلسوں اور جلوسوں میں ہندوﺅں کی شرکت و عقیدت ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کا ایک ایسا نمونہ ہے جس نے قومی یکجہتی اور ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مسز میر حسن علی لکھنؤ کی عزاداری کے سلسلہ میں اہل ہنود کی امام حسین علیہ السلام سے غیر معمولی عقیدت و احترام کا ذکر اپنی ایک تحریر میں کرتی ہوئی لکھتی ہیں کہ لکھنؤ کا مشہور روضہ ”کاظمین” ایک ایسے ہی ہندو عقیدت مند جگن ناتھ اگروال نے تعمیر کرایا تھا۔ اسی طرح راجہ جھاﺅ لال کا عزاخانہ آج بھی لکھنؤ کے ٹھاکر گنج محلہ میں واقع ہے جسے نواب آصف الدولہ کے دور میں راجہ جھاﺅ لال نے تعمیر کرایا تھا۔ راجہ بلاس رائے اور راجہ ٹکیل رائے نے بھی عزاخانے تعمیر کرائے اور ان میں علم اور تعزیے رکھے۔ گوالیار کے ہندو مہاراجاﺅں کی امام حسین علیہ السلام سے عقیدت خصوصی طور پر قابل ذکر ہے جو ہر سال ایام عزا کا اہتمام بڑی شان و شوکت سے کرتے تھے”۔ مدھیہ پردیش کے علاقہ گونڈوانہ کے ضلع بیتول میں بلگرام خصوصًا بھاریہ نامی قصبہ میں ہریجن اور دیگر ہندو حضرات امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ عقیدت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے اہم اور ضروری کاموں میں کامیابی کے لئے حسین بابا کا تعزیہ اٹھانے کی منت مانتے ہیں”۔
عصر حاضر کے نامور صحافی جمناداس اختر نے ہندوﺅں کی عزاداری کے بیان میں حسینی برہمنوں میں عزاداری کی تاریخی روایات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حسینی برہمنوں میں دت اور موہیال ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو عقیدت مندوں کا تعلق زیادہ تر صوبہ پنجاب سے ہے۔ حسینی برہمنوں کے بزرگ راہیب نے نصرت امام ؑ میں اپنے بیٹوں کو قربان کر دیا تھا۔ راہیب کو سلطان کا خطاب بخشا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے انہیں حسینی برہمن یا حسینی پنڈت بھی کہا جاتا ہے۔ وہ امام حسین علیہ السلام کے تقدس و احترام کے بڑے قائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ”میرا تعلق موہیالیوں کی دت ذات سے ہے اور ہمیں حسینی برہمن کہا جاتا ہے۔ عاشورہ کے روز ہم لوگ سوگ مناتے ہیں۔ کم از کم میرے خاندان میں اس دن کھانا نہیں کھایا جاتا ہے۔ سری نگر کے امام باڑے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا موئے مبارک موجود ہے جو کابل سے لایا گیا ہے۔ ایک حسینی برہمن اسے سو سال قبل کابل کے امام باڑے سے لایا تھا”۔
کشمیر سے کنیا کماری تک پھیلے ہوئے ہندوستان میں ماہ محرم آتے ہی یہاں کے مختلف شہروں،قصبوں، پہاڑی بستیوں اوردیہاتوں میں عزاداری، سید الشہدا کی مجالس اور جلوس عزا میں مشترکہ تہذیب کے نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں ہندو عقیدت مند مسلمان عقیدت مندوں کے ساتھ شریک عزا ہوتے ہیں۔ کہیں ہندو حضرات عزاداروں کے لئے پانی و شربت کی سبیلیں لگاتے ہیں تو کہیں عزا خانوں میں جا کر اپنی عقیدتوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں اوراپنی منتیں بڑھاتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ عقیدت مند ہندو خواتین اپنے بچوں کو علم اور تعزیوں کے نیچے سے نکال کر حسین بابا کی امان میں دیتی ہیں۔
آندھرا پردیش کے لاجباڑی ذات سے تعلق رکھنے والے اپنے منفرد انداز میں تیلگو زبان میں درد ناک لہجہ میں پرسوز المیہ کلام پڑھ کر کربلا کے شہیدوں کو اپنی عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح راجستھان کی بعض ہندو ذات کے لوگ کربلا کی جنگ کا منظرنانہ پیش کرتے ہیں اور ان کی عورتیں اپنے گاﺅں کے باہر ایک جلوس کی شکل میں روتی ہوئی نکلتی ہیں۔ یہ عورتیں اپنی مقامی زبان میں یزیدی ظلم پر اسے کوستی ہیں اور اپنے رنج و غم کا اظہار اپنے بینوں کے ذریعے کرتی ہیں۔ راجستھان میں ہندوﺅں کی عزاداری کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ مہاراجے جو ہندو سوراج کے لقب سے جانے جاتے تھے شب عاشور برہنہ سر و پا نکلتے تھے اور تعزیہ پر نقدی چڑھایا کرتے تھے۔
پریم چند کا مشہور ڈرامہ ”کربلا” حق و باطل سے پردہ اٹھاتا ہے۔ اسی طرح اردو ادب میں ایسے ہندو شاعروں کی تعداد کچھ کم نہیں جنہوں نے اپنی معرکتہ الآرا منظوم تخلیقات میں معرکہ کربلا میں انسانیت کے اعلیٰ کرداروں کی خوشہ چینی کی ہے۔ ایسے قابل ذکرشعرا بیجاپور کے راماراﺅ، مکھی داس، منشی چھنو لال دلگیر، راجہ بلوان سنگھ، لالہ رام پرشادبشر، دیا کشن ریحان، راجہ الفت رائے،کنور دھنپت رائے، کھنولال زار، دلورام کوثری، نانک لکھنوی، منی لال جوان، روپ کماری، یوگیندرپال صابرجوش ملیشانی، منشی گوپی ناتھ امن، چکبست، باوا کرشن مغموم، کنور مہندر سنگھ بیدی سحر، کرشن بہاری، ڈاکٹر دھرمیندر ناتھ، ماتھرلکھنوی، مہیندرسنگھ اشک، بانگیش تیواری، گلزار دہلوی، بھون امروہوی وغیرہ کا کلام امام حسین علیہ السلام سے ان کی غیرمعمولی عقیدتوں کا مظہر ہے۔
بھارتی لکھاری یوگندر سکند دی ملی گزٹ اور راکیش شرما اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ ہندوستان کے معروف مؤرخ اور تاریخ دان سیسر کمار مترہ اپنی کتاب The Vision of Indiaکے صفحہ 183پر رقم طراز ہیں کہ اسلام سے قبل بھی ہندوستان اور عرب ممالک میں تجارتی تعلقات تھے اور بہت سے ہندو تاجر جو مال تجارت ہندوستان سے عرب لیجاتے تھے وہ عرب میں مقیم تھے۔ اور اعلان رسالت کے بعد بھی ان ہندوﺅں میں سے بیشتر افراد رسولِ خدا کی محفلوں میں شرکت کرتے، اس طرح ان کے تعلقات خاندان رسول سے قائم ہوئے۔ جب اکتوبر 680 عیسوی میں واقعہ کربلا پیش آیا تو راہیب دت نامی ہندو تاجر امام حسین علیہ السلام کی فوج میں اپنے سات بیٹوں شاس رائے، شیر خا، رائے پن، رام سنگھ، دھارو او ر پورو اور دو دیگر برہمنوں کے ساتھ شامل ہوا اور یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ امام حسین علیہ السلام نے راہیب کو سلطان کا خطاب بھی عطا کیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا اپنی اشاعت 21جنوری2008ء کو حسینی برہمن کے عنوان سے لکھتا ہے کہ محرم کے ایام ہندوستان میں بڑی عقیدت سے منائے جاتے ہیں خصوصاً راجھستان، پنجاب اور مدھیہ پردیش کہ جہاں پر حسینی برہمنوں کے کئی خاندان اور ان کے ماننے والے آباد ہیں۔ یہ لوگ دت بھی کہلاتے ہیں۔ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے بزرگ راہیب اور ان کے بیٹوں نے 10 اکتوبر680 عیسوی کو کربلا کے میدان میں حسینی فوج کے ساتھ مل کر یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ یہ لوگ عاشورہ کے روز واقعہ کربلا کا نقشہ کھینچتے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں نے بینر اٹھا رکھے ہوتے ہیں جن پر امام حسین علیہ السلام اور راہیب کی یاد میں کلامات درج ہوتے ہیں۔ یہ بلند آواز میں یزیدی ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ ماتم بھی کرتے ہیں، بلیڈ سے اپنا سینہ اور زنجیروں سے کمر کو زخمی کرتے ہیں اور نذر نیاز بھی دیتے ہیں۔
ارم نقوی صاحبہ ماشاء اللہ
حسینیت غیر مسلم ممالک میں پروان چڑھ رہی ہے۔ جبکہ مسلم ممالک میں یزید اور معاویہ نام بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ارم نقوی ،
جزاک اللہ میں ایک دو دن میں حاضر ہوتی ہوں انشاللہ
عابدی صاحب
جزاک اللہ، ماشاء اللہ
نواسہ رسول امام حسین ع اور کربلا کا تعلق آفاق سے ہے فقط دین اسلام یا شیعہ مسلک سے نہیں۔ غیر مسلم کے لیئے بھی کربلا اور حسین انقلاب کی علامت اور طاغوت سے ٹکرانے کا نام ہے۔۔۔۔۔ یوں تو دنیا کی ہر زبان میں اور ہر دین اور ہر مذہب بلکہ لادین کے ہاں بھی کربلا اور امام مظلوم کا ذکر ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ برصغیر میں ہندو شعرا کی ایک کثیر تعداد ہے جس نے کربلا اور حسین کو اپنی فکری شاعری کا موضوع بنایا ہے۔ ایسے شاعروں میں ایک نام ملکھی رام کا ہے۔
اہل ہنود کی شاعری میں اسلام کی حقانیت،نبی آخر الزمان سے محبت اور اہلبیت سے عقیدت کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ رویہ عمومی رویہ نہیں ہے بلکہ ان اہل ہنود اہل قلم کے لیئے ہے جن کو قلم کی اور ضمیر کی روشنی ملی ہوئی ہے ورنہ انکے ہاں بھی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے موجود ہیں. اہل ہنود میں ایک مرحوم شاعر ملکھی رام گزرا ہے جس نے ”پانی” کی ردیف میں کربلا والوں پر بہت طویل نظم لکھی ہے۔
پٹنہ کے محقق رضوان احمد نے اپنے ایک مطبوعہ مضمون میں لکھا ہے
اردو کے غیرمسلم شعرا نے بھی ان کی حیات طیبہ سے متاثر ہو کر کافی تعداد میں نعتیں کہیں اور اس کا کافی بڑا سرمایہ اردو میں موجود ہے ۔ غیر مسلم شعرا کی نعتوں کو جمع کرنے کی سب سے پہلے کوشش مشہور شاعر مرحوم والی آسی نے کی تھی اور اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ یوں تو اردو میں غیرمسلم نعت گو شعرا کی تعداد کئی سو تک پہنچتی ہے۔ لیکن نور میرٹھی نے جو کتاب ” بہ ہرزماں بہ ہر زباں“ مرتب کی وہ بہت اہمیت کی حامل ہے اس میں انہوں نے 336 ہندو شعراءکی نعتوں کویکجا کیا ہے۔
غیر مسلم شعراءمیں جو نامور سامنے آتے ہیں ان میں پنڈت دیا شنکرنسیم، پنڈت ہری چند اختر، پنڈت لبھو رام جوش ملسیانی، علامہ تربھون ناتھ زار زتشی دہلوی، تلوک چندر محروم، پنڈت بال مکند عرش ملسیانی، گوپی ناتھ امن، پنڈت نوبت رائے نظر، پنڈت امر ناتھ آشفتہ دہلوی، بھگوت رائے راحت کاکوروی، مہاراجہ کشن پرساد، پنڈت برج نرائن دتا تریا کیفی، رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری، کالی داس گپتارضا، اوم پرکاش ساحر ہوشیارپوری، کنور مہندرسنگھ بیدی سحر، کرشن موہن، چندر پرکاش جوہر بجنوری، آنند موہن زتشی، گلزار دہلوی، پنڈت دیا پرساد غوری، اوما شنکر شاداں، اشونی کمار اشرف، ہری مہتا ہری اور چند ر بھان خیال جیسے شعراءکے نام آتے ہیں ۔
کالی داس گپتا رضا کی نعتوں کا مجموعہ ”اجالے “ کے عنوان سے شائع ہوا تھا اور چند ر بھان خیال نے منظوم سیرت پاک” لولاک “کے عنوان سے شائع کی ۔
ذیل میں کچھ ہندو شعراءکا نعتیہ کلام درج ہے ۔
ہر شاخ میں ہے شگوفہ کاری
ثمرہ ہے قلم کا حمد باری
کرتا ہے یہ دو زباں میں یکسر
حمد حق مدحت پیمبر
پانچ انگلیوں میں یہ حرف زن ہے
یعنی یہ مطیع پنجتن ہے
پنڈت دیا شنکر نسیم
ہو شوق نہ کیوں نعتِ رسولِ دوسرا کا
مضموں ہو عیاں دل میں جو لولاک لما کا
پہنچائے ہے کس اوج سعادت پہ جہاں کو
پھر رتبہ ہو کم عرش سے کیوں غار حرا کا
یوں روشنی ایمان کی ہے دل میں کہ جیسے
بطحا سے ہوا جلوہ فگن نور خدا کا
پنڈت دتا تریا کیفی
انوارہیں بے شمار معدود نہیں
رحمت کی شاہراہ مسدود نہیں
معلوم ہے کچھ تم کو محمد کا مقام
وہ امت اسلام میں محدود نہیں
رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری
سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں
لیجئے دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ہم
نام پاک احمد مرسل سے ہم کو پیار ہے
اس لئے لکھتے ہیں اختر نعت میں اشعار ہے
پنڈت ہری چند اختر
سلام اس پر جو آیا رحمت للعالمین بن کر
پیام دوست لے کر صادق و وعدو امیں بن کر
سلام اس پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا
رہا جو بے کسوں کا آسرا مشفق غریبوں کا
جگن ناتھ آزاد
پر تو حسن زاد آئے تھے
پیکر التفات آئے تھے
کذب اور کفر کو مٹانے کو
سرور کائنات آئے تھے
پنڈت آنند موہن گلزارزتشی
گرچہ نام و نسب سے ہندو ہوں
کملی والے میں تیرا سادھو ہوں
تیری توصیف ہے مری چہکار
میں ترے باغ کا پکھیرو ہوں
کرشن موہن
حضرت کی صداقت کی عالم نے گواہی دی
پیغام الہٰی ہے پیغام محمد کا
اوہام کی ظلمت میں اک شمع ہدایت ہے
بھٹکی ہوئی دنیا کو پیغام محمد کا
راجیندر بہادر موج
زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
تو اگر اے دل غلام مصطفٰے ہو جائے گا
رحمت للعالمیں سے مانگ کر دیکھو توبھیک
ساری دنیا سارے عالم کا بھلا ہو جائے گا
ہے یہی مفہوم تعلیمات قرآن و حدیث
جو محمد کاہوا اس کا خدا ہو جائے گا
شوق سے نعت نبی لکھتا رہا گر اے خودی
حق میں بخشش کا تری یہ آسرا ہو جائے گا
پنڈت گیا پرساد خودی
شاید ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایوان صدارت او رپارلیمنٹ کے پاس راج پتھ سے چہلم اور تعزیہ کا جلوس گزرسکتا ہے ایسی اجازت وطن عزیز میں کسی اور مذہبی جلو س کو حاصل نہیں ۔ فخر کی بات یہ ہے کہ یہ جلوس1947میں بھی نہیں رکا ۔ ہندوستان کی تہذیب میں غیروں کا درد بانٹنے کا جیسا دستور ہے ایسا دنیا کی کسی تہذیب میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی تاریخ میں جو قربانی امام حسین نے چودہ سوسال پہلے کربلا میں پیش کی اس کی یاد جتنی ہندوستان میں منائی جاتی ہے کہیں اور نہیں منائی جاتی۔ گوالیار ،اندور، دھول پور ، وارانسی ، بھرت پور ،بڑودہ کے علاوہ اتر سے دکھن اور پورب سے پچھم تک ہر جگہ کے بے شمار لوگ دس محرم کو امام حسین کی شہادت کا غم مناتے نظر آتے ہیں ۔ یہ غم پورے بھارت میں بڑی عقیدت او ربہت احترام سے منایا جاتاہے۔ یہاں کے باشندے کسی نہ کسی صورت میں اس قربانی کو یاد کرتے ہیں اور اس یاد کوبڑی اہمیت دیتے ہیں۔مشہور زمانہ فلمی اداکار ،ہر دل عزیز سماجی خدمت گار اور مقبول سیاسی رہنما آنجہانی سنیل دت اپنے آپ کو حسینی برہمن کہتے تھے۔ رسول ﷺ کے چھوٹے نواسے امام حسین تاریخ انسانیت میں پہلا اور شاید آخری بچہ ہے جس کی پیدائش پر خاندان رویا۔ رسول خود روئے جب جبرئیل امین نے امام حسین کی ولادت پر مبارک باد کے ساتھ یہ بتا یا کہ ا س بچہ کو کربلا کے میدان میں تین دن کا بھوکا پیاسا اپنے 71ساتھیوں کے ساتھ شہید کیا جائے گا اور اس کے کنبے کی عورتیں اور بچے قید کر کے دربدر پھرائے جائیں گے۔ جیسا کے عرض کیا گیا سنیل دت اپنے آپ کو حسینی برہمن کہتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں کی اولاد نہیں تھی ۔ رسول ﷺ کے معجزوں کو سن کر وہ ان کے پا س پہنچے تو امام حسین کھیل رہے تھے۔ رسولﷺ نے ان سے کہا کہ تم ان کےلئے دعا کرو ۔ حسین نے اپنے ننھے ہاتھ بلند کئے اور دعا کی اور ان کے اولاد ہوئی۔ تب ہی سے لوگ اپنے آپ کو حسینی برہمن کہنے لگے۔ حسینی برہمن دردنا چاریہ کی نسل سے تھے۔ ان میں خودداری ، بہادری، او رہمت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔ کہا جاتا ہے کہ کربلا میں حسین کی شہادت کی خبر سنی تو حسینی برہمن 700عیسوی میں عراق پہنچے اور امام حسین کا بدلہ لے کر واپس آئے۔ یاد رہے کہ کربلا کا واقعہ 680عیسوی میں ہوا تھا ۔ اسلام کا تعلق ہندوستان سے بہت پرانا ہے۔ رسول ﷺ کے بڑے نواسے امام حسن کے وقت سے ہی عرب تاجر سمندر کے راستے کیرل کی بندگاہ پر آتے ۔خواجہ معین الدین چشتی جو خواجہ اجمیری کے نام سے مشہور ہیں اجمیر آئے۔ یہ امام حسین کے خاندان سے تھے اور ہندوستان آنے پر مذہبی رواداتی کی علامت کہلائے ۔ آج بھی ان کے مزار پر ہر مذہب کے ماننے والے آتے ہیں۔ ان کے مزار کے صدر دروازے پر فارسی زبان میں لکھے گئے ان چاروں مصرعوں میں امام حسین کی عظمت اور ان کے مقصد کی بلندی بڑے عام فہم لفظوں میں اس طرح بیان کی گئی ہے:
شاہ است حسینؓ بادشاہ است حسینؓ
دین است حسینؓ دین پناہ است حسینؓ
سرداد نہ داد دست دردست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسینؓ
جس کے معنی کچھ اس طرح ہیں کہ حسین شاہ ہے بادشاہ بھی ہے حسین دین بھی ہے دین کی پناہ بھی ہے۔ سردے دیاپر یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی۔ حسین لاالہ کی بنا ہے ۔حضرت امام حسین رسول ﷺ کے نواسے اور رسول ﷺ کے چچا ابوطالب کے پوتے ہیں۔ جب رسول ﷺ کے بچپن میں ان کے والدین کا انتقال ہوگیا تو ابوطالب نے رسول کی پرورش کی۔ رسول اپنے نواسوں سے اس قدر پیار کرتے تھے کہ انہوں نے بچپن سے بار بار ان نواسوں کو اپنی امت کو پہنچوایا۔بارہا اصحاب سے مخاطب ہوکر کہا کہ حسین منی انامن الحسین یعنی حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ جس نے حسین کو خوش کیا اس نے خدا کو خوش کیا جس نے حسین کو ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا۔22رجب 60ہجری میں یزید کی تاج پوشی ہوئی ۔یزید نے تخت پر بیٹھے ہی اپنے سفیر سے مدینہ کے گورنر ولید ابن عتبہ کو کہلوایا کہ حسین کو کہو کہ میری بیعت کرے یعنی ہم جو بھی کررہے ہیں اس پر رضا مندرہیں ورنہ ان کا سرکاٹ لو۔ امام حسین نے بیعت سے انکار کردیا اور اپنے ساتھیوں سے ساتھ مکہ چلے گئے تاکہ وہاں سلامتی سے رہ سکیں ۔ حج کے ایک دن پہلے تک مکہ میں رہے ۔ دیکھا کہ وہاں بھی یزید کے آدمی ان کا خون بہا کر مکہ کی زمین کو رنگ دیں گے تو کوفے کے لئے کوچ کیا۔ اس وقت عرب کے بہادر قبیلے کا سردار عدی بن حاتم ان کے پاس آیا اورکہا آپ میرے ساتھ چلیں آپ کو کوئی مار نہیں سکے گا۔ امام حسین نے کہا مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں مجھے نانا کادین بچانا ہے۔ راستے میں اپنے بھائی مسلم کی کوفے میں شہادت کی خبر ملی ۔آگے برھے تو حرنے ایک ہزار کی فوج کے ساتھ ان کا راستہ روکا۔ حرکا لشکر پیاسا تھا آپ نے اس کے لشکر کو ہی نہیں اس کے گھوڑوں کو بھی پانی پلایا پھر بھی حر انہیں زبردستی کربلا میں لے آیا امام حسین کی جنگ تخت وتاج کے لئے نہیں تھی بلکہ وہ نانا کے دین اور انسانیت کے اصولوں کو بچانے کےلئے آئے تھے۔ امام حسین مدینہ سے مکہ اور مکہ سے کوچ کر کے کربلا آئے۔ بعد میں نہر فرات سے اپنے خیمے ہٹا کر دنیا کو بتانا چاہا کہ میں جنگ نہیں کرنا چاہتا ۔ اگر امام حسین چاہتے تو غیبی طاقت سے یزید کو ختم کرسکتے تھے لیکن امام حسین کو تو یزید ی سوچ کو ختم کرنا تھا۔ رسول ﷺ کی وفات کے پچاس سال کے اندر دوبارہ سب کچھ وہی ہونے لگا تھا جیسے رسولﷺکے پہلے ہوتا تھا۔ شراب ،جوا، زنا ہی نہیں بلکہ باپ کے مرنے کے بعد بیٹے کو باپ کی بیویتر کہ میں حاصل کرنے کا پورا حق تھا۔ یزید کوڈ ر تھا کہ امام حسین کے رہتے ہوئے رسولﷺ کے ذریعہ کئے ہوئے reformation کو ختم نہ کرسکے گا۔ اس لئے وہ بیعت چاہتا تھا۔ امام حسین نے کہا کہ ظالم اور جابر کے ماتحت زندگی گزارنا صرف باعث ذلت ورسوائی ہے اور اس کے ہاتھوں مارے جانا سچی شہادت ہے۔ امام حسین نے رہتی دنیا کو سبق سکھایا کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے۔ ظلم کے سامنے سرنہ جھکا نا چاہئے نہ ہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھنا چاہئے بلکہ ایمان کا تقاضہ یہ ہے کہ تمام خطرے کے باوجود حق کی حمایت جاری رکھنا چاہئے اوراس راستے پرچلنے میں کوئی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔یزید کو ملوکیت کی حفاظت کرنی تھی جبکہ امام حسین کو اسلام کی قدروں کو پامال ہونے سے بچا نا تھا جو نانا کی سرپرستی اور تربیت کے نتیجے میں ان کے مزاج کا ناقابل تغیر حصہ بن چکا تھا۔ بیشک یزید امام کو شہید کر کے اموی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ لیکن امام حسین نے انسانی تاریخ کی بے مثال قربانی دیکر اسلامی قدروں کی بنیاد ایسی مضبوط کردی جو کسی بھی طاقت کے آگے ہار نہ سکی۔ یزید نے جس حکومت کو بچانا چاہا تھا اس کا نام لیوا بھی نہ رہا یہاں تک کہ یزید کے اپنے بیٹے نے اس تخت پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔امام حسین نے ظلم وجبر کے خلاف ایسا راستہ دکھایا جس پر چل کر مسلم ہی نہیں غیر مسلم نے بھی اپنی غلانی کی زنجیر یں تو ڑ کر پھینک دیں ۔ گاندھی جی نے کہا تھا ہم نے آزادی کیلئے لڑنے کا سبق امام حسینؓ سےلیا ہے۔
(بشکریہ ہندوستان ایکسپریس ، نئی دہلی)
Ayatollah Aqeel-ul-Gharavi.
٭محرّم الحرم اور آپ کے سوالات٭
سوال) کہا جاتا ہے کہ ہندوستان سے کچھ لوگوں نے امام حسین(ع) کی نصرت کی جن کو حسینی برہمن کہا جاتا ہے؟ مشہور “دت” خاندان بھی حسینی برہمن ہے، کیا تاریخی اعتبار سے یہ بات صحیح ہے؟
جواب) کربلا میں کسی ہندو کے شہید ہونے کی کوئی غیر معتبر روایت بھی کسی مقتل میں نہیں ہے۔ ماہ محرّم سے پہلے کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ کربلا میں یہ واقعہ رونما ہوگا، اور امام حسین(ع) اپنے اہل بیت(ع) کے ساتھ کوفہ کے لئے نکلے تھے اور برابر راستے میں وہاں خطوط لکھتے رہے۔ یہ بات ناممکن ہے کہ صرف دس دنوں کے اندر امام حسین(ع) کے کربلا پہنچنے کی خبر ہندوستان پہنچ جائے اور وہاں سے کوئی “دت” یہ سن کر متاثر ہو جائے اور اسی قلیل وقت میں کربلا پہنچ جائے۔ ہندوستان سے کربلا ہزاروں میل کا فاصلہ ہے اور کم سے کم مہینے سے زیادہ راستے میں لگ جائیں۔ یہ سب عوامی باتیں ہیں جن کی کوئی سند نہیں، حسینی برہمن ان ہندوؤں کو کہا جاتا ہے جو امام حسین ع سے شدید محبّت رکھتے ہیں، اور یہ محبّت ہندوستان میں مسلمانوں کے آنے کے بعد پیدا ہوئی۔ ان لوگوں نے فرط جذبات میں اپنے آپ کو کربلا سے جوڑنا شروع کیا، لہذا ان ہندوؤں کے جذبات کو ہم اچھی نگاہ سے ضرور دیکھتے ہیں لیکن ان کے دعوی کو قبول نہیں کر سکتے۔
سبحان اللہ بلاگ پر رونق افروز ہونے والو
جزاک اللہ
امام حسین کو مسلمان انداز میں لیتے ہیں۔ سارے مسلمان اُنکا احترام کرتے ہیں۔ کچھ اُنہیں حق پر نہیں مانتے اور ہوسِ اقتدار کا طعنہ دیتے ہیں۔ لیکن دنیائے انسانیت میں اُنکا مقام بہت بلند ہے۔ اُن کے follwers میں غالباً سب سے ممتاز نام مہاتما گاندھی کا ہے۔ گاندھی کے پرستاروں میں مارٹن لوتھر کنگ، نیلسن مینڈیلا اور براک اوباما، بل کلنٹن، جون کینیڈی جیسے نام شامل ہیں۔
اسلام زندہ ہوتا تو ہر کربلا کے بعد
ہوتی اگر جو کرب و بلا ہر بلا کے بعد
السلام علیکم
مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس نوع کا مسلمان ہو گا کہ جو امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ پر ہوس جاہ اور اقتدار کا طالب ہونے کا الزام دھرے گا ، اور اگر ایسا کوئی شخص واقعی میں اس دُنیا میں موجود ہے تو پھر اُسے اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے ، اور اس کے برعکس اگر کوئی کسی مسلمان پر یہ الزام لگاتا ہے کہ وہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ہوس اقتدار کا طعنہ دیتا ہے تو پھر اُس شخص کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہا ہے ۔ امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات مقدس کو مسلمانان عالم کے مابین متنازع بنانے کی ہر کوشش یقینا قابل مذمت ہے امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ بلاتفاق تمام مسلمان عالم کے امام ہیں ، امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی مظلومیت کی شہادت کا دُکھ ہر مسلمان کو شدید تر ہے ، مسلمانوں کے مابین مسلکی اختلافات کا ہونا اس بات کی دلیل ہر گز نہیں کہ مسلمان امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات پر منقسم ہیں ، یہ تمام اختلافات بہت بعد کے ہیں اوریہ بعد کے لوگوں کے پیدا کردا ہیں اور ان اختلافات سے سرف نضر بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اگر کسی ایک مسلک میں انتہا پسندی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے تو دوسرے مسلک کے بظاہر روشن خیال بھی اپنی روشن خیالی میں اس حد کو پہنچ گئے ہیں کہ غیر مسلموں کو مسلمانوں پر اہمیت دیتے ہیں ۔ انتہا پسندی کسی بھی طرح کی مناسب نہیں ہے ، بلکہ ہر حال میں اعتدال پسندی کی راہ اختیار کرنی چاہیے ۔
آصف احمد بھٹی
آصف بھائی ، آجکل بھی ایسے بُہت سے لوگ ہیں ۔۔۔۔ افسر عباس زیدی کا ایک قطعہ یاد آ گےا کہ
مـــیان دورِ عصــــرِ جدیــد ملتے ہیں
پُکارتے ہوئے ھَل مِن مزید ملتے ہیں
یہ دور اتنا تشدُد پسند ہے کہ جہاں
قدم قدم پہ ہزاروں یزید ملتے ہیں
اب بھی ایک ایسا طبقہ ہے جو پہلے تو جو امام کو کو امام مانے کو ہی تیار نہیں لفظ امام کا ہی مُنکر ہے ، اور وہھ ھع یہ کہےا ہے کہ یہ دو شہزادوں کی جنگ تھی ۔۔۔۔اس مکتبہ فکر کہ لوگ اب بھی کثرت سے موجود ہیں ،
صفدر بھائی سلامت رہیں ماشا اللہ حق ادا کر دیا آپ نے مولا سلامت رکھے
اسلام علیکم
بلاگ سے بہت معلومات حاصل ہوئیں ۔بہت شکریہ لکھنے والوں کا جزاک اللہ خیر ۔
اآصف احمد بھٹی بھائی کے خیالات سے سو فیصد متفق ہوں کہ کوئی مسلمان نواسئہ رسول حضرت امام حسین (ع) کو یہ بات کہہ ہی نہیں سکتا کہ انہوں نے جاہ و اقتدار کے لئے کوئی بھی قدم اٹھایا ہوگا ۔یہ صرف اور صرف اآپس میں اختلاف ڈالنے والی باتیں ہیں ۔اور ہم سب کو ان سے بچنا چاہئے ۔
اللہ اسکے رسول پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اآل سے محبت مسلمان کا ایمان ہے ۔اور ہمیں اس پر قائم رہنا چاہئے ۔
ہمیں ان تمام باتوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ان اختلافات کو جنم دیتی ہیں تاکہ ہماری صفوں میں اتحاد بر قرار رہے ۔
حسین ابنِ علی جان ہیں زمانے کی
عالم آرا
میں بھٹی صاحب کی اس بات سے سو یصد متفق ہوں کہ امام حسین کا احترام سارے مسلمان کرتے ہیں ۔ سارے مسلمان نماز میں ان پر درود بھیجتے ہیں۔ نمازِ جمعہ کے خطبہ میں حسنین کو جنت میں جوانوں کا سردار کہتے ہیں۔ لیکن بسا اوقات جوش میں ہوش نہیں رہتا اور اپنی ضد اور بحث میں بعض لوگ تو خانہءخدا کو بھی شہید کرکے آگ لگادیتے ہیں۔ بعض لوگ فساد کروانے کیلئے غیر ذمہ دار بیانات دیتے ہیں۔ راولپنڈی میں جو دس محرم کو حادثہ ہوااُسکی وجہ یہی تھی کہ نمازِ جمعہ کا وہ خطبہ جو ہمیشہ ڈیڑھ بجے ہوتا ہے وہ اُس دن ڈھائ بجے اُسوقت دیا گیا جب لاکھوں افراد پر مشتمل عاشور کا جلوس وہاں سے گذر رہا تھا۔ خطبہ کی آڑ میں دانستہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی گئ ۔ تقریر کرنے والا خود تو وہاں سے بھاگ گیا لیکن کتنوں کو شہید اور زخمی کرواگیا۔ برِ صغیر کی تاریخ میں غیر مسلمانوں نے کبھی محرم، 21 رمضان یا میلادالنبی کے جلوس پر حملہ نہیں کیا۔
السلام علیکم
ایک مسلمان کو اپنے زندگی کے ہر ہر لحمے کے لیے آقا صلاۃ السلام کی سیرت اور آپ کی احادیث مبارکہ سے رہنمائی لینی چاہیے ( اللہ مجھ سمیت ہر مسلمان کو اس بات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ) احادیث مبارکہ کی روشنی میں اگر موجودہ حالات پر اگر غور کیا جائے تو علم ہو گا کہ مبشر و نظیرِ اعظم و صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان تمام حالات کے پیش آنے سے متعلق بتا دیا تھا یہ ہماری ہی کم ہمتی اور نا اہلی ہے کہ ہم لوگ علم ہو جانے کے باوجود ان حالات سے بہتر انداز میں عہدا براں نہ ہو سکے ۔ بہر حال تاریخ عالم ہمارے سامنے موجود ہے ، ہر قوم پر ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے کہ جب اُس کے سامنے بقا یا فنا کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں بچتا ، کوئی مزید مہلت نہیں باقی رہتی ، اب میں نہین جانتا کہ میری قوم اپنے عمرانی دور کے اُس حصے تک پہنچ چکی ہے کہ نہیں اور نہ ہی مجھے علم ہے کہ بارگاہ الہی میں میری قوم کے لیے کیا فیصلہ ہو چکا ہے ، البتہ بحیثیت مسلمان میں پر امید ہوں ، اور مجھے امید دلانے والی آقا صلاۃ و السلام کی وہ احادیث ہیں کہ جنہیں ہر مسلک کے علماء تسلیم کرتے ہیں ۔
تاریخ انسانی پر نظر ڈالی جائے تو علم ہوتا ہے کہ انتہا پسند ہر قوم اور مذہب کا حصہ رہی ہے اور اب بھی ہے ، یہی یورپ کہ صدیوں باہم خانہ جنگی کے عذاب میں مبتلا رہا ہے ، کلسیا کے زیر سایا انتہا پسندی کی تاریخ اقوام عالم میں نہیں ملتی ، انقلاب فرانس سے پہلے یہاں انسانیت کی جس طرح تذلیل ہوتی رہی ہے وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے اور پھر دور کیوں جائیں پچھلی صدی کے ابتدائی عشروں میں ہونے والی دو عالمی جنگیں ، اور پھر یہود کے ساتھ ہٹلر کی نازی افواج کا سلوک ( اگر یہ واقعہ واقعی سچ ہے تو ) تاریخ عالم انسانی انتہا پسندی کے قصوں سے بھری پڑی ہے ۔ موجودہ حالات میں بھی کہ جب کہ بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ انتہا پسندی کی وبا یورپ سے نکل کر ایشیا اور خصوصا ارض پاک پر نازل ہو چکی ہے ، ہم لوگ بہت سی بنیادی چیزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، ہر انتہا پسندی کی کوئی بنیاد ، کوئی وجہ اور کوئی نظریہ ہوتا ہے ، ہر شخص کہ جو اپنی طرح کا انتہا پسند ہوتا ہے وہ اپنی طرح کے انتہا پسند نظریے کا حاامی ہو جاتا ہے ، اب یہ اُس کی اپنی ذات تک ہے کہ وہ اپنے نظریے کی سچائی کو دوسروں سے کیسے منواتا ہے ، اگر وہ تشدد پسند ہے تو وہ اپنے نظریے کو تشدد کے زریعے دوسروں تک پہنچاتا ہے ، اعتدال پسند ہے تو اپنی بات اعتدال کے ساتھ دوسروں تک پہنچا دیتا ہے اور اگر جیو اور جینے دو والا مزاج رکھتا ہے تو مختلف الخیال لوگوں کے ساتھ اپنے نظریے پر قائم رہتے ہوئے اپنا راستہ بنا لیتا ہے ۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم میں اعتدال پسندوں کی اکثریت ہونے کے باوجود ہم لوگ شدت پسندوں سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ شدت پسند دو طرح کے ہیں ، ایک وہ کہ جو حد سے زیادہ قدامت پرست ہیں اور دوسرے وہ کہ جو حد سے زیادہ روشن خیال ہیں ، اور دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کے خلاف اپنی اپنی طاقت کے مطابق کوششوں میں مصروف ہیں ، روشن خیال مغرب کی مدد سے تمام قدامت پسندوں کو ختم کر دینا چاہتے اور قدامت پسند ہر روشن خیال کو مغرب کا نمائندہ سمجھتے ہوئے انتہا پسندی پر مائل ہیں ۔ ہمارے علماء کو جاہل کہہ کر اُن پر اس شدت پسندی اور قدامت پسندی کا الزام تو لگایا جاسکتا ہے اور جو کہ کسی حد تک درست بھی ہے مگر اس کا تدارک جس طرح کرنے کی کوشش کی گئی وہ انتہائی ملک ثابت ہو رہی ہے اور اب خود وہ روشن خیال کہ جو ہر طرح اور ہر حال میں ان قدامت پسندوں کو ختم کرنا چاہتے تھے کہ اپنے گھروں میں قدامت پسند پیدا ہو رہے ہیں ، آج یورپ کے نوجوان جس تیزی سے انتہا پسندی کا شکار ہو رہے ہیں وہ آئندہ آنے والے چند سالوں میں پوری دُنیا کا بچا کھچا سکون برباد کر دیگی ، اہل مغرب اور اُن کے جلو میں روشن خیال ارض پاک اور اُس سے ملحقہ علاقوں کی طرف اُنگلیاں اُٹھائے ، شدت پسند ۔ مار ڈالو ۔ مار ڈالو ، ہی چلاتے رہے اور بساط بھر اس پر عمل پیرا بھی رہے ، مگر خود اپنے گھر پر نظر نہ رکھ سکے ، اور اب یہ الزام کہ ارض پاک کے جاہل ملاں ہمارے بچوں کو انتہا پسندی کی تربیت دیتے ہیں ، کسی طور اس بھول کا مداوہ نہیں ، ارض پاک کے جاہل ملاں روشن خیالوں کی زمین پر جا کر یہ سب نہیں کرتے رہے ، بلکہ روشن خیالوں کے بچے خود ان قدامت پسندوں کے نظریے سے متاثر ہو کر اُن کر پہنچ رہے ہیں ۔ نظریوں کی اس جنگ میں فل وقت قدامت پسند بازی لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
نوٹ :- پنڈی دس محرم والے واقعے میں میرے پھوپھی ذاد اور چچا ذاد بھی زخمیوں میں شامل ہیں اور وہ اس واقعے کی چشم دید گواہ ہیں اس لیے میں پرنٹ میڈیا ، سوشل میڈیا یا کسی سنی سنائی سے زیادہ بہتر معلومات رکھتا ہوں ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
محترم جناب زوار قمر عابدی صاحب ، آپ اور دوسرے محترمین محفل کہتے ہیں تو یقینا ایسے بدنصیب لوگ موجود ہونگے جو اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی بھی طور کینہ یا بغض رکھتے ہونگے ، جو امامین کریمین رضی اللہ تعالی عنھم اور اُن کے ساتھیوں کی قربانی کو محض سیاسی اور اقتدار کی جنگ سمجھتے ہوں ، ایسے بدبختوں کا کوئی کیا کر سکتا ہے مگر دوسری طرف یہ بھی تو دیکھئے کہ ایسے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو شیخین کریمین امھات المومنین اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مین بھی گستاخی کرنے سے باز نہیں آتے ، اب جس کی قسمت میں خود اللہ تعالی نے گمراہی اور تاریکی لکھ دی ہو اُسے کون راہ دکھا سکتا ہے ، اور جیسا کہ آپاں عالم آرا نے فرمایا کہ اور بلکل درست فرمایا کہ !
اللہ اسکے رسول پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل سے محبت مسلمان کا ایمان ہے ۔ اور ہمیں اس پر قائم رہنا چاہئے ۔
ہمیں ان تمام باتوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ان اختلافات کو جنم دیتی ہیں تاکہ ہماری صفوں میں اتحاد بر قرار رہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
ہم لوگ یقینا کسی حد تک اس بلاگ کے اصل موضوع سے ہٹ گئے ہیں حالانکہ محترم جناب صفدر ہمدانی صاحب نے نہایت ہی مدلل انداز میں اس بحث کو سمیٹ لیا ہے ، اُن کی تحقیق بلکل درست اور منطقی ہے ، امام علی مقام رضی اللہ تعالی عنہ کا کے ساتھ شہید ہونے والوں میں صرف اور صرف مسلمان ہی تھے بلکہ یہ امت اپنے ہر محسن یعنی شہید کربلہ کو اُس کے نام سے جانتی ہے ، امام علی مقام رضی اللہ تعالی عنہ کا مقام اور رُتبہ اس سے بہت بلند تھا کہ جتنا کوئی بھی انسانی دماغ سوچ سکتا ہے ، اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ اُس وقت کے تمام مسلمان مصلحت کا شکار ہو گئے تھے اس لیے وہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی مدد کو نہیں آئے تو کیا ( نعوذ باللہ ) اللہ بھی کسی مصلحت کا شکار ہو گیا تھا اور اگر امام مظلوم رضی اللہ تعالی عنہ کو مدد ہی پہنچانی تھی تو کیا اللہ تعالی آسمانوں سے فرشتے نازل نہین کر سکتا تھا بلکہ اللہ تعاٌلی امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی اس عظیم قربانی کو قیامت تک کے لیے آنے والے تمام انسناوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنانا چاہتا تھا اس لیے امام عالی مقام اور اُن کے رفقاء کو مظلومیت کی شہادت عطا فرمائی ، ایسی شہادت کہ جو شاید کسی اور کے نصیب میں نہ آئی ہو ، امام حسین اور اُن کے رفقاء نے اللہ تعالی کی ذات بابرکات پر ایسی گواہی دی ہے کہ تا قیامت اس کا تذکرہ رہے گا اور مسلمان بلکہ انسانوں میں سے جو چاہے گا وہ اُس سے رہنمائی لے لے گا ۔
رہی عقیدت کی بات تو یقینا یہ جذبہ قابل قدر ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو مسلمانون میں سے بھی بہت سے لوگ کسی غیر مسلم سے ایسی ہی عقیدت کر لیتے ہیں ( نعوذ باللہ اس سے میری مراد کسی غیر مسلم کو امام حسین سے ملانا نہیں بلکہ صرف ایک مثال دینا ہے ) جیس کہ بہت سے لوگ نیلسن منڈیلا سے عقیدت رکھتے ہیں اور اُس کی مداح میں آرٹیکلز اور قصائد لکھے جا چکے ہیں ، ایسا ہی گاندھی جی کے بارے مین بھی ہو چکا ہے ، اس جذبے کو سراہا جانا چاہیے ہر اچھا انسان دوسرے اچھے انسان کی اچھے کاموں اور قربانیوں کو یاد رکھتا ہے ، اور رکھنا بھی چاہیے ، رہی بات عقیدت کی اور اُس کے اظہار کی ، یہ ہر شخص کا مختلف ہو سکتا ہے ، کوئی کسی سے عقیدت کے اظہار کے لیے ایک طریقہ اختیار کر سکتا ہے تو کوئی دوسرا انہیں سے اپنی عقیدت کسی اور طریقے سے ظاہر کر سکتا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
بھٹی صاحب
“ایسے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو شیخین کریمین امھات المومنین اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مین بھی گستاخی کرنے سے باز نہیں آتے”
جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں۔ اس کے لئے قرآن نے بھی منع کیا اور حضرت علی نے بالخصوص منع کیا۔ حضرت علی شیخین کے چیف جسٹس تھے۔ ہاں قاتلانِ حسین پر ہم لعنت بھیجتے ہیں۔ شیعہ فرقہ نہیں ہے۔ فقہہ ہے جسے جعفری یا اہلِ تشیع بھی کہتے ہیں ۔ ہم پہلے اہلِ سنت ہیں اسکے بعد جعفری، حنفی، مالکی، شافعی یا حنبلی ہیں۔ اسلام واحد مذہب ہے کہ جس میں فرقے نہیں ہیں۔ تفرقی Clergy کی دین ہے۔
سلام دوستوں
یہ بلاگ پڑھ کر معلوم ہوا کہ لوگ ابھی تحقیق سے دلچسپی رکھتے ہیں
معلومات کا خزانہ اس طرح بکھرا ہوا ہے کہ جب چاہا ہیرے موتی چن لیے۔حسینی برہمنوں کے بارے میں میں نے پہلی بار کچھ پڑھا ہے۔میرے بڑے سالے کو ریلوے کی طرف سے ایک گھر ملا ہوا ہے اُن کے سرونٹ کواٹر بمعنی غلام گردش میں ایک ہندوخاندان اُن کا گیراج کچھ دنوں کے لیے لے لیتا ہے۔وہ وہاں تعزیہ بناتے ہیں دس محرم کو ماتم کرتے ہیں اور جلوس میں شریک ہوتے ہیں۔میں یہ دیکھ کر حیران ہوا کرتا تھا کہ یہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔آج معلوم ہوا کہ عقیدت امام حُسین صرف مسلمانوں تک محدود نہیں ہے معالومات میں اضافے کا شکریہ
احقر
سید مشاہد علی
سید مشاہد علی شرکت کا اور قیمتی معلومات کا شکریہ۔ امید ہے آپ بھی بلاگ میں شرکت کریں گے۔ سلامت باشد