ادریس اظھر کی تحریر طبقات

سچ تو یہ ہے کہ ابھی تک انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا۔ یہ میں استعارۃً نہیں کہہ رہا بلکہ معنوی طور پر میری مراد ہی یہی ہے۔ یعنی مُصلّیوں، چُوڑھوں، بستی والوں، موروں، کیہَلوں، پکھی واسوں اور مسلم شیخوں کے قبائل پاکستان میں اور بے شمار بلکہ ان گنت قبائل دنیا کے ہرملک میں ایسی آبادیاں بلکہمورثوں کے کُنڈ یعنی Gene Poles ہیں، جنہیں ابھی تک اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل نہیں ہوسکا۔

ہم اعلیٰ انسانی اقدار کے مبلغ ہوسکتے ہیں۔ ہم بنیادی انسانی حقوق کے رکھوالے بھی ہوسکتے ہیں۔ ہم ایسے پسے ہوئے طبقات کی حقیقی آزادی کے لیے عملاً لڑتے بھی ہونگے، قربانیاں بھی دیتے ہونگے۔ لیکن یقین جانیے! ہم اُن کے ساتھ رشتے قائم نہیں کرسکتے۔ ہم ان کے بچوں کے ساتھ اپنے بچوں کا کھیلنا گوارہ نہیں کرسکتے۔ ہم ان کی عادات اور رسوم کو دِل سے برا جانتے ہیں۔
نظریۂ ارتقأ کے قوانین کی رُو سے دیکھا جائے تو بحیثیتِ مجموعی ان کے جینز بالکل یونہی ڈھل چکے ہیں۔ ان میں کوئی ایکسٹرا ذہین، غیرمعمولی طور پر پڑھا لکھا، اعلیٰ مہارتوں کا حامل، غیر معمولی انسان یا یوں کہا جائے کہ کوئی نابغہ پیدا ہوجانا عموماً بعید ہوتاہے۔
یہ قبائل معاشرے کے لیے عموماً بے ضرر بلکہ کسی حد تک مفید بھی ہوتے ہیں۔ آج تک کوئی ایسا واقعہ نوٹ نہیں کیا گیا جس کے مطابق ان اقوام نے کوئی انقلابی تحریک اُٹھانے کی کوشش کی ہو۔ یہ صدیوں سے اسی حال میں جیتے آرہے ہیں۔ ہم ان میں سے اپنے لیے ہیرو یا قائد چننے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے ۔ اس لیے ان کے حق میں کبھی کوئی انقلاب ممکن بھی کیسے ہوسکتاہے۔
جب تک ہم اپنے آس پاس جیتے جاگتے، دو ٹانگوں پر چلنے والے، ہماری طرح باتیں کرنے والے انسانوں کو اپنے جیسا درجہ دینے کے اہل نہیں ہیں منطقی اعتبار سے ہم خود بھی انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ کسی شاعر نے کہا تھا،

کلفاں والے شملے سوچی پئے گئے نیں
اوکھیاں گلاں کر گیا پُت مصلیاں دا

لیکن میرے بھائی! مصلیاں دے پُت اوکھیاں گلاں کرتے ہوتے تو اب تک ہم ان انسانی قبائل کو یوں ارذل المخلوقات کے طور پر نہ دیکھ رہے ہوتے۔ یہ وہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہمارا شدید مذہبی ہونا بھی ہماری کبھی مدد نہیں کرسکا۔

2 thoughts on “ادریس اظھر کی تحریر طبقات”

  1. شکریہ جامی صاحب
    سب سے پہلے میں آپ کے اور اپنے درمیان رشتے کا تعین کرنا چاہتی ہوں تاکہ مجھے آپ سے گفتگو میں آسانی ہو سکے میری عمر پینسٹھ پلس ہے اگر آپ کی عمر پچاس بھی ہے تو آپ کو میں بیٹا کہ سکتی ہوں ،
    اب کتاب کی بات دونو ں کا تخمینہ بتائے ،اللہ بہت بڑا ہے میری جائز آرزو ہے انشاللہ وہی اسباب بھی پیدا کرے گا ،کتاب کو نیٹ پر لانا بہت مشکل نہیں ہے ،
    ایک کتاب کی قربانی دینی ہو گی اس کا ہر ہت صفحہ الگ کر کے دو نوں جانب سے اسکین کیا جائے گا
    اسکین کرنے سے پہلے کمپیوٹر میں اس جگہ کا تعیّن کیجئے جس جگہ اس کو محفوظ کرنا ہے یعنی ہارڈ درائیو یا سی ڈی ڈرائیو ان دونو ن جگوں پر بھی فائل کے نام ہوتے ہیں کمپیوٹر،یا ڈاکومینٹس یا جو آپ وہاں پر دیکھیں گے
    بس وہاں متقل محفوظ حالت میں کتاب آپ کو ملے گی جب جس جگہ جسکو بھی بھیجنا چاہیں وہاں اوپن کریں ایمیل پر ڈالیں اور سینڈ کر دیجئے
    جب آپ نے ماشاللہ کتابیں لکھی ہیں تو آپ کہیں پر یا کئ جگہوں پرمستقل لکھنے والے بھی تو ہون گے بس ان کے لنک پر ان سے پوچھ کر ڈال دیجئے آپ کا علم پھیلے گا انشاللہ ،عین اللہ اور اس کے حبیب صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی خوشنودی کا باعث ہو گا
    واسّلام
    خیر اندیش
    بجّو

  2. نگہت بیٹی اللہ پاک سے امّید ہے خیروعافیت سے ہو گی ،،
    کل سے غلطی پر غلطی یعنی دو بار ہوگئ ہیں ،
    میں عالمی اخبار کے بلاگ پر اپنی تحریر کے لئے آئ تھی اور لکھ کر کاپی پیسٹ کے بجائے دونو ں مرتبہ بے دھیانی میں ارسال کیجئے کی جگہ کلک کر بیٹھی تو پلیز نظر پڑے توسہواَ غلطی جان کر ڈیلیٹ کر دینا
    زحمت دینے کی معافی چاہتی ہوں
    از طرف زائرہ بجّو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *