بھارتی ڈاکو ساری دنیا کو ٹیلیفون پر لوٹ رہے ہیں۔

امریکی گھروں میں روز ٹیلیفون کے ذریعہ بھارت میں بیٹھے ہوئے ڈاکوؤں کے دھمکیوں کے ٹیلیفون آتے ہیں۔ یہ ڈاکو ٹیلیفون پر کہتے ہیں کہ انکم ٹیکس سروس یا ایف بی آئ کی کرائم انویسٹیگیشن برانچ سے بول رہے ہیں کہ آپنے انکم ٹیکس میں دھوکا دیا ہے اسلئے آپکی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیا ہے اور آپکو ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ پھر ٹیلیفون بند ہوجاتا ہے ۔ ایک گھنٹے بعد یہ ڈاکو دوسرے ٹیلیفون سے کال کرکے کہتے ہیں کہ ہم تھانے سے بول رہے ہیں اور آپ یاتو انکم ٹیکس اور جرمانہ ہمکو بذریہ تار یا بذریعہ منی کارڈ ابھی ابھی دیں ورنہ آپکو گرفتار کرلیا جائے گا اور جب تک آپ ہمیں یہ پیسے دے نہیں دیتے آپ ہمارے ساتھ اسپیکر فون پر رہیں اور پھر منی کارڈ کے نمبر ہمیں دیں۔ اس طرح منی کارڈ کے نمبرز دکھاکر انکو وہ رقم انڈیا میں فوراَ ملجاتی ہے۔ میں نے ان ڈاکؤں کے نمبر پر کال کرکے جب انگلش میں اُن پر اظہارِ برہمی کیا تو اُنہوں نے یہ سمجھ کر کہ میں ہندی نہیں سمجھتا مجھے ہندی میں گالیاں دینی شروع کردیں۔ میں نے اُنکی زبان ہی میں پوچھا تم کہاں ہو تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم دلّی میں ہیں۔ یہاں کوئ ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔

میں نے جب اپنے دوستوں کو ماجرہ سنایا تو ہر ایک نے کہا کہ ایسی کالز ہم سب کے پاس آتی ہیں اور یہ ساری کالز انڈیا سے ہوتی ہیں۔ ان ڈاکؤں کے پاس یہاں کی ساری معلومات ہوتی ہیں۔ میرا مشورہ ہے آپ ایسی کالز کا جواب نہ دیا کریں۔ یہ چیز انڈیا کو بہت بدنام کررہی ہے۔

2 thoughts on “بھارتی ڈاکو ساری دنیا کو ٹیلیفون پر لوٹ رہے ہیں۔”

  1. محترم ظفر صاحب آپ نے بالکل درست مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔ یہاں آسٹریلیا میں بھی یہ مافیا سرگرم ہے اور ان کے پاس فنی اعتبار سے ماہر افراد موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کو بآسانی بیوقوف بنا لیتے ہیں۔ مثلا یہاں اکثر یہ لوگ مائکرو سافٹ یا متعلقہ آئی ایس پی کا نمائیندہ بن کر فون کرتے ہیں کہ آپ کے پاس غیر لائیسنس شدہ سافٹ وئیر ہے جو ہمارا ڈاٹا بیس بھی خراب کر رہا ہے۔ وہ لوگوں کو کچھ اسطرح کی کمانڈز بتاتے کہ سادہ لوگ جو کمپیٹور کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، پھنس جاتے ہیں۔ پھر وہ یا تو کمپیوٹر ہیک کر لیتے ہیں یا پھر کریڈٹ کارڈ کی تفصیل مانگ کر معاملہ ٹھیک کرنے کا کہتے ہیں۔
    اس مافیا میں پاکستان اور ایشیا ئی ریاستوں کا پورا لمبا چوڑا گینگ شامل ہے۔ یہ لوگ موبائل سکیمنگ بھی کرتے ہیں۔ لیکن تماشہ یہ ہے کہ یہاں کی ایجنسیاں معلومات مل جانے پر بھی تاحال کچھ نہیں کر پا رہیں۔
    انٹرنیٹ کال اور میسیجنگ سے ان لوگوں کو گمشدہ مقام سے کالز کی سہلوت بھی میسر ہے۔ میرے خیال میں بھارت اور پاکستان کو مل کر اس سائبر کرائیم کے خاتمے کی طرف قدم اٹھانا ہوگا۔ چند ماہ پہلے میں پاکستان میں تھا تو وہاں ٹیلی نار کمپنی کا ایک پیغام ملا کہ اسطرح کے پیغامات یا کالز کی مخبری پاکستان کی سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو ضرور کریں۔ جب ہم نے ٹیلی نار میں کام کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اسکا خاتمہ نہایت آسان ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے اس گینگ میں کئی سرکاری افسر شامل ہیں جو اپنی منتھلیاں لیتے ہیں اور ان مجرمین کو نشاندہی کے باوجود کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔

  2. السلام وعلیکم ۔
    سرمایہ دار کا بنایا ہو ا بنیادی طور پر یہ نظام ہی غلط ہے ۔ اس میں درجنوں بنیادی خرابیاں ہیں ۔
    پاکستان، ہندو ستان۔ فلپائن میں یورپ کے جتنے بھی کال سینٹر ہیں ۔ سب ہی کے پاس لوگوں کی آن لائین خریدو فروخت پر میرا آپ کا سب کا ڈاٹا کال سینٹر کے پاس موجود ہوتا ہے۔
    یہ لوگ جب چاہیں ۔ اس ڈاٹے کو سینکڑوں کی تعداد میں چند سو ڈالوں میں فروخت کردیتے ہیں ۔ پھر اس کا استمعال اُسی طرح ہوتا ہے جیسے آپ اپنا ہی کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں۔
    یورپ اور امریکہ کی جتنی بھی موبائل فون ۔ بڑی بڑی برانڈ کمپنیاں ۔ میڈیسن کمپنیاں وغیرہ وغیرہ ۔ پاکستان ، ہندوستان، فلپائن میں ان کے ہزاروں کال سینٹر ہیں جہاں لاکھوں لوگ کروڑوں لوگوں کو
    روزانہ کریڈیٹ کارڈزپر لین دین کرتے ہیں۔زندگی میں ایک بار بھی آپ نے کریڈٹ کارڈ سے آن لائن شاپنگ کر لی تو آپ کا ڈاٹا پھر آپ کے اختیار میں نہیں۔ اس سے کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
    کرڈیٹ کارڈکے ساتھ فراڈ بنکوں کے لئے سردرد بنی ہوئی ہے ۔ اس کو محفوظ کرنے کئے لئے۔ مختلف قسم کی انشورنسیں۔ صارف کے لئے موبائل فون پر ہر ٹرانسیکشن پر اجازت اور پیغام۔ فون پر انٹرنیٹ بنکنگ اور اس پر نظر رکھنا۔ وغیرہ وغیرہ شامل ہے ۔ کریڈٹ کارڈ کریمنل ان سب باتوں کا حل بھی جانتے ہیں۔
    پاکستان ، ہندوستان کی پولیس تو کیا یہاں یو کے پولیس بھی بے بس ہے ۔ مینرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *