نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو

null
امیر المو مین، امام المتقین ۔ علی مر تضیٰ ، شیرِ خدا خاتم النبین حضور اکرم کے چچا زاد تھے۔جو حضرت علی کے اجداد تھے وہ حضور کے اجداد تھے۔ انکے والد وہ تھے جنہیں حضور اکرم کے ماں اور باپ دو نوں کی طرف سے سگا ہو نے کا شرف حا صل تھا۔ ماں وہ تھیں جو حضور کی پیدائش کے وقت ان کی والدہ محترمہ کی ڈھارس بنی ہو ئی تھیں ۔

مورخین کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیدائش 13رجب المرجب سنِ عا م الفیل لغایت 10ء یعنی حضور کی نبوت سے 13سال پہلے اور ہجرت سے 23سال پہلے ہوئی۔اس طرح ہجرت کے وقت آپ کی عمر 23سال تھی۔جب آپ کی ولادت ہوئی تو حضور حضرت ابو طالب کے ہمراہ سفرِ تجارت پر گئے ہوئے تھے۔ان کی والدہ محترمہ نے انکا نام اسد اور حیدر اور صفدر بھی رکھا جو کہ بعد میں ہر طرح سے اسمِ بہ مسمہٰ ثابت ہوئے۔
مکمل مضمون پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

17 thoughts on “نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو”

  1. کسے را میسر نہ شد ایں سعادت
    بہ کعبہ ولادت، بہ مسجد شہادت

  2. محسوس دل میں جب بھی ہو تھوڑی سی بے کلی
    لگنے لگیں یہ جاگتی آنکھیں جلی جلی
    نسخہ نجف سے آیا ہے دل کے سکون کا
    ہر دم علی علی کہو ہر دم علی علی
    (صفدر ہمدانی)

  3. اسلام علیکم
    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت سب کو بہت مبارک ہو ۔
    اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس علم کے خزانے کی چند بوندیں اپنے اندر جزب کر سکیں ۔
    عالم آرا وینکور

  4. بھائیوں اور بہنوں اسلام علیکم ورحمہ
    ظہور ِ مولود کعہ بہت بہت مبارک ہو، ہمارے یہا اب دن شروع ہوا ہے۔لہذا اب جشن منا رہے ہیں ۔شام کو ایک تقریب ہے اور اس میں اس ناچیز کوبھی کچھ کہنا ہے۔ اس کی تیاری کر رہاہوں۔ بہن نگہت نے بہت ہی جامع مضمون اس مو ضوع پر سرورق بھی لگا یا ہے اللہ ان کو جزا ئے خیر دے ، میں یہ کہوں تو بی جا نہ ہو گا کہ انہوں نے اتنا جامع مضمون لکھ کر طالب علموں کے لیے ایک علمی سر مایہ فراہم کر دیا ہے۔ اس کا لنک نیچے لگا رہاہوں اس کو پڑھنا مت بھولیئے گا۔ میں ایک قطعہ پیش کر کے رخست ہو تا ہون۔
    خودعلی مولود ِ کعبہ ہیں
    سب ولیوں کے باواہیں
    نبی کے عملی پیرو وہ
    جوپرتو تھے مداوا ہیں
    http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=specialreport&article=8575

  5. تاریخِ انسانی میں حضرت علی واحد نظر آتے ہیں جنہیں خدا نے قلم اور تلوار دونوں عطا کئے۔

    علی ک
    علی کو ولائت ملی ہے بشر

  6. تاریخِ انسانی میں حضرت علی واحد نظر آتے ہیں جنہیں خدا نے قلم اور تلوار دونوں عطا کئے۔

    علی کا تقابل کسی سے نہ کر
    علی کو ولائت ملی ہے بشر

  7. جزاک اللہ ۔۔ شمس بھائی ۔۔ صحت سلامتی کے بے شمار دعائیں

  8. محسوس دل میں جب بھی ہو تھوڑی سی بے کلی
    لگنے لگیں یہ جاگتی آنکھیں جلی جلی
    نسخہ نجف سے آیا ہے دل کے سکون کا
    ہر دم علی علی کہو ہر دم علی علی
    (صفدر ہمدانی

  9. بہن نگہت نے بہت ہی جامع مضمون اس مو ضوع پر سرورق بھی لگا یا ہے اللہ ان کو جزا ئے خیر دے ، میں یہ کہوں تو بی جا نہ ہو گا کہ انہوں نے اتنا جامع مضمون لکھ کر طالب علموں کے لیے ایک علمی سر مایہ فراہم کر دیا ہے۔

  10. علی سے عقیدت مجھے اسقدر
    نصیری نہ کہلاؤں لگتا ہے ڈر
    اگر مصطفےٰ نے کہا ہے تو کر
    کہ ذکرِ علی ہے عبادت بشر

  11. علی کو پکارو تو آئے نظر
    ظفر ہی ظفر بس ظفر ہی ظفر

  12. اپنے محترم ہمنشینوں کی خدمت میں سلام ،میری جانب سے تمام عالم کے مومنین کو سلطان اولیاء حضرت علی علیہالسّلام کا یوم ولادت مبارک ہو

    ابھی ایک بلاگ لمحے بھر میں ضائع ہوا ہے ،

    چند لفظوں کا نزرانہ پیش خدمت ہے

    معجزات در آغوش اسلام ، علی (ع)و پیمبر (ص) نسبتِ ہستیم
    ذکر یک زمان است
    بر زانو ئے علی استراحت نبی (ص)بود
    اُو زماں برسماءِ جھاں آفتاب رفته بود.
    پیمبر (ص)برای نماز به خورشید نامیده بود
    معجزہء بہ کعبہ برائے علی
    هنگامی که مادر علی از دیوار کعبه گرفتن بود
    اللہ گفت که این دیوار شکسته می شود براءے تولد علی
    با شدت و قدرت اللہ دیوار کعبه شکستہ دو قطعه بود
    دامان کعبه گرفتن بہ او.مادر علی یک دم
    و باب علم و عرفاں در جهان متولّد شد
    از قلم خود

  13. غژل

    نہ جل جائے منہ مجھکو لگتا ہے ڈر
    جو دل میں ہے لاؤں ژباں پر اگر

    سکوں سے رہے وہ بناکر کے گھر
    مگر میں بھٹکتا رہا عمر بھر

    محبت کا رستہ ہے اتنا کٹھن
    کہ ہوتا نہیں اختتامِ سفر

    جو ہونا تھا وہ ہوگیا جانِ جاں
    ہے بیکار اب یہ اگر اور مگر

    وہ حد سے تجاوز ہی کرتے رہے
    مگر میں بھی کرتا در گذر

    یہ ظاہر کا مرنا تو مرنا نہیں
    نئ زندگی ہے نیا اک سفر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *