ہم اپنے قارئین کے ممنون ہیں کہ انہوں نے انتظار کی زحمت کی اور جناب امجد شیخ کی تکنیکی معاونت سے عالمی اخبار ایک بار پھر آپ کے سامنے ہیں تازہ ترین خبروں اور تبصروں کے علاوہ ملٹی میڈیا اور مختلف مضامین کے ساتھ.
ہم اپنے قارئین کے ممنون ہیں کہ انہوں نے انتظار کی زحمت کی اور جناب امجد شیخ کی تکنیکی معاونت سے عالمی اخبار ایک بار پھر آپ کے سامنے ہیں تازہ ترین خبروں اور تبصروں کے علاوہ ملٹی میڈیا اور مختلف مضامین کے ساتھ.
عالمی اخبار کی انتظامیہ اور خاص طور پر جناب امجد شیخ صاحب کا دلی شکریہ کہ ہمیں پھر سے عالمی اخبار کی شاندار اور جاندار دنیا کی سیر کرنے کا موقعہ عطا کیا
قبلہ کیوں کیوں عشاقان ٫عالمی اخبار کا امتحان لیتے ہیں۔ میں نے کل ایک مضمون سپرد اخبار کیا اور حضرت علی کرم اللہ وجہ کی جب اکتیس ویں قسط ہدیہ نا ظرین کرنا چاہی تو ناکام رہا۔ اس لیءے کہ اخبار کھل ہی نہیں رہا تھا۔مگر صرف مین بورڈیعنی صدردروازہ لیکن جب دیوار یں پھلانگ کر عشاق کی طرح جانے کی کو شش کی تو کالم کے سوا دوسرے سیکشن تک رساءی ملی۔اس سے تھوڑی سی تسلی ہوءی کہ آپ نے اپ گریڈ کرنے کی پہلے بات کی تھی، جو ذ ہن میں تھی یہاں رات ہوگءی اور میں سوگیا ۔سبح اٹھا تو معمولات سے فارغ ہوکر یہاں کے دس بجے صبح اخبار کھولا تو موجود تھا ۔دیکھ کر کتنی خوشی ہوءی بس کیا بتا وں، یوں لگا کہ روٹھا محبوب واپس آگیا۔میری طرف سے آپ کو امجد صاحب ،کو بہن زرقا اور نگہت صا حبہ کو بہت بہت مبارک باد، کیونکہ یہ دونوں تو اپ کی ناءبین ہیں تیکنک میں، لہذا ضرور اس وقت وہ بھی ساتح دے رہی ہونگی۔جس کا ثبوت بھی میرے پاس ہے کہ نگہت بہن کو میں نے کءی بار فون کیا مگر وہ شاید انہوں نے اٹھاکر رکھ ہوا تھا کہ مجھ جیسے فقیر تنگ نہ کریں۔
شمس بھائی فون مسلسل بابا اور زرقا سے رابطے میں تھا ۔۔ پھر میری نائٹ ڈیوتی تھی وہ کرنے چلی گئی ۔۔ ہم سب جیسے متحرک تھے اور ایک ہی نقطہ پر مرکوز ۔۔ میرے بعد مرے فون کا کیا ہوا یہ میں اب آفتاب سے پوچھتی ہوں ۔۔ اچھا کیا بتا دیا کہ میرے بعد فون کہاں ہوتے ہیں ۔۔ ہاہاہا ۔۔ یقین کریں شمس بھائی کل سے اب ھنسی ہوں ۔۔ آپ مجھے میرے موبائل پر کر فون کر لیا کریں جب گھر نہ ملوں تو ۔۔ مجھے کل سے آپ کی فکر تھی کہ آپ تک کیسے خبر ہو پھر سوچا کہ بابا سے بات ہو جایئگی کہ میں اس درجہ مصروف تھی کہ کیا بتاؤں ۔۔ ہمارے ایک فیملی فرینڈ ہیں وہ اگلے ھفتے پاکستان جا رھے ہیں ۔۔ ان کی پیکنگ بھی ساتھ ساتھ کروا رہی تھی۔۔ آج ان سب کی دعوت بھی رکھی ہے ۔۔ اس وقت نائٹ ڈیوٹی سے واپس آ کر گھرکی صفائی ستھرائی کے ساتھ کچن بھی ہے اور آپ سب سے باتیں بھی ۔۔ بھائی بس دعا کریں کہ ہمارے پاکستان کو کچھ نہ ہو۔۔ وہ ہے تو ہم سب ہیں اور ہمارا عالمی اخبار بھی ۔۔۔ شمس بھائی ایک بار پھر آپ کو جو تکلیف ہوئی اس کی دلی معذرت کرتی ہوں ۔۔ !اور عالمی اخبار کی تیکنکی معاونت پر امجد بھائی کی بے حد شکرگزاری ۔۔ اور دعایئں ۔۔
بہن نگہت میں آپ کی مصروفیات سے واقف ہوں یہ تو یو نہیں لکھ مارا کہ کچھ تو بات کو کرنے کہ لیئے چاہیئے۔آپ دعوت انجوائے کریں ۔ خدا کرے کہ پاکستان میں کا غذوں پر ہی نہیں عملی طور پر بھی سب ٹھیک رہے
شمس بھائی آپ بہت اچھے ہیں ۔۔ آخر بھائی کس کے ہیں ۔۔جناب نگہت نسیم کے ۔۔سلامت رہیں ۔۔
قبلہ جیلانی صاحب سلام مؤدبانہ۔ ہم آپ سے صد فیصد متفق ہیں کہ کل فقیروں کا داخلہ بند ہی لگتا تھا۔۔۔۔۔ ایک ہی شہر میں رہ کر ہم بھی اسی صورتحال کا شکار رہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ سب اس کام میں مصروفیت کے سبب ہی تھا۔
ایسی صورتحال میں جب کوئی نہ ملے تو ہم ہمدانی صاحب کو تکلیف دیا کرتے ہیں کہ صبح ہو یا رات، کسی وقت نہ وہ سوئے ہوئے ملتے ہیں نہ تھکے ہوئے۔ خدا اس تمام ٹیم کی حفاظت کرے جو ہمہ وقت بابا کے ساتھ اس مفت کے کار خیر کو نمٹاتی رہتی ہے۔
نا چیز