لگ بھگ صبح چھ بجے شروع ہونے والا یہ کمانڈو آپریشن صرف پنتالیس منٹ جاری رہا جس میں تمام چار دہشت گرد مارے گئے۔اس سے پہلے جی ایچ کیو کے سکیورٹی آفس سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
لگ بھگ صبح چھ بجے شروع ہونے والا یہ کمانڈو آپریشن صرف پنتالیس منٹ جاری رہا جس میں تمام چار دہشت گرد مارے گئے۔اس سے پہلے جی ایچ کیو کے سکیورٹی آفس سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
جی ایچ کیو۔۔۔۔آخر کیوں؟
جی ایچ کیو حملہ میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت چھ اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ بریگیڈئیر انوار جی ایچ کیو سیکیورٹی ونگ کے کمانڈر تھے اور کرنل وسیم انہی کے ماتحت تھے۔ جی ایچ کیو کے اندرونی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر انوار الحق صاحب فورا باہر نکلے اور دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہو گئے۔ یہ ہے پاک فوج کے اعلیٰ عہدیدار کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت کا ایک مظہر۔ کل جب صورت حال جاننے کے لئے میں نے اپنے ذرائع سے رابطہ کیا تو اس وقت مایوسی بھی ہوئی کہ ایک طرف فوج عملی تربیت کا فقدان دکھا رہی تھی تو دوسری طرف راولپنڈی سے باہر بیٹھے فوجی افسروں کا تبصرہ یہ تھا کہ کوئی بڑا واقعہ نہیں، ہم قابو پا لیں گے۔
مزید پڑھنے کے لیئے
انیس گھنٹوں کے اس سیج کے دوران میں تیرہ گھنٹے ڈیوٹی پر تھی اور ہر جگہ اسی سانحہ کا زکر تھااور مجھ سے یوں پوچھ گچھ ہوتی رہی جیسے میں کوئی سینیرتجزیہ نگار ہوں۔۔ لیکن رائے کی اپنی قیمت اور اہمیت ہوتی ہے ۔۔ ساری رات سوچتی رہی کہ آخر جی ایچ کیو ہی کیوں ۔۔ اور یہ ایک ایسا خطرہ کیوں ہے جس کی بوصرف امریکہ ہی کوآرہی ہے ۔۔
۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ فوج کی آپس کی لڑائی نے یہ رنگ اختیار کر لیا ہو ۔۔۔یاانہوں نے خوف و حراس پیدا کرنے کے لییئے یہ ڈرامہ کیا ہو ۔۔ ؟ تاکہ مذید مال ہڑپ کیا جاسکے ۔ ۔یا جو فوجی حکومت کے مخالف تھے انہیں مروانے کے لیئے انہیں شہید کر دیا گیا ہو ۔۔ ۔۔
۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ امریکہ سے اب جنوبی وزیرستان کی لڑائی نہیں لڑی جا رہی اس لیئے یہی ایک بہتر آپشن تھا کہ مارشل لاء کا رستہ پاکستان کو دکھا دیا جائے ۔۔تاکہ وہ صرف افغانستان کی جنگ لڑ سکیں ۔۔۔
۔۔کہیں ایسا تو نہیں کیری لوگر بل کی اہمیت کو بڑھانے کے لییے ایسا کیا گیا ہو ۔
۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ بھارت کو جواب دینا ہو کہ اب یہ دہشت گرد کہاں سے آئے ۔۔
اب جبکہ آپریشن ختم ہو چکا ہے ۔۔ سارے دہشت گرد مر چکے ہیں ۔۔ کیوں ۔۔ آخر انہیں کیوں نہیں بچایا گیا ۔۔ تاکہ معلومات حاصل کی جا سکتی ۔۔ آخر یہ بے نظیر کی موت کی طرح اس واقعے کے سارے ثبوت کیوں مٹائے جا رہے ہیں ۔۔
کی ایہ ساری باتیں یہ نہیں بتاتی کہ یہ سارے آفیشیلز کی آپس کی ملی بگھت تھی ۔۔ ورنہ زرداری ،گیلانی یا کیانی کوئی تو عوام سے بات کرتا ۔۔۔ حتی کہ کوئی ترجمان تک ابھی تک دستیاب نہیں ہے جو صحیح صورتحال سے آگاہ کر سکیں ۔۔
بس کیا سوچوں اور کیا نہ سوچوں ۔۔ آپ سب کی طرح منتظر ہوں کہ آفشیلز کس حد تک جھوٹ بولنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور ہم کس حد تک “احمق“ بنائے جا سکتے ہیں ۔۔۔
بھئی ہم نے تو بی بی کی موت پر بھی یہی کہا تھا اور اب بھی یہی کہ رہے ہیں کہ ہماری نظر میں اس کے پیچھے در اصل وہی ہوگا جس کو اسکا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس لئے اس حملے کے پیچھے چھپا ہاتھ ڈھونڈنا شاید مشکل نہ ہو۔ دو دن دیکھتے ہیں اونٹ کہاں جا بیٹھتا ہے، خود ہی خبر لگ جائے گی۔
یہ بھی حالات کی ستم ظریفی جانئے کہ ہمیں اب نہ کسی سچ پر یقین آتا ہے اور نہ جھوٹ پر۔ اسی کو عدم تحفظ کہتے ہیں کہ نہ محافظ پر اعتبار نہ چور کاڈر۔۔۔۔۔
اس آپریشن سے بہت سے سوال ذہن میں جنم لے رہے ہیں میں آپ سے ان کے جوابات دریافت کرنا چاہتی ہوں پلیز اگر آپ جواب دے سکیں تو ؟
اب کیا پاکستان کی ایٹمی صلاحیت محفوظ ہے ؟
کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کے بلیک واٹر اور حکیم اللہ محسود کا نام نہاد ٹولہ ایک ہی تصویر کے دو رخ تو نہیں ؟کیونکہ اسلام آباد اور پشاور میں بلیک واٹر کے اہلکار بھی کھلے عام دندناتے ہوئے پائے جاتے ہیں ؟ اور طالبان تو بیرونی امداد حاصل کرنے کے لئیے ہماری اپنی ہی کریئشن ہے
یا پھر یہ حملہ کیری لوگر بل کی منظوری کے لئیے ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کے آپکا تو جی ایچ کیو تک محفوظ نہیں پھر آپ کونسی سلامتی کی بات کرتے ہو؟
کیونکہ ایک دو روز سے اس بل کی مخالفت سب سے ذیادہ ہماری عسکری قیادت کر رہی تھی ؟ تو ہو سکتا ہے کے جنرل کیانی کو قائل کرنے کے لئیے یہ حملہ کروایا گیا ہو کے آپ اپنے حساس معاملات اور مقامات تک امیریکی رسائی پر تو تحفظات ظاہر کر رہے ہیں مگر آپ کے اپنے حساس مقامات تو خود دہشتگردی سے محفوظ نہیں ؟
ہو سکتا ہے میرے یہ سوالات بچکانہ ہوں مگر میرے ذہن میں ایسے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں آپ اگر ان کا کوئی جواب دے دیں تو مہربانی ہوگی پلیز
مصباح بھائی اس واقعہ کاسب سے زیادہ فائدہ بھی بڑی کرسی کو ھو سکتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان بھی ۔۔ بھئی بڑی بےدردی سے یہ کھیل کھیلا گیا ہے ۔۔۔ کہتے ہے کہ جب گھر کا مرکز کمزور ہو تو باہر کا چوہا بھی شیر ہو جاتا ہے ۔۔۔۔اور مرکز اس وقت سب سے زیادہ کمزور ہوتاہے جب سب مفاد پرست اور اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ الگ بنا لیں ۔۔پاکستانیوں کی صفوں میں اتحآد کی ضرورت ہے اور بڑی کرسیوں پر بیٹھےان چوہوں کومار بھگانے کا وقت ہے ۔۔ جو خود ٹکے ٹکے پر بک جاتے ہیں اور باہر کے چوہوں کو بھی شیر بنا دیتے ہیں ۔۔
ماریہ کوئی سوال بھی بچکانہ نہیں ہوتا میری بہن ۔۔۔ یقین کرو اس وقت ہم سب سوالوں ہی کی کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور خیالوں کے ساتھ ہی سفر کر رہے ہیں ۔۔یہ شکر ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ ہے ۔۔ رابطہ رہے تو بھٹکنے کا ڈر نہیں رہتا ۔۔ انشاللہ جلد ہی منظر عام پر آ جائے گا یہ سب کیوں ہوا اور اس کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔ ؟
السلام علیکم
امریکہ کی چھیڑی ہوئی جنگ جتنی طویل ہوتی جا رہی ہے اُس سے اسی گمان کو تقویت ملتی ہے کہ طالبان اُن کے ہی تنخواہ دار ہیں کیونکہ وہ پاکستان یا افغانستان کے ہمدرد نہیں۔ کیری لوگر بل پر فوج کے براہ راست پریس ریلیز جاری کرنے پر امریکہ اور ہماری حکومت دونوں ہی نالاں ہیں ۔ اس پریس بریفینگ کے فوراً بعد ہونے والا یہ حملہ امریکہ کی طرف ہی اشارہ کرتا ہے۔
دوسری طرف آج صبح حملے کے ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کی گرفتاری سے اس تاثر کو تقیت ملتی ہے کہ حملہ کے پیچھے بھارتی لابی کا ہاتھ ہے کیونکہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے پیچھے بھی ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عثمان کا ہی تھا
والسلام
زرقا
اس کے پیچھے کسی بڑی طاقتور اور منظم قوت کا کام ہے ۔ کرائے کا مکان نئی پک اپ وین۔ نئی وردیاں جدید ہتھیار۔پھر ان پر منصوبہ بندی پھر ان پر ٹرینگ اور کئی دوسرے اخراجات ۔ بہادری سے جان کی بازی بھی لگانا۔کوئی معمولی بات نہیں۔؟
اس منصوبہ بندی اور گروہ کی جڑیں کسی نہ کسی سے تو ملتی ہوں گی۔ممکن ہے ریٹائرڈ فوجی بھی شامل حال ہوں ۔
۔ اگر یہ کسی نہ کسی طرح جی ایچ کیو میں گھس جاتے تو وہاں پر کمپیوٹر ۔سی ڈیز ۔ فوج کا تمام ڈاٹا۔ فائیلں ۔ایٹم بم کے کوڈ ۔ نہ جانے اور کیا کیا راز چوری کرلیتے جس سے کتنا نقصان ہوتا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔بحر حال یہ دشمن ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہ بیٹھا ہے ۔ان چار دہشت گردوں کے مرنے سے ان کی تنظیم کمزور نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کوئی آخری دہشت گرد تھے جن کے مرنے سے دہشت گرد ختم ہوگئے۔یہ اب کوئی اور نیا طریقہ استمعال کریں گے ۔ ہم سوائے دکھ افسوس کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کرسکتے۔
اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت پائیندہ باد امن سکون سے رکھے ۔
آویز ۔ برمنگھم
میں آپ سب دوستوں کو سلام کرتا ہوں کہ آپ اس موضوع پر تحریر کر رہے ہیں۔ افراد کی تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی اصل جوہر تو گفتگو کا مغز ہے۔
مجھے ایسی کوئی حیرانی نہیں کہ بلاگوں پر تبصرہ کرنے والے کئی نام ابھی تک اس محفل میں موجود نہیں کیونکہ ظاہر ہے سنجیدہ موضوع تجزیاتی فکر کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم چاہے تعداد میں 5 ہی کیوں نہ رہ جائیں ہمیں اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔
میں ویسے بھی تاریخی طور پر ہجوم کا قائل نہیں کہ معیار کا تعداد سے کوئی تعلق نہیں
ایسے بھی اپنے ماضی پر نظر ڈالتا ہوں تو حضور کی تبلیغ اسلام سے بدر تک اور بدر سے کربلا تک ہم تعداد کے لحاظ سے ہمیشہ قلیل رہے لیکن فکر اور نتائج کے اعتبار سے ہمیشہ جلیل
ماریہ علی۔آپ چونکہ عمر میں ہم سب سے کم ہیں فکر کے اعتبار سے نہیں۔اس لیئے آپ کے اٹھائے ہوئے سوالات کے جواب ہم سب کو دینے ہیں۔ میں اپنے بھائی اور دوست سید مصباح اور عالمی اخبار کی فعال ترین ساتھیوں ڈاکٹر نگہت نسیم اور زرقا مفتی سے کہوں گا کہ وہ اپکے سوالات پر قلم اٹھائیں۔
شمس جیلانی صاحب بھی ایسے صاحب فکر بزرگ اور باعمل قلم کار ہیں کہ انکی باتوں کو بھی ہمیں سننا ہو گا۔
وطن عزیز میں لوگ جینے کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ وہاں کے ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں کے اپنے مسائل اور اپنے اھداف ہیں۔ ہمیں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا بلکہ کوشش یہ ہے کہ کسی کی طرف دیکھنے کی بجائے کسی کو راستہ دکھانے والے بنیں۔
میں نے دنیا بھر کے اردو بلاگ دیکھے ہیں جہاں 95 فیصد سے زائد پر ایسے موضوعات کا کوئی تذکرہ نہیں کیونکہ ایک تو ہم حقائق سے آنکھیں چراتے ہیں اور دوسرے سطحی گفتگو کے ساتھ ساتھ آپس کی تعریف و توصیف میں خوش رہتے ہیں۔
شکر ہے اس خبیر وبصیر کا کہ اس نے ہمیں ہجوم کا حصہ نہیں بنایا۔
عزیز دوستو اس موضوع کو تشنہ نہ چھوڑیئے عالمی اخبار اس جہاد بالقلم اور جہاد باللسان میں کبھی کسی دھونس دھمکی یا تحریص کا شکار نہیں ہو گا انشااللہ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
قبلہ ہمدانی صاحب ۔
سلام مسنون۔ مجھے بھی اپنی جان بچانی ہے۔۔۔۔ ایسے مشکل سوالات کے جوابات میں کیا لکھ پاؤں گا۔ پھر ایک دن میں دو تجزئیے پہلے ہی بھیج کر کوٹے سے بڑھ چکا ہوں۔ بہر کیف حسب حکم مزید چند سطریں حاظر ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ اس لنک پر ایڈیٹر کی پسند بھی ضرور دیکھیں۔
دیکھیں جیسا کی آغا جی نے ابھی کہا کہ سوالات کوئی بھی بچگانہ نہیں ہیں۔ یہ تمام سوالات عقل کا تقاضہ ہیں اور ہر ذی شعور ایسے ہی سولات و جوابات کے مابین حیران ہے۔ گو کہ اس کاروائی کے سرغنہ کے حوالہ سے زرقاء مفتی صاحبہ نے کافی اہم معلومات فراہم کر دی ہیں،
(1)
1991 میں سابقہ سویت یونین کے سقوط کے بعد امریکا اور اسکے اتحادیوں کو ایک فکر لاحق ہوئی تھی جسے لوز نیکوز تھیوری کہا جاتا ہے۔ خوف یہ لاحق تھا کہ وسط ایشیا کی جو ریاستیں سویت قبضے سے آزاد ہوئی تھیں، وہاں روسی ایٹمی اسلحہ اور ذخائر موجود تھے، وہ کہیں غیر ذمہ دار ہاتھوں تک نہ پہنچ جائیں۔ تاجک، قازق اور ازبک جنگجو افغان جہاد میں اپنے کارنامے امریکیوں سے منوا چکے تھے۔ ان علاقوں کی غربت، جہادی تنظیموں کی ضروریات اور پلوٹونیم جیسے قیمتی ذخائر کی موجودگی سے مفروضہ یہ تراشہ گیا کہ یہ سامان مہنگے یا سستے داموں وسط ایشائی چوروں کے ذریعہ عرب و افغان مجاہدین یا شمالی کوریا اور ایران جیسے ملکوں تک نہ پہنچ جائے۔ ان حالات میں ابھی پاکستان نے ایٹمی دھماکے نہیں کئیے تھے، لیکن پاکستان پر بھی عدم نیوکلیائی پھیلاؤ کی ذمہ داری سمجھی جا رہی تھی۔ ابھی یہ ڈرامہ جاری تھا کہ بھلا ہو بے جی پی حکومت کا، انہوں نے ہمیں بھی ایٹمی دھماکے کرنے کا موقع عنایت کردیا۔
(2)
اس کے بعد سے لوز نیوک کا نظریہ بھلا کر پاکستان کے ہتھیار غیر محفوظ ہاتھوں میں ہونے کا خوف لاحق کر دیا گیا ہے۔ اب پچھلے دس گیارہ برس میں پاکستان نے تا حال ہر حوالہ سے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں اور کہ یہ ہتھیار غیر محفوظ ہاتھوں میں ہر گز نہیں ہیں۔ اب دنیا میں ایک چیز مشہور ہے، جسے نظریہء ضرورت کہتے ہیں۔ کہیں اس نظرئیے کو ہنگامی بنیادوں پر پیدا کیا جاتا ہے اور کہیں درجہ بدرجہ۔ مثلا 1991 میں جب پینٹا گون کا بجٹ کم کرنے کی بات ہو رہی تھی تو اسکی ایک فوری ضرورت وسط ایشیاء میں پیدا ہو گئی تھی۔ یہاں سے نہ صرف پینٹا گون کی ضرورت قائم ہوگئی، بلکہ اسکے لئے ذرائع آمدن کا بندوبست بھی ہنگامی بنیادوں پر ہو گیا۔
(3)
اب پاکستان کے ہتھیار بھارت ماتا کے لئے خطرہ ہوں یا نہ، لیکن اسکے سپوتوں کے لئے ایک خطرہ ضرور ہیں۔ خطرہ بھی یہی ہے کہ اس سے نہ صرف پاکستان خود محفوظ ہے، بلکہ دنیا کسی کہی سنی کے بغیر ہی یہ سمجھتی ہے کہ اگر کل کلاں سعودیہ (خصوصا) مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ پر حملہ ہوتا ہے تو پاکستان ان کی حفاطت میں پیچھے نہیں رہے گا(گو کہ اب یہ بات ایک مفروضہ ہی لگتی ہے)۔ اس لئے ایسی صورت حال آنے سے پہلے یہ ثابت کرنا از حد ضروری ہے کہ پاکستان کے ہتھیار واقعتا غیر محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ یہ صورت حال، افغان اور عراق جنگ کے سبب یکدم نہیں لائی جا سکتی۔ اس کے لئے بہترین ہتھیار وہی لوگ ہیں جو خود بیہودہ قسم کے نظریات کے قائل ہیں اور اسلام کو اپنی ضرورت کے تحت چلانا چاہتے ہیں۔انہی لوگوں کی موجودگی پاکستان کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، ایسا خطرہ جب ہم سرکاری طور پر بیرونی افواج کی آًمد کی درخواست پیش کریں۔ایک منزل پہلے پہلے ایم ایم آئی، لیکن ناکام رہی۔ پھر خود کش حملے، لیکن کچھ نہ حاصل۔ پھر لال مسجد، پھر صوفی محمد کا ڈرامہ، اور اب جی ایچ کیو۔ یہ بھی آخری منزل نہیں ہے، لیکن آخری کی قریبی منزل ہے۔ ایک مخصوص تنظیم اور اسکے جانباز پہلے ہی یہاں موجود ہیں۔ اب جی ایچ کیو کی حفاظت کا ٹھیکہ یا تو ان کو ملے گا یا پھر اگلے قدم کی تیاری ہوگی۔ ایک طرف خوف یہ ہے کہ کیری لوگر بل پاکستان اور اسکے ایٹمی سائینسدانوں کو غیر ملکی رحم و کرم پر لا سکتا ہے تو دوسری طرف یہ خوف ہے کہ ہمیں ملکی امن و امان کی بحالی کی خاطر باہر سے فوجی کمک منگوانا ہوگی۔ غیر ملکی فوجیں پاکستان میں خود بخود نہیں اتریں گی، آخر ایٹمی ملک ہے، لیکن اگر صدر یا فوجی سربراہ ہی یہی درخوست کر دیں تو؟
(4)
پاک فوج اپنی نا اہلی خوب ثابت کر چکی ہے۔ اب اگر جنرل کیانی سنبھل کر قدم نہیں اٹھاتے تو نجانے اگلا سانحہ کیا ہوگا۔ اس کے بعد وسط ایشیاء ہو یا ایران، ترکی کی جامع مسجد ہو یا خانہ کعبہ، کسی بھی چیز کو تر نوالہ بنانا آسان ہو جائے گا۔ آج اگر ہندوستان اور اسرائیل لکی سازشوں کو ہم خود نہیں روک سکتے تو یقینی طور پر امریکا بھی اسکا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی ذمہ داری خود اٹھانا ہوگی، ایک با وقار اور زندہ قوم کی صورت۔
اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں ملا سے جان چھڑانا ہوگی۔ حقیقت دیکھیں تو اسلام کی سب سے بڑی بدعت ملا ہے، جو عہد حلافت راشدہ تک کہیں نہ تھے۔ ہر کوئی دین کی خاطر اپنا علم خؤد حاصل کرتا تھا، بلیغ نظری سے مسائل سمجھتا تھا اور دنیا کے ساتھ چلتا تھا۔ لیکن اب جب دین ہم نے ٹھیکے پر دے رکھا ہے تو جو ٹھیکیدار کہے گا، ہمیں تو وہی کرنا ہے۔
ماشااللہ
جذاک اللہ۔مولائے متقیان علم و عمل میں اضافہ کرے۔ اتنی جلدی آپ نے اس فقیر کی آواز پر لبیک کہی کہ سرمستی میں جھوم رہا ہوں۔
آپکی ساری گفتگو کا خلاصہ میری عشروں کی اس فکر کا غماز ہے جس کی وجہ سے میں کئی برس سے انہی ملاؤں کے ہاتھوں راندہ درگاہ ہوں اور انہی ملاؤں کے کم علم اور بے عمل دلال یا گماشتے بھی ہمہ وقت ہم جیسوں کی بیخ کنی میں لگے رہتے ہیں۔
یہاں برطانیہ میں تو اب ایسے ہی ملاؤں نے جائز نا جائز پیسے کے ذریعے ذرائع ابلاغ پر بھی اپنی گرفت پیدا کر لی ہے اور مسالک میں مزید دوریاں پیدا کرنے کے ساتھ اسلام میں مزید تفرقہ بازی پیدا کر رہے ہیں اور ان کے کم علم چیلے چانٹے اور گماشتے انہی کو نائب امام زمانہ تک بر سر عام کہتے ہیں۔
یہ جو کچھ آج ہو رہا ہے نصف صدی پہلے اسکی نشاندہی کر دی گئی تھی لیکن حاکم تو گونگے،بہرے اور اندھے ہوتے ہیں۔
یہ سب ناعاقبت اندیش سیاست دانوں اور حاکموں کے ساتھ ساتھ انہی ملاؤں کا کیا دھرا ہے جو بزعم خویش خود کو ملا عمر، ملا ضعیف، ملا کمال اور نہ جانے کیا کیا ملا کہتے ہیں۔
خدا کے لیئے اس لفظ ”ملا” کو مولانا، مبلغ،مفسر،محدث،مفکر،ذاکر اور عالم دین کے ساتھ مت ملایئے گا کیونکہ اس ملا نے یہی بے ایمانی اور چالاکی کی کہ جب ہم نے اسکا چہرہ لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنا چاہا تو اس نے ہم کو یہ کہہ کر گناہ گار بنانے کی کوشش کی کہ ہم علمائے دین کے مخالف ہیں حالانکہ کہاں یہ ”ملا” اور کہاں وہ برحق اور باعمل علمائے دین جنکے قدموں کی خاک ہیں مجھ جیسے طالب علم۔
مجھ جیسے سر پھروں کا قصور ہی یہی ہے کہ میں مسجد میں،منبر پر،ٹی وی پر،اخبار میں،تحریر میں،تقریر میں گویا ہر جگہ یہی کہتا ہوں کہ اے مسلمانو اور مومنو اس ملا سے بچو کہ یہ تم کو مطالعے سے اور حصول علم سے دور رکھے ہوئے ہے اور اس لیئے علم کی جانب متوجہ نہیں ہونے دیتا کہ اس سےا سکی اور اسکے گماشتوں کی دوکانداری ختم ہو جائے گی۔
بھائی مصباح آپ ہی کا ایک اقتباس یہاں نقل کرتا ہوں کہ جو جانِ تحریر ہے
”اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں ملا سے جان چھڑانا ہوگی۔ حقیقت دیکھیں تو اسلام کی سب سے بڑی بدعت ملا ہے، جو عہد حلافت راشدہ تک کہیں نہ تھے۔ ہر کوئی دین کی خاطر اپنا علم خؤد حاصل کرتا تھا، بلیغ نظری سے مسائل سمجھتا تھا اور دنیا کے ساتھ چلتا تھا۔ لیکن اب جب دین ہم نے ٹھیکے پر دے رکھا ہے تو جو ٹھیکیدار کہے گا، ہمیں تو وہی کرنا ہے۔”
آغا جی کیوں شرمندہ کرتے ہیں اس گناہ گار کو۔
سلامت رہئیے۔ امید ہے ہمارے دوسرے دوست احباب بھی کچھ نہ کچھ افکار مرحمت کریں گے، انشا ء اللہ۔
اتنی جلدی سے آپ سب مبصرین نے حالات کا جائزہ لے کر اس قدر جامع تجزیہ کردیا کہ کسی شاعر کا یہ شعر یاد آتا ہے کہ:
دیکھئے تقریر کی خوبی کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
( ممکن ہے اس شعر کے الفاظ کچھ اور ہوں مگر میں اسے اپنی یاد کے مطابق تحریر کردیا ہوں)
میں اس کے پہلے بھی کہیں یہ لکھ چکا ہوں کہ تمام مصیبتوں کی جڑ اسامہ بن لادن اور اسکے ساتھی ہیں جو شائد پاکستان اور افغانستان کے ایک مخصوص علاقے میں رہکر اپنے میز بانوں کی میز بانی سے ناجائز فائدہ اٹھا کر جگہ جگہ دہشت گردی کررہے ہیں۔
اسامہ بن لادن کی مثال شہد کی مکھیوں کی رانی کی طرح ہے جس کی خوشنودی کے لیے تمام شہد کی مکھیاں یعنی القاعدہ اور طالبان کے کارکن جگہ جگہ جاکر پھولوں کا رس چوس کر ( دپشت گردی کرکے ) واپس اپنی رانی کے گھر آکر شہد کا چھتہ بنانے میں اور اپنی رانی کی حفاظت اور خاطر تواضع میں یا تو اپنی ساری زندگی گذاردیتی ہیں یا پھر باہر ہی جاکر خود کشی کرکے ( اور اپنے ساتھ کئی معصوموں کو ہلا ک ) کرکے ختم ہوجاتی ہیں ۔
جب تک یہ شہد کی مکھیوں کی رانی ( اسامہ بن لادن ) اور اسکے درباریوں ( امین زواہری اور ملا عمر ) کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس کے مرید ( یعنی ملا اور طالبان ) دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں دہشت گردی کرتے رہینگے۔
تو ملا ( سانپ ) کے خاتمہ کے لیے اسکے سر ( اسامہ بن لادن ) کو کچلنا ضروری ہے ۔ خواہ اس کے لیے وزیرستان اور فاٹا کے علاقے اور اگر وہ کوئٹہ یا بلوچستان کے کس علاقےمیں محفو ظ بیٹھا ہے تو ان علاقوں پر حملہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔ اس حملہ کے لیے اگر بیرونی امداد بھی لینا ہو تو کوئی ہر ج نہیں اس لیے کہ یہ پاکستان کی بقا اور اسکی آزادی اور سالمیت کا معاملہ ہے ۔
دل دماغ ذہن ٹھکا نے آئے تو کچھ لکھا جائے ابھی تک تو میری سمجھ میں یہ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا واقعی ایسا ہی ہوا ہے جیسا کہ خبر آرہی ہے۔ کیا ہماری فوج جس کے کامیاب آپریشن پر تالی بجائ جارہی ہے واقعی تالی بجانے جانے کے قابل ہے؟ مصباح صاحب نے جو تصویر کشی کی ہے اس کے بعد تو بہت سارے خدشات اور سوالات جنم لیتے ہیں۔ اس پاکستانی فوج پر جس پر ہماری پوری قوم فخر کرتی پھرتی ہے جو ملک کی محافظ ہے جس کا بجٹ سب سے زیادہ اسی لئے ہو تا ہے کہ وہ محافظ ملک ہیں، لیکن جب وہ اپنے ھیڈکوارٹر کی حفاظت نہ کرسکیں وہ آگے کیا کس کی حفاظت کرئیں گے۔ سوال یہ نہیں ہے کہ آپریشن کامیاب ہوگیا، سوال یہ ہے کہ حملہ آور وہاں تک کیوں پہنچا اور بقول ڈاکڑ صاحبہ کہ انیس گھنٹوں کی اس سیج کی آخر نوبت
ہی کیوں آئ، جب ایسے حساس علاقے میں وہ اتنے آرام سے گھس کر لوگوں کو یرغما ل بنالیتے ہیں تو پھر اور دوسرے علاقوں کے کیا کہنا۔۔۔۔۔۔ کیا ملک کی حالت کا اندازہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے؟ کہ ہم ایسے حساس علاقے میں چین سے بیٹھے ہیں اور جس کی مرضی ہو وہ اندر داخل ہوجائے، واہ صاحب واہ ، ہم اس پر بھی تالی بجا کر داد دے رہے ہیں کہ معاملہ آسانی سے اور صرف 45 منٹ مبں نمٹ گیا۔۔۔۔۔۔۔ جب تک ملک وملت مبں قانون صرف غریبوں کے نصیب میں ہوگا یہی ہوگا۔۔۔۔۔ ایک چیک پوسٹ پر بیٹھا ایک غریب جب فوجی وردی میں کسی کو دیکھ کر روکنے اور چیک کرنے کی جسارت نہیں کرے گا کہ کہیں کسی غلط آدمی کو تو نہیں روک لیا، کہیں اس سے اسکی نوکری نہ چلی جائے ، گورمئینٹ کس نمبر پلیٹ کی گاڑی کو وہ اس ڈر سے نہیں روکے گا اور نہ ہی چیک کرے گا کہ کہیں اسکی نوکری نہ چلی جائے تو یہی سب کچھ ہوگا۔
جب تک ہم اقبال کے اس فلسفے پر عمل نہیں کریں گے کہ
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و آیاز نہ کوئ بندہ رہا نہ کوئ بندہ نواز
محترم قاضی صاحب! آپکا کہا بجا ہے مگر اسامہ بن لادن کا نام آج عالمگیر فتنے کی صورت اختیار کر گیا ہے آج دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اسے اسامہ بن لادن اور اسکے ساتھیوں کی کارروائی قرار دے دیا جارہا ہے جبکہ دنیا کے ہر خطےکی طرح پاکستان اور اسکے اطراف میں کچھ مایوس اور شقیق القلب اور مفسد لوگ ہیں جو اپنے اغراض ومقاصد کی تکمیل کے لئے جائز اور پر امن طریقہ کار کو عمل میں نہیں لاسکتے وہ جانتے ہیں کہ اپنے اغراض کے حصول کے لئے وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی اخلاقی حمایت حاصل نہیں کر سکتےہیں لہذا وہ مایوس عناصر اپنے ہدف کےحصول کے لئے معاشرے میں سامنے آ کر کام نہیں کرپاتے وہ زیرِ زمین رہ کر یا عام آدمی کا لبادہ پہن کر کبھی مذھب کا ماسک لگا کر دنیا میں فساد پیدا کرتے ہیں معاشرے کی اجتماعی املاک اور عوام کے جان ومال کا اتلاف کرتے ہیں معاشرے میں اخلاقی، معاشی،اور معاشرتی بگاڑ پیدا کرکے قانون اور ریاست کے نظام کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دنیا کا کوئی بھی نظامِ اخلاق اورقانون ایسے مفسدوں اور دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرتا مگر طاغوتی قوتوں کی سرپرستی کے باعث یہ عناصر ساری دنیا میں سرگرمِ عمل رہتے ہیں اور یہی وجہہ ہے کہ آج ان دہشت گردوں نے اتنی طاقتور فوج منظم کرلی ہے کہ پاکستان فوج کو بھی اسکے زیرِ شکست آجانے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ غیر معمولی معاوضے کا لالچ اور کسی خاص مقصد یا بدلہ کے لئے قتل و غارت اور معاشرتی تباہی جیسی وجوہات نےہی اسے منظم ادارے کی شکل دےدی ہے جس میں باقائدہ خصوصی تربیت کا انتظام ہے اور اسی خصوصی تربیت نے ہی اسے اتنا پیچیدہ اور باآور بنا دیا ہے کہ عمومی طریقوں سے اس تربیت یافتہ گروپ سے نمٹنا آسان کام نہیں رہایہ۔اسامہ بن لادن اور اسکے حواری اب ہماری ریاست کے ڈھانچوں اور انتہائی حساس اداروں میں اپنی جڑیں مظبوط کرچکے ہیں۔ ایک پر امن معاشرے کے قیام کے لئے صرف سر زمینِ پاکستان ہی نہیں اب ہمیں ساری دنیا میں اپنے گھر سے لیکر ریاست تک ایک بین الاقوامی حکمتِ عملی ،حوصلے اور قوتِ برداشت کے ساتھ اپنے ارد گرد سے اسامہ بن لادن تلاش کرکے ان کا قلع قمع کرنا ھوگا۔
محترم سید انور ظہیر رہبر اور عشرت معین سیما صاحبہ. آپکا تو پورا خانوادہ آفتاب ہے اور اسکی روشنی کی چند کرنوں کے ہم جیسے طالب علم بھی مشاتق ہیں. آپ لوگ بلاگ میں آجاتے ہیں ہماری عید ہو جاتی ہے.
میں نے اس امر کا بارہا اظہار کیا ہے کہ عالمی اخبار کا بلاگ کوئی ہجوم نہیں بلکہ چند مگر صاحبان فکر کا گھرانہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے صرف اس شرط کے ساتھ کہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہا جائے اور کسی مصلحت اور مفاد کے بغیر اپنی صائب رائے کا اظہار کیا جائے.
اس سفر میں ہمارا آپس میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن یہ اختلاف بھی برائے اتفاق ہے. ماشااللہ
سید انور ظہیر رہبر صاحب کی حقیقت بیانی کی میں دل سے تعریف اور تائید کرتا ہوں ۔
پاکستانی فوج اور اس کے حکام کو اس بات کی تحقیق کرنی ہوگی کہ یہ دہشت گرد پاکستان کے دل (فوجی ہیڈ کوارٹر ز) کے اندر کیسے داخل ہوگئے اور پاکستان کے سپاہیوں اور اعلی افسروں کو چند ہی منٹوں میں ہلا ک کرنے کی ہمت کیسے کی؟
اگر پاکستان کی فوج اپنے صدر دفتر کی حفاظت نہیں کرسکتی تو وہ ملک کی حفاظت کیسے کرسکے گی؟
پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی فوج نے فاٹا اور وزیرستان کے دہشت گردوں ) اور القاعدہ کے شیطانوں کو اس کا موقعہ کیوں دیا کہ وہ بہ آسانی راولپنڈری اکر قتل و غارت کرسکیں؟
ان تمام مسائل اور انکی وجوہات کی تحقیق ہونی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ عشرت معین سیما صاحبہ نےمجھ سے مخاطب جو کچھ بھی تحریر فرما یا میں ا س سے پورا اتفا ق کرتا ہوں ۔ خاص طور پر ان کے اس نتیجہ کی تائید کرتا ہوں کہ :
“ایک پر امن معاشرے کے قیام کے لئے صرف سر زمینِ پاکستان ہی نہیں اب ہمیں ساری دنیا میں اپنے گھر سے لیکر ریاست تک ایک بین الاقوامی حکمتِ عملی ،حوصلے اور قوتِ برداشت کے ساتھ اپنے ارد گرد سے اسامہ بن لادن تلاش کرکے ان کا قلع قمع کرنا ھوگا۔“
افسو س کہ یہ ملا قسم کے لوگ (القاعدہ اور طالبان ) اسے “امریکہ کی جنگ“ کا نام دیتے ہیں اور یہ نہیں مانتے کہ یہ گھر کا چراغ اپنے ہی گھر کو جلارہا ہے ۔
محترم جناب ہمدانی صاحب، یھ تو آپ کی محبت ہے ،عنایت ہے کھ آپ ہمیں اتنی عزت سے نوازتے ہیں، یہ آپ کا بڑا پن ہے اور اسی سے خوش ہوکر آپ کو خداوند نے بے تہاشھ عزت، شہرت آپ کے نام لکھی ہے، ہم تو طفل مکتب ہیں اور خوش نصیب ہیں کہ آپ جیسے جیدعلم کے سائے کی چھاؤں ہمیں نصیب ہے، خداوند آپ کو صحت تندرستی سے مالامال کرئے اور آپ سے ہمیں اچھے علم سے بہرور کرتا رہے ( آمین ثم آمین)
زرہ نوازی کا شکریہ۔۔ ہم آپ ہی کے جلائے ھوئے چراغ سے روشنی پارہے ہیں ان معاشرتی مسائیل کا حل تلاش کرنے کے لئے اور اس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کے لئے ہم سب کو منظم اور مربوط ہو کر ہی یک عمل ہونا ہوگا مگر اس سے قبل اذہان کی بالیدگی کا عمل توجہ طلب ہے اس بلاگ کے زریعے ہم بہت مستفید ہو رہے ہیں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کی ہمت کر رہے ہیں اور کسی مصلحت اور مفاد کے بغیر اپنی صائب رائے کا اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہے ہیں۔
نا دِ نا د یہ
کا لی بھیڑ یں
آ ج مجھے خو شی ہے کہ میر ے محتر م اُستاد صفدر ھمد ا نی صا حب کے د یے ھو ئے حو صلے سے کچھ لکھنے کی جسا رت کر رھی ھو ںاس سال دس اورگیارہ اکتو بر کو پہلی با ر سا ر ک مما لک ا و ر افغا نستا ن سے آ ئی ہو ئی میڈ یا خو اتین کو درپیش مسا ئل پر مبنی کا نفرنس میںشرکت کا مو قع ملا جس میںخو اتین کو میڈ یا کے حو الے سے در پیش مسا ئل پر با تیں ھو ئیں اُ ن تما م مسا ئل میںا یک اھم مسلہ جو سا منے آ یاوہ یہ تھاکہ سا تھی مرد حضرات کی طرف سے ناقا بلِِ برد شت رویہ کہ بعض مرد حضر ات خو اتین پر بُر ی نگاہ ر کھتے ہیں ا ور کا م میں رو کاو ٹ بھی ڈا لتے ھیں یقیناً اُ ن کا کھنا ٹھیک ھے لیکن میں نے اُ ن چند دوستوں سے کہا کہ ھم یہ واویلا تو کرتے ھیں کہ مرد ٹھیک نہں ہیں تو اُ ن خو ا تین کو ھم کیو ں بے لگا م چھو ڈ د یتے ھیںجو آ پنےٹیلینٹ کی و جہ سے نہں بلکہ آپنے عورت ہونے کانا جا ئز فا ئدہ اُٹھا تی ہیں ہم نےکیو ں مردوں ہی کو سُد ھا ر نے کا راگ آلاپ رکھا ہے سب سے پہلے آ پ اپنے درمیان میں سے اُن کا لی بھیڑوں کو کیو ں نہیں نکالتیںجو اُن معصوم خواتین جو کہ ٹیلینٹڈ بھی ہیں اور آ پنے عورت ہو نے کا نا جا ئز فا ئدہ بھی نہیں اُٹھاتیں اُن کی راہ کی رکاوٹ بنتی ہیں تواس پر ما سو ائے خاموشی کے کوئی جواب نہ تھا۔