پاکستان کی خونچکاں صورت حال پر منظوم وڈیو کالم
سرخ خوں کے دیے میرے شہروں کی سڑکوں پہ جلنے لگے رات دن
وہ جو زندہ ہیں آج
انکو کل کی خبر کچھ نہیں
کون جانے کہ جو گھر سے نکلا ہے واپس پلٹ کر وہ گھر آئے گا؟
میری اس شب کی کوئی سحر ہو گی کیا
مزید پڑھنے،سننے اور دیکھنے کے لیئے

بہت ہی اعلی ۔۔ یہ منظوم کالم پورے مسلمانوں کے دل کی آواز ہے ۔۔ آواز بھی نہیں بلکہ دہائی ہے جو وہ دل سے ڈال رھے ہیں اور جن کے ہاتھ میں فیصلے ہیں وہ سسنے کو تیار نہیں ۔۔۔
تمھاری اس شب کی سحر ضرور ہوگی۔ جب لوگ نڈر ہونگے۔ جب کمزور لوگ ایک دوسرے کا ھاتھ پکڑ کر یک صدا ہونگے۔ تاریخ گواہ ہے سچی جنگ کی جیت ہوتی ہے۔ آج اوباما نے پاکستےان کی ساڑھے سات بلین کی امداد کے چیک پر دستخط کیے ہیں۔یہ پیسا کہاں جائے گا؟
تمھارے شعروں سے درد کی بو آتی ہے اگر خوشبو ھوتی سب مل کر جنگ پے جاتے۔ تمھارے شعر دنیا کے درد کو آغوش میں لیتے ہے۔ جب گولیوں سے بچنے والوں کی تعداد بڑھے گی تمھاری شب کی سحر ہو گی۔ صفدر زندہ باشی کہ صدایت صداقت دارد۔
بہت خوب
السلام علیکم
محترم ہمدانی صاحب
ہم جو پاکستان میں ہیں ایک ایسی سحر کے ہی منتظر ہیں
یہ سوچ سوچ کر اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں کہ جب اندھیرا حد سے بڑھ جاتا ہے تبھی نور کی کرن اسے زائل کرنے کے لیے نمودار ہوتی ہے
بے گناہوں کی ہلاکت پر دل خون کے آنسو روتا ہے
موت تو بر حق ہے مگر ایسی حادثاتی اموات کا شکار ہونے والوں کے خاندان بھی کب زندہ رہتے ہیں
نہ جانے دُعائیں کیسے مستجاب ہوتی ہیں
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے
والسلام
زرقا
آپ سب کی دعاؤں کا طالب ہوں اس یقین کے ساتھ کہ جب تک ان سانسوں کا آنا جانا ہے تمام تر حاضر مشکلات کے باوجود اس قلم کی امانت میں خیانت نہیں ہو گی. یہ قلم وہی لکھے گا جو سچ ہے جو حقیقت ہے اور جو نظر آتا ہے.
ابن الحسین امام زین العابدین کا قول صادق ہے کہ دعا مومن کے لیے ڈھال ہے.
مجھے بھی اسی ڈھال کی ضرورت ہے.آپ سب سے.
آغا جی سلام مسنون۔
انتہائی کرب اور شدت احساس کی ترجمانی کرا منظوم کالم وقت کا ایک اور نوحہ ہے۔ ۔۔۔گذشتہ دو چار دن کے حالات کے پیش نظر صرف یہی کہوں گا ابو لہب و ابو جہل کی نسلیں اپنی پوری قوت سے آن جمی ہیں۔ یہ درست ہے کہ حکومت اور قانون کے محافظ ادارے بار بار نشانہ بن کر اپنی نا اہلی کا ترانہ تو گا ہی رہے ہیں، لیکن یہ جو سپاہ یزید ہے، اس کو اب مھدی دوراں کے سوا شاید کوئی اور نہ روک پائےگا۔
میں عموما ایسی زبان استعمال کرنے کا قاءل نہیں ہوں۔ لیکن اگر ماضی کی تبرا ء ایجی ٹیشن کی روایات یاد کریں توآج یہ سچ بولنا پھر سے ہماری مجبوری ہے۔۔۔۔یہ آ ج کے نما نہاد جہادی در اصل اولیا ئے شیطان ہیں اور خارجی عقائد کے نقباء ہیں۔ وہ لوگ بھی نہ سنی دیکھتے تھے نا شیعہ، سب کو بے دریغ قتل کئے جاتے تھے اور یہ بھی۔ بے وجہ اور بے گناہ لوگ جو روزی کے لئے گھر سے نکلے ان غریبوں کا خان پی رہے ہیں۔ کتنے سہاگ اجڑے، کتنے گھر ویران ہوئے، کتنی ماؤں کی عمر بھر کی کما ئی زمین دوز ہوئی، کتنے بچے یتیم ہوئے، کتنے دیئے بھجے اور کس کس کا خون جانورں سے بھی ارزاں سمجھ کر گرایا گیا؟ ۔۔۔۔یہ سگ شرست اور شب پرست لوگ، ہر نوید صبح کے سامنےآپ کو مسدود ملیں گے۔ یہ در اصل ان نہروانیوں کی نسل ہے جن کے نزدیک طہارت ِولدیت سے زیادہ خون خرابہ اہم ہے۔ ان کا کوئی دین نہیں ہے۔ میں مفتی تو نہیں ہوں کہ فتویٰ دوں، لیکن ان کا اپنا عمل گواہ ہے کہ یہ کافر کافر کافر ہیں۔
خدا آپکا قلم یونہی چلتا رکھے۔ آمین
جناب صفدر ھمٰدانی صاحب،
آپ کا کلام بھی سحر انگیز آپ کی آواز بھی سحر انگیز، ماشااللہ ، خدا ہماری دعاؤں کو اب قبول کرلے کھ کہیں ہم پر مایوسی کا غلبہ نہ تاری ہوجائے. کیوں کھ آج پھر ظالموں نے لہو سے بازار رنگا ہے
آج پھر ظالموں نے جسم کی دھجیاں بکھریں ہیں
آج پھر وہی ہوا ہے جو کل ہوا تھا
کیا کل پھر وہی ہوگا جو آج ہوا ہے
معاف کیجے گا جانے کیا کیا لکھ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم ، اب حالت ایسی ہوگئ ہے کھ نہ جانے کیا………………….
السلام علیکم ہمدانی صاحب
میری سمجھ نہیں آ رہا کے میں اس کو نظم کہوں یا نوحہ کہوں ؟ یا پھر موجودہ حالات پر پڑہی گئی مجلس شام غریباں کہوں ۔
آپ پر یہ سب بے شک عطائے معصومین (ص)ہے آپ نے جس کرب و مصائب سے بھرپور حالات کی عکاسی کی ہے یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔میں اس کو اب تک دس دفعہ سن چکی ہوں مگر ابھی بھی بیک گراونڈ میں یہی چل رہا ہے اور میں یہاں لکھ رہی ہوں
۔ہمدانی صاحب آپکے ایک ایک لفظ میں وہ احساس موجود ہے جو کے آج پاکستان کی مظلوم عوام جھیل رہی ہے ۔میری سمجھ نہیں آ رہا کے میں اس پر آپکی تعریف کروں یا پھر آپ کوبدلے میں برابر سے ان حالات کا پرسہ دوں ؟کیونکہ میری کم علمی کے مطابق فضائل پر لکھنے والے کوداد دی جاتی ہے اور جہاں مصائب بیان ہو رہے ہوں وہاں پرسہ ہی دیا جاتا ہے اور آپ نے یہ سب صرف اور صرف وہ مصائب بیان کیئے ہیں جو کے پاکستان کی مظلوم عوام پر ڈھائے جا رہے ہیں ۔
میں اس سب پر فقط اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کے پروردگار اور معصومین (ص) آپکو اور آپکے قلم کو صدا سلامت رکھیں الٰہی آمین
آپکی دعاوں اور سرپرستی کی صدا محتاج
آپکی بیٹی جیسی ماریہ علی
میرے پاس اس نظم کی اور اسکی ادائیگی کی اور اس کےساتھ ساتھ ہر ایک شعر کی منظر کًشی کی تعریف کے لیے مناسب الفاظ نہیں ۔ بہت خوب، بہت اچھے ، ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، مرحبا کہنے پر اکتفا کرتا ہوں۔
امید کہ آزاد نظم لکھنے کے خواہاں سخنور ، اس نظم کو ایک نہایت ہی عمدہ مثال کے طور پر اپنے ذہن میں محفوظ رکھینگے ۔
ہر مصرعہ ایک نئی دنیا اپنے اندر سمیٹےہوئے ہے ۔ ہر کوزہ ایک سمندر لیے ہوئے ہے۔
یہ پاکستان کا المیہ ہے ۔
سحر ضرور آئے گی ۔۔۔۔مگر مشروط !!!!!
صفدر ہمدانی صاحب نے جس درد وکرب کا اظہار بولتے لفظوں اور کراہتے جملوں سے کیا ہے وہ تلخ حقائق کا ایسا آئینہ ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک کے کریہہ چہرے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہ صبح جو موت کی صبح ، بے ضمیری کی صبح اور طوق غلامی زیب گردن کرنے کی صبح بن چکی ہے اس سے نجات کا ذریعہ صرف ایک ہی جیسا کہ سعیدہ نثار نے کہا کہ ‘‘ جب لوگ نڈر ہونگے۔ جب کمزور لوگ ایک دوسرے کا ھاتھ پکڑ کر یک صدا ہونگے۔’’ میں صرف اتنا اضافہ کروں گا کہ جب لوگ ظلم کو ظلم سمجھیں گے تب ہی یہ ممکن ہے کہ لوگ اس کے خلاف صف آرا ہوں گے۔ سوال یہ ہےکہ ہم ان حالات کو مستقبل کی ضمانت سمجھ رہے ہیں ، جبکہ حکمرانوں نے ملک کا سودا کر لیا ہے ، منصوبے اور وعدو ں کو زرق برق غلاف میں لپیٹا دیکھ کر ہمارے حکمراں خوشی سے بھولے نہی سما رہپے ہیں جبکہ ان میں وہ سبز باغ ہیں جن کے بھل اور پھول ناگن کی طرح ملک و قوم کو ڈس لیں گے۔ اے کا ش صفدر صاحب کی یہ آواز اور احساس ملت کو جھنجھوڑ دے اور لو گ نئی صبح کی نئی بشارتوں کے لیے متحد ہوجائیں ۔اور یہ ممکن ہے کیونکہ بقول ماریہ علی‘‘ آپکے ایک ایک لفظ میں وہ احساس موجود ہے جو کے آج پاکستان کی مظلوم عوام جھیل رہی ہے۔ ’’ آخر کب تک قوم جھیلتی رہے گی۔کوئی دن تو ایسا آئے گا جب انھیں خود ان کا ضمیر بیدار کرے گا اور یہی قوم نئی صبح لے کر آئے گی۔
محترمہ بہن نگہت نسیم صاحبہ، محترمہ بہن زرقا مفتی صاحبہ، محترمہ بہن ماریہ علی صاحبہ، محترم بزرگوارمنظور قاضی صاحب، سیّد مصباح حسین جیلانی صاحب، سیّد انور ظہیر راہبر صاحب، ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب جیسے صاحب؛ قلم خواتین و حضرات کے مداحیہ جملوں کے بعد میرا کوئی ایک لفظ بھی اس ضمن میں گنجائش نہیں رکھتا.
میں سعیدہ نثار صاحبہ کے اس جملے کو دہرانے کہ “زندہ باشی کہ صدایت صداقت دارد” اور منظور قاضی صاحب کی طرح “بہت خوب، بہت اچھے ، ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، مرحبا ” کہنے ہی پر اکتفا کرتا ہوں.
محترم صفدر بھائی
آپ کی نظم اتنی بھرپور ہے کہ تعریف کو الفاظ نھیں ملتے .
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور معصومین علیہ صلوٰت و سلام کے صدقے
میں ہمیشہ خوش رکھے.
آمین
محترم صفدر صاحب،
وا ہ کیا خو ب نظم لکھی ہے ۔جو بھی چیز آ پ لکھتے ہیں جاں تو ڑ کو شش سے اوردل لگتی لکھتے ہیں ۔یہ معاملہ تو ایسا ہے جیسے کوئی چشم تر میں دھوا ں چھو ڑ جا ئے۔
نہ جا نے ان معصومو ں کا کیا قصور ہے کہ جنہو ں نے یہ پھل پا یا
عہد گذ شتہ کی دیوار سے زیا دہ آج کی دیوار پ خون کے نقش زیا دہ نظر آ رہے ہیں ۔خدا سب کو اپنی حفظ و ا ما ن میں رکھے ۔
آ مین !
فریدہ لا کھا نی
دوستو میں آپ سے فریدہ لآ کھا نی کا تعارف کرواناچاہتی ہوں ۔۔ فریدہ نے گذشتہ بارہ برسوں سے اپنی دوست ہونے کا اعزاز اس کم علم کو دے رکھا ہے ۔ سڈنی کے فکری حلقوں میں ان کا نام ایک پہچان رکھتا ہے اور ان کا ہونا محفل کی شان بڑھاتا ہے ۔ بنیادی طور پر خود گجراتی ہیں لیکن ادب اردو میں کرتی ہیں ( مسکراہٹ کے لیئے لکھا) ۔۔ یعنی اردو ادب میں شاعری ، کالم نگاری اور فکری مضامین فریدہ کی پہچان ہیں ۔ آپ میں سے سب نے ضرور ہی ان کے کالم عالمی اخبار میں پڑھیں ہونگے ۔۔ عالمی اخبار کی مستقل کالم نگار ہیں ۔ فریدہ کی علم دوستی اور علم کی خدمت کی میں ہمیشہ سے معترف رہی ہوں ۔۔ کراچی یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا ، کئی اخبارات اور ادبی جرائد کی ایڈیٹر رہ چکی ہیں ۔
فریدہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا کے قومی ترانے کا اردو میں ترجمہ کیا اور وہ شاعرات اور شاعروں میں ترجمہ کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں ۔۔ان کا حال ہی میں ایک شعری مجموعہ “پیمانہ ہستی“ کے نام سے منظر عام پر آیا ہے ۔ فریدہ نے پاکستان کی نمایئندگی اور اردو کے فروغ کے لیئے کئی عالمی مشاعروں میں شرکت کی ہوئی ہے ۔۔
فریدہ بہت محبت ، قدر کرنے والی انتہائی ملنسار دوست ہے ۔۔اپنے اشعار ، کتابیں اور مشاعروں کی وڈیوز مجھ سے ہمیشہ شیئر کرتی ہیں ۔۔ اور ہر سال تین بار کارڈ بھیجنا نہیں بھولتی چاہے اس وقت وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو ۔۔ ایک عیدین پر کارڈ اور ایک میری سالگرہ کا کارڈ ۔۔۔ مجھے یہ فخر ہے کہ وہ میری دوست ہے اور میرے اصرار پر اپنی بے پناہ مصروفیتوں میں سے بھی ہمارے لیئے وقت نکال لائی ہیں ۔۔
خوش آمدید دوست ۔۔آپ کا آناہماری خوشی اور حوصلہ بڑھا گیا ۔۔۔ سلامت رہیں ۔۔
محترم صفدر ھمدانی صاحب۔۔۔ یا کوئ نامہ بر مرگ یوسف کی تازہ خبر لاۓ گا۔
سرخ خوں کے دیئے ۔۔۔۔۔۔
ایسے تازہ ھیں حیسے لہو کی بہار۔۔ مکرمی صفدر صاحب لہو رنگ شب کی دھلیز پر نوحہ وقت لکھتے ھوۓ آپ جس کیفیت سے گزرے ھونگے۔۔اس کی گواھی تو یہ نظم ھے۔میرا دل کہتاھے کہ اب موسم غم بھی بدلے گا۔۔تازہ لہو سے جلنے والوں چراغوں کی روشنی تیرگی سے اس سفاک اندھیرے پر ضرور غالب آيئگی، اکتوبر نومبر میں بہت خوںبہے گا۔۔۔دعا کریں کہ یہ لہو رایئگاں نہ جاۓ
وقت کا منظر نامہ آس وقت یقیناّ بدلےگا۔ جب بے رحم ساست دانوں کے شبستانوں میں آگ لگے جب کوئ خوش نصیب بختارو بلاول اس آگ کا ایندھن بنگۓ ۔ھمارے بچوں کا لہو اتنا ارزاں تو نیہں ناں
آغاجزاک اللہ خیر آپ نے اپنے حصے کی شمع روشن کردی ھے۔احسنت یا السید
“بہت خوب، بہت اچھے ، ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، مرحبا ”جواب نہیں
اجنبی دیکھنا یہ وہی شہر ہے
یہ میرا شہر صحرا صفت دشت خو
جس کے رستوں کی مٹی میری آبرو
جس کی گلیاں لکیریں میرے بخت کی
جس کے ذرے مہ وہ مہر سے قیمتی
اجنبی دیکھنا ۔ ۔ ۔۔ ۔ دیکھنا اجنبی
اپنے صحرا صفت شہر میں اج ہھر
میں فریدہ بدن میں بریدہ قبا
دربدر خواہشوں کی کٹی انگلیاں
ریزہ ریزہ مہ و سال کے ذائقے
ہاپنتے کانپتے دل کی شوریدگی
عمر بھر کی کمائی ہوئی شہرتیں
لمحہ لمحہ سلگتی ہوئی زندگی
ناچتی تہمتوں کی کھلی وحشتیں
لب پہ مجروع لفظوں کی چھبتی تھکن
تب پر تاقوت زخموں کے تمغے لئے
سر جھکائے ہوئے راکھ کے ڈھیر پر
سوچتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ کہ ہاں یہ وہی شہر ہے
جناب محترم صفرر ہمدانی صاحب
“بہت خوب، بہت اچھے ، ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، مرحبا ”جواب نہیں
ہمیں یقین ہے یہ خوں رایئگاں نہ جاۓ
بس جنگ جاری رہے
روشنی کیلئے زندگی کیلئے آگہی کیلئے
جن تلک ہو نہ جائے کوئی فیصلہ
حق و انصاف کا جنگ جاری رہے
میں آپ سب احباب کا نام بنام اور فرداََ فرداََ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس محبت سے آپ نے اس طالب علم کی پزیرائی کی اور اس شکریے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سڈنی میں مقیم شاعرہ اور صحافی محترمہ فردہ لاکھانی کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اور انہیں بلاگ کی محفل میں خوش آمدید بھی کہتا ہوں.
میں ہمیشہ یہ چاہتا ہوں کہ ایک ایک فرد کو اپنے خیال کا اظہار کرنا چاہیئے اور فریدہ لاکھانی کی یہاں آمد ہوائے تازہ کی مانند ہے
ڈاکٹر نگہت صاحبہ نے انکا جو تعارف کروایا میں شاید اس میں مزید کوئی اضافہ نہ کر سکوں لیکن اتنا ضرور عرض کرؤں گا کہ گزشتہ سال دورہ سڈنی کے موقع پر انکی دعوت شیراز کا ذائقہ ابھی بھی زبان پر موجود ہے لیکن انہوں نے گھر میں تالاب کے کنارے کھینچی تصویر ابھی تک روانہ نہیں کی.
انتظامیہ عالمی اخبار اس بارے میں بھی سوچ رہی ہے کہ عالمی اخبار کی سالگرہ کے موقع پر فریدہ لاکھانی صاحبہ عالمی اخبار کے قافلے میں مزید فعال طور پر شامل ہو سکیں.انشااللہ
بابا ان تصاویر کا مجھے بھی ابھی تک انتظار ہے کہ اس دعوت میں میری تصویریں فریدہ نے نہیں کھینچی تھیں ..ساری آُپ ہی کی یعنی مہمان خصوصی کی تھیں .. ہم تو گھر والے تھے کیوں فریدہ ..
بہت خوب!! بہترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری اور تمام اہلِ قلم کی دعا اور امید ہے کہ ۔۔۔۔۔۔تازہ لہو سے جلنے والوں چراغوں کی روشنی اس سفاک اندھیرے پر ضرور غالب آيئگی، انشااللہ