کراچی سے رخسانہ ناز کا تبصرہ جو خود ایک بلاگ ہے

نادیہ بخاری کے بلاگ کے تبصرہ جات میں کراچی سے افسانہ نگار، صحافی اور آج ٹی وی سے منسلک رخسانہ ناز نے ایک ایسا تبصرہ لکھا ہے جو خود ایک مکمل بلاگ ہے. اس لیئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس پر تبادلہ خیال کیا جائے…صفدر ھمٰدانی
…….
بحیثیت عورت مجھے عورت ذات سے بیر نہیں نہ ہی ان کی تقدس سے انکارہے میری ماں بھی عورت میری بہن بھی عورت،میں تو صرف ان کی بات کر رہی ہوں جو میرے گھر سے نکلنے کے مقصد سے آگاہ تھیں اور میری مجبوریوں کے پیش نظرمجھے جھوٹی تسلیاں بھی دیتیں تھیں وہ میرے دکھ کا مداوا کرنے کی قدرت اورطاقت رکھتی تھیں مگرافسوس انہوں نے مجھے مزید زخم دیے کیوں کہ میں ان کی قبیل کی نہیں تھی اور نہ بن سکی۔ اور ہوں میرا مستقبل تاریک ہوا اور میری بیوہ ماں کی محنت رایئگان گئی ۔

آج پہلا جرم بدصورتی،دوسری خطا سادگی،تیسراگناہ سچ بولنا اور خوشامدکے جراثیم نہ ہونا۔وہ لڑکیاں کیٹ واک بھی کرسکتی ہیں کسی کے ساتھ چائے پینے کے لیے وقت بھی نکال سکتی ہیں اوربے باکی کے ساتھ گفتگو بھی کرسکتی ہیں وہ اپنی جگہ مجبور ہم اپنی جگہ مجبور،اگر وہ اپنے دائرے میں قید رہیں تب بھی کوئی شکایت باقی نہ رہے مگر دخل اندازی کرتی ہیں دراندازی کرتی ہیں نتیجتآ ان کی فائلیں اوپرآجاتی ہیں اورہمارے ارمان منوں مٹی تلے دب جاتے ہیں وہ جیت جاتی ہیں اور ہم زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں

ظاہر ہے کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟

جب دل کی وادی سوجائے توایک زندگی دم توڑدیتی ہیں ۔۔اس زندگی میں ذاتی طورپرندامت اورپچھتاوے تو نہیں ہیں مگرخیال آتا ہے محض ہماری انا خودداری اورشرافت اپنے پیاروں کو ان کی قربانیوں کے بدلے خوشیاں اورآسودگی دینے سے محروم رکھتی ہے اورسومجبوریاں ضرب ہزاروں دکھ برابرزندگی،

میں آج بھی سوچتی ہوں کہ اس عورت کیا جاتا اگر وہ مجھ پر ظلم نہ کرتی آخر ایسی کیا مجبوری تھی اس کی جس نے مجھے میری صلاحیتوں کے باوجوداس کی ایک ناانصافی پر ابھارا ۔مجھے قتل کرتے وقت یہ نہ سوچا کہ اس کے ساتھ کتنے نفوس مرجائیں گے ،میں روتی رہی گڑگڑاتی رہی مگر وہ مجھے پھانسی کی سزا سنا کر قلم کی نوک توڑ چکی تھی۔

وہ تاریخ تھی 15جولائی اور سن 1993جب میں نے بے جان قدموں سے گھر کا مختصر آنگن صدیوں میں پار کر کے اپنی ماں سے کہا تھا اماں مجھے خوبصورت پیدا کیوں نہیں کیا اسی کے تو نمبر ملے تھے،عطیہ، سیما،غزالہ ،شازیہ اورناہید جیت گئیں۔شگفتہ باجی نے بھی منیرسومرو کی زبانی سنا تھا کہ باصلاحیت ہے مگر ہم اسے مستقل نہیں کرسکتے ایک ہی نقص ہے اس میں،،،ہاں مگراس ادارے کے ٹھکیدار اس کی انگلی پکڑ کر یہ کہہ دیں کہ یہ ہماری ضرورت ہے تو کام بن سکتا ہے

مگر اماں جان اب کسی کو میری ضرورت ہی نہیں ہے آپ نے کہا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی نہ کوئی گھڑی قبولیت کی ضرور ہوتی ہے اور اس لمحے آنکھ نہ لگنے پائے اور میں مدتوں سوئی نہیں ہوں

اب اجازت دیں کہ میں آنکھیں موند لوں،کیوںکہ اب میں کسی کو بھی دیکھنا نہیں چاہتی تھے۔

مجھےعطیہ، سیما،غزالہ ،شازیہ اورناہیدسے بھی شدید نفرت ہے۔

20 thoughts on “کراچی سے رخسانہ ناز کا تبصرہ جو خود ایک بلاگ ہے”

  1. رخسانہ جی
    میں آپ کی سبھی نگارشات شوق سے پڑھتی ہوں۔ آپ بہت حساس ہیں۔ اصل جرم تو عورت ہونا ہی ہے۔ شکل صورت والیاں بھی اپنے حصے کی سزا کاٹتی ہیں۔
    اپنی اپنی صلیب سب کو اُٹھانی ہے
    والسلام
    زرقا

  2. یہ آپ کی محبت اورحسن نظرہے زرقا جی ۔آپ نے میری الٹی سیدھی مزاحیہ بچکانہ سی تحریریں ملاحظہ کی ہونگی۔ میں کامیڈی لکھنا نہیں چاہتی ۔مگر میری ٹریجڈی ہر مرتبہ پٹری سے اترجاتی ہے ۔میرا غبار دور کرنے اور زندگی کی طرف لانے کے لیے مجھے لکھنے پراکسانے کا جو نفسیاتی طریقہ آپ لوگوں نے اپنایاہے اس نے مجھے بہت حد تک ریلکس کیا ہے یقینآ آپ سب بہت اچھے سامعین بھی ہیں عالمی اخبار شکریہ

  3. رخسانہ ناز صاحبہ نے فرمایا : “ آج پہلا جرم بدصورتی،دوسری خطا سادگی،تیسراگناہ سچ بولنا اور خوشامدکے جراثیم نہ ہونا “
    رخسانہ ناز صاحبہ نے مندرجہ بالا صفات کو منفی قراردیا ،
    مگر “ میری “ ان ہی خصوصیا ت اور صفات کی وجہ سے میری رفیقِ حیات گذشتہ چونتیس سال سے میرے دل پر حکمرانی کررہی ہے۔
    انگریزی کا مقولہ ہے کہ خوبصورتی ، دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے ۔
    جس کو پیا چاہے وہی سہاگن کا معاملہ ہے، پتہ نہیں کس کی کون سے ادا کس کو بھا جائے اور وہ ہستی کسی کی نظر میں دنیا کی خوبصورت ترین ہستی بن جائے۔
    رخسانہ ناز صاحبہ : اقبال نے پست ہونا اپنی آنکھو ں میں کی کیفیت کو کمالِ بزدلی سے تعبیر کیا ہے۔
    آپ کسی سے نفرت مت کیجئے اور یہ کہنا چھوڑ دیجئے کہ:
    “ اب میں کسی کو بھی دیکھنا نہیں چاہتی ۔ مجھےعطیہ، سیما،غزالہ ،شازیہ اورناہیدسے بھی شدید نفرت ہے “
    آپ چاہیں یا نہ چاہیں ، دنیا آپ کو چاہتی ہے ۔
    ماں کی دعائیں لیجئے اس لیے کہ وہ آپ کو دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی سمجھتی ہے۔
    خوش رہیے اور اپنی نیک دعاوں میں عطیہ ، سیما ، غزالہ ، شازیہ اور ناہید کو اور ہمیں بھی یاد رکھا کیجئے ۔
    خیر اندیش:
    منظور قاضی از جرمنی

  4. جی رخسا نہ صا حبہ ا گز تو آپ آج لا ہور والی رخسا نہ ھیں تو پھر تو آپ بہت خو ش قسمت ھیں پچھلے د نو ں پر یس کلب لا ہور میں مھتو صا حب آپ کے کام اور اند ا ز گفتارکی بہت تعریف کر رھے تھے اور فخر سے کہہ رھے تھے کہ میر ے پر و گرام کے سا رے وآس اوور ر خسا نہ ھی کر تی ھیں جہاں تک بات ہے خو بصورت ہو نے کی تو وہ میں بھی نہیں ہوں اس با ت پر میں نے ھمیشہ اللّھ کا شکر ادا کیا کیو نکہ مجھے گھر سے اپنے اچھے مستقبل کےلیے نکلنا تھا اگر خو بصو ر ت ھو تی تو نہ گھر والے نکلنے د یتے اور نہ ھی با ھر والے جینے د یتے انجواے کیا کر یں اس چھو ٹی سی ذ ند گی کو۔۔۔۔۔۔۔ حسن تو اندر ھو نا چا ھیے نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  5. میں نے ہمیشہ اللہ پاک کا شکرادا کیا ہے بس دوسرے دیکھ کر نہیں کرتے میں کسی وصف کوبرائی نہیں کہتی میرے نزدیک یہی میرا سنگھارہیں مگر معاملہ مستقبل کا بھی تھا اورزندگی کا بھی ۔جس کا فیصلہ انہی بنیادوں پر کیا گیا ٹھیک ہے مان لیا کہ آپ جو چاہوں ضروری نہیں کہ ویسا ہی ہو مگرایک خلش تو ہے نا کہ کاش کم از کم کوئی یہ تو نہ کہتا کیوں کہ اس کے بعد کوئی حوصلہ افزا جملہ سسنے کو نہیں ملا ترحم آمیز اور تمسخرآمیز نگاہیں ۔اس کے بعد تو مجھے گوشہ تنہائی اختیارکرنا چاہے تھی مگرمیں نے ایسا نہیں کیا۔ کیا مجھے جینے اور سوچنے کا حق نہیں اورآپکو سن کر حیرت شاید نہ ہو کہ جن لوگوں کے نام میں نے گنوائے ان میں سے کوئی اپنی مالی مشکل کی وجہ سے نہیں آیا بس ہر اک کو بڑاآدمی بننا تھا افسربننا تھا ریڈیوپاکستان کےاس سارے ڈرامے کے بعد جن افسرلوگوں کی اولاد نے ماں باپ کے کہنے پرطوعآکرہآ اس مقابلے میں حصہ لیا وہ اپنی دیگردلچسپیوں کی بناء پرقلیل مدت میں ہی خیرباد کہہ گئے،بات یہ تھی کہ کوئی احساس کرتا تو کسی کا ضمیرزندہ ہوتا توآج شکوے کی نوبت نہ آتی اور رہی نفرت کی بات تو صاحب میں کیسے ہنس کے ملوں؟یہ توسراسرمنافقت ہے،

  6. میرے خیال میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ( ماہر نفسیات ) اور ڈاکٹر سعیدہ نثار صاحبہ ( ماہرِ نفسیات ) اس بلاگ میں اپنے قیمتی تبصروں اور مشوروں سے اس بلاگ کی افادیت میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
    ان کے قیمتی تجزیوں کا انتظار رہے گا ۔۔

  7. محترمہ رخسانہ ناز صاحبہ نے مجھے مخاطب کرکے یہ تبصرہ نادیہ بخاری صاحبہ کے بلاگ میں شامل کیا۔
    میں ان کے اس تبصرے کو کٹ پیسٹ cut/pasteکی مدد سے نادیہ بخاری صاحبہ کے بلاگ سے یہاں منتقل کررہا ہوں ؛
    ۔۔۔۔۔۔۔
    رخسانہ ناز نے کہا ہے:
    October 29, 2009 بوقت 11:10 am
    جناب منظورقاضی کی خدمت میں عرض ہے کہ بحیثیت عورت مجھے عورت ذات سے بیر نہیں نہ ہی ان کی تقدس سے انکارہے میری ماں بھی عورت میری بہن بھی عورت،میں تو صرف ان کی بات کر رہی ہوں جو میرے گھر سے نکلنے کے مقصد سے آگاہ تھیں اور میری مجبوریوں کے پیش نظرمجھے جھوٹی تسلیاں بھی دیتیں تھیں وہ میرے دکھ کا مداوا کرنے کی قدرت اورطاقت رکھتی تھیں مگرافسوس انہوں نے مجھے مزید زخم دیے کیوں کہ میں ان کی قبیل کی نہیں تھی اور نہ بن سکی۔ اور ہوں میرا مستقبل تاریک ہوا اور میری بیوہ ماں کی محنت رایئگان گئی ۔آج پہلا جرم بدصورتی،دوسری خطا سادگی،تیسراگناہ سچ بولنا اور خوشامدکے جراثیم نہ ہونا۔وہ لڑکیاں کیٹ واک بھی کرسکتی ہیں کسی کے ساتھ چائے پینے کے لیے وقت بھی نکال سکتی ہیں اوربے باکی کے ساتھ گفتگو بھی کرسکتی ہیں وہ اپنی جگہ مجبور ہم اپنی جگہ مجبور،اگر وہ اپنے دائرے میں قید رہیں تب بھی کوئی شکایت باقی نہ رہے مگر دخل اندازی کرتی ہیں دراندازی کرتی ہیں نتیجتآ ان کی فائلیں اوپرآجاتی ہیں اورہمارے ارمان منوں مٹی تلے دب جاتے ہیں وہ جیت جاتی ہیں اور ہم زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں ظاہر ہے کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟قاضی صاحب جب دل کی وادی سوجائے توایک زندگی دم توڑدیتی ہیں ۔۔اس زندگی میں ذاتی طورپرندامت اورپچھتاوے تو نہیں ہیں مگرخیال آتا ہے محض ہماری انا خودداری اورشرافت اپنے پیاروں کو ان کی قربانیوں کے بدلے خوشیاں اورآسودگی دینے سے محروم رکھتی ہے اورسومجبوریاں ضرب ہزاروں دکھ برابرزندگی،میں آج بھی سوچتی ہوں کہ اس عورت کیا جاتا اگر وہ مجھ پر ظلم نہ کرتی آخر ایسی کیا مجبوری تھی اس کی جس نے مجھے میری صلاحیتوں کے باوجوداس کی ایک ناانصافی پر ابھارا ۔مجھے قتل کرتے وقت یہ نہ سوچا کہ اس کے ساتھ کتنے نفوس مرجائیں گے ،میں روتی رہی گڑگڑاتی رہی مگر وہ مجھے پھانسی کی سزا سنا کر قلم کی نوک توڑ چکی تھی۔وہ تاریخ تھی 15جولائی اور سن 1993جب میں نے بے جان قدموں سے گھر کا مختصر آنگن صدیوں میں پار کر کے اپنی ماں سے کہا تھا اماں مجھے خوبصورت پیدا کیوں نہیں کیا اسی کے تو نمبر ملے تھے،عطیہ، سیما،غزالہ ،شازیہ اورناہید جیت گئیں۔شگفتہ باجی نے بھی منیرسومرو کی زبانی سنا تھا کہ باصلاحیت ہے مگر ہم اسے مستقل نہیں کرسکتے ایک ہی نقص ہے اس میں،،،ہاں مگراس ادارے کے ٹھکیدار اس کی انگلی پکڑ کر یہ کہ دیں کہ یہ ہماری ضرورت ہے تو کام بن سکتا ہے مگر اماں جان اب کسی کو میری ضرورت ہی نہیں ہے آپ نے کہا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی نہ کوئی گھڑی قبولیت کی ضرور ہوتی ہے اور اس لمحے آنکھ نہ لگنے پائے اور میں مدتوں سوئی نہیں ہوں اب اجازت دیں کہ میں آنکھیں موند لوں،کیوںکہ اب میں کسی کو بھی دیکھنا نہیں چاہتی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں رخسانہ ناز صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے تفصیلی تبصرے سے اپنی زندگی اور اپنے “ احساسِ ناتمامی“ کا پس منظر واضح کردیا
    کاش کہ ڈاکٹر پنہاں صاحبہ بھی اس بلاگ میں شامل ہوکر اپنے اشعار اور تبصروں اور مشوروں سے رخسانہ ناز صاحبہ کے “ احساسِ ناتمامی“ کا ازالہ کردیتیں۔
    ۔۔۔۔۔۔
    بے عیب تو خدا ہی کی ذات ہے۔ ہم سب فانی افراد اپنے اپنے احساساتِ ناتمامی کا شکار ہیں۔ ہمارا کام ہے کہ ان احساساتِ ناتمامی پر قابو پائیں اور گلاس کو آدھا خالی دیکھنے کی بجائے گلاس کو آدھا بھرا ہوا سمجھتےرہیں۔
    کسی غریب کو خدا سے یہ شکایت تھی کہ اس کو اتنا غریب کیوں پیدا کیا کہ اس کے پیر میں پہننے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے مگر اس نے یہ شکایت واپس لے لی جب اس نے اپنے سامنے ایک فرد کو سسکتے ہوئے آتا دیکھا جس کے دونوں پاوں ایک حادثہ سے کٹ گئے تھے۔
    اطراف و اکناف پر اپنے سے کمتر اور محروم تر افراد پر نظر ڈالکر اپنے وجود پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے اسے وہ سب نعمتیں عطا کیں جن سے دوسرے محروم ہیں۔
    اس لیے :
    “ ۔مجھےعطیہ، سیما،غزالہ ،شازیہ اورناہیدسے بھی شدید نفرت ہے“ کہنے کی بجائے خدا کا شکر ادا کیجئے کہ آپ کے پاس وہ نعمتیں ہیں اور خوبیا ں ہیں جن سے وہ سب محروم ہیں ۔ اس لیے ان سے نفرت کرنے کی بجائے ان سے محبت کیجئے ۔۔ وہ آپ کی محبت کی “ محتاج “ ہیں۔ میں ان سے واقف نہیں ، اگر انہوں نے اپنی نسوانیت کا سودا کرکے کوئی ترقی حاصل کرلی ہے تو اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ ان سب کو نیک توفیق دے ۔ اس طرح آپ کا ضمیر تو صاف اور مطمئن رہے گا جو خدا کی عظیم ترین نعمت ہے ۔
    میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور ڈاکٹر سعیدہ نثار صاحبہ کی طرح ماہر نفسیات نہیں ہوں مگر ایک سیدھا سادہ انسان ہوں جو ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرتا ہے۔
    فقط:
    اللہ کی مرضی پر راضی
    منظور قاضی
    از جرمنی

  8. محترمہ رخسانہ ناز صاحبہ : مجھےآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے کہ آپ نے میری باتوں کا برا نہیں مانا۔
    پتہ نہیں آپ کہاں رہتی ہیں اور کیا کام کرتی ہیں مگر چند ایک تبصروں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کسی اچھے عہدے پر پاکستان کے کسی شہر میں ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہیں۔ بہر حال آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور عالمی اخبار میں آتی جاتی رہیں۔
    ڈاکٹر پنہاں نے ایک اچھا سا شعر کہاہے:
    زندگی میں یہی تو خامی ہے
    ایک احساسِ نا تمامی ہے
    اور یہ بھی کہ :
    ہر پھول کی قسمت میں لکھا ہے بکھرنا کیوں
    اب لوح و قلم جانیں کس نے یہ شرارت کی
    اور یہ بھی کہ:
    اپنی اپنی جنت کے کچھ خواب لیے
    اپنے اپنے دوزخ میں سب جیتے ہیں
    ۔۔۔۔۔
    خوش رہیے :

  9. لوگ ہمیں صحافی کہتے ہیں۔ اورہم خود کوکیا کہیں ؟سمجھ نہیں آتا کیوں کہ اساتذہ کرام کہتے ہیں کہ صحافی صحیفہ سے مشتق ہے اور اس دور میں صحیفوں کی اہمیت کتنے لوگ جانتے ہیں

  10. ہاں البتہ زندگی کے تجربات اور مشاہدات نے سکھایا ہے کہ اپنی بساط کے مطابق ایسے لوگوں کی دلجوئی کی جائے جوکسی کی نظر میں جچتے نہیں یا زندگی کی دوڑمیں پیچھے ہیں اوررہی کسی اچھے عہدے پر پاکستان کے کسی شہر میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی تو یہاں پلنے کے لیے اچھا عہدہ کچھ نہیں ہوتا اچھا پیسہ ضرورہوتا ہے اورسچی بات یہ کہ حسب سابق قابلیت اور لیاقت کے مطابق اچھی نوکری دینے والی آنکھ کی ہنوز ہمیں تلاش ہے بس اس کے لیے ایک خودکشی باقی ہے ۔ دعاؤں کی طالب

  11. افسوس کہ میں رخسانہ ناز صاحبہ کے صحیفے اب تک نہ پڑھ سکا ( اس پردیس میں پتہ نہیں کس صحیفہ میں وہ لکھتی ہیں۔ میں صرف جنگ پڑھتا ہوں جس میں کبھی کبھی میری پسندیدہ کالم نگار نسیمہ بنت سراج اپنے کالم لکھتی تھیں ۔ ( میں نے اس صحافی کی تصویر نہیں دیکھی پتہ نہیں وہ خوبصورت تھیں یا بد صورت ،مگر انکی تحریر بے حد خوبصورت ہوا کرتی تھی۔)
    آج کل کشور ناہید صاحبہ کے کالم بھی پڑھتا ہوں ( کیا رخسانہ ناز صاحبہ کشور ناہید صاحبہ کی شکل و صورت کی ہیں ؟ )
    یہ دونوں صحافی خواتین اپنی خداداد صلاحیت کی وجہ سے دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں ۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ “ ایک خود کشی باقی ہے “ ۔
    ٹی وی کی صحافی خواتین میں سے عائلہ ملک ، عاصمہ چوھدری ، عاصمہ شیرازی ، نسیم زہرہ ،مہر بخاری کیا صرف اپنی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ٹیلی وژن کی دنیا پر چھائی ہوی ہیں ؟
    ( میں بیگم نواز ش علی کی بات نہیں کررہا ہوں اس لیے کہ وہ ان سب سے زیادہ خوبصورت نہیں مگر انہی کی طرح اپنی قابلیت کی بنا پر صحافت کی دنیا کی جانی پہچانی اور مانی ہوئی ہستی ہے۔ )
    اپنی خداداد صلاحیتوں کو کام لاکر آگے بڑھنا ضروری ہے ۔
    کردار کی عظمت باقی تمام خامیوں پر حاوی ہوجاتی ہے۔
    دعاوں کے ساتھ
    منظور قاضی از جرمنی

  12. کیا کا لفظ چھپنے سے رہ گیا ۔
    کیا ٹی وی کی صحافی خواتین ۔۔۔۔۔۔۔؟ “ پڑھیے ۔ شکریہ

  13. محترمہ بہن رخسانہ ناز صاحبہ ! سلام”علیکم

    ذرا دیری سے آپ کا یہ بلاگ آج پڑھا، ہر شخص اپنے نقطہء نظر سے درست ہی کہتا، لکھتا، سمجھتا ہے. باتیں آپ کی بھی درست ہیں اور جناب قاضی صاحب محترم کا تبصرہ اور رائے بھی اپنی جگہ بالکہ صحیح ہے، فرق ہے محسوسات کا . . .

    مثلا ً مجھے ٹھوکر لگی اور میں گر پڑا، آپ نے دیکھا تو مگر میری چوٹ کو محسوس کرنا آپ کے بس کی بات نہیں، یہ حقیقت الفاظ میں بھی محیط نہیں کی جا سکتی، کیا لکھیں گے ؟ یہی نا کہ ” عبدالمناف کو بہت سخت چوٹ لگی” کیا وہ ٹیسیں وہ درد اور وہ تکلیف سوائے میرے دنیا بھی میں کوئی اور محسوس کر سکتا ہے ؟ شاید اس سے ملتی جلتی یا اس سے شدید تر چوٹیں بھی کسی کو یاد آجائیں لیکن میری چوٹ ایک الگ چیز ہے اور یہ صرف میرا مقدر تھا اور اس کو (صبر یا بے صبری سے) برداشت کرنا میرا کام ہے، وغیرہ-

    میں اس زاویہ سے ہٹ کر ایک نکتہ پر کچھ عرض کرنا چاہوں گا اور وہ ہے. . . محسوسات کا فرق . . .

    دو ایک جیسے اشخاص ایک ہی واقعہ کا الگ الگ اثر لیتے ہیں مثلا ً دو بھائیوں کا گھر میں پیش آنے والے کسی ایک (خوشی یا غمی کے) واقعہ پر تاثر جدا ہو گا، ایک زیادہ خوش ہو گا تو دوسرا کم، ایک بہت غمگین ہو گا تو دوسرا اسے تسلیاں دے رہا ہو گا وغیرہ –

    بات زندگی کو الگ انداز سے دیکھنے کی ہے، جس کے نزدیک یہ زندگی ایک امتحان ہے وہ دوسروں کی خوبیوں، خامیوں کی بجائے خود کو درپیش امتحان سے نپٹنے میں کوشاں رہے گا اور ہر حال میں اسے پاس کرنے کی فکر ہی، اس کی توجہات کو جذب کیے رہے گئی ، وغیرہ – یاد رہے کہ یہ فانی زندگی صرف اور صرف امتحان ہی ہے، تندرستی ہو یا بیماری، دولت ہو یا غربت، خوبصورتی ہو یا نہ ہو، طاقت ہو یا کمزوری بچپنا ہو یا بڑھاپا یہ سب صرف امتحان ہی ہے-

    ایک بات اور وہ یہ کہ جو عناصر عورتوں کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں وہ مردوں کو بھی فائدہ دیتے ہیں اور اس کے برعکس معاملہ بھی عورتوں اور مردوں کے لیے یکساں رہتا ہے یعنی . . .

    خونصورت نہ صرف عورتوں کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی “سب سے پہلی سفارش” ہے –
    سادگی اور سادہ طبیعت کا اثر بھی دونوں اصناف پر ایک جیسا ہوگا –
    اسی طرح سچ بولنے کے فوائد یا کسی صورت میں کچھ نقصان وغیرہ یا چاپلوسی کے نقصانات یا وقتی فائدے عورتوں اور مردوں پر کسی طور سے بھی کم یا زیادہ اثرانداز نہیں ہو سکتے-

  14. درست فرمایا بھائی میں آپ سے متفق ہوں کہ درد اوردردکا احساس دو الگ چیزیں ہیں

  15. دست بستہ اور پیشگی معذرت کے ساتھ عرض کہ بہت سی چیزیں اتفاق کا تتیجہ بھی ہوتیں ہیں۔

  16. http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/05-11-2009/col15.htm
    آج پانچ نومبر کے جنگ ( اردو) میں منوبھائی نے “ غیر شادی شدہ خواتین ، بیوگان سے بھی زیادہ مظلوم ہوتی ہیں “ کے عنوان سے جو کالم لکھا ہے اس کو مندرجہ بالا لنک پر کلک کرکے پڑھسکتے ہیں۔
    منو بھائی نے جس مسئلہ کا ذکر کیا ہے وہ پاکستان کی شرم و حیا کی پابند ، گھٹ گھٹ کر اپنی زندگی گذارنے والی غیر شادی شدہ خواتین کا المیہ ہے۔
    میں چاہتا تھا کہ اس مضمون پر ایک الگ بلاگ لکھوں مگر چونکہ رخسانہ ناز صاحبہ نے عورتوں کے احساس نا تمامی پر یہ بلا گ لکھا ہے ، اس لیے اس میں شامل کررہا ہوں ۔
    اس موضوع پر شائد منوبھائی پہلے کالم نگار ہیں جنھوں نے اس قدر متاثر کن کالم لکھا۔
    خود خواتین بھی اس مسئلہ پر کھل کر نہیں لکھتیں۔
    ماں باپ اور بڑے بھائیوں کا دکھ وہی جانتے ہیں جن کے گھر بن بیاہی خواتین بہت ساری وجوہات کی وجہ سے عمر بھر کنواری بیٹھی رہتی ہیں۔ نہ انکے پاس جہیز ہے نہ کسی امیدوار مرد کو دولت سے نوازنے یا بڑے عہدے دینے کا وعدہ ہے یا اس کو امریکہ یا انگلینڈ بھجوانے کے لیے کوئی سرمایہ ہے۔ یا نہ وہ تمام رشوتیں ہیں جنھیں امیدوار کے گھر والے چاہتے ہیں۔
    پتہ نہیں یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔
    بہرحال :
    اس کالم کو پڑھیے اور اپنے مشوروں سے سب کی معلومات میں اضافہ کیجئے

  17. کل مجھے کچھ جھگی نشینوں کوریکارڈ کرنے کا موقع ملا وہاں ایک دن کی نوزائیدہ بچی کو میں نے دیکھا جس کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی لکیر نہ تھی البتہ اس کی نو جوان اورہرقسم کی سہولیات سے محروم ماں کے چہرے پر بہت کچھ لکھا تھا بچی کی نانی اپنی نواسی کی طرح شانت تھیں کاش بچی کو پتہ چلتا کہ اس کی ماں وراثت میں اس کو بہت کچھ دے کر اپنی ماں کی طرح شانت ہونا چاہتی ہے تو وہ بڑے ہونے کی خواہش ہرگز نہ کرے۔ مگرجو ہونا ہے ہوکر رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *