فرینڈلی اپوزیشن کا داغ دھونے کو مسلم لیگ نون نے پی پی پی کو پنجاب حکومت سے فارغ کرتے ہوئے ایک حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی ٹھانی ۔ جمہوریت کے فروغ کے لئے لوٹا کریسی کو دوبارہ زندہ کیا اور اب جمہوریت کی ہی بقا کی خاطر میاں نواز شریف نے پاکستان کو دہشت گردی، بدتر اقتصادی صورتحال، غربت، مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ فوج اور عدلیہ کی مشاورت سے قومی ایجنڈا تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ گویا ” اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی !“
