لندن میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو تازہ کتابوں کی تقریب رونمائی

akmal nighat
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم معروف افسانہ نگار،نظم کی شاعرہ،کالم نگار اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء 17 دسمبر بروز ہفتہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں لندن کی اردو ادب کی دنیا کے منتخب خواتین و حضرات نے شرکت کی اور اہل قلم نے انکی شخصیت اور فن پر گفتگو کی

انکی نظموں کی پہلی کتاب”سفید جھیل” اور کالموں کا پہلا مجموعہ ” یہی دنیا ہے اور یہیں کی باتیں ہیں ”شائع ہو کر منظر عام پر آیا ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں.

41 thoughts on “لندن میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو تازہ کتابوں کی تقریب رونمائی”

  1. اسلام و علیکم

    آپی بہت خوشی ہوئی یہ جان کر ۔ خدا پاک آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے اور آپ کے قلم کو پہلے سے زیادہ روانی اور خوبصورتی عطا کرے الہی آمین ۔

    خوش رہیں آباد رہیں ۔

    دُعا گو

    سیدہ ثمرین بخاری

  2. ماشااللہ تقریب نہایت کامیاب رہی اور مقالہ نگاروں نے روایتی جملوں سے ہٹ کر گفتگو کی. سب سے اچھی بات جو مجھے لگی وہ یہ تھی کہ اس تقریب میں ڈاکٹر صاحبہ کی پوری فیملی انکے ساتھ موجود اور ہمہ تن مصروف تھی. دوسری اچھی بات اور منفرد بات یہ تھی جو پہلے کبھی کسی ایسی تقریب میں نہیں دیکھی کہ ہر پڑھنے والے کو اپنا مضمون پڑھنے سے پہلے ڈاکٹر نگہت نسیم خود کتابوں کا سیٹ پیش کرتی تھی. سامعین اور شرکا کی تعداد نہ سینکڑوں میں چاہی تھی اور نہ تھی لیکن پچاس سے زائد شرکاء جن میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی سب اپنی اپنی حد تک فکری اور ادبی شعور سے مالا مال تھے. ڈاکٹر صاحبہ کو اس کامیاب تقریب پر مبارکباد
    انشااللہ اگلی تقریب کو امریکہ میں ہو رہی ہے وہ بھی کامیاب ہو گی.

  3. دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء کی کامیاب اور منفرد تقریب پر ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کو بہت بہت مبارک

  4. باجی کو اس کامیاب تقریب پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں

  5. الحمد اللہ بہت بہت مبارک ھو نگہت بہن آپکو کتابوں کی تقریب اجراء کامیاب اور خوبصورت طریقے سے انجام پائی احوال پڑھا اور تصویریں
    دیکھ دیکھ کر اپنے آپ کو تقریب میں شامل محسوس کیا نگہت یہ کتابوں کی تقریب رونمائی تو تھی ھی لیکن ماشااللہ آپ کے چاھنے والے کا ایک
    گلدستہ آپ کے گرد دیکھا خدا آپکو یونہی ان محبتوں کے حصار میں ھمیشہ رکھے آمین ثمہ آمین

  6. آج کی اس شاعرہ اور کالم نگار کی روح جب نغمہ سرا ہوتی ہے وہ اپنے اس دجدان کا اظہار اشعار اور تحریر کی صورت میں کرتی ہیں تو موثر اور دل نشین شاعری وجود میں آتی ہے اور یہی منزل وجدان سے بھی بلند ہے جو آج کی شاعرہ کو ہم عصرشعرا میں ایک مفرد مقام دیتی ہے۔

  7. بہت بہت مبارک ہو باجی
    اللہ آپ کو ہمیشہ ایسی ہی خوشیاں دے
    اور ہمیں آپ ایسی ہی بہترین تحریر عنایت کرتیں رہیں

    آمین

  8. اسلام علیکم
    بہت بہت مبارک ہو بہن نگہت نسیم جیتی رہو خوش رہو ۔
    اللہ تمہیں یونہی کامیابیوں سے نوازتا رہے ۔اور ہم تمہاری تحریریں پڑھتے رہیں ۔
    بہت مبارک
    عالم آرا
    وینکور

  9. ھم سب کی بہت عژيژ خوش طبع و خوش فکر و بلند نظر ادب و تہذیب کا مرقع عجز و انکساری اور خلوص کا پیکر ھماری بہت شفیق اور نہایت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ، بہت بہت بہت بہت بہت مبارک باد قبول کرو، ھم گذشتہ تین روز سے جاگ رھے ھیں اس خوبصورت و منفرد ادبی تقریب کا احوال سماعت و قرات کرنے کے لیے
    اس تقریب کی خوبصورت بات یہ تھی کہ کتابوں کی رسم اجراء پر منتخب دوستوں اور ڈاکٹر صا حبہ کے محبت بھرے خاندان کی شفقت اور کی پزیرائ نے اس تقریب میں سولہ چاند لگاۓ ، دوستوں ھم تو صرف ایک بات پر یقین رکھتے ھیں کہ صاحبان علم وفضل کی تعداد کتنی ھی قلیل کیوں نہ ھو وہ ھمشیہ اکثریت پر غالب آجاتے ھیں
    انشا اللہ امریکہ والی تقریب بھی اتنی ھی شاندار اور منفرد ھوگی ، انسان کی سب سے بڑی دولت اس کے اھل خانہ اور چند مخلص دوست ھی ھوتے ھیں ، ڈاکٹر صاحبہ آپ تو اس لحاظ سے ماشا اللہ بہت خوش قسمت ھیں کہ یہ تقریب آپکے والدین اور بہن بھائ اور عزیز بھابیھوں نے آپ کے اعزاز میں منعقد کی تھی ، میں تو ایسے بہت سارے قلم کاروں کو جانتی ھوں جن کے گھر والوں نے کبھی انکا لکھا ایک جملہ بھی نیہن پڑھا ھوتا ،

    ایک بار پھر مبارک باد، اب نیند سے برا حال ھے، ابھی کھانسی کا شربت اور دوا بھی لینی ھے

    المتاس دعا اور شب بخیر

  10. شاہین جی اس تقریب کے دوران بھی ہم آپکو نہیں بھولے.اسٹیج پر بیٹھے ہوئے بھی اپکو یاد کیا. اللہ پاک آپکو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے.آمین

  11. آپکو اس کامیاب تقریب پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انشاءاللہ آپ کو پڑھنے کے بعد آپکی اِس کاوش کی داد ذرور ڈیں کے۔ اللہ پاک آپکو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے.آمین

  12. ڈاکٹر صاحبہ!سب سے پہلے تو ڈھیروں مبارکباد دونوں کتابوں کی تقریب رونما ئی پر’ یقینا یہ لمحات ہمارے لئے بھی باعث مسرت ہیں کہ آپ پھرسے اپنی دوتخلیقات سامنے لائی ہیں۔ کسی دانشورنے کہا تھا کہ ہرتخلیق کار کو اپنی زندگی میں ایک کتاب ضرور لانی چاہئے ”شاید وہ اس لئے بھی کہہ گئے کہ کوئی بھی تخلیق ‘تخلیق کار کی نئی زندگی ہوا کرتی ہے۔ الحمدللہ آپ اس اعتبار سے اچھی خاصی ”امیر” واقع ہوئی ہیں اللہ کریم آپ کومزید بلندیاں عطاکرے کہ بے شمار ”سربلندیاں” آپ کی منتظرہیں
    ایک گلہ بھی ہے کہ ہم جیسے دو ربیٹھے لوگوں کو نہ تو آپ کی ”تخلیقات” کی خبر ہے اورنہ ہی ہمیں اس تقریب دل پذیر کی روئیداد کاعلم۔ اس شکوے پرضرور توجہ فرمائیے گا۔ بصورت دیگر……………

  13. بھائی ثقلین رضا. باقی باتوں کا جواب ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ خود ہی دیں گی جو لندن کے بعد اب امریکہ میں ہیں انہیں کتابوں کی تقریب اجراء کے سلسلے میں. مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ عالمی اخبار میں انکی ان دونوں کتابوں کی اشاعت،لندن کی تقریب کے انعقاد اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد کی خبریں مسلسل لگ رہی ہیں. مجھے ذرا سی حیرت ہے کہ اگر آپ عالمی اخبار کے باقاعسہ قاری ہیں تو پھر یہ سب کچھ اپکی نظر سے کیوں نہیں گزار.اب انشااللہ اسی طرح امریکہ میں تقریب کی خبر اور اسکی روداد بھی انشااللہ شائع ہو گی

  14. عالمی آخبار نے نہ صرف ڈاکٹر صاحبہ کی کتب کی اجراء کی تفصیل بتائ بلکہ ولایت ٹی وی پر ڈاکٹر صاحبہ کا انٹرویو بھی قاری اور ناظر کے لیے ایک خوبصورت انعام کی صورت میں نشر کیا ۔تقریب میں پڑھے جانے والے مضامین بھی عالمی اخبار میں موجود ھیں ۔

    ھم بھی انھی و سا ئل کے ذریعے تقریب میں شامل تھے،
    ایک بار پھر بہت مبارک باد ،

  15. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب، سلامت باشد ، دعاوں کے لیے ممنون ھوں ، آج آفس بھی آئ ھوں آپ سبکی دعاوں کی بدولت بہت بہتر ھوں ،

  16. صبر واستقامت اور محنت دنیاوی کامیابیوں کی کلید ھے ، ماشا اللہ ڈاکٹر صاحبہ فکری اور نظریاتی آثاثوں کی حفاظت کرنا جانتی ھیں ، اور یہی وصف ھم کو انکی تحریر میں بھی نظر آتا ھے۔ میرےلیے سفید جھیل اور کالموں کی کتاب اب جنوری میں آپکے ساتھہ ھی کویت آینگیں ۔ ھم کویت میں بھی انکی کتابوں کی رسم اجراء کرنیگے ، انشا اللہ

  17. میرے خدا یہاں تو سب آئے ہوئے ہیں .. اللہ اللہ .. اللہ مجھے اور میری خوشیوں کو نطر بد سے بچائے .آًًٰٰمین .. بس اتنی خوبصورت تقریب ہوئی تھی کہ اب تک ایک ایک لمحہ آنکھوں میں گھوم رہا ہے .. اللہ میری خوشیوں میں خوش ہونے والوں کو سلامت رکھے ..آمین

    اس وقت میں امریکہ کے شہر فریسنو میں ہوں اور یہاں پر زور و شور سے تقریب اجراء کی تیاریاں ہو رہی ہیں .. اور میرا آپ سب سے اور اپنے مریضوں سے وعدہ تھا کہ خوشیوں کا ایک ایک لمحہ نہ صرف محسوس کرونگی بلکہ آپ سب کے لئے جمع کر کے لاؤں گی .. انشاللہ

    میں آپ سب کی کتنی شکر گزار ہوں آپ سوچ نہیں سکتے … مجھے آپ کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے ..

  18. اسلام علیکم
    ڈاکٹر صاحبہ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ۔
    اللہ آپ کو یوں ہی نوازتا رہے اور ہم سب ایک دوسرے کی خوشیوں کو اسی طرح مناتے رہیں ۔
    عالم آرا

  19. ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ.آپکو اور آفتاب بھائی کو لندن کی کامیاب تقریب پر مبارکباد. ہمیں یقین ہے کہ انشااللہ امریکہ کی تقریب بھی بہت کامیاب ہو گی. آپ ایک حوالے سے اور بھی بہت خوش قسمت ہیں کہ آپکے ساتھ آپکی خوشیوں میں احباب ، دوستوں اور ادبی ساتھیوں کے علاوہ خاندان کے سارے لوگ شامل ہیں جن میں آپکی والدہ،آپکی ساس، شوہر، بہنیں،بھائی،دیور اور حتیٰ کہ انکی بیگمات بھی شامل ہیں. اللہ پاک آپکو محبتوں کے اس حصار میں رکھے.آمین

  20. بہن نگہت میں ان دنوں بہت مصروف تھا کیونکہ میں چوبیس دسمبر سے چوبیس جنوری تک کے لیئے نیویارک جا رہاہوں۔اور اپنی کتاب جو حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین علیہ السلام پر آرہی ہے اس کی آخری ریڈنگ بھی کر نا تھی لہذا میں بلاگ کی طرف آیا ہی نہیں اور اجرا کی خبر کو فرنت پر ڈھونڈتا رہا تاکہ یہ قطعہ تمہا ری نظر کروں ؟ آج دیکھا تو معلوم ہوا کہ خبر یہاں لگی ہو ئی ہے تمہیں اور تمہا رے پورے خاندان کوخصوصی طور پر آفتاب بھا ئی کو بہت بہت مبارک ہو۔ قطعہ پیش کر رہا ہوںشاید پسند آئے۔ تمہارا بھا ئی شمس
    دعا
    بنی قرطاس کی زینت جو کی تھی خامہ فر سائی
    کتابیں چھپ کے آئیں رونما ئی کی گھڑی آئی
    ہو کرم ِخاص تم پر اس خدا کا،پاک بندوںکا
    دعا گو شمس ہے پا ئیں جہاں میں یہ پزیرا ئی

  21. نگہت جی
    کل تُم سے جب امریکہ میں بات ہوئی تو جو خوف تھا کہ میں آپکے معیار پرپورا اُتر سکی یا نہیں .یہ خدشہ غلط ثابت ہوا.تو خوش ہوئی.تقریب تو ماشااللہ بہت کامیاب رہی .کہتے ہیں جلسوں کے ہجوم اس بات کی گواہی نہیں ہوتے کہ کامیابی یقینی ہے.کبھی کبھی مختصر سی محفلیں بھی کامیاب بنا ڈالتی ہیں .میری دعائیں ہمیشہ تمھارے ساتھ رہیں گی .نگہت آپ سے تُم پر آنے کا حق بھی مجھے تُم نے دیا ہے .انشااللہ تعالیٰ امریکہ کی تقریب بھی ایسے ہی کامیاب ہو گی .جب بھی آنکھیں بند کر کے مجھے سوچو گئی میری ساری دعائیں اور تقریب کی ہر ذمہ داری میں تمھارے ساتھ ہوں گی .اپنا خیال رکھنا .محبت کے ساتھ
    تمھاری دوست ..فرخندہ رضوی

  22. سلام علیکم
    نگہت صاحبہ ! بہت بہت مبارک باد ۔ لیکن آپ کو مبارک باد دیتے ہوئے اکبر الہ آبادی کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے :
    میرا جلوہ دور کا حصہ
    کتابوں کا نام دیکھ اور ویڈیو کلپنگ دیکھ کر کتاب پڑھنے کی للک ہو رہی ہے لیکن سات سمند پار بسنے والے احباب کی تحریروں کا مجموعہ کیسے حاصل کیا جائے اس کی ترکیب ابھی تک سوچ رہا ہوں۔
    خیر یہ تو خود غرضی تھی جو بے کم و کاست میں نے لکھ دی ۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ آپ نے قارئین پر بڑا احسا ن کیا ہے کہ اپنی تحریروں کا قارئین کے حوالے کردی ، آپ کی تحریریں میں ہمیشہ پڑھتا یوں ، نظمیں بھی خوب پڑھی ہیں ، میں آپ کی برجستگی کا قائل ہوں ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
    بہن ڈاکٹر نگہت صاحبہ آپ کو بھی مبارک اور ہم سب کو بھی مبارک کی نکہ عالمی اخبار کے فیملی سے ہم سب منسلک ہیں ۔

  23. میں ثومیہ خالد ٹورنٹو سے اسپیشل اپنی بھابھی ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتابوں کیی تقریب اجراء میں شامل ہونے کل امریکہ کے شہر فریسنو پہنچے ہیں اوریوں لگ رہا ہے جیسے کوئی عید کا سا سماں ہو .. انشاللہ میں اپ سب کو یہاں سے رپورٹ دیتی رہونگی . فلحال تازہ خبر یہ ہے کہ ہمارے بھائی طارق اپنی فیملی کے ساتھ آج تقریب کے لئے پہنچ رہے ہیں …اور ابھی ہم سب کو کھانا بھی پکانا ہے . بھابھی سے ملنے کچھ رائٹرز اورشاعر شام کو مدعو ہیں ان کی بھی تیاریاں ساتھ ساتھ ہو رہی ہیں … ایک ایک لمحہ ہماری شان بڑھا رہا ہے … میں انشاللہ اپنا اکاؤنٹ بنا کر آپ سب کے ساتھ شامل رہونگی

  24. جی ماشااللہ۔ آپکو عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کی طرف سے اس فورم پر خوش آمدید۔یہ نہ ہو کہ بھابھی کے جانے کے بعد آپ بھی یہاں سے غائب ہو جائیں۔

  25. اسلام علیکم
    دیکھۓ ڈاکٹر صاحبہ آپ کی کتاب کے اجرا پر بلاگ پر بھی کیسی رونق لگی ہے ۔ اور پورا عالمی اخبار کا خاندان بھی آپ کے ساتھ ساتھ ہر تقریب میں شامل ہے ،
    ماشا اللہ اتنے سارے مہمان موجود ہیں ۔چلۓ ہم بھی کھانا پکانے میں ثومیہ بی بی کا ہاتھ بٹا دبتے ہیں ۔ ثومیہ بلاگ پر خوش آمدید
    اللہ ہم سب کو اسی طرح ایک دوسرے کی خوشیوں میں خوش ہونے کا موقعہ دیتا رہے آمین
    عالم آرا

  26. آپا عالم آراء اپ سے تعارف ابھی ابھی نگہت بھابھی نے کروایا ہے . آپ تو ہماری پڑوسن ہوئی یعنی بھابھی سے زیادہ تو ہماری ہوئیں . مجھے بھابھی اردو بھی سیکھا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ پکا بھی کر رہی ہیں کہ مجھے اب غائب نہیں ہونا . ہم سب ایک ایک پل انجوائے کر رہے ہیں .آٹھ برسوں کے بعد ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں تو آپ سوچ سکتی ہیں کہ ہم سب کا حال کیا ہو گا … ہم سب 24 دسمبر کی تقریب کی تیاریاں کر رہے ہیں ..انشاللہ میں اپ کو اس دن کی کی رپورٹ دونگی

  27. اسلام علیکم
    جیتی رہۓ ثومیہ خالد آپ خوش قسمت ہیں کہ استاد ایسا ملا ہے کہ آپ جلدی ہم سب کو پیچھے چھوڑ دینگی ۔ مجھے بھی آپ کا پڑوسی بننا بہت اچھا لگا ۔
    میں بالکل محسوس کر سکتی ہوں ،کیونکہ جب ہم بہن بھائی سالوں بعد ملتے ہیں تو سونے کو بھی دل نہیں چاہتا۔ دل چاہتا ہے کہ دن اتنے لمبے ہو جا ئیں کہ بس ،
    اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے ،اور آپ سب اس تقریب کو خوب خوب منائیں ۔

    آپ کی خوشیوں میں دعا وں کے ساتھ شریک
    عالم آرا

  28. جس دم نگار خانہ قدرت کا در کھلا

    سفید جھیل اور یہی دنیا ہے نہیں کی باتیں اپنی بلاغت کے اعتبار سے دو منفرد کتب ہیں اس میں اللہ کی توصیف کے سلسلہ کے بعد آنحضرت سلی اللہ علیہا آلہ وسلم کی نعت کے علاوہ امام حسین علیہ السلام کی منقبت سلام بھی شامل ہیں اولیا کے فرمان کے مترجم بھی موجود ہیں جو اپنی جگہ ایک قمیتی باب ہیں بہر حال ادب و عقیدت کی دنیا مین زیر نظر دیوان ایک خوش گوار اضافہ ہے جس کی پذیرائی ضرور ہونا چائیے۔ کتب مختصر تونہیں مطالعہ کے لئے ایک مشعل راہ ہیں افسانوں میں جو چاشنی پائی جاتی ہے اور بھی انسانی ذہین میں اپنی جگہ خود بناتے ہیں اس سے جو درس اخلاق ملتا ہے ایک عدیم النظیر درسگاہ بھی ہیں۔ ان افسانوں میں بہتریں موضاعات کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    کسے کبر تھی کہ لیکر چراغ مصطفوی
    جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی پو لبہی

  29. ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کو انکی تصنیفات کی اشاعت پر دلی مبارکباد عرض ہے
    : اللہ انہیں اردو ادب اور شاعری کی دنیا میں حیات دوام اور قبولیت عوام عطا کرے : آمین
    ایں سعادت بزور بازو نیست
    تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
    وہ ہم سے دور ہین مگر ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں انکے ساتھ ہیں ۔
    فقط:
    خیر اندیش : میونخ جرمنی سے

  30. منظور بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ .. آپ کی دعاؤں کی مجھے بہت ضرورت رہے گی ..

  31. ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہئے

    بڑی مشکل ہوتا ہئے چمن میں دیدہ ور پیدا

    جہاں تک نگہت بیٹی کی علمی قابلیت ہئے میں ان کی دنیاوی ڈگریوں سے ہٹ کر یہ بات وثوق سے کہ رہی ہوں کہ یہ بیٹی راہ سلوک

    کی خاموش مسافر ہئے ،پروردگارعالم نے اس بیٹی کوجس روحانی ہنر سے مالامال کیا ہئے ماشاللہ وہ اسی کے نصیب کا حصّہ ہئے ورنہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں

    بلا شبہ لکھنا زندگی کا ایک بہترین انتخاب ہئےاور جب وہ کتابی شکل میں ایک ضابطے میں آ جائے تو پھر کیاہی کہنے ہیں حقیقت یہ

    ہئے کہ نگہت بیٹی کی زندگی کا یہ، وہ یادگار وقت ہئے جب ان کی کتابوں کی برطانیہ اور امریکہ دونوں جگہ اردو داں طبقے میں خصوصی پذیرائ ہو رہی ہئے ،

    میری دعاء ہئے کہ یہ کتابیں عالمی اخبار کی اس بیٹی کے لئے ایک نہائت مبارک سنگ میل ثابت ہوں اور سڈنی کے واپسی کے سفر میں بے شمار یادگار خوشیاں ان کتابوں سے منسلک نگہت بیٹی کے چہرے پر مسکرا رہی ہوں آمین ،

    اور نگہت بیٹی تم حد درجے محنت طلب پیشے سے وابستگی کے باوجود قلم کا حق ہر ہر طور پر ادا کرتی چلی آرہی ہو جس کی تازہ

    مثال تمھاری یہ دونئ خوبصورت کتابیں ہیں ،اور ان کتابو ن میں بھی تم نے اپنے روحانی مزاج کے مطابق اہل علم کی روحانی سیرابی کا بھی خیال رکھا

    پروردگار عالم مدینتہ العلم اور با ب علم کے علم کے صدقے تم کو مذید علم دنیا و دین سے سرفراز کرے آمین

    دعاگو زائرہ بجّو

    ایڈمنٹن کینیڈا

  32. جس دم نگار خانہ قدرت کا در کھلا

    سفید جھیل اور یہی دنیا ہے یہیں کی باتیں اپنی بلاغت کے اعتبار سے دو منفرد کتب ہیں اس میں اللہ کی توصیف کے سلسلہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی نعت کے علاوہ ان کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی منقبت بطور سلام بھی شامل ہیں اولیا کے فرمان کے مترجم بھی موجود ہیں جو اپنی جگہ ایک قمیتی باب ہیں بہر حال ادب و عقیدت کی دنیا میں زیر نظر دیوان ایک خوش گوار اضافہ ہے جس کی پذیرائی ضرور ہونا چائیے۔ کتب مختصر تونہیں مطالعہ کے لئے ایک مشعل راہ ہیں افسانوں میں جو چاشنی پائی جاتی ہے اور بھی انسانی ذہین میں اپنی جگہ خود بناتے ہیں اس سے جو درس اخلاق ملتا ہے ایک عدیم النظیر درسگاہ بھی ہیں۔ ان افسانوں میں بہتریں موضاعات کی نشان دہی کی گئی ہے۔
    ڈاکٹر نگہت نسیم کی سچی سادہ ہنستی اور مسکرتی ہمگیر علمی شخصیت پر گفتگو کرنے لے لئے جس قدر عرفان کی ضرورت ہے تقینا میرے لئے ان سے دو یا چار بار کی ملاقتوں میں تو ممکن نہیں جہان تک میں جانتا ہوں اور کوئی مبلغہ نہیں کر رہا تو علم و عرفان کی کائنات میں شاید ہی کوئی ایس موضوع ہو جس پر ڈاکٹر نگہت نسیم کی دسترس نہ ہو۔ ان کی تحریر آنئیہ قضا و قدر علم و عصمت، حسن اختیار حقیقت فلسفہ جسے بیان کے دقیق و عمیق ہونے کا پتہ دیتی ہے۔ زبان و بیان پر تسلط کھچھ ایسا ہے کہ افسانوں اور نظم کے عنوان ہونے کے حوالے سے جو ابلاغ و ترسل کے سفر کا علمی سطحوں سے کبھی رستہ رکتا نظر نہیں آتا اور روان پانی کی طرح پڑھنے کا تجسس جاری رہتا ہے۔ آپ کے اظہار اور سلیقہ تحریر نے نہ جانے کتنوں کو آپ کا دیوانہ بنا رکھا ہے اج ان دیوانوں کی تمنائوں اور دعائوں کا ماحصل بس یہی ہے کہ ان پر پیابر اکرم کی اولاد کا سایہ رہے اور آواز اذان حق وسعت آفاق میں گونجتی رہے۔
    آمین!

    کسے خبر تھی کہ لیکر چراغ مصطفوی
    جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی پو لبہی

  33. یہ وڈیو ہماری دوست ہماری بہن فرخندہ رضوی نے بنائی ہے … بہت بہت شکریہ ..سلامت رہو

  34. یہ وڈیو بھی فرخندہ رضوی نے بنائی ہے … یہ تقریب لندن میں 17 دسمبر کو سلمہ گرل رسٹورنٹ میں ہوئی تھی .. سلامت رہو ..جگ جگ جیو فرخندہ ..تمہاری محبتیں مجھے مغرور کر رہی ہیں ..سلامت رہو

  35. بھائی سید اکمل حسین کا کمال … لندن کی پوری تقریب دیکھئے

  36. وڈیو ..سید اکمل حسین
    آواز .. محترم جناب صفدر ہمدانی
    کلام .. ڈاکٹر نگہت نسیم

  37. میری امی جی کی آواز اور تصویر .. میرے لئے نایاب ترین وڈیو جس کے لئے میں اکمل بھائی کی احسانمند ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *