صحافی

ہم نے اپنے سینیئرز سے سنا ہے کہ لفظ صحافی ، صحافت سے ہے اور صحافت لفظ صحیفے سے۔  آپ سب جانتے ہیں کہ صحیفے سے مراد کتنی مقدس چیز ہے۔ جب لفظ مقدس لگا ہو تو اس کی تقد یس ہم سب پر واجب ہوتی ہے۔ آج سے کوئی ڈیڑھ سال پہلے مجھے کچھ نجی چینلز کے صحافیوں نے ضلع اوکاڑہ چلنے کو کہا جہاں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک خاتون ہوں اس لیے بہتر طریقے سے  لڑکی سے بات کرسکوں گی۔ جب میں نے یہ المناک واقعہ سنا تو میں نے سوچا کہ مجھے اپنا خاتون صحافی ہونے کا فرض نبھانا چاہیے اور میں اس صحافی گروپ کے ساتھ اوکاڑہ چلی گئی ۔ جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا کہ معاملہ  سار ہی الٹ تھا، ایک سیاسی جماعت کے کچھ لوگوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور مخالف سیاسی جماعت کے لوگ اس لڑکی کی آڑ میں نہ صرف سیاسی انتقام لینا چاہتے تھے بلکہ مختاراں مائی کیس بناکر نیشنل اور انٹرنیشنل فنڈنگ بھی حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اس کار بد میں نجی چینلز کے وہ صحافی بھی برابر کے شریک تھے۔ جب میں نے سارا واقعہ محسوس کیا تو مجھے نہایت شرمندگی ہوئی اور میں نے سخت مخالفت کرکے انہیں وہاں سے فوری واپس چلنے کا کہا۔ واپسی کے سفر میں اوکاڑہ سے لے کر لاہور تک میں نے ان کی کافی طبیعت صاف کی اور کہا کہ جس بچی کے کیس میں تم لوگ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو، اگر تم غور سے سوچو اور محسوس کرو کہ مختاراں مائی اس دھرتی کی بیٹی ہے اور یہ بچی بھی اسی دھرتی کی بیٹی ہے، اگر تم ان کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو خدارا ان کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ بھی مت اٹھاؤ، صحافت ایک مقدس پیشے کا نام ہے۔۔۔  اس کا احترام کرو یا اس سے کنارہ کشی اختیار کرلو۔ مجھے نہیں پتہ انہوں نے اس واقعہ میں کتنے پیسے لیے لیکن مجھے صرف اتنا پتہ ہے کہ راستے میں ان لوگوں سے مجھے پانی پینا بھی اچھا نہیں لگا۔ اس کے جواب میں ان صحافیوں نے مجھ سے معافی مانگی لیکن میں اب بھی سوچتی ہوں کہ صحافت کے نام پراس قسم کےصحافی یہ بلیک میلنگ کب تک جاری رکھیں گے۔

75 thoughts on “صحافی”

  1. اگر صحافی صحافت کرنے والے کو کہتے ہیں اور لفظ صحافت نکلا ہے صحیفہ سے اور اگر صحیفہ صحیح خبروں پر مشتمل مجموعہ کو کہتے ہیں تو . . .
    غلط خبروں کے پلندہ کو غلطیفہ کہنا چاہیے اور ایسے کام کو غلطافت اور یہ کام کرنے والوں کو غلطافی.

    بہن نادیہ بخاری صاحبہ کے ساتھ وہ نجی چینلز کے صحافی نہیں بلکہ غلطافی تھے. جی تو بہت چاہ رہا ہے کہ ان ضمیر فروشوں، بےغیرتوں، پیسے کے لالچیوں، شیطان کے چیلوں کو اس بے ضرر سی نئی اصطلاح سے سخت تر خطابات دوں لیکن شاید اس کا کچھ فائدہ نہ ہو.

    میں جدید دور کے نئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے دنیا کی باقی زبانوں کی طرح اردو میں بھی نئی اصطلاحات ” ایجاد یا تلاش” کرنے کا حامی ہوں.

  2. انسان شروع دن سے قبیلوں اور گروہوں میں رہتا آیا ہے ، رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر ہمیشہ اپنے قبیلے اور گروہ کے مفاد کو عزیزرکھتا ہے. المیہ یہ ہے کہ انہی انسانوں میں سے ایک گروہ منافقین کا بھی ہے، یہ بھی رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر اپنے مفاد کو عزیزرکھتا ہے.اب ضمیر فروشی ہو یا وطن فروشی،،، ہر قسم کی فروخت میں یہ لوگ سرفہرست ہوتے ہیں. دھرتی کی ماں بیٹی کی حرمت کا خیال تب ہو جب دھرتی سے کچھ وابستگی ہو. یہ لوگ زمین کے تھے نہ ہوں گے.
    عزیزہ نادیہ بخاری نے گزشتہ بلاگ میں سوال کیا تھا کہ کیا یہ سب کچھ کبھی ٹھیک نھیں ہونے والا؟
    میرا جواب ہےنہیں… کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا. کبھی نہیں. کیونکہ ہم لوگ یہ چاہتے ہی نہیں کہ کچھ بھی ٹھیک ہو. ہمیں ڈر ہے کہ کہیں سب ٹھیک ہوگیا تو…….

  3. بخاری صاحبہ

    اپنے صحافی اور ابنے کچھ ٹی وی اینکرز کو دیکھنے کے بعد مجھے اپنے ملّا، بیٹسمین اور سیاستداں زیادہ بھلے لگتے ہیں۔

  4. صحافت !
    بہت ہی بڑی ذمہ داری ہے مگر بات یہاں بھی یہی ہے جیسی روح ویسے فرشتے ۔
    آجکل پاکستان کی صحافت کم دکانداری ذیادہ ہے ۔
    پاکستان کے تقریبا جتنے بھی چینلز دیکھیں جتنے بھی اینکرز دیکھں تو ایسا لگتا ہے یہ چینلز اور یہ اینکرز منسٹرز سے زیادہ پاورفل ہیں بلکہ کچھ اینکرز تو صدر مملکت سے بھی ذیادہ پاورفل دکھائی دیتے ہیں
    جہاں تک میری کم علمی ہے پہلے پاکستان کا نظام حکومت چلاتی تھی اور اگر اسمبلی ٹوٹتی تھی تو اس میں داخلی سیاست اور لوٹوں کا بڑا ہاتھ ہوتا تھا مڈ ٹرم الیکشن جب بھی ہوئے لوٹوں کی وجہ سے ہوئے کبھی بھی میڈیا اتنا بڑا کردار ادا نہیں کرتا تھا مگر یہ ہمارے مشرف صاحب کی ہی دین ہے کے آج میڈیا آزادی کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے مشرف دور سے پہلے کا میڈیا دیکھیں تو حکومت وقت اپنے مفاد میں میڈیا کو استعمال کیا کرتی تھی مگر جب مشرف صاحب آئے تو انہوں نے میڈیا کو بھوپور آزادی دے دی کئی نیوز اور ٹی وی چینلز سامنے آئے
    پھر میڈیا ایسا ہو گیا جیسے مادر پدر آزاد ۔اور میڈیا کی آزادی اور اینکرز کی ڈیمانڈ اسقدر بڑھ گئی کے پہلے وزیر مشیر فروخت ہوتے تھے آج کے دور میں وزیروں مشیروں کی ڈیمانڈ ڈاون ہو گئی میڈیا کے اینکرز اور صحافی حضرات کی چاندی ہو گئی
    کوئی لانگ مارچ یہ ریلی کامیاب کروانی ہو تو بس نیوز چینل کا آشیرباد ہونا چاہئے چاہے عوام ساتھ نا ہو میڈیا کوریج اگر آپکی ہے تو آپ کامیاب ہیں
    بہت سے ایسے واقعات ہوتے ہیں جو کے اندرونی طور پر اگر دکھائے جائیں تو کوئی حرج نہیں مگر بیرونی دنیا کو وہ حالات و واقعات دکھا کر اپنے ہی ملک کی عزت مٹی میں مل جاتی ہے مگر یہ موجودہ مادر پدر آزاد میڈیا یہ سب نہیں سوچتا بس اپنی دکان چمکانے کے لئیے اپنے ہی ملک کی عزت کئی دفعہ پامال کر دیتا ہے

    صحافت اس بلاگ کا عنوان تو ہے مگر یہاں اگر سچ نا بولا گیا تو یہ اس بلاگ اور صحافت کے ساتھ غداری ہوگی
    آج کا پاکستانی میڈیا صرف اور صرف اپنی دکان چمکا رہا ہے اور آج اگر پاکستان بربادی کے دہانے پر ہے تو اس میں کافی حد تک ہاتھ ہمارے میڈیا کا بھی ہے ۔
    بے حد معزرت اگر میری یہ بات کسی کو بری لگی ہو ۔میں بے حد کم علم ہوں صحافت کا مطلب نہیں جانتی مگر جتنا میں سمجتی ہوں وہ میں نے یہاں کھلے دل سے لکھ دیا

  5. عبدالمناف بھائی اپ نے فرمایا غلط خبروں کے پلندہ کو غلطیفہ کہنا چاہیے اور ایسے کام کو غلطافت اور یہ کام کرنے والوں کو غلطافی.
    مزےکی نئی اصطلاح ہے،،،،،،،،

    علی ریحان میرے بھائی کیوں ایسا سوچتے سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشااللہ

    ظفر جعفری صا حب درست فرمایا اپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  6. ڈاکٹر شاہد مسعود کے بولتے وقت منہ میں سے جھاگ نکل رہے ہوتے ہیں۔ جیو نیوز کو disinformation پر Nobel Prize ملنا چاہئے۔ قصور ایک ڈکٹیٹر کا ہے جس نے انہیں بے لگام چھوڑ دیا۔ اب یہ ملک سپریم کورٹ میڈیا اور وکلاء چلائیں گے۔

  7. محترمہ نادیہ بخاری صاحبہ
    آپ خود بھی ما شاء اللہ بہت اچھی صحافی ہیں ، اور صحافی واقعات کو فوراً پریس کو ارسال کر دیتے ہیں ، آپ نے ڈیڑہ برس پرانے واقعے کو آج عالمی اخبار کی زینت بنا نے کے ساتھ ساتھ اپنی ہی براد ری کے معنی و مطالب کو کنویں سے نکالنے کی کوشش بھی کی ہے ، کیا اس واقع کو آپ نے الیکٹرونک یا پیپر میڈیا میں ڈیڑہ برس پہلے آج کے انداز میں ہی چھپوایا ، اگر جواب ہاں میں ہے تو اس کی کاپی بھی اس بلاگ میں پیسٹ کر دیں تا کہ لوگ آپ کو بھی ایسا ہی صحافی نہ سمجھ لیں جیسا آپ نے اپنے بلاگ میں مذکورہ صحافیوں کیلئے تحریر فرمایا ہے ۔ اور اگر ڈیڑہ برس قبل آپ بوجوہ ایسا نہ کر سکی ہون تو اسکی وجہ اور آج بلاگ میں اس کے اظہار کی وجہ بھی بیان کرنے کا موقع آپ کو دیا جاتا ہے ۔ لیکن ایک بات تو ہے کہ حضرت آد م علیہ السّلام سے آج تک ہر زمانے میں ہر قسم کے لوگ آتے جاتے رہے ہیں ، دھوپ اور چھاؤن کا سلسلہ تو قیامت تک چلتا رہیگا ۔ اور اس کیلئے سائے اور روشنی کی طلب بھی ۔ برائی کو روکنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیئے ۔ مگر فوراً ۔

  8. بہت اہم چیز کی طرف توجہ دلائی ہے
    شکریہ
    و السلام
    راجہ اکرام

  9. نادیہ میں بھی راجہ بھائی کی طرح یہی کہونگی کہ بہت ہی اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی ہے ۔۔ ۔۔ میں تو سب کی آرء پڑھ پڑھ کر علم حاصل کر رہی ہوں ۔۔ جزاک اللہ

  10. درست کہا نادیہ آپ نے اور دوسری بات جو دیکھی جاتی ہے وہ یہ کہ چینلز میں کام کرنے والے بڑے بڑے لوگ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو پنپنے نہیں دیتے ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اخباروں میں کام کرنے والے اور نان ٹیکنیکل لوگ ٹیلی ویزن پروڈکشن کو نہیں سمجھتے مگر اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے راج کرتے ہیں ماہانہ معقول معاوضہ پاتے ہیں یہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ہاتھ یہ کاٹ دیتے ہیں اور ڈائون سائزنگ کے نتیجے میں ان کی گردنیں بھی کٹ جاتی ہیں اور بڑے چینلز پر قابض صحافی یا بڑے عہدیدار ذہین لوگوں کو اس خوف سے موقع نہیں دیتے کہ کہیں یہ ہم سے آگے نہ نکل جائیں اور میں قیاس کر سکتی ہوں کہ اس کھیل کی خبر مالکان کو نہیں ہوتی ۔ ظاہر ہے کہ جو شخص پیسہ لگاتا ہے وہ کمانا بھی چاہتا ہے اور ذہین اور معاملہ فہم لوگ ان کی ترجیع ہوتے ہیں مگرچمچوں کی وجہ سے اچھے اورپڑھے لکھےلوگ پامال ہوجاتے ہیں اورفائدہ صرف اوپرکے طبقے کوپہنچ رہا ہوتا ہے

  11. سلام ….نادیہ..
    آپ نے بہت اچھا کام کیا….کہ اس بچی کو ان لوگوں کے چنگل سے چھڑالیا….
    جو اس بچی کی تکلیفوں کی کہانیاں بیچ کر اپنا کاروبار چمکانا چاہتے تھے….
    …
    … اللہ آپ کو اس عمل کی اس سے بہتر جزا دے…….
    … والسلام…سید ظل ِثقلین

  12. بھائی علی ریحان ! آپ کی ساری باتیں درست ہیں لیکن میں آپ کے اس ایک نکتے سے متفق نہیں ہوں کہ
    “ہم لوگ یہ چاہتے ہی نہیں کہ کچھ بھی ٹھیک ہو” (معذرت کے ساتھ)
    بشرطکہ “ہم لوگ” سے مراد غریب عوام ہوں، لیکن اگر “ہم لوگ” کا مطلب کوئی اور گروہ مثلاً جو اس بگڑے ہوئے نظام سے فائدے اُٹھا رہے ہیں، تو پھر آپ کی بات درست ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کی مراد بھی پہلا عرض شدہ مطلب ہی ہے-

    ہم لوگ یعنی عوام یقیناً تبدیلی چاہتے ہیں لیکن کیسے لائیں یہ تبدیلی ؟ اوپر بیٹھے گھنٹوں میں کروڑوں کے فائدے حاصل کرنے والے (اس نظام کے اہرام پر سب سے اوپر سیاست دان بیٹھے ہیں ان کے نیچے عدلیہ، فوج اور دوسرے سرکاری ادارے پھر میڈیا وغیرہ وغیرہ) اس بددیانت نظام کے ردِ عمل میں عوام کی فطری خواہش اور طلب کو یقیناً جانتے ہیں اور انہوں نے اس کا توڑ ڈھونڈ رکھا ہے، اس فطری ردِ عمل کو قبل از وقت کچل دینے کے طریقے اور وسیلے بنا رکھے ہیں جسے پولیس کہتے ہیں، جن کے پاس اختیارات بھی ہیں اور اسلحہ بھی، قید خانے بھی ہیں اور نام نہاد قانون کی پشت پناہی بھی حاصل ہے. عوام کیسے تبدیلی یا بہتری لائے؟؟ آپ یا میں کر ہی کیا سکتے ہیں سوائے اس کے کہ . . .

    صحیح منصوبہ بندی سے ایک مدت تک عوام کی تربیت کی جائے، ہم وطنوں کو حقائق سے آگاہ کیا جائے نہ کہ سطحی معلومات سے، عالمی سیاست اور ملکی سیاست کا ربط سمجھایا جائے، اور اس ساری کہانی میں اپنا اپنا کردار اور اپنے اپنے فرائض بتائے جائیں، پھر عوام کو متحد کیا جائے تاکہ ایک ایسی قوت جمع ہو جا اس باطل سے جو ہمارے سروں پر مسلط ہے ٹکر لی جا سکے، پہلے لکھی بکواس کو مٹا کر از سرِ نو دوبارہ تمام اقدار قلمبند کی جائیں . . .

    “کوڑے کے ڈھیر میں ایک ایک کر کے گندگی کی نشاندہی کرنے یا اس کی صفائی کرنے سے کچھ نہ ہو گا، اس سارے کے سارے گندگی کے ڈھیر کو ایک ہی بار اُٹھا پھینکنے کے بعد ہی، صافئی صحیح طور پر شروع کی جاسکے گی”،

    اسے کہتے ہیں “انقلاب” جو خون بہائے بغیر کبھی ممکن نہیں ہوتا، اور تاریخ کا آج تک واحد کامیاب انقلاب ” ایرانی اسلامی انقلاب” ہی ہے –

    ہم یہ ساری باتیں اور اس بگڑے نظام سے خلاصی کا یہ واحد حل نہیں جانتے لیکن وہ اوپر بیٹھے جانتے ہیں اور انہوں نے اسی کی روک تھام کے انتظامات ہمارے جاننے اور اس پر عمل درامد سے پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں، اور یہ بھی عرض کردوں کہ پہلے افغانستان پھر عراق پھر پاکستان اور اس کے بعد شام یعنی سوریہ وغیرہ کے عوام کو کچل کچل کر اپنی غلامی پر آمادہ رکھنا اصل میں ایران کی اسلامی حکومت ہی کے گرد حصار بنانے کی کڑیاں ہیں، تاکہ اصل خطرہ پر آخری فیصلہ کن حملہ کیا جا سکے –

    ہماری ملکی سیاست اصل میں حقیقی شیطانی منصوبہ سے ہماری توجہات بٹانے کے سوا اور کچھ نہیں، ہم کبھی مشرف کو برا کہتے ہیں تو کبھی نواز شریف کو قصوروار ٹھہراتے ہیں، آج کل لوٹ مار کی باری زرداری کی ہے ہمارا دھیان ادھر لگا ہوا ہے، ہم یہ نکتہ نہیں سمجھ رہے کہ جو بھی تخت پر آبیٹھے جس شکل کا ہو جو بھی نام ہو اس نے کرنا وہی ہوگا کو اوپر کی بڑی آقا کا حکم ہے ورنہ ہٹا دیا جائے گا اور کسی ایسے کا بٹھا دیا جائے گا جو صرف اپنے ذاتی مفادات کو نظر میں رکھے اور ملک، قوم اور ملت کی سوچے بھی نہ، ہمیں یہ نکتہ سمجھ لینا چاہیے، ہم کبھی عدلیہ کو کوستے ہیں کبھی پولیس کو غلط کہتے ہیں کبھی معاشرے کی دوسری خرابیوں کی مذمت کررہے ہوتے ہیں اور اکثر کہنے والے اس ساری خرابی کا قصوروار “عوام ” ہی کو ٹھہراتے ہیں، ” ہم لوگ ہیں ہی ایسے”، ہم میں یہ احساسِ کمتری بھی غیر ملکی درآمد ہے اور جان کے پیدا کی گئی ہے تاکہ ہم خود کو کوستے رہیں اور اصل عفریت کے خلاف ہماری مدافعت باکل ہی ختم ہو جائے-

  13. محترم تبصرہ نگار صاحبان
    ہم صحافت کے پیشے کے مقد ّس ہونے کی بات تو کر رہے ہیں لیکن کسی کی عزّت و آبرو کے تقدّ س سے پہلو تہی کے جرم میں بھی حصہ ڈ ال رہے ہیں ۔
    محترمہ نادیہ بخاری کے بقول

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لفظ صحافی ، صحافت سے ہے اور صحافت لفظ صحیفے سے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ صحیفے سے مراد کتنی مقدس چیز ہے۔ جب لفظ مقدس لگا ہو تو اس کی تقد یس ہم سب پر واجب ہوتی ہے۔ آج سے کوئی ڈیڑھ سال پہلے مجھے کچھ نجی چینلز کے صحافیوں نے ضلع اوکاڑہ چلنے کو کہا جہاں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک خاتون ہوں اس لیے بہتر طریقے سے لڑکی سے بات کرسکوں گی۔ جب میں نے یہ المناک واقعہ سنا تو میں نے سوچا کہ مجھے اپنا خاتون صحافی ہونے کا فرض نبھانا چاہیے اور میں اس صحافی گروپ کے ساتھ اوکاڑہ چلی گئی ۔ جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا کہ معاملہ سار ہی الٹ تھا، ایک سیاسی جماعت کے کچھ لوگوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور مخالف سیاسی جماعت کے لوگ اس لڑکی کی آڑ میں نہ صرف سیاسی انتقام لینا چاہتے تھے بلکہ مختاراں مائی کیس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اگر تم غور سے سوچو اور محسوس کرو کہ مختاراں مائی اس دھرتی کی بیٹی ہے اور یہ بچی بھی اسی دھرتی کی بیٹی ہے، اگر تم ان کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو خدارا ان کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ بھی مت اٹھاؤ، صحافت ایک مقدس پیشے کا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر ہم واقعی خلوص نیّت سے صحافت سے وابستہ خواتین و حضرات کو انکے پیشے کے تقدّس اور زمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے سمجھانے کے لئے اس واقعے کی بجائے کوئی اور ایسا واقعہ بھی مثال بنا کے پیش کیا جاسکتا تھا جس سے کسی شخص یا خاندان کی معاشرے میں سبکی نہ ہوتی ہو ۔

    ڈیڑہ برس قبل ہونے والا اندوہناک واقعہ جس میں ہمارے ہی معا شرے کے ایک انتہائی کمینے طبقے نے مذکورہ بچّی اور اس کے خاند ان کی عزّت خاک میں ملا کر درند گی کا مظا ہرہ کر کے ان کا سکون تباہ کیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انصاف ، صبر یا زمانے کے شفیق بزرگوں اور ہمدردوں کی تسلّی نے ان مظلوم لوگوں کے دلوں سے اس وا قعے کو محو ہونے میں مدد دی ۔

    لیکن صحافت کے پیشے کو مقدّس کہنے والے دوسرے تعلیم یافتہ طبقے نے ( ۔ 1992 ۔ کے ورلڈ کپ جیتنے کا ذ کر کرنے کی طرح ) آج ڈیڑہ برس بعد متعلقہ اندو ہناک وقوعے کو منّ و عن اسی مقام و حالات کے ساتھ بیان کر کے اس مظلوم خاندان کے زخموں کو کرید کر پھر سے معاشرے میں مشتہر کر کے انکی عزّت کے مقدّس ہونے کی بھر گواہی دینا شروع کر دی ہے ۔

    کیا صحیح اور کیا غلط ہے ، کیا ہونا چاہیئے ، ہمیں کیا طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، صاحب علم دانشور حضرات سے اس مسئلہ میں مدد کی درخواست ہے ۔

  14. محمّد علی خان صاحب بات یہ ہے آپ نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ سال پہلے میں نے اس پر کا م کیا یا کیوں نہیں کیا۔۔۔۔ تو کیوں نہیں کیا۔۔۔ آج بھی میں اپنے ایک سینیئر صحافی سے صحافیوں کے اس رویے کی بات کررہی تھی تو انہوں نے مجھے فورا ٹوک کر کہا کہ صحافی تو ایسا نہیں کرتے یہ این جی اوز کرتی ہیں۔ اگر مجھے آج سے ڈیڑھ سال پہلے عالمی اخبار جیسا آزاد اور بہادر پلیٹ فارم مل جاتا تومیری یہ تحریر اس وقت چھپ چکی ہوتی۔ بدقسمتی سے جس طرف اشارہ ہماری دوست رخسانہ ناز نے کیا ہے میں ان کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ یہاں پر ذہین لوگوں کو ایک خاص قسم کی لابی آگے نہیں آنے دے رہی ہے۔ آُپ کس پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا کی بات کررہے ہیں جہپاں پر ماڈل گرلز جنرنلسٹ بن چکی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ 80 کی دہائی کے بعد یہاں فلم انڈسٹری تقریبا ختم ہوچکی ہے اور لوگوں کے پاس اپنی فرسٹریشن نکالنے کا اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہ تھاکہ وہ لوگ بھی نیوز چینلز کا رخ کرتے ۔ پاکستان کے ایک نامور کرنٹ افیئر پروگرام اینکر دراصل فلم میکنگ کی تعلیم پر عبور رکھتے ہیں لیکن چونکہ پاکستان میں فلم میکنگ کا مستقبل نہیں ہے تو آج کل وہ کرنٹ افیئر پروگرام اینکر ہیں۔ ایک اور اسی طرح کے اینکر ہیں جوکہ ایک فلم سٹار کے بیٹے ہیں وہ بھی پروگرام اینکر ہیں۔ اور یہی نہیں یہاں تو عالم یہ ہے کہ ایک اور اینکر ایسے ہیں جو کہ این ایل ای ہیں (یعنی جو کمپیوٹر پر ویڈیوز کی کانٹ چھانٹ کرتا ہے) اور آج کل وہ بھی صف اول کا پاکستان کاکرنٹ افئیر پروگرام اینکر ہے۔ صرف اور صرف اپنے مضبوط تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے۔ اور آپ پاکستان کے جتنے بھی کرنٹ افیئر کے پروگرام اٹھا لیں یا پھر خواتین نیوز اینکرز دیکھ لیں ان میں جتنی بھی خواتین کام کررہی ہٰیں ان میں سے کسی کا میک اپ بھی نیوز اینکر یا پروگرام اینکر والا نہیں ہے۔ بلکہ پارٹی میک اپ ہیں۔ تو میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہماری یہ خواتین اینکرز جتنا ٹائم میک اپ پر دیتی ہیں اگر اتنا ٹائم کسی کتاب پڑھنے پر یا اپنے مضمون پر مکمل گرفت پر دیں تو عوام الناس کا قبلہ درست ہو۔

  15. ظفر جعفری صاحب اپ یہ تو جانتے ہیں نہ منہ سے جھاگ کب نکلتی ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    راجہ اکرام صاحب نہ جانے اس کے علاوہ کیا کچھ ھے یہاں
    نگھت نسیم صاحبہ بہت شکریہ امین
    سید ظل ِ ثقلین صاحب بہت شکریہ امین
    عبدالمناف صاحب میں تو کئی مرتبہ علی ریحان کو ایک مشکل انسان کہہ چکی ہوں

  16. ماریہ علی صاحبہ اپ نے درست فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا ایسا ہو گیا جیسے مادر پدر آزاد
    لیکن اس کے باوجود جن مسائل کی کو ریج کھل کر کرنی چائیے وہ نہیں کر پا رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وجہ اپ جانتی ھیں۔۔۔۔۔۔

  17. بھائی عبدالمناف آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں…

    نطام کے اہرام ،،، صحیح منصوبہ بندی سے عوام کی تربیت کے بعد انہیں متحد کرکے باطل سے ٹکر لینے،،، پہلے سے لکھی بکواس کو مٹاکر تمام ادوار از سر نو قلمبند کرنے،،، گندگی کے ڈھیر کو اٹھا کر پھینکنے،،، خون بہا کر انقلاب لانے،،، اصل خطرے پر آخری فیصلہ کن حملے اور احساس کمتری کی نشاندہی بھی خوب کی۔

    حق و باطل کی کشمکش کا تصور نہایت پرانا ہے جو نسل در نسل انسان کے اجتماعی لاشعور میں سفر کرتا آج بھی ہر لڑائی کے پس منظر میں کارفرما دکھائی دیتا ہے۔ آج ہمیں جتنے بھی نظاموں کے اہرام ملتے ہیں سبھی کی بنیاد میں ایسا کوئی نہ کوئی تصور ضرور پایا جاتا رہا ہے۔کسی کو حق اور کسی کو باطل ٹھہرایا جاتا ہے۔ عوام کی تربیت بھی صدیوں سے ہی کی جارہی ہے، کبھی پہلے سے موجود نظام سے لڑایا گیا اور کبھی ویلفیئر سٹیٹس کے منصوبے آزمائے گئے۔ بہتے خون کی ندیوں میں انقلاب کی ڈولیاں بھی لائی گئیں۔
    چلیئے اب پہلے سے لکھی بکواس کو مٹاکر تمام ادوار از سر نو قلمبند کرتے ہیں۔۔۔

    اصل خطرے پر آخری فیصلہ کن حملے اور احساس کمتری کو مدنظر رکھتے ہوئے۔۔۔۔

    میں نے عرض کیا تھا کہ ’’نہیں… کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا. کبھی نہیں. کیونکہ ہم لوگ یہ چاہتے ہی نہیں کہ کچھ بھی ٹھیک ہو. ہمیں ڈر ہے کہ کہیں سب ٹھیک ہوگیا تو…….‘‘

    اسی بات کو از سر نو کچھ اس طرح سے بیان کرتا ہوں کہ میں تبدیلی اور مثبت تبدیلی کا مخالفت نہیں، ہم جس ترقی یافتہ دور میں رہ رہے ہیں وہ اسی بات کا نتیجہ ہے کہ ہر دور میں تبدیلیوں کو جگہ دی جاتی رہی یا تبدیلیاں خود کے لیے جگہ بناتی رہی ہیں۔۔۔ اسی وجہ سے میں ہمیشہ تبدیلیوں کا حامی رہا ہوں۔ تاہم پھر بھی میرا نظریہ ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔۔۔۔ (اللہ تعالی رحیم و کریم ہے، ہر شئے پر قادر ہے، دعا کرتا ہوں کہ میرے نظریات کی نفی ہو اور سبھی اچھا ہو۔)

    اب اس نظریے کی وضاحت کرتا ہوں۔ جب حالات بہت پیچیدہ اور الجھے ہوئے نظر آئیں، مختلف طبقوں میں کشمکش عروج پر ہو۔ عالمی سطح پر طاقت برقرار رکھنے کے لیے سازشیں کی جارہی ہوں اورحالات کو جتنا بہتر بنانے کی کوشش کی جائے اتنا خراب ہوں،،، ایسے میں خرابی کی ذمہ داری نادیدہ قوتوں، ناکارہ حکمرانوں، فرسودہ نظام پر نہیں ڈالنی چاہیے۔ بلکہ خرابی کی سادہ ترین وجوہات دیکھی جائیں۔ صدیاں گزرنے کے باوجود انسان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اس کی ضروریات بھی نہیں بدلیں، ایسے میں یہ توقع کرنا کہ انقلابی تبدیلی رونما ہو۔۔۔ کم سے کم مجھے ممکن نہیں نظر آتا۔۔۔

    تبدیلی کی خواہش سبھی رکھتے ہیں ، ستم ظریفی یہ ہے کہ سبھی تبدیلی کا آغاز اگلے دروازے سے چاہتے ہیں، پہلے دوسرا اپنا رویہ تبدیل کرے، پھر میں۔۔۔ کم سے کم میں تو ایسا ہی چاہتا ہوں!

    اس ساری بات چیت میں کوڑے کا ڈھیر وہیں رہ گیا جس میں بار بار گندگی کی نشان دہی کی جارہی ہے، دوسروں کی گندگی اور تعفن ہمیشہ جلد نظر آجاتی ہے جبکہ اپنا گند بھی دوسروں پر پھینکا جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اس گندگی کے ڈھیر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کہ پھینکنے کی بجائے ہر شخص اپنا گند خود صاف کرے۔

    بھائی عبدالمناف آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں: ’’ہم لوگ یعنی عوام یقیناً تبدیلی چاہتے ہیں لیکن کیسے لائیں یہ تبدیلی ؟‘‘

  18. # نا دیہ بتول بخا ری نے کہا ہے:
    January 30, 2010 بوقت 9:54 pm

    راجہ اکرام صاحب نہ جانے اس کے علاوہ کیا کچھ ھے یہاں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سلام مسنون نادیہ صاحبہ
    اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہے وہ بھی آپ اور آپ سے ساتھی جو صحافت سے وابستہ ہیں وہ بتائیں گے تو ہی پتہ چلے گا. ہم تو بس یہاں اہل علم کی آراء سے کسب فیض کے لئے آتے ہیں.

    و السلام
    راجہ اکرام

  19. زبردست نادیہ بخاری. کاش میں بھی صحافی ہوتا اور صحافت جانتا تو آپ جیسے جید مبصرین کی موجودگی میں بات کرتا. فی الحال تو آپ دوستوں کو پڑھ پڑھ کر علم حاصل کر رہاہوں اور نادیہ بخاری کے ساتھ رخسانہ ناز سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس مافیا کے بارے میں خوب دل کھول کر لکھیں،میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ عالمی اخبار کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا کیونکہ ہم نہ آئی ایس آئی کی لسٹ میں ہیں ،نا وزارت اطلاعات کے اے بی سی سے کچھ لیتے ہیں اور نہ ہی ایک پائی کااشتہار. جب تک ہمت ہے سچ کو سچ لکھیں گے اور جس دن تھک گئے گھر میں بیٹھ جائیں گے لیکن یہ بھی طے ہے کہ تھکیں گے نہیں. ناصر زیدی سچ کی اس جھولی میں آپکا حصہ ابھی نہیں آیا.

  20. محمّد علی خان صاحب اپ نے فرمایاکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر ہم واقعی خلوص نیّت سے صحافت سے وابستہ خواتین و حضرات کو انکے پیشے کے تقدّس اور زمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے سمجھانے کے لئے اس واقعے کی بجائے کوئی اور ایسا واقعہ بھی مثال بنا کے پیش کیا جاسکتا تھا جس سے کسی شخص یا خاندان کی معاشرے میں سبکی نہ ہوتی ہو۔۔۔۔ ۔ تو اس بات ہم سب سے پہلے خیال رکھتے ہیں۔۔۔ اپ خود دیکھ لیں۔۔کہ میںنے نہ اس لڑکی کا نام لیا نہ اس کی فیملی کا نہ علاقہ کا اور نہ ھی ان جرنلسٹ لوگوں کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    صفدر ھمٰدانی صاحب بہت بہت نوازش اور ہم تھکنے والے نہیںھیں۔۔۔۔۔ابھی تو ہوش ایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اگر اپ صحا فی نہیں تو پھر ہم تو کچھ بھی نہیںھیں۔۔۔۔۔

    راجہ اکرام صاحب انشااللہ بہت کچھ سامنے ایے گا

  21. نادیہ بتول بخاری صاحبہ نے اپنے تبصرے میں جو جواب محمد علی خانصاحب کو دیا ہے وہ بالکل درست ہے اور آئندہ کے لیے مشعلِ راہ بھی ۔

  22. میں چاہتا ہوں کہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ مجھے ایسے ٹیلیویژن اینکر پرسنز صحافیوں کے نام بتا دیں جن کو وہ اپنی دانست میں غیر جانبدار ، اور پاکستان کے سچے بہی خواہ سمجھتی ہیں :
    کیا انکی نظروں میں : معید پیرزادہ ، سلیم صافی ، نجم سیٹھی ، جاوید چودھری ، عائلہ ملک ، شاہد مسعود ، ڈاکٹر دانش ، لقمان صاحب اور کاشف عباسی ، اس زمر ے میں آتے ہیں؟
    جو نام اس زمرے میں نہیں آتے وہ بھی لکھدیں اور اگر ان ناموں کے علاوہ وہ کوئی نام تجویز کریں تو کوشش کرونگا کہ ان کے پروگراموں کو دیکھتا رہوں ۔
    شکریہ

  23. نگہت بہن

    میں ایک مدت سے یہ لکھتا رہا ہوں کہ پاکستان کو کوئ ماؤژیتنگ یا مصطقےٰٰٰ کمال ہی صحیح ڈگر پر ڈال سکتا ہے۔ اس بات سے مبصرین نے اتفاق بھی کیا اور اختلاف پھی اور یہی آزائ خیال اور صحافت کی خوبصورتی ہے۔اگر عوام حقیقی جمہوریت کے حامی ہونگے تو وہ ایسے بلاگز میں کُھل کر آمر اور آمریت کی مخالفت کریں گے جو بات جمہوریت کو فروغ دے گی ۔ آپکا یہ حکم

    ۔۔ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰعالمی اخبار کے پلیٹ فارم پر اظہار خیال کی پابندی ہر گز نہیں ہے لیکن ہم آمریت کی پاسداری نہیں کرتے اورنہ ہی کسی آمر کے گن گانے کے لیئے یہ پلیٹ فارم کسی کو دے سکتے ہیں ۔ یہ ہماری اخبار کی پالیسی ہے کہ ہم جمہوریت کو فروغ دیں گے اور آمریت کی ہر حال میں مذمت کریں گے ۔ سو اس پالیسی کو مدنظر رکھے ہوئے انتظامیہ اس بلاگ کو بند کرتی ہے اور احباب کو مطلع کرتی ہے کہ اس بلاگ پر مزید کسی کا تبصرہ شائع نہیں ہو گا ۔ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

    اس کامطلب تو یہ ہوا کہ جو شخص عالمی اخبار کی سوچ کی پیروی نہیں کریگا اسکو اظہارِ رائے کا موقع نہیں دیا جائے گا کیوں کہ عالمی اخبار محبِ وطن ہے اور اس سے اختلاف کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ امریکہ دنیا کی امیر اور طاقتور ترین جمہوریت ہے۔ دوسری جنگِ عظیم میں جنرل آئزن آور اس جمہوریت کے کمانڈر انچیف تھے۔ بعد میں دو مرتبہ یہاں کے صدر منتخب ہوئے۔
    بالکل اس ہی طرح صدر مشرف بھی پاکستان کی سیاست میں رو نما ہو سکتے ہیں۔ اُنکے چاہنے والے اتنے ہی محبِ وطن ہیں جتنا عالمی اخبار یا کوئ اور پاکستانی۔ فیض احمد فیض نے یہ قطعہ اُس وقت کہی تھی جب جیل میں اِن سے لوح وقلم چھین لئے گئے تھے۔

    متاعِ لوح وقلم چھن گئ تو کیا غم ہے
    کہ خونِ دل میں ڈبولی ہیں اُنگلیاں میں نے
    زباں پہ مہر لگی ہے تو کیا کہ رکھدی ہے
    ہر ایک حلقہء زنجیر میں زباں میں نے

  24. محترم راجہ اکرام صا حب اپ کو کیا کیا بتائیں اپ کو یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ تنخواہ کا ھے صرف 5سے6چینلز ایسے ھیں جو ماھانہ تنخواہ دیتے ھیں باقی یا تو دیتے ہی نہیں یا پھر 2سے3ماہ بعد ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ھے۔۔اور کوئی بھی چینل ایک دوسرے کے خلاف خبر نہیں چھاپتے ےیعنی وہ صحافی جو لوگوں پر ہونے والے مظالم کو خبر کی شکل میں دوسروں کے سامنے لاتے ھیں لیکناپنے ھی معاملے میں وہ بے بس ھوتا ھے نہ جانے کتنی مرتبہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ھوئے لیکن کسی ٹی وی نے کوریج نہیں کی بلکہ مجھے سابقہ چینل میں سا ڑھے 4ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔۔۔۔۔
    محترم منظور قاضی صا حب اپ نے فرمایا کہ۔۔۔میں چاہتا ہوں کہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ مجھے ایسے ٹیلیویژن اینکر پرسنز صحافیوں کے نام بتا دیں جن کو وہ اپنی دانست میں غیر جانبدار ، اور پاکستان کے سچے بہی خواہ سمجھتی ہیں :
    توبہ توبہ میری کیا بساط اپ خود بہتر سمجھتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  25. نادیہ بی بی آپ یہ تنخواہ نہ ملنے والی خبریں جس صورت میں بھی اور جیسے بھی چاہیں عالمی اخبار کو دیں ہم ان خبروں کو شائع کریں گے. میں پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے مافیا سے بخوبی آگاہ ہوں.سیاستدانوں، فوجی جرنیلوں،عدلیہ کے ارکان، بیوروکریٹس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کا بھی کڑا احتساب ہونا چاہیئے. وہ صحافی جو ستر اور اسی کے عشرے میں ہمارے ساتھ کام کرتے تھے اور انکے پاس بائیسکل بھی نہیں تھی آج اسلام آباد میں ایک سے زیادہ کوٹھیوں کے اور پجارو گاڑیوں کے کیسے ملک ہیں. ہم تو بیس سال لندن میں اور چار سال جاپان میں گزار کر بھی پاکستان میں 5 مرلے کا گھر نہ بنا سکے اور نئی گاڑی بھی قسمت میں نہیں. نادیہ بی بی اس مافیا کو بے نقاب کرنا ہے لیکن اس طرح کہ تم لوگ خود کو محفوظ رکھو کیونکہ یہ مافیا سانپ سے زیادہ زہریلا ہے.

  26. ظفر جعفری بھائی. آپ نے عالمی اخبار کے بارے میں یہ جو رائے قائم کی ہے کہ……اس کامطلب تو یہ ہوا کہ جو شخص عالمی اخبار کی سوچ کی پیروی نہیں کریگا اسکو اظہارِ رائے کا موقع نہیں دیا جائے گا کیوں کہ عالمی اخبار محبِ وطن ہے اور اس سے اختلاف کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔،،،،،، یہ درست نہیں. ہر ادارے کی ایک پالیسی ہوتی ہے اور اس سے آپ بھی بخوبی آگاہ ہیں. رہی آزادی رائے کی بات تو ہر آزادی کی ایک حد اور نہج بھی ہوا کرتی ہے. نگہت صاحبہ نے ایسی کوئی بات نہیں لکھی جس کا ملطب یہ ہو کہ صرف عالمی اخبار ہی محب وطن ہے اور اس سے اختلاف کرنے والے ملک کے دشمن ہیں. آپ اپنے گزشتہ بلاگ اور تبصرے پڑھ لیں اور آزادی رائے کا اندازہ لگا لیں. لیکن صرف ایک موضوع کو ضرورت سے زیادہ آگے بڑھانے اور آمر کی حمایت کرنے سے گریز کرنے کی وجہ سے آپ عدل کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے جو کسی مالی منفعت اور افرادی قوت کے بغیر اس اخبار کو چلا رہے ہیں. رہی امریکہ کی مثال تو روئے زمین پر یہی ایک ملک ایسا نہیں اور پھر ضروری نہیں کہ امریکہ کی ہر مثال کے ساتھ ہم درود بھی پڑھیں. امریکہ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے،عراق میں عام لوگوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے،افغانستان میں جو کچھ کر رہا ہے اور ہیٹی کے زلزلے سے جو فائدہ اٹھانا چاہتا ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہیں. میں بصد احترام آپ سے عرض کرؤں گا کہ آپ آمروں اور آمریت کے خلاف بلاگ شروع کریں میں ہر ہر قدم آپکے ساتھ ہوں گا. امید ہے کہ آپ نظریے سے بلامفاد وابستگی کے فلسفے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے معاون بنیں گے.

  27. محترم صفدر ھمٰدانی صا حب اپ نے درست فرمایا۔۔۔۔۔کبھی اپ نے غور کیا کہ تمام ٹی وی چینلز پر ایک ھی وقت میں ایک جیسا کرنٹ افیر پروگرام چل رھا ہوتا ھے اور ایک جیسے سوال ایک جیسے مہمان یہ سب کچھ اپ کی سمجھ میں ا رھا ھے نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور ھمارے جمہوریت کے علمبردار میاں برادری تو اتنے مہمان نواز ھیں کہ صبح سے صحافی برادری ان کے دروازے پر کھڑی ھوتی ھے اور شام تک ان کو بٹھانے کا بندوبست تک نہں کرتے ھیں۔۔۔ تو میںنے اپنے ایک صحافی دوست سے کہا کہ اپ کیوںنہیںان کا بائیکاٹ کرتے تو وہ کہنے لگے کہ ھمارے ٹی وی مالکان کہتے ھیںکہ اپ صرف اپنی ڈیوٹی کریں مجھے یاد ایا کہ رمضان میں اب کی بار ایک دن وزیر اعلی ھاوس کے باھر سارادن صحافی دوست کھڑے رھے اور یہاںتک کہ افطار کا ٹائم اگیا تو اندر سے ایک موصوف ھاتھ میںکھجوروںکا لفا فہ بمعہ ایک جگ چائے کا لے کر ائے۔۔۔۔۔۔جس پر سب کوبہت افسوس ھوا ۔۔۔۔۔
    یہ تو تھے بیچارے مجبور صحافی دوست۔۔۔۔۔
    ھمٰدانی صا حب اپ نے جن کا زکر کیا ان سے نہ صرف چینل مالکان ڈرتے ھیں بلکہ ایسے نام نہاد جمہوریت کے علمبردار بھی ڈرتے ھیںاور کیوںڈرتے ھیں ۔۔۔۔۔۔یہ تو اپ بھی بخوبی جانتے ھیں۔۔۔۔

  28. جمہوریت : یعنی عوام کی رائے کے مطابق بننے والی حکومت ؟ اور
    آمریت : یعنی ایک کسی ملک کی حکمرانی ایک ہی شخص کے ہاتھ میں ؟

    اگر درج بالا مطالب درست ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا . . .

    ہر وہ حکومت جس کو عوام نے چنا ہو (یا کم از کم ظاہر تو یہی کیا جاتا ہے کہ عوام نے چنا ہے) درست ہوتی ہے؟ کیا اس کا ہر اقدام اور ہر پالیسی عوام ہی کے مفاد کی خاطر ہوتی ہے ؟ کیا ایسی حکومتوں سے عوام دشمنی، خود غرضی، بیرونی آقا پروری، اور وطن سے غداری بالکل ناممکن ہیں ؟؟؟ کیا ہم پر (معذرت کے ساتھ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حب الوطنی ابھی تک عیاں نہیں ہوئی ؟؟ اور

    کیا ہر وہ شخص جو مطلق العنان حکمران ہے، اس کا غدار ہونا، قوم کُش ہونا ضروری ہے ؟؟ ہم ایوب دور اور مشرف دور کی ترقی کو کیوں نظر انداز کردیتے ہیں ؟؟؟ کیا کسی بھی اور دور میں اس سے زیادہ ترقی کے آثار ملتے ہیں ؟؟ (سوائے بھٹو دور کے)

    ہم آم کھانے کی بجائے پیڑ کیوں گنتے ہیں ؟؟؟ یہ جمہوریت کا درامد شدہ سبق ہم کو کس نے رٹا دیا ہے ؟ ہمارے ذہنوں میں اس طرح جم چکا ہے یہ سبق کہ چونکہ مشرف کی حکومت آمرانہ تھی اس لیے مشرف ” مردہ باد ” اور چونکہ
    بے نظیر یا نواز شریف عوام کے (کہنے کو ) منتخب نمائندے تھے اس لیے ” زندہ باد ”
    ہم کسی کے کام کو پسِ پشت ڈال کر صرف ان اصطلاحات ہی میں الجھ چکے ہیں

    اقبال (رح) نے فرمایا :

    اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
    نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے
    الیکشن کونسل ممبری صدارت
    بنائے خوب آزادی کے پھندے
    میاں نجّار بھی چھیلے گئے ساتھ
    نہایت تیز ہیں یورپ کے رندے

  29. ہمدانی صاحب

    میں تو پاکستان میں ایک اچھے آمر کا خواہاں ہوں نہ کہ جمہوریت کا۔ میں اس نتیجہ پر 63 سال دیکھنے کافی سر کریدنے اور دو ہمسایوں یعنی بھارت اور چین کا موازنہ کرنے کے بعد پہنچا ہوں اور میں بھی اتنا ہی بڑا محبِ پاکستان ہوں جتنے بڑے آپ نگہت بہن یا کوئ اور ہے۔ سب سے بڑی عدالت انسان کا ضمیر ہوتا ہے اور یہ میرے ضمیر کی آواز ہے ۔ اس کے خلاف سنّے اور پڑھنے کا تو مجھ میں حوصلہ ہے لیکن لکھنے کا نہیں۔

    عدل اور انصاف کاتقاضہ یہ ہے کہ نیوز میڈیا اصل خبر عوام تک پہنچائے نہ کہ یہ کہ پہلے خبر اپنی مرضی کے مطابق Filter کیا جائے اور پھر اُسے عوام تک پہنچائے جیسا کہ جیو TV پر شاہد مسعود اور امریکہ میں Fox News بڑے فخر کے ساتھ کررہے ہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو سو فیصد صحیح سمجھتے ہیں تو یقیناً ہر قسم کی بحث لا حاصل ہوگی۔ لیکن اگر آپ خود کو 99 فیصد صحیح سمجھتے ہیں تو پھر 1 فیصد امکان اس بات کابھی ہے کہ آپ غلط ہوں۔ بالکل اس ہی طرح اگر 99 فیصد لوگ جمہوریت کے حق میں ہوں اور 1 فیصد اچھی آمریت کے حق میں ہوں تو عوام کا یہ حق ہے اور میڈیا یہ فرض ہے کہ 99 فیصد کے ساتھ 1 فیصد کا نقطہء نظر بھی پیش کرے۔ اُسے Filter نہ کرے ورنہ یہ خیانت اور disinformation ہوگی جو شاہد مسعود اور Fox News جیسے صحافیوں کا طرہء امتیاز ہے۔ یہ ایک حیقت ہے کہ ایسے بہت سے محبِ وطن پاکستانیی موجود ہیں جو مشرف کے طرفدار ہیں خاص کر کاروباری لوگ۔

    تعجب مجھے اس بات پر ہے کہ آپکے کسی مبصر نے جب دوسرے مبصرین کو ذہنی مریض کہتے ہوئے انہیں ماہرِ نفسیات ڈاکٹ نگھت نسیم سے علاج کروانے کا مشورہ دیا تو آپنے اس تبصرہ کو حذف نہیں کیا لیکن سنجیدہ بحث کہ آب Filter کرکے اپنے نقطہء نظر کوimpose کررہے ہیں۔

    میں تو صرف اپنا نقطہءء نظر ہی پیش کرسکتا ہوں۔ اسے آگے بڑھانا یا نہ بڑھانا یا عدل آپکی صواہے۔بدید

  30. نا دیہ بتول بخا ری نے کہا ہے:
    January 31, 2010 بوقت 10:40 pm

    محترم راجہ اکرام صا حب اپ کو کیا کیا بتائیں اپ کو یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ تنخواہ کا ھے صرف 5سے6چینلز ایسے ھیں جو ماھانہ تنخواہ دیتے ھیں باقی یا تو دیتے ہی نہیں یا پھر 2سے3ماہ بعد ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ھے۔۔اور کوئی بھی چینل ایک دوسرے کے خلاف خبر نہیں چھاپتے ےیعنی وہ صحافی جو لوگوں پر ہونے والے مظالم کو خبر کی شکل میں دوسروں کے سامنے لاتے ھیں لیکناپنے ھی معاملے میں وہ بے بس ھوتا ھے نہ جانے کتنی مرتبہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ھوئے لیکن کسی ٹی وی نے کوریج نہیں کی بلکہ مجھے سابقہ چینل میں سا ڑھے 4ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔۔۔۔۔

    …………………….
    سلام مسنون مکرمی نادیہ بخاری صاحبہ
    یہ ایک اور انکشاف ہے میرے لئے ……. ورنہ میں نے تو سنا تھا کہ بڑا پیسہ ہے اس فیلڈ میں…….. اور میں بھی تیاری کر رہا تھا جانے کی …..
    لکھنا میرا کام نہیں لیکن اس طرح کی باتیں دل برداشتہ کر دیتی ہیں اور پھر قلم برداشتہ ہو جاتا ہوں
    دوسروں کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی مہم چلانے والوں کا اپنا یہ حال ہے
    دوسری جانب دوسروں کو انصاف دلانے والے وکلا کو دیکھیں………… جب اپنا ساتھی پھنس گیا تو سارے کے سارے اسے بچانے کے لئے کبھی میڈیا کے خلاف تو کبھی اس مظلوم خاندان کے خلاف

    کیا کر سکتی ہے میرے جیسی عوام؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  31. امریکہ کی فاکس نیوز سروس ، روپرٹ مرڈاک کی ریپبلکن پارٹی کے دائیں بازو کی نیوز ایجنسی ہے جس کام دن رات ڈیموکریٹک پارٹی اور اوبا ما کے خلاف زہر اگلنا اور پروپگنڈہ کرنا ہے ۔اس کے لیے اس ایجنسی کے آقا کڑوڑوں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔
    کیا شاہد مسعود کسی سرمایہ دار ٹولی کا خریدا ہوا نمائندہ ہے جس کا کام زرداری اور اسکی ٹولی کے خلاف زہر اگلنا ہے ؟
    اگر ایسا ہے تو اسکے آقاوں کے نام کیا ہیں؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کیا حامد میر کسی ٹولی کا خریدا ہو ا صحافی نہیں ہے ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    نادیہ بتول بخاری صاحبہ میڈیا کے مافیا اور اسکے کرتوتوں کا حال بہت ہی اچھے انداز میں پیش کررہی ہیں ۔ وہ گھر کی بھیدی ہیں اس لیے انکی ہر بات حقیقت اور اپنے ذاتی تجربات پر مبنی ہے ۔ اللہ انکو اسی طرح حق گوئی و بےباکی کی توفیق اور سعادت عطا فرماتا رہے : آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔
    صفدر ھمدانی صاحب نے بھی اپنے تجربات اور مشاہدات کی بنا پر صاف صاف انداز میں میڈیا کی مافیا کا نقشہ کھنیچا ہے ۔ جو کسی وقت غریب اور کنگال تھے مگر اپنے آقاوں کی سرپرستی کے باعث لاکھوں کڑوڑوں کے مالک بن گئے ۔
    ۔۔۔۔۔۔
    آغا بابر نے شائد انہی جیسے لوگوں کے بارے میں “ لونچڑے “ کی اصطلاح استعما ل کی تھی۔ ( اسکاکہنا تھا کہ لاہور کے لونچڑے مشہور ہیں )
    یہ سب میڈیا والے اپنے اپنےآقاوں کے “ لونچڑے “ ہیں ۔ یا عام فہم الفاظ میں “ چمچے “ ہیں “ لوٹے “ ہیں۔
    اور ان پر اقبا ل کا یہ شعر صادق ہی نہیں آتا کہ :
    اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوش
    میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  32. ظفر بھائی اب آپ بحث کو غلط رنگ دے رہے ہیں اور ہمارے خیال میں یہ مثبت رویہ نہیں ہے ۔ جس طرح کسی پرچے کے اداریے اور پالیسی سے پڑھنے والے کا متفق ہوناضروری نہیں ہوتا اسی طرح سے آن لائن اخبار کی ادارتی پالیسی سے بھی کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔۔ آپ نے غورکیا کہ آپ صرف ایک متنازعہ شخصیت “ مشرف “ کی خاطر اس شخص کی پالیسی اور اصول کو تنقید کا نشنہ بنا رہے ہیں جس نے آپ کو ناصرف لکھنے کے لیئے یہ پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ آپ کے تبصرے کو اپنے خلاف جاتا دیکھ کر بھی آ ن لائن کیا ۔۔ آپ اس کو کیا کہیں گے ۔۔؟؟ اظہار آزادی یا پابندی ۔۔
    بحر کیف میری خواہش ہے کہ اس بحث کو یہی بند کیا جائے ۔۔ اور اگر کوئی اپنی پسند کے خلاف کسی تبصرہ کو جاتا دیکھ کر اسے اپنی زاتی تنقید کا نشانہ بنانا چاھتا ہے تو یہ رویہ قابل قبول نہیں ہو سکتا ۔۔ آپ سب کے پاس ای میل ایڈریسز ہیں وہاں ایک دوسرے کو اور ہم کو بھی لکھ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالیئے پر ازراہ کرم عالمی اخبار جو ہم سب کا ہے اسے سب کا رہنے دیجیئے ۔۔

  33. محترمہ بہن نگہت صاحبہ ! آپ نے بالکل درست فرمایا کہ . . .

    جس طرح کسی پرچے کے اداریے اور پالیسی سے پڑھنے والے کا متفق ہوناضروری نہیں ہوتا اسی طرح سے آن لائن اخبار کی ادارتی پالیسی سے بھی کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔۔ آپ نے غورکیا کہ آپ صرف ایک متنازعہ شخصیت “ مشرف “ کی خاطر اس شخص کی پالیسی اور اصول کو تنقید کا نشنہ بنا رہے ہیں جس نے آپ کو ناصرف لکھنے کے لیئے یہ پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ آپ کے تبصرے کو اپنے خلاف جاتا دیکھ کر بھی آ ن لائن کیا ۔۔ آپ اس کو کیا کہیں گے ۔۔؟؟ اظہار آزادی یا پابندی ۔۔

    اگرچہ میری رائے بھی اکثر دوسروں سے مختلف ہوتی ہے اور اس کا ثبوت اسی بلاگ میں میری اوپر درج شدہ تحریر ہے، جس میں میں نے بھائی ظفر جعفری صاحب کے موقف کی حمایت کی ہے اور یہ میرا حق ہے، لیکن یہ میرا حق ہرگز نہیں کہ میں دوسرے کسی کی رائے کا احترام نہ کروں، اس کو 1% درست ہونے کے بھی امکان کا حامل نہ سمجھوں (جیسا خود جعفری صاحب نے فرمایا) اور سب سے بڑھ کر اس بحث مباحثہ کو ذاتی سطح پر لے آؤں-

    میں شکرگزار ہوں ان کا جو میری آراء کو شائع کرتے ہیں، میں ان کا بھی ممنون ہوں جو اسے پڑھتے ہیں اس کی حمایت یا اس کی خلاف تبصرے لکھتے ہیں دلائل پیش کرتے ہیں، لیکن کیا اخبار کی انتظامیہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایسی باتوں کو جو مثلاً کسی درشت رویہ یا کبھی کسی غیر موزوں موضوع کے سبب پڑھنے والوں میں انتشار کا باعث بن سکتا ہو یا بن رہا ہو ؟؟؟ میرے خیال میں یہ حق انتظامیہ کو بہرحال ہے کیوں کہ . . .

    جس طرح مہمان کو میزبان کے قواعد کے مطابق رہنا پڑتا ہے، جس طرح سڑک پر ٹریفک کے سگنل اور دیگر قوانین کے مطابق چلنا ضروری ہے، اسی طرح مجھے “عالمی اخبار” یا کسی بھی دوسری جگہ ان کے اصولوں اور ضابطوں کا پاس کرنا ہو گا

  34. میں عالمی اخبار کی انتظامیہ کی میزبانی کا احترام کرتے ہوئے انکے تمام فیصلوں کی تائید کرتاہوں۔

    ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے صحیح کہا ہے کہ دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے ای میل کا طریقہ ہی مناسب ہے ۔

    یہی غنیمت ہے کہ “ہم صورت یہاں دوچار بیٹھے ہیں “
    ہم سب کو خوش ہونا چاہیے کہ عالمی اخبار نے ہمیں کچھ لکھنے پڑھنے کا اور ایک دوسرے کے بلاگوں پر تبصرے کرنے کا موقعہ فراہم کردیا ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ اس آبگینے کو کبھی ٹھیس نہ لگے ۔
    اللہ عالمی اخبار کی انتظامیہ اور اسکے معاونین کو طویل اور صحت مند عمر عطا کرے ۔ آمین
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  35. نگہت بہن

    مخالف تبصروں کو دبانا بھی آمریت ہی کی روش ہے۔ آپکا اخبار ہے آپکو حق ہے آب جو چاہیں وہ کریں۔ میرے ضمیر کی جو آواز ہے اُسے میں نے پیش کیا اور اُسکے خلاف لکھنا میرے بس کی بات نہیں۔

  36. اوپر ایک جملہ ادھورا رہ گیا عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ . . .

    کیا اخبار کی انتظامیہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایسی باتوں کو جو مثلاً کسی درشت رویہ یا کبھی کسی غیر موزوں موضوع کے سبب پڑھنے والوں میں انتشار کا باعث بن سکتا ہو یا بن رہا ہو حذف کر دے ؟؟؟

  37. واہ جی واہ ظفر بھائی ۔۔ آ پ کا بہت اچھا جواب ہے کہ جب تک آپ کی بات سنی گئی تب تک ہم جمہوری تھے اور جب تھوڑا سا اختلاف کیا تو آمریت کی مثال بن گئے ۔۔ اگر یہی آپ کی پرکھ ہے تو معاف کیجئے کہ آپ کا رویہ بھی آمرانہ ھے ۔۔ اور یقین کیجئے اس منفی سوچ نے ہی ہمیں اور پاکستان کو ان حالوں پہنچایا ہے . آپ نے سو فیصد درست فرمایا ہے کہ یہ ا خبار ہمارا ہے اور ہمیں یہ حق ہے ہم جو چاہیں وہ کریں .. اس کے باوجود آپ کا یہ تبصرہ شائع کیا گیا اور اور آپ کے بلاگ بھی لگائے جا رہے ہیں .. اس روش سے کیا آپ کو اب یہی لگتا ہے کہ یہ اخبار ہمارا یے اور ہم جو چاہے کرتے ہیں … میرا خیال ہے کہ آپ جیسے مومن کو جو سار مومن اور مومناؤں کی پہچان بھی رکھتے ہوں انہیں یہ لکھتے ہوئے سوچناچاھیئے تھا .. کہ .. کیا سچ ہے اور کیا غلط ..

  38. نگہت بہن ! شاید میں نہیں سمجھا، کیا محترم جعفری صاحب کی کوئی تحریر حذف کی گئی ہے؟؟
    اب تک تو میں یہی سمجھ رہا تھا کہ ساری بات اخبار کی “جمہوریت کے حق اور آمریت کے خلاف پالیسی” کے بارے میں ہو رہی تھی، لیکن اب لگ رہا ہے کہ معاملہ شاید کچھ اور ہے، میری آپ سے پر زور اپیل ہے کہ اگر اس سلسلہ میں کوئی تحریر حذف کی گئی ہے تو برائے مہربانی کم اے کم اس مرتبہ اسے شائع کر دیجیے

  39. پیاری نگھت نسیم صاحبہ اور پیارےظفر جعفری صاحب گستاخی معاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ کیا ہوا ہم تو بہت پیار والے لوگ ہیں نارااضگی کا تصور ہمارے ہاںنہیںپایاجاتا ۔۔۔۔۔۔۔

  40. محترم منظور قاضی صاحب اپ کی دعابہت اچھی تھی، اللہ سے دعا ہے کہ اس آبگینے کو کبھی ٹھیس نہ لگے ۔
    اللہ عالمی اخبار کی انتظامیہ اور اسکے معاونین کو طویل اور صحت مند عمر عطا کرے ۔ آمین
    آمین آمین میری طرف سے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔
    محترم راجہ اکرام صاحب اور محترم منظور قاضی صاحب۔۔۔۔ میں مزید اضافہ کرتی چلوں کہ ہمارے میڈیا میںائے روز ایک خبر چلتی ھے کہ فرانس میں یا دوسرے کسی یورپی ملک میں برقعے پر پابندی لگی ہے یوںسمجھ لیںکہ حجاب پر پابندی پر شدید احتجاج ھوا ۔۔۔۔پاکستانی میڈیا اتنا ہی منافق میڈیا ھے جہاںوہ بچیا ںجو سر سے کسی مجبوری یا اپنے شوق کی خاطر دوپٹہ نہیںاتار سکتی انھیںاگے نہیںآانے دیاجاتا۔۔۔۔
    اور چیختے ہیںیہ یورپی ممالک پر ۔۔۔۔۔۔

  41. برادرم مناف. مکرمی ظفر جعفری کی کوئی تحریر حذف نہیں کی گئی بلکہ جن تبصروں میں انہوں نے عالمی اخبار کی انتظامیہ کو ”آمر” تک کہہ دیا ہے وہ بھی شائع کیئے گئے ہیں. وجہ صرف یہ ہے کہ مشرف کے بارے انکے بلاگ پر تبصروں کو اس لیئے بند کیا گیا تھا اسمیں پاکستان میں جمہوریت کا گلا گھوٹنے والے اور اپکستان کو امریکہ کے ہاتھ فروخت کرنے والے فوجی آمر( جمہوری آمر بھی ہوتے ہیں جیسے آجکل ہیں) مشرف کی جیسے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی اور اسے پاکستان کا نجات دہندہ قرار دیا جا رہا تھا جو عالمی اخبار کی اس بنیادی پالیسی کے خلاف ہے کہ فوجی آمریت کے مقابلے میں ہم گئی گزری اور لولی لنگڑی کو قبول کرتے ہیں. ایوب خان سے لیکر اسلام کے نام نہاد چمپین ضیا الحق تک اور پھر اس مشرف تک اس فوجی قیادت نے پاکستان، اس کے آئین اور اسکے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اسکی تعریف شاید کوئی فاتر العقل بھی نہ کرے. آمریت کی مخالف ہمارا بنیادی نعرہ ہے اس لیئے ہم یہاں عالمی اخبار پر کسی فوجی آمر یا جمہوری آمر کی تعریفوں کے لیئے پلیٹ فارم مہیا نہیں کر سکتے.اسی لیئے ڈاکٹر نگہت صاحبہ نے میرے کہنے پر اس بلاگ کو بند کیا تھا یعنی اس پر تبصرے بند کیئے تھے، بلاگ اب بھی وہیں موجود ہے. ہمارے احباب گواہ ہیں کہ ہمیں اگر ذاتی طور پر کسی نے مطعون کیا ہے تو اپنی ذات کو منفی کر کے ہم نے وہ تبصرے بھی شائع کیئے ہیں اور ہمیں کسی سے اپنی غیر جانبداری اور حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا. ہم چاہتے تو قلم اور ضمیر بیچ کر اس اخبار سے پیسہ بھی بنا سکتے تھے اور ایسی پیشکش ہمیں ہوئی بھی لیکن ہم نے مشکل راستے کا انتخاب کیا اور ایسا مشکل راستہ ہے کہ اس میں اپنے بھی سینے میں خنجر گھونپنے سے دریغ نہیں کرتے.
    ظفر صاحب ایم کیو ایم کی شان میں زمین کو آسمان اور آسمان کو زمین بناتے رہے اور ہماری ذاتی رائے ایم کیو ایم کے بارے میں قطعی مختلف ہونے کے باوجود ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا کہ رائے کی آزادی ہے ہمارا ذاتی معاملہ نہیں. اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایم کیو ایم اور اسکے سربراہ کے اعمال کچھ بھی ہوں اس سے انکار نہیں کہ اس جماعت کو سندھ میں خاص طور پر عوامی حمایت حاصل ہے اور یہ کوئی آمرانہ جماعت نہیں. لیکن جب مشرف کو وطن عزیز کا مسیحا اور امام مہدی سمجھا جانے لگا تو یہ جیسے اسکے پاکستان واپسی کے مبینہ منصوبے کا حصہ لگا اور عالمی اخبار اسکا حصہ نہیں بن سکتا.
    بس مناف بھائی اتنی سی بات ہے جس پر اس اخبار کو حق گوئی کا تمغہ دینے والوں نے آمرانہ سوچ کا حامل قرار دے دیا.
    ہمارے لیئے یہ کوئی نئی بات نہیں. کاش کوئی اخبار نکالے اور ہم جیسے دل گردے کا مظاہرہ کر کے بتائے. یہ بات میں چیلنج کے ساتھ کہہ رہا ہوں. خبروں اور حالات حاضرہ کاروزنامہ اس غربت اور فقیری کی حالت میں چلانا کوئی آسان کام نہیں. سرمایہ ہمارے پاس نہیں،افرادی قوت ہمارے پاس نہیں،وسائل ہمارے پاس نہیں. ایک ہمت ہے اور دو تین بے لوث دوست ہیں جنکی مدد سے عالمی سطح کایہ اخبار دنیا کی لاکھوں ڈالر بجٹ والی عالمی نشریاتی کی ویب سائٹوں کے مقابلے میں کسی سے معیار اور غیر جانبداری میں کسی طرح بھی کم نہیں. یہ تو صرف ہم دیوانوں کا کام ہے جو کسی مالی منفعت کے بغیر 16 سے 18 گھنٹے اس اخبار کو دیتے ہیں اور ایسے میں ہمیں بھی”آمر” قرار دینا ناانصافی ہے.
    بہر حال میں اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہتا لیکن اخبار کی پالیسی کا احترام سب سے پہلے میرا اور پھر سبکا فرض ہے کہ کوئی بھی نظریاتی ادارہ کسی پالیسی کے بغیر نہیں چلتا.

  42. یہ مانا کہ بعض نکات پر عالمی اخبار کی اور میری سوچ میں آسمان اور زمین کا فرق ہوسکتا ہے۔ لیکن بفول مرزا رسوا

    تم مہر بھی ہو ماہ بھی ہو ہم سے ملو تو
    کیا اہلِ فلک اہلِ زمیں سے نہیں ملتے

  43. باسلام
    مین نـ اس متن کو خوب اجهـ طریقـ سـ پرها مین اس پر یهی کهون گاه یه ایک بیماری هـ اور بری عجیب بات هـ که کسی دوسرئـ کـ کندهون پر بندوق رکهـ کر چلانا بهت آسان هـ لیکن هم لوگ اس بیماری کا زیاده تر شکار هین هم لوگ زیاده تر منفی پهلو کو بهت زیاده اچهالتـ هین اور اچهـ پهلو پر کم نظر رکهتـ هین اور خدارااس بیماری پر زیاده سـ زیاده توجه دین اور هم اپینـ اندر والـ شیطان کو پهچانـ کی کوشش کرین۔
    سید اختر حسین یاسر

  44. ہمدانی صاحب

    میں نے تو TV کی اس خبر کی نشاندھی کی تھی جس میں ڈاکٹر نیازی نے انکشاف کیا تھا کہ صدر مشرف کا ملک واپس آکر سیاست میں حصہ لینے کا ارادہ ہے۔ اس خبر کی نشاندھی مصباح صاحب نے بھی کی ہے۔ فرق یہ ہے کہ مصباح صاحب نے مشرف کی برائ کی ہے اور میں نے تعریف کی ہے۔ مجھے آپنے مشرف کی تعریف کرنے پر مشرف کو ملک میں مبینہ طور پر واپس لانے کی سازش کا حصہ بنادیا۔ مشرف کی تعریف مجھ سے زیادہ کھل کر ڈاکٹر ماریہ علی نے کی ہے جو ایک دلیر حق گو مومنہ ہیں۔ مناف صاحب نے بھی مشرف کی تعریف کی ہے۔ رہی ایم کیو ایم تو اُنکی مقبولیت تک پہنچنے کا شرف اور کسی جماعت کو حاصل نہیں ہوا۔ باقی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔ لیکن اُنکی نمائنگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے ووٹرز کی یہ بات بھی قابلِ تعریف ہے کہ وہ دوسرے علاقوں کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں ۔ اُن پر یا انکے اعمال پر کیچڑ نہیں اُچھالتے۔ مجھے مشرف کی تعریف کرنے کا پورا پوراحق ہے کیونکہ میں بھی ایک محبِ وطن پاکستانی ہوں۔ میں تو پاکستان کی محبت میں یہاں 26 سال رہنے کے بعد کشتیاں جلاکر 1990 میں پاکستان واپش چلا گیا تھا۔ لیکن چار سال خاک چھان نے کے بعد واپس آگیا۔

    مجھے افسوس ہے کہ آپ میرے تبصروں کا غلط مطلب نکال رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پر ہر قسم کی لعن طعن ہوتی رہی ہے۔ لیکن میں نےبجائے کسی بھی قسم کے ردِ عمل کے پیار کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بہر حال اب یہ بلاگ ختم ہوجائے تو بہتر ہے۔

  45. آغا جی(قبلہ ہمدانی صاحب)۔ سلام مسنون۔
    جسقدر آزادیء رائے کے قائل آپ نظر آتے ہیں، مجھے اسکی مثال نہیں ملتی۔ میں تو ہمییشہ آپ سے سنسر کا متقاضی رہتا ہوں، لیکن آپ ہیں کہ ہر سنگ و خشت کے لئے سب سے پہلے اپنا سر پیش کرتے ہیں۔
    میں آپ کی آزاد صحافت کی عظیم اقدار کو تہہ دل سے سلام پیش کرتا ہوں اور یہی دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔

  46. محترم بھائی ظفر جعفری صاحب !

    اگر ہوتا کوئی دینی یا مسلکی مسئلہ تو شاید میں نہ بولتا کہ اپنے سے بڑوں کے سامنے منہ کھولنے کو بُرا سمجھتا ہوں، لیکن بھائی کسی سیاسی اختلاف کی بنا پر مؤمنین کا آپس میں اس قدر شدید ردِ عمل کا اظہار میری نظر میں مناسب نہیں-

    اس لیے نہیں کہ ہمدانی صاحب نے کہا بلکہ کہ اس لیے کہ یہ میرے اپنا مشاہدہ ہے (جسے میں لکھ بھی چکا ہوں) کہ یہاں عالمی اخبار میں تو خود ہمدانی صاحب سے میرا کئی موضوعات پر اختلافِ رائے رہا ہے، یہاں تک کہ مشرف والے اِس موضوع پر بھی میں آپ کا ہم خیال اور ہمدانی صاحب کے خیال کا مخالف ہوں پھر بھی میرے سارے تبصرے شائع ہورہے ہیں-

    ایک بلاگ کو میری تحریر کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، جس میں سورہء تحریم کی آیات کا ترجمہ لکھا تھا لیکن چونکہ قارئین میں سے چند ایک کو یہ (دینی یا مسلکی ) معاملہ ہضم نہیں ہورہا تھا اس لیے اخبار کی انتظامیہ نے وہ بلاگ ہی بند کر دیا، تو فرمائے آیاتِ قرانی کی اس تبلیغ سے کیا فائدہ جو آپس میں انتشار کا باعث بن جائے- میں یہاں اخبار کی پالیسی سے متفق ہوں یا نہ ہوں لیکن یہ بات جانتا ہوں کہ یہ اخبار کو چلانے میں نہ تو میرا کوئی حصہ ہے (کہ کوئی مطالبہ پیش کر سکوں) اور دوئم کہ میں اکیلا ہی تو یہ اخبار نہیں پڑھ رہا- مجھے دوسروں کی رائے، جذبات اور خیالات کا احترام بھی کرنا چاہیے، اور اس سے بڑھ کر اخبار کی منتظمین کا کوئی فیصلہ مجھے پسند آئے یا نہ آئے، مجھے بطور مہمان قبول کرنا چاہیے اور کم از کم مؤمنین کے آپس میں تعلقات میں سختی سے گریز کرنا چاہیے کہ یہی وہ نکتہ ہے جسے اکثر نظر انداز کردینے کی بنا پر ہمیں بہت بڑے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں، اور میری نظر میں مؤمنین کے باہمی روابط کی درستگی دنیا کے کسی بھی دوسرے نظریہ اور خیال سے زیادہ ضروری ہے

  47. میر اخیال ہے کہ حق گو اور نڈر ہونے کے لیئے کسی خاص مسلک سے تعلق ہونا ضروری نہیں ہے ۔۔ ایسے لوگ کہیں بھی کسی بھی مذہب اور مسلک میں ہو سکتے ہیں ۔۔ مناف بھائی میں سمجھتی ہوں کہ صرف آپ مومنوں کو ہی آپس میں شدید ردعمل سے اجتناب نہیں کرنا چاھیئے بلکہ مجھ جیسے وہ احباب جو آپ سب مومنوں کی نظر میں سنی ہونے کہ وجہ سے مومن نہیں کہلاتے ان سے بھی محبت اور خلوص سے پیش آنا چاھیئے اور ہر ممکن عدم برداشت کے رویئے سے اجتناب کرناچاھیئے ۔۔ میں ھمیشہ اس بات کی التجا کرتی رہی ہوں کہ ہم مسلمانوں کو مسلک کی عینکیں اتار کر ایک دوسرے کااحترام کرنا چایئے ۔۔ اور ایک دوسرے کی راہ میں بچھے اختلاف کے کانٹوں کو خلوص اور برداشت کے ساتھ چننا چاھیئے ۔۔ لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے جب احباب ہی میں سے کوئی اٹھ کر کسی کو مومن اور مومنہ کا لقب عطا کر دیتا ہے اور اس کی لکھی ہو ئی ہر بات حرف آخر ثابت کرنا چاھتا ہے کہ وہ مومن یامومنہ ہے تو ہمیں مسلکی اخبار کاطعنہ سننے کوملتا ہے اور ہمارا وہ یگانگی اور غیر جانبدار ہونے کاتاثر جو اتنی محنت اور لگن سے سے ہم نے اجاگر کیا ہوتا ہے وہ ایک سیکنڈ میں مٹی میں مل جاتا ہے ۔۔ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے جیسے مسلکی عینکوں سے انسانیت پر بھی پردہ پڑ جاتا ہے ۔۔۔ دوستوں انسانوں کے ایک دوسرے پر کچھ حق ہیں جن میں ایک حق اس کی عزت نفس کا خیال بھی ہے ۔۔ جسے عالمی اخبار کاادارہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ وہ بحال رہے ۔۔۔ اس بات کی گواہی دینے کے لیئے مجھے ضرف اتنا کہنا ہے کہ آپ سب خاموشی سے صرف 5 منٹ کے لیئیے اپنے اپنے مسلک کی عینک اتار کرغیر جانبدار ہو کر سوچیں ۔۔ آپ کو جواب مل جائے گا ۔۔!

  48. محترمہ بہن نگہت صاحبہ !

    سب سے پہلے تو میں اپنی ہر اس بات کی معافی چاہتا ہوں جو آپ کے لیے باعثِ رنج اور اذیت بنی ہو، حالانکہ میرا مقصد نہ کسی کو طعنہ دنیا تھا اور نہ کسی کی دل آزاری، میں تو اس کوشش میں تھا کہ یہاں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کی ناراضگیاں دور ہوں ہم ایک دوسرے کے جذبات، خیالات اور آراء کو قبول کریں یا نہ لکین ان کا احترام ضرور کریں-

    جہاں تک تعلق ہے کسی کو مؤمن یا مؤمنہ کا لقب عطا کرنے کا تو عرض ہے کہ یہ نہ تو میرا حق ہے اور ہی کسی اور کا کہ ہم کسی کو یہ لقب عطا کریں، مسلمان کہتے ہیں اس کو جو اسلام لے آئے اور ممن اس کو کہتے ہیں جو ایمان لے آئے، اب اس فرق کا میں نے یا کسی اور نے طے نہیں کرنے بلکہ جہاں سے یہ اصطلاحات آئی ہیں وہیں سے مطالب بھی لینے ہوں گے-

    میں ان موضوعات پر ذرا احتیاظ سے بات کرتا ہوں، اب چونکہ بات آ ہی گئی ہے تو عرض کروں گا کہ قران حکیم کی ایک آیت کا مطلب یہ ہے کہ
    “جو خود کو مؤمن کہے اسے مؤمن سمجھو“

    اس آیت کا حوالہ اس لیے پیش کیا ہے تاکہ یہ نکتہ واضح ہو جائے کہ “مؤمن“ کسی خاص فرقے یا مسلک کی ملکیت ہرگز نہیں بلکہ جو بھی خود کو مؤمن یا مؤمنہ کہلوائے ہمیں قران کی اس آیت کی رو سے اسے مؤمن ماننا پڑے گا، اس کے ایمان کی حالت کیا ہے ؟ یہ میرا یا کسی اور کا مسئلہ ہرگز نہیں یہ اس شخص کا اور اللہ کا معاملہ ہے- میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں اپنی قبر کے بارے میں سوچوں-

    اگر شیعہ خود کو مؤمن کہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ غیر شیعہ کو ایمان سے خارج سمجھتے ہیں، بلکہ
    + ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود کو مؤمن کہلوائے، لیکن
    + ایمان کی جستجو واجب ہے

    اب یہ ہر ایک کا ذاتی مسئلہ ہے کہ وہ کس قدر جستجو کرتا ہے، ایمان کے کتنے زینے طے کرتا ہے اور کن درجات تک پہنچتا ہے-

    (باقی آئندہ)

  49. محترم مناف صاحب اور برادرم عزیز ظفر جعفری۔ میں شاید اس بات کو مزید آگے نہ بڑھاتا لیکن چونکہ ظفر بھائی نے مجھے براہ راست مخاطب کیا ہے اس لیئے نہ چاہنے کے باوجود اپنا جواب کا حق استعمال کر رہا ہوں اور وہ بھی اپنی ذات کے لیئے نہیں بلکہ اس نکتہ نظر سے کہ مستقبل میں بھی آپ کے توسط سے ہمارے قارئین اور لکھنے والوں پر اخبار کی نظریاتی حدود بہت حد تک واضع ہو جائیں گی اور پھر جس کا جی چاہتا ہے اس اخبار میں لکھے اور پڑھے ورنہ اسوقت انٹرنیٹ پر صرف اردو زبان کی ہی ہزارہا ویب سائٹیں ہیں جہاں کوئی کسی سے اختلاف کی جرآت نہیں کرتا اور سب اپنی اپنی بھینس کے آگے اپنی اپنی بین بجا کر سکون کی نیند سوتے ہیں ہماری طرح بقول برادر مصباح کے سر پر پتھر کھانے اور گالیاں کھانے کا بہت کم لوگوں کو شوق ہے۔
    میں نے ہمیشہ یہ لکھا بھی ہے اور اپنی اس زندگی میں تا دم تحریر اس پر عمل بھی کیا ہے کہ دراصل اختلافات کے ساتھ ہی زندگی گزارنا زندگی ہے ورنہ جس فرد کی اپنی کوئی رائے نہیں اسکی سانس لیتی حیات بھی موت سے کم نہیں ہے کہ زندگی تحرک کا نام تجرد کا نہیں۔
    ہاں زندگی کے ہر شعبے میں اختلاف کو جینے مرنے کی وجہ بنا لینا انسانیت،آدمیت اور مومنیت کے خلاف ہے۔ اور اسی ایک فقرے کا ادراک ہمیں ہزار اختلاف کے باوجود تسبیح کے دانوں کی طرح یکجا رکھے گا۔
    آپ نے شاید محسوس کیا ہو کہ ہم سب دوست خاص طور پر عالمی اخبار کی انتظامیہ میں موجود لوگ مختلف مسالک اور مختلف آراء رکھنے کے باوجود اتنی کشادہ دلی اورظرف رکھتے ہیں کہ دل کھول کر اور مسلک کی نہایت دھندلی عینک اتار کر ایک دوسرے کا اختلافی نظریہ سنیں بھی ،اسے برداشت بھی کریں اور اپنی بات کو اس طرح کہیں کہ دوسرے کی بقول ڈاکٹر نگہت صاحبہ کے عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔
    ہم دراصل اتنے چھوٹے برتن ہیں کہ مجھ جیسا بھی چار لفظ جان لے تو مہینوں انہی چار الفاظ کی جگالی کر کے بے عملی کے سائے میں درجنوں صفحے سیاہ کرتا رہتا ہے جو خود اپنی ہی رو سیاہی کا موجب بنتا ہے۔
    مناف،مصباح،قاضی منظور، شمس جیلانی،زرقا مفتی اور ڈاکٹر نگہت جیسے میرے کرم فرما احباب یہ بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی اچھی بری بات کی مثال میں سب سے پہلے اپنی ذات سے دینے کا عادی ہوں اور اس معیار کے مطابق پہلا پتھر کھانے کے لیئے بھی ہمیشہ اپنا سر پیش کیا ہے کہ میں ان کا ماننے والا ہوں نے جنہوں نے سچ حق کے لیئے اپنا گھر بار لٹوا دیا اور اپنی جان کی قربانی دی۔ لیکن اس فلسفہ حیات پر عمل کرنے کے لیئے مجھے کسی خاص مسلک کی چادر اوڑھنے کی ضرورت نہیں۔ اس لیئے کہ کسی مسلک کا پیروکار ہونے سے پہلے ضرورت ہے انسان ہونے کی اور اگر کسی میں انسانیت نہیں اور اپنے آپ کو ” سید السادات” کہلانے میں فخر کرتا ہے تو یہ سادات کی عزت نہیں بلکہ فلسفہ سادات کی تضحیک ہے”خدا اور رسول کا واسطہ ہے کہ میرے اس فقرے کو کوئی اپنی ذات پر منطبق نہ کرے کیونکہ میرے نزدیک سادات ہونا وراثت نہیں بلکہ وہ ذمیداری ہے جو اہلبیت کے کاموں کا اور ذہنی فکر کا تسلسل ہے”۔
    ہم نے کچھ الفاظ کا ایسا استحصال کیا ہے کہ روز محشر یہ الفاظ خود پروردگار سے اپنے حق میں انصاف طلب کریں گے کہ یہ میرا ایمان ہے۔
    جو کوئی ہماری ہاں میں ہاں ملائے اور ہمارے نکتہ نظر کی جا یا بے جا حمایت کرے وہ ہمارے لیئے ”حق گو اوربے باک ہونے کا تمغہ” وصول کرے اور جو ذرا سا بھی اختلاف فکری یا نظریاتی سطح پر کرے وہ آمر اور آزادی رائے پر پابندی لگانے والا ٹھہرے۔
    میں نے تو اپنی اس صحافتی زندگی میں آمروں کے آمر ضیا الحق کے بھی ستم برداشت کیئے ہیں اور اسکی تشہیر کبھی اس لیئے نہیں کی کہ مجھے کسی ہلال امتیاز اور نشان پاکستان کی ضرورت نہیں اور حب الوطنی کے لیئے میں نے کسی سے کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں لینا۔
    یہ وہی پیپلز پارٹی ہے ہم جس کے بانی لوگوں میں سے ہیں لیکن اب اسکے ساتھ اپنے نام کو اس لیئے ذلت سمجھتے ہیں کہ جس بنیادی نظریے اور فلسفے کے تحت یہ جماعت بنی تھی اسے مفاد پرستوں نے ہائی جیک کر لیا اور شہادت ہماری وراثت ہے جیسا نعرہ لگا کر کربلا کے ابدی نظریے کی نفی کر دی۔ شہادت کسی کی وراثت نہیں بلکہ کربلا والوں کی انسانیت کے کندھوں پر ڈالی ہوئی امانت اور ذمیداری ہے۔ میں نے کچھ دن پہلے اپنے کسی کالم میں یہ بات لکھی تھی کہ جس ملک میں عدالت میں شہادت دینا ایک عذاب ہو وہاں جان کی قربانی والی شہادت کا سوچنا بھی سانس رک جانے کے مترادف ہے۔ اس شہادت کو بھی ہم نے ایسا سستا اور ایسا عام کر دیا کہ تنخواہ، مراعات، ستارے اور زمینیں لینے والا فوجی بھی اپنے ہی ہم وطنوں کو مار کر شہید کہلاتا ہے اور وہ خود کش جو بے گناہوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑا کر اور بچوں سے انکے باپ چھین لیتا ہے اسے بھی اسکے حواری شہید اور جنت مکانی قرار دیتے ہیں۔ اللہ کے لیئے وہ خدائی صفات جو اس قادر مطلق نے اپنے بندوں میں بھی رکھی ہیں انہیں فقط کسی مسلک سے منسلک نہ کریں۔ سچائی صرف کسی مسلمان کا ورثہ نہیں بلکہ مسلمان تو نوے فیصد سچ بولتا ہی نہیں۔ اسی طرح مومن یا مومنہ کسی مسلک سے تعلق ہونے کی بیناد نہیں بلکہ انسانی ضمیر کا وہ معیار اور اختصاص ہے جس کے لیئے مسلمان ہونا بھی شرط نہیں۔
    یاد رکھیئے فلسفہ انسانیت کی رو سے اللہ نے جس بشر کو پیدا کیا ہے اسکے اعمال کی بنیاد پر کوئی سب سے پہلے آدمی ہے،پھر انسان ہے اور پھر مومن ہے اور محشر اسی ترتیب سے امتحان ہوگا اور سب سے کڑا امتحان مومن کا ہی ہو گا۔
    میں اس بحث کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتا کہ بے شک میں بہت سے دوستوں کی نظر میں شاید مومن ہونے کے رتبے پر نہیں ہوں لیکن اللہ کا شکر کہ میں ان منافقوں کی نسل سے نہیں جن کے لیئے قرآن لاریب میں پورا سورہ منافقون ہے اور جن کے لیئے اللہ پاک نے اپنی حبیب پر دوران نماز یہ وحی نازل کی کہ اے میرے حبیب ہاتھ کھول دو کہ تمہارے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں کچھ ایسے منافق بھی ہیں جو نماز تو تمہاری اقتدا میں پڑھ رہے ہیں لیکن انکی بغلوں میں انکے بت رکھے ہوئے ہیں۔
    کبھی اندازہ کیجئے اس صورت حال کا کہ منافقوں یہ نسل کتنی بے باک اور بے شرم ہے کہ زمانہ رسالت مآب میں نبی کی موجودگی میں بھی اپنی منافقت سے باز نہیں آئی۔
    ہم سب محب وطن ہیں اور ہمیں کسی کی حب پر شک کرنے اور اسے مطعون کرنے کا کوئی حق نہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم سب بشر ہیں کوئی نبی رسول نہیں کہ ہمارا کہا قرآن کی آیت ہو اور اس سے اختلاف کرنے والا آمر یا غاصب یا بے عمل کہلائے۔
    آخر میں ایک بات جو شاید بہت کڑوی لگے وہ بھی کہتا چلوں کہ میں نے کبھی بھی اس حیات مستعار میں مفاد کو بات کہنے سے اجتناب کرنے کی وجہ نہیں بنایا۔ یہ اخبار صفدر ھمدانی ،ڈاکٹر نگہت،زرقا مفتی یا مصباح حسین کا نہیں۔ یہ ہم سب کاہے اور اسکا بھی ہے جو ہمیں چھوڑ کر جا چکا ہے لیکن روزانہ دن میں کئی کئی بار پڑھتا ہے۔ میں نظریاتی انسان ہوں اور نظریاتی زندگی فقط کانٹوں سے بھری ہوتی ہے کہ اس راہ پر چلنا روزانہ اپنا فاتحہ پڑھنا ہے۔ کسی کی تعریف اور اندھی تعریف بہت آسان ہے اور اس میں جسکی تعریف کی جائے وہ بھی بے وقوف بن کر خوش رہتا ہے لیکن کسی کو اسکی خامی بتانا بہت مشکل ہے کہ اس عمل میں برسوں کی شناسائی بھی لمحے میں دم توڑ جاتی ہے۔ ہمارے لیئے بہت آسان ہوتا کہ ہم اختلاف کرنے والوں کو اس اخبار میں اپنے درمیان نہ رکھتے۔ لیکن یہ آسان کام ہے اور میں زندگی بھر مشکل راستوں کا مسافر رہا ہوں، میری آخری حد تک یہی کوشش رہی ہے اور رہے گی کہ ہر اختلاف رکھنے والے کو ساتھ لیکر چلوں اور اسے زندگی موت کا مسلہ نہ بنایا جائے۔ اپنی بات کہی جائے اور دوسرے کی سنی جائے لیکن وہی بات کہ کوئی بھی ادارہ کسی بنیادی پالیسی کے بغیر نہیں چلتا اور ہماری جمہوریت پسندی اور آمریت دشمنی کی بنیادی پالیسی سے جسے اختلاف ہو اسکے لیئے لکم دینکم ولی دین کا پیغام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *