ڈاکٹر عبدالستار خان نیازی نے یٰٰٰسمین منظور کے 11th Hour پروگرام میں اپنی اور دوسرے سیاستدانوں کی ماضی قریب میں صدر مشرف سے ابو ظھبی میں ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صدر مشرف کو ایک ایک لکچر کے لاکھوں ڈالرز مل رہے ہیں لیکن وہ اس پیسہ سے خوش نہیں ہیں کیونکہ مادرِ وطن پیمار ہے اور وہ اسکی خدمت نہیں کرپارہے اور یہ کہ وہ اپنے لکچرز ختم ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور سیاست میں حصہ لیں گے۔
یہ میرا اپنا خیال ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سابق صدر پاکتستان واپس آکر مسلم لیگ کی صدارت سنبھالیں گے اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ اگر پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس اندھیر نگری میں دو ایسے دور ہیں جو نسبتاً بہتر نظر آتے ہیں یعنی ایوب کے پہلے چند سال اور مشرف کا بے نظیر کی واپسی اور وکلاء تحریک سے پہلے کا دور۔ عوام PPPP اور نواز شریف کو خوب آزما چکے ہیں اور مشرف کو بھی۔ وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔ مجھے انِ تینوں میں سب سے بہتر ایک سیاستداں مشرف نظر آتے ہیں۔

مثل مشہور ہے کہ گیدڑ کی شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف رخ کرتا ہے۔
اگر بلاگ نگار کی یہ خبر صحیح ہے تو مشرف کی شامت آتی ہوئی نظر آتی ہے ۔
آئین کی سیکشن چھ اور نواز شریف کی بد دعا اسکا استقبال کرنے کےلیےبے تاب ہے۔
مجھے سمجھ نہیںا رہی کہ ہم کب تک ان ازمائے ہووں کو بار بار ازمائیںگے
السلام علیکم
قاضی صاحب کی رائے اپنی جگہ مگر جہاں تک میری اپنی رائے ہے آرٹیکل چھ جیسے پتہ نہیں کتنے آرٹیکلز ہیں جنکی نافرمانی پاکستان میں ہوتی آ رہی ہے سو اک مشرف پر ھی سب کی تان کیوں ٹوٹتی ہے ؟ رہی بات نواز شریف صاحب کی بد دعا کی تو نواز شریف صاحب کے لئیے ہی شاید یہ شعر لکھا گیا تھا
اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشی
خود اپنے گریبان میں جھانکا نہیں کرتے
وہ کسی کو کیا بدعا دیں گے وہ آج اگر اپنے آپکو سفید پوش سیاست دان اور کعبے کے پیش امام کا بیٹا ظاہر کر رہے ہیں تو کیا ہوا ؟ان شریف برادران کے کرتوت اگر عوام یاد کرے تو یقینا مشرف دور بہت بہتر ہے
اور کم از کم میں تو مشرف کی بھرپور حمایت کرونگی کے ان ڈکیتوں سے وہ چور بھلا جو چوری کم کرتا ہے اور ترقی کی طرف ذیادہ دیکھتا ہے ۔
پھر بھی اگر آج کے دور حکومت کا جائزہ لیا جائے تو اس مخلوط حکومت کا جائزہ لیں تو سب سامنے آ جائے گا
اس دور میں پیپلز پارٹی بھی اقتدار میں ہے ۔اے این پی بھی اقتدار میں ہے اور عظیم متحدہ قومی مومنٹ بھی اقتدار میں ہے اور پنجاب میں تو نواز لیگ کی بادشاہت ہے سب چوروں کا ٹولہ حکومت میں ہے دیکھ لیں کیا حال ہے
مشرف کے دور میں بھی ایسے کچھ ڈکیت حکومت میں تھے مگر ان پر ایک ڈنڈا تھا آرمی کا جس سے یہ بے لگام گھوڑے لگام میں رہ کر کھاتے تھے اب تو سب کی لگامیں کھلی ہوی ہیں سب اپنی بھرم بازی کی کھا رہے ہیں
پھر بھی اگر مشرف برا ہے تو آپ لوگ سچے اور پکے پاکستانی ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کے پاکستان کے لئیے کون سا سیاست دان بہتر ہے 🙂
قاضی صاحب سے معزرت کے ساتھ
دعاوں کی محتاج
ماریہ علی
ہر مسلمان کی یہ آرزو ہوتی ہے کاش اسکی تدفین مدینہ میں ہو۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آئ کہ جب نواز شریف کے والد کا انتقال مدینہ میں ہوا تو انکی تدفین رائے ونڈ میں کیوں ہوئ۔ کیا نواز شریف جیسے لوگ پاکستان میں امیرالمونین بنے کے مستحق ہیں۔
Correction
غلظی سے میں نے شیر افگن خان نیازی کو عبدالستار خان نیازی لکھدیا جسکی معذرت چاہتا ہوں۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
و السلام
راجہ اکرام
السلام علیکم جعفری صاحب
جناب نواز شریف صاحب اگر اپنے والد کو مدینے میں دفنا دیتے تو مدینہ میں انکا مزار تو نہیں بنا سکتے تھے ؟ شریف برادران نے مدینے میں رہ کر بھی بہت دور کی سوچی گنجے کو ناخن والی مثال تو سب ہی جانتے ہیں یہاں تو سعودیہ میں رہ کر گنجوں کو بال مل گئے ہیں تو وہ بہت آرام آرام سے کھجا کھجا کر سوچتے ہیں اور ویسے بھی بھائی چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
حق گو اور بے باک سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی ہمیشہ کی طرح دھنواں دھار تحریر پڑھکر ، جان میں جان آگئی ۔ اللہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کو اسی طرح کھل کر دو ٹوک باتیں کہنے کی اور لکھنے کی سعادت اور توفیق عطا فرماتارہے۔ انکے بغیر یہ عالمی اخبار بالکل ایک ویرانہ سا بنتا جارہا تھا ۔
میں اپنی کم علمی کے باعث دنیا بھر سے بحث کرنے کے لیے تیار رہتا ہوں مگر ماریہ علی صاحبہ جب ‘ معذرت کے ساتھ“ میری خبر لیتی ہیں تو مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ انکے تبصرے پر کیا تبصرہ کروں ۔ مشکل یہ ہے کہ انکے باتوں میں حق گوئی بھی ہے اور بے باکی بھی۔
صرف یہ کہتا ہوں کہ مشرف اپنے آغاز میں تو پاکستان میں اس قدر مقبول تھا کہ لوگوں نے اسکے آنے پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ۔ خود بے نظیر اور عمران خان بھی مشرف کو پاکستان کی کشتی کا ناخدا سمجھتےتھے۔ مگر بقول میر:
وہ آئے بزم میں اتنا تو سب نے دیکھا میر
پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
مشرف بھی ایک انسان ہی نکلا ؟ اس نے اپنے اطراف خوشامدی لوگوں کا جال پھیلا دیا اور امیر المومنین تو نہیں امیرِ پاکستان بن گیا ۔ اس نے حالات کو بدلنے کی بجائے خود کو بدل دیا ۔ اس نے دانستہ اور غیر دانستہ طورپر ایسے فیصلے کیے کہ اس کی آمریت نے پاکستان کی جمہوریت کا کچومر نکال دیا۔ وہ اپنی کھال میں مگن تھا مگر جیسے ہی اس کی کھال اتری وہ بالکل ایک عام انسان نظر آنے لگا جسکے فیصلے غلطیوں سے بھرے ہوئے تھے۔ ( تاریخ اس کی شاہد ہے )
آمر آخر آمر ہے اور چاہے وہ اپنی آپ کو جمہوریت کا علمبردار بتا کر پاکستان کی سیاست میں آنے کی کتنی ہی کوشش کرے اسکا ماضی اسکے ساتھ ہی رہےگا ۔
مجھے مشرف سے دلی ہمدردی ہے اسی لیے میں اسکو مشورہ دیتا ہوں کہ جان کی خیر مناتے ہوئے اب وہ لندن ہی میں رہے اور اگر ہوسکے تو لندن کے پیر صاحب جن کی مادری زبان وہی ہے جو مشرف کی ہے اپنی شائستہ اور شستہ اردو میں بات چیت کریں ۔ اس کے علاوہ
بہرویں اور درباری راگوں کی مشق کریں اور دنیا بھر میں اپنی موسیقی کے پروگرام پیش کرتےرہیں۔ ہاں ہوانا سگار بھی پیتےرہیں اور ہوسکے تو کبھی کبھی ٹھرّا بھی لگاتے رہیں اورا پنے بے حد ہی خوبصورت اور فرمانبردار کتوں کو اپنے گود میں لے کر لندن کے ہائیڈ پارک میں گھوما کریں۔ اسی میں انکی سلامتی ہے ۔ پاکستان میں آئینگے تو نہ صرف شریفوں اور بگتیوں اور پھر افتخار چودھری جیسے چودھریوں کا سامنا کرناپڑے گا اورپھر بسم اللہ اللہ اکبر سننا پڑے گا ۔
پرویز مشرف زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
السلام علیکم
قاضی صاحب آپکی شفقت اور حوصلہ افزائی ہی ہے جو میں الٹا سیدھا کچھ لکھ لیتی ہوں بس اسی طرح آپکی شفقت اور دعاوں کی محتاج ہوں
جہاں تک بات مشرف کی ہے تو ہماری عوام ہر آنے والے کو جھک کر سلام اور جانے والے کے پیچھے لات مارنے میں ماہر ہے ۔
مشرف کو ڈبانے میں اسکے نادان دوستوں کا بہت بڑا کردار ہے مگر پھر بھی جائزہ لیں تو مشرف کے دور میں پاکستان کی ترقی اور آج کے دور کی لوٹ مار بندر بانٹ کا فرق صاف ظاہر ہے
وہی کتے جو مشرف کے ایک فون پر اپنی لگام خود اپنے منہ میں لے لیا کرتے تھے آج کسقدر بد مستی کی سی کیفیت میں ملک کو کھانے کو دوڑ رہے ہیں جہاں تو آزادی کی بات ہے تو یہی جو آج مشرف کو برا بھلا کہتے نہیں تھکتے کبھی یہ بھی اسی کے دربار میں قطار لگائے دکھائی دیتے تھے ۔شریف برادران آج اتنا اچھل کود کر رہے ہیں اگر اتنے بڑے محب وطن تھے تو جب ڈیل کر کے گئے تھے اس کے بعد ایک طویل عرصہ سانپ کیوں سونگ گیا تھا ؟ سعودیہ میں تو مشرف کا بھوت تک نہیں تھا ؟ انکو تو احسان ماننا چاہئے محترمہ کا کے انکی ذبان کو آزادی ملی اور مشرف نامی بھوت کے سامنے نہیں تو اسکے پیچھے کھڑے ہو کر بات کرنے کے تو قابل ہوئے ؟
آج جو چوہدری افتخار صاحب انصاف کی دیوی کا روپ دھارن کئیے ہوئے ہیں کبھی یہ بھی اپنی ہی نوکری بچانے کے لئیے مشرف کا ریفرنڈم اور دیگر معاملات میں سہمی ہوئی بللی کی طرح کونے میں بیٹھے دکھائی دیتے تھے
میری کم علمی کی جہاں تک بات ہے تو میری تو یہی سمجھ آتا ہے کے جب سورج چڑھا تو سب نے سلام کیا اور جب غروب کا وقت آیا تو سب لاٹھیاں اور ڈنڈے لے آئے اور دعوے کرنے لگے کے دیکھا ہم نے ڈرا دیا ہماری دہشت سے سورج غروب ہو گیا۔
بہر حال ایک بہت ہی چھوٹی سی بات کہونگی اور امید ہے قاضی صاحب کو برا نہیں لگے گا ؟
میرے اپنے خیال میں اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں جمہوریت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ جمہوریت کے نام پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں آمریت کی جہاں تک بات ہے جب بھی کوئی فوجی اقتدار میں آیا ہے سب ڈکیت اپنے بلوں میں چھپ جاتے ہیں جہاں وہ جاتا ہے بڑے بڑے دعوے کرتے کعبے کے پیش امام کی اولاد بن کر سامنے آ جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کے ہم نے اپنے دور میں اسی ملک اور عوام کو لوٹ لوٹ کر بے حال کر دیا تھا بس یہ سمجھتے ہیں عوام اندھی ہے ایک دفعہ پھر چانس مار لیتے ہیں اور کچھ ہاتھ کر لیتے ہیں یہی ہوتا آیا ہے پرویز مشرف گیا امید ہے پرویز کیانی صاحب قیادت سمبھال لیں گے ۔اگر وہ نہیں سمبھالیں گے تو پاکستان کھپے کھپے کھپے کرتا برائے فروخت ہو جائے گا اور پیسہ سوئس اکاونٹس میں جمع ہو جائے گا پھر نا کوئی میڈیا نا کوئی تبصرہ بس ایک یاد ہوگی پاکستان کھپے کھپے کھپے
معزرت قاضی صاحب ایک بات رہ گئی تھی )
محب وطن پاکستانیوں کو مشرف کا لندن میں فلیٹ اور ایک معصوم سا کتا تو سب کو دکھائی دیتا ہے مگر انکو سرے محل دبئی کی مہنگی ترین بلڈنگز اور بلاول ٹرانسپورٹ وغیرہ اور رائے ونڈ کی جاگیر اتحاد فانڈریز کیوں نہیں یاد آتیں؟
کاش اس این آر او کا بھوت اصلی بھوت ہو اور افتخار چوہدری صاحب کسی ایک کیس میں خلوص دل سے دلچسپی لیں اور اس پر عمل درآمد ہو جائے تو مزا آ جائے گا ۔مگر پھر یہ بھی ڈر لگتا ہے کے کہیں یہ سب خود کو ایوان صدر میں بیٹھے دیکھنے کے سلسلے کی کڑی تو نہیں ؟
اللہ معاف کرے پاکستان کی اعلی قیادت کے پاس کچھ ہو نا ہو عورتوں کی سیاست اور پلانگز کرنے کا بہت ٹائم ہے
مجھے آج بھی مشرف کی تقریر کا وہ آخری جملہ یاد ہے جو اس نے جاتے جاتے کہا تھا “ پاکستان کا اللہ ہی حافظ“ہے
ظفر جعفری صاحب
یہ تو اپنے اپنے نصیب کی بات ہے۔۔۔کہ کس کو دیارحبیب میں ہمیشہ کیلئے مدفن میسرآتاہے لوگ پاکستان کے چھوٹے سے قصبے سے حاضری کیلئے بلوائے جاتےہیں
ان کا عشق،تڑپ، جذب و مستی دیکھ کرمدینےوالی سرکار صلی اللہ وتعالیٰ علیہ والہ وسلم انہیں جنت البقیع کا پڑوس بھی عطاکردیتےہی اوربعض ایسے بھی ہوتےہیں جودریارپرپہنچ کربھی واپس آ جاتےہیں ۔۔۔۔
یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
جسے چاہا درپہ بلا لیا۔۔جسے چاہااپنا بنالیا
یہ بڑے کرم کےہیں فیصلےیہ بڑے نصیب کی بات ہے
ہر شخص کو ملک میں سیاسست کا حق ہے، باحیثیت پاکستانی یہ اُس کا دستوری حق ہے.
مگر قانون کی گرفت بحی ضروری ہے. مشرف ملک واپس آتے ہیں تو اچحی بات ہے، قانون کی گرفت میں آنے کا بہانہ بن جائے گا.
اگر بے قصور ثابت ہوئے تو ……… پھر ٹھیک ہے جو مرضی کریں خواہ سیاست ہی.
میں ماریہ علی سے متفق ہوں ۔
اس نے جو بھی لکھا ہے درست ہی تو لکھا ہے ۔
وسلام
آویز ۔برمنگم
ماریہ جی آپ کو بھرپورتبصرہ پڑھ کرمزاآگیا۔۔اسے کہتےہیں کھری کھری سنانا۔۔۔۔
سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے جو کچھ ارشاد فرمایا اس میں کافی صداقت ہے مگر مشرف نے اپنےآخری دور میں کافی سے غلطیاں کی ہیں خاص طور پر این آر او یعنی قومی یک جہتی اور باہمی اتحاد کے آرڈینینس کے زذریعہ اس نے 8041 چوروں اور مجرموں کی جرم معاف کرکے پاکستان سے فرار کا رستہ اختیار کیا۔
اس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر دس فیصد کو سو فیصد بنا دیا۔
اسکے علاوہ اس نے اپنے آخری دور میں جو کچھ بھی کیا اس کی وجہ سے پاکستان ایک دم گرداب میں پھنس گیا۔ ( تفصیلات لکھنے سے یہ تبصرہ طویل ہوجائےگا )
افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے جانشین اس سے بھی بدتر نکلے۔
۔۔۔۔۔۔
جیسا کہ شعیب صفدر صاحب ایڈوکیٹ نے فرمایا : “ ہر شخص کو ملک میں سیاسست کا حق ہے، باحیثیت پاکستانی یہ اُس کا دستوری حق ہے.مگر قانون کی گرفت بحی ضروری ہے. مشرف ملک واپس آتے ہیں تو اچحی بات ہے، “
۔۔۔۔۔۔
دیکھیں وہ کب پاکستان واپس آئے گا اور کب افتخار چودھری کے عدالت میں کھڑا ہوکر بہت سارے سوالات کا جواب دے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر مشرف دانشمند ہے تو وہ کبھی پاکستان کی طرف رخ نہیں کرے گا ۔
اس کےلیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنے پیر بھائی الطاف حسین کی طرح لندن سے ہی پاکستان ق لیگ کی قیادت کرے ۔
شائد اایسے مواقع پر کسی نےیہ شعر کہا تھا کہ :
پیر لندن میں ہے مجھ کو بھی وہیں جانے دو
خوب گذرے گی جو مل بیٹھینگے فرزانےدو
اور جس طرح الطاف حسین ٹیلیفونی تقریریں کرتا ہے اسی طرح وہ بھی وہاں سے پر جوش اور ولولہ خیز تقاریر کا سلسلہ شروع کردے تاکہ پاکستان میں اس کے ماننے والے اسکی تقاریر سے کچھ رہنمائی حاصل کرتےرہیں۔
اس طرح رنگ لگے گا نہ پھٹکری ، رنگ بھی چوکھا آئےگا۔ وہ لندن میں خوش خوش رہے گا اور اسکے ماننےوالے پاکستان میں خوشی سے مشرف زندہ باد کے نعرےلگاتےرہینگے۔
مگر مسلم لیگ قاف کے رہنماوں ( چودھری صاحبان اور انکے ساتھیوں) کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔ سوائےچند ایک کے کوئی بھی متاثر کرنے والی تقاریرکرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔
بہر کیف:
پاکستان کا المیہ یہی ہے کہ قائد اعظم کے بعد اس جیسا رہنما پاکستان کو ملا ہی نہیں۔
مجھے تو حیرت ہو رہی ہے کہ آپ سب لوگ بھی شاطر سیاستد انوں ، لیڈروں ، صدر اور وزیرون مشیروں کی طرح عوام کو لولی پوپ دیکر پانچ سال پورے کر نے کے لئے نواز شریف ، پرویز مشرّف ، پرویز کیانی، چوہدری افتخار ، سوئس بنک ، سرّے محل ، اتّفاق گروب، پیز صاحب، سگار اور کتّوں کی جھولے میں لوری دیکر سلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
جبکہ عوام چینی ، آٹا، روٹی، دال ، بجلی، گیس ، اور انصاف کے لئے بلک رہے ہیں ۔ اس سے اچھی تو پی پی پی پی ہے جو عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تو دے دیتی ہے،
اور کچھ نہیں تو کم از کم قوم کے بھوکے بچّے پی پی پی پی کا شور سن کر یہ تو سمجھ لیتے ہیں کہ آٹے کی گاڑی آگئی ہے اور گاڑیوں کی آواز پی پی پی پی کے ھارن سنتے سنتے بھوکے ہی سو جاتے ہیں ۔
ہم تو خواہ مخواہ اللہ واسطے کا بیر رکھتے ہیں ان قوم کے ہمدرد رہنماؤں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اللہ قسم اگر ہمارے غریب سیاستدانوں ، لیڈروں ، اور حکمران ٹولے کے پاس اگر انکی ذ اتی ذ رعی زمینیں اور جاگیریں ہوتیں تو عوام کو مفت آٹا، کرنل باسمتی ، سبزی، د ال ان کی دہلیز پر ملتا ، اگر ان کی ذ اتی شوگر ملیں ہوتیں تو عوام کو ان کے گھروں پر مفت چینی کی بوریاں بھجواتے ، ذاتی تیکسٹائل ملیں ہوتیں تو تھان کے تھان عوام پر لٹا دیتے ، اگر غیر ملکوں میں ذ اتی پیسہ ہوتا تو عوام پر ڈالروں کی بارش کر دیتے ، اگر سعود ی عرب میں اپنی ذ اتی سیمنٹ فیکٹری یا اتفاق فاؤنڈری ذ اتی ہوتی تو لوگوں کو پکّے مکان بنانے کے لئے سیمنٹ اور سریا مفت سائیٹ پر پہنچاتے بھائی لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن
کاش یہ اللہ کی سب نعمتیں ان کی اپنی ذ ا تی ہوتیں
مجھے تو حیرت ہو رہی ہے کہ آپ سب لوگ بھی شاطر سیاستد انوں ، لیڈروں ، صدر اور وزیرون مشیروں کی طرح عوام کو لولی پوپ دیکر پانچ سال پورے کر نے کے لئے نواز شریف ، پرویز مشرّف ، پرویز کیانی، چوہدری افتخار ، سوئس بنک ، سرّے محل ، اتّفاق گروب، پیز صاحب، سگار اور کتّوں کی جھولے میں لوری دیکر سلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
جبکہ عوام چینی ، آٹا، روٹی، دال ، بجلی، گیس ، اور انصاف کے لئے بلک رہے ہیں ۔ اس سے اچھی تو پی پی پی پی ہے جو عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تو دے دیتی ہے،
اور کچھ نہیں تو کم از کم قوم کے بھوکے بچّے پی پی پی پی کا شور سن کر یہ تو سمجھ لیتے ہیں کہ آٹے کی گاڑی آگئی ہے اور گاڑیوں کی آواز پی پی پی پی کے ھارن سنتے سنتے بھوکے ہی سو جاتے ہیں ۔
ہم تو خواہ مخواہ اللہ واسطے کا بیر رکھتے ہیں ان قوم کے معصوم و ہمدرد رہنماؤں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اللہ قسم اگر ہمارے ان غریب سیاستدانوں ، لیڈروں ، اور حکمران ٹولے کے پاس اگر انکی ذ اتی ذ رعی زمینیں اور جاگیریں ہوتیں تو عوام کو مفت آٹا، کرنل باسمتی ، سبزی، د ال ان کی دہلیز پر ملتا ، اگر ان کی ذ اتی شوگر ملیں ہوتیں تو عوام کو ان کے گھروں پر مفت چینی کی بوریاں بھجواتے ، ذاتی تیکسٹائل ملیں ہوتیں تو تھان کے تھان عوام پر لٹا دیتے ، اگر غیر ملکوں میں ذ اتی پیسہ ہوتا تو عوام پر ڈالروں کی بارش کر دیتے ، اگر سعود ی عرب میں اپنی ذ اتی سیمنٹ فیکٹری یا اتفاق فاؤنڈری ذ اتی ہوتی تو لوگوں کو پکّے مکان بنانے کے لئے سیمنٹ اور سریا مفت سائیٹ پر پہنچاتے بھائی لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن
کاش یہ اللہ کی سب نعمتیں ان کی اپنی ذ ا تی ہوتیں
ڈاکٹر ماریہ علی صاحبہ اسلئے بلا جہجک بیابکی سے تبصرہ کرتی ہیں کہ وہ ایک مومنہ ہیں اور منافقت انکے بس کی بات نہیں۔وہ ڈاکٹر بھی ہیں۔ جن طلباء کو ڈاکٹری میں داخلہ ملتا ہے وہ چوٹی کے ایک فیصد طلباء میں سے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انکے تبصروں میں سنجیدگی، حق گوئ، logic اور بیباکی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ وہ خود کو عقلِ کل نہیں سمجھتیں۔ اس سے بھی بڑھکر کمال کی اور حیران کُن بات یہ ہے کہ آپ ہالینڈ میں پیدا ہوئیں اور وہیں پروان چڑھیں لیکن ہم سے اچھی اُردو لکھتی ہیں ماشاء اللہ۔
مشرف کے پہلے چھ سال بہت اچھے تھے۔ میں نے خود ورلڈ بنک کے صدر Woolfvits کا انٹرویو سنا تھا جس میں انہوں نے چین اور انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان بھی آگے آرہا ہے۔ پاکستان کا Businessmen آج بھی مشرف کو یاد کرتا ہے۔ مشرف کے زوال کی وجہ امریکہ کی دو بڑی غلطیاں ہیں۔ اوّل امریکہ نے مشرف پر زور ڈال کر بے نظیر کو پاکستان واپس بلوایا۔ دوسرے امریکہ نے مشرف پر زور ڈال کر افتخار چودھری کو فارغ کروایا کیونکہ افتخار چودھری نے missing persons کیلئے سُو موٹو ایکشن لے لیا تھا۔
چیف جسٹس افتخار چودھری خود ایک کرپٹ اور مفاد پرست شخصیت کا نام ہے۔ موصوف نے 600 گز کا پلاٹ حاصل کرنے کیلئے ایک جعلی حلف نامہ داخل کیا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری ہی نے مشرف کے Take over اور referendum کو endorse کیا تھا۔
شعیب صفدر صاحب نے قانون کی بات ہے تو جہاں کے وکیلوں اور ججوں کے پاس ضمیر نہ ہو وہاں انصاف نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں کو ملتا ہے۔ ملک کے 98 فیصد غریب اور متوسط لوگوں کو نہیں ملتا۔
تیغ منصف ہو جہاں دارورسن ہوں شاہد
بے گناہ کون ہے اُس شہر میں قاتل کے سوا
قبلہ جعفری صاحب یہ ڈاکٹر شیر افگن نیازی ہیں. ویسے یہ بھی انکا نام ہے کردار نہیں. دوسرا ظفر بھائی آپ نے یہ کیا فرمایا کہ ”مجھے انِ تینوں میں سب سے بہتر ایک سیاستداں مشرف نظر آتے ہیں”. اگر آپ اسکے آخر میں یہ بھی لکھ دیتے کہ آپ نے یہ بات طنزیہ طور پر لکھی ہے تو مجھے اندازہ ہو جاتا کہ آپ بھی ہم سے ایسا بھیانک مذاق نہیں کر رہے.بس مجھ فقیر تو اتنا ہی کہنا تھا آپ لوگ اس پر خوب تبصرے کیجئے.میں مستقل اجازت چاہوں گا اس بلاگ سے. اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا بس کر لیا.
ہمدانی صاحب
کیا آپ کے تبصرہ کا مطلب یہ ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف مشرف سے بہتر ہیں ۔ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرسکتا ۔
“ابھی نہ چھیڑ مشرّ ف کے گیت اے غافل !
ابھی اس بزم کا ماحول ساز گار نہیں “
۔۔۔۔۔۔
آصف زرداری ، نواز شریف ، مشرف سب اس ملک کے رہنما ضرور ہیں مگر:
رہنماوں کا حال مت پوچھو
کوئی میٹھے تو کوئی کھٹّے ہیں
وہ بظاہر تو مختلف ہیں مگر
ایک تھیلی کے چٹّے بٹّے ہیں
۔۔۔۔۔۔
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
میں چاہتی تو یہی تھی کہ کوئی اتنی سی بات ضرور لکھتا کہ جمہوریت چاہے کتنی بھی لولی لنگڑی ہو وہ سونے کی بنی ہوئی آمریت سے بحرحال اچھی ہوتی ہے ۔عالمی اخبار کے پلیٹ فارم پر اظہار خیال کی پابندی ہر گز نہیں ہے لیکن ہم آمریت کی پاسداری نہیں کرتے اورنہ ہی کسی آمر کے گن گانے کے لیئے یہ پلیٹ فارم کسی کو دے سکتے ہیں ۔ یہ ہماری اخبار کی پالیسی ہے کہ ہم جمہوریت کو فروغ دیں گے اور آمریت کی ہر حال میں مذمت کریں گے ۔ سو اس پالیسی کو مدنظر رکھے ہوئے انتظامیہ اس بلاگ کو بند کرتی ہے اور احباب کو مطلع کرتی ہے کہ اس بلاگ پر مزید کسی کا تبصرہ شائع نہیں ہو گا ۔