شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

لو جی کنول اور ماریہ آپ کی فرمائش پر نیا بلاگ حاضر ھے ۔۔ اس بلاگ میں سب احباب اپنی شاعری کے علاوہ کسی اور شاعر یا شاعرہ کا کوئی نیا ، اچھوتا اور اپنی پسند کا شعر یا مکمل غزل /نظم لکھیں گے ۔۔ ۔۔ ہاں یہ ھو سکتا ھے کہ اگرکوئی اور آپ کا کلام لکھنا چاھے تو کوئی پابندی نہیں ھو گی ۔۔ پر شاعر خود اپنا کلام نہیں لکھے گا ۔۔ لیجیئے اب مزہ آئے گا ۔۔

86 thoughts on “شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے”

  1. مجھے پنہاں آپا کا یہ شعر بہت خوبصورت لگتا ھے ۔۔ اس میں زندگی کے سارے منظر پورے رنگوں کے ساتھ اتنے واضح نظر آتے ھیں کہ ھر منظر بولتا نظر آتا ھے ۔۔۔شعر ھے ۔۔

    تھوڑی باتیں ، تھوڑے شکوے ، تھوڑے وعدے اور بس
    ساتھ اس کے شام کی اچھی سی چائے زندگی
    ۔

  2. مجھے ڈاکٹر نگہت نسیم کی یہ نظم اچھی لگتی ہے

    بس یہی مجھے اچھا نہیں لگتا ھے

    سنو اے خوابیدہ راگنیاں چھیڑنے والے
    سنو نا جانٍ جاں مجھے اچھا لگتا ھے
    جب تم ساتھ رقیب کے ھوتے ھو
    اٹھتے بیٹھتے ورد اُسی کا کرتے ھو
    سنو اے شریں سخن
    مجھے اچھا لگتا ھے
    جب دوسرا کوئی نام تھمارا لیتا ھے
    شُنیدہ ھر لفظ کو موتی سمجھتا ھے
    پھر تذکرے ،تبصروں کی مالا پروتا ھے
    سنو اے میرے ساحر
    مجھے یہ بھی اچھا لگتا ھے
    تمہیں سوچے میرے سوا کوئی اور بھی
    تمہیں چاھے میرے سوا کوئی اور بھی
    تمہیں جانے میرے سوا کوئی اور بھی
    سنو اے جانٍ محفل
    مجھے اچھا لگتا ھے
    ساتھ تمھارے ھنستا کوئی اور ھو
    پیار میں سجتا سنورتا کوئی اورھو
    آھٹ پہ سمٹتا، بکھرتا کوئی اور ھو
    سنو اے روشن آنکھوں والے
    مجھے اچھا لگتا ھے
    ھر کسی کا تم پہ یوں فدا ھوجانا
    ھر کسی کا تم سے یوں لپٹ جانا
    ھر کسی کا تم کو یوں سوچے جانا
    مجھے سب کچھ اچھا لگتا ھے
    جان ٍجان
    بس یہی اچھا نہیں لگتا ھے
    جب دشمن ھواؤں سے رعایت نہیں کرتے ھو
    کیوں نہیں خوشبو میری یہ شکایت کرتے ھو
    مجھ سے میرے ھی ضبطٍ الفت کا گلہ کرتے ھو
    سنو یہ بھی اچھا نہیں لگتا ھے
    جب کہہ دیتے ھو
    بند آنکھوں سے کیوں نہیں دیکھتی ھو مجھے
    اھلٍ ھنر جیسا کیوں نہیں سمجھتی ھو مجھے
    دل میں حرفٍ آخر کیوں نہیں لکھتی ھو مجھے
    جانٍ جاناں
    کیا بتاؤں اب اور کیا، کیا جو مجھے اچھا نہیں لگتا ھے
    بس کہنا ھے وہ جو مجھے سچ مچ اچھا نہیں لگتا ھے
    اجازت ھو تو ایک گلہ کر لوں
    پاس آکے تھمارے یہ کہہ دوں
    میں جاگا کروں شب بھر تھماری خوشبو سے بات کرنے کو
    آؤ تم اور بھول ھی جاؤ درٍ دل پہ کوئی دستک ھی دینے کو
    مجھے
    بس یہ اچھا نہیں لگتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. دو خوبصورت شعر نواب مرزا داغ کے بھی

    تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
    نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

    وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
    تمہیں بھی یا د ہے کچھ یہ کلام کس کاتھا

  4. یہ لوگ کسی حال میں خوش ھو نہیں سکتے
    بے فیض زمانے سے کنارا ھی بھلا ھے
    شاعر ۔ زرقامفتی

  5. بہت ھے فکر اس کو میرے گھر کی
    کچھ اسکے اپنے گھر کے مسئلے ھیں
    شاعر ۔ صفدر ھمٰدانی

  6. جاہ و جلال دام و درم اور کتنی دیر
    ریگِ رواں پہ نقشِ قدم اور کتنی دیر

    حلقہ بگوشوں عرض گزاروں کے درمیاں
    یہ تمکنت یہ زعمِ کرم اور کتنی دیر

    دامن کے سارے چاک، گریباں کے سارے چاک
    ہو بھی گئے بہم تو بہم اور کتنی دیر

    افتخار عارف

  7. چاہتیں ہیں فقط فسانوں میں
    تلخیاں گھل گئیں زبانوں میں

    جھوٹ ہی تھا ترے بیانوں میں
    میں بہلتی رہی بہانوں میں

    تم مجھے چھوڑ کر ابھی جو گئے
    ڈھونڈنا پھر مجھے زمانوں میں

    دل کی ترغیب پر اُٹھے نہ قدم
    ذہن اُلجھا رہا گمانوں میں

    خوف کے پہرے ہیں دلوں پر اور
    سانپ وحشت کے ہیں گمانوں میں

    سادگی میں عداوتیں نہ تھیں
    سانجھ دکھ سکھ کی تھی گھرانوں میں

    عیش دُنیا کے سب میسر ہیں
    پر سکوں ہی نہیں مکانوں میں
    زرقا مفتی

  8. بندے کو خدا کیا لکھنا

    حق بات پہ کوڑے اور زنداں
    باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں
    انساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں
    خوں خوار درندے ہیں رقصاں

    ہر شام یہاں شام ویراں
    آسیب زدہ رستے گلیاں
    جس شہر کی دھن میں نکلے تھے
    وہ شہر دل برباد کہاں

    صحرا کو چمن
    بن کو گلشن
    بادل کو ردا کیا لکھنا

    اے میرے وطن کے فن کاروں
    ظلمت پہ نہ اپنا فن وارو
    یہ محل سروں کے باسی
    قاتل ہیں سبھی اپنے یاروں

    ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا
    اس غم کو نیا کیا لکھنا

    ظلمت کو ضیا، صر صر کو صبا
    بندے کو خدا کیا لکھنا

    اس ظلم و ستم کو لطف و کرم
    اس دکھ کو دوا کیا لکھنا

    حبیب جالب

  9. زرد سورج

    مہیب روحوں کے قہقہوں سے
    مآثرِ جاں لرز اُٹھے ہیں
    لہو کی رفتار زہرِ قاتل کی دھار بن کر
    دل کی گہرائیوں میں پہیم اتر رہی ہے
    ہڈیاں آگہی کی بیدار آگ میں پھر پگھل رہی ہیں
    حیات سے بے خبر فضاؤں میں
    جسم تحلیل ہو رہا ہے

    شبِ سیہ کے ڈراؤنے فاصلوں سے لٹکی ہوئی
    شپرّہ چشم آرزوؤئیں یہ چاہتی ہیں
    کہ تیرگی کو میں روح اپنی فروخت کر دوں
    اور اس اجالے کو بھول جاؤں
    جو اب بھی میرا مسیحِ موعودِ جسم و جاں ہے

    مہیب روحوں کے قہقہوں نے
    میری آواز چھین لی ہے
    میں گھر کی دیوار پر نگاہیں جمائے بیٹھا ہوں
    جیسے میرے تمام الفاظ گھر کی دیوار میں نہاں ہیں

    مہیب روحوں کے قہقہوں میں
    کچھ اجنبی اجنبی صدائیں ابھر رہی ہیں
    وقت کا چاک چل رہا ہے
    زمین کی سانس اُکھڑ رہی ہے
    میں سوچتا ہوں
    وہ زرد سورج نجانے کب آئے گا
    کہ جس کا
    کتابِ سیارگاں میں وعدہ کیا گیا ہے

    کتابِ سیارگاں کے مالک
    میں اس اندھیرے سے تھک گیا ہوں

    پروفیسر سحر انصاری

  10. اسلام و علیکم

    ار ے نگہت جی بہت بہت شکریہ۔

    غمِ دِل سنانے کو جی چاہتا ہے
    تمہیں آزمانے کو جی چاہتا ہے
    یہ جب سے سنا ہے بہت دور ہو تم
    بہت دور جانے کو جی چاہتا ہے
    ہمیں تم سےکوئ شکایت نہیں ہے
    یونہی روٹھ جانےکو جی چاہتا ہے
    دعا ہے یہ عظمی’ وہ سو بار روٹھے
    ہمارا منانے کو جی چاہتا ہے

    شاعرہ عظٰمی جی

  11. مجھےمحسن نقوی صا حب کی یہ نظم بہت پسند ھے۔
    آپ سب کی نظر۔۔۔۔۔۔

    کیسےدل بہلاؤں میں ۔
    کیسے ناز اُٹھاؤں میں ۔
    نیند بھری ان آنکھوں میں ۔
    خواب کہاں سے لاؤں میں ۔
    میری باتیں تیری ھیں ۔
    کون سی بات چھپاؤں میں۔
    اِس راہ میں کیسے دیر ھوئی ۔
    کیسے تجھے سمجھاؤں میں۔
    قریہ قریہ بارش ھے محسن ۔
    دھوپ کدھر سے لاؤں میں ؟

    کنول خان

  12. جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی سے کیسے پھول کھلتے ہیں!
    کس طرح کے پھولوں میں کیسی باس ہوتی ہے!
    جوہری تو عمر بھر، پتھروں میں رہتا ہے، زرگروں میں رہتا ہے!
    جوہری کو کیا معلوم؟
    Fayaz Amar Buriro )
    ۔۔۔۔۔جوہری مجھے بھی ایک خواب بنا دو نہ!
    جوہری مجھے بھی ایک بالی سی بنا دو،
    ایک چوڑی سی بنا دو…
    میں آنکھ کا ایک قطرہ،
    میں صبح کا جالا،…
    بننے سے اب رہا میں،
    مٹنے سے اب رہا میں!
    مجھے ساکت سا بنا دو،
    مجھے خواب سا بنا دو

  13. یہ آئینے کی سازش تھی کچھ خطا بھی نہ تھی میری
    ترے منہ پر کہی تیری مرے منہ پر کہی میری

    قمر جلالوی

  14. فرازِ دار سے میثم یہ بیاں دیتے ہیں
    رہے گا ذکرِ علی ہم زباں دیتے ہیں

  15. رکھا کے گِروی وہ خو ا ب اپنے

    سمجھ ر ہا ہے

    چُھڑ ا ہی لے گا

    عذ ا ب اپنے

    و ہ جل بڑ ا ہے

    تما ز تو ں کی

    طو یل، اند ھی مُسا فتو ں پر

    و ہ بے خبر، و ہ مِرا مُسا فر

    یہ جا نتا ہی نہیں ہے ا ب تک

    کہ و ا پسی کے سفر میں شاید

    نہ ہو نگی جہرے ا ُسکی آ نکھیں

    تلمیذ فا طمہ بر نی

  16. تصحیح

    آخری سطر اس طر ح پڑ ھیں

    نہ ہو نگی چہر ے پہ اُسکی آ نکھیں

    تلمیذ فا طمہ بر نی

  17. مجھے بے حد افو سو س ہے کہ میں نے اس بلا گ کو از ا وّ ل تا آخِر نہیں پڑھا ا و ر ا س میں تحر یر بھیجنے کے قو ا نین کی پا بند ی نہیں کر سکی بلاگ کے تما م قا ریئن سے معز ر ت چا ہتی ہو ں

    تلمیذ فا طمہ برنی

  18. تلمیذ کوئی بات نہیں ۔۔ پھر کیا ھوا ۔۔ میں تو دیکھ دیکھ کر خوش ھورھی ھوں کہ میری بہن کو ھمارا خیال تو آیا ۔۔ اب یوں کرو کہ اپنی پسند کے اشعار بھی لکھ دو ۔۔ سلامت رھو ۔۔

  19. عجیب ہو تے ہیں آدابِ رخصتِ محفل

    کہ اُ ٹھ کے و ہ بھی چلا جس کا گھر نہ تھا کو ئی

    سحر انصا ری

  20. اور سنو امین ترمذی بھائی کو میرا سلام کہنا ۔۔ بہت دن ھوئے وہ بھی نہیں آئے بلاگ پر ۔۔ یقیننا بہت مصروف ھونگے ۔۔۔

  21. کھلا کہ جان بھی جا تی ہے آشنا ئی میں

    حبا ب کے جو برابر کبھی حبا ب آ یا

    لیا قت علی عا صم

  22. نگہت بہن

    بے حد شکر یہ ا س وسیع القلبی ا و ر خیر مقد م کا

  23. مغاں کہ دانۂ انگور آب می سازند
    ستارہ می شکنند، آفتاب می سازند

  24. یہ شعر کس کا ہے ا و ر اسکے کیا معنی ہیں؟

  25. جہا ں گو لی سے حر فِ جسم پر ا عر ا ب لگتے ہو ں

    وہاں منطق، دلیلیں، فلسفے، افکا ر کیا کر تے

    اعتبا ر سا جد

  26. یہ بے حسی نہ کہیں موت کی علامت ہو
    کہ اپنے حال پہ اب کوئی سوچتا ہی نہیں
    ۔۔
    خموشیوں کی فصیلوں کو توڑنے کے لیئے
    کسی کے پاس کوئی تیشہ ء صدا بھی نہیں
    فارغ بخاری

  27. ن سے

    نہ وہ شکوہ نہ شکایت نہ گلہ رکھتے ہیں
    یہ بھی سچ ہے کہ وہ انداز جُدا رکھتے ہیں
    ظفر جعفری

  28. محترمہ تلمیز فاطمہ برنی صاحبہ
    ۔
    آپ نے دریافت کیا ھے کہ ۔ ۔ ۔ “یہ شعر کس کا ہے ا و ر اسکے کیا معنی ہیں؟”
    ۔
    اور وہ شعر ھے۔ ۔ ۔
    ۔
    “مغاں کہ دانۂ انگور آب می سازند
    ستارہ می شکنند، آفتاب می سازند”
    ۔
    اس شعر کا ترجمہ یا مفہوم یہ ھے کہ میں ھی وہ پیشوا ھوں جو انگور کے دانے کے اندر رس پیدا یا مہیا یا فراھم کرتا ھے ۔ اور ستارے جو ٹوٹتے ھیں ، وہ میں ھی توڑتا ھوں اور سورج بھی میں نے ھی پیدا یا مہیا یا فراھم کیا ھے۔یعنی جو سب کچھ کرتا ھے وہ میں ھی ھوں۔یا یوں کہ وہ میں ھی ھوں جو سارا نظام چلا رھا ھے۔
    ۔
    (اس ترجمہ کے بالکل درست ھونے کا مجھے کوئی دعویٰ نہیں ، اسلئے کہ فارسی نہ میری مادری زبان ھے اور نہ ھی میں نے بہت زیادہ پڑھی ھے)
    ۔
    آپ کے سوال کا دوسرا حصہ کہ یہ شعر کس کا ھے، تو یہ مجھے یاد نہیں آرہا ھے۔ شاید کسی اور کو معلوم ھو تو وہ آپ کی مدد کر سکے۔ اور اگر کسی کو لگے کہ میرا یہ ترجمہ اصلاح طلب ھے تو بصد شوق اصلاح و رہنمائی فرما سکتا ھے ۔عرض بار دگر کہ فارسی میری زبان نہیں ھے۔
    ۔
    پنہاںؔ

  29. معذرت چاہتا ہوں اوپر کا شعر غلطی سے چھپ گیا۔

    تھمتے تھمتے تھمیں گے آنسو
    رونا ہے یہ ہنسی نہیں ہے
    میر

    ہوئ جس خانہ کس کی بربادی
    ہائے وہ میر اکبر آبادی
    میر

  30. لائقِ احترام ڈاکٹر پنہاں

    جواب دینے کا شکر یہ امید ہے آئندہ پھی آپکے علم سے مستفید ہو تی رہو نگی۔

  31. ہا ں اہلِ طلب کون سنے طعنئہ نا یافت

    دیکھا کہ وہ ملتا نہیں ہم خود کو ہی کھو آئے

    غا لب

  32. تلمیذ فاطمہ صاحبہ
    السلام علیکم
    معذرت چاہتی ہوں کہ کل آپ کا پیغام نہییں دیکھ سکی
    پنہاں جی کا شکریہ کہ اُنہوں نے ترجمہ لکھ دیا

    علامہ اقبال کی نظم ہے

    ارتقا
    ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
    چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی
    حیات شعلہ مزاج و غیور و شور انگیز
    سرشت اس کی ہے مشکل کشی، جفا طلبی
    سکوت شام سے تا نغمۂ سحر گاہی
    ہزار مرحلہ ہائے فعان نیم شبی
    کشا کش زم و گرما، تپ و تراش و خراش
    ز خاک تیرہ دروں تا بہ شیشۂ حلبی
    مقام بست و شکت و فشار و سوز و کشید
    میان قطرۂ نیسان و آتش عنبی
    اسی کشاکش پیہم سے زندہ ہیں اقوام
    یہی ہے راز تب و تاب ملت عربی
    ”مغاں کہ دانۂ انگور آب می سازند
    ستارہ می شکنند، آفتاب می سازند”

    اس کے آخر میں یہ شعر میرے خیال میں مستعار لیا گیا ہے کیونکہ کوٹس میں لکھا ہے
    مگر کلیا تِ اقبال کا جو نسخہ میرے پاس ہے اُس میں کوئی حوالہ درج نہیں
    والسلام
    زرقا

  33. ہزار دور سہی مجھ سے میں نہیں بھولی۔
    وہ اک پیار کا لہحہ وہ اک دعا تیری

    کنول خان

  34. احمد فراز کی نظم بہت اچھی لگی!!

    گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
    مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

    دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
    اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

    ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
    آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

    باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
    شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

    کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
    تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

    ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
    کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

    اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
    اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

    میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
    تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

  35. بجا کہ موجِ جوانی رکی نہیں مرے پاس
    متاعِ شوق کی لیکن کمی نہیں مرے پاس

    یونس اعجاز، ڈلس، ٹیکساس

  36. میں تیری حمد لکھنا چاہتا ہوں
    جو نا ممکن ہے کرنا چاہتا ہوں
    تری توصیف اک گہرا سمندر
    سمندر میں اُترنا چاہتا ہوں
    قمر نقوی نقشبندی

    قمر نقوی نقشبندی اردو اور فارسی کی تاریخ میں پہلے شاعر ہیں جنکی شاعری پر اُنکی زندگی میں مصوّری ہوئ ہے۔ اس سے پہلے غالب اور عمر خیّام کے اشعار پر اُنکے مرنے کے بعد مصوّری ہوئ تھی۔

  37. بھیک

    تم گدا گر کے گدا گر ہی رہے
    تم نے کشکول تہِ جامہء بانات چھپا رکھا تھا
    اور چہرے پر انا تھی
    جو ہمیشہ کی طرح جھوٹی تھی
    وہ یہ کہتی ہوئی لگتی تھی کہ ہم بھیک نہیں مانگیں گے
    یعنی مر جائیں گے لیکن کسی منعم کے درِ زر پر دستک نہ دیں گے
    یہ جو گرتے ہوئے سکوں کی کھنک چار طرف گونجی ہے
    یہ شنیدہ ہے کئی برسوں سے
    اور کشکول کا لہجہ بھی وہی ہے جو ہمیں ازبر ہے
    لاکھ انکار کرو لاکھ بہانے ڈھونڈو
    تم گداگر کے گداگر ہی رہے

    احمد ندیم قاسمی

  38. میں ایک عمر سے ان دائروں کا قیدی ہوں
    قدم جہاں بھی رکھوں دائرہ نکلتا ہے

    خالد خواجہ، ہیوسٹن، ٹیکساس
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ساداتِ غزل محرمِ الفاظ و معانی
    اعجاز بیاں ،مضدرِ اعجاز ہمیں ہیں

    طارق ہاشمی، ڈلس، ٹیکساس

  39. منا ظر کی بھی تو اپنی ز با ں ہے

    منا ظر بھی تو با ہم بو لتے ہیں

    طا ر ق ہا شمی

  40. بارشیں آتی ہیں طوفان گزر جاتے ہیں
    کوہساروں کی طرح پاؤں جمائے رکھیے

    شین قاف نظام

  41. آئے دو گھڑی ہم پیار کی باتیں کرلیں

    جائے شکوے شکا یات میں کیا رکھا ہے

    طارق ھاشمی

  42. ہم تو جاتے ہیں میکدہ سے میر
    پھر ملیں گے اگر خدا لایا

    میرتقی میر

  43. جو بیت گئ دل پر کب اسکی شکایت کی

    اک موم کی گڑیا نے سورج سے محبّت کی

    پنہاں

  44. سرِ کوئے خرابی سر بسر بنتے رہیں گے
    تری تکمیل تک ہم ٹوٹ کر بنتے رہیں گے

    مکاں کے منہدم ہونے کا کوئی غم نہیں ہے
    مکیں باقی رہے تو اور گھر بنتے رہیں گے

    اختر عثمان

  45. لگنے نھیں د یتے ھو خس و خاک بدن پر

    پہنو گے کسی دن یہی پوشاک بدن پر

    شاعر خالد خواجہ لاس ا نجنلس امریکہ

  46. میں نے خدا ئے سخن میر تقی میر کا شعر اس طر ح پڑ ھا اور سُنا ہے

    ا ب تو جا تے ہیں بتکد ے سے میر

    پھر ملیں گے اگر خد ا لایا

    ا س کی و ضا حت اگر کو ئی اہل ِ علم حو الے کے سا تھ کرے تو مجھے تصیحیح کر کے خو شی ہو گی۔ بصو ر تِ دیگر کسی اہل ِ علم کی تا ئید پا کر اطمینا ن ہوگا

  47. محترمہ تلمیز فاطمہ برنی صاحبہ
    ۔
    آپ نے درست پڑھا اور سنا ھے۔ میر کا یہ شعر اسی طرح ھے جیسے آپ نے یہاں تحریر فرمایا ھے۔ پنہاںؔ

  48. تلمیذ فا طمہ برنی صاحبہ شکریہ۔ میں نے کافی پہلے ڈراونگ کرتے ہوئے ٹیپ پر یہ شعر سنا تھا اور یقیناً میرے سنے میں غلطی ہوئ۔

    زیرِ شمشیرِ ستم میر تڑپنا کیسا
    سرِ بھی تسلیم۔ محبت میں ہلایا نہ گیا کافی

  49. ہاتھوں پہ جھرّیاں نہیں ہیں
    پیری جامے کو چُن رہی ہے
    میر

    یہ جھرّیاں نہیں ہاتھوں پہ ضعفِ پیری سے
    چُنا ہے جامہء ہستی کی آستینوں کو
    انیس

  50. رہا تن میں نہ خوں باقی گیا موسم جوانی
    شباب آخر ہوا روشن چراغِ زندگانی کا
    انیس

    یہی باعث ہے اس بے رحم کے آنسو نکلنے کا
    دھواں لگتا ہے آنکھوں سے کسی کے دل کے جلنے
    انیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *